مودودی دور حکومت کی ایک امکانی جھلک

مذہب کے نام پر خون

۱۱۳
مذہب کے نام پرخون
مودودی دور حکومت کی ایک امکانی جھلک
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی
جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائدار ہوگا!
گزشتہ صفحات کے مطالعہ سے قارئین پر وہ تصور خوب واضح ہو چکا ہوگا جو مولانا مودودی
اسلام، اسلام کے رسول ، اسلام کی اشاعت اور اسلام کے اقتدار کے بارہ میں رکھتے ہیں۔اب میں
ان صفحات میں اس امکانی مودودی حکومت کا ایک مختصر سا خاکہ کھینچ کر دکھاتا ہوں جو مودودی صاحب
کے حصول اقتدار کے بعد کسی اسلامی یا غیر اسلامی ملک کے پردہ پر رونما ہوگی۔میرے غیر اسلامی کہنے
پر تعجب نہ کریں کیونکہ حقیقت یہ امر بعید از قیاس نہیں کہ پہلے کسی اسلامی ملک میں ظہور پذیر ہونے کی
بجائے یہ انقلاب کسی غیر مسلم اکثریت کے ملک میں ظاہر ہو جائے کیونکہ جب ہر مسلم پارٹی اپنے
اپنے ملک میں یہ مزعومہ اسلامی انقلاب لانے کی کوشش میں مصروف ہوگی اور حصول اقتدار کا ہر ممکن
ذریعہ اختیار کیا جارہا ہوگا تو کون کہہ سکتا ہے کہ کہاں یہ انقلاب پہلے آئے گا ؟ سعودی عرب میں یا غانا
میں ؟ مصر میں یا لبنان میں؟ پاکستان میں یا ہندوستان میں؟
بہر حال جب بھی جس طرح بھی اور جہاں بھی یہ اسلامی حکومت رونما ہوگی اس کے کچھ
مخصوص نقوش ہوں گے جن پر اس وجود کے طرزفکر کی نہ مٹنے والی مہر ثبت ہوگی جس کے ذہن نے اس
کا تصور قائم کیا اور جس کی کوششیں تصورات کے عالم سے اسے عالم وجود میں لے آئیں۔سب سے
پہلا عملی قدم جو حصول اقتدار کے بعد اٹھایا جائے گا وہ غالباً یہ ہوگا کہ اسلام کے عنوان کے تحت مودودی

۱۱۴
مذہب کے نام پرخون
عقائد کی ایک فہرست شائع کی جائے گی اور یہ اعلان عام کیا جائے گا کہ کسی معین مدت کے اندراندروہ
تمام مسلمان جوان ان عقائد کے قائل ہیں نزدیک ترین تھانوں یا عدالتوں میں اپنے نام درج
کروادیں۔اگر وقت مقررہ کے اندر کوئی مسلمان رجسٹر ہونے سے رہ گیا تو اپنی جان ، مال اور عزت کا
وہ خود ذمہ دار ہوگا نیز اس عرصہ کے اندراندر تمام رعا یا ہتھیار جمع کروا دے۔اس اعلان کے بعد حکومت فوری طور پر قتل وغارت کی تیاری میں مصروف ہو جائے گی اور
مودودی فوج اور مودودی پولیس اپنے ہتھیاروں کو صیقل کرلے گی اور ایک ایسے جہاد کے لئے کمر ہمت
کسنے لگے گی جس میں محنت اور مشقت تو بہت ہوگی مگر شہادت کا کوئی خطرہ نہ ہوگا کیونکہ اس معین دن
سے پہلے پہلے دشمن کو نہتہ کیا جا چکا ہوگا۔ایک بے چین عرصہ انتظار کے بعد آخر وہ دن آجائے گا جبکہ کروڑوں ایسے مرتدین کی
گردنیں مودودی تلواروں کے لئے حلال کر دی جائیں گی جو مرتدین پہلے پیدائشی مسلمان کہلاتے
تھے چنانچہ ایک آواز دینے والے کی آواز پر خدا جانے کتنی تلوار میں اٹھیں گی اور گریں گی اور کتنے سرتن
سے جدا ہوں گے اور کتنے بدن خاک و خون میں غلطاں ہوں گے ! اگر مولانا مودودی کے اقوال
اور افعال میں کوئی فرق نہیں ، اگر وہ وہی سب کچھ کر بھی سکتے ہیں جو وہ کہتے ہیں تو ایسا ہی ہوگا اور نہ
جانے کتنی تلوار میں ایک مرتبہ نہیں ہزار مرتبہ اٹھیں گی اور ہزار مرتبہ گریں گی اور سرتن سے جدا ہوتے
رہیں گے اور بدن خاک و خون میں غلطاں ہوں گے۔وہ وقت ایسا ہوگا کہ اگر خاوند نے تو بہ کر لی یا راستی کی راہ سے ہٹ گیا تو خودا سے تو زندہ رکھا
جائے گا مگر اس کی بیوی اس کی آنکھوں کے سامنے تہ تیغ کی جائے گی اور اگر بیوی نے توبہ کرلی یا
جھوٹ بول کر منافقت کی راہ اختیار کی تو وہ خود زندہ رکھی جائے گی مگر اس کا راستباز خاوند اس کی
آنکھوں کے سامنے ہلاک کیا جائے گا بچے بلا استثناء زندہ رکھے جائیں گے اور بہر حال اپنی ماں یا
باپ یا ماں باپ دونوں کو مرتا ہوا دیکھیں گے اور ان دودھ پیتے بچوں کے بلکنے سے جن کی بے قرار
آنکھیں مرتد ماؤں کو ترسیں گی اور ان یتیم لڑکوں اور لڑکیوں کی گریہ وزاری سے جن کی روتی ہوئی
آنکھیں پھر کبھی ان مرتد باپوں
کو نہ دیکھ سکیں گی۔۔۔۔پاکستان کی بستی بستی ، قریہ قریہ سے وہ نعرہ ہائے درد

۱۱۵
مذہب کے نام پرخون
بلند ہوں گے کہ ان کی چیخ پکار کنگرہ عرش کو ہلا دے گی اور ایک طرف تو چین کی دیواریں کا نہیں گی اور
دوسری طرف یورپ پر لرزہ طاری ہوگا۔اور جب ان چند ایک صالحین کے باز وگردنیں مارتے مارتے
شل ہو جائیں گے تو انہی مرتدین سے وسیع و عریض کھائیاں کھدوا کر ان میں سرخ آگ بھڑکائی جائے
گی اور رہے سہے مرتدین کو زندہ آگ میں جلا دیا جائے گا اور اس آگ کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی
لپٹیں پاکستان کی شمال اور جنوب مشرق و مغرب کو روشن کر دیں گی۔پس وہ کیسی مبارک صبح ہوگی جب
افق پاکستان سے مودودیت کا یہ سرخ سویر اطلوع ہوگا!
مگر یہ تو محض ایک ابتداء ہے اور انتہاء سے پہلے ابھی کئی ایک منازل طے کرنی باقی ہیں۔اگر سب سے پہلا انقلابی ملک پاکستان ہوا تو ابھی تو کتنے ہی اسلامی ممالک کے وسیع وعریض خطے
پاکستان کے دائیں اور بائیں اور آگے اور پیچھے پھیلے پڑے ہیں جہاں مرتد مائیں مرتد بچے“
9966
جن رہی ہیں اور ابھی تو ہندوستان کے چھ کروڑ مرتدین کا صفایا باقی ہے۔ابھی باقی ہے وہ نوحہ جو
پہاڑوں کے سینے پھاڑ دے گا اور آسمان کے پردے چاک کر دے گا اور وہ گر یہ باقی ہے جسے سن کر
زمین کی چھاتیوں کا دودھ خشک ہو جائے گا اور آسمان کے ستارے سینہ کوبی کریں گے اور جس کے
درد سے چاند سورج کی آنکھیں بھی روتے روتے اندھی ہو جائیں گی!
پھر کیا اس وسیع قتل و غارت کے بعد جبکہ تمام اسلامی ممالک اکثر مسلمان آبادیوں سے خالی
ہو چکیں گے۔ان ذی اقتدار حقیقی مسلمانوں کی پیاس بجھ جائے گی اور ہوس اقتدار کی آگ ٹھنڈی
پڑ جائے گی ؟ اگر ان بلند عزائم کو دیکھا جائے جو مولانا کے دل میں جوش مارتے ہیں اور نوک زبان
اور قلم سے جاری ہوتے رہتے ہیں تو اس سوال کا جواب نفی میں ہے۔نہیں۔ابھی یہ پیاس نہیں مجھے گی
اور یہ آگ ٹھنڈی نہ ہوگی جب تک کہ کفار حکومتوں کو دعوت اسلام بھجوانے کے بعد ان کے اصرار کفر پر
یا اس کا انتظار کئے بغیر ہی انہیں بزور شمشیر مقہور نہ کر لیا جائے۔ابھی تو ان کے غضب کی بجلی کو یورپ پر
بھی گرنا ہے اور امریکہ پر بھی۔چین پر بھی اور جاپان پر بھی۔آسٹریلیا پر بھی اور نیوزی لینڈ پر بھی۔ابھی تو اس کے کوندوں نے افریقہ کے صحراؤوں پر لپکنا ہے اور سیاہ جنگلوں کو آگ لگانی ہے۔ابھی تو
اس نے روس کو نذرآتش کرنا ہے اور سائبیریا کی یخ بستہ تر ائیوں کو شعلہ ایمان بخشنا ہے۔ابھی تو کتنے ہی

117
مذہب کے نام پرخون
قتل و غارت کے بازار گرم ہونا باقی ہیں ! ابھی مودودی تلواروں نے کتنے ہی اور گھاٹوں کا سرخ پانی
پینا ہے اور میں یہ سوچتا ہوں کہ جب یہ مودودی اسلام زمین کے چپہ چپہ کو لالہ رنگ کر چکے گا تو
ہزاروں ہزار میل کے ویرانوں میں کسی تنہا صالح مسلمان“ کی صدائے اذان کیسی بھلی معلوم دے گی
اور میں سوچتا ہوں کہ مولانا کے امن عالم کا اسلامی تصور کرتا بھیا نک ہے جس امن کی تصویر چپ چاپ
خاموش قبرستانوں میں نظر آتی ہے اور جس کا دوسرا نام زندگی کا فقدان ہے۔موت ہے۔منافقین کی ایک عالمگیر جماعت اور اگر یہ قتل و غارت کا بازار گرم نہ ہوا تو صرف ایک صورت
میں۔۔۔۔۔صرف ایک صورت میں کہ دنیا کے پردہ پر منافقین کی ایک عظیم عالم گیر جماعت ظہور پذیر ہو
ور نہ اس تلوار سے بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ناظرین اسے افسانہ یا شاعری خیال نہ کریں اگر چہ یہ
درست ہے کہ جب مودودی عزائم کا عمل کی دنیا میں نقشہ کھینچ کر دیکھا جائے تو وہ ایک ہولناک افسانہ
معلوم ہوتا ہے یا ایک خوفناک خواب یا ایک شاعر کا دل ہلا دینے والا تصور مگر افسوس کہ نہ تو یہ خواب ہے
نہ کوئی افسانہ نہ شاعرانہ تصور بلکہ ایک جیتی جاگتی بظاہر سوچنے کی طاقت رکھنے والی علم دین و فہم رسالت
رکھنے کی دعویدار ہستی کے وہ نظریات ہیں جو وہ آج اسلام کے نام پر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے اور
اس تحدی کے ساتھ کہ جب بھی موقع ملا ان دعاوی پر عمل کر کے دکھایا جائے گا۔یہ ہے وہ اسلام کے عالم گیر غلبہ کا دن جو مودودی تصور کی کھڑکیوں سے جھانک رہا ہے۔کیا
نعوذ باللہ اسی دن کو کھینچ لانے کے لئے آج سے تقریبا چودہ سو برس پہلے افق عرب سے حضرت محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیر عالم تاب کا ظہور ہوا تھا؟
اے کاش ! مولانا مودودی اپنے مذہب کو اسلام کے سوا کوئی اور نام دے لیتے اور ہمارے
آقا کے نام کو اپنے اس کر یہ المنظر تاریک و تار تصور سے ملوث نہ کرتے لیکن اگر ایسا کرتے تو کون ان
کی پیروی کرتا اور کون ان کو اس نئے مذہب کے نام پر ووٹ دیتا؟ اس لئے ان کے سامنے صرف ایک
راہ باقی تھی اور وہ راہ یہی تھی کہ اپنے آمرانہ خیالات کو ہمارے معصوم آقا کی طرف منسوب کر کے
رائج کرتے۔پس انہوں نے ایسا ہی کیا اور امن اور سلامتی کے اس رسول کے نام کو بھی اس کشت و خون
کے میدان میں گھسٹینے سے گریز نہیں کیا جس رسول کا ایک ایک سانس امن کا پیغام لے کر آتا تھا ،

112
مذہب کے نام پرخون
جس کے مذہب کا نام ہی اسلام تھا !
میں نے عمداً اس امکانی نقشہ کو کھینچتے ہوئے حتی الامکان اختصار اور احتیاط سے کام لیا ہے اور
صرف انہی نقوش کی تصویر کشی کرنے پر اکتفاء کی ہے جو واضح اور غیر مشکوک طور پر مولانا کی مختلف
کتب میں ملتے ہیں اور جن کے اقتباسات گذشتہ صفحات میں قارئین کی خدمت میں پیش کئے جاچکے
ہیں۔ویسے مودودیت کے مزاج کو سمجھ لینے کے بعد یہ کچھ مشکل نہیں رہتا کہ انسان ہر دائرہ حیات میں
ایک امکانی مودودی حکومت کی صحیح صحیح تصویر اتار سکے۔مثلاً اس دور کے تمدنی حالات کا نقشہ کھینچا جا سکتا تھا یا ڈنڈے کے زور سے عبادات
کروانے پر جو مضحکہ خیز صورت حال پیدا ہوسکتی ہے اس کا ذکر کیا جاسکتا تھا۔اسی طرح اس حکومت کے
بین الاقوامی تعلقات پر بھی بہت کچھ لکھا جا سکتا تھا اور ان کوششوں کا تصور بھی باندھا جاسکتا تھا جن کے
ذریعہ ملک سے بددیانتی، رشوت ستانی اور بد معاملگی کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی۔اسی طرح ملک
کے سیاسی حالات کا نقشہ پیش کرنا بھی کچھ مشکل نہ تھا۔ایک ایسا ملک جس کی بناء ہی نظریہ تشدد اور
خونریزی پر ہو وہ بغاوتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے اور اگر اس ملک میں منافقین کی کثرت ہو تو پھر تو
یہ خطرہ غیر متناسب طور پر بڑھ جاتا ہے بلکہ جوں جوں وقت گزرتا جائے ایسی حکومت کے خلاف
رد عمل تیز تر ہوتا ہی چلا جاتا ہے۔پس ان تمام امکانی خطرات کے بارہ میں بہت کچھ لکھا جاسکتا تھا جو
ایسی حکومت کو یقیناً پیش آسکتے ہیں اس کے علاوہ دوسری قسم کی سازشوں کا تصور بھی باندھا جا سکتا تھا
اور اس خفیہ نظام جاسوسی کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا تھا جس کے ذریعہ سے حکومت ان سازشوں اور
بغاوتوں کا پتہ لگاتی اور عذاب دینے کے ان ذرائع کا ذکر بھی خالی از دیچسپی نہ ہوتا جو ایسی حکومت نے
مزید معلومات یا خالص صداقت معلوم کرنے کے لئے بہر حال اختیار کرنے تھے مگر میں ان سب
امور سے قطع نظر کرتا ہوں اور قارئین کے انفرادی رجحان یا ذوق پر معاملہ چھوڑتا ہوں تاہم اگر
کسی دوست کومزید تجسس ہو تو مؤخر الذکر امر کے بارہ میں واقعاتی نقشے اشترا کی انقلاب کی تاریخ
یاHISTORY OF THE PRIESTCRAFT IN ALL AGES ” ہسٹری آف
دی پر یسٹ کرافٹ ان آل ایجے میں بکثرت مل سکتے ہیں جن کا مطالعہ خالی از دلچسپی نہ ہوگا۔

66
مذہب کے نام پرخون
مہلت اور معافی نامہ کا ایک فرمان عام آخر پر یہ باب ختم کرنے سے پہلے اگر میں اس عام
مہلت اور معافی نامہ کا ذکر نہ کروں جسے جاری کرنے کے امکان کا مودودی صاحب اظہار فرما چکے ہیں
تو یہ ان سے نا انصافی ہوگی جیسا کہ میں نے باب کی ابتداء میں ہی اس رائے کا اظہار کر دیا تھا کہ میرا
خیال ہے کہ مودودی حکومت اقتدار حاصل کرتے ہی ایک عام فرمان جاری کرے گی اور یہی دستور
ہر انقلاب حکومت کا ہوا کرتا ہے اور اس فرمان کے مطابق مسلمانوں کو بعض مخصوص عقائد مد نظر رکھتے
ہوئے بحیثیت مسلمان رجسٹر ہونا پڑے گا۔کم و بیش اسی مضمون کے فرمان جاری کرنے کے امکان کا
اظہار مودودی صاحب نے اپنی کتاب ” مرتد کی سزا۔۔۔۔۔کے آخر میں فرمایا ہے۔فرق یہ ہے کہ
میرے نزدیک تو جولوگ اس وقت مودودی اصطلاح کے مطابق مسلمان قرار نہیں دیئے جاسکیں
گے وہ بہر حال تہہ تیغ کئے جائیں گے مگر مودودی صاحب نے اس امکان کا ذکر کیا ہے کہ چونکہ اس
طرح ایک بے نظیر اور بے شمار قتل عام لازم آئے گا اس لئے ممکن ہے ان کو فی الفور قتل کرنے کی بجائے
صرف امت سے خارج کر کے کا فرذمیوں کی طرح زندہ رہنے پر مجبور کرنے کو ہی کافی سمجھا جائے
لیکن اس کے بعد اگر بقیہ مسلمانوں میں سے کوئی مسلمان اعتقاداً یا عملاً کافر ہو تو اسے بہر حال قتل کیا
جائے۔مگر مولانا کے اس شاہانہ معافی نامہ کے باوجود میں نے اپنے پیش کردہ نقشہ میں جو قتل عام کا
مختصر سا خاکہ کھینچا ہے اس کی بعض وجوہ ہیں :۔ا۔اول تو یہ کہ خود مولانا کی طرف سے بھی کسی یقینی معافی نامے کا اعلان نہیں ، مشکل سے
صرف ایک امکانی حل کا ذکر ہے اور مجھے یقین ہے کہ حصول اقتدار کے بعد اس نرمی کے سلوک کا کوئی
سوال ہی پیدا نہ ہوگا کیونکہ خود مولا نا ہی کے الفاظ میں :۔حکومت اور فرمانروائی جیسی کچھ بد بلا ہے ہر شخص اس کو جانتا ہے۔اس کے حاصل
ہونے کا خیال کرتے ہی انسان کے اندر لالچ کے طوفان اٹھنے لگتے ہیں۔خواہشات نفسانی
یہ چاہتی ہیں کہ زمین کے خزانے اور خلق خدا کی گردنیں اپنے ہاتھ میں آئیں تو دل کھول کر
خدائی کی جائے لے “
حقیقت جہاد صفحہ ۱۵

119
مذہب کے نام پرخون
۲۔دوسری وجہ میرے اس یقین کی یہ ہے کہ اس معافی نامہ کو صادر فرمانے پر آمادگی میں
مولانا سے ایک غلطی ہو گئی ہے جسے وہ جلد یا بدیر محسوس فرمالیں گے یا شاید ان کا ہم خیال اس طرف
ان کی توجہ مبذول کروادے۔غلطی یہ ہے کہ اگر اسلامی قانون میں مرتد کی سزا قتل ہے اور وہ
پیدائشی مسلمان بھی جو بڑے ہو کر اعتقاداً یا عملاً اسلام سے منحرف ہو چکے ہوں اس قانون شریعت کی
رو سے واجب القتل ہیں تو مولانا کو یہ اختیار کہاں سے حاصل ہو گیا کہ وہ ان مجرموں کو معاف کرتے
پھریں۔کیا وہ کوئی نئی شریعت بنا ئیں گے یا شریعت کے کسی حکم کو منسوخ یا تبدیل کرنے کا حق رکھتے
ہیں ؟ اگر نہیں تو پھر کوئی چارہ نہیں اس کے سوا کہ یا تو اس شریعت سے منحرف ہو کر خود مرتدین کے
زمرہ میں جا بیٹھیں یا پھر بادل ناخواستہ قتل عام کا حکم جاری فرما ئیں خواہ کروڑوں کروڑ آدمی اس کی
زد میں آئیں۔۳۔مولا نا ایک اور بات بھی بھول گئے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جب خود مولا نا کوتسلیم ہے کہ ان
دوصورتوں میں سے کہ
وو
یا تو اسے اسٹیٹ میں تمام حقوق شہریت سے محروم کر کے زندہ رہنے دیا جائے
یا پھر اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا جائے۔پہلی صورت فی الواقع دوسری صورت سے
شدید تر سزا ہے کیونکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ لَا يَمُوتُ فِيْهَا وَلَا يَخيی کی حالت
لے
میں مبتلا رہے۔۔تو پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ جب مولا نانرمی اور رحم کے مزاج میں ہوں تو دوصورتوں میں
سے ایسی سزا تجویز فرمائیں جو فی الواقع دوسری صورت سے شدید تر سزا ہو۔ان وجوہ کی بناء پر میں مجبور تھا کہ اپنے پیش کردہ نقشہ کو اسی طرح پیش کروں جس طرح
میں نے پیش کیا ہے کیونکہ مودودی حکومت کے ساتھ قتل و غارت کا تصور تشدد کی ایسی مضبوط
آہنی زنجیروں سے جکڑا جا چکا ہے کہ خود ان زنجیروں کا خالق بھی اگر چاہے کہ انہیں کھول کر یا تو ڑ کر
اس تصور کو الگ کر دے تو یہ اس کے قبضہ قدرت میں نہیں۔گیا ہے سانپ نکل اب
لکیر پیٹا کر !
حقیقت جہاد صفحه ۵۱

مذہب کے نام پرخون
اس معذرت کے بعد اب میں وہ الفاظ نقل کرتا ہوں جو خود مودودی صاحب کے الفاظ ہیں
تا کہ اگر میں نے کسی نتیجہ تک پہنچنے میں غلطی کھائی ہو تو احباب خود درستی فرمالیں:۔اگر آگے چل کر کسی وقت اسلامی نظام حکومت قائم ہو (خیال رہے کہ یہ مضمون
۱۹۴۲ء میں لکھا گیا تھا۔ناقل ) اور قتل مرتد کا قانون نافذ کر کے ان سب لوگوں کو بزور
اسلام کے دائرے میں مقید کر دیا گیا جو مسلمانوں کی اولا دہونے کی وجہ سے اسلام کے
پیدائشی پیر و قرار دیئے جاتے ہیں تو اس صورت میں بلاشبہ یہ اندیشہ ہے کہ اسلام کے
نظام اجتماعی میں منافقین کی ایک بہت بڑی تعدا د شامل ہو جائے گی جس سے ہر وقت
ہر غداری کا خطرہ رہے گا۔“
میرے نزدیک اس کا حل یہ ہے کہ وَاللهُ الْمُوَقِّقُ لِلضَّوَابِ کہ جس علاقہ میں
اسلامی انقلاب رونما ہو وہاں کی مسلمان آبادی کو نوٹس دے دیا جائے کہ
جو لوگ اسلام سے اعتقاداً وعملاً منحرف ہو چکے ہیں اور منحرف ہی رہنا چاہتے ہیں
تاریخ اعلان سے ایک سال کے اندر اندر اپنے غیر مسلم ہونے کا باقاعدہ اظہار کر کے
ہمارے نظام اجتماعی سے باہر نکل جائیں۔اس مدت کے بعد ان سب لوگوں کو جو
مسلمانوں کی نسل سے پیدا ہوئے ہیں مسلمان سمجھا جائے گا۔تمام قوانین اسلامی ان پر نافذ
کئے جائیں گے۔فرائض و واجبات دینی کے التزام پر انہیں مجبور کیا جائے گا اور پھر جو
دائرہ اسلام سے باہر قدم رکھے گا اسے قتل کر دیا جائے گا۔اس اعلان کے بعد انتہائی کوشش کی جائے کہ جس قدر مسلمان زادوں اور
مسلمان زادیوں کو کفر کی گود میں جانے سے بچایا جا سکتا ہے بچا لیا جائے۔پھر جو کسی
طرح نہ بچائے جاسکیں انہیں دل پر پتھر رکھ کر ہمیشہ کے لئے اپنی سوسائٹی سے کاٹ
پھینکا جائے اور اس عمل تطہیر کے بعد اسلامی سوسائٹی کا آغاز صرف ایسے مسلمانوں سے
کیا جائے جو اسلام پر راضی ہوں لے ،،
ل مرتد کی سز ا صفحہ ۸۱،۸۰

۱۲۱
مذہب کے نام پرخون
اس اقتباس میں میرا بس اتنا تصرف ہے کہ نوٹس والے حصے کو تحریر سے پیوستہ لکھنے کی بجائے
الگ پہرا بنا کر لکھا گیا ہے ورنہ مضمون اور الفاظ من وعن مودودی صاحب کے ہی ہیں۔دیکھئے اس
اصلاح خلق کے تصور میں کس قدر بچگانہ خوش فہمی پائی جاتی ہے۔جیسے کوئی جنوں پر یوں کی دنیا میں بس
رہا ہو۔حکومت نہ ہوئی الہ دین کا چراغ ہو گیا اور اصلاح خلق نہ ہوئی برف کے محل
کی تعمیر ہو گئی لیکن اگر
واقعی ایسا ہی ہے اور حکومت الہ دین کا چراغ ہی ہے اور اصلاح خلق برف ہی کا محل ہے جس کی تعمیر اس
چراغ کے جن کے لئے مشکل نہیں تو میں پوچھتا ہوں کہ اگر یہ چراغ کھویا گیا؟ مجھے اس وقت
انبیاء گذشتہ کا بہت خیال آرہا ہے۔کتنے ہی ان میں سے ایسے تھے جن کی ساری زندگی سخت مظلومی کی
حالت میں کئی۔کاش ان کو بھیجتے وقت بھی خدا تعالیٰ یہ چراغ ان کے ہاتھوں میں تھما دیتا! کچھ ان کے
دکھ دور ہوتے کچھ دنیا کے دلدر تاریکیاں چھٹ جاتیں اور ہر طرف ہدایت کا نور بکھر جاتا۔یہ اقتباس پڑھنے کے بعد میرا یہ قیاس اور بھی قوی ہو گیا ہے کہ مودودی صاحب نے بچپن
میں ضرور مارکس یا لین کے اردو تر جمے پڑھے ہیں اور روسی انقلاب کی تاریخ بھی دیکھی ہے جن سے
ان کی طبیعت میں بہت ولولے پیدا ہوئے ہیں اور نئے نئے خیال دل میں آئے ہیں کہ اچھا یوں بھی
ہوسکتا ہے؟ گذشتہ مصلحین تو پھر یونہی بھولے بھٹکے رہے یہ نہ کسی سے ہوا کہ ایک انقلابی پارٹی بنالیتا
جس کا نعرہ یہ ہوتا کہ ہم آئے تو اصلاح کرنے ہی ہیں مگر یہ سمجھنے کے لئے زیادہ غور کرنے کی بھی
ضرورت نہیں کہ اصلاح خلق کی کوئی اسکیم بھی حکومت کے اختیارات پر قبضہ کئے بغیر نہیں چل سکتی“۔الہذا اس پارٹی کے لئے حکومت پر قبضہ کئے بغیر کوئی چارہ نہیں لے ،،
چنانچہ ہم پہلے حکومت پر قبضہ کریں گے اس کے بعد تمہاری اصلاح کا کام شروع کریں گے
اور تم دیکھو گے کہ حکومت ہاتھ آتے ہی ہم مار مار کر تمہارے دلوں کو کیسا صاف اور ستھرا کر دیتے
ہیں۔اس ذکر میں مجھے قرآن کریم اور مولانا کے درمیان ایک اور اختلاف یاد آ گیا۔قرآن کریم تو
فرماتا ہے کہ جب اصلاح کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو پھر سختی کا وقت شروع ہوتا ہے اور جب سختی کا وقت
شروع ہو جاتا ہے تو پھر اصلاح کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔فرعون امنتُ آمَنتُ کہتا ڈوب گیا مگر
لے حقیقت جہاد صفحہ ۵۹

۱۲۲
مذہب کے نام پرخون
اس کا ایمان قبول نہ ہوا۔اسی مضمون کو دوسری جگہ قرآن کریم یوں بیان فرماتا ہے :۔فَلَمْ يَكُ يَنْفَعُهُمْ اِيْمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا سُنَّتَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ فِي
عِبَادِهِ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْكَفِرُونَ (المؤمن : ٨٦)
لیکن جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے تو ان کے ایمان نے انہیں کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔کچھ
یہ خدا کی سنت ہے جو اس کے بندوں کے بارہ میں چلی آتی ہے اور یہ وہ مقام ہے
جہاں کا فر گھاٹے میں پڑ گئے۔مودودی نظریہ اس کے بالکل برعکس ہے اور اس نظریہ کے مطابق ڈنڈا پہلے ہے اصلاح بعد
میں ہے۔بلکہ حقیقی ایمان تو نصیب ہی اس وقت ہوتا ہے جب تلوار دلوں کے زنگ دور کر دے۔یہ بحث تو خیر یونہی ضمنا نکل آئی ذکر یہ ہو رہا تھا کہ مودودی صاحب کے یہ تصورات کہاں
سے آئے ہیں۔قرآن کریم سے اگر نہیں تو پھر کہیں سے تو آئے ہیں یا محض اپنی ہی ایجاد ہے؟ مشکل یہ
ہے کہ ایجادا سے ہم کہ نہیں سکتے کیونکہ اس قسم کے اصلاحی تصورات پہلے ہی سے دنیا میں موجود ہیں۔دیکھنا صرف یہ باقی تھا کہ کہاں موجود ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں جو کچھ مجھے معلوم تھا وہ
تحریر کر دیا۔اب آخر پر میں اس رد عمل کو لیتا ہوں جو مولانا کے مندرجہ بالا مجوزہ انقلابی اعلان کو پڑھ کر
مختلف طبائع پر ہو سکتا ہے۔ایک تاثر تو وہی ہے جس کا میں نے اوپر ذکر کر دیا ہے یعنی انسان اسے
زیادہ سے زیادہ ایک معمر بزرگ کا بچپن سمجھ سکتا ہے لیکن اس کے علاوہ میں سوچتا ہوں کہ بفرض محال
اگر واقعی کوئی ایسا انقلابی دن کسی بدقسمت ملک نے دیکھا تو اس اعلان کو پڑھنے کے بعد لوگوں کا
رد عمل کیا ہو گا۔میرا خیال ہے موٹی طبیعت کے اجڈ قسم کے آدمی تو یہ اعلان پڑھ کر قاصد کے منہ پر ماریں
گے کہ جاؤ جاؤ بڑے آئے ہو اصلاح کرنے والے کہیں کے۔خدائی فوجدار بنے پھرتے ہو۔تمہیں کس نے ٹھیکہ دیا ہے میرے مذہب کا؟ گھر جا کر بیٹھو اور اگر پھر اس طرف کا رخ کیا تو۔۔۔۔یہ
وہی طبقہ ہے جس سے متعلق غالب کہتا ہے کہ
66

۱۲۳
مذہب کے نام پرخون
رندان در میکدہ گستاخ ہیں زاہد
زنہار نہ ہونا طرف ان بے ادبوں کے
یہ طبقہ میں سمجھتا ہوں کہ مزید مہلت دیئے بغیر اسی وقت حکومت کے رجسٹروں میں ” کا فر“
شمار کر لیا جائے گا۔دوسرا ایک بڑا طبقہ میرے خیال میں ایسا ہو گا جو ایک سال سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا
رہنے کے بعد جز یز تو بہت ہو گا مگر آخر غیر مسلم ہونے کا اعلان کر دے گا۔یہ مؤخر الذکر طبقہ وہ ہے
کہ جس کا پہلا رد عمل عام طور پر جان بچانے کے خیال کی صورت میں ظاہر ہوا کرتا ہے۔یہ وہی طبقہ
ہے جس سے متعلق مودودی صاحب کو یہ خوف ہے کہ اگر فوری طور پر مرتد کی سز اقتل قرار دے دی گئی
تو یہ فوراً منافق مسلمان بن جائے گا۔اب رہا میرا رد عمل تو میں ابھی سے کھول کھول کر بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر تو اس اعلان میں
غیر مسلم“ کے الفاظ سے آپ کی مراد یہ ہے کہ کوئی مسلمان آپ کے مخصوص عقائد کو ماننے سے انکار کر
دے اور آپ کے استبداد کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کے لئے ہر گز تیار نہ ہو۔اگر کفر سے یہ مراد ہے
کہ کوئی محبت کرنے والا اپنے محبوب آقا کی طرف پھینکے جانے والے اس مکر وہ الزام کو ٹھوکر میں
مارے کہ آپ نے معجزات اور قوت قدسیہ کی ناکامی کے بعد تلوار کے زور سے اسلام کو پھیلا یا تھا تو
پھر مجھے آج ہی ” زمرہ کفار میں لکھ لیجئے۔اور بخدا اگر اس کفر کی سز ا سوسائٹی سے کاٹ پھینکا جانے کی
بجائے سولی پر لٹکایا جانا بھی ہو اور ایک ملک کا اقتدار ہی نہیں روئے زمین کی ساری طاقتیں بھی آپ کی
مٹھی میں جمع ہو جائیں اور ہولناک مظالم کے بھتنے آپ کی انگلیوں اور پلکوں کے اشاروں پر ناچنے
لگیں تو بھی میرا جواب یہی ہوگا کہ
بعد از
خدا
بعشق محمد
محمد محترم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
خدا تعالیٰ کے بعد میں محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مخمور ہوں۔اگر کفر یہی
ہے تو خدا کی قسم ! میں سخت کافر ہوں۔

۱۲۴
مذہب کے نام پرخون
قربان تست جان من اے یار
یار محسنم
با من کدام فرق تو کر دی کہ من کنم
ے میرے یار محسن! تجھ پر میری جان قربان ہو تو نے لطف و احسان میں کب مجھ سے
کوئی فرق کیا ہے جو میں کروں۔در گوئے تو اگر سر عشاق را زنند
اول کسے کہ لافِ تعشق زند منم
ہاں اے میرے پیارے رسول ! اگر تیرے کوچہ میں عشاق کا سر قلم کرنے کا ہی
دستور ہو تو وہ پہلا شخص جو نعرہ عشق بلند کرے گا میں ہوں گا میں ہوں گا!

10 von 10 heute frei