مقام حضرت مسیح موعود علیہ السلام
منتخب تحریرات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مقام حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک مخیسی کو تلاش کرتے پھرتے ہیں اور ایک شخص
اس عاجز کے سامنے آیا اور اشارہ سے اس نے کہا ھذا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُوْلَ اللهِ یعنی یه وه
آدمی ہے جو رسول اللہ سے محبت رکھتا ہے اور اس قول سے یہ مطلب تھا کہ شرط ا ما که شرط اعظم اس
عہدہ کی محبت رسول ہے سو وہ اس شخص میں متحقق ہے۔
(روحانی خزائن جلد ا براہین احمد یه حاشیه در حاشیه صفحه ۵۹۸)
دنیا مجھے قبول نہیں کر سکتی کیونکہ میں دنیا میں سے نہیں ہوں مگر جن کی فطرت کو اُس
عالم کا حصہ دیا گیا ہے وہ مجھے قبول کرتے ہیں اور کریں گے ۔ جو مجھے چھوڑتا ہے وہ اُس کو
چھوڑتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور جو مجھ سے پیوند کرتا ہے وہ اُس سے کرتا ہے جس کی
طرف سے میں آیا ہوں۔ میرے ہاتھ میں ایک چراغ ہے جو شخص میرے پاس آتا ہے
ضرور وہ اس روشنی سے حصہ لے گا مگر جو شخص وہم اور بد گمانی سے دُور بھاگتا ہے وہ ظلمت
میں ڈال دیا جائے گا۔ اس زمانہ کا حصن حصین میں ہوں جو مجھ میں داخل ہوتا ہے وہ
چوروں اور قزاقوں اور درندوں سے اپنی جان بچائے گا۔
(روحانی خزائن جلد ۳ فتح اسلام صفحه ۳۴)
مجھے اُس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ مجھے قرآن کے حقائق
اور معارف کے سمجھنے میں ہر ایک روح پر غلبہ دیا گیا ہے۔ اور اگر کوئی مولوی مخالف میرے
مقابل پر آتا جیسا کہ میں نے قرآنی تفسیر کے لئے بار باران کو بلایا تو خدا اُس کو ذلیل اور
شرمندہ کرتا۔ سو ہم قرآن جو مجھ کو عطا کیا گیا یہ اللہ جل شانہ کا ایک نشان ہے۔ میں خدا کے
فضل سے امید رکھتا ہوں کہ عنقریب دنیا دیکھے گی کہ میں اس بیان میں سچا ہوں ۔
(روحانی خزائن جلد ۲ اسراج منیر صفحه ۴۱)
میں اکیلا نہیں وہ مولیٰ کریم میرے ساتھ ہے اور کوئی اُس سے بڑھ کر مجھ سے
۔
قریب تر نہیں ۔ اُسی کے فضل سے مجھ کو یہ عاشقانہ روح ملی ہے کہ دُکھ اُٹھا کر بھی اُس کے
دین کیلئے خدمت بجالاؤں اور اسلامی مہمات کو بشوق وصدق تمام تر انجام دوں ۔ اس کام
پر اُس نے آپ مجھے مامور کیا ہے اب کسی کے کہنے سے میں رُک نہیں سکتا۔
(روحانی خزائن جلد ۵ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۳۵)
ایک تقوای شعار آدمی کے لئے یہ کافی تھا کہ خدا نے مجھے مفتریوں کی طرح ہلاک
نہیں کیا بلکہ میرے ظاہر اور باطن اور میرے جسم اور میری روح پر وہ احسان کئے جن کو میں
شمار نہیں کر سکتا ۔ میں جوان تھا جب خدا کی وحی اور الہام کا دعوی کیا اور اب میں بوڑھا ہو گیا
اور ابتداء دعوئی پر بیس برس سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا ۔ بہت سے میرے دوست اور عزیز جو گیا۔
مجھ سے چھوٹے تھے فوت ہو گئے اور مجھے اُس نے عمر دراز بخشی اور ہر یک مشکل میں میرا
متکفل اور متولی رہا ۔ پس کیا ان لوگوں کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ پر
افترا باندھتے ہیں۔
(روحانی خزائن جلدااانجام آتھم صفحہ ۵۰)