ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے کیا پایا ہے

مذہب کے نام پر خون

۱۸۰
مذہب کے نام پرخون
ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے
کیا پایا ہے!!!
۱۹۵۳ ء کا سرخ دور گزر گیا اور کتنے ہی بے کسوں کے خون نے احمدیت میں ایک نیا رنگ
بھر دیا اور اس کی رگوں میں قربانیوں کا تازہ اور پاکیزہ خون دوڑنے لگا۔اس دور میں احمدیوں کا حال
کچھ اسی طرح تھا جس طرح ایک بچہ بھیانک خطرات سے دہشت زدہ ہو کر اپنے بازو کھولے ہوئے
ماں کی طرف بے محابا لپکتا ہے۔پس وہ بھی اپنے رحمن و رحیم خدا کی آغوش میں پناہ لینے کے لئے اس کی
طرف دوڑے اور سخت گریہ وزاری کے ساتھ اس کے حضور عاجزانہ دعاؤں میں لگ گئے۔بہت سے
ایسے کمزور جو کبھی نمازوں میں بھی غفلت کر جاتے تھے اپنے بستروں سے راتوں کو اٹھ اٹھ کر سجدوں
میں گرنے لگے اور اپنی سجدہ گاہوں کو خون کے آنسو رو رو کر تر کر دیا یہاں تک کہ آسمان سے ان پر
سکینت نازل ہوئی اور خدا ان کے دلوں میں اتر آیا اور ہر آن ان کے ساتھ رہنے لگا۔پس وہ ہر خطرے سے بے خطر ہو گئے اور ہر خوف ان کے دلوں سے جاتا رہا۔انہوں نے وہ
سب کچھ پالیا جس کے حصول کے لئے بنی آدم پیدا کئے گئے تھے۔حتی کہ وہ تہی دست بھی جن کے گھر
لوٹے گئے تھے اور عمر بھر کے جمع شدہ اثاثے چھینے گئے تھے ایمان و عرفان کی دولت سے مالا مال ہو کر
اس سودے پر خوش ہو گئے۔وہ جانتے تھے کہ چند حقیر پیسوں کے بدلہ میں انہوں نے وہ دولت پائی
ہے جو قارون کے خزانوں کو بھی میسر نہ تھی۔وہ جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں فقر اور غناء کا جو
مقام انہیں نصیب ہوا ہے وہ قیصر و کسری کے مقدر میں بھی نہ تھا!
انہوں نے بخوشی اس راہ میں جانیں دیں، چھرے ان کے سینوں میں بھونکے گئے ، وہ آگ

۱۸۱
مذہب کے نام پرخون
میں جلائے گئے ، وہ مارے اور پیٹے گئے اور طرح طرح کی جسمانی اذیتیں انہیں دی گئیں لیکن وہ اس
راہ میں ثابت قدم رہے جیسے ان سے پہلے بھی ہمیشہ وہ لوگ ثابت قدم رہتے آئے ہیں جن کے دل اس
ایمان اور یقین سے پر ہوا کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ وہ حق اور راستی کی راہ میں برداشت کر رہے ہیں۔جو جانتے ہیں کہ اُن کے دلوں میں بنی نوع انسان کی بہبودی کے سوا اور کوئی جذبات نہیں۔اُن کے
اقوال بھی اس امر کی گواہی دیتے ہیں اور ان کے افعال بھی۔اور ان کی ساری زندگی ہمدردی اور
شفقت اور خوش خلقی اور صبر اور تقوی اللہ کے ساتھ بسر ہوتی ہے۔اگر چہ یہ درست ہے کہ اُن میں سے بعض کمزور اس امتحان کی دشوار گزار راہوں میں آخر تک
وفانہ دکھا سکے اور عشق کے مشکل ترین مقامات پر کچھ یہاں رہ گئے اور کچھ وہاں۔مگر ایسے کمزوروں کی
تعداد بہت تھوڑی تھی۔شاید ہزار یا دس ہزار میں سے ایک مگر ان کی علیحدگی نقصان کا موجب ہونے
کی بجائے جماعت کے لئے مزید تقویت کا موجب ثابت ہوئی اور مزید برکتوں کا پیش خیمہ بنی۔جماعت کا سوادِ اعظم بہر حال انتہائی صبر اور استقلال کے ساتھ اپنے عہد و پیمان پر قائم رہا۔انہوں نے بخوشی اس راہ میں جانیں دیں اور انتہائی صبر کے ساتھ ہر ذلّت کو قبول کیا۔ان
کے منہ کالے کر کے انہیں گلیوں میں پھرایا گیا اور گند اور کیچڑ ان پر اچھالے گئے ، اُن کے سوانگ
بھرے گئے اور جوتیوں کے ہار اُن کے گلوں میں ڈالے گئے۔وہ دنیا کی ہر مکر وہ گالی اور گندے الزام
کا نشانہ بن گئے اور خود اپنے محلوں ہی کی گلیوں میں پھر نا اُن کے لئے دشوار ہو گیا۔اُن کے اُن معصوم
بچوں پر بھی آوازے کسے جانے لگے جو نہیں جانتے تھے کہ کس جرم کی سزا انہیں دی جارہی ہے۔وہ ہر روز
مدرسوں اور بازاروں سے زخمی دل اور آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ گھروں کولوٹتے تھے۔عجیب وغریب
اجنبی ناموں سے اُن کو پکارا جاتا تھا اور دوسرے بچے اپنے ماحول کی تقلید میں اُن پر تالیاں پیٹتے
تھے اور مرزائی کتا کی آواز میں جگہ جگہ بلند ہوتی تھیں۔یہ سب کچھ اُن کی سمجھ سے بالا تر تھا۔پس وہ
سر پھینکے، دھڑکتے ہوئے دلوں کے ساتھ، چھوٹے چھوٹے تیز قدم اٹھاتے ہوئے اپنے گھروں کی
پر امن چار دیواری کی طرف بڑھتے تھے مگر اُن مختصر صحنوں کی سلامتی بھی بسا اوقات گلی سے پھینکے
ہوئے پتھروں سے یک دفعہ جھنجھنا کر ٹوٹ جاتی تھی یا غلاظت کے پلندوں اور قتل کی دھمکیوں پر
مشتمل

۱۸۲
مذہب کے نام پرخون
خطوط سے مکۃ رہونے لگتی تھی۔احمدی ماں باپ نے یہ سب کچھ دیکھا اور اپنے بچوں کے زخم بھی اپنے
سینوں پر کھائے مگر ان کے پائے ثبات میں لغزش نہ آئی!
آخر یہ حیرت انگیز ماجرا کیوں کر گزرا اور یہ عظیم الشان صبر کی طاقت انہوں نے کہاں سے
پائی ؟ وہ کون سا مستحکم یقین تھا جو ان آڑے وقتوں میں اُن کے دلوں کا سہارا بن گیا ؟
اگر وہ دروغ گو اور فتنہ پرداز اور جھوٹے اور دقبال تھے۔اگر احمدیت ایک دکانداری تھی
اور یہ سب سلسلہ انگریز کی غلامی اور دنیا کی لالچ کی خاطر قائم کیا گیا تھا تو اس پیغام کی خاطر دنیا کی ہر
لالچ کو انہوں نے کیسے ٹھکرا دیا اور اپنے اموال اپنی آنکھوں کے سامنے کیسے لٹتے دیکھے؟
اپنی جان اور عزت کے لئے ہر خطرہ کیونکر مول لے لیا اور کیوں انہوں نے غیر متزلزل
عزم اور صبر کے نمونے دکھائے جن کی توفیق صرف صادق اور راستباز کو عطا ہوتی ہے؟ اِس کی وجہ
در حقیقت وہی وجہ تھی جس کا ذکر کرتے ہوئے بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام
فرماتے ہیں:۔قوم کے ظلم سے تنگ آ کے مرے پیارے آج
شور محشر ترے کوچہ میں مچایا ہم نے
کافر و ملحد و دجال ہمیں کہتے ہیں
نام کیا کیا غم ملت میں رکھایا ہم نے
تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد
تیری خاطر سے یہ سب بار اٹھایا ہم نے
اور اُن خطرناک دنوں میں بھی ہمارے دل اس یقین سے پُر تھے کہ آخر ایک دن محبت کو
نفرت پر فتح نصیب ہو کر رہے گی۔یہ بگڑے ہوئے تیورضرور بدلیں گے اور یہ روٹھے ہوئے بھائی
ضرور منیں گے، جذ بہ دل آخر کام کرے گا اور اخلاق کی کشش انہیں بہر حال ہمارے سینوں کی
طرف کھینچ لائے گی۔ہمارے کانوں میں امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کا یہ
سکینت بخش پیغام نغمہ ریز تھا اور آج بھی ہے کہ :-

۱۸۳
کو ظلم کی برچھی سے تم سینہ و دل برمانے دو
مذہب کے نام پرخون
یہ درد رہے گا بن کے دوا۔تم صبر کرو وقت آنے دو
جب سونا آگ میں پڑتا ہے تو کندن بن کے نکلتا ہے
پھر گالیوں سے کیوں ڈرتے ہو دل جلتے ہیں جل جانے دو
تم دیکھو گے کہ انہی میں سے قطرات محبت ٹپکیں گے
بادل آفات و مصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو
پس آفات و مصائب کے بادل آئے اور چلے گئے۔اُن کی بجلیاں ہمیں جلا نہ سکیں بلکہ
قطرات محبت پڑکا کر چلی گئیں۔یہ بادل پھر بھی آتے رہیں گے اور چھاتے رہیں گے مگر ہمیشہ یہ ہمیں
اپنی بجلیوں سے بے خوف قطرات محبت کی انتظار میں آنکھیں بچھائے ہوئے پائیں گے اور وہ دن
بہت دور نہیں کہ یہ قطرات محبت ایسے برسیں گے کہ سب کدورتیں دھل جائیں گی تب رحمت کے آسمانی
پانی سے جل تھل ایک ہو جائیں گے اور اس رحمت کے پانی پر خدا کا عرش پھر سے قائم ہوگا!

10 von 10 heute frei