خدا کا اپنے وفا شعار بندوں سے سلوک

منتخب تحریرات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدا کا اپنے وفا شعار بندوں سے سلوک
در حقیقت وہ خدا بر از بردست اور قوی ہے جس کی طرف محبت اور وفا کے ساتھ جھکنے
والے ہرگز ضائع نہیں کئے جاتے ۔ دشمن کہتا ہے کہ میں اپنے منصوبوں سے اُن کو ہلاک کر
دوں اور بد اندیش ارادہ کرتا ہے کہ میں اُن کو کچل ڈالوں مگر خدا کہتا ہے کہ اے نادان کیا
تو میرے ساتھ لڑے گا؟ اور میرے عزیز کو ذلیل کر سکے گا؟ در حقیقت زمین پر کچھ نہیں ہو
سکتا مگر وہی جو آسمان پر پہلے ہو چکا۔ اور کوئی زمین کا ہاتھ اس قدر سے زیادہ لمبا نہیں ہو سکتا
جس قدر کہ وہ آسمان پر لمبا کیا گیا ہے۔ پس ظلم کے منصوبے باندھنے والے سخت نادان ہیں
جو اپنے مکروہ اور قابلِ شرم منصوبوں کے وقت اُس برتر ہستی کو یاد نہیں رکھتے جس کے ارادہ
کے بغیر ایک پتہ بھی گر نہیں سکتا۔ لہذا وہ اپنے ارادوں میں ہمیشہ ناکام اور شرمندہ رہتے
ہیں اور ان کی بدی سے راست بازوں کو کوئی ضرر نہیں پہنچتا بلکہ خدا کے نشان ظاہر ہوتے
ہیں اور خلق اللہ کی معرفت بڑھتی ہے۔ وہ قومی اور قادر خدا اگر چہ ان آنکھوں سے دکھائی نہیں
دیتا مگر اپنے عجیب نشانوں سے اپنے تئیں ظاہر کر دیتا ہے۔
(روحانی خزائن جلد ۳ ۱ کتاب البریه مقدمه صفحه ۱۹-۲۰)
خدا آسمان وزمین کا نور ہے۔ یعنی ہر ایک نور جو بلندی اور پستی میں نظر آتا ہے ۔ خواہ وہ ارواح
میں ہے ۔ خواہ اجسام میں اور خواہ ذاتی ہے اور خواہ عرضی اور خواہ ظاہری ہے اور خواہ باطنی اور خواہ
دینی ہے خواہ خارجی ۔ اسی کے فیض کا عطیہ ہے ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حضرت رب
العلمین کا فیض عام ہر چیز پر محیط ہورہا ہے۔ اور کوئی اس کے فیض سے خالی نہیں ۔ وہی تمام فیوض کا
مبدء ہے اور تمام انوار کا علت العلل اور تمام رحمتوں کا سر چشمہ ہے۔ اسی کی ہستی حقیقی تمام عالم کی
قیوم اور تمام زیروز بر کی پناہ ہی وہی ہے۔ جس نے ہر ایک چیز کو ظلمت خانہ عدم سے باہر نکالا اور

خلعت وجود بخشا بجز اس کے کوئی ایسا وجود نہیں ہے کہ جو فی حد ذاتہ واجب اور قدیم ہو یا اُس سے
مستفیض نہ ہو بلکہ خاک اور افلاک اور انسان اور حیوان اور حجر اور شجر اور روح اور جسم سب اسی کے
فیضان سے وجود پذیر ہیں ۔
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یہ حاشیه صفحه ۱۹۱ - ۱۹۲)
حمد و ثنا اُسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اُس کا کوئی نہ کوئی ثانی
باقی وہی ہمیشہ غیر اُس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یار جانی دل میں میرے یہی ہے سُبْحَنَ مَنْ يَرَانِي
سب کا وہی سہارا رحمت ہے آشکارا ہم کو وہی پیارا دلبر وہی ہمارا
اُس بن نہیں گزارا غیر اُس کے جُھوٹ سارا یہ روز کر مبارک سُبْحَنَ مَنْ يَّرَانِي
(روحانی خزائن جلد ۱۲ محمود کی آمین صفحه ۳۱۹) مین صفحه ۳۱۹)
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر روحوں میں سچی تلاش پیدا ہو اور دلوں میں سچی پیاس لگ
جائے تو لوگ اس طریق کو ڈھونڈیں اور اس راہ کی تلاش میں لگیں ۔ مگر یہ راہ کس طریق
سے کھلے گی اور حجاب کس دوا سے اُٹھے گا۔ میں سب طالبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ صرف
اسلام ہی ہے جو اس راہ کی خوشخبری دیتا ہے اور دوسری قو میں تو خدا کے الہام پر مدّت سے
مہر لگا چکی ہیں ۔ سو یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کی طرف سے مہر نہیں بلکہ محرومی کی وجہ سے انسان
ایک حیلہ پیدا کر لیتا ہے۔ اور یقینا یہ سمجھو کہ جس طرح یہ ممکن نہیں کہ ہم بغیر آنکھوں کے دیکھ
سکیں یا بغیر کانوں کے سُن سکیں یا بغیر زبان کے بول سکیں اسی طرح یہ بھی ممکن نہیں کہ بغیر
قرآن کے اُس پیارے محبوب کا منہ دیکھ سکیں ۔ میں جوان تھا اب بوڑھا ہوا مگر میں نے کوئی
نہ پایا جس نے بغیر اس پاک چشمہ کے اس کھلی کھلی معرفت کا پیالہ پیا ہو۔
(روحانی خزائن جلد ۱ اسلامی اصول کی فلاسفی صفحہ ۴۴۲ - ۴۴۳)
کس قدر ظاہر ہے نور اُس مبدء الانوار کا
بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا

چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہو گیا کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اُس میں جمالِ یار کا
اس بہار حُسن کا دل میں ہمارے جوش ہے مت کرو کچھ ذکر ہم سے ترک یا تا تار کا
ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے ترے دیدار کا
چشمه خورشید میں موجیں تری مشہود ہیں
ہر ستارے میں تماشا ہے تری چمکار کا
تو نے خو دروحوں پہ اپنے ہاتھ سے چھڑ کا نمک اس سے ہے شور محبت عاشقان زار کا
کیا عجب تو نے ہر اک ذرہ میں رکھے ہیں خواص کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا
تیری قدرت کا کوئی بھی انتہا پاتا نہیں کس سے گھل سکتا ہے۔ بیچ اس عقدہ دشوار کا
خوبرویوں میں ملاحت ہے ترے اس ا ملاحت ہے ترے اس حسن کی ہر گل و گلشن میں ہے رنگ اُس تری گلزار کا
چشم مست ہر حسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا
(روحانی خزائن جلد ۲ سرمه چشمه آریه صفحه ۵۲)
توحید ایک نور ہے جو آفاقی اور انفسی معبودوں کی نفی کے بعد دل میں پیدا ہوتا ہے
اور وجود کے ذرہ ذرہ میں سرایت کر جاتا ہے۔ پس وہ بجز خدا اور اُس کے رسول کے ذریعہ
کے محض اپنی طاقت سے کیونکر حاصل ہو سکتا ہے ۔ انسان کا فقط یہ کام ہے کہ اپنی خودی پر
موت وارد کرے اور اس شیطانی نخوت کو چھوڑ دے کہ میں علوم میں پرورش یافتہ ہوں اور
ایک جاہل کی طرح اپنے تئیں تصور کرے اور دعا میں لگا رہے تب توحید کا نور خدا کی طرف
سے اس پر نازل ہو گا اور ایک نئی زندگی اُس کو بخشے گا۔
(روحانی خزائن جلد ۲۲ حقیقت الوحی صفحه ۱۴۸)
وہ خدا نہایت وفادار خدا ہے اور وفاداروں کے لئے اس کے عجیب کام ظاہر ہوتے
ہیں۔ دنیا چاہتی ہے کہ اُن کو کھا جائے اور ہر ایک دشمن ان دشمن ان پر دانت پیتا ہے مگر وہ جو ان کا
دوست ہے ہر ایک ہلاکت کی جگہ سے ان کو بچاتا ہے اور ہر ایک میدان میں ان کو فتح بخشا
ہے۔ کیا ہی نیک طالع وہ شخص ہے جو اس خدا کا دامن نہ چھوڑے۔
(روحانی خزائن جلد ۱۹ کشتی نوح صفحه ۲۰)

آج 10 میں سے 10 باقی