قرآن کریم
منتخب تحریرات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قرآن کریم
قرآن جواہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں !
( ملفوظات جلد ۲ صفحه ۳۴۴)
قرآن کی وہ اعلیٰ شان ہے کہ ہر ایک شان سے بلند ہے ۔ وہ حکم ہے یعنی فیصلہ
کرنے والا اور وہ ہیمن ہے یعنی تمام ہدایتوں کا مجموعہ ہے۔ اس نے تمام دلیلیں جمع کر دیں
اور دشمنوں کی جمعیت کو تتر بتر کر دیا اور وہ ایسی کتاب ہے کہ اس میں ہر چیز کی تفصیل ہے اور
اس میں آئندہ اور گزشتہ کی خبریں موجود ہیں اور باطل کو اس کی طرف راہ نہیں ہے، نہ آگے
سے نہ پیچھے سے اور وہ خدا تعالیٰ کا نور ہے۔
(روحانی خزائن جلد ۱۶ خطبه الهامیه صفحه ۱۰۳)
جانا چاہیئے کہ گھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر ایک اہلِ زبان پر
روشن ہو سکتا ہے جس کو پیش کر کے ہم ہر ایک ملک کے آدمی کو خواہ ہندی ہو یا پارسی یا یوروپین
یا امریکن یا کسی اور ملک کا ہوملزم و ساکت ولا جواب کر سکتے ہیں ۔ وہ غیر محدود معارف و
حقائق و علوم حکمیہ قرآنیہ ہیں جو ہر زمانہ میں اس زمانہ کی حاجت کے موافق گھلتے جاتے
ہیں اور ہر ایک زمانہ کے خیالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح سپاہیوں کی طرح کھڑے
ہیں۔ اگر قرآن شریف اپنے حقائق و دقائق کے لحاظ سے ایک محدود چیز ہوتی تو ہرگز وہ معجزہ
تامہ نہیں ٹھہر سکتا تھا۔
(روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام حصہ اول صفحه ۲۵۵-۲۵۶)
قرآن شریف ایسا معجزہ ہے کہ نہ وہ اول مثل ہوا اور نہ آخر کبھی ہوگا۔ اس کے فیوض
و برکات کا در ہمیشہ جاری ہے اور وہ ہر زمانہ میں اسی طرح نمایاں اور درخشاں ہے جیسا
آنحضرت ﷺ کے وقت تھا۔ علاوہ اس کے یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہر شخص کا کلام اس کی
ہمت کے موافق ہوتا ہے جس قدر اس کی ہمت اور عزم اور مقاصد عالی ہوں گے اسی پایہ کا گے اس پانی کا
وہ کلام ہوگا۔ اور وحی الہی میں بھی یہی رنگ ہوتا ہے۔ جس شخص کی طرف اس کی وحی آتی ہے
جس قدر ہمت بلند رکھنے والا وہ ہو گا اسی پایہ کا کلام اسے ملے گا۔ آنحضرت ﷺ کی ہمت
واستعداد اور عزم کا دائرہ چونکہ بہت ہی وسیع تھا اس لئے آپ کو جو کلام ملا وہ بھی اس پایہ
اور رتبہ کا ہے کہ دوسرا کوئی شخص اس ہمت اور حوصلہ کا کبھی پیدا نہ ہوگا۔
( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۷ )
ہم سچ سچ کہتے ہیں اور سچ کہنے سے کسی حالت میں رُک نہیں سکتے کہ اگر آنحضرت
آئے نہ ہوتے اور اور قرآن شریف جس کی تاثیریں ہمارے ائمہ اور اکا بر قدیم سے
دیکھتے آئے اور آج ہم دیکھ رہے ہیں ، نازل نہ ہوا ہوتا۔ تو ہمارے لئے یہ امر بڑا ہی مشکل
ہوتا کہ جو ہم فقط بائبل کے دیکھنے سے یقینی طور پر شناخت کر سکتے کہ حضرت موسیٰ اور حضرت
مسیح اور دوسرے گزشتہ نبی فی الحقیقت اسی پاک اور مقدس جماعت میں سے ہیں جن کو خدا
نے اپنے لطف خاص سے اپنی رسالت کے لئے چن لیا ہے ۔ یہ ہم کو فرقان مجید کا احسان
ماننا چاہیے جس نے اپنی روشنی ہر زمانہ میں آپ دکھلائی اور پھر اس کامل روشنی سے گزشتہ
نبیوں کی صداقتیں بھی ہم پر ظاہر کر دیں۔ اور یہ احسان نہ فقط ہم پر بلکہ آدم سے لیکر مسیح یک
ان تمام نبیوں پر ہے کہ جو قرآن شریف سے پہلے گزر چکے۔
(روحانی خزائن جلد ابراہین احمد یه حاشیه در حاشیه صفحه ۲۹۰)
آج روئے زمین پر سب الہامی کتابوں میں سے ایک فرقان مجید ہی ہے کہ جس کا
کلام الہی ہونا دلائل قطعیہ سے ثابت ہے۔ جس کے اصول نجات کے بالکل راستی اور وضع
فطرتی پر مبنی ہیں۔ جس کے عقائد ایسے کامل اور مستحکم ہیں جو براہین قویہ ان کی صداقت پر
شاہد ناطق ہیں جس کے احکام حق محض پر قائم ہیں جس کی تعلیمات ہر یک طرح کی آمیزش
شرک اور بدعت اور مخلوق پرستی سے بکلی پاک ہیں جس میں توحید اور تعظیم الہی اور کمالات میں
حضرت عزت کے ظاہر کرنے کے لئے انتہا کا جوش ہے جس میں یہ خوبی ہے کہ سراسر کا یہ سراسر
وحدانیت جناب الہی سے کھر اہوا ہے اور کسی طرح کا دھبہ ، نقصان اور عیب اور نالائق
صفات کا ذات پاک حضرت باری پر نہیں لگاتا اور کسی اعتقاد کوز بر دستی تسلیم کرانا نہیں چاہتا
بلکہ جو تعلیم دیتا ہے اس کی صداقت کی وجوہات پہلے دکھلا لیتا ہے اور ہر ایک مطلب اور مدعا
کو بیج اور براہین سے ثابت کرتا ہے اور ہر یک اصول کی حقیت پر دلائل واضح بیان کر کے
مرتبہ یقین کامل اور معرفت تام تک پہنچاتا ہے اور جو جو خرابیاں اور ناپاکیاں اور خلل اور
فسادلوگوں کے عقائد اور اعمال اور اقوال اور افعال میں پڑے ہوئے ہیں ان تمام مفاسد کو
روشن براہین سے دُور کرتا ہے اور وہ تمام آداب سکھاتا ہے کہ جن کا جاننا انسان کو انسان بننے
کے لئے نہایت ضروری ہے اور ہر یک فساد کی اسی زور سے مدافعت کرتا ہے کہ جس زور
سے وہ آجکل پھیلا ہوا ہے۔ اس کی تعلیم نہایت مستقیم اور قوی اور سلیم ہے گویا احکام قدرتی
کا ایک آئینہ ہے اور قانون فطرت کی ایک عکسی تصویر ہے اور بینائی دلی اور بصیرت قلبی کے
لئے ایک آفتاب چشم افروز ہے۔
(روحانی خزائن جلد ابراہین احمد یه صفحه ۸۱-۸۲)
نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے اجلی نکلا پاک وہ جس سے یہ انوار کا دریا نکلا
حق کی توحید کا مُرجھا ہی چلا تھا پودا ناگہاں غیب سے یہ چشمہ اصفی نکلا
یا الہی تیرا فرقاں ہے کہ اِک عالم ہے جو ضروری تھا وہ سب اس میں مہیا نکلا
سب جہاں چھان چکے ساری دُکانیں دیکھیں مئے عرفان کا یہی ایک ہی شیشہ نکلا
رکس سے اس نور کی ممکن ہو جہاں میں تشبیہ وہ تو ہر بات میں ہر وصف میں یکتا نکلا
پہلے سمجھے تھے کہ موسیٰ کا عصا ہے فرقاں پھر جو سوچا تو ہر اک لفظ مسیحا نکلا
ہے قصور اپنا ہی اندھوں کا وگرنہ وہ نور ایسا چمکا ہے کہ صد تیر بیضا نکلا
زندگی ایسوں کی کیا خاک ہے اس دنیا میں جن کا اس نور کے ہوتے بھی دل اعمی نکالا
وہ
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمدیہ حصہ سوم حاشیه در حاشیه صفحه ۳۰۵-۳۰۶)
اے عزیز و سُنو کہ بے قرآن حق کو ملتا نہیں کبھی انساں
سے
دل میں ہر وقت نور بھرتا ہے سینہ کو خوب صاف کرتا ہے
اس کے اوصاف کیا کروں میں بیاں وہ تو دیتا ہے جاں کو اور اِک جاں
تو چپکا ہے تیر اکبر اس
انکار ہو سکے کیونکر
بحر حکمت ہے وہ کلام تمام عشق حق کا پلا رہا ہے جام
دردمندوں کی ہے دوا وہی ایک ہے خدا سے خدا نما وہی ایک
ہم نے پایا خور ہدی وہی ایک ہم نے دیکھا ہے دلر با وہی ایک
اُس کے منکر جو بات کہتے ہیں یونہی اک واہیات کہتے ہیں
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یہ حصہ سوم حاشیه در حاشیه صفحه ۲۹۹-۳۰۰)