آخری فتح

منتخب تحریرات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آخری فتح
زمین کے لوگ خیال کرتے ہونگے کہ شاید انجام کار عیسائی مذہب دنیا میں پھیل
جائے یا بدھ مذہب تمام دنیا پر حاوی ہو جائے مگر وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں ۔ یادر ہے کہ
زمین پر کوئی بات ظہور میں نہیں آتی جب تک وہ بات آسمان پر قرار نہ پائے۔ سو آسمان کا خدا
مجھے بتلاتا ہے کہ آخر کا ر اسلام کا مذہب دلوں کو فتح کرے گا۔
(روحانی خزائن جلد ۲۱ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۴۲۷)
روح
غور سے معلوم ہوتا ہے کہ روح کی ماں جسم ہی ہے۔ حاملہ عورتوں کے پیٹ میں
روح کبھی اوپر سے نہیں گرتی بلکہ وہ ایک نور ہے جو نطفہ میں ہی پوشیدہ طور پر مخفی ہوتا ہے اور
جسم کی نشو و نما کے ساتھ چمکتا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا پاک کلام ہمیں سمجھاتا ہے کہ روح اس
قالب میں سے ہی ظہور پذیر ہو جاتی ہے جو نطفہ سے رحم میں تیار ہوتا ہے۔ جیسا کہ وہ
قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ
یعنی پھر ہم اس جسم کو جو رحم میں تیار ہوا تھا ایک اور پیدائش کے رنگ میں لاتے
ہیں۔ اور ایک اور خلقت اس کی ظاہر کرتے ہیں جو روح کے نام سے موسوم ہے اور خدا بہت
برکتوں والا ہے اور ایسا خالق ہے جو کوئی اس کے برابر نہیں ۔
(روحانی خزائن جلد ۱ اسلامی اصول کی فلاسفی صفحہ ۳۲۱)

آج 10 میں سے 10 باقی