گناه

منتخب تحریرات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناه
گناه در حقیقت ایک ایسا زہر ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے کہ جب انسان خدا کی
اطاعت اور خدا کی پُر جوش محبت اور محبا نہ یاد الہی سے محروم اور اور بے نصیب ہو۔ اور جیسا کہ
ایک درخت جب زمین سے اکھڑ جائے اور پانی چوسنے کے قابل نہ رہے تو وہ دن بدن
خشک ہونے لگتا ہے اور اس کی تمام سرسبزی برباد ہو جاتی ہے۔ یہی حال اس انسان کا ہوتا
ہے جس کا دل خدا کی محبت سے اکھڑا ہوا ہوتا ہے۔ پس خشکی کی طرح گناہ اُس پر غلبہ کرتا
ہے۔ سو اس خشکی کا علاج خدا کے قائم کا علاج خدا کے قانون قدرت میں تین طور سے ہے۔ (۱) ایک محبت (۲)
استغفار جس کے معنے ہیں دبانے اور ڈھانکنے کی خواہش ۔ کیونکہ جب تک مٹی میں درخت
کی جڑ جمی رہے تب تک وہ سرسبزی کا امیدوار ہوتا ہے۔ (۳) تیسر اعلاج تو بہ ہے۔ یعنی
زندگی کا پانی کھینچنے کے لئے تذلیل کے ساتھ خدا کی طرف پھرنا اور اس سے اپنے تئیں
نزدیک کرنا اور معصیت کے حجاب سے اعمال صالحہ کے ساتھ اپنے تئیں باہر نکالنا۔ اور توبہ
صرف زبان سے نہیں ہے بلکہ تو بہ کا کمال اعمال صالحہ کے ساتھ ہے۔ تمام نیکیاں تو بہ کی
تکمیل کے لئے ہیں۔
? (روحانی خزائن جلد ۲ ۱ سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب صفحہ ۳۲۸-۳۲۹)

آج 10 میں سے 10 باقی