خدمت اسلام کی بعض جھلکیاں

مذہب کے نام پر خون

۱۳۹
مذہب کے نام پرخون
خدمت اسلام کی بعض جھلکیاں
تمام انبیاء اور ان کی پاک جماعتوں نے صداقت کو پھیلانے کے لئے اپنے اپنے رنگ میں
جدو جہد کی ہے اور ان کی کوششوں کا ذکر تمام کتب مقدسہ میں آج تک محفوظ ہے خصوصاً قرآن کریم
نے ان کے طریق تبلیغ اور ان ذرائع کی نہایت ہی صاف اور پاکیزہ تصویر کھینچی ہے جنہیں وہ دنیا کو
ہدایت اور نور کی طرف بلانے کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں اور اس تصویر کشی میں ایک ایک نقش
ایسا روشن اور اجا گر کر دیا ہے کہ گویا آج ان مقدس لوگوں کو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے اشاعت دین
میں مصروف دیکھ رہے ہوں۔آپ ان سب کے حالات پر ایک نگاہ ڈالئے اور پھر اس خدمت اسلام“
کی طرف بھی ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھئے جسے ۵۳ - ۱۹۵۲ء کی تحریک ختم نبوت“ کے بانی مبانی خدا تعالیٰ
اور اس کے بزرگ ترین رسول خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے نام پر
بجالا رہے تھے۔تحقیقاتی عدالت کے فاضل جج اپنی رپورٹ میں ان کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے
تحریر فرماتے ہیں:۔۲۵ جولائی ۱۹۵۲ ء کو قصور میں نماز جمعہ کے بعد ایک جلسہ ہوا جس کے مقررین
میں ایک عالم شاہ بدمعاش بھی تھا۔اس کے بعد چھاتی پیٹتا ہوا ایک جلوس نکالا گیا ایک
آدمی نعرہ لگاتا تھا ظفر اللہ کنجر اور دوسرے آواز ملا کر چلاتے تھے ”ہائے ہائے“۔اس کے بعد عالم شاہ اور ایک اور آدمی کہیں سے ایک گدھی لے آئے جس پر بیگم ظفر اللہ
کے الفاظ لکھ دیئے۔پھر اس پر ایک آدمی کو سوار کرایا اور اس آدمی کو جوتیوں کا ہار پہنا
دیا۔یہ شخص ٹاپ ہیٹ سر پر رکھے تھا جس پر غلام حمد مرز الکھا تھا۔یہ جلوس احمدیوں
کے ایک کارخانہ کے سامنے رکا اور پندرہ منٹ تک یہ نعرہ لگا تا رہا ”مرزائیت کو تباہ کرو۔

ظفر اللہ کنجر ظفر اللہ کتا ” ظفر اللہ سور“
66
مذہب کے نام پرخون
خدارا اپنے دلوں پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ ہمارے مقدس آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے طریق تبلیغ سے اس طریق کو کوئی دور کی بھی نسبت ہے؟
ہر سچا مسلمان بلکہ ہر سلیم الفطرت انسان کا دل یہ گواہی دے گا کہ نہیں یقینا نہیں۔یقیناً
نہیں۔یقینا نہیں۔ظلمت کو بھی نور سے اتنی دور کی نسبت نہیں جتنی اس طریق تبلیغ کو ہمارے آقا کے
پاکیزہ طریق سے تھی۔پھر دل کیوں خون کے آنسو نہ روئے یہ سوچ کر کہ اسلام کا یہ مذاق کسی دشمن
اسلام نے نہیں اڑایا بلکہ ان لوگوں نے اڑایا جو علمائے اسلام ہونے کے دعویدار تھے۔چنانچہ
اسی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسٹر انور علی ڈی۔آئی۔جی نے لکھا کہ:۔”مذہبی جنونیوں اور مولویوں نے طاقت پکڑ لی ہے اور غنڈے بھی میدان میں کود
پڑے ہیں۔،،
کیا اس کی کوئی ایک مثال بھی تاریخ انبیاء سے مل سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے انبیاء اور ان کے
حامیوں نے غنڈوں کی حمایت حاصل کر کے خدمت دین کے لئے کوئی اس نمونہ کا جلوس نکالا ہو؟
کیا مذہب کے تصور کی اس سے زیادہ تحقیر ممکن ہے؟۔۔۔۔۔مگر یہ تو اس قسم کے سینکڑوں مظاہروں میں سے صرف ایک ادنی سا نمونہ ہے۔جوں جوں
وقت گزرتا گیا علماء کی تقریریں زیادہ اشتعال انگیز ہوتی چلی گئیں اور بے شمار سینوں میں آتش غیظ و غضب
بھڑ کنے لگی اور وہ کثیر التعداد لاعلم عوام جنہیں اپنے آقا کے اسوہ حسنہ کی کچھ بھی خبر نہ تھی ان علماء کے
بتائے ہوئے طریق پر ” خدمت اسلام میں مصروف ہو گئے اور ہر اس نیک رسم کی بیخ کنی کی جانے لگی
جسے دنیا میں قائم کرنے کے لئے عرب کے افق سے وہ بے مثال نور کا سورج ابھرا تھا۔چنانچہ سیالکوٹ
کا اسی قسم کا ایک مشتعل ہجوم :۔منڈیروں پر سے اینٹیں پھینکنے لگا جن کی وجہ سے پولیس نے ان گاڑیوں کے پیچھے
پناہ لی جو دار الشہابیہ کے سامنے سٹرک پر کھڑی تھیں۔خشت باری کی وجہ سے ڈسٹرکٹ
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۳۵۶
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۲۵۶

۱۴۱
مذہب کے نام پرخون
مجسٹریٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس کے چوٹیں آئیں۔ایک
،پولیس کے چوٹیں آئیں
سب انسپکٹر پولیس کے چھرا گھونپ دیا گیاہے “۔اور اسی شہر میں ایک اور مقام پر :۔تیسرے پہر ہجوم نے ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل پر یورش کی۔اے ایس آئی
کاریوالور اور کانسٹیبل کی بندوق چھین لی اور ان کی وردیاں جلا دیں۔ایک اور پیادہ کانسٹیبل
کسی کیس کی مملوکات لئے جار ہا تھا اس پر حملہ کیا گیا اور مملوکات چھین لی گئیں۔دو احمد یوں
6
کے چھرا گھونپ دیا اور تین دوسرے احمدیوں کے مکان لوٹ لئے گئے ہے ،،
جب انسان ان حالات کو پڑھتا ہے تو بے اختیار یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ایک
اے۔ایس۔آئی اور ایک کانسٹیبل پر یورش سے اسلام نے کس میدان میں فتح حاصل کی ؟ اور ان
دو احمد یوں اور اس انسپکٹر پولیس کے خون سے جن کو چھرا گھونپا گیا اسلام کی رگوں میں کون سا تازہ خون
دوڑنے لگا؟ اور اس لوٹے ہوئے مال سے جو ان تین احمدیوں کے گھروں سے لوٹا گیا اسلام کے
خزانوں میں آخر کیا اضافہ ہوا ؟ اور کیا اسلام کا خدا واقعی عرش سے اس ماجرا کو دیکھ کر خوش ہو رہا تھا
جو دار الشہابیہ کی گلیوں میں گزرا؟ اور وہ پتھر جو دار الشہابیہ کے بالا خانوں سے چند مسلمان پولیس
افسروں پر برس رہے تھے کیا واقعی رضائے الہی کے جذب کرنے والے پتھر تھے؟ ایک انسان
یہ سوچنے پر بے اختیار مجبور ہو جاتا ہے کہ کیا نعوذ باللہ سید ولد آدم کا طریق تبلیغ بھی اسی طریق کے
مشابہ تھا؟ مگر اس مقام پر انسان کا فکر طائف کی گلیوں سے ٹکرا کر ناکام و نامراد واپس آجاتا ہے اور
اسے اس نظارہ کی کوئی نظیر بھی آنحضرت کی مقدس زندگی میں نظر نہیں آتی۔اگر وہ کچھ دیکھتا ہے تو یہی
کہ خدا کا وہ سب سے پیارا رسول نہتہ اور یکہ و تنہا، ایک بے پناہ عزم اپنے دل میں لئے اپنے رب پر
توکل کرتے ہوئے عرب کی سنگلاخ ترین زمین پر آباد ایک بدقسمت بستی میں اس امید پر داخل ہوتا
ہے کہ شاید یہ لوگ اس آسمانی پیغام کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں جسے مکہ کے سرکش سرداروں نے ٹھکرا
دیا تھا۔اس کے ہونٹوں پر کوئی سخت کلمات نہیں ، اس کے ہاتھوں میں کوئی پتھر نہیں ، اس کی جھولی
ے تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۷۶
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۱۷۸

۱۴۲
مذہب کے نام پرخون
سنگریزوں سے خالی ہے۔اس کے ہونٹوں پر محبت میں ڈوبی ہوئی ابدی صداقتوں اور توحید کالا زوال
پیغام ہے اور اس کی جھولی آسمانی رحمتوں سے بھر پور ہے۔وہ یہ منادی کرنے آیا ہے کہ اپنے ربّ پر
ایمان لے آؤ۔وہ انہیں نیک باتوں کا حکم دینے کے لئے آیا ہے اور بری باتوں سے رکنے کی تلقین کرتا
ہے۔وہ انہیں بڑے پیار سے نصیحت کرتا ہے کہ ظلم اور تعدی سے باز آجاؤ اور غصب اور چوری اور
لوٹ مار سے پر ہیز کرو مگر اس رسول کی طرف سے توحید اور سلامتی اور امن کے اس پیغام کوسن کر
اس بد بخت بستی کے بدقسمت سردار عبدیالیل کی غیرت جوش میں آجاتی ہے اور وہ اپنے خداؤں کی یہ
ہتک برداشت نہیں کر سکتا اور اپنی آنکھ کے اشاروں سے گلیوں کے اوباش لونڈے اس کے پیچھے لگا دیتا
ہے۔ان کے ہونٹوں پر غلیظ گالیاں ہیں۔ان کے ناپاک ہاتھوں میں پتھر ہیں اور ان کی جھولیاں
سنگریزوں سے بھری ہوئی ہیں مگر اس مقدس رسول کا عزم غیر متزلزل ہے اور اپنے انداز تبلیغ سے سرمو
بھی انحراف نہیں کرتا۔ان بے رحم پتھروں کی چوٹوں سے اس کا انگ انگ دکھنے لگتا ہے اور اس کے
دل کے دکھ کا سوائے خدا کے اور کوئی راز دان نہیں۔اس کا خون طائف کی گلیوں میں بے محابا بہنے لگتا
ہے مگر آسمانی آقا کے سوا کسی کو اس خون کی خبر نہیں جو اس کے دل سے اس غم سے ٹپک رہا تھا کہ کہیں یہ
ظالم لوگ اس ظلم سے ہلاک نہ ہو جا ئیں۔اور ان سب دکھوں اور گالیوں اور صدموں کے جواب میں
جو وہ ان ننگ انسانیت ظالموں کے ہاتھوں سے اٹھاتا ہے اس کے دل اور اس کے دماغ اور اس کی
زبان پر ایک ہی دعا جاری اور طاری و ساری ہے کہ
اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
اے میرے اللہ ! میری قوم کو ہدایت دے دے کہ یہ لوگ نہیں جانتے کہ کیا کر رہے ہیں۔یہ تھا وہ طریق تبلیغ جسے آپ نے اختیار کیا۔مخالف اپنے طریق ظلم وستم پر جمے رہے اور
آپ اپنے طریق رحم و شفقت پر قائم - لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِی دِین کی ایک عجیب تصویر نظر آتی
تھی۔ظالموں پر تو یہ دشت سوار تھی کہ جس طرح بن پڑے آپ کو ہلاک کر دیں اور آپ کو یہ غم تھا کہ
کہیں ظالم ہلاک نہ ہو جا ئیں۔آپ نے صرف فلاح اور کامرانی کی طرف زبانی دعوت پر ہی
اکتفاء نہ کی بلکہ اس راہ میں دن بھر کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد ساری ساری رات اپنے

۱۴۳
مذہب کے نام پرخون
خدا کے حضور روروکر کاٹ دی کہ اللّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ
لا يَعْلَمُونَ !! یہاں تک کہ اس دردمند دل کے گہرے سوز و گداز کو دیکھ کر خدا تعالیٰ بھی عرش سے
پکارا تھا:۔لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ٤)
کہ اے میرے عزیز ترین بندے! کیا تو اس غم میں اپنی جان ہلاک کر دے گا کہ یہ
ایمان نہیں لاتے ؟
یہ تھا وہ طریق تبلیغ جو آپ نے اختیار کیا اور یہی وہ دعا ئیں تھیں اور یہی آپ کے سینے کے وہ
پر پیچ و تاب غم تھے جو ایک دن عرب کی سرزمین پر خوش خبریاں بن کر ظاہر ہوئے اور بشارتیں بن کر
فارس کے افق پر چمکے!
جھوٹ کہتا ہے جو یہ کہتا ہے کہ میرے آقا کا یہ طریق تبلیغ ضائع گیا اور بہتان باندھتا ہے
وہ شخص جس کے نزدیک اس کی سب دردمندانہ دعا ئیں فضا میں پراگندہ ہوگئیں اور دور مظلومیت
رائیگاں گیا اور اگر کچھ کام آیا تو تیر کام آئے اور تلواروں نے فائدہ دیا۔کاش کہ وہ یہ جانتا کہ گوتیر
ہی کام آئے مگر نیم شبی دعاؤں کے وہ تیر جو کبھی خطا نہیں جاتے اور تلواروں ہی نے فائدہ دیا مگر
صبر و استقلال ، شرافت و نجابت، براہین اور معجزات کی ان تلواروں نے جن کی دھار قلوب کی اتھاہ
گہرائیوں تک مار کرتی ہے۔کہاں ہیں وہ علماء جو تاریخ اسلام سے واقفیت کا دعویٰ کرتے ہیں اور کہاں
ہیں وہ خدام دین جو خدمت اسلام کی تمنائیں لئے ہوئے ہیں؟ کیا کوئی ہے ان میں جو خدمت دین کی
ان کٹھن وادیوں کو طے کر سکے جنہیں ہمارے آقا اور اس کے سچے عشاق کی جماعت نے تقریباً چودہ سو
برس پہلے طے کر کے دکھایا تھا ؟ کیا کوئی ہے ان میں جو رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس طریق تبلیغ کو
اختیار کر سکے جس کا اختیار کرنا ہزار مشقتوں اور لاکھ مصائب و آلام کو دعوت دینا ہے اور اس کی پیروی
میں صبر و استقلال، حلم و رشد ، شرافت و نجابت اور رحمت و شفقت کے وہ اعلیٰ نمونے دکھائے جنہوں
نے پر وحشت صحرائی دلوں کو بھی رام کر لیا تھا اور جس کے دام محبت میں طائف کا عبد یا لیل بھی آخر اسیر
ہوکر رہا۔جس کے دشمن فدائی بن گئے اور خون کے پیاسے غلامانِ در

۱۴۴
مذہب کے نام پرخون
کون ہوتا ہے حریف مئے مردانگن عشق
ہے مکر رلب ساقی پہ صلا میرے بعد
مگر یہ عجیب بدقسمتی کا دور ہے کہ حریف مئے مرد افگن عشق تو کوئی نہیں ہوتا ہاں اس
کیف و مستی کے سب خواہاں ہیں جو صرف اس مئے عشق ہی میں مضمر ہے اور وہ نہیں جانتے کہ
امل
قوانین قدرت کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔میں اپنے مضمون کے تسلسل کو توڑ کر کہیں اور نکل آیا ہوں۔دراصل آج سے چودہ سو برس
پہلے کے انداز تبلیغ کی دلنشینی نے مجھے اپنے اندر ایسا جذب کر لیا کہ میں کچھ دیر کے لئے اسلام
کے اس شاندار ماضی میں محو ہو گیا جس کی یاد میرا سرمایہ حیات ہے اور بھول گیا کہ میں تو اپنے
گرد و پیش کی ، اس ملک کی اور آجکل کی باتیں کر رہا تھا اور زیر نظر وہ طریقہ تبلیغ تھا جس کا نظارہ ہم نے
۱۹۵۳ء میں اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ذکر ان قافلہ ہائے جور و ستم کا ہو رہا تھا جو ہمارے دلوں کو
پامال کرتے ہوئے گزرے تھے۔اور جس کی بعض جھلکیاں کچھ اس طرح ہیں:۔ایک بڑا ہجوم اس مسجد کی طرف جا رہا تھا اس کو راستے میں روک لیا گیا۔کمشنر کی
ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہجوم کو منتشر ہونے کا حکم دیا لیکن وہ افسروں پر
پل پڑا۔پولیس کو اس ہجوم پر لاٹھی چارج کا حکم دیا گیا جس کے جواب میں آس پاس کے
مکانوں سے اینٹیں برسائی گئیں۔مسٹر خلیل الرحمن اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس کے سر پر
شدید زخم آیا اور پولیس کی ایک گاڑی توڑ پھوڑ دی گئی ہے۔اور صرف اینٹیں برسانے پر ہی اکتفاء نہیں کی گئی بلکہ علماء کے بتائے ہوئے تبلیغ اسلام کے
طریق پر عمل پیرا ہوتے ہوئے:۔ے مارچ کو موضع نند پور میں شورش پسندوں کے ایک ہجوم نے ایک شخص محمد حسین کو
یہ مجھ کر قتل کر دیا کہ وہ احمدی ہے۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ متوفی کے ایک دشمن نے
اس
کو قتل کرانے کے لئے چال چلی تھی کے “۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۷۸
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۱۸۳

۱۴۵
مذہب کے نام پرخون
پھر ان مسجدوں
کو نذرآتش کرنا بھی تبلیغ اسلام کا ایک جزء سمجھا گیا جومحض اس لئے تعمیر کی گئی
تھیں کہ ان میں خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کی جائے۔چنانچہ راولپنڈی میں :۔4 مارچ کو لیاقت باغ میں ایک اور جلسہ منعقد ہوا۔ایک ہجوم نے جلسہ کے بعد منتشر
ہوکر مری روڈ کا رخ کیا اور احمدیوں کی ایک مسجد کو اور ایک چھوٹی موٹر کار کو آگ لگادی لے “۔جب علما ء ہی یہ درس دیتے ہوں کہ خدمت اسلام کا بہترین ذریعہ لوٹ مار اور قتل و غارت
ہے تو عوام الناس ثواب کمانے کے لئے ایسے منفر د مواقع بھلا کب ہاتھ سے جانے دیتے ہیں۔ایسی
خدمت کا موقع بھلا روز روز کہاں میسر آتا ہے کہ دنیا بھی سنور جائے اور عاقبت بھی۔چنانچہ مسجد اور
کار کو آگ لگانے کے بعد :۔اسی شام کو کچھ دیر بعد لوٹ مار اور آتش زنی کے مزید واقعات بھی رونما ہوئے۔احمد یہ کمرشل کالج، نور آرٹ پر لیں اور پاک ریسٹوران شہر کے مختلف حصوں میں واقع
تھے۔لیکن لوگ زبردستی ان میں گھس گئے اور انہوں نے مختلف اشیاء کولوٹنے ، جلانے اور
تباہ کرنے کی کوشش کی۔ایک غیر احمدی نوجوان نور آرٹ پریس میں ملازم تھا اس کو احمدی
سمجھ کر چھر امارا گیا اور وہ اسی زخم کی وجہ سے ہلاک ہو گیاہے “۔پھر وہ وقت آیا کہ یہ تبلیغ اسلام کا جذبہ بے پناہ اور بے اختیار ہو گیا اور نظم وضبط کے
ہر دائرہ کو توڑ ڈالا۔احمدی اور غیر احمدی میں کوئی تمیز باقی نہ رہی اور جاندار اور بے جان کا فرق
مٹ گیا۔تخریب کی ہر کاروائی اسلام کی فتح متصور ہونے لگی حتیٰ کہ اسی مقدس نام پر بلا امتیاز مذہب
معصوم بیبیوں کو بے آبرو کیا گیا۔لائل پور میں :۔دس ہزار کے ایک ہجوم نے ضلع کی کچہریوں پر حملہ کر دیا۔کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔مجسٹریٹوں کو عدالتیں بند کرنے پر مجبور کر دیا اور پھر ڈپٹی کمشنر کے گھر میں گھس گئے۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۸۵
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۱۸۵

۱۴۶
مذہب کے نام پرخون
لائل پور کاٹن ملز کی ایک خوردہ فروشی کی دکان لوٹ لی گئی “۔(خدا جانے اس کے کتنے
معصوم بچوں نے بھوک سے بلک بلک کر وہ رات گزاری ہو گی۔کیا یہ سب خدا تعالیٰ
کی خوشنودی کی خاطر کیا گیا۔ناقل )
ریل کی پٹڑی توڑ دی گئی اور تین ٹرینیں ریلوے اسٹیشن کے قریب روک لی
گئیں۔ریلوے سٹیشن پر دکانوں اور مسافروں کو لوٹا گیا۔ٹرین میں بعض عورتیں بے آبرو
کی گئیں اور ایک کیبن مین کو بری طرح زخمی کیا گیاہے “۔اور آسمان نے سخت حیرت و استعجاب اور دکھ کے ساتھ یہ نظارہ دیکھا کہ تبلیغ اسلام کا یہ بھی
ایک طریق ہے!!!
اوکاڑہ بھی اس طرز ستم میں لائل پور سے کچھ پیچھے نہیں تھا جہاں :۔تین ہزار کا ایک ہجوم ریلوے سٹیشن پر پہنچا اور اس نے ڈاؤن پاکستان میل کو تین
گھنٹے تک روکے رکھا۔ہجوم نے ڈبوں کی کھڑکیاں توڑ ڈالیں اور ٹرین کو روکنے والی ویکیوم
کی زنجیریں توڑ ڈالیں اور مسافر عورتوں کو بے آبرو کیا گیاہے “۔ان واقعات کو نقل کرتے ہوئے جو میرے دل کی کیفیت ہے میں اسے بیان نہیں کر سکتا۔وہ الفاظ میرے قبضہ قدرت میں نہیں جو مختلف متلاطم اور متقابل جذبات کے یکجا ہونے کی وجہ سے
میرے سینہ کے ہیجان
کا نقشہ کھینچ سکیں مگر میں ہر منصف دل سے سوال کرتا ہوں جو دنیا کے کسی بھی
مقدس رسول کی طرف منسوب ہوتا ہو کہ کیا کسی ایک رسول کی روح بھی اس تصور سے خوش ہو سکتی ہے
کہ اس کے تقدس کے نام پر عورتوں کو بے آبرو کیا جائے؟۔۔۔۔۔میرے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت ظلم توڑے گئے ہیں مگر شائد یہ ظلم
ان سب ظلموں سے بڑھ کر ہے!!!
مجھے ان عوام پر غصہ نہیں آتا جن کے ہاتھوں سے یہ ظلم سرزد ہوئے اور ان مسجدوں کے
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۸۸
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۹۰

۱۴۷
مذہب کے نام پرخون
جلانے والوں سے کوئی کہ نہیں۔چھرا گھونپنے والوں کو بھی میرا دل معاف کر سکتا ہے اور بے اختیار اپنے
مطالع کی پیروی میں دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ
اللّهُمَّ اهْدِ قَوْمَنَا فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
”اے اللہ ! ہماری قوم کو ہدایت دے کہ یہ نہیں جانتے“
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر میرے جذبات کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار
کاخر کنند دعوی حبّ پیمبرم
”اے دل تو ان کی خاطر بھی ملحوظ رکھ کہ آخر یہ لوگ میرے ہی رسول کی محبت کا دعویٰ
کرتے ہیں۔“
مگر بڑے ہی بھاری عزم کی ضرورت ہے ان علماء کو معاف کرنے کے لئے جو سب کچھ
جانتے بوجھتے ہوئے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو غلط راستوں پر چلانے کے ذمہ دار ہیں
اور ان نیک مقاصد کی بیخ کنی کرتے ہیں جن کا پودا اس مقدس رسول نے خود اپنے ہاتھوں سے لگایا تھا۔ہاں ایک تصور ہے جو ہر غصہ کو ٹھنڈا کر رہا ہے اور ایک یاد ہے جو ہر جذ بہ نفرت کو
کا لعدم کر رہی ہے۔وہ تصور رحمة للعالمین کے پُر رحمت دل کا تصور ہے اور وہ یاد فتح مکہ کے
دن کی یاد ہے!
یہ تصور اور یہ یاد ہر نفرت اور ہر غصہ کو گداز کر کے ایسے جذبات در دو غم میں تبدیل کر دیتی
ہے کہ دل سے آہوں کا دھواں اٹھنے لگتا ہے اور دعائے نیک کے سوا کوئی خواہش باقی نہیں رہتی۔خدا جانے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل سے یہ دعائے نیک کس شدت اور کس کرب کے ساتھ
اٹھتی ہوگی کہ عرش کا خدا بھی پکارا ٹھا!
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلَا يَكُونُوا مُؤْمِنينَ (الشعراء: ۴)
کیا تو ا پنی جان اس غم میں ہلاک کر لے گا کہ یہ ایمان نہیں لاتے !!!

10 von 10 heute frei