ناصحین گذشتہ اور اس دور کے خدائی فوجدار
مذہب کے نام پر خون
۵۹
مذہب کے نام پرخون
فَذَكِّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِرَ - لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرِ (الغاشية : ۲۲ ، ۲۳)
پس (اے محمد) نصیحت کر۔تو محض ایک ناصح ہے۔ان پر داروغہ نہیں۔(فرمان خداوندی)
ناصحین گذشته
اور
اس دور کے خدائی فوجدار
یہ کوئی مذہبی تبلیغ کرنے والے واعظین اور مبشرین کی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ خدائی
فوجداروں کی جماعت ہے۔“ (ارشاد مولوی مودودی)
۶۰
مذہب کے نام پرخون
ناصحین گذشتہ اور اس دور کے خدائی
فوجداروں کی ایک جماعت
انسانی دستور کے مطابق ہر سچا عاشق اپنے محبوب کا چہرہ حسین دیکھتا ہے اور سچا غلام اپنے
آقا کی طرف خوبیاں منسوب کرتا ہے۔یہ رجحان انسانی فطرت میں اس شدت سے پایا جاتا ہے کہ
بسا اوقات ایک عاشق کی آنکھ اپنے محبوب میں وہ حسن بھی دیکھنے لگتی ہے جس کا وہاں کوئی وجود نہیں
ہوتا۔عشق ہو تو سیاہ فام لیلیٰ بھی حسین دکھائی دینے لگتی ہے اور لیلیٰ کے کتے میں بھی حسن کے سوا کچھ
نظر نہیں آتا۔اس کے برعکس نفرت کی آنکھ سے ہر حسن اوجھل ہو جاتا ہے اور ہر عیب بڑا دکھائی دینے
لگتا ہے۔کسی عرب شاعر نے اسی مفہوم کو بڑی عمدگی سے ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ :۔وَ عَيْن الرَّضَا عَنْ كُلِّ عَيْبٍ كَلِيْلَةٌ
كَمَا أَنَّ عَيْنَ السُّخْطِ تُبْدِي الْمَسَاوِيَا
رضامندی کی آنکھ ہر عیب کو دیکھنے سے عاجز ہوتی ہے اسی طرح جیسے ناراضگی کی
آنکھ برائیوں کو بڑا کر کے دکھاتی ہے۔“
66
انسانی فطرت کے اس دستور کے پیش نظر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اشاعت اسلام
کے بارہ میں مولانا مودودی صاحب کے بھیانک نظریات پر نظر پڑتی ہے تو طبعا دل میں یہ خیال
پیدا ہوتا ہے کہ مولا نا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا دعوی کرتے ہیں پھر فطرت انسانی
کے سراسر خلاف ایسی انوکھی راہ کیوں اختیار کی کہ اس حسین چہرہ میں عیب دیکھنے لگے جس میں بہت سے
۶۱
مذہب کے نام پرخون
غیروں کو بھی حسن کے سوا کچھ نظر نہیں آیا ؟
اس الجھن کے تین ہی حل میری سمجھ میں آتے ہیں:۔اول یہ کہ یہ غلامی کے سب دعوے غلط ہوں اور حقیقتاً مولا نا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم سے دور کا بھی تعلق نہ ہو۔گزشتہ باب میں جو کچھ گزر چکا ہے اگر اسے دیکھ کر کوئی دوست
یہ نتیجہ بھی اخذ کر لیں تو بے جا نہ ہوگا۔مگر میں سمجھتا ہوں اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں کسی بھی
مسلمان کہلانے والے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمد ادشمنی کا الزام ایک بہت ہی سنگین الزام
ہے اور خواہ کیسے ہی قرائن موجود کیوں نہ ہوں کم از کم میری طبیعت کسی دشمن پر بھی الزام لگانے کے
لئے تیار نہیں۔میں خود اس مظلوم فرقہ سے تعلق رکھتا ہوں جس کے قلوب میں اگر چہ اس محبوب ترین
نبی کے لئے اتھاہ اور بے پناہ محبت کے سوا کچھ نہیں مگر پھر بھی ظالموں کی طرف سے اس پر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی دشمنی کا الزام لگایا جاتا ہے۔اس لئے میں یہ جانتے ہوئے کہ اس الزام کا زخم
کتنا گہرا اور دردناک ہوتا ہے مودودی صاحب پر یہ الزام لگانے سے اجتناب کرتا ہوں۔دوم :۔دوسراصل یہ ہو سکتا ہے کہ مودودی صاحب کی نظر عیب و ہنر کے ادراک کے قابل ہی
نہ ہو اور جس طرح بعض لوگ کلر بلائنڈ COLOUR BLIND ہوتے ہیں اور بعض رنگوں میں
تمیز نہیں کر سکتے مودودی صاحب بھی اخلاق کے حسن و فتح میں تمیز کرنے کی اہلیت نہ رکھتے ہوں۔یہ امر قرین قیاس ہے بلکہ عین ممکن ہیں کہ جہاں تک اخلاقی قدروں کا تعلق ہے مولانا کی قوت ممیزہ
امکانی حل میں مضمر ہے۔سوم:۔اردو میں ایک محاورہ ہے دھن سوار ہونا جسے انگریزی میں اویسیشن
(OBSESSION) کہا جاتا ہے یعنی دل و دماغ پر ایک خیال کا ایسا چھا جانا کہ دائیں بائیں
آگے پیچھے کی ہوش نہ رہے۔انسانی نظر و فکر کی یہ ایک انتہائی مہلک بیماری ہے جو تپ دق کی طرح
اس کی صلاحیتوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے اور اپنے ساتھ اور بہت سی نظری بیماریاں لے آتی ہے۔بدقسمتی
سے مودودی صاحب بھی اسی مرض کا شکار ہو چکے ہیں اور دھن ان پر یہ سوار ہے کہ خلق خدا کی گردنیں
۶۲
مذہب کے نام پرخون
اپنے ہاتھ میں لے کر ڈنڈے کے زور سے اصلاح خلق کے وہ وہ کام کر دکھا ئیں کہ جو ان سے پہلے کبھی
کسی راستباز نبی سے بھی سرانجام نہ پائے تھے۔یہی وہ دھن ہے جس کے نتیجہ میں وہ ٹھوکر پر ٹھوکر
کھاتے ہیں اور دھند کی طرح یہ ان کی راہ میں حائل ہو کر انہیں وادی وادی بھٹکاتی پھرتی ہے بلکہ
بسا اوقات ہلاکت کی ان راہوں تک جا پہنچاتی ہے جن پر آدم سے لے کر آج تک دشمنان حق ہمیشہ
چلتے رہے ہیں۔اسی دھن کے زیر اثر کبھی تو وہ قتل مرتد کے عقیدہ کے قائل ہو کر ان ازلی ابدی ظالموں کے
مسلک کی تائید کرتے ہیں جنہوں نے انبیاء علیہم السلام اور ان کی جماعتوں کی محض اس لئے مخالفت کی تھی
کہ وہ اپنے پہلے دین سے پھر چکے تھے اور کبھی وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں تلوار
پکڑا کر اشاعت اسلام
کو نعوذ باللہ اسی تلوار کا مرہون منت قرار دیتے ہیں اور چونکہ تلوار کی ضرورت
نصیحت کی افادیت کو باطل ثابت کرتی ہے یا یوں کہہ لیجئے کہ اگر نصیحت کی افادیت کو تسلیم کر لیا
جائے تو تلوار کی ضرورت باقی نہیں رہتی اس لئے مودودی صاحب تلوار باقی رکھنے کے لئے نصیحت کی
افادیت سے انکار کرنے پر مجبور ہیں۔زیر نظر باب میں مودودی صاحب کے یہی نظریات قارئین کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں
جو نصیحت کو فضول اور بے کار شے قرار دے کر مذہب میں تلوار کے استعمال کے لئے ایک وجہ جواز
تراشتے ہیں۔چنانچہ مودودی صاحب فرماتے ہیں:۔ان کو آپ محض پند و نصیحت سے چاہیں کہ اپنے فائدوں سے ہاتھ دھولیں تو یہ کسی
طرح ممکن نہیں۔ہاں اقتدار ہاتھ میں لے کر آپ بجبر ان کی شرارتوں کا خاتمہ کر دیں لے “
بظاہر یہ اصلاح کا ایک نہایت کارآمد طریق نظر آتا ہے۔خصوصاً پند و نصیحت کے دشوار گزار
رستوں کے مقابل پر اس طریق کی آسانی اپنے اندر ایک گونہ کشش رکھتی ہے۔کہاں تو اصلاح خلق کی
خاطر درویشانہ نصیحت کرتے ہوئے در بدر کی ٹھوکریں کھانا اور ہر در سے دھتکارے جانا مگر پھر بھی ایک
ایسے دیوانے عاشق کی طرح بے مثال صبر اور ہمت کے ساتھ اپنے مسلک پر قائم رہنا جس کا نعرہ
ہر آزمائش کے وقت یہی ہوتا ہے کہ :۔لے حقیقت جہاد صفحہ ۱۰
۶۳
مذہب کے نام پرخون
یہ تو نے کیا کہا ناصح نہ جانا کوئے جاناں میں
ہمیں تو راہرووں کی ٹھوکریں کھا نا مگر جانا
اور کہاں تلوار کے زور سے آن واحد میں جوق در جوق لوگوں کو صالح مسلمان بنادینا؟ اول الذکر طریق
کی مشکلات کو مؤخر الذکر طریق کی آسانی کے ساتھ کوئی بھی نسبت ہے؟
طریق اول یعنی نصیحت اختیار کر کے کوئی جانتے بوجھتے ہوئے کیوں وہ کٹھن راہیں اختیار
کرے جن پر قدم مارنے کا نتیجہ سوائے اس ذلت ورسوائی کے کچھ نہیں ہوتا جو اس سے پہلے ناصحین
کے دیکھتے نصیبوں میں لکھی جاتی رہی اور جس کا ذکر قرآن کریم ان الفاظ میں بیان فرماتا ہے:۔انَّ الَّذِينَ أَجْرَهُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ وَ إِذَا مَرُّوا بِهِمْ
يَتَغَا مَرُونَ - وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ الْقَلَبُوا فَكِهِينَ وَ إِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ
هُؤُلَاءِ لَضَالُونَ - وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَفِظِينَ (المطففين : ۳۰تا۳۴)
ترجمہ:۔یقیناً مجرم لوگ مومنین سے تمسخر کیا کرتے تھے۔اور جب ان کے پاس سے
گزرتے تھے تو تحقیر آمیز اشارے کرتے تھے اور اپنے اہل وعیال کی طرف اتراتے
ہوئے لوٹتے تھے اور جب ان کو دیکھتے تھے تو کہتے تھے یقینا یہی لوگ ہیں جو پکے گمراہ
ہیں حالانکہ وہ ان پر داروغہ مقرر نہیں کئے گئے تھے۔غالباً یہی وجہ ہے کہ مودودی صاحب ہر گز اس اصل کے قائل نہیں کہ اصلاح خلق کی خاطر
خواہ مخواہ ایسی پر مشقت زندگی اختیار کی جائے جس کا نتیجہ جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہ ہو۔لوگ
ہنسی مذاق کا نشانہ بنائیں۔سر مٹکا ئیں اور آنکھوں سے اشارے کریں کہ ان دنیا کی اصلاح کرنے
والوں کو تو دیکھو کہ جن کے پاس نصیحت کے سوا کوئی ہتھیار نہیں اور کمزوری کا یہ حال ہے کہ ہم جب
چاہیں انہیں اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں اور دعوے یہ ہیں کہ ہم محض نصیحت کے ذریعہ دنیا کے دل
جیت لیں گے۔غرضیکہ یہ تمسخر اور تحقیر کرتے ہوئے لوگ اپنی طاقت کے گھمنڈ میں اتراتے ہوئے
اپنے گھروں کولوٹ جایا کریں اور جب کبھی بھی ان ناصحین کا ذکر آئے وہ ان کو سخت گمراہ اور راہ حق
سے بھٹکے ہوئے قرار دیا کریں۔پھر ایسی نصیحت کا بھلا کیا فائدہ؟ مفت کی رسوائی اور ذلت کے سوا
۶۴
مذہب کے نام پرخون
ماحصل کچھ بھی تو نہیں۔اس کے برعکس ایک طریق ایسا ہے جسے اپنانے سے خلق خدا کی خوب خوب
اصلاح ہو سکتی ہے اور وہ طریق مودودی صاحب کے الفاظ میں یہ ہے:۔”جو کوئی حقیقت میں خدا تعالیٰ کی زمین سے فتنہ وفساد کو مٹانا چاہتا ہو اور واقعی یہ چاہتا
ہو کہ خلق خدا کی اصلاح ہو تو اس کے لئے محض واعظ اور ناصح بن کر کام کرنا فضول
66
ہے۔اسے اٹھنا چاہیے اور غلط اصول کی حکومت کا خاتمہ کر کے غلط کارلوگوں سے اقتدار
چھین کر صیح اصول اور طریقے کی حکومت قائم کرنی چاہیے لے “
یہ ہے وہ اصلاح خلق کا مودودی نظریہ جو بعینہ اشترا کی نظریہ بھی ہے اور بظاہر بہت ہی
زوداثر اور کار آمد دکھائی دیتا ہے لیکن اس سے متأثر ہونے کے بعد طبعاً دل میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ
اگر یہ نظریہ فطرت انسانی کے عین مطابق ہے اور اپنے دور رس نتائج کے اعتبار سے بنی نوع انسان
کے لئے عظیم الشان فوائد کا حامل ہے تو لازماً خالق فطرت نے انبیاء علیہم السلام کو اصلاح کا یہی
مؤثر طریق سکھایا ہو گا اور کتب مقدسہ اٹھ بندے اٹھ تلوار اٹھا“ کے نعرہ ہائے جنگ سے بھر پور ہوں گی
یہاں تک کہ ہر دوسرے تیسرے فرمان الہی کے بعد بشدت یہ تقاضا کیا جاتا ہو گا کہ اے خدائی
فوجدارو! نصیحت ایک بے کار چیز ہے اس کا خیال تک دل میں نہ آنے دو اور اگر تم بندگان خدا کی
اصلاح کا ایک موہوم تصور بھی رکھتے ہو تو حکومت وقت کا تختہ الٹ دو اور بزوران کی شرارتوں کا خاتمہ
کر دو مگر حیف ہے اس مکتبہ خیال کے حامیوں پر کہ ایسا ہرگز نہیں۔حیف کہ معاملہ برعکس ہے اور
اس مسئلہ پر خالق فطرت کا فیصلہ مذکورہ بالا اشترا کی اور مودودی نظریہ کے بالکل خلاف نظر آتا ہے۔خدا تعالیٰ کی نظر میں تو نصیحت ایک ایسی کارآمد چیز ہے کہ اس عالمگیر نقصان کے زمانہ میں بھی جبکہ
انسانیت بحیثیت مجموعی گھاٹے کی طرف جا رہی ہوگی صرف وہی نیک عمل والے مومن کا میاب
ہوں گے جن کی شان یہ ہوگی کہ:۔وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : ٤)
وہ حق اور صبر کے ساتھ نصیحت کریں گے
حقیقت جہاد صفحہ ۱۱
مذہب کے نام پرخون
صحیفہء فطرت پر ایک نظر ڈالنے ہی سے انسان اس حقیقت کو پا جاتا ہے کہ روحانی اور اخلاقی
انقلابات بر پا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو جو ذریعہ اختیار کرنے کی تلقین فرماتا ہے وہ محض
حق بات کی نصیحت کرنا ہے۔دعا کے ساتھ اور صبر کے ساتھ ،صبر کے ساتھ اور دعا کے ساتھ یہاں تک
کہ خدا تعالیٰ کے اس وعدہ کے پورا ہونے کا دن آجائے کہ :۔وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف:۱۲۹)
انجام کار متقیوں ہی کی فتح ہوگی۔خدا تعالیٰ کے تمام فرستادہ نبی اسی مکتبہ خیال کے حامی تھے اور ان کا اصلاح خلق کا تصور
جبری اصلاح کے اشترا کی تصور کے بالکل برعکس تھا۔قرآن کریم انبیاء علیہم السلام کے اس مقدس گروہ
کو مذہبی تبلیغ کرنے والے واعظین اور مبشرین کی ایک جماعت کے طور پر پیش کرتا ہے جن کے
طریق کار کا ذکر بنی نوع انسان کی راہنمائی کی خاطر ہمیشہ ہمیش کے لئے اس مقدس صحیفہ میں محفوظ کر دیا
گیا ہے۔پس اس الہی بیان کے مطابق حضرت نوح کا انقلابی ہتھیار بھی نصیحت تھا اور حضرت ابراہیم
کا بھی۔حضرت شعیب کا بھی اور حضرت صالح" کا بھی۔حضرت لوط بھی ناصح ہی بن کر آئے تھے اور
حضرت موسیٰ “ اور حضرت عیسی بھی اور سب سے آخر پر مگر ان سب سے کہیں بڑھ کر سید ولد آدم حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی محض ایک ناصح کے طور پر ہی ایک عظیم ترین عالمگیر روحانی انقلاب
بر پا کرنے کے لئے اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔پھر میں اس مقدس زمرہ انبیاء کی اس اجماعی
سنت کو کیسے یکسر نظر انداز کر ڈالوں اور مودودی صاحب کے اس اشترا کی دعویٰ کو تسلیم کرلوں کہ
”جو کوئی حقیقت میں خدا تعالیٰ کی زمین سے فتنہ وفسادکو مٹانا چاہتا ہو اور واقعی یہ چاہتا
ہو کہ خلق خدا کی اصلاح ہو تو اس کے لئے محض واعظ اور ناصح بن کر کام کرنا فضول ہے۔“
دیکھئے حضرت نوح کی قوم نے جب آپ پر کھلی کھلی گمراہی پھیلانے کا الزام لگایا تو آپ نے
قرآن کریم کے بیان کے مطابق انہیں یہی جواب دیا کہ :۔يُقَومِ لَيْسَ في ضَللَهُ وَلَكِنِى رَسُولُ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - أَبَلِغُكُم بِسُلْتِ
رَبِّي وَ انْصَحُ لَكُمْ وَاَعْلَمُ مِنَ اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (الاعراف: ۶۲، ۶۳)
۶۶
مذہب کے نام پرخون
”اے میری قوم میں گمراہ نہیں ہوں بلکہ ربّ العالمین کی طرف سے پیغمبر بن کر آیا
ہوں اور ( میرا کام یہ ہے کہ) تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچاتا ہوں اور نصیحت کرتا ہوں
اور اپنے رب کی طرف سے مجھے ان امور کا علم دیا گیا ہے جنہیں تم نہیں جانتے۔“
یہ ہے وہ خطاب جو اللہ تعالیٰ کے بیان کے مطابق حضرت نوح نے اپنی قوم سے کیا مگر
مودودی نظریہ کے مطابق ان کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ ” میں تو خدا کا رسول ہوں اور بزور شمشیر اپنے
صالحین کی جماعت تم پر مسلط کر دوں گا اور خواہ تم ہاتھ اٹھاؤ یا نہ اٹھاؤ وہ بہر حال تمہارے غیر صالح
ہاتھوں سے اقتدار چھین لیں گے۔“
پھر دیکھئے حضرت ہوڈ پر جب عاد قوم نے بے وقوف ہونے کا الزام لگایا تو جوابا آپ نے
یہ نہیں فرمایا کہ تم میری نصیحت کے بے ضرر طریق کو دیکھ کر مجھے بیوقوف نہ سمجھتے رہنا یہ تو ایک
عارضی روپ ہے ورنہ دراصل میں تو ایک جابر اور متشد د انسان ہوں اور ایک دن خدا کے باغیوں سے
عنان حکومت چھین کر اپنی صالح جماعت کے سپرد کر دوں گا بلکہ سنت انبیاء کے مطابق آپ کا جواب
بھی نہایت ہی پاکیزہ تھا اور اس میں سنگدلی اور جبر و تشدد کے ارادوں کا شائبہ تک نہ تھا۔قرآن کریم
وہ جواب ان الفاظ میں بیان کرتا ہے کہ :۔يُقَومِ لَيْسَ فِي سَفَاهَةٌ وَلَكِنِّى رَسُولُ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - أَبَلِّغُكُم بِسُلْتِ
رَبِّي وَأَنَا لَكُمْ نَاصِحُ آمِينَ (الاعراف: ۲۹،۶۸)
اے میری قوم! مجھ میں بیوقوفی کی تو کوئی بات نہیں میں تو تمام جہانوں کے رب کی
طرف سے رسول بن کر آیا ہوں۔اپنے رب کے پیغام تم تک پہنچاتا ہوں اور تمہارے
لئے ایک ناصح کی حیثیت رکھتا ہوں اور امین ہوں۔پھر حضرت ہوڈ کے بعد حضرت صالح کو بھی قوم نے ٹھکرادیا اور طرح طرح کے الزام
لگائے مگر آپ کا جواب بھی یہی تھا کہ :۔يُقَومِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلَكِنْ لَا تُحِبُّونَ النَّصِحِينَ -
(الاعراف: ۸۰)
۶۷
مذہب کے نام پرخون
اے میری قوم! دیکھو میں تمہیں اپنے رب
کا پیغام پہنچا چکا اور نصیحت کر چکا ہوں لیکن
تم ناصحین سے محبت کرنے والے لوگ نہیں ہو۔پھر حضرت لوط کی جماعت نے بھی حضرت لوط کی قوم کا اقتدار جبر سے نہ چھینا بلکہ نصیحت
کرتے چلے گئے یہاں تک کہ اس قوم کی عقوبت کا وقت آ پہنچا تب اس سے پیشتر کہ عذاب ظالموں کی
اس بستی کو گھیر لیتا اللہ کے اذن سے حضرت لوط اور آپ کے ساتھی ہمیشہ کے لئے اس بستی کو چھوڑ کر چلے
گئے تب وہ ہولناک صبح طلوع ہوئی جس سے ہمیشہ ظالموں کو ڈرایا جاتا ہے۔فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ
(الصافات: ۱۷۸) دیکھو ! کیسی بری صبح ہوتی ہے ان کی جن کو عذاب الہی سے ڈرایا جاتا ہے۔اور حضرت شعیب نے بھی دشمنوں کی ایذا رسانی کے باوجود نصیحت ہی سے کام لیا اور جب
مخالف ظلموں سے باز نہ آئے فَتَوَلَّى عَنْهُمْ وَ قَالَ يُقَومِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ بِسُلْتِ رَبِّي وَنَصَحْتُ
لَكُمْ فَكَيْفَ أسى عَلَى قَوْمٍ كَفِرِينَ (الاعراف: ۹۴) تو وہ ان لوگوں سے الگ ہو گئے اور کہا کہ
اے میری قوم! میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچا چکا ہوں اور نصیحت کر چکا پس کس طرح ایک
کا فرقوم پر ( جو مسلسل انکار پر مصر ہے ) اپنے غم کا اظہار کروں۔غرضیکہ تمام انبیاء کا مقام ناصحین کا مقام تھا اور جب ان کا انکار کیا جاتا تھا تو وہ اپنے ربّ
کے حضور جھکتے اور گریہ وزاری کرتے تھے اور بزور شمشیر مخالفین سے عنان حکومت چھینے کی بجائے وہ یقین
رکھتے تھے کہ ان کا فرض صرف محبت اور نرمی اور عجز اور نصیحت کے ساتھ اصلاح کرنا ہے اور باقی خدا کا
کام ہے۔وہ مالک حقیقی ہے اور جسے چاہتا ہے حکومتوں کا وارث بنادیتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی طرح ان کا نعرہ بھی یہی تھا کہ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ (الاعراف: ۱۲۷)
اور اپنی قوم کو یہ نصیحت کیا کرتے تھے کہ استَعِينُوا بِاللهِ وَاصْبِرُوا (الاعراف: ۱۲۹) اللہ تعالیٰ
سے مدد چاہو اور صبر کرو اِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ
(الاعراف: ۱۲۹) یقیناً ساری زمین خدا تعالیٰ کی ملکیت ہے اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا
وارث کر دیتا ہے ( یہ ہمارا کام نہیں کہ اپنے زعم میں اپنے آپ کو صالحین کہہ کر بزور شمشیر اقتدار
حاصل کریں ) ہاں ہم اتنا ضرور جانتے ہیں وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ کہ انجام کار فتح بہر حال متقیوں کو
۶۸
مذہب کے نام پرخون
نصیب ہوگی۔حضرت موسیٰ کے بعد حضرت عیسی نے بھی اپنی ساری زندگی نصیحت میں صرف کر دی اور
کبھی اقتدار کو اپنے ہاتھ میں لینے کی سکیمیں نہ بنائیں اور آخر میں سب نبیوں کا سردار بھی ناصح بن کر ہی
لوگوں کو نیکی کی طرف بلانے کے لئے آیا دارو نے یا خدائی فوجدار کی حیثیت کبھی اختیار نہ کی اللہ تعالیٰ
نے بھی خود آپ کو ناصح ہی کا نام دیا اور فرمایا:۔فَذَكِّرْ ۖ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَاكِرَ - لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرِ (الغاشية: ۲۲، ۲۳)
پس (اے محمد) نصیحت کر تو محض ایک واعظ ہے اور ان (لوگوں) پر داروغہ مقرر نہیں۔مگر مودودی صاحب اس دعویٰ پر مصر ہیں کہ وہ اور ان کی جماعت:۔مذہبی تبلیغ کرنے والے واعظین اور مبشرین کی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ خدائی
فوجداروں کی جماعت ہے۔لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ۔اور اس کا کام یہ ہے کہ
دنیا سے ظلم، فتنہ و فساد، طغیان اور نا جائز انتفاع کو بزور مٹادے لے “
خدا تعالیٰ تو اپنے بزرگ ترین رسول کو بھی یہی نصیحت فرما تا رہا ہے کہ:۔وَمَا جَعَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًا وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيلٍ (الانعام: ۱۰۸)
نہ تو ہم نے تجھے ان پر داروغہ مقرر کیا ہے اور نہ تو ان کے اعمال کا ذمہ دار ہے۔مگر مودودی صاحب داروغنگی ہی کے نہیں بلکہ فوجداری حقوق اپنے لئے اور اپنی جماعت
کے لئے محفوظ کروا رہے ہیں۔کس قدر تعجب ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس مصلح اعظم کو تو فوجداری حقوق نہ
سونپے جس کی خاطر کا ئنات کو پیدا کیا تھا مگر مودودی صاحب اور ان کے صالحین کی جماعت کو اس
عطائے خاص کے لئے چن لیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر شفقت و رحمت دل سے جب
دردناک دعائیں اٹھتی تھیں کہ اے میرے آقا! مجھے توفیق بخش کہ میں سارے جہان کی ہدایت کا
موجب بن جاؤں تو آپ کو تو خدا تعالیٰ یہی جواب دیتا رہا کہ :۔ا فَانْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (يونس:١٠٠)
لے حقیقت جہاد صفحہ ۵۸
۶۹
مذہب کے نام پرخون
کیا تو لوگوں کو مجبور کر سکتا ہے کہ وہ ایمان لے آئیں۔اور آپ کے منکرین سے متعلق یہی اطلاع دیتا رہا کہ:۔وَلَوْ شَاءَ اللهُ مَا أَشْرَكُوا وَمَا جَعَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيفًا ۚ وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيلٍ
(الانعام: ۱۰۸)
اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو وہ کبھی شرک نہ کرتے۔اور تجھے ہم نے ان پر داروغہ مقرر نہیں کیا
نہ ہی تو ان پر نگران ہے۔مگر مودودی صاحب نے جب اصلاح خلق کا ارادہ کیا تو معا جبر و اکراہ کی ساری قوتیں
انہیں سونپی گئیں اور تمام فوجداری اختیارات انہیں ودیعت کئے گئے تاکہ دنیا سے ظلم ،فتنہ وفساد،
ناجائز انتفاع اور طغیان کو بزورمٹا ڈالیں۔کس قدر افسوس ہے اور کیسا تعجب ہے کہ فتنہ و فساد مٹانے اور خلق خدا کی اصلاح کرنے کا
یہ طریق تمام انبیاء گزشتہ کی نظر سے پوشیدہ رہا اور کسی نے بھی اس انمول راز پر اطلاع نہ پائی یا پھر
شائد (نعوذ باللہ ) خدا تعالیٰ ہی سے چوک ہوئی۔ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ اس نے اصلاح خلق کا
ارادہ کیا اور ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ وہ یہ بھول جاتا رہا کہ محض واعظ اور ناصح بن کر کام کرنا فضول
ہے ، یہاں تک کہ نبی آخر زماں، سب نبیوں کا سردار بھی آیا اور گزر گیا مگر پھر بھی خدا تعالیٰ کو نصیحت
کی بے مائیگی یاد نہ آئی اگر کچھ یاد آیا تو اصلاح خلق کا وہی از لی اور ابدی گر کہ:۔فَذَكِّرُ إِنْ نَفَعَتِ الذِكرى (الاعلى: ١٠)
نصیحت کر یقیناً نصیحت فائدہ بخشتی ہے۔اگر مودودی صاحب راستی پر ہی ہیں تو بھی بخدا مجھے اس مودودی سچائی کی کچھ بھی پروا نہیں
کیونکہ اصلاح خلق کا وہ راز جو میرے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر نازل نہیں ہوا
اگر دس کروڑ مرتبہ بھی کسی مودودی دل پر نازل ہو تو دس کروڑ مرتبہ ہی با نگ دہل میں اس کا انکار کرتا
چلا جاؤں گا۔میں تو وہی حربہ اختیار کروں گا جو مصلح اعظم ، حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا
گیا اور ہر دوسرے حربہ کو پاؤں کی ایک ٹھوکر سے رڈ کروں گا۔