اقتدار کی تڑپ

مذہب کے نام پر خون

مذہب کے نام پرخون
اقتدار کی تڑپ
مودودی صاحب کی مختلف کتب کے مطالعہ کے بعد میں اس یقینی نتیجہ تک پہنچا ہوں کہ
موصوف کی نفسیات کے تجزیہ کا ما حصل ان تین لفظوں میں سمٹا ہوا ہے اقتدار کی تڑپ“۔یہ اقتدار کی تڑپ ایسی بے حد و بے پناہ ہے کہ ان کے ہر نظریہ حیات پر مسلط ہو چکی ہے۔ان کے نزدیک عبادت الہی کا مفہوم بھی اس کے سوا کچھ نہیں کہ خدا کے بعض بندوں کو صالح
بنا کر دوسرے بندگان خدا پر حکومت کرنے کا اہل بنایا جائے اور عبادتوں کے روحانی پہلو کی طرف
ذرا بھی ان کی نگاہ نہیں اٹھتی۔وہ بھول جاتے ہیں کہ عبادت کی بنیادی غرض بندے کا خدا تعالیٰ سے
وصال کرانا ہے یعنی اس مقصد کا پورا کرنا ہے جس کی خاطر جن وانس پیدا کئے گئے۔وہ بھول جاتے
ہیں کہ عبادت کا ئنات کی تخلیق کا مقصود ہے کسی ثانوی مقصد کے حصول
کا ذریعہ نہیں وہ بھول جاتے ہیں
کہ عبادت جن و انس کی خاطر پیدا نہیں کی گئی بلکہ جن و انس عبادت کی خاطر پیدا کئے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷) ہم نے عبادت کی
خاطر ہی جن وانس پیدا کئے ہیں مگر مولانا کا اصرار ہے کہ :۔” یہ نماز اور روزہ۔یہ زکوۃ اور حج دراصل اسی تیاری اور تربیت کے لئے ہیں۔جس
طرح تمام دنیا کی سلطنتیں اپنی اپنی فوج، پولیس اور سول سروس کے لئے آدمیوں کو پہلے
خاص قسم کی ٹریننگ دیتی ہیں پھر ان سے کام لیتی ہے۔اسی طرح اسلام بھی ان تمام
آدمیوں کو جو اس ملازمت میں بھرتی ہوں پہلے خاص طریقہ سے تربیت دیتا ہے پھر ان
سے جہاد اور حکومت الہی کی خدمت لینا چاہتا ہے ے “۔لے حقیقت جہاد صفحہ ۱۶

مذہب کے نام پرخون
عبادت کا اس خوفناک حد تک مادی نظر یہ یقیناً دنیا کے کسی مذہب نے کبھی پیش نہیں کیا۔مگر
جب اقتدار کی بے پناہ تمنا ہر نظریہ حیات پر مسلط ہو چکی ہو تو بعید نہیں کہ عبادت الہی بھی فوج، پولیس
اور سول سروس کی ٹریننگ کی طرح نظر آنے لگے۔اور یہ اقتدار کی تمنا ایسی بے صبر و بے قرار تمنا ہے کہ کسی مشکل اور لمبی ( مگر درست ) راہ کو
اختیار کر کے حصول مقصد کی اجازت نہیں دیتی۔اشتراکیت کا بھی یہی دعویٰ تھا کہ انقلاب کے
لئے لمبے جمہوری طریق کو اختیار کرنا عبث ہے بلکہ کمیونسٹ پارٹی اپنے نیک مقصد کے حصول کی
خاطر جب بھی موقع پائے حکومت وقت کا تختہ الٹ کر عنان اقتدار اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے۔مولانا
کا بھی بعینہ یہی دعوئی ہے۔سرموفرق نہیں۔چنانچہ مودودی فرمان اپنے متبعین کو یوں پابند کرتا ہے کہ:۔جس سرزمین میں بھی تمہاری حکومت ہو وہاں خلق خدا کی اصلاح کے لئے اٹھو
حکومت کے غلط اصول کو صحیح اصول سے بدلنے کی کوشش کرو۔ناخدا ترس اور شتر بے مہار
قسم کے لوگوں سے قانون سازی اور فرماروائی کا اقتدار چھین لولے“۔حیرت کی بات ہے کہ مولانا اقتدار کی تمنا میں ایک ہزاروں سال کے آزمودہ عام اخلاقی نکتہ
کو سمجھنے سے بھی قاصر رہ جاتے ہیں اور وہ نکتہ یہ ہے کہ دعاوی خواہ کتنے ہی بلند بانگ ہوں اور نیتیں خواہ
بظاہر کیسی ہی نیک کیوں نہ ہوں ملک کی کسی پارٹی کولٹر کر حکومت پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی
جاسکتی ورنہ دنیا میں ایک ایسا فساد عظیم برپا ہو جائے گا کہ تا قیامت مٹ نہ سکے گا اور خانہ جنگیوں کی ایسی
آگ بھڑ کے گی کہ بجھائے نہ بجھے گی۔اوّل تو اس امر کا فیصلہ کہ جس مقصد کے لئے کوئی پارٹی کھڑی ہوئی ہے وہ نیک ہے بھی یا نہیں
خود اسی پارٹی پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔دوسرے اگر بالفرض اسے نیک تسلیم بھی کر لیا جائے تو اس فیصلہ کا
اختیار بھی اسی پارٹی کو نہیں دیا جا سکتا اور نہ یہ تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ ان کے مد مقابل تمام لوگ تو یقیناً
بد کردار، ناہنجار، نا خدا ترس اور ظالم و سفاک ہیں لیکن خدائی فوج داروں کی اس پارٹی کا ہر مبر
صالح اور خدا ترس ہے اور نفس کی ملونی اور حرص و ہوا سے کلیتہ پاک ہے اور بحیثیت مجموعی یہ پارٹی
حقیقت جہاد صفحه ۱۵

۷۲
مذہب کے نام پرخون
خالصتا اصلاح خلق کی نیت سے ہی میدان عمل میں کو دی ہے لیکن اس احتمال کو کوئی کہاں لے جائے کہ
بسا اوقات ایسی پارٹیاں جو نیک نیتوں کے بلند بانگ دعاوی لے کر اٹھتی ہیں بہت جلد اقتدار کی ہوس
ان پاک ارادوں کو ڈگمگا دیتی ہے اور پاکیزہ نیتوں کو بھسم کر دیتی ہے۔خود مودودی صاحب ہی کے
الفاظ میں ذرا فطرت انسانی کی اس بے اختیاری کا قصہ سنیے:۔دو لیکن حکومت اور فرمانروائی جیسی کچھ بد بلا ہے ہر شخص اس کو جانتا ہے۔اس کے
حاصل ہونے کا خیال کرتے ہی انسان کے اندر لالچ کے طوفان اٹھنے لگتے
ہیں۔خواہشات نفسانی یہ چاہتی ہیں کہ زمین کے خزانے اور خلق خدا کی گردنیں
اپنے ہاتھ میں آئیں تو دل کھول کر خدائی کی جائے لے “
پس جب خود مولانا کو بھی یہ تسلیم ہے کہ اقتدار کی تمنا تو خیر الگ رہی اس کے حاصل ہونے کا
خیال ہی ایک نہایت خطرناک تبدیلی دل میں پیدا کر سکتا ہے تو اس امر کی کیا ضمانت ہے کہ ان کے
تیار کردہ صالحین اس خطرناک مقام سے محفوظ گزر جائیں گے۔اگر کہیں کہ ان کی نیک نیتی کی ضمانت
اس وجہ سے لی جاسکتی ہے کہ وہ اس ٹرینگ میں سے گزر چکے ہوں گے جو اس ”سول سروس کے لئے
اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائی ہے یعنی تمام عبادات اسلامی بجالانے والے ہوں گے۔تو پھر سوال یہ پیدا
ہوتا ہے کہ مولانا نے یہ فرض کہاں سے کر لیا صرف ان کی اسلامی جماعت کے اراکین ہی نماز ، روزہ،
حج ، زکوۃ وغیرہ کے فرائض ادا کرتے ہیں اگر احمدیوں کی عبادتیں آپ کے نزدیک عبادتیں نہ بھی
ہوں تو کیا بریلوی کلیتہ ان عبادات کے تارک ہیں یا دیو بندی ان سے بیزار ہو چکے ہیں ؟ کیا شیعہ
خیال کے مسلمانوں کی عبادتیں عبادتیں نہیں اور اہل قرآن ان
کو یکسر ترک کر بیٹھے ہیں ؟ پھر ان سب کو
کیوں حق نہیں پہنچتا کہ وہ بھی اپنے اپنے رنگ میں بزور شمشیر ہر وقت اس حکومت وقت کا تختہ
الٹنے کی کوشش کرتے رہیں جو ان کے مکتب خیال کے مطابق فاسد نظریات پر مبنی ہو۔پھر غیر مسلم
بھی تو اپنی اپنی جگہ اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہیں۔اگر وہ ایسا نہ سمجھتے تو کیا فوج در فوج اسلام میں نہ
داخل ہو جاتے ؟ اس لئے ان کو بھی اصولاً یہ حق ملے گا کہ حکومت وقت کا تختہ الٹنے کے لئے ہر وقت
حقیقت جہاد صفحه ۱۵

۷۳
مذہب کے نام پرخون
ریشہ دوانیوں میں مصروف رہیں۔نیک ارادوں یا اصلاح خلق کے بہانے صالحین کی مختلف پارٹیوں کو حکومتوں کا تختہ الٹنے کی
ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔کسی کی صالحیت کے بارہ میں ان کے اختلافات ایسے شدید اور سنگین
ہو سکتے ہیں کہ اگر دونوں کو تسلیم کر لیا جائے تو کوئی پارٹی بھی صالح نہ رہے۔اسی مثال پر غور کر لیجئے کہ
مولانا کے نزدیک احمدیت کا اسلام سے کوئی بھی تعلق نہیں یہ امت محمدیہ میں فساد بر پا کرنے کے لئے
انگریزوں کا خود کاشتہ پودا ہے جو انہوں نے اس غرض سے لگایا تھا کہ مسلمانوں کو جہاد سے
متنفر کیا
جائے اور ان کی قوت عمل کو زائل کر دیا جائے۔احمدیت کا بیج اس لئے بویا گیا ہے کہ مسلمانوں میں
باہم اختلافات پیدا کر دیے جائیں اور مار آستین کی طرح یہ جماعت اسلام میں شامل ہو کر ایک خفیہ
مگر سخت مہلک حملہ کے ذریعہ اسلام کی بیخ کنی کر دے۔مگر میرے نزدیک جماعت احمد یہ خالصتاً اسلام کے غلبہ اور احیائے نو کی خاطر قائم کی گئی
ہے اس کا بیج انگریز نے نہیں بلکہ اس خدا نے اپنے ہاتھ سے بویا ہے جس نے امت محمدیہ سے یہ
وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی اصلاح کے لئے ایک مہدی عطا کرے گا اور ایک ایسا مسیح نازل فرمائے گا
جو اپنے نا قابل تردید دلائل کے ذریعہ ( صلیب کو پارہ پارہ کر دے گا۔پس میرے نزدیک یہ
جماعت اسی مہدی اور مسیح کی جماعت ہے۔چنانچہ ایک طرف تو یہ بنی نوع انسان کی اصلاح کی
غرض سے بے غرضانہ اور درویشانہ وعظ ونصیحت کے کام میں مصروف ہے اور دوسری طرف زمین کے
کناروں تک عیسائیت سے مصروف پیکار ہے اور ہر میدان میں اسے شکست دے رہی ہے۔میں بھلا
کس طرح باور کروں کہ یہ انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے۔کیا انگریز کے خود کاشتہ پودے کا یہی کام تھا کہ
وہ انگریز کے مذہب یعنی عیسائیت کے پودے کی بیخ کنی کر دے اور ہر سر زمین سے اس کی جڑیں
اکھاڑ پھینکے جہاں جہاں یہ پہنچے تثلیث کے پودے سوکھنے لگیں اور توحید کے بیج بوئیں جائیں۔یہ پیج
سرسبز اور شاداب لہلہاتی ہوئی کونپلوں کی صورت پھوٹیں اور جلد جلد بڑھنے لگیں۔تنومند اور جوان ہوں
اور پھولیں اور پھلیں۔ان کے پھول حسین اور معطر ہوں۔پھل خوش منظر اور میٹھے۔اور سبز شاخوں کے
سائے تسکین بخش ہوں۔سعید روحیں پرندوں کی طرح ان کی ڈالی ڈالی پر وحدت کے گیت گائیں۔

۷۴
مذہب کے نام پرخون
اگر انگریز کے خود کاشتہ پودوں نے یہی کام سرانجام دینے تھے تو کاش انگریز اپنے دور حکومت
میں ان صفات کے اور بھی دو چار خود کاشتہ پودے لگا جاتے تا کہ اسلام کل زندہ ہونے کے بجائے
آج زندہ ہو جا تا اور عیسائیت کل مرنے کے بجائے آج مرجاتی۔اب دیکھئے احمدیت کے بارے میں میرا یقین اور ایمان اس فتویٰ سے کتنا مختلف ہے جو
مولانا مودودی اس جماعت کے بارے میں صادر فرماتے ہیں۔میں تو اس جماعت کی عمارت کو اس
گہرے عشق پر قائم دیکھتا ہوں جو غیر متزلزل طور پر اس جماعت کے بانی کے دل میں خدا اور اس کے
رسول کے لئے جاگزیں تھا اور جس کا اظہار آپ اپنے ایک شعر میں اس طرح فرماتے ہیں کہ :۔بعد از خدا بعشق محمد مخمرم گر کفر ایں بود بخد اسخت کا فرم
میں تو خدا کے بعد محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے عشق میں مخمور ہوں۔اگر کفر یہی ہے
تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں۔“
مگر مولانا کے نزدیک اس جماعت کی جڑیں سرزمین انگلستان میں پیوستہ ہیں۔کیا کوئی بھی
نسبت ہے ان دونوں اعتقادات میں؟
پھر اس مثال کو الٹا کر اس طرح بھی ملاحظہ فرما لیجئے کہ مولانا کے نزدیک ”جماعت اسلامی“
اس لئے قائم کی گئی ہے کہ ”صالحین کی ایک جماعت تیار کی جائے جو اسلامی عبادات کو لمبے عرصہ تک
نہایت سختی کے ساتھ ادا کرنے کے بعد اس قابل ہو جائے کہ اسلام ان سے کہہ سکے کہ :۔’ہاں اب تم روئے زمین پر خدا کے سب سے زیادہ صالح بندے ہو۔لہذا
آگے بڑھو لڑ کر خدا کے باغیوں کو حکومت سے بے دخل کر دو اور حکمرانی کے
اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لو۔“
چنانچہ مولانا کی کوششوں سے روئے زمین پر خدا کے سب سے زیادہ صالح بندوں کی
جماعت تیار ہو چکی ہے اور اب صرف اس بات کا انتظار ہے کہ کب اتنی طاقت پیدا ہو کہ لڑ کر خدا کے
باغیوں کو حکومت سے بے دخل کر کے حکمرانی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لئے جائیں۔مولا نا سمجھتے ہیں کہ یہ جماعت خالصہ دنیا کی اصلاح اور اسلام کا بول بالا کرنے کی غرض سے

۷۵
مذہب کے نام پرخون
قائم کی گئی ہے تا کہ غیر اللہ کا تصور مٹادیا جائے اور نوک شمشیر سے اللہ کا تصور دلوں پر کندہ کر دیا جائے۔مگر میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے کہ مودودی جماعت کے
اراکین’ روئے زمین پر خدا کے سب سے زیادہ صالح بندئے ہیں۔میرا یہ ایمان ہے کہ اگر چہ ہمیں یہ
حق تو حاصل ہے کہ ہم عقائد کی رو سے کسی جماعت یا مذہب سے متعلق یہ فیصلہ کریں کہ وہ حق وصداقت
رو یا
پر مبنی ہے مگر ہمیں یہ حق ہر گز نہیں پہنچتا کہ اس دنیا میں اپنے متعلق یہ فتویٰ دیں کہ ہم نیک اور صالح
ہیں سوائے اس کے کہ صالحیت کے غیر مشکوک آثار ظاہر ہوں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کی علامات نظر
آنے لگیں۔جس طرح وہ پہلے اپنے پیارے صالحین سے ہمکلام ہوتا رہا ہے اب بھی ہمکلام ہو جس
طرح وہ پہلے امت کے صوفیاء اور بزرگان پر ظاہر ہوتا رہا ہے اب بھی دعویداران صالحیت پر
ظاہر ہو۔ان کی نصرت فرمائے اور اپنی قولی اور فعلی شہادت سے یہ بات ثابت فرما دے کہ صالحیت کا
دعوی کرنے والے واقعی صالح ہیں ورنہ انسان ریا کاری اور خوش فہمیوں کے چکر میں ایسا پھنسا ہوا
اور فطرت انسانی کے پاتال تک کی خبر رکھتا ہے کہ کون صالح ہے اور کون غیر صالح ہے۔پس میرے نزدیک مودودی صاحب کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے اور یہ بھی بالکل غلط ہے
کہ ”جماعت اسلامی اسلام کا بول بالا کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔کیونکہ اگر اس جماعت کے
وہی عقائد ہیں جو مولانا مودودی کے ہیں تو یہ اسلام کا بول بالا نہیں کر رہی بلکہ اسلام کو دنیا کی نظروں
میں حقیر کر رہی ہے اور طبیعیتوں کو اس پاک مذہب سے سخت متنفر کر رہی ہے۔پاکستان کی مسلمان
اکثریت کے ماحول میں بیٹھے ہوئے مولانا مودودی اسلام کے بول بالا ہونے کے جس قدر نعرے
چاہے لگا لیں مگر ذرا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اشاعت اسلام اور آپ کی پالیسی کے بارہ میں
اپنے نظریات لے کر غیر اسلامی ملکوں میں تبلیغ کے لئے تو نکل کر دیکھیں خوب کھل جائے گا کہ ان
نظریات سے اسلام کا کس قدر بول بالا ہو رہا ہے۔ذرا اس عقیدہ کو ہاتھ میں لے کر کہ حضرت عیسیٰ
علیہ السلام ابھی تک آسمان پر زندہ موجود ہیں کسی عیسائی ملک کو اسلام کی طرف بلا کر تو دیکھیں اور
اس ہتھیار سے کسر صلیب کی کوشش تو کریں پھر میں ان سے پوچھوں گا کہ بتائیے یہ مودودی نظریات
اسلام اور اس کے مقدس رسول کے نام کا بول بالا کر رہے ہیں یا صورت برعکس ہے۔

مذہب کے نام پرخون
سچ یہی ہے اور اسی پر میرا ایمان ہے کہ ان نظریات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سخت ہتک لازم آتی ہے اس لئے میں مودودی جماعت کو ہرگز اسلام کا دوست نہیں سمجھتا۔صرف
یہی نہیں بلکہ مجھے اس جماعت میں اور اس کے طریقہ کار میں اشتراکیت کی بو آتی ہے اور اس کا بیج
سرزمین روس میں بویا ہوا دکھائی دیتا ہے اور روحانیت کا کلی فقدان نظر آتا ہے۔اب دیکھ لیں کہ ہمارے دعاوی ہمیں اپنی نظر میں کتنے معصوم اور کتنے نیک دکھائی دیتے ہیں
مگر جب ایک دوسرے کی نظر سے ان
کو دیکھیں تو۔۔۔الْآمَانُ وَالْحَفِيظ !
اس مثال کو اگر امت کے باقی فرقوں پر پھیلا دیا جائے اور ہر ایک کا ہر ایک سے اسی طرح
موازنہ کیا جائے تو اس نظریہ کی قلعی کھل جائے گی کہ انسانوں کی اصلاح کی خاطر اور فساد اور ظلم اور
طغیان کو دنیا سے دور کرنے کے لئے لڑ کر حکومت پر قبضہ کرنا جائز ہے۔میں جب اس مودودی نظریہ کو دیکھتا ہوں تو مجھے وہ مشہور مقولہ یاد آ جاتا ہے کہ:۔ر جہنم کا راستہ نیک نیتوں کی اینٹوں سے بنا ہوا ہے“
اور آخری حتمی فیصلہ طلب کرتے ہوئے جب میں قرآن کریم پر نظر دوڑاتا ہوں تو اس آیت پر نظر ٹھہر
جاتی ہے کہ؛۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ - أَلَا إِنَّهُمُ
هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ لَا يَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۲ ، ۱۳)
جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو مصلحین کی جماعت
ہیں۔خبردار! یہی فسادی ہیں مگر جانتے نہیں۔اللہ اللہ ! کتنا پیارا کلام ہے اور اس چھوٹے سے کلمہ میں کیسی کیسی ابدی صداقتیں بھری
ہوئیں ہیں۔اس آیت کا ایک ایک جز اپنے اندر فطرت انسانی کے گہرے راز لئے ہوئے ہے۔جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو مصلحین کی جماعت
ہیں۔خبردار! یہی فسادی ہیں مگر جانتے نہیں !

10 von 10 heute frei