کتاب 1: كتاب الإيمان

صحیح مسلم, حصہ 15

صحیح مسلم 281

حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں لوگوں میں سب سے پہلا ہوں گا جو جنت کے لئے شفاعت کرے گا اور انبیاء میں سب سے زیادہ میرے متّبعین ہوں گے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَوَّلُ النَّاسِ يَشْفَعُ فِي الْجَنَّةِ وَأَنَا أَكْثَرُ الأَنْبِيَاءِ تَبَعًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 282

حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن سب انبیاء سے زیادہ میرے متّبعین ہوں گے اور میں پہلا شخص ہوں گا جو جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَكْثَرُ الأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 283

حضرت انسؓ بن مالک کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا میں جنت کے لئے سب سے پہلا شفیع ہوں۔ کسی نبی کی اتنی تصدیق نہیں کی گئی جتنی میری کی گئی ہے اور نبیوں میں سے ایک ایسا نبی بھی ہے اس کی امت میں سے سوائے ایک شخص کے کسی نے تصدیق نہیں کی۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَوَّلُ شَفِيعٍ فِي الْجَنَّةِ لَمْ يُصَدَّقْ نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ مَا صُدِّقْتُ وَإِنَّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ نَبِيًّا مَا يُصَدِّقُهُ مِنْ أُمَّتِهِ إِلاَّ رَجُلٌ وَاحِدٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 284

حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میں جنت کے دروازے کے پاس آؤں گا اور اس کو کھلوانا چاہوں گا تو داروغہ کہے گا آپ کون ہیں؟ مَیں کہوں گا محمدؐ۔ وہ کہے گا آپؐ ہی کے لئے مجھے حکم دیا گیا تھا کہ میں آپؐ سے پہلے کسی کے لئے نہ کھولوں۔

وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " آتِي بَابَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَسْتَفْتِحُ فَيَقُولُ الْخَازِنُ مَنْ أَنْتَ فَأَقُولُ مُحَمَّدٌ . فَيَقُولُ بِكَ أُمِرْتُ لاَ أَفْتَحُ لأَحَدٍ قَبْلَكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 285

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہر نبی کے لئے ایک خاص دعا ہوتی ہے جو دعا وہ کرتا ہے (اور وہ قبول ہوتی ہے)۔ میں ارادہ رکھتا ہوں کہ میں اپنی (یہ) دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ رکھوں۔

حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ يَدْعُوهَا فَأُرِيدُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 286

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک (عظیم الشان) دعا ہوتی ہے اور میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میں اپنی (یہ) دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے انشاء اللہ محفوظ رکھوں گا۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ وَأَرَدْتُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيُّ مِثْلَ ذَلِكَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 287

حضرت ابو ہریرہؓ نے کعب الاحبار سے کہا کہ یقینا اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا ہر نبی ایک خاص دعا کرتا ہے۔ اور میں ارادہ رکھتا ہوں کہ میں اپنی (یہ) دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ رکھوں گا انشاء اللہ۔ کعب نے حضرت ابو ہریرہؓ سے کہا کہ آپؓ نے یہ (بات) رسول اللہﷺ سے خود سنی ہے؟ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا ہاں۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ لِكَعْبِ الأَحْبَارِ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ يَدْعُوهَا فَأَنَا أُرِيدُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . فَقَالَ كَعْبٌ لأَبِي هُرَيْرَةَ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَعَمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 288

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک (خاص) مقبول دعا ہوتی ہے۔ ہر نبی نے پہلے ہی وہ دعا مانگ لی مگر میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ کر لی۔ پس یہ (دعا) ان شاء اللہ ہر اِس شخص کو پہنچے گی جو میری امت میں سے مرے اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا ہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ فَتَعَجَّلَ كُلُّ نَبِيٍّ دَعْوَتَهُ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَهِيَ نَائِلَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لاَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 289

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک (خاص) مقبول دعا ہوتی ہے وہ یہ دعا کرتا ہے اور اسے قبولیت دی جاتی ہے اور اسے وہ عطاء کیا جاتا ہے اور میں نے اپنی وہ دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ کر رکھی ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ - وَهُوَ ابْنُ الْقَعْقَاعِ - عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ فَيُؤْتَاهَا وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 290

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک (خاص) دعا ہے جو اس نے اپنی امت کے لئے کی اور اسے قبول کر لیا گیا۔ میں نے ارادہ کیا ہے کہ اگر اللہ چاہے میں اپنی اس دعا کو اپنی امت کے لئے بطور شفاعت قیامت کے دن تک مؤخر کر دوں۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدٍ - وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ - قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ دَعَا بِهَا فِي أُمَّتِهِ فَاسْتُجِيبَ لَهُ وَإِنِّي أُرِيدُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أُؤَخِّرَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 291

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک دعا ہے جو اس نے اپنی امت کے لئے مانگی اور میں نے اپنی دعا قیامت کے دن امت کی شفاعت کے لئے محفوظ کر رکھی ہے۔

حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَانَا - وَاللَّفْظُ لأَبِي غَسَّانَ - قَالُوا حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - يَعْنُونَ ابْنَ هِشَامٍ - قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ دَعَاهَا لأُمَّتِهِ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالاَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ جَمِيعًا عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ قَالَ قَالَ " أُعْطِيَ " . وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 292

حضرت جابر بن عبداللہؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں ہر نبی کی ایک دعا ہے جو اس نے اپنی امت کے لئے مانگی اور میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ کر رکھی ہے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ قَدْ دَعَا بِهَا فِي أُمَّتِهِ وَخَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 293

حضرت عبداللہ بن عمروؓ بن العاص سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے حضرت ابراہیمؑ کے بارہ میں اللہ عزوجل کے اس ارشاد کی تلاوت کی۔ {رَبِّ اِنَّھُنَّ اَضْلَلْنَ کَثِیْرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّہٗ مِنِّیْ{ الآیۃ۔ یعنی: اے میرے رب! انہوں نے یقینا لوگوں میں سے بہتوں کو گمراہ بنا دیا۔ پس جس نے میری پیروی کی تو وہ یقینا مجھ سے ہے اور جس نے میری نافرمانی کی تو یقینا تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے (ابراہیم: 37) اور حضرت عیسی علیہ السلام نے کہا }اِنْ تُعَذِّبْھُمْ فَاِنَّھُمْ عِبَادُکَ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَھُمْ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ} (ترجمہ) اگر تو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو یقینا تو کامل غلبہ والا اور حکمت والا ہے۔ (المائدہ: 119) پھر آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا اے اللہ! میری امت، میری امت۔ اور آپؐ رو پڑے تو اللہ عزوجل نے فرمایا اے جبریل محمدؐ کے پاس جاؤ اور تیرا رب زیادہ جانتا ہے اور ان سے پوچھو کہ آپؐ کو کیا چیز رُلا رہی ہے؟ جبریل علیہ السلام آپؐ کے پاس آئے اور آپؐ سے پوچھا تو رسول اللہﷺ نے انہیں بتایا جو انہوں نے پوچھا تھا اور وہ زیادہ جانتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے کہا اے جبریل محمدؐ کے پاس جاؤ اور کہو ہم تیری امت کے بارہ میں تجھے ضرور خوش کر دیں گے اور تمہیں دکھ نہیں دیں گے۔

حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم تَلاَ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي إِبْرَاهِيمَ { رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي} الآيَةَ . وَقَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ { إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ " اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي " . وَبَكَى فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ فَسَلْهُ مَا يُبْكِيكَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ الصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ - فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَا قَالَ . وَهُوَ أَعْلَمُ . فَقَالَ اللَّهُ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ فَقُلْ إِنَّا سَنُرْضِيكَ فِي أُمَّتِكَ وَلاَ نَسُوءُكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 294

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ! میرا باپ کہاں ہے؟ آپؐ نے فرمایا آگ میں ہے۔ جب وہ واپس جانے لگا تو آپؐ نے اسے بلایا اور فرمایا میرا باپ اور تیرا باپ آگ میں ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلاً قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ أَبِي قَالَ " فِي النَّارِ " . فَلَمَّا قَفَّى دَعَاهُ فَقَالَ " إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 295

حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی {وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ} اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ (الشعراء: 215) تو رسول اللہﷺ نے قریش کو بلایا اور وہ جمع ہوئے۔ آپؐ نے عمومی طور پر بھی انذار کیا اور مخصوص افراد کو بھی۔ آپؐ نے فرمایا اے بنی کعب بن لؤی! اپنی جانوں کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی مرہ بن کعب! اپنی جانوں کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی عبدشمس! اپنی جانوں کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی عبدِ مناف! اپنی جانوں کو آگ سے بچاؤ اے بنی ہاشم! اپنی جانوں کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی عبدِ المطلب! اپنی جانوں کو آگ سے بچاؤ۔ اے فاطمہ! اپنی جان کو آگ سے بچا کیونکہ میں اللہ کے مقابلہ پر تمہارے لئے کوئی اختیار نہیں رکھتا سوائے اس کے کہ تمہارے ساتھ رحمی تعلق ہے جس کے حقوق میں ادا کرتا رہوں گا۔ عبدالملک سے بھی یہ روایت مروی ہے مگر جریر کی روایت زیادہ مکمل اور سیر حاصل ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُرَيْشًا فَاجْتَمَعُوا فَعَمَّ وَخَصَّ فَقَالَ " يَا بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَىٍّ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ يَا بَنِي مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ يَا بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ يَا بَنِي هَاشِمٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ يَا فَاطِمَةُ أَنْقِذِي نَفْسَكِ مِنَ النَّارِ فَإِنِّي لاَ أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّ لَكُمْ رَحِمًا سَأَبُلُّهَا بِبَلاَلِهَا " . وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَحَدِيثُ جَرِيرٍ أَتَمُّ وَأَشْبَعُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 296

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ جب آیت {وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ} اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ (الشعراء: 215) نازل ہوئی تو رسول اللہﷺ صفا (پہاڑی) پر کھڑے ہوئے اور فرمایا اے فاطمہؓ بنتِ محمدؐ ! اے صفیہؓ بنت عبدالمطلب ! اے بنی عبدِ المطلب ! مَیں اللہ کے مقابلہ میں تمہارے لئے کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ مجھ سے میرے مال میں سے جو چاہو مانگ لو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَيُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الصَّفَا فَقَالَ " يَا فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ يَا صَفِيَّةُ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لاَ أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا سَلُونِي مِنْ مَالِي مَا شِئْتُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 297

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ جب آیت {وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ} اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ (الشعراء: 215) آپؐ پر نازل ہوئی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا اے قریش کے گروہ! اپنی جانوں کو اللہ سے خرید لو۔ مَیں اللہ کے مقابلہ میں تمہارے کسی کام نہیں آسکتا۔ اے بنی عبدالمطلب! میں اللہ کے مقابلہ میں تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا۔ اے عباس بن عبدالمطلب میں اللہ کے مقابلہ میں تمہارے کام نہیں آسکتا۔ اے صفیہؓ رسول اللہﷺ کی پھوپھی! میں اللہ کے مقابلہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ اے اللہ کے رسولؐ کی بیٹی فاطمہؓ ! مجھ سے جو چاہو مانگ لو۔ میں اللہ کے مقابلہ میں تمہارے کسی کام نہیں آسکتا۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} " يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ اللَّهِ لاَ أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لاَ أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا عَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لاَ أُغْنِي عَنْكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا صَفِيَّةُ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ لاَ أُغْنِي عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ سَلِينِي بِمَا شِئْتِ لاَ أُغْنِي عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا " . وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ذَكْوَانَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَ هَذَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 298

قبیصہ بن مخارق اور زہیر بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت { وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ} اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ (الشعراء: 215) نازل ہوئی تو اللہ کے نبی ﷺ پہاڑ کی ایک بڑی چٹان کی طرف گئے اور اس کے سب سے اونچے پتھر پر چڑھے۔ پھر یہ نداء دی اے بنی عبدِ مناف! میں یقینا ایک ڈرانے والا ہوں۔ میری اور تمہاری مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے دشمن کو دیکھا اور اپنے اہل کی حفاظت کے لئے چلا مگر وہ ڈرا کہ دشمن اس سے پہلے اس (کے اہل) تک پہنچ جائیں گے تو وہ آوازیں دینے لگا یا صباحاہ

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ وَزُهَيْرِ بْنِ عَمْرٍو قَالاَ لَمَّا نَزَلَتْ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} قَالَ انْطَلَقَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى رَضْمَةٍ مِنْ جَبَلٍ فَعَلاَ أَعْلاَهَا حَجَرًا ثُمَّ نَادَى " يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافَاهْ إِنِّي نَذِيرٌ إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ رَأَى الْعَدُوَّ فَانْطَلَقَ يَرْبَأُ أَهْلَهُ فَخَشِيَ أَنْ يَسْبِقُوهُ فَجَعَلَ يَهْتِفُ يَا صَبَاحَاهْ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ عَمْرٍو وَقَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 299

حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب آیت {وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ{ اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ (الشعراء: 215) نازل ہوئی یعنی اپنے قبیلہ میں سے چنیدہ کو تو رسول اللہﷺ نکلے اور صفا پر چڑھے اور پکارا یا صباحاہ! لوگوں نے کہا یہ کون ہے جو پکار رہا ہے۔ دوسروں نے کہا یہ محمدؐ ہے۔ چنانچہ لوگ آپؐ کے پاس جمع ہوگئے۔ آپؐ نے فرمایا: اے بنی فلاں! اے بنی فلاں! اے بنی فلاں! اے بنی عبدِ مناف! اے بنی عبدالمطلب! یہ سارے لوگ جمع ہوگئے تو آپؐ نے فرمایا تمہارا کیا خیال ہے اگر میں تمہیں خبر دوں کہ اس پہاڑ کے دامن میں گھوڑسوار دستہ حملہ کرے گا تو کیا تم میری بات مان لو گے؟ انہوں نے کہا: ہم نے تمہیں کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا تو آپؐ نے فرمایا مَیں تمہیں ایک شدید عذاب سے پہلے ہوشیار کرتا ہوں۔ راوی کہتے صرف اس لئے جمع کیا تھا؟ اور وہ اٹھ کھڑا ہوا۔ یہ سورۃ نازل ہوئی تَبَّتْ یَدَا اَبِیْ لَھَبٍ وَتَبَّ۔ (اللھب: 2) اعمش نے اس طرح آخر سورۃ تک پڑھا۔ رسول اللہﷺ ایک دن صفا پر چڑھ گئے اور آواز دی یا صباحاہ۔ راوی نے ابو اسامہ کی روایت کی طرح روایت کی مگر آیت }وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ} اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ (الشعراء: 215) کے نزول کا ذکر نہیں کیا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} وَرَهْطَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ . خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى صَعِدَ الصَّفَا فَهَتَفَ " يَا صَبَاحَاهْ " . فَقَالُوا مَنْ هَذَا الَّذِي يَهْتِفُ قَالُوا مُحَمَّدٌ . فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ فَقَالَ " يَا بَنِي فُلاَنٍ يَا بَنِي فُلاَنٍ يَا بَنِي فُلاَنٍ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ " فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ فَقَالَ " أَرَأَيْتَكُمْ لَوْ أَخْبَرْتُكُمْ أَنَّ خَيْلاً تَخْرُجُ بِسَفْحِ هَذَا الْجَبَلِ أَكُنْتُمْ مُصَدِّقِيَّ " . قَالُوا مَا جَرَّبْنَا عَلَيْكَ كَذِبًا . قَالَ " فَإِنِّي نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَىْ عَذَابٍ شَدِيدٍ " . قَالَ فَقَالَ أَبُو لَهَبٍ تَبًّا لَكَ أَمَا جَمَعْتَنَا إِلاَّ لِهَذَا ثُمَّ قَامَ فَنَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَقَدْ تَبَّ . كَذَا قَرَأَ الأَعْمَشُ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ الصَّفَا فَقَالَ " يَا صَبَاحَاهْ " . بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ نُزُولَ الآيَةِ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ}

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 300

حضرت عباسؓ بن عبد المطلب سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! کیا آپؐ نے ابو طالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا ہے۔ وہ آپؐ کی حفاظت کرتے تھے اور آپؐ کی خاطر دوسروں پر ناراض ہوتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا ہاں وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اگر میں نہ ہوتا تو وہ آگ کے نچلے حصہ میں ہوتے۔

وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ الْمُقَدَّمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الأُمَوِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَفَعْتَ أَبَا طَالِبٍ بِشَىْءٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَغْضَبُ لَكَ قَالَ " نَعَمْ هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ وَلَوْلاَ أَنَا لَكَانَ فِي الدَّرْكِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی