مذاہب عالم

منتخب تحریرات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مذاہب عالم
منجملہ ان اصولوں کے جن پر مجھے قائم کیا گیا ہے ایک یہ ہے کہ خدا نے مجھے اطلاع
دی ہے کہ دنیا میں جس قدر نبیوں کی معرفت مذہب پھیل گئے ہیں اور استحکام پکڑ گئے ہیں
اور ایک حصہ دنیا پر محیط ہو گئے ہیں اور ایک عمر پاگئے ہیں اور ایک زمانہ ان پر گذر گیا ہے ان
میں سے کوئی مذہب بھی اپنی اصلیت کے رو سے جھوٹا نہیں اور نہ ان نبیوں میں سے کوئی نبی
جھوٹا ہے۔
(روحانی خزائن جلد ۱۲ تحفه قیصر به صفحه ۲۵۶)
یہ اصول نہایت پیارا اور امن بخش اور صلح کاری کی بنیاد ڈالنے والا اور اخلاقی
حالتوں کو مدد دینے والا ہے کہ ہم ان تمام نبیوں کو سچا سمجھ لیں جو دنیا میں آئے ۔ خواہ ہند میں
ظاہر ہوئے یا فارس میں یا چین میں یا کسی اور ملک میں اور خدا نے کروڑ ہا دلوں میں ان کی
عزت اور عظمت بٹھا دی اور ان کے مذہب کی جڑ قائم کر دی۔
(روحانی خزائن جلد ۱۲ا تحفہ قیصریه صفحه (۲۵۹)

آج 10 میں سے 10 باقی