میکس ملر کے شبہات اور وساوس کا ازالہ

منن الرحمٰن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ككل جهول ضنين۔ وما حركني الى امر الا اعين التحقيق۔ و ما جرني
جیسا کہ ہر یک نا فہم بخیل کی عادت ہے۔ اور کبھی کسی چیز نے بحر تحقیق کی آنکھوں کے کسی امر کی طرف مجھے جنبش نہیں دی۔ اور بجز
بقیه حاشیه : کی زبانیں تھیں جو مفردات اور اسماء کی وجوہ تسمیہ بیان کرنے میں گونگی تھیں مفردات کا کچھ نظام
نہ تھا۔ اطراد مواد کا کچھ بھی سرمایہ نہ تھا۔ ایک گری ہوئی عمارت کی طرح اینٹیں پڑی تھیں جن کی ترتیب طبعی کا
کوئی بھی نشان باقی نہ تھا پس ان کو ایسی نالائق زبانیں کیونکر الہیات میں مدد دے سکتی تھیں اس لئے وہ تمام
قو میں ہلاک ہو گئیں پھر قرآن کریم ایک ایسی کامل زبان میں نازل ہوا جس میں یہ سارا سامان نظام موجود تھا
اس لئے دین اسلام بگڑنے سے محفوظ رہا اور خدائے قادر کی جگہ مخلوق نے نہیں لی۔
اب اس کے بعد اگرچہ ہمارا ارادہ تھا کہ چند اور کلمات کی بھی تشریح کی جائے اور دکھلایا جائے کہ
عربی کے مفردات کس قدر حقائق عالیہ اپنے اندر رکھتے ہیں مگر افسوس کہ طول کے خوف سے بالفعل ہم اس مضمون
کو اسی جگہ چھوڑتے ہیں لیکن یہ تین سو لفظ جو ہم لکھ چکے ہیں یہ اسی غرض سے لکھے گئے ہیں تا ہمارے مخالف بھی
ایسی ہی عبارتیں اپنی اپنی زبانوں میں بنا کر مثلاً ایسا ہی خطبہ اور اس کے بعد ایسی ہی تمہید کلمات مفردہ میں ہم کو لکھ
کر دکھلا دیں تا ہم بھی دیکھیں کہ ان کے پاس کس قدر مفردات ہیں اور وہ اپنے مفردات کو کسی امر کے بیان میں
کہاں تک نباہ سکتے ہیں اور مفردات کا نظام اپنے پاس رکھتے ہیں یا یوں ہی لاف و گزاف ہے۔
اس جگہ ہم میکس ملر کے بعض شبہات اور وساوس کو بھی دور کرنا قرین مصلحت سمجھتے ہیں جو اس نے اپنی
کتاب لیکچر جلد اول علم اللسان کی بحث کے نیچے لکھے ہیں چنانچہ بطرز قولہ واقول کے ذیل میں تحریر ہیں۔
قوله : ترقی علم کے موانعات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض قوموں نے دوسری قوموں کو
استخفاف اور تحقیر کی جگہ سے دیکھنے کے لئے ان کی نسبت حقارت آمیز القاب تراشے اس لئے وہ ان
محقر قوموں کی لغات کے سیکھنے سے قاصر رہے اور جب تک یہ الفاظ جنگلی اور مجھی کہنے کے انسان کی لغات اور
فرہنگ سے نہ نکالے گئے اور بجائے اس کے لفظ برادر قائم نہ ہوا ایسا ہی جب تک تمام قوموں کا بہ یہ استحقاق
تسلیم نہ کیا گیا کہ وہ ایک ہی نوع یا جنس کے ہیں اس وقت تک ہمارے اس علم اللسان کا آغاز نہ ہوا۔
اقول : صاحب راقم کی اس تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل ان کو اہل عرب پر اعتراض ہے اور وہ
خیال کرتے ہیں کہ عرب کے لوگ جو دوسری زبان والوں کو عجمی بولتے ہیں یہ لفظ محض بخل اور تعصب کی

الى عقيدة الا قائد التعميق۔ و ما فهمني الا ربي الذي هو خير المفهمين
عمیق بینی کی کشش کے اور کسی نے مجھ کوکسی عقیدے کی طرف نہیں کھینچا اور بجر خدا کے مجھ کوکسی نے نہیں سمجھایا اوروہ سب سمجھانے والوں سے بہتر ہے
بقیه حاشیه : راہ سے دوسری قوموں کی تحقیر کی غرض سے تراشا گیا ہے لیکن یہ غلطی محض اس وجہ سے پیدا ہوئی
ہے کہ ان کی عیسائیت کا بخل ان کو اس بات کی دریافت سے مانع ہوا کہ آیا مجم اور عرب کا لفظ انسان کی طرف
سے یا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اپنی کتاب میں خود اقرار کر چکے ہیں کہ مفردات زبان کا اپنی طرف
سے بنالینا کسی انسان کا کام نہیں ۔ اب ہم ان پر اور ان کے ہم خیالوں پر واضح کرتے ہیں کہ زبان عرب میں دو لفظ
ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل پر واقع ہیں۔ ایک تو عرب جس کے معنی فصیح اور بلیغ کے ہیں اور دوسرا نجم جو اس
کے مقابل پر واقع ہے جس کے معنی غیر فصیح اور بستہ زبان ہے اگر میکس مر صاحب کے خیال میں یہ دو لفظ قدیم
نہیں ہیں اور اسلام نے ہی بخل کی راہ سے ان کو ایجاد کیا ہے تو ان کو ان لفظوں کا نشان دینا چاہیے جو ان کی رائے
میں اصلی لفظ تھے کیونکہ یہ تو ممکن نہیں کہ کسی قوم کا قدیم سے کوئی بھی نام نہ ہو اور جب قدیم ماننا پڑا تو ثابت ہوا
کہ یہ انسانی بناوٹ نہیں بلکہ وہ قادر عالم الغیب جس نے مختلف استعدادوں کے ساتھ انسانوں کو پیدا کیا ہے
اس نے مختلف لیاقتوں کے لحاظ سے یہ دو نام آپ مقرر کر دیئے ہیں۔ پھر دوسری دلیل یہ بھی ہے کہ اگر یہ دو نام
عرب اور عجم کسی انسان نے محض تعصب اور تحقیر کے لحاظ سے آپ ہی گھڑ لئے ہیں تو بلا شبہ یہ واقعات کے برخلاف
ہوں گے اور محض دروغ بے فروغ ہوگا لیکن ہم اس کتاب میں ثابت کر چکے ہیں کہ عرب کا لفظ در حقیقت اسم بامسمی
ہے اور واقعی طور پر یہ بات سچ ہے کہ زبان عربی اپنے نظام مفردات اور لطافت ترکیب اور دیگر عجائب و غرائب
کے لحاظ سے ایسے اعلیٰ مقام کے مرتبہ پر ہے کہ یہی کہنا پڑتا ہے کہ دوسری زبانیں اس کے مقابل پر گونگے کی طرح
ہیں اور نہ صرف یہی بلکہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ دوسری تمام زبانیں جمادات کی طرح بے حس و حرکت پڑی ہیں اور
اطراد مواد کی حرکت ایسی ان سے مفقود ہے کہ گویا وہ بالکل بے جان ہیں تو ہمیں بمجبوری یہ ماننا پڑتا ہے کہ ۱۶
در حقیقت وہ زبانیں نہایت تنزل کی حالت میں ہیں اور عربی زبان میں یہ بات نہایت نرم لفظوں میں کہی گئی ہے کہ
عرب کے مقابل کے لوگوں کا نام مجم ہے ورنہ اس نام کا استحقاق بھی ان زبانوں اور ان لوگوں کو حاصل نہ تھا اور اگر
ٹھیک ٹھیک ان کے تنزل کا حال ظاہر کیا جا تا تو یہ لفظ نہایت موزوں تھا کہ ان زبانوں کا نام مردہ زبانیں رکھا جاتا۔
بہر حال اب ہم اس مقدمہ کو صرف دعوئی کی صورت میں پیش نہیں کرتے ہم نے اس جھگڑے کے طے کے لئے
۔

آج 10 میں سے 10 باقی