وحی والہام
منتخب تحریرات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وحی والہام
جب خدائے تعالیٰ اپنے بندہ کو کسی امر غیبی پر بعد دعا اس بندہ کے یا خود بخود مطلع
کرنا چاہتا ہے تو ایک دفعہ ایک بیہوشی اور ربودگی اس پر طاری کر دیتا ہے جس سے وہ بالکل
اپنی ہستی سے کھویا جاتا ہے اور ایسا اس بے خودی اور ر بودگی اور بیہوشی میں ڈوبتا ہے جیسے کوئی
پانی میں غوطہ مارتا ہے اور نیچے پانی کے چلا جاتا ہے۔ غرض جب بندہ اس حالت ربودگی سے
کہ جو غوطہ سے بہت ہی مشابہ ہے باہر آتا ہے تو اپنے اندر میں کچھ ایسا مشاہدہ کرتا ہے جیسے
ایک گونج پڑی ہوئی ہوتی ہے اور جب وہ گونج کچھ فرو ہوتی ہے تو نا گہاں اس کو اپنے اندر
سے ایک موزوں اور لطیف اور لذیز کلام محسوس ہو جاتی ہے اور یہ غوطہ ربودگی کا ایک نہایت
عجیب امر ہے جس کے عجائبات بیان کرنے کیلئے الفاظ کفایت نہیں کرتے۔ یہی حالت ہے
جس سے ایک دریا معرفت کا انسان پر کھل جاتا ہے کیونکہ جب بار بار دعا کرنے کے وقت
خداوند تعالیٰ اس حالت غوطہ اور ربودگی کو اپنے بندہ پر وارد کر کے اس کی ہر یک دعا کا اس کو
ایک لطیف اور لذیذ کلام میں جواب دیتا ہے ۔ اور ہر ایک استفسار کی حالت میں وہ حقائق
اس پر کھولتا ہے جن کا کھلنا انسان کی طاقت سے باہر ہے۔ تو یہ امر اس کے لئے موجب مزید
معرفت اور باعث عرفانِ کامل ہو جاتا ہے۔ بندہ کا دعا کرنا اور خدا کا اپنی الوہیت کی تجلی
سے ہر یک دعا کا جواب دینا یہ ایک ایسا امر ہے کہ گویا اسی عالم میں بندہ اپنے خدا کودیکھ لیتا
ہے اور دونوں عالم اس کے لئے بلا تفاوت یکساں ہو جاتے ہیں۔
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یہ حاشیه در حاشیه نمبر اصفحه ۲۶۰ تا ۲۶۲)
صورت پنجم الہام کی وہ ہے جس کا انسان کے قلب سے کچھ تعلق نہیں بلکہ ایک
خارج سی آواز آتی ہے اور یہ آواز ایسی معلوم ہوتی ہے جیسے ایک پردہ کے پیچھے سے کوئی
آدمی بولتا ہے مگر یہ آواز نہایت لذیذ اور شگفتہ اور کسی قدر سرعت کے ساتھ ہوتی ہے اور دل
کو اس سے ایک لذت پہنچتی ہے۔ انسان کسی قدر استغراق میں ہوتا ہے کہ ایک دفعہ یہ آواز قدر
آجاتی ہے اور آواز سُن کر وہ حیران رہ جاتا ہے کہ کہاں سے یہ آواز آئی اور کس نے مجھ سے اور کس نے
کلام کی اور حیرت زدہ کی طرح آگے پیچھے دیکھتا ہے پھر سمجھ جاتا ہے کہ کسی فرشتہ نے یہ آواز
دی ۔ اور یہ آواز خارجی اکثر اس حالت میں بطور بشارت آتی ہے کہ جب انسان کسی
معاملے میں نہایت متفکر اور مغموم ہوتا ہے۔
(روحانی خزائن جلد ابراہین احمد یہ حاشیه در حاشیه صفحه ۲۸۷)
یہی قانون ہے کہ جس کے پاس کچھ نور ہے اسی کو اور نور بھی دیا جاتا ہے اور جس
کے پاس کچھ نہیں اُس کو کچھ نہیں دیا جاتا۔ جو شخص آنکھوں کا نور رکھتا ہے وہی آفتاب کا نور
پاتا ہے اور جس کے پاس آنکھوں کا نور نہیں وہ آفتاب کے نور سے بھی بے بہرہ رہتا ہے اور
جس کو فطرتی نور کم ملا ہے اس کو دوسرا نور بھی کم ہی ملتا ہے اور جس کو فطرتی نور زیادہ ملا ہے
اس کو دوسرا نور بھی زیادہ ہی ملتا ہے۔
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یہ حاشیه صفحه ۱۹۵-۱۹۶)
خدائے تعالیٰ نے اپنے عجیب عالم کو تین حصہ پر منقسم کر رکھا ہے۔ (۱) عالم ظاہر جو
آنکھوں اور کانوں اور دیگر حواس ظاہری کے ذریعہ اور آلات خارجی کے توسل سے محسوس
ہو سکتا ا ہے۔ (۲) عالم باطن جو عقل اور قیاس کے ذریعہ سے سمجھ میں آسکتا ہے ۔ عالم (۳) عالم
باطن در باطن جو ایسا نازک اور لائیڈرک وفوق الخیالات ا
ات عالم ہے جو تھوڑے ہیں جو اس سے
خبر رکھتے ہیں۔ وہ عالم غیب محض ہے جس تک پہنچنے کے لئے عقلوں کو طاقت نہیں دی گئی مگر
ظن محض ۔ اور اس عالم پر کشف اور وحی اور الہام کے ذریعہ سے اطلاع ملتی ہے اور نہ اور کسی
ذریعہ سے اور جیسی عادت اللہ بدیہی طور پر ثابت اور متحقق ہے کہ اس نے ان دو پہلے عالموں
کے درقیات کرنے کے لئے جن کا اوپر ذکر ہو چکا ہے انسان کو طرح طرح کے حواس و
قوتیں عنایت کی ہیں اسی طرح اس تیسرے عالم کے درقیات کرنے کیلئے بھی اُس فیاض
مطلق نے انسان کے لئے ایک ذریعہ رکھا ہے اور وہ ذریعہ وحی اور الہام اور کشف ہے جو
کسی زمانہ میں بکلی بند اور موقوف نہیں رہ سکتا بلکہ اس کے شرائط بجالانے والے ہمیشہ اس کو
پاتے رہے ہیں اور ہمیشہ پاتے رہیں گے۔
(روحانی خزائن جلد ۲ شهر مه چشم آریه حاشیه صفحه ۱۲۷- ۱۲۸)