اشاعت اسلام کے بارہ میں مولانا مودودی اور بعض غیروں کے نظریات

مذہب کے نام پر خون

۲۲
مذہب کے نام پرخون
اشاعت اسلام کے بارہ میں مولانا مودودی
اور
بعض غیروں کے نظریات
ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ بعض مسلمان رہنما جبر و تشدد کے نظریہ کو صرف اپنے تک ہی محدود
نہیں رکھتے بلکہ ہمارے پاک آقا کو بھی اس میں ملوث کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے دین
اور اس کی قوت قدسیہ کو بھی اپنے کھو کھلے دلائل اور کرم خوردہ قوتوں کی طرح ایسا کمزور جانتے ہیں کہ گویا
اگر تلوار اس کے قبضہ قدرت میں نہ ہوتی تو وہ کبھی بھی وہ عظیم روحانی تبدیلی پیدا نہ کر سکتا جو عرب سے
پھوٹنے والے اس روحانیت کے سرچشمہ نے چند سالوں میں کر کے دکھا دی تھی۔ان کے نزدیک اس
مظلوم نبی کی دفاعی جنگیں محض اپنے مذہب کو پھیلانے کے لئے ایک جارحانہ اقدام تھا اور اس کی مکی
زندگی کا دور محض ایک ناطاقتی کی دلیل تھی۔چنانچہ جماعت اسلامی کے امیر مولانا مودودی نہایت
واشگاف الفاظ میں رقم طراز ہیں :۔”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ برس تک عرب کو اسلام کی دعوت دیتے رہے
وعظ و تلقین کا جو مؤثر سے مؤثر انداز ہو سکتا تھا اسے اختیار کیا۔مضبوط دلائل دیئے ، واضح
حجتیں پیش کیں، فصاحت و بلاغت اور زور خطابت سے دلوں کو گرمایا۔اللہ کی جانب سے
محیر العقول معجزے دکھائے۔اپنے اخلاق اور پاک زندگی سے نیکی کا بہترین نمونہ پیش کیا
اور کوئی ذریعہ ایسا نہ چھوڑا جو حق کے اظہار و اثبات کے لئے مفید ہوسکتا تھا لیکن آپ کی
قوم نے آفتاب کی طرح آپ کی صداقت کے روشن ہو جانے کے باوجود آپ کی دعوت

۲۳
مذہب کے نام پرخون
قبول کرنے سے انکار کر دیا۔لیکن جب وعظ و تلقین کی ناکامی کے بعد داعی اسلام نے
ہاتھ میں تلوار لی تو دلوں سے رفتہ رفتہ بدی اور شرارت کا زنگ چھوٹنے لگا۔طبیعتوں سے فاسد مادے خود بخود نکل گئے۔روحوں کی کثافتیں دور ہو گئیں اور صرف
یہی نہیں کہ آنکھوں سے پردہ ہٹ کر حق کا نور صاف عیاں ہو گیا بلکہ گردنوں میں وہ سختی
اور سروں میں وہ نخوت بھی باقی نہیں رہی جو ظہور حق کے بعد انسان کو اس کے آگے جھکنے
سے باز رکھتی ہے۔عرب کی طرح دوسرے ممالک نے بھی جو اسلام کو اس سرعت سے قبول کیا کہ ایک
صدی کے اندر چوتھائی دنیا مسلمان ہوگئی تو اس کی وجہ بھی یہی تھی کہ اسلام کی تلوار نے ان
پردوں کو چاک کر دیا جو دلوں پر پڑے ہوئے تھے لے “
إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یعنی وہ گندہ اور سخت بہیمانہ الزام جو اسلام کے اشد ترین
متعصب دشمنوں کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات پر لگایا جا تا تھا جسے یورپ کے
یاوه گومستشرقین گزشتہ صدی تک عیسائی دنیا میں اچھالتے رہے اور اسلام سے دلوں
کو متنفر کرتے رہے
وہ آج خود ایک مسلمان راہنما کی طرف سے اس مقدس رسول کی پاک ذات پر لگایا جا رہا ہے
ایک ایسے راہنما کی طرف سے جسے ” مزاج شناس رسول “ “ ہونے کا دعویٰ ہے۔گوالفاظ کو میٹھا بنانے
کی کوشش کی گئی ہے، گوتلوار کی اس مزعومہ فتح کو پر شوکت بنا کر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے مگر گولی
وہی کڑوی اور نا پاک اور زہریلی گولی ہے جو اسلام کے دشمنوں کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف پھینکی جاتی تھی۔یہ وہی پتھر ہے جو اس سے پہلے جارج سیل اور سمتھ اور ڈوزی نے آنحضرت
پر پھینکا تھا اور وہی الزام ہے جو مسٹر گاندھی نے آنحضور پر اس وقت لگایا تھا جب وہ اسلام کی تعلیم سے
ابھی پوری طرح آشنا نہیں تھے اور محض دشمنان اسلام کی کہی ہوئی باتوں کوسن کر یہ تاثر قائم کر لیا تھا۔چنانچہ مسٹر گاندھی کے الفاظ میں:۔اسلام ایسے ماحول میں پیدا ہوا جس کی فیصلہ کن طاقت پہلے بھی تلوار تھی اور آج
الجہاد فی الاسلام صفحہ ۷ ۱۳، ۱۳۸
66

۲۴
مذہب کے نام پرخون
بھی تلوار ہے۔“
اور ڈوزی کہتا ہے کہ :۔"محمد" کے جرنیل ایک ہاتھ میں تلوار اور دوسرے میں قرآن لے کر تلقین
کرتے تھے۔“
اور سمتھ کا دعویٰ ہے کہ جرنیلوں کا کیا سوال خود
' آپ ایک ہاتھ میں تلوار اور دوسرے میں قرآن لے
کر مختلف اقوام کے پاس
جاتے ہیں۔اور جارج سیل یہ فیصلہ دیتا ہے کہ :۔” جب آپ کی جمعیت بڑھ گئی تو آپ نے دعوی کیا کہ مجھے ان پر حملہ کرنے اور
بزور شمشیر بت پرستی مٹا کر دین حق قائم کرنے کی اجازت منجانب اللہ مل گئی ہے“
ان سب دشمنان اسلام کی آوازوں
کو سنئیے اور پھر مولا نامودودی کی مندرجہ بالا عبارت کا
مطالعہ کیجئے۔کیا یہ بعینہ وہی الزام نہیں جو اس سے پہلے بیسیوں دشمنان اسلام نے رسول معصوم کی
ذات پر لگایا تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ خطر ناک اور اس سے بھی زیادہ آپ کی قوت قدسیہ پر
حملہ کرنے والا۔آپ دشمنان اسلام کی عبارتیں پڑھ کر دیکھ لیجئے کہیں بھی آپ کو آنحضرت کی
قوت قدسیہ کی مزعومہ کمزوری اور معجزات کی ناطاقتی کا ایسا ہولناک نقشہ نظر نہیں آئے گا جیسا مولانا
مودودی نے کھینچا ہے یعنی آپ کی مسلسل تیرہ سال کی دعوت اسلام تو دلوں کو فتح کرنے سے قاصر رہی
مگر تلوار اور جبروت نے دلوں کو فتح کر لیا۔وعظ و تلقین کے مؤثر سے مؤثر انداز تو صحرائی ہواؤں کی
نظر ہو گئے مگر نیزوں کی آنی نے دلوں کی گہرائیوں تک اسلام پہنچا دیا۔آپ کے مضبوط دلائل
تو عقل انسانی میں جاگزیں نہ ہو سکے مگر گرزوں کی مار ، خودوں کو توڑ کر ان کی عقلوں کو قائل کر
گئی۔واضح بحثیں ان کی قوت استدلال کو متاثر نہ کر سکیں مگر گھوڑوں کی ٹاپوں نے ان کو اسلام کی
صداقتوں کے تمام راز سمجھا دیئے۔فصاحت بلاغت بے کار گئی اور زور خطابت دلوں کو اس درجہ
گرما نہ سکا کہ اسلام کا نور ان کے دلوں میں چمک اٹھتا حتی کہ خود عرش کے خدا کی طرف سے

مذہب کے نام پرخون
ظاہر ہونے والے محیر العقول معجزے بھی خائب و خاسر رہے اور ایک ادنی سی پاک تبدیلی بھی
پیدا نہ کر سکے لیکن ” جب داعی اسلام نے تلوار ہاتھ میں لی۔۔۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون -
کس قدر مضحکہ خیز ہے یہ تصور اور کیسے تحقیر آمیز الفاظ ہیں کہ جن کو پڑھ کر رونا آتا ہے کہ یہ ایک
اسلامی را ہنما کے قلم سے نکلے ہیں جو رسول کی محبت کا دعویدار ہے۔مولانا کے ان الفاظ کو
پڑھیے اور میزان الحق کے کینہ تو ز مصنف پادری فنڈر کے ان الفاظ کا مطالعہ کیجئے :۔اب حضرت محمد تیرہ سال تک نرمی و مہربانی کے وسائل سے اپنے دین کی
اشاعت میں کوشش کر چکے تھے۔لہذا اب سے آنحضرت” النَّبِيُّ بِالسَّيْفِ
کہلائے یعنی نبی تیغ زن بن گئے اور اس وقت سے اسلام کی مضبوط ترین و کارگر دلیل
تلواری قرار پائی لے
اگر ہم حضرت محمدؐ اور ان کے تابعین کے چال چلن پر غور کریں تو ایسا معلوم ہوگا کہ
اب وہ خیال کرنے لگ گئے تھے کہ عقبہ کے موضوع و مقبول اخلاقی قواعد کی پابندی ان
کے لئے ضروری نہ تھی۔اب خدا ان سے فقط یہی ایک بات طلب کرتا تھا کہ اللہ کی
راہ میں لڑیں اور تیغ و تیر اور خنجر و شمشیر سے قتل پر قتل کرتے رہیں ہے۔“
اور اس کے بعد یہ مصنف مسیح کی مظلومی کا بڑے فخر سے نعوذ باللہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے مزعومہ جبر کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے لکھتا ہے:۔آپ کو خداوند یسوع
مسیح کلمۃ اللہ اور حضرت محمد بن عبد اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم۔راقم )
میں سے ایک کو پسند کرتا ہے۔یا تو اس کو پسند کرنا ہے جو نیکی کرتا پھرا یا اس کو جو
النَّبِی بِالسَّيْفِ “ کہلاتا ہے۔۔پڑھیے:۔پھر مولانا مودودی کی تائید میں ایک اور اسلام دشمن مسٹر ہنری کو پی کے مندرجہ ذیل الفاظ
وو
اور اپنی نبوت کے تیرہویں سال آپ نے اس امر کا اظہار کیا کہ خدا نے
ا (میزان الحق صفحه ۴۶۸) ۲ (میزان الحق صفحه ۴۹۹) سے (تنمه میزان الحق)

۲۶
مذہب کے نام پرخون
مجھ کو نہ صرف بغرض مدافعت جنگ کرنے کی اجازت دی ہے بلکہ اپنا دین بزور شمشیر
پھیلانے کی بھی اجازت دی ہے۔۔۔“
اور ڈاکٹر اے سپر نگر کے یہ الفاظ پڑھیئے جو مولانا مودودی کی ہم خیالی میں اس رائے کا اظہار
کرتے ہیں:۔”اب پیغمبر (صلعم) نے فتنہ کے دفع کرنے کے لئے اپنے دشمنوں سے جنگ کرنے
کا قانون خدا کے نام سے شائع کیا اور اس وقت سے یہ قاعدہ آپ کے (نعوذ باللہ )
خونی مذہب کا نعرہ جنگ ہو گیا۔“
وہ دشمنان اسلام جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شدید ترین معاندین میں شمار ہوتے ہیں۔بغض وعناد سے جن کے سینے کھولتے ہیں جو نفرت کی آگ میں جلتے ہیں اگر وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
پر جبر کا الزام لگا ئیں تو تعجب نہیں۔غم تو بہت ہوتا ہے مگر تعجب نہیں۔ہاں تعجب ان پر ہے اور حیف
ہے ان پر جو اس معصوم اور مظلوم رسول کی پیروی کا دم بھر کر بھی آپ کی مقدس ذات پر بربریت
کا الزام لگانے کی جسارت کرتے ہیں۔مولانا مودودی کے نزدیک نہ کبھی پہلے اسلام میں یہ طاقت تھی کہ محض اپنے حسن و جمال سے
تلوار کی مدد کے بغیر دلوں کو فتح کر سکے اور نہ آج یہ طاقت ہے۔چنانچہ اپنے رسال حقیقت الجہاد
میں رقم طراز ہیں:۔کوئی ایک مملکت بھی اپنے اصول و مسلک کے مطابق پوری طرح عمل نہیں کر سکتی
جب تک کہ ہمسایہ ملک میں بھی وہی اصول و مسلک نہ رائج ہو جائے۔لہذا مسلم پارٹی
کے لئے اصلاح عمومی اور تحفظ خودی دونوں کی خاطر یہ ناگزیر ہے کہ کسی ایک خطہ میں
اسلامی نظام حکومت قائم کرنے پر اکتفاء نہ کرے بلکہ جہاں تک اس کی قوتیں ساتھ دیں
اس نظام کو تمام اطراف میں وسیع کرنے کی کوشش کرے۔وہ ایک طرف اپنے
ے اہل عرب کی سپین کی تاریخ از هنری کو پی جلد اول صفحہ ۳۹ مطبوعہ بوسٹن۔ماخوذ از مقدمہ تحقیق الجہاد صفحہ ۳۱
ماخوذ از مقدمه تحقیق الجهاد حواله تاریخ محمدی صفحه ۲۰۷ مطبوعہ الہ آبا دا ۱۸۵ء

۲۷
مذہب کے نام پرخون
افکار و نظریات کو دنیا میں پھیلائے گی اور تمام ممالک کے باشندوں کو دعوت دے گی کہ
اس مسلک کو قبول کریں جس میں ان کے لئے حقیقی فلاح مضمر ہے۔دوسری طرف
اگر اس میں طاقت ہوگی وہ لڑ کر غیر اسلامی حکومتوں کو مٹا دے گی اور ان کی
ا لڑکرتی
جگہ اسلامی حکومت قائم کرے گی۔“
اس عبارت کو جناب مولانا صاحب کی پہلی عبارت کے ساتھ ملا کر پڑھنے سے بے اختیار
گاندھی جی کی یہ رائے ذہن میں ابھر آتی ہے کہ:۔”اسلام ایسے ماحول میں پیدا ہوا ہے کہ اس کی فیصلہ کن طاقت پہلے بھی تلوار تھی اور
66
آج بھی تلوار ہے۔“
اور آنحضرت کی اس مصنوعی خیالی تصویر کی طرف دھیان منتقل ہو جاتا ہے جو واشنگٹن
ارونگ نے اپنی مصنفہ سیرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پہلے ہی صفحہ پر چسپاں کی ہے اور جس میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ہاتھ میں تلوار لئے اور ایک ہاتھ میں قرآن لئے ہوئے دکھایا گیا ہے
اور معادل میں یہ یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ مولانا کے نزدیک بھی اسلام اور اس کے مقدس رسول کا
تصور واشنگٹن اور نگ کے تصور سے کچھ مختلف نہیں ہے۔پس ایک طرف تو یہ مسلمان عالم ہے کہ دنیا کے معصوم ترین نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر
اشد ترین مخالفین کا ہمنوا ہو کر ظلم اور تعدی اور جبر اور بغاوت کے الزام لگا رہا ہے اور دوسری طرف
ہمیں بے شمار ایسے انصاف پسند غیر مسلم مفکرین کا گروہ نظر آتا ہے جو باوجود شدید اختلاف کے یہ
کہنے پر مجبور ہو گئے کہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ہرگز تلوار کے زور سے نہیں پھیلا بلکہ اپنے
ظاہری و باطنی حسن اور عظیم اخلاق قوت کے زور سے دلوں پر فتح یاب ہوا۔چنانچہ مولانا اور
معاندین اسلام کے محررہ بالا اقتباسات کے بعد بے محل نہ ہوگا کہ ہم بعض انصاف پسند غیر مسلموں
کی رائے بھی پیش کر دیں۔یہ سب کے سب اسلام کے حامی و مداح نہیں ہیں بلکہ بعض ایسے بھی
ہیں کہ خفیف سے خفیف موقع سے فائدہ اٹھا کر بھی اسلام پر حملہ کرنے سے نہیں چوکے مگر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی دفاعی جنگوں پر گہری تنقیدی نظر ڈالنے کے بعد انہیں بے اختیار یہ تسلیم کرنا پڑا کہ:۔

۲۸
مذہب کے نام پرخون
اکثر متعصب مخالفین اسلام خصوصا گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے اور ملک میں
آتش فتنہ و فساد کے بھڑ کانے والے کہا کرتے ہیں کہ حضرت محمد صاحب مدینہ
جا کر طاقت وقوت حاصل کر کے اپنی اس بناوٹی تعلیم رحم و مروت کو باقی نہ رکھ سکے بلکہ
اپنے زندگی کے اہم مقصود ( طلب دنیا، حکومت و مرتبہ، مال و دولت وغیرہ) کے حصول
کے لئے بڑے زور کے ساتھ تلوار و قوت کا استعمال کیا بلکہ ایک خونی پیغمبر بن کر دنیا
میں تباہی و بربادی مچائی اور اپنے اس بناوٹی صبر وضبط کے معیار سے گر گئے
لیکن یہ ان کو تاہ بین مخالفوں کی (جن کو خواہ مخواہ کا بغض اسلام اور مسلمانوں سے ہے)
تنگ نظری اور پکپاشت رو پی اگیان کا پردہ جوان کی نگاہوں پر پڑا ہوا ہے اور
بجائے نور کے نار حسن کے فتح۔اچھائی کے برائی ہی تلاش کرتے رہتے ہیں
اور ہر ایک خوبی کے اعلیٰ مرتبہ تعلیم کو ایسی بری شکل وصورت میں پیش کرتے
ہیں جن سے ان کی بد باطنی اور سیاہ قلبی کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔“
یہ اقتباس ایک غیر مسلم مقرر جناب پنڈت گیا نیندر صاحب دیو شر ماشاستری کی ایک تقریر
سے لیا گیا ہے جو انہوں نے ۱۹۲۸ء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر گورکھ پور میں فرمائی
تھی۔کچھ آگے چل کر یہی پنڈت صاحب اسلام کی فیصلہ کن طاقت کے بارہ میں اپنی تحقیق کا خلاصہ
ان الفاظ میں پیش کرتے ہیں :۔مخالفین اندھے ہیں۔ان کو نظر نہیں آتا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) کی تلوار
رقم ومروت تھی۔دوستی اور درگزر تھی جو مخالفین پر پورے طور پر کارگر ہوتی اور ان کے قلب
کو پاک وصاف کر کے مثل آئینہ بنا دیتی جس کی کاٹ اس مادی تلوار سے بڑی زبر دست
اور تیز ہوتی ہے ،،
اس اقتباس کے بعد کسی رائے زنی یا موازنہ کی ضرورت نہیں رہتی مگر دل سے بے اختیار یہ
لے دنیا کا ہادی اعظم غیروں کی نظر میں صفحہ ۵۷
ے دنیا کا ہادی اعظم غیروں کی نظر میں صفحہ ۶۱

۲۹
وو
مذہب کے نام پرخون
آہ نکل جاتی ہے کہ کاش مولانا مودودی اپنے آقا کے بارہ میں اتنے ہی انصاف سے کام لیتے
جتنا کرشن کے ایک غلام نے لیا ہے۔ایک نہیں بلکہ بیسیوں حضرت کرشن کے غلاموں نے جب
تاریخ اسلام پر غور کیا تو ہمارے آقا کی بے پناہ قوت حسن و احسان کو محسوس کیا اور یہ کہے بغیر
ان سے بن نہ پڑی کہ :۔”لوگ کہتے ہیں کہ اسلام شمشیر کے زور سے پھیلا مگر ہم ان کی اس رائے سے
موافقت کا اظہار نہیں کر سکتے کیونکہ زبردستی سے جو چیز پھیلائی جاتی ہے وہ جلدی ظالم
سے واپس لے لی جاتی ہے ( تعجب ہے کہ مولانا کی نظر مزاج شناس نبوت“ انسانی
فطرت کے اس ظاہر و باہر نکتہ کو نہیں پاسکی۔ناقل ) اگر اسلام کی اشاعت ظلم کے
ذریعے ہوئی ہوتی تو آج اسلام کا نام ونشان بھی باقی نہیں رہتا۔لیکن نہیں۔ایسا نہیں ہے بلکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلام دن بدن ترقی پر ہے۔کیوں؟ اس لئے
کہ بانی اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) کے اندر روحانی شکتی تھی۔منش ماتر
( بنی نوع انسان ) کے لئے پریم تھا۔اس کے اندر محبت اور رحم کا پاک جذبہ
کام کر رہا تھا۔نیک خیالات اس کی راہنمائی کرتے تھے ،
مگر مولانا صاحب پھر بھی مصر ہیں کہ اسلام کی فیصلہ کن طاقت کا راز آپ کے روحانی اعجاز
میں نہیں بلکہ تلوار میں مضمر تھا۔حیف ! صد حیف!! کہ آپ کی مقدس زندگی کا وہ معجزہ جو ایک غالی آریہ
کی نظر سے بھی اوجھل نہ رہ سکا مولانا کی ” پر بصیرت آنکھ اسے دیکھنے سے محروم رہ گئی۔” آریہ مسافر
کی اسلام دشمنی سے کون واقف نہیں ہے۔یہ آریہ مذہب کا وہ ترجمان ہے جو ہمیشہ اسلام کی مخالفت
پر کمر بستہ رہا مگر جب اس کے ایک مقالہ نویس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلبہ کی وجوہ پر غور کیا
تو تلوار کی قوت کے الزام کو ایک فرسودہ اور بے بنیادا تہام کے طور پر ٹھکرا دیا اور آپ کے غلبہ کی وجہ
محض یہ قرار دینے پر مجبور ہو گیا کہ آپ کی زندگی ایک مجسم معجزہ تھی چنانچہ وہ لکھتا ہے اور انسانی فطرت
کی کیسی سچی اور پاک گواہی ہے کہ:۔لے از قلم ایڈیٹرست آپریشن لاہور مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۵ ء ماخوذ از برگزیدہ رسول غیروں میں مقبول صفحہ ۱۲، ۱۳

وو
مذہب کے نام پرخون
وہ شخص جس نے قریش کو ایمان کا جام شہادت پلا یا ایک معجزہ تھا۔اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) کی زندگی ایک معجزہ نہ ہوتی تو کون ہم کو ولید (غالباً
خالد بن ولید مراد ہیں۔ناقل ) کی بے غرضانہ خدمات سے مستفید کرتا۔حضرت محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) نے جوش ایمان کا دریا موجزن کیا اور عرب کی جنگلی آبادی کو
ایک واحد خدا کا پرستار بنایال ،،
پھر لاہور میں ہونے والے آریہ سماج کے ایک جلسہ میں پروفیسر رام دیو صاحب سابق
پروفیسر گروکل کانگڑی وایڈیٹر و یدک میگزین نے ہمارے آقا و مولا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر لگائے
جانے والے اس مکروہ انتہام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہ آپ نے اسلام تلوار سے پھیلا یا تھا ان الفاظ
میں اپنی تحقیق کا اظہار کیا:۔دو لیکن مدینہ میں بیٹھے ہوئے محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) نے ان میں
جادو کی بجلی بھر دی۔وہ بجلی جو انسانوں کو دیوتا بنادیتی ہے۔۔۔اور یہ غلط ہے کہ اسلام
محض تلوار سے پھیلا ہے۔یہ امر واقعہ ہے کہ اشاعت اسلام کے لئے کبھی
تلوار نہیں اٹھائی گئی۔اگر مذہب تلوار سے پھیل سکتا ہے تو آج کوئی پھیلا
کر دکھا دے گے۔اس آخری فقرہ میں کیسی لازوال سچائی بھری ہوئی ہے اگر مذہب تلوار سے پھیل سکتا
ہے تو آج کوئی پھیلا کر دکھا دے۔“ ہمارے مقدس آقا صلی اللہ علیہ وسلم پر جبر کا الزام لگانے
والوں کے لئےلمحہ فکریہ اور چیلنج ہے اور مجھے قسم ہے اس ذات کی جس نے مذہب کو پیدا کیا کہ جب سے
سلسلہ نبوت جاری ہوا ہے نہ کبھی پہلے کسی جابر متشدد نے اس چیلنج کا جواب دیا نہ آج دے سکتا ہے
نہ کبھی آئندہ دے سکے گا اور ایک مودودی نہیں پچاس کڑور مودودی بھی مل کر کوشش کریں تب بھی
ایک انسان کے دل سے بھی تلوار کی قوت سے اس کا مذہب نکال نہیں سکتے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء
آریہ مسافر اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۲، ۳ حواله برگزیدہ رسول غیروں میں مقبول صفحہ ۲۴
اخبار پر کاش بحوالہ برگزیدہ رسول غیروں میں مقبول صفحہ ۱۱

۳۱
مذہب کے نام پرخون
اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کے مخالفین کی طرف سے مذہب کو بزور تبدیل کرانے کے لئے ایک لاکھ
چوبیس ہزار مرتبہ تلوار اٹھائی گئی مگر ہر بار خائب و خاسر رہی۔وہ ہاتھ شل ہو گئے اور وہ تلوار میں ٹوٹ
گئیں اور مذہب ان کے سائے تلے بے خوف پھیلتا اور پھولتا اور پھلتا رہا۔پھر ان سب نبیوں کے
سردار کے کب شایاں تھا کہ اس معصوم گروہ کے کامیاب طریقہ تبلیغ کو چھوڑ کر نا کام ظالموں کا وطیرہ
اختیار کرتے نہیں۔ایسا مت کہو کہ یہ میرے آقا پر توڑے جانے والے سب فلموں سے زیادہ ظلم
ہے اور ایسا صریح ظلم ہے کہ غیر بھی بے اختیار پکار اٹھے کہ نہیں ایسا نہیں ہوا۔چنانچہ موسیو اوجین کلوفل
نے آپ سے متعلق لکھا:۔محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) نے تمام دنیا کو فتح کرنا اور اسلام کا بول بالا کرنا چاہا
مگر غیر مذاہب والوں پر کسی قسم کا جبر وستم کرنا روا نہیں رکھا۔ان کو مذہب اور رائے کی
آزادی عطا کی اور ان کے تمدنی حقوق قائم رکھے لے “
مسٹر گاندھی کو بھی جن کی فراست بڑی گہری تھی مزید تحقیق کے بعد آخر اپنی اس رائے کو
تبدیل کرنا پڑا جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے اور اپنے اخبار ” ینگ انڈیا کی ایک اشاعت میں یہ تسلیم کرنا
پڑا کہ :۔میں جوں جوں اس حیرت انگیز مذہب کا مطالعہ کرتا ہوں حقیقت مجھ پر آشکارا
66
ہوتی جاتی ہے کہ اسلام کی شوکت تلوار پر مبنی نہیں۔“
اور ڈاکٹر ڈی۔ڈبلیو۔لائٹز نے بھی خود قرآن ہی سے اس الزام کی تردید میں ایک مضہ
استدلال کرتے ہوئے لکھا:۔فی الواقع ان لوگوں کی تمام دلیلیں گر جاتی ہیں جو محض اس بات پر قائم ہیں کہ جہاد کا
مقصد تلوار کے ذریعے سے اسلام کا پھیلا نا تھا کیونکہ بخلاف اس کے سورہ حج میں صاف لکھا
ہے کہ ”جہاد کا مدعا مسجدوں اور گر جاؤں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں اور زاہدوں اور
عابدوں (تپشیر وں ) کی خانقاہوں ( تپسیا شالاؤں) کو بربادی سے محفوظ رکھنا ہے۔“
لے اسلام اور علمائے فرنگ صفحہ ۹ بحوالہ برگزیدہ رسول غیروں میں مقبول صفحہ ۱۱ ۲؎ ایشیا تک کوارٹر لی ریویوا کتوبر ۱۸۸۶ء

مذہب کے نام پرخون
پس تلوار کے زور سے اسلام پھیلانے کا الزام لگانے والوں سے میں خو د قرآن ہی کے
الفاظ میں پوچھتا ہوں "أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ اَمْ عَلَى قُلُوبِ أَقْفَالُهَا (محمد:۲۵) کیا وہ قرآن
پر غور نہیں کرتے ؟ یا دلوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں!“
مگر مولانا کو کون سمجھائے کہ وہ اس دعویٰ پر مصر ہیں اور ببانگ دہل مصر ہیں اور فنڈ ر اور سیل
اور ہنری کو پی اور سمتھ اور ڈوزی اور سپر نگر کی ہمنوائی میں مصر ہیں اس اعلان پر کہ:۔یہی پالیسی تھی جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے بعد
خلفائے راشدین نے عمل کیا۔عرب جہاں مسلم پارٹی پیدا ہوئی تھی سب سے پہلے
اسی کو اسلامی حکومت کا زیر نگیں کیا گیا۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اطراف کے ممالک کو اپنے اصول اور مسلک کی طرف دعوت دی مگر اس کا انتظار نہ کیا
کہ یہ دعوت قبول کی جاتی ہے یا نہیں بلکہ قوت حاصل کرتے ہی رومی سلطنت
سے تصادم شروع کر دیا۔آنحضرت کے بعد حضرت
ابو بکر پارٹی کے لیڈر ہوئے تو
انہوں نے روم اور ایران دونوں کی غیر اسلامی حکومتوں پر حملہ کیا اور حضرت عمر نے اس
حملہ کو کامیابی کے آخری مراحل تک پہنچادیالے “
66
اگر یہ تحریر کسی اشترا کی تاریخ نویس کی ہوتی اور یہ پالیسی مارکس یالین یا سٹالن کی طرف
منسوب کی جاتی اور مسلم پارٹی کی جگہ ” کمیونسٹ پارٹی کے الفاظ ہوتے تو مجھے کچھ تعجب نہ ہوتا اور
میں بغیر کسی قلبی ہیجان کے اس عبارت
کو پڑھ کر آگے گزر جا تا اور خیال بھی نہ کرتا کہ یہ کسی نے کیا لکھا
ہے کاش ایسا ہی ہوتا مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہوا۔افسوس کہ ایسا نہیں ہے۔اور یہ ایک مسلم راہنما کی تحریر
ہے جو واشگاف الفاظ میں اس مقدس ذات پر یہ اتہام لگا رہا ہے جس کی غلامی کا دعویٰ کرتا ہے۔یہ مولانا مودودی کی تحریر ہے الفاظ واضح اور غیر مہم ہیں۔الزام سخت گھناؤنا اور
بھونڈا ہے اور صرف ایک الزام نہیں بلکہ الزام پر الزام لگایا گیا ہے۔اس تحریر کا پڑھنا بھی مجھ پر
سخت گراں ہے اور اس کا لکھنا بھی۔اور نا قابل بیان اذیت پہنچتی ہے جب اس فقرہ پر نظر پڑتی ہے
حقیقت جہاد صفحه ۶۵

۳۳
مذہب کے نام پرخون
کہ دعوت اسلام تو بھیجی مگر :۔اس کا انتظار نہ کیا کہ یہ دعوت قبول کی جاتی ہے یا نہیں بلکہ قوت حاصل کرتے ہی
رومی سلطنت سے تصادم شروع کر دیا۔۔۔66
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پالیسی تو ایک معصومانہ پالیسی تھی جو ایک نوزائیدہ بچہ کے
دل کی طرح پاک وصاف تھی۔آپ نے تلوار اسی وقت اٹھائی جب آپ پر حد سے بڑھ کر مظالم توڑے
گئے۔آپ کے ہاتھ سلامتی کے ہاتھ تھے اور جارحیت کی تلوار سے سراسر نا آشنا تھے۔شریف النفس
غیروں نے بھی جب آپ کی اس پالیسی پر نگاہ کی تو اسے کلیتہ سلامتی اور امن اور دفاع کی پالیسی قرار
دیا چنانچہ مودودی صاحب کے مندرجہ بالا الفاظ پڑھنے کے بعد اب ایک سکھ معاصر کے الفاظ بھی
ملاحظہ فرمائیے:۔ابتدا میں آنحضرت کے مخالفین نے جب آپ کا جینا اجیرن بنا دیا تو آپ نے
اپنے پیروکاروں سے کہا کہ اپنا وطن چھوڑ کر مدینہ چلے جاؤ یعنی اپنے کسی ہم وطن بھائی پر
ہاتھ اٹھانے کی بجائے حضور نے اپنا پیارا وطن چھوڑ نامنظور کر لیا۔لیکن آخر کا ر جب ان
پر ظلم اور جبر کی حد کر دی گئی تو مجبوراً آپ نے اپنی اور اسلام کی حفاظت میں تلوار اٹھائی
یہ پر چار کہ دین کی اشاعت کے لئے جبر کرنا جائز ہے ان احمق لوگوں کا عقیدہ
ہے جنہیں نہ دین کی سمجھ ہے نہ دنیا کی۔وہ حقیقی سچائیوں سے دور ہونے کی وجہ
سے اس اللہ عقیدہ پر فخر کرتے ہیں اے۔اس پر میں کوئی مزید تبصرہ نہیں کرتا قارئین کا دل خود گواہی دے گا کہ دونوں میں سے کون سچا
ہے ایک سکھ جریدہ نگار یا مزاج شناس نبوت“؟
نواں ہندوستان دہلی اشاعت ۴۹۔۱۱۔۱۷

10 von 10 heute frei