آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

منتخب تحریرات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسانِ کامل کو وہ ملائک میں نہیں تھا ، نجوم میں
نہیں تھا، قمر میں نہیں تھا ، آفتاب میں بھی نہیں تھا۔ وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں
بھی نہیں تھا۔ وہ لعل اور یاقوت اور زمر داور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔ غرض وہ کسی چیز
ارضی اور سماوی میں نہیں تھا صرف انسان میں تھا یعنی انسانِ کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور
اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفی ہیں ۔ سو وہ نوراس
انسان کو دیا گیا اور حسب مراتب اس کے تمام ہمرنگوں کو بھی یعنی ان لوگوں کو بھی جو کسی قدر
وہی رنگ رکھتے ہیں۔ اور یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید ہمارے مولی
ہمارے ہادی نبی امی ، صادق مصدوق محمد مصطفی ﷺ میں پائی جاتی تھی ۔
صلى الله
(روحانی خزائن جلد ۵ آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۱۶۰ - ۱۶۲)
میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ﷺ ہے ( ہزار
ہزار درود اور سلام اُس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔ اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں
ہو سکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں ۔ افسوس کہ جیسا حق شناخت کا
ہے اُس کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا۔ وہ توحید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان
ہے جو دوبارہ اس کو دنیا میں لایا۔ اُس نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر
بنی نوع کی ہمدردی میں اس کی جان گداز ہوئی اس لئے خدا نے جو اُس کے دل کے راز کا
واقف تھا اُس کو تمام انبیاء اور تمام اولین و آخرین پر فضیلت بخشی اور اُس کی مرادیں اس کی
زندگی میں اُس کو دیں۔
(روحانی خزائن جلد ۲۲ حقیقت الوحی صفحه ۱۱۸-۱۱۹)

ہمارے نبی ا تمام انبیاء کے نام اپنے اندر جمع رکھتے ہیں کیونکہ وہ وجود پاک
جامع کمالات متفرقہ ہے۔ پس وہ موسیٰ بھی ہے اور عیسیٰ بھی اور آدم بھی اور ابراہیم بھی اور
یوسف بھی اور یعقوب بھی۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے فَبِهُدهُمُ اقْتَدِهِ
یعنی اے رسول اللہ ! تو ان تمام ہدایات متفرقہ کو اپنے وجود میں جمع کر لے جو ہر یک نبی
خاص طور پر اپنے ساتھ رکھتا تھا۔ پس اس سے ثابت ہے کہ تمام انبیاء کی شانیں آنحضرت
کی ذات میں شامل تھیں اور در حقیقت محمد کا نام صلی اللہ علیہ وسلم ، اسی کی طرف اشارہ
صلى الله
علی
کرتا ہے کیونکہ محمد کے یہ معنی ہیں کہ بغایت تعریف کیا گیا اور غایت درجہ کی تعریف تبھی
متصور ہو سکتی ہے کہ جب انبیاء کے تمام کمالات متفرقہ اور صفات خاصہ آنحضرت
میں جمع ہوں ۔
(روحانی خزائن جلد ۵ آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۳۴۳)
مجھے سمجھایا گیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی
پاک اور پُر حکمت تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ
صلى الله
عل وسام
دکھلانے والا صرف حضرت سیدنا و مولانا محمد مع حضرت سیدنا و مولا نا محمد مصطفیٰ ہیں۔
(روحانی خزائن جلد ۱۷ اربعین نمبر اصفحه ۳۴۵)
ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا
جوانمرد نبی اور زندہ نبی اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نہی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں یعنی وہی نبیوں
کا سردار رسولوں کا فخر ، تمام مرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفی و احمد مجتبی علی
صلى الله
علیہ ہے۔
(روحانی خزائن جلد ۱۲ سراج منیر صفحه ۸۲)
وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے
دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے
اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں یک دفعہ ایک

ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔ کچھ
جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے
دُنیا میں شور مچا دیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس اُمی بے گس سے محالات کی طرح
نظر آتی تھیں ۔ اَللَّهُمَّ صَلِّ وَ سَلَّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَ آلِهِ بِعَدَ دِهَتِهِ وَ غَمِّهِ وَ
حُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَ انْزِلْ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ
(روحانی خزائن جلد ۶ برکات الدعا صفحه ۱۰-۱۱)
تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی ہے ۔ سو تم
کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع
کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ اور یاد رکھو کہ نجات وہ چیز نہیں جو مر نے
کے بعد ظاہر ہوگی بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اسی دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی ہے۔ نجات یافتہ
کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد ﷺ اس میں اور تمام مخلوق میں
درمیانی شفیع ہے اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم
رتبہ کوئی اور کتاب ہے۔ اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ
نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے۔
(روحانی خزائن جلد ۱۹ کشتی نوح صفحه ۱۳- ۱۴)
واقعات حضرت خاتم الانبیاء ﷺ پر نظر کرنے سے یہ بات نہایت واضح اور
نمایاں اور روشن ہے کہ آنحضرت اعلیٰ درجہ کے یک رنگ اور صاف باطن اور خدا کے لئے
جاں باز اور خلقت کے بیم و امید سے بالکل منہ پھیرنے والے اور محض خدا پر توکل کرنے
والے تھے کہ جنہوں نے خدا کی خواہش اور مرضی میں محو اور فنا ہو کر اس بات کی کچھ بھی پروا
نہ کی کہ توحید کی منادی کرنے سے کیا کیا بلا میرے سر پر آوے گی اور مشرکوں کے ہاتھ سے
کیا کچھ دُکھ اور درد اٹھانا ہوگا ۔
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یہ صفحہ ۱۱۱)

کیا یہ حیرت انگیز ماجرا نہیں کہ ایک بے زر، بے زور ہیکس ، امتی ، یتیم تنہا غریب
ایسے زمانہ میں کہ جس میں ہر ایک قوم پوری پوری طاقت مالی اور فوجی اور علمی رکھتی تھی ایسی
روشن تعلیم لایا کہ اپنی براہین قاطعہ اور حج واضحہ سے سب کی زبان بند کر دی اور بڑے بڑے
لوگوں کی جو حکیم بنے پھرتے تھے اور فیلسوف کہلاتے تھے فاش غلطیاں نکالیں اور پھر باوجود
بیکسی اور غریبی کے زور بھی ایسا دکھایا کہ بادشاہوں کو تختوں سے گرا دیا اور انہیں تختوں پر
غریبوں کو بٹھایا۔ اگر یہ خدا کی تائید نہیں تھی تو اور کیا تھی ۔ کیا تمام دنیا پر عقل اور علم اور طاقت
اور زور میں غالب آجانا بغیر تائید الہی کے بھی ہوا کرتا ہے۔
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یه صفحه ۱۱۹)
صلى الله
خیال کرنا چاہیئے کہ کس استقلال سے آنحضرت ﷺ اپنے دعوی نبوت پر باوجود
پیدا ہو جانے ہزاروں خطرات اور کھڑے ہو جانے لاکھوں معاندوں اور مزاحموں اور
ڈرانے والوں کے اول سے اخیر دم تک ثابت اور قائم رہے برسوں تک وہ مصیبتیں دیکھیں
اور وہ دُکھ اُٹھانے پڑے جو کامیابی سے بکلی مایوس کرتے تھے اور روز بروز بڑھتے جاتے
تھے کہ جن پر صبر کرنے سے کسی دنیوی مقصد کا حاصل ہو جانا وہم بھی نہیں گزرتا تھا بلکہ نبوت
کا دعوی کرنے سے از دست اپنی پہلی جمعیت کو بھی کھو بیٹھے اور ایک بات کہکر لاکھ تفرقہ خرید ا
لیا اور ہزاروں بلاؤں کو اپنے سر پر بلا لیا۔ وطن سے نکالے گئے۔ قتل کے لئے تعاقب کئے
گئے ۔ گھر اور اسباب تباہ اور برباد ہو گیا۔ بار ہاز ہر دی گئی اور جو خیر خواہ تھے وہ بد خواہ بن گئے
اور جو دوست تھے وہ دشمنی کرنے لگے اور ایک زمانہ دراز تک وہ تلخیاں اُٹھانی پڑیں کہ جن پر
ثابت قدمی سے ٹھہرے رہنا کسی فریبی اور مگار کا کام نہیں۔
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یه صفحه ۱۰۸-۱۰۹)
مصطفیٰ پر ترا بے حد ہو سلام اور رحمت اس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے
ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام دل کو وہ جام لبا لب ہے پلایا ہم نے

اُس سے بہتر نظر آیا نہ کوئی عالم میں لاجرم غیروں سے دل اپنا چھڑایا ہم نے
شانِ حق تیرے شمائل میں نظر آتی ہے تیرے پانے سے ہی اُس ذات کو پایا ہم نے
چھو کے دامن تر اہر دام سے ملتی ہے نجات لا جرم در پہ ترے سر کو جھکایا ہم نے
دلبرا ! مجھ کو قسم ہے تری یکتائی کی آپ کو تیری محبت میں بھلایا ہم نے
بغدادی سے مرے مٹ گئے سب غیروں کے نقش جب سے دل میں یہ تیرا نقش جمایا ہم نے
ہم ہوئے خیر ام تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
(روحانی خزائن جلد ۵ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۲۲۵-۲۲۶)
اور میرے لئے اس نعمت کا پانا ممکن نہ تھا اگر میں اپنے سید و مولی فخر الانبیاء اور خیر
الورای حضرت محمد مصطفی ﷺ کے راہوں کی پیروی نہ کرتا ۔ سو میں نے جو کچھ پایا اُس
پیروی سے پایا اور میں اپنے سچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیروی اُس نبی
کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کاملہ کا حصہ پاسکتا ہے۔ اور میں اس جگہ یہ بھی
بتلاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے کہ سچی اور کامل پیروی آنحضرت ﷺ کے بعد سب باتوں سے
پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ سو یا د رہے کہ وہ قلب سلیم ہے۔ یعنی دل سے دنیا کی محبت نکل
جاتی ہے اور دل ایک ابدی اور لازوال لذت کا طالب ہو جاتا ہے۔ پھر بعد اس کے ایک
مصفیٰ اور کامل محبت الہی بباعث اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے اور یہ سب نعمتیں
آنحضرت ﷺ کی پیروی سے بطور وراثت ملتی ہیں ۔
صلى الله
روحانی خزائن جلد ۲۲ حقیقت الوحی صفحه ۶۴ - ۶۵)
وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اُس کا ہے محمدؐ دلبر میرا یہی ہے
سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے
پہلوں سے خوبتر ہے، خوبی میں اک قمر ہے اُس پہ ہر اک نظر ہے، بدرالد جی یہی ہے

پہلے تو رہ میں ہارے، پار اس نے ہیں اتارے میں جاؤں اس کے وارے بس نا خدا یہی ہے
وہ یارِ لا مکانی ، وہ دلبر نہانی دیکھا ہے ہم نے اُس سے بس رہنما یہی ہے
وہ آج شاہ دیں ہے، وہ تاج مرسلیں ہے وہ طیب وامیں ہے اس کی ثنا یہی ہے
آنکھ اس کی دور میں ہے، دل یار سے قریب ہے ہاتھوں میں شمع دیں ہے، عین الضیاء یہی ہے
جو راز دیں تھے بھارے، اُس نے بتائے سارے دولت کا دینے والا فرماں روا یہی ہے
اُس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
(روحانی خزائن جلد ۲۰ قادیان کے آریہ اور ہم صفحہ ۴۵۶)
اسی طرح حضرت داؤد علیہ السلام نے آنحضرت ﷺ کی جلالیت و عظمت کا
اقرار کر کے زبور پینتالیس میں یوں بیان کیا ہے۔ (۲) تو حُسن میں بنی آدم سے کہیں زیادہ
ہے۔ تیرے لبوں میں نعمت بتائی گئی ہے اسی لئے خدا نے تجھ کو ابد تک مبارک کیا ۔ (۳)
اے پہلوان تو جاہ و جلال سے اپنی تلوار حمائل کر کے اپنی ران پر لڑکا۔ (۴) امانت اور حلم
اور عدالت پر اپنی بزرگواری اور اقبال مندی سے سوار ہو۔
(روحانی خزائن جلد ۲ سر مه چشم آر یه حاشیه صفحه ۲۸۱-۲۸۲)

آج 10 میں سے 10 باقی