ہم غیر زبان والوں سے کیا مانگتے ہیں؟

منن الرحمٰن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۳﴾ ہمیں کرنی پڑے کیونکہ ہمارے لئے ضروری تھا کہ تمام زبانوں پر ایک عمیق نظر ڈالیں اور عربی
زبان کا ان سے اشتراک ثابت کریں اور پھر بعد ثبوت اشتراک یہ ضروری تھا کہ عربی کے
فضائل خاصہ اور فوق العادت کمالات سے اس کا الہامی اور اُم الالسنہ ہونا بپایہ ثبوت پہنچاویں
لیکن ہمارے مخالفوں کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس قدر محنت کریں۔ بلکہ ہم اس بات پر راضی
ہیں کہ صرف عربی کے فضائل کے مقابل پر اپنی زبان کے فضائل دکھلاویں اور جس قدر ہم نے
عربی زبان کی خوبیاں اس کتاب میں ثابت کی ہیں وہ تمام خوبیاں اپنی زبان میں ثابت کر کے
پیش کریں اور جیسا کہ ہم نے نمونہ کے طور پر عربی زبان کی مفردات کو عبارات کے سلسلہ میں
مندرج کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عربی مفردات کا نظام کامل ہے اور ہر یک قسم کے خیالات
کے ادا کر دینے پر قادر ہے یہی نمونہ اپنی زبان کے مفردات سے وہ بھی دکھلاویں اور یہ کام
نہایت تھوڑا اور صرف چند روز کا ہے۔ پس اس صورت میں محنت کا کام نہایت کم رہ گیا بلکہ مثلاً
ویدک سنسکرت کا واقف صرف دو چار روز میں یہ نمونہ پیش کر سکتا ہے بشرطیکہ سنسکرت میں ایسا
نمونہ بھی ہو۔ اس وقت ہم غیر زبان والوں سے کیا مانگتے ہیں صرف یہی کہ وہ یہ خوبیاں جو ہم
نے زبان عربی میں ثابت کی ہیں اپنی زبان میں ثابت کر کے دکھلا دیں۔ مثلاً یہ بات ظاہر ہے
کہ کامل زبان کے لئے مفردات کا کامل نظام ضروری ہے یعنی یہ واجبات سے ہے کہ کامل
زبان جو الہامی اور اُم الالسنہ کہلاتی ہے انسانی خیالات کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنے کے
وقت پورا ذخیرہ مفردات کا اپنے اندر رکھتی ہوا ایسے طور سے کہ جب انسان مثلاً ایک توحید کے
مضمون کے متعلق یا شرک کے مضمون کے متعلق یا حقوق اللہ کے متعلق یا حقوق عباد کے متعلق یا
عقائد دینیہ کے متعلق یا ان کے دلائل کے متعلق یا محبت اور مخالطت کے متعلق یا بغض اور نفرت
کے متعلق یا خدا تعالیٰ کی مدح اور شنا اور اس کے اسماء مطہرہ کے متعلق یا مذاہب باطلہ کے رد کے
متعلق یا قصص اور سوانح کے متعلق یا احکام اور حدود کے متعلق یا علم معاد کے متعلق یا تجارت اور
زراعت اور نوکری کے متعلق یا نجوم اور ہیئت کے متعلق یا طبعی اور طبابت اور منطق وغیرہ

کے متعلق کوئی مبسوط کلام کرنا چاہے تو اس زبان کے مفردات اس کو ایسے طور سے مدد دے سکیں ﴿۱۴﴾
کہ ہر ایک خیال کے مقابل پر جو دل میں پیدا ہوا ایک لفظ مفرد موجود ہو تا یہ امر اس بات پر دلیل
ہو کہ جس ذات کامل نے انسان اور اس کے خیالات کو پیدا کیا اسی نے ان خیالات کے ادا
کرنے کے لئے قدیم سے وہ مفردات بھی پیدا کر دیئے اور ہمارا دلی انصاف اس بات کے قبول
کرنے کے لئے ہمیں مجبور کرتا ہے کہ اگر یہ خصوصیت کسی زبان میں پائی جائے کہ وہ زبان
انسانی خیالات کے قد و قامت کے موافق مفردات کا خوبصورت پیرا یہ اپنے اندر طیار رکھتی ہے
اور ہریک باریک فرق جو افعال میں پایا جاتا ہے وہی باریک فرق اقوال کے ذریعہ سے دکھاتی
ہے اور اسکے مفردات خیالات کے تمام حاجتوں کے متکفل ہیں تو وہ زبان بلاشبہ الہامی ہے
کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے جو اس نے انسان کو ہزار ہا طور کے خیالات کے ظاہر کرنے کے
لئے مستعد پیدا کیا ہے۔ پس ضرور تھا کہ انہیں خیالات کے اندازہ کے موافق اس کو ذخیرہ قولی
مفردات بھی دیا جاتا تا خد دیا جاتا تا خدا تعالیٰ کا قول اور فعل ایک ہی مرتبہ پر ہولیکن حاجت کے وقت ترکیب
سے کام لینا یہ بات کسی خاص زبان سے خصوصیت نہیں رکھتی ۔ ہزار ہا زبانوں پر یہ عام آفت اور
نقص در پیش ہے کہ وہ مفردات کی جگہ مرکبات سے کام لیتے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ
ضرورتوں کے وقت وہ مرکبات انسانوں نے خود بنا لئے ہیں۔ پس جو زبان ان آفتوں سے
محفوظ ہوگی اور اپنی ذات میں مفردات سے کام نکالنے کی خصوصیت رکھے گی اور اپنے اقوال کو
خدا تعالیٰ کے فعل کے مطابق یعنی خیالات کے جوشوں کے مطابق اور ان کے ہم وزن دکھلائے
گی۔ بلا شبہ وہ ایک خارق العادات مرتبہ پر ہو کر اور تمام زبانوں کی نسبت ایک خصوصیت پیدا کر
کے اس لائق ہو جائے گی کہ اس کو اصل الہامی زبان اور فطرت اللہ کہا جائے اور جو زبان اس
مرتبہ عالیہ سے مخصوص ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کے منہ سے نکلی اور فوق العادات کمالات سے مختص اور
ام الالسنہ ہے اس کی نسبت یہ کہنا ایمانداری کا فرض ہوگا کہ وہی ایک زبان ہے جو حقیقی طور پر اس
لائق ٹھہرائی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کا اعلیٰ اور اکمل الہام اسی میں نازل ہو اور دوسرے الہام اس
الہام کی ایسی ہی فرع ہیں جیسا کہ دوسری بولیاں اس بولی کی فرع ہیں لہذا ہم اس بحث کے

آج 10 میں سے 10 باقی