کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 1117
یحیٰ بن یحیٰ کہتے ہیں کہ میں نے (امام) مالک کے سامنے نافع سے روایت کرتے ہوئے یہ روایت پڑھی کہ حضرت ابن عمرؓ نے (شدید) سردی اور تیز ہوا والی رات نماز کے لئے اذان دی تو کہا کہ سنو! قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو پھر کہا جب ٹھنڈی بارش والی رات ہوتی تو رسول اللہﷺ مؤذن کو حکم فرماتے کہ وہ کہے کہ سنو قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ فَقَالَ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ . ثُمَّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُولُ " أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1118
عبیداللہ نے ہمیں بتایا کہ مجھے نافع نے حضرت ابن عمرؓ کے بارہ میں بتایا کہ انہوں نے ٹھنڈی اور تیز ہوا اور بارش والی رات نماز کے لئے اذان دی تو اپنی اذان کے آخر میں کہا کہ سنو اپنی قیام گا ہوں میں نماز پڑھ لو۔ سنو، سنو! قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو۔ پھر انہوں نے کہا جب سفر میں ٹھنڈی یا بارش والی رات ہوتی تو رسول اللہﷺ مؤذن کو یہ کہنے کا ارشاد فرماتے کہ وہ کہے سنو اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے ایک مرتبہ ضجنان کے مقام پر اذان دی۔ پھر آگے (راوی نے) ایسی ہی بات بیان کی اور کہا کہ سنو! اپنی قیام گا ہوں میں نماز پڑھ لو لیکن (راوی) نے حضرت ابن عمرؓ کے اس قول کہ ’’سنو! اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو‘‘ کو دوسری دفعہ نہیں دہرایا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَادَى بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ وَمَطَرٍ فَقَالَ فِي آخِرِ نِدَائِهِ أَلاَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ . ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ فِي السَّفَرِ أَنْ يَقُولَ أَلاَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَادَى بِالصَّلاَةِ بِضَجْنَانَ ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِهِ وَقَالَ أَلاَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ . وَلَمْ يُعِدْ ثَانِيَةً أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ . مِنْ قَوْلِ ابْنِ عُمَرَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1119
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں نکلے کہ ہمیں بارش نے آ لیا اس پر آپؐ نے فرمایا تم میں سے جو چاہے اپنی قیام گاہ میں ہی نماز پڑھ لے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَمُطِرْنَا فَقَالَ " لِيُصَلِّ مَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فِي رَحْلِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1120
عبد اللہ بن حارث حضرت عبداللہ بن عباسؓ کے بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بارش والے دن اپنے مؤذن سے کہا کہ جب تم اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہ اِلَّا اللّٰہ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہ کہو تو حَیَّ عَلَی الصَّلاۃِ (نماز کے لئے آؤ) مت کہو بلکہ کہو صَلُّوا فِی بُیُوتِکُم (اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھ لو)۔ راوی کہتے ہیں کہ گو یا لوگوں نے اس کو عجیب سمجھا تو انہوں نے کہا کہ تم اس بات پر تعجب کرتے ہو مجھ سے بہتر ہستی نے ایسا ہی کیا تھا۔ یقینا جمعہ ضروری ہے مگر میں نے ناپسند کیا کہ تمہیں نکالوں اور تم کیچڑ اور پھسلن میں چلتے ہوئے آؤ۔ عبدالحمید کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا کہ حضرت عبداللہؓ بن عباس نے ہم سے کیچڑ والے دن کہا۔ آگے راوی نے ابن عُلَیّہ کے ہم معنی روایت بیان کی لیکن اس میں جمعہ کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے مجھ سے بہتر ہستی نے کیا تھا۔ ان کی مراد نبیﷺ سے تھی۔ ایوب اور عاصم الاحول نے یہ ذکر نہیں کیا ان کی مراد نبیﷺ سے تھی۔ زیادی کے ساتھی عبدالحمید نے ہمیں بتایا کہ میں نے عبد اللہ بن حارث کو کہتے ہوئے سنا کہ جمعہ کے روز بارش والے دن حضرت ابن عباسؓ کے مؤذن نے اذان دی آگے انہوں نے ابن عُلَیّہ والی روایت بیان کی۔ نیز ناپسند کیا کہ تم پھسلن اور کیچڑ میں چل کر آؤ۔ معمر کی روایت میں ہے کہ حضرت ابن عباسؓ نے اپنے مؤذن کو جمعہ کے روز بارش والے دن حکم دیا تھا اور اس روایت میں یہ بھی ذکر ہے فَعَلَہُ مَنْ ھُوَ خَیرٌ مِنّی کہ یہ کام انہوں نے بھی کیا تھا وہ مجھ سے بہتر تھے اور ان کی مراد نبیﷺ تھے۔ عبد اللہ بن حارث سے ایوب کی روایت میں ہے کہ وھیب نے کہا کہ اس (ایوب) نے (عبد اللہ بن حارث) سے یہ بات نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کہا کہ حضرت ابن عباسؓ نے اپنے مؤذن کو جمعہ کے دن بارش والے روز حکم دیا تھا۔
وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ صَاحِبِ الزِّيَادِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ لِمُؤَذِّنِهِ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ إِذَا قُلْتَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَلاَ تَقُلْ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ قُلْ صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ - قَالَ - فَكَأَنَّ النَّاسَ اسْتَنْكَرُوا ذَاكَ فَقَالَ أَتَعْجَبُونَ مِنْ ذَا قَدْ فَعَلَ ذَا مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي إِنَّ الْجُمُعَةَ عَزْمَةٌ وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُحْرِجَكُمْ فَتَمْشُوا فِي الطِّينِ وَالدَّحْضِ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ خَطَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ ذِي رَدْغٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَلَمْ يَذْكُرِ الْجُمُعَةَ وَقَالَ قَدْ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي . يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بِنَحْوِهِ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ - هُوَ الزَّهْرَانِيُّ - حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَعَاصِمٌ الأَحْوَلُ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِهِ يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ ابْنِ عَبَّاسٍ يَوْمَ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَقَالَ وَكَرِهْتُ أَنْ تَمْشُوا فِي الدَّحْضِ وَالزَّلَلِ . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كِلاَهُمَا عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَمَرَ مُؤَذِّنَهُ - فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ - فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَذَكَرَ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي . يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ - قَالَ وُهَيْبٌ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ - قَالَ أَمَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ مُؤَذِّنَهُ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1121
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جدھر بھی آپؐ کی اونٹنی آپؐ کو لے کر رخ کر لیتی نوافل پڑھ لیتے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصَلِّي سُبْحَتَهُ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ نَاقَتُهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1122
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنی سواری پر جدھر بھی وہ رخ کر لیتی نماز پڑھا کرتے تھے۔
وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1123
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مکہ سے مدینہ آتے ہوئے اپنی سواری پر جدھر بھی اس کا رخ ہوتا نماز پڑھ لیتے انہوں نے کہا کہ اس بارہ میں یہ آیت نازل ہوئی {فَاَیْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ {(البقرۃ: 116) جدھر بھی تم رُخ کرو گے ادھر ہی اللہ کی توجہ ہوگی۔ ابن مبارک اور ابن ابوزائدہ کی روایت میں ہے کہ پھر حضرت ابن عمرؓ نے یہ آیت تلاوت کی }فَاَیْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ } (البقرۃ: 116) اور کہا کہ اس بارہ میں یہ آیت نازل ہوئی۔
وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ - قَالَ - وَفِيهِ نَزَلَتْ { فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ} وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ وَابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي كُلُّهُمْ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مُبَارَكٍ وَابْنِ أَبِي زَائِدَةَ ثُمَّ تَلاَ ابْنُ عُمَرَ { فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ} وَقَالَ فِي هَذَا نَزَلَتْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1124
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو گدھے پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جبکہ آپؐ کا رُخ خیبر کی طرف تھا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ مُوَجِّهٌ إِلَى خَيْبَرَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1125
سعید بن یسار سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمرؓ کے ساتھ مکہ کے راستہ پر سفر کر رہا تھا۔ سعید کہتے ہیں کہ جب مجھے صبح ہونے کا خیال ہوا تو میں (سواری سے) نیچے اترا اور وتر پڑھے پھر ان سے جا ملا۔ حضرت ابن عمرؓ نے مجھ سے پوچھا تم کہاں تھے؟ میں نے ان سے کہا کہ مجھے فجر کے بارے میں خیال ہوا چنانچہ میں نیچے اترا اور وتر پڑھے۔ حضرت عبداللہؓ کہنے لگے کیا رسول اللہﷺ میں تمہارے لئے اُسوہ نہیں ہے؟ میں نے کہا کیوں نہیں اللہ کی قسم۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ اونٹ پر ہی وتر پڑھ لیتے تھے۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ قَالَ كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ - قَالَ سَعِيدٌ - فَلَمَّا خَشِيتُ الصُّبْحَ نَزَلْتُ فَأَوْتَرْتُ ثُمَّ أَدْرَكْتُهُ فَقَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ أَيْنَ كُنْتَ فَقُلْتُ لَهُ خَشِيتُ الْفَجْرَ فَنَزَلْتُ فَأَوْتَرْتُ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَلَيْسَ لَكَ فِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُسْوَةٌ فَقُلْتُ بَلَى وَاللَّهِ . قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُوتِرُ عَلَى الْبَعِيرِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1126
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنی سواری پر جدھر بھی آپؐ کا رخ ہوتا نماز پڑھ لیتے۔ عبد اللہ بن دینار کہتے ہیں حضرت ابن عمرؓ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1127
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنی سواری پر وتر پڑھ لیتے تھے۔
وَحَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُوتِرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1128
سالم بن عبد اللہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی سواری پر جدھر بھی آپؐ کا رخ ہوتا نفل نماز اور وتر پڑھ لیتے البتہ آپؐ فرض نماز اس پر نہیں پڑھتے تھے۔
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُسَبِّحُ عَلَى الرَّاحِلَةِ قِبَلَ أَىِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ وَيُوتِرُ عَلَيْهَا غَيْرَ أَنَّهُ لاَ يُصَلِّي عَلَيْهَا الْمَكْتُوبَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1129
عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو رات کے وقت سفر میں اپنی سواری کی پشت پر جدھر بھی اس کا رخ ہوتا نفل نماز پڑھتے دیکھا۔
وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي السُّبْحَةَ بِاللَّيْلِ فِي السَّفَرِ عَلَى ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1130
انس بن سیرین کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب حضرت انس بن مالکؓ شام آئے تو ہم عین التمر مقام میں ان سے ملے۔ میں نے انہیں گدھے پر نماز پڑھتے دیکھا جبکہ ان کا رخ اُس طرف تھا۔ ہمام نے قبلہ کے بائیں طرف اشارہ کیا تب میں نے ان سے کہا کہ کیا بات ہے کہ میں نے آپ کو قبلہ سے مختلف سمت نماز پڑھتے دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر میں رسول اللہﷺ کو ایسا کرتے نہ دیکھتا تو ایسا نہ کرتا۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ تَلَقَّيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حِينَ قَدِمَ الشَّامَ فَتَلَقَّيْنَاهُ بِعَيْنِ التَّمْرِ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَوَجْهُهُ ذَلِكَ الْجَانِبَ - وَأَوْمَأَ هَمَّامٌ عَنْ يَسَارِ الْقِبْلَةِ - فَقُلْتُ لَهُ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ . قَالَ لَوْلاَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُهُ لَمْ أَفْعَلْهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1131
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے کہ جب رسول اللہ ﷺ کو سفر کی جلدی ہوتی تو آپؐ مغرب و عشاء جمع فرما لیتے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا عَجِلَ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1132
عبید اللہ سے روایت ہے کہ نافع نے بتایا کہ حضرت ابن عمرؓ جب سفر کے لئے جلدی ہوتی تو مغرب و عشاء شفق غائب ہونے کے بعد جمع کر لیتے اور کہتے کہ جب رسول اللہ ﷺ کو سفر کی جلدی ہوتی تو آپؐ مغرب و عشاء جمع فرما لیتے تھے۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بَعْدَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ وَيَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1133
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں (انہوں نے کہا) کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپؐ کو سفر کی جلدی ہوتی تو آپؐ مغرب اور عشاء جمع فرما لیتے۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا سُفْيَانُ - عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَجْمَعُ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1134
سالم بن عبداللہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپؐ کو سفر کی جلدی ہوتی تو آپؐ مغرب کی نماز میں تاخیر فرما لیتے یہاں تک کہ اسے عشاء کی نماز کے ساتھ جمع کر لیتے۔
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ يُؤَخِّرُ صَلاَةَ الْمَغْرِبِ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1135
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ جب زوال آفتاب سے پہلے سفر پر جاتے تو ظہر کی نماز کو عصر کے وقت تک مؤخر فرماتے اور پھر اترتے اور دونوں کو جمع کر لیتے۔ لیکن اگر آپؐ کے سفر پر جانے سے پہلے سورج کا زوال ہو جاتا تو ظہر کی نماز پڑھتے پھر سوار ہوتے۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ - يَعْنِي ابْنَ فَضَالَةَ - عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا فَإِنْ زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ صَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ رَكِبَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1136
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ جب سفر میں دو نمازیں جمع کرنے کا ارادہ فرماتے تو ظہر کو مؤخر کر دیتے یہاں تک کہ عصر کا اوّل وقت ہو جاتا پھر دونوں کو جمع کر لیتے۔
وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ الْمَدَايِنِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فِي السَّفَرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے