علم اللسان کا آغاز پنتیکوست کے پہلے روز سے ہوا

منن الرحمٰن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۰ و انه كشف على اسرارًا من الحقائق و انزل على عهاد المعارف والدقائق
☆
اس نے حقائق کے کئی اسرار مجھ پر کھولے اور معارف اور دقائق کی بارشیں میرے پر کیں
بقیه حاشیه : پانچ ہزار روپیہ کا اشتہار اس کتاب کے ساتھ شائع کیا ہے پس اگر کوئی اس بیان کا مکذب ہے
میکس ملر ہوں یا کوئی اور ہو تو ان کے لئے سیدھی راہ یہی ہے کہ وہ اپنی اس لاف و گزاف کو دلائل شافیہ کے ساتھ
ثابت کر کے دکھلاویں اور پانچ ہزار روپیہ نقد ہم سے لے لیں اور ہمیں میکس مولر صاحب پر نہایت افسوس ہے کہ
انہوں نے عیسائی کہلا کر اپنی کتب مقدسہ کے برخلاف اعتراض پیش کر دیا ہے کیونکہ ان کی مقدس کتابوں نے عرب
کے نام کو عرب کے لفظ سے ہی بیان کیا ہے ۔ لیا ہے ۔ کیا ان کو اس جوش تعصب کے وقت انجیل بھی یاد نہ رہی۔ رسولوں کے
اعمال کو دیکھیں کہ ان کے خدا نے عرب کے لفظ کو عرب کے نام سے ہی یاد کیا ہے۔ پس جبکہ ان کی مقدس کتا بیں
بھی عرب کے لفظ کی وہ عزت بحال رکھتی ہیں جس کے مقابل پر عجم واقع ہے تو بڑا افسوس ہے کہ انہوں نے عیسائی
کہلا کر اس نام کی عزت کو قبول کرنا نا گوار سمجھا ہے اور نیز مقابل کے نام کو بھی تسلیم نہیں کیا ان کو سوچنا چاہیے تھا کہ ان
کی مقدس کتابوں نے عرب کے اس پاک مفہوم کو تصدیق کر لیا ہے تبھی تو عرب کو عرب کے نام سے ہی جو فصاحت
کی خصوصیت کی طرف اشارہ کر رہا ہے جا بجا موسوم کیا ہے چنانچہ انجیل کے وجود سے پہلے بائبل میں بھی جا بجا عرب
کا لفظ موجود ہے اور جن نبیوں نے عرب کے بارے میں نبوت کی ہے انہوں نے عرب کا لفظ استعمال کیا ہے اگر
عرب کا لفظ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تو لازم آئے گا کہ انجیل اور تمام وہ کتا بیں جو کتب مقدسہ کہلاتی ہیں خدا تعالیٰ
کی طرف سے نہیں تو اس صورت میں اس بخل کی وجہ سے ان تمام کتابوں کو چھوڑ نا پڑے گا۔
قوله : میرے نزدیک واقعی آغاز علم اللسان کا پیتیکوست کے پہلے روز سے ہوا۔
اقول : چونکہ رسولوں کے اعمال میں حواریوں کا طرح طرح کی بولی بولنا لکھا ہے اس لئے میکس مولر صاحب
اس سے یہ حجت پکڑتے ہیں کہ بولیوں کی تحقیق کی بناء عیسائی مذہب نے ڈالی ہے۔ اب اہل نظر سوچیں کہ
صاحب راقم ایسے بے اصل کلمات کے ساتھ کس قدر تعصب سے کام لے رہے ہیں۔ یہ بات سوچنے کے لائق
ہے کہ اعمال کے دوسرے باب میں اس بات کی تصریح کی ہے کہ حواریوں نے اس روز وہی بولیاں بولیں
جو یروشلم کے یہودی بولتے تھے یہ نہیں لکھا کہ انہوں نے اس وقت چینی زبان یا سنسکرت یا جاپان کی بولی
میں باتیں کرنا شروع کر دیا تھا بلکہ صاف لکھا ہے کہ ان تمام بولیوں کو یہودی سمجھتے تھے کیونکہ یروشلم میں وہ
دیکھو یسعیاہ ۲۱ باب النبوة في العرب

واعطاني ما يعطى المخلصين فلما وجدت الحق بفيضانه و ربيتُ بلبانه
اور مجھے وہ نعمتیں دیں جو مخلصوں کو دیا کرتا ہے۔ پس جبکہ میں نے اس کے فیضان سے حق کو پالیا اور اس کے دودھ
رأيت شكر هذه الآلاء في ان امون خدمة الدين والشريعت الغراء۔ و أرى
سے میں پرورش کیا گیا تو میں نے ان نعمتوں کا شکر اس بات میں دیکھا کہ دین کی خدمت میں اور شریعت کی تائید میں اپنے پر مشقت
الناس نور الدين المتين و ارى ملكوته بعساكر البراهين
گوارا کروں۔ اور دین متین کا نور لوگوں کو دکھلاؤں۔ اور اس کی بادشاہت براہین کے لشکروں کے ساتھ ظاہر کروں۔
بقیه حاشیه : سب بولیاں بولی جاتی تھیں پس اس صورت میں حواریوں کی کرامات کیا ہوئی بلکہ ایسی باتوں
کا اس زمانہ میں پیش کرنا قابل شرم ہے کیا ممکن نہیں کہ وہ بولیاں جو اسی شہر میں حواریوں کی قوم اور برادری
میں بکثرت مستعمل تھیں حواریوں کو بھی یاد ہوں جبکہ ایک ہی قوم ایک ہی شہر ایک ہی برادری تھی اور تمدن کا
سلسلہ چاہتا تھا کہ بوجہ رشتہ اور تعلق اور دن رات کی ملاقاتوں اور معاملات کے بعض بعض کی بولیوں سے
واقف ہو جائیں تو اس بات میں کون سا استبعاد ہے کہ حواری بھی اپنے عزیز بھائیوں کی بولیوں سے واقف
ہوں پس ایسی کرامت اُس کرامت سے کچھ زیادہ معلوم نہیں ہوتی کہ جو لاہور کے سادھو بھی دکھلا دیا کرتے
ہیں ہاں اگر میکس مولر یہ لکھتے کہ علم اللسان کا آغاز مسیح کے جانی دشمنوں سے ہوا ہے اور انہوں نے اوّل اوّل
یہ بنا ڈالی تو یہ بات بظاہر سچی معلوم ہوسکے ، بظاہر سچی معلوم ہو سکتی تھی کیونکہ اعمال - تی تھی کیونکہ اعمال کے اسی باب میں اس بات کا اقرار ہے کہ یہود اسی
شہر میں جہاں حواری رہتے تھے مدت دراز سے یہی بولیاں بولتے تھے سو تقدم یہود کو ثابت ہوا اور حواریوں کو اس
قدر عزت دینا غنیمت ہے کہ یہ گمان کریں کہ شعبدہ بازوں کی طرح یہ نکارے نہیں تھے بلکہ یہ بولیاں اپنی برادری
سے انہوں نے سیکھ لی تھیں کیونکہ انہیں میں انہوں نے پرورش پائی تھی اور اصل بات یہ ہے کہ بولیوں کی تحقیق
کی طرف توجہ دلانے والا بجز قرآن کریم کے اور کوئی دنیا میں ظاہر نہیں ہوا۔ اسی پاک کلام نے یہ فرمایا
وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي
ذلِكَ لَا يَتِ لِلْعَالِمِينَ کے (سورہ روم ) یعنی خدا تعالیٰ کی ہستی اور توحید کے نشانوں میں سے زمین آسمان کا
پیدا
ا کرنا اور بولیوں اور رنگوں کا اختلاف ہے۔ در حقیقت خدا شناسی کے لئے یہ بڑے نشان ہیں مگر ان کے لئے جو
الروم : ٢٣

آج 10 میں سے 10 باقی