کتاب 2: كتاب الطهارة
صحیح مسلم, حصہ 4
صحیح مسلم 380
حضرت ابو ایوبؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم قضائِ حاجت کے لئے جاؤ تو پیشاب پاخانہ کرتے ہوئے نہ تو قبلہ کی طرف رخ کیا کرو نہ اس کی طرف پشت کیا کرو بلکہ شرقاً غرباً بیٹھا کرو۔ حضرت ابو ایوبؓ کہتے ہیں پھر جب ہم شام آئے تو وہاں بیوت الخلاء کو قبلہ رخ بنے ہوئے پایا۔ پس ہم ان سے انحراف کرتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے۔ یحیٰ بن یحیٰ نے سفیان بن عیینہ سے پوچھا آپ نے یہ بات زہری سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ قُلْتُ لِسُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ سَمِعْتَ الزُّهْرِيَّ يَذْكُرُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا أَتَيْتُمُ الْغَائِطَ فَلاَ تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلاَ تَسْتَدْبِرُوهَا بِبَوْلٍ وَلاَ غَائِطٍ وَلَكِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا " . قَالَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَدِمْنَا الشَّامَ فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ قَدْ بُنِيَتْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَنَنْحَرِفُ عَنْهَا وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ قَالَ نَعَمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 381
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی حاجت کے لئے بیٹھے تو نہ قبلہ کی طرف رخ کیا کرے نہ اس کی طرف پشت کرے۔
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ - يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ - حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا جَلَسَ أَحَدُكُمْ عَلَى حَاجَتِهِ فَلاَ يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلاَ يَسْتَدْبِرْهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 382
واسع بن حبان کہتے ہیں کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا اور حضرت عبد اللہ بن عمرؓ قبلہ کی طرف دیوار کے ساتھ پشت لگائے بیٹھے تھے۔ جب میں نے اپنی نماز پڑھ لی، میں نے ان کی طرف اپنا پہلو پھیرا حضرت عبد اللہؓ نے کہا لوگ کہتے ہیں کہ جب تم اپنی حاجت کے لئے بیٹھو تو اپنا منہ قبلہ یا بیت المقدس کی طرف کرکے نہ بیٹھو۔ حضرت عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ایک دن میں گھر کی چھت پر چڑھا ہوا تھا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپؐ حاجت کے لئے دو اینٹوں پر بیت المقدس کی طرف رخ کئے ہوئے بیٹھے ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْقِبْلَةِ فَلَمَّا قَضَيْتُ صَلاَتِي انْصَرَفْتُ إِلَيْهِ مِنْ شِقِّي فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ نَاسٌ إِذَا قَعَدْتَ لِلْحَاجَةِ تَكُونُ لَكَ فَلاَ تَقْعُدْ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَلاَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - وَلَقَدْ رَقِيتُ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَاعِدًا عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلاً بَيْتَ الْمَقْدِسِ لِحَاجَتِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 383
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اپنی بہن حفصہؓ کے گھر (کی چھت) پر چڑھا تو میں نے رسول اللہﷺ کو شام کی طرف منہ اور قبلہ کی طرف پشت کرکے حاجت کے لئے بیٹھے ہوئے دیکھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَقِيتُ عَلَى بَيْتِ أُخْتِي حَفْصَةَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَاعِدًا لِحَاجَتِهِ مُسْتَقْبِلَ الشَّامِ مُسْتَدْبِرَ الْقِبْلَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 384
حضرت عبداللہ بن ابو قتادہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی پیشاب کرتے ہوئے اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ پکڑے اور نہ قضائِ حاجت کے بعد دائیں ہاتھ سے صفائی کرے اور نہ برتن میں سانس لے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يُمْسِكَنَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَهُوَ يَبُولُ وَلاَ يَتَمَسَّحْ مِنَ الْخَلاَءِ بِيَمِينِهِ وَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 385
حضرت عبداللہ بن ابو قتادہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی بیت الخلا جائے تو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْخَلاَءَ فَلاَ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 386
حضرت ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا اور اس سے کہ کوئی اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے چھوئے اور اپنے دائیں ہاتھ سے طہارت کرے۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى أَنْ يَتَنَفَّسَ فِي الإِنَاءِ وَأَنْ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَأَنْ يَسْتَطِيبَ بِيَمِينِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 387
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب وضوء اور غسل فرماتے تو وضوء اور غسل میں اور اپنی کنگھی کرنے میں جب کنگھی کرتے اور اپنا جوتا پہننے میں جب جوتا پہنتے دائیں طرف سے (شروع کرنا) پسند فرماتے۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي طُهُورِهِ إِذَا تَطَهَّرَ وَفِي تَرَجُّلِهِ إِذَا تَرَجَّلَ وَفِي انْتِعَالِهِ إِذَا انْتَعَلَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 388
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنے ہر کام میں دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے جوتے پہنتے وقت، کنگھی کرتے وقت، اور وضوء و غسل کرتے وقت۔
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَشْعَثِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ فِي نَعْلَيْهِ وَتَرَجُّلِهِ وَطُهُورِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 389
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ دو لعنت کرنے والوں (کی لعنت کا باعث بننے والے کام) سے بچو۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! وہ دو لعنت کرنے والے کون ہیں؟ آپؐ نے فرمایا (اس شخص پر لعنت کرنے والے) جو لوگوں کے رستہ میں یا ان کے سایہ کی جگہ میں قضائے حاجت کرتا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ - قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - أَخْبَرَنِي الْعَلاَءُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اتَّقُوا اللَّعَّانَيْنِ " . قَالُوا وَمَا اللَّعَّانَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ فِي ظِلِّهِمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 390
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک باغ کے احاطہ میں داخل ہوئے۔ آپؐ کے پیچھے ایک لڑکا جو ہم میں سے کمسن تھا گیا۔ اس کے پاس ایک پانی کا برتن تھا۔ اس نے وہ ایک بیری کے پاس رکھ دیا۔ جب رسول اللہﷺ قضائِ حاجت سے فارغ ہوئے پانی سے استنجاء کیا اور ہمارے پاس تشریف لائے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ حَائِطًا وَتَبِعَهُ غُلاَمٌ مَعَهُ مِيضَأَةٌ هُوَ أَصْغَرُنَا فَوَضَعَهَا عِنْدَ سِدْرَةٍ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَاجَتَهُ فَخَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدِ اسْتَنْجَى بِالْمَاءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 391
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ بیت الخلاء میں قضائِ حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تو میں اور میرے ساتھ کا ایک لڑکا پانی کی چھاگل اور برچھی اٹھائے ہوتے اور آپؐ پانی سے استنجاء کرتے تھے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَغُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُ الْخَلاَءَ فَأَحْمِلُ أَنَا وَغُلاَمٌ نَحْوِي إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ وَعَنَزَةً فَيَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 392
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قضائِ حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تو میں آپؐ کے لئے پانی لے کر جاتا۔ پھر آپؐ اس سے طہارت فرماتے۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - حَدَّثَنِي رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَتَبَرَّزُ لِحَاجَتِهِ فَآتِيهِ بِالْمَاءِ فَيَتَغَسَّلُ بِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 393
ہمام سے روایت ہے کہ حضرت جریرؓ نے پیشاب کرنے کے بعد وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ کہا گیا آپؓ ایسا کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا۔ آپؐ نے پیشاب کرنے کے بعد وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ اعمش کہتے ہیں کہ ابراہیم نے کہا کہ لوگوں کو یہ روایت پسند آتی تھی کیونکہ حضرت جریرؓ کا اسلام (سورۃ) المائدۃ اُترنے کے بعد کا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ بَالَ جَرِيرٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقِيلَ تَفْعَلُ هَذَا . فَقَالَ نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ . قَالَ الأَعْمَشُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ كَانَ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ لأَنَّ إِسْلاَمَ جَرِيرٍ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ عِيسَى وَسُفْيَانَ قَالَ فَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ لأَنَّ إِسْلاَمَ جَرِيرٍ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 394
حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے ساتھ تھا۔ آپؐ ایک قوم کی روڑی پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ میں ایک طرف ہٹ گیا۔ آپؐ نے فرمایا قریب آؤ، میں آپؐ کے قریب آیا یہاں تک کہ آپؐ کے پیچھے آ کھڑا ہوا۔ پھر آپؐ نے وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَانْتَهَى إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا فَتَنَحَّيْتُ فَقَالَ " ادْنُهْ " . فَدَنَوْتُ حَتَّى قُمْتُ عِنْدَ عَقِبَيْهِ فَتَوَضَّأَ فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 395
ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰؓ پیشاب کے معاملہ میں بہت متشدّد تھے اور ایک بوتل میں پیشاب کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب بنی اسرائیل میں سے کسی کی جلد پر پیشاب لگ جاتا تو وہ قینچیوں سے اسے کاٹ دیتے۔ حضرت حذیفہؓ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ تمہارا صاحب اس قدر شدّت نہ کرے۔ میں نے خود کو دیکھا کہ ایک دفعہ میں اور رسول اللہﷺ جارہے تھے کہ آپؐ ایک باغ کی دیوار کے پیچھے ایک روڑی کے پاس تشریف لائے اور یوں کھڑے ہوئے جس طرح تم میں سے کوئی کھڑا ہوتا ہے، پھر پیشاب کیا۔ میں آپؐ سے پیچھے ہٹ گیا۔ پھر آپؐ نے مجھے اشارہ فرمایا تو میں آیا اور آپؐ کے پیچھے کھڑا ہو گیا یہانتک کہ آپؐ فارغ ہو گئے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ كَانَ أَبُو مُوسَى يُشَدِّدُ فِي الْبَوْلِ وَيَبُولُ فِي قَارُورَةٍ وَيَقُولُ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ إِذَا أَصَابَ جِلْدَ أَحَدِهِمْ بَوْلٌ قَرَضَهُ بِالْمَقَارِيضِ . فَقَالَ حُذَيْفَةُ لَوَدِدْتُ أَنَّ صَاحِبَكُمْ لاَ يُشَدِّدُ هَذَا التَّشْدِيدَ فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَتَمَاشَى فَأَتَى سُبَاطَةً خَلْفَ حَائِطٍ فَقَامَ كَمَا يَقُومُ أَحَدُكُمْ فَبَالَ فَانْتَبَذْتُ مِنْهُ فَأَشَارَ إِلَىَّ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ حَتَّى فَرَغَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 396
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قضائِ حاجت کے لئے نکلے تو مغیرہ پانی کا برتن لے کر آپؐ کے پیچھے چلے۔ پس جب آپؐ حاجت سے فارغ ہوئے تو انہوں نے (وضوء کیلئے) آپؐ کے لئے پانی انڈیلا۔ آپؐ نے وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ ابن رُمح کی روایت میں حِیْنَ کی جگہ حَتّٰی کا لفظ ہے۔ عبد الوہاب بیان کرتے ہیں کہ میں نے یحیٰ بن سعید سے اسی اسناد سے سنا ہے انہوں نے کہا کہ آپؐ نے اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا پھر موزوں پر مسح کیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَاءٌ فَصَبَّ عَلَيْهِ حِينَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ رُمْحٍ مَكَانَ حِينَ حَتَّى . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 397
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک رات میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپؐ (سواری سے) اُترے اور قضائِ حاجت سے فارغ ہوئے پھر تشریف لائے تو میں نے چھاگل سے جو میرے پاس تھی پانی انڈیلا۔ آپؐ نے وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ إِذْ نَزَلَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ مِنْ إِدَاوَةٍ كَانَتْ مَعِي فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 398
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپؐ نے فرمایا اے مغیرہ! چھاگل لے لو۔ میں نے وہ لے لی۔ پھر میں آپؐ کے ساتھ ہو لیا۔ رسول اللہ ﷺ چلے یہاں تک کہ مجھ سے اوجھل ہوگئے۔ آپؐ قضائِ حاجت سے فارغ ہوئے۔ آپؐ تشریف لائے۔ آپؐ پر تنگ آستینوں والا شامی جبہّ تھا۔ آپؐ اس کی آستینوں سے اپنا ہاتھ باہر نکالنے لگے مگر وہ کچھ تنگ تھا۔ پس آپؐ نے اس کے نیچے سے اپنا ہاتھ نکالا پھر میں نے آپؐ پر پانی انڈیلا اور آپؐ نے نماز کے لئے وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر نماز ادا فرمائی۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَقَالَ " يَا مُغِيرَةُ خُذِ الإِدَاوَةَ " . فَأَخَذْتُهَا ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا فَضَاقَتْ عَلَيْهِ فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّى .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 399
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ قضائَِ حاجت کے لئے باہر تشریف لے گئے۔ جب آپؐ واپس تشریف لائے تو میں آپؐ کے لئے چھاگل لے کر آپؐ سے ملا اور آپؐ کے لئے پانی انڈیلا۔ آپؐ نے اپنے ہاتھ دھوئے۔ پھر اپنا چہرہ دھویا پھر اپنے بازو دھونے لگے تو جبہ تنگ تھا۔ چنانچہ آپؐ نے جبہ کے نیچے سے دونوں ہاتھ نکالے اور انہیں دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر ہمیں نماز پڑھائی۔
وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ جَمِيعًا عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عِيسَى - حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَلَمَّا رَجَعَ تَلَقَّيْتُهُ بِالإِدَاوَةِ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَغْسِلَ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَتِ الْجُبَّةُ فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَهُمَا وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّى بِنَا .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے