پیش لفظ
منتخب تحریرات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ
آج سے ٹھیک ایک سو سال قبل جماعت احمد یہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد
قادیانی (۱۸۳۵-۱۹۰۸) نے یہ دعویٰ فرمایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کی اصلاح کے
لئے مامور فرمایا ہے اور آپ ہی وہ مہدی آخر زمان اور مسیح موعود ہیں جس کے ذریعہ تمام
ادیان پر اسلام کا غلبہ مقدر رہے اور جس کے ظہور کی خبر حضرت خاتم النبیین محمد مصطفی الا اللہ
نے دی تھی ۔
آپ کے اس دعوی پر ایک صدی گزر چکی ہے اس عرصہ میں آپ کی جماعت نے
محض اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے انتہائی نامساعد حالات اور ہر قسم کی مخالفت کے باوجود
دنیا کے ہر خطے میں حیران کن ترقی کی ہے اور اس وقت تک یہ جماعت ایک سو چودہ
ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔
جماعت احمدیہ کا پیغام ، اس کی اقدار اور اس کے پیش کردہ پروگرام کا صحیح ادراک
حاصل کرنے اور جماعت کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے دعاوی کو صحیح طور پر
سمجھنے کے لئے مناسب طریقہ اور یقینی ذریعہ یہی ہے کہ ان کی تحریرات کا براہ راست غیر
جانبدارانہ مطالعہ کیا جائے ۔
اس رسالہ میں حضرت مرزا صاحب کی نظم اور نثر سے چند ایسے منتخب اقتباسات پیش
کئے جا رہے ہیں جو دین کے بنیادی ارکان اور جماعت کے عقائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔ ہم
امید کرتے ہیں کہ ان کا مطالعہ جہاں حضرت بانی جماعت احمدیہ کی اسی سے زیادہ مؤقر
تصانیف کے بارہ میں کوئی رائے قائم کرنے میں مدد دے گا وہاں ان کا مطالعہ ذہنوں کی جلا ،
قلوب کی تنویر اور روح کی بالیدگی کا باعث ہوگا۔
حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ علم دیا ہے کہ آپ
ہی وہ موعود مصلح آخر زمان ہیں جس کا انتظار دنیا کے مختلف مذاہب اپنی اپنی مقدس کتابوں
کی پیشگوئیوں کے مطابق کر رہے تھے۔ ہندو کرشن جی کے اور بدھ مذہب کے پیروکار گوتم
بدھ کے منتظر تھے۔ یہودی اور عیسائی ایک مسیحا کی انتظار کر رہے تھے اور مسلمان مہدی
معہود اور مسیح موعود کے ظہور کی راہ دیکھ رہے تھے۔ خدائی نوشتوں کے مطابق مقد رتھا کہ تمام
ملتوں کا موعود ایک ہی وجود کی صورت میں ظاہر ہو جو حضرت خاتم النبیین محمد مصطفی ال
کا امتی اور پیروکار ہو۔ جس کا مقصد بعثت تمام نوع انسانی کو اللہ تعالیٰ کے آخری دین اور
مکمل ضابطہ حیات ، اسلام کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ آپ کا
ظہور اس سنہری دور کا آغاز ہے جس کی انتظار میں نوع انسانی کی بے شمار نسلیں گزر گئیں۔
وہ سنہری دور جس میں عدل ، امن اور صلح و آشتی کا دور دورہ ہوگا اور گرۂ ارض پر آباد تمام
انسانوں کا ایک ہی مذہب ہو گا یعنی دینِ اسلام اور ایک ہی پیشوا ہو گا یعنی حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ۔
اس موعود مصلح کی بعثت کے مقاصد عالیہ کے حصول کا پروگرام عالمگیر ہونے کے
علاوہ زمانہ کے لحاظ سے صدیوں پر محیط ہے۔ لہذا ایک جماعت کی ضرورت تھی جو نسلاً بعد
نسل اپنی جان مال اور وقت کی مسلسل قربانیاں دے کر غلبہ اسلام کی مہم کو آگے بڑھانے کی
جد و جہد قیامت تک جاری رکھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت حضرت مرزا غلام احمد
قادیانی نے ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کے مبارک دن ہندوستان کے شہر لدھیانہ میں ان مخلصین سے
بیعت لی جنہوں نے آپ کو خدا تعالیٰ کا فرستادہ یقین کر لیا اور آپ کے جملہ دعاوی پر ایمان
لائے اور آپ کی اس جد وجہد میں آپ کا ساتھ دینے کا عزم کیا۔ آپ نے آنحضرت
کے اسم مبارک احمد کی مناسبت سے اپنی اس جماعت کا نام جماعت احمد یہ رکھا۔
صلى الله
عروسه
آپ نے اپنی زندگی میں آریوں اور عیسائی پادریوں کے اسلام پر حملوں کے دفاع
اور قرآن کریم کی روح پرور تعلیم کی اشاعت کی خاطر اسی سے زائد کتب تصنیف فرمائیں
اور باوجود محدود وسائل کے دنیا میں اسلام کی اشاعت فرمائی ۔ ۱۹۰۸ء میں آپ کی وفات
کے بعد آپ کی جماعت میں خلافت کا نظام قائم ہوا جس کی برکت سے جماعت نے اپنی
توانائیوں کو مجتمع کر کے اکناف عالم میں تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کا عظیم کام جاری
رکھا۔
۱۹۴۷ء میں بر صغیر کی تقسیم کے وقت جب جماعت احمدیہ کے لاکھوں افراد کو
پاکستان ہجرت کرنا پڑی تو یہاں جماعت نے پنجاب میں دریائے چناب کے کنارے ایک
نیا مرکز تعمیر کیا جو ربوہ کے نام سے مشہور ہے۔
ابتداء سے ہی مخالف علماء کی طرف سے جماعت کے خلاف تحریکیں چلائی جاتی رہی
ہیں جن میں سے ۱۹۵۳ء ۱۹۷۴ء اور ۱۹۸۴ء کی تحریکیں زیادہ مشہور ہیں۔ آخر الذکر تحریک
کو اس وقت کی حکومت کی مکمل تائید اور سرگرم حمایت حاصل تھی ، حکومت نے جماعت کی
ترقی روکنے اور احمدیوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کے بہت سے ظالمانہ
قوانین نافذ کئے جن میں ۱۹۸۴ء کا اینٹی احمد یہ صدارتی آرڈی ننس XX مشہور ہے۔
چنانچہ جماعت احمدیہ کو پاکستان میں غیر مسلم اور کافر قرار دیا گیا ۔ عبادت گاہیں مسمار اور
مقفل کی گئیں ۔ ہزاروں احمدیوں کو مقدمات ، جسمانی عقوبت ، ذہنی اذیت ، قید و بند کے
علاوہ بہت سے احمدیوں کو قتل کر دیا گیا ۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت کے افراد
نے انتہائی صبر اور تحمل کے ساتھ بے مثال قربانیاں دے کر حکومت وقت اور اس کے حلیف
علماء کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
پاکستان میں احمدیوں کے خلاف ان ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجہ میں دوسرے
ممالک کے احمدیوں میں ایک بے مثال روحانی بیداری پیدا ہوئی اور جماعت نے اس دور
میں پہلے سے کہیں بڑھ کر ترقی کی۔
۱۹۸۹ء میں جماعت احمدیہ کے صد سالہ جشنِ تشکر کی مبارک تقریب کی مناسبت
سے عالمی سطح پر جو پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اُس کا قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ جماعت احمد یہ
اس موقع پر خدا تعالیٰ کے حضور سپاس گزاری اور اپنے جذبات تشکر کے اظہار کے طور پر
ایک سو سے زائد زبانوں میں قرآن کریم اور اس کی منتخب آیات ، آنحضرت ﷺ کی منتخب
صلى الله
علوسم
احادیث اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تحریرات کے منتخب اقتباسات کے تراجم شائع کر رہی
ہے یہ کتابچہ اسی عظیم اور مبارک منصوبہ کا ایک حصہ ہے۔