کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
صحیح مسلم, حصہ 12
صحیح مسلم 1317
حضرت براءؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سورۃ کہف پڑھ رہا تھا اور اس کے پاس ایک گھوڑا تھا جو دو لمبی رسیوں سے بندھا ہوا تھا تو اسے ایک بدلی نے ڈھانپ لیا وہ گھومنے لگی اور قریب آنے لگی اور اس کا گھوڑا اس کی وجہ سے بدکنے لگا جب صبح ہوئی تو وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپؐ سے اس کا ذکر کیا اس پر حضورؐ نے فرمایا کہ یہ سکینت تھی جو قرآن کی وجہ سے نازل ہوئی۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ كَانَ رَجُلٌ يَقْرَأُ سُورَةَ الْكَهْفِ وَعِنْدَهُ فَرَسٌ مَرْبُوطٌ بِشَطَنَيْنِ فَتَغَشَّتْهُ سَحَابَةٌ فَجَعَلَتْ تَدُورُ وَتَدْنُو وَجَعَلَ فَرَسُهُ يَنْفِرُ مِنْهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ " تِلْكَ السَّكِينَةُ تَنَزَّلَتْ لِلْقُرْآنِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1318
ابو اسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت براءؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ ایک آدمی نے سورۃ الکہف کی تلاوت کی اور گھر میں ایک چوپایہ تھا جو بدکنے لگا جب اس نے نظر دوڑائی تو دُھند یا بدلی کو دیکھا جو اُن پر چھا رہی تھی۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے اس واقعہ کا ذکر نبی ﷺ سے کیا تو آپؐ نے فرمایا اے فلاں پڑھتے رہو یقینا وہ سکینت تھی جو قرآن پڑھتے وقت یا قرآن کی وجہ سے اتری تھی۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يَقُولُ قَرَأَ رَجُلٌ الْكَهْفَ وَفِي الدَّارِ دَابَّةٌ فَجَعَلَتْ تَنْفِرُ فَنَظَرَ فَإِذَا ضَبَابَةٌ أَوْ سَحَابَةٌ قَدْ غَشِيَتْهُ قَالَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " اقْرَأْ فُلاَنُ فَإِنَّهَا السَّكِينَةُ تَنَزَّلَتْ عِنْدَ الْقُرْآنِ أَوْ تَنَزَّلَتْ لِلْقُرْآنِ " . وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ وَأَبُو دَاوُدَ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يَقُولُ . فَذَكَرَا نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُمَا قَالاَ تَنْقُزُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1319
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اسید بن حضیرؓ ایک رات اپنے مربد (کھجور خشک کرنے کی جگہ) میں تلاوت کر رہے تھے کہ ان کی گھوڑی چکر لگانے لگی۔ پھر جب انہوں نے تلاوت شروع کی تو پھر اسی طرح چکر لگانے لگی۔ پھر انہوں نے تلاوت شروع کی تو پھر اسی طرح چکر لگانے لگی۔ اسید کہتے ہیں کہ مجھے خدشہ ہوا کہ وہ (گھوڑی) یحیٰ کو کہیں روند نہ ڈالے۔ چنانچہ میں اس کی طرف گیا (تو کیا دیکھتا ہوں) کہ ایک سائبان سا ہے جو میرے سر کے اوپر ہے جس میں چراغ جیسے ہیں۔ جو فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔ یہان تک کہ میں ان کو نہیں دیکھ سکتا تھا۔ وہ کہتے ہیں میں صبح رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! گزشتہ رات کے درمیانی حصہ کے دوران میں اپنے مربد میں تلاوت کر رہا تھا کہ میری گھوڑی اُچھلنے لگی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پڑھتے جاؤ ابن حضیر! انہوں نے کہا میں نے پھر پڑھا وہ پھر اچھلنے لگی رسول اللہ ﷺ نے پھر فرمایا اے ابن حضیر! پڑھتے جاؤ۔ وہ کہتے ہیں میں نے پڑھا پھر وہ چکر لگانے لگی۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ابن حضیر پڑھتے جاؤ۔ وہ کہتے ہیں میں فارغ ہوا تو یحیٰ جو اس (گھوڑی) کے قریب تھا مجھے ڈر ہوا کہ وہ اسے کہیں روند ہی نہ ڈالے تب میں نے ایک سائبان سا دیکھا اس میں چراغ جیسے تھے وہ فضا میں بلند ہوتے گئے یہان تک کہ میں انہیں دیکھ نہ سکتا تھا اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ فرشتے تھے جو تمہاری آواز سن رہے تھے اگر تم پڑھتے رہتے تو صبح ضرور لوگ بھی انہیں دیکھ لیتے اور یہ ان سے پوشیدہ نہ رہتے۔
وَحَدَّثَنِي حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ خَبَّابٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ بَيْنَمَا هُوَ لَيْلَةً يَقْرَأُ فِي مِرْبَدِهِ إِذْ جَالَتْ فَرَسُهُ فَقَرَأَ ثُمَّ جَالَتْ أُخْرَى فَقَرَأَ ثُمَّ جَالَتْ أَيْضًا قَالَ أُسَيْدٌ فَخَشِيتُ أَنْ تَطَأَ يَحْيَى فَقُمْتُ إِلَيْهَا فَإِذَا مِثْلُ الظُّلَّةِ فَوْقَ رَأْسِي فِيهَا أَمْثَالُ السُّرُجِ عَرَجَتْ فِي الْجَوِّ حَتَّى مَا أَرَاهَا - قَالَ - فَغَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَيْنَمَا أَنَا الْبَارِحَةَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ أَقْرَأُ فِي مِرْبَدِي إِذْ جَالَتْ فَرَسِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَإِ ابْنَ حُضَيْرٍ " . قَالَ فَقَرَأْتُ ثُمَّ جَالَتْ أَيْضًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَإِ ابْنَ حُضَيْرٍ " . قَالَ فَقَرَأْتُ ثُمَّ جَالَتْ أَيْضًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَإِ ابْنَ حُضَيْرٍ " . قَالَ فَانْصَرَفْتُ . وَكَانَ يَحْيَى قَرِيبًا مِنْهَا خَشِيتُ أَنْ تَطَأَهُ فَرَأَيْتُ مِثْلَ الظُّلَّةِ فِيهَا أَمْثَالُ السُّرُجِ عَرَجَتْ فِي الْجَوِّ حَتَّى مَا أَرَاهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تِلْكَ الْمَلاَئِكَةُ كَانَتْ تَسْتَمِعُ لَكَ وَلَوْ قَرَأْتَ لأَصْبَحَتْ يَرَاهَا النَّاسُ مَا تَسْتَتِرُ مِنْهُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1320
حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال نارنگی کی سی ہے اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور اس کا ذائقہ بھی اچھا ہے اور قرآن نہ پڑھنے والے مومن کی مثال کھجور کی ہے اس کی خوشبو نہیں ہے لیکن اس کا ذائقہ میٹھا ہے اور وہ منافق جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال خوشبو دار پھول جیسی ہے۔ اس کی خوشبو تو عمدہ ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہے اور وہ منافق جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال حَنْظَل جیسی ہے جس کی خوشبو نہیں ہے اور ذائقہ بھی کڑوا ہے۔ ہمام کی روایت میں منافق کی بجائے فاجر کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ - عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الأُتْرُجَّةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لاَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ التَّمْرَةِ لاَ رِيحَ لَهَا وَطَعْمُهَا حُلْوٌ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي لاَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ لَيْسَ لَهَا رِيحٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ " . وَحَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ هَمَّامٍ بَدَلَ الْمُنَافِقِ الْفَاجِرِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1321
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قرآن کا ماہر سَفَرَۃٍ کِرَامٍ بَرَرَۃٍ کے ساتھ ہوگا اور جو شخص اٹکتے ہوئے قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس کے لئے مشکل ہے تو اس کے لئے دوہرا اجر ہے۔ وکیع کی روایت میں وَالَّذِی یَقْرَئُ وَھُوَ یَشتدُّ عَلَیہ لَہُ اَجْرَان کے الفاظ ہیں۔ سورۃ عبس کی آیت 16، 17 میں ایسے لوگوں کا ذکر ہے جن کے ہاتھوں میں قرآن ہے اور جو صحیفے لکھنے والے دور دراز سفر کرنے والے معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ جَمِيعًا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ - قَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ - عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيَتَتَعْتَعُ فِيهِ وَهُوَ عَلَيْهِ شَاقٌّ لَهُ أَجْرَانِ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَقَالَ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ " وَالَّذِي يَقْرَأُ وَهُوَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ لَهُ أَجْرَانِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1322
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابیّؓ سے فرمایا کہ اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن سناؤں انہوں نے عرض کیا کیا اللہ نے آپؐ سے میرا نام لیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا اللہ نے مجھ سے تمہارا نام لیا ہے۔ وہ کہتے ہیں اس پر حضرت ابیّؓ رونے لگے۔
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ لأُبَىٍّ " إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ " . قَالَ آللَّهُ سَمَّانِي لَكَ قَالَ " اللَّهُ سَمَّاكَ لِي " . قَالَ فَجَعَلَ أُبَىٌّ يَبْكِي .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1323
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حضرت ابیّ بن کعبؓ سے فرمایا کہ اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوا پڑھ کر سناؤں۔ انہوں نے عرض کیا کیا اللہ نے آپؐ سے میرا نام لیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں اس پر وہ رو پڑے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ " إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ { لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا} " . قَالَ وَسَمَّانِي لَكَ قَالَ " نَعَمْ " . قَالَ فَبَكَى . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأُبَىٍّ بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1324
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا کہ مجھے قرآن سناؤ۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا میں آپؐ کو پڑھ کر سناؤں جبکہ وہ آپؐ پر نازل کیا گیا ہے! آپؐ نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ کسی اور سے قرآن سنوں۔ (حضرت عبداللہؓ کہتے ہیں ) میں نے سورۃ النساء کی تلاوت کی یہاں تک کہ جب میں یہاں پہنچا فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّۃٍ بِشَھِیْدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلٰی ھٰؤُلٓائِ شَھِیْداً (ترجمہ) پس کیا حال ہوگا جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے اور تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے (سورۃ النساء: 42) میں نے اپنا سر اُٹھایا یا کسی شخص نے میرے پہلو میں ہاتھ مارا تب میں نے سر اُٹھایا تو میں نے آپؐ کے آنسو بہتے ہوئے دیکھے۔ ھناد نے اپنی روایت میں مزید بیان کیا کہ رسول اللہﷺ جب آپؐ منبر پر تشریف فرما تھے مجھے فرمایا کہ مجھے (قرآن) پڑھ کر سناؤ۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ حَفْصٍ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ - عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَأْ عَلَىَّ الْقُرْآنَ " . قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ " إِنِّي أَشْتَهِي أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي " . فَقَرَأْتُ النِّسَاءَ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ { فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاَءِ شَهِيدًا} رَفَعْتُ رَأْسِي أَوْ غَمَزَنِي رَجُلٌ إِلَى جَنْبِي فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَرَأَيْتُ دُمُوعَهُ تَسِيلُ . حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَمِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ جَمِيعًا عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَزَادَ هَنَّادٌ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ " اقْرَأْ عَلَىَّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1325
ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے فرمایا کہ مجھے (قرآن) پڑھ کر سناؤ انہوں نے عرض کیا کیا میں آپؐ کو قرآن سناؤں جبکہ وہ آپؐ پر نازل کیا گیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا میں پسند کرتا ہوں کہ کسی اور سے قرآن سنوں۔ راوی کہتے ہیں چنانچہ انہوں نے سورۃ النساء کی ابتداء سے اس کے اس قول فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّۃٍ بِشَھِیْدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلٰی ھٰؤُلٓاءِ شَھِیْداً (ترجمہ) پس کیا حال ہوگا جب ہر ایک امت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے اور تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔ تک تلاوت سنائی تو رسول اللہﷺ رو پڑے۔ ایک دوسری روایت جو حضرت ابن مسعودؓ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اس پر فرمایا کہ میں اس وقت تک ان پر نگران رہا _ جب تک میں ان میں رہا۔ مسعر کو کُنتُ یا دُمتُ کے بارہ میں شک ہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي مِسْعَرٌ - وَقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ عَنْ مِسْعَرٍ - عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ " اقْرَأْ عَلَىَّ " . قَالَ أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ " إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي " قَالَ فَقَرَأَ عَلَيْهِ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ النِّسَاءِ إِلَى قَوْلِهِ { فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاَءِ شَهِيدًا} فَبَكَى . قَالَ مِسْعَرٌ فَحَدَّثَنِي مَعْنٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مَا دُمْتُ فِيهِمْ أَوْ مَا كُنْتُ فِيهِمْ " . شَكَّ مِسْعَرٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1326
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حمص میں تھا تو مجھ سے بعض لوگوں نے کہا کہ ہمیں (قرآن) سناؤ۔ میں نے انہیں سورۃ یوسفؑ پڑھ کر سنائی۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا کہ بخدا یہ (سورۃ) اس طرح تو نازل نہیں کی گئی۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کہ تیرا بھلا ہو۔ خدا کی قسم میں نے یہ (سورۃ) رسول اللہﷺ کے سامنے پڑھی تو آپؐ نے مجھ سے فرمایا کہ تم نے بہت اچھا پڑھا۔ ابھی میں اس سے بات کر ہی رہا تھا کہ میں نے اس سے شراب کی بو محسوس کی۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کیا تم شراب پیتے ہو اور (اللہ) کی کتاب کو جھٹلاتے ہو، تم جانے نہ پاؤ گے یہانتک کہ میں تمہیں درّے نہ لگا لوں۔ وہ کہتے ہیں پھر میں نے اُسے سزا کے طور پر درّے لگائے۔ ابو معاویہ کی روایت میں فَقَالَ لیِ اَحْسَنْتَ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنْتُ بِحِمْصَ فَقَالَ لِي بَعْضُ الْقَوْمِ اقْرَأْ عَلَيْنَا . فَقَرَأْتُ عَلَيْهِمْ سُورَةَ يُوسُفَ - قَالَ - فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ وَاللَّهِ مَا هَكَذَا أُنْزِلَتْ . قَالَ قُلْتُ وَيْحَكَ وَاللَّهِ لَقَدْ قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي " أَحْسَنْتَ " . فَبَيْنَمَا أَنَا أُكَلِّمُهُ إِذْ وَجَدْتُ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ قَالَ فَقُلْتُ أَتَشْرَبُ الْخَمْرَ وَتُكَذِّبُ بِالْكِتَابِ لاَ تَبْرَحُ حَتَّى أَجْلِدَكَ - قَالَ - فَجَلَدْتُهُ الْحَدَّ . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ فَقَالَ لِي " أَحْسَنْتَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1327
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ جب وہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹے تو وہاں تین بڑی اور موٹی گابھن اونٹنیاں پائے ہم نے عرض کیا جی ہاں آپؐ نے فرمایا کہ تین آیات ایسی ہیں تم میں سے جو کوئی انہیں نماز میں پڑہے گا وہ اس کے لئے تین بڑی اور موٹی گابھن اونٹنیوں سے زیادہ بہتر ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِعَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ أَنْ يَجِدَ فِيهِ ثَلاَثَ خَلِفَاتٍ عِظَامٍ سِمَانٍ " . قُلْنَا نَعَمْ . قَالَ " فَثَلاَثُ آيَاتٍ يَقْرَأُ بِهِنَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلاَتِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ ثَلاَثِ خَلِفَاتٍ عِظَامٍ سِمَانٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1328
حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب ہم صفہ میں تھے رسول اللہﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ وہ ہر روز صبح بطحان یا عقیق کی طرف جائے اور وہاں سے بغیر کسی گناہ اور قطع رحمی کے دو بڑی بڑی کوہانوں والی اونٹنیاں لے آئے۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم سب ایسا پسند کرتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا پھر تم میں سے ہر ایک کیوں صبح مسجد نہیں جاتا تاکہ اللہ عزوجل کی کتاب میں سے دو آیتوں کا علم حاصل کرلے یا پڑھے جو اس کے لئے دو اونٹنیوں سے بہتر ہیں اور تین (آیات) جو تین (اونٹنیوں) سے بہتر ہیں اور چار (آیات) چار (اونٹنیوں) سے بہتر ہیں۔ اسی طرح اپنی تعداد کے مطابق اونٹوں سے (بہتر ہیں)۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَىٍّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ فَقَالَ " أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يَغْدُوَ كُلَّ يَوْمٍ إِلَى بُطْحَانَ أَوْ إِلَى الْعَقِيقِ فَيَأْتِيَ مِنْهُ بِنَاقَتَيْنِ كَوْمَاوَيْنِ فِي غَيْرِ إِثْمٍ وَلاَ قَطْعِ رَحِمٍ " . فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نُحِبُّ ذَلِكَ . قَالَ " أَفَلاَ يَغْدُو أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيَعْلَمَ أَوْ يَقْرَأَ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ خَيْرٌ لَهُ مِنْ نَاقَتَيْنِ وَثَلاَثٌ خَيْرٌ لَهُ مِنْ ثَلاَثٍ وَأَرْبَعٌ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَرْبَعٍ وَمِنْ أَعْدَادِهِنَّ مِنَ الإِبِلِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1329
حضرت ابو امامہؓ باہلی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن پڑھا کرو کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لئے شفیع ہو کر آئے گا۔ زھراوین یعنی سورۃ بقرہ اور آل عمران کو پڑھا کرو۔ کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جیسے دو بدلیاں ہوں یا دو سائبان ہوں یا گویا وہ پر پھیلائے ہوئے اڑنے والے پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں جو اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے دفاع کریں گی۔ سورۃ بقرۃ پڑھا کرو یقینا اس کا پڑھنا برکت ہے اور اس کا چھوڑنا حسرت ہے اور باطل پرست اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ معاویہ کہتے ہیں کہ یہ بات مجھ تک پہنچی ہے کہ البطلۃ سے مراد السَحَرَۃُ یعنی جادوگر ہیں۔
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ - وَهُوَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ - حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ - يَعْنِي ابْنَ سَلاَّمٍ - عَنْ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلاَّمٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لأَصْحَابِهِ اقْرَءُوا الزَّهْرَاوَيْنِ الْبَقَرَةَ وَسُورَةَ آلِ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِهِمَا اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ وَلاَ تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ " . قَالَ مُعَاوِيَةُ بَلَغَنِي أَنَّ الْبَطَلَةَ السَّحَرَةُ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ - حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " وَكَأَنَّهُمَا " . فِي كِلَيْهِمَا وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ مُعَاوِيَةَ بَلَغَنِي .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1330
حضرت نواسؓ بن سمعان الکلابی کہتے ہیں سنا کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کے دن قرآن اور قرآن والوں کو جو اس پر عمل کرتے تھے لایا جائے گا سورۃ بقرہ اور آلِ عمران اس کے آگے آگے ہوں گی اور رسول اللہﷺ نے ان دونوں (سورتوں ) کے لئے تین مثالیں بیان فرمائیں جنہیں میں کبھی نہیں بھولا۔ آپؐ نے فرمایا گویا وہ دونوں بدلیاں ہیں یا دو سیاہ سائبان ہیں جن کے درمیان روشنی ہے یا گویا وہ پر پھلائے ہوئے پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں وہ دونوں سورتیں اپنے اصحاب کا دفاع کریں گی۔
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّوَّاسَ بْنَ سَمْعَانَ الْكِلاَبِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يُؤْتَى بِالْقُرْآنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَهْلِهِ الَّذِينَ كَانُوا يَعْمَلُونَ بِهِ تَقْدُمُهُ سُورَةُ الْبَقَرَةِ وَآلُ عِمْرَانَ " . وَضَرَبَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثَلاَثَةَ أَمْثَالٍ مَا نَسِيتُهُنَّ بَعْدُ قَالَ " كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ ظُلَّتَانِ سَوْدَاوَانِ بَيْنَهُمَا شَرْقٌ أَوْ كَأَنَّهُمَا حِزْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1331
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اس دوران کے جبرائیلؑ نبیﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنے اوپر سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی چنانچہ انہوں نے اپنا سر اُٹھایا اور کہا کہ یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے اور آج تک کبھی نہیں کھولا گیا تھا پھر اس میں سے ایک فرشتہ اترا تو اس (جبرائیل) نے کہا کہ یہ فرشتہ ہے جو زمین پر اُترا ہے اور آج تک کبھی نہیں اُترا تھا چنانچہ اس فرشتہ نے سلام کیا اور کہا کہ آپؐ کو دو نوروں کی خوشی ہو جو آپؐ کو دئیے گئے اور آپؐ سے قبل کسی نبی کو نہیں دیئے گئے سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی آخری آیات آپؐ ان دونوں (نوروں) میں سے ایک حرف بھی پڑھیں گے تو آپؐ کو وہ (نور) دیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ وَأَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ الْحَنَفِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَمَا جِبْرِيلُ قَاعِدٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَمِعَ نَقِيضًا مِنْ فَوْقِهِ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ هَذَا بَابٌ مِنَ السَّمَاءِ فُتِحَ الْيَوْمَ لَمْ يُفْتَحْ قَطُّ إِلاَّ الْيَوْمَ فَنَزَلَ مِنْهُ مَلَكٌ فَقَالَ هَذَا مَلَكٌ نَزَلَ إِلَى الأَرْضِ لَمْ يَنْزِلْ قَطُّ إِلاَّ الْيَوْمَ فَسَلَّمَ وَقَالَ أَبْشِرْ بِنُورَيْنِ أُوتِيتَهُمَا لَمْ يُؤْتَهُمَا نَبِيٌّ قَبْلَكَ فَاتِحَةُ الْكِتَابِ وَخَوَاتِيمُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ لَنْ تَقْرَأَ بِحَرْفٍ مِنْهُمَا إِلاَّ أُعْطِيتَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1332
عبد الرحمان بن یزید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو مسعودؓ سے بیت اللہ کے پاس ملا۔ میں نے کہا کہ سورۃ البقرۃ کی دو آیتوں کے بارہ میں ایک حدیث آپ سے مجھ تک پہنچی ہے اس پر انہوں نے کہا ہاں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے جو سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات رات کو پڑھے گا اُسے یہ دونوں کفایت کریں گی۔
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ لَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ عِنْدَ الْبَيْتِ فَقُلْتُ حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ فِي الآيَتَيْنِ فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ . فَقَالَ نَعَمْ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَهُمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ " . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ كِلاَهُمَا عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1333
حضرت ابو مسعودؓ انصاری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے رات کو سورۃ البقرہ کی یہ آخری دو آیات پڑھیں، وہ اس کے لئے کفایت کریں گی۔ عبد الرحمان نے کہا کہ میں حضرت ابو مسعودؓ سے جب وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ملا میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے نبیﷺ سے روایت میرے پاس بیان کی۔
حَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ قَرَأَ هَاتَيْنِ الآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ " . قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَلَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَسَأَلْتُهُ فَحَدَّثَنِي بِهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1334
حضرت ابو درداءؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات حفظ کیں وہ دجال سے بچایا گیا۔ شعبہ نے سورۃ الکہف کی آخری آیات کہا اور ہمام نے سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات کہا۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْغَطَفَانِيِّ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَهْفِ عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ " وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ جَمِيعًا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ شُعْبَةُ مِنْ آخِرِ الْكَهْفِ . وَقَالَ هَمَّامٌ مِنْ أَوَّلِ الْكَهْفِ كَمَا قَالَ هِشَامٌ.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1335
حضرت ابی بن کعبؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ابو المنذر کیا تمہیں پتہ ہے کہ اللہ کی کتاب میں جو تمہارے پاس ہے سب سے عظیم آیت کونسی ہے؟ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا اے ابو المنذر کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کی کتاب میں جو تمہارے پاس ہے سب سے عظیم آیت کونسی ہے؟ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا اَللّٰہُ لََا اِلٰہَ اِلّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وہ کہتے ہیں پھر حضورؐ نے میرے سینہ پر (ہاتھ) مارا اور فرمایا بخدا اے ابو المنذر! علم تمہیں مبارک ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الأَنْصَارِيِّ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَىُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ " . قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَىُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ " . قَالَ قُلْتُ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ . قَالَ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي وَقَالَ " وَاللَّهِ لِيَهْنِكَ الْعِلْمُ أَبَا الْمُنْذِرِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1336
حضرت ابو درداءؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ایک تہائی قرآن کیسے پڑھ سکتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ ایک دوسری روایت جو قتادہ سے اسی سند سے مروی ہے نبیﷺ کا یہ ارشاد ہے۔ فرمایا اللہ نے قرآن کو تین حصوں میں تقسیم فرمایا اور قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ کو قرآن کے حصوں میں سے ایک حصہ بنایا۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ " قَالُوا وَكَيْفَ يَقْرَأْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ؟ قَالَ " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ " . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانٌ الْعَطَّارُ جَمِيعًا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَفِي حَدِيثِهِمَا مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ اللَّهَ جَزَّأَ الْقُرْآنَ ثَلاَثَةَ أَجْزَاءٍ فَجَعَلَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ جُزْءًا مِنْ أَجْزَاءِ الْقُرْآنِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے