عیسائیوں اور یہودیوں کو ضرور یہ بات ماننی پڑتی ہے کہ اُمّ الالسنہ عربی ہے

منن الرحمٰن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الله
منن الرحمن
پس یہ خیال ایک دھوکا ہے کہ یہ اختلاف کیوں ہزار ہا برس سے ایک ہی حد تک رہا اس سے ﴿۸﴾
آگے نہ بڑھا کیونکہ مؤثرات نے جس قدر اختلاف کو چاہا اسی قدر ہوا اس سے زیادہ کیونکر ہو
سکتا۔ یہ ایسا ہی سوال ہے جیسا کہ کوئی کہے کہ اختلاف امکنہ میں رنگوں اور عمروں اور مرضوں
اور اخلاق کا اختلاف ہو گیا ۔ یہ کیوں نہ ہوا کہ کسی جگہ ایک آنکھ کی جگہ دس آنکھ ہو جاتیں سو
ایسے وہم کا بجز اس کے ہم کیا جواب دے سکتے ہیں کہ یہ اختلاف یوں ہی بے قاعدہ نہیں تھا
بلکہ ایک طبیعی قاعدہ کے نیچے تھا سو جس قدر قاعدہ نے تقاضا کیا اسی قدر اختلاف بھی ہوا۔ غرض
جو کچھ موثرات سماوی ارضی کی وجہ سے انسان کی بناوٹ خلق یا خیالات کے طبیعی رفتار میں
تبدیلی پیدا ہوتی ہے وہ تبدیلی بالضرورت سلسلہ کلمات میں تبدیلی ڈالتی ہے لہذا وہ طبعاً
اختلاف پیدا کرنے کے لئے مجبور ہوتی ہیں اور اگر کوئی دوسری زبان کا لفظ ان کی زبان میں
پہنچے تو وہ عمدا اس میں بہت کچھ تبدیلی کر دیتے ہیں پس یہ کیسی اعلیٰ درجہ کی دلیل اس بات پر ہے
کہ وہ اپنی خلقت کے لحاظ سے جو موثرات ارضی سماوی سے متاثر ہے فطرتاً تبدیل کے محتاج
ہیں ماسوا اس کے عیسائیوں اور یہودیوں کو تو ضرور یہ بات ماننی پڑتی ہے کہ ام الالسنہ عربی ہے
کیونکہ توریت کی نص صریح سے یہ بات ثابت ہے کہ ابتدا میں بولی ایک ہی تھی۔ پھر خدا تعالیٰ
نے بمقام بابل ان میں اختلاف ڈال دیا۔ دیکھو تو ریت پیدائش باب اور یہ بات ہر یک فریق
کے نزدیک مسلّم ہے کہ بابل اسی سرزمین پر شہر آباد تھا کہ جہاں اب کر بلا ہے پس اس سے تو
توریت کے بیان کا ماحصل یہی نکلا کہ تمام زبانوں کی ماں عربی ہے۔ باتفاق انگریز محققوں اور
اسلامی محققوں کے یہ بات ثابت ہے کہ بابل جس کی آبادی کا طول دو سو میل تک تھا اور وہ اپنی
آبادی میں شہر لنڈن جیسے پانچ شہروں کے برابر تھا اور نہایت عجیب اور پُر تکلف باغ بھی اس
میں تھے اور دریائے فرات اس کے اندر بہتا تھا وہ عراق عرب کے اندر تھا اور جب وہ ویران ہوا تو
اس کی اینٹوں سے بصرہ اور کوفہ اور حلہ اور بغداد اور مد این آباد ہوئے اور یہ تمام شہر اس کی حدود کے

قریب قریب ہیں پس اس تحقیق سے ثابت ہے کہ بابل عرب کی سرزمین میں تھا چنانچہ عرب
کے نقشہ میں جو حال میں بیروت میں چھپا ہے بابل کو عراق عرب میں ہی دکھلایا ہے۔
اصل توریت عبرانی کتاب پیدائش آیت ایک میں یہ عبارت ہے ویہی حل ہارص
شفه آحت و د بریم آحدیم ۔ اور تھی تمام زمین ہونٹ ایک اور باتیں یکساں۔ واضح ہو کہ اس
تمام زمین سے مراد صرف بابل کی زمین نہیں ہو سکتی جو ستعار کے نام سے موسوم ہے کیونکہ
یہ آیت اس قصہ سے پہلے اور ان قصوں سے متعلق ہے جو دسویں باب میں گذر چکی ہیں پس آیت
مذکورہ کا مطلب یہ ہے کہ تمام وہ قو میں جو زمین میں رہتی تھیں ان کی ایک ہی زبان تھی اس وقت
تک کہ ایک گروہ ان میں سے بابل میں نہیں پہنچا تھا پھر بابل میں پہنچنے کے بعد خدا تعالیٰ نے ان
کی زبانیں متفرق کردیں۔ اور زبانوں میں اختلاف یوں ڈالا گیا کہ بابل کے رہنے والے مختلف
ملکوں میں نکال دیئے گئے جیسا کہ اسی باب کی یہ آٹھویں آیت اُس پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ
ہے و يفص يهوه آتم مِشّم عل بنى كل هارص یعنی خدا نے ان کو وہاں سے سب زمین
پر پریشان کر دیا۔ اب ظاہر ہے کہ وہ لوگ بابل سے متفرق ہو کر ہر یک ملک میں چلے گئے پس کل
هارص کا لفظ جو پہلی آیت میں اس بات کے ظاہر کرنے کے لئے آیا ہے کہ ساری دنیا کی ایک
بولی تھی وہی لفظ آٹھویں آیت میں اس بات کے لئے مستعمل ہوا کہ بابل کے رہنے والے مورد
غضب الہی ہو کر کل دنیا میں متفرق ہو گئے پس ان دونوں آیتوں کے تظاہر سے اور نیز گذشتہ باب
پر نظر ڈالنے سے بخوبی ثابت ہو گیا کہ مطلب ان آیات کا یہی ہے کہ بابل کے واقعہ سے پہلے دنیا
میں ایک ہی بولی تھی اور یہی متفق علیہ عقیدہ یہود اور نصاری کا ہے۔ اور جس نے اس بارے میں
شک کیا اس نے سخت غلطی کھائی ہے یہ مسئلہ توریت کی نصوص صریحہ میں سے ہے جو قدیم سے
اہل کتاب میں مسلم چلا آتا ہے ہاں یہ ماننا پڑتا ہے کہ جبکہ بموجب آیت اول گیارھویں باب
پیدائش کے گل دنیا کی بولی ایک ہی تھی تو پھر یہ بے ہودہ خیال ہوگا کہ ہم ایسا سمجھیں کہ کل
بنی آدم اپنی اپنی ولایتوں سے کوچ کر کے بابل میں ہی آٹھہرے تھے اور اس کی کوئی وجہ معلوم

آج 10 میں سے 10 باقی