کتاب 8: كتاب صلاة العيدين
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 1475
عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کھیلنے والوں کے بارہ میں کہا تھا کہ میں انہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں پھر رسول اللہﷺ کھڑے ہوگئے اور میں دروازے پر کھڑی آپؐ کے کانوں اور کندھے کے درمیان سے دیکھتی تھی اور وہ مسجد میں کھیل رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ عطاء نے ایرانی یا حبشہ کے رہنے والوں کے الفاظ کہے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ مجھے ابن عتیق نے کہا نہیں بلکہ حبشی (تھے)۔
وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كُلُّهُمْ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ - وَاللَّفْظُ لِعُقْبَةَ - قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّهَا قَالَتْ لِلَعَّابِينَ وَدِدْتُ أَنِّي أَرَاهُمْ قَالَتْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقُمْتُ عَلَى الْبَابِ أَنْظُرُ بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ وَهُمْ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ . قَالَ عَطَاءٌ فُرْسٌ أَوْ حَبَشٌ . قَالَ وَقَالَ لِي ابْنُ عَتِيقٍ بَلْ حَبَشٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1476
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے اس اثناء میں کہ اہلِ حبشہ رسول اللہﷺ کے پاس اپنی برچھیوں سے کھیل رہے تھے۔ حضرت عمر بن خطابؓ داخل ہوئے اور کنکروں کی طرف جھکے تاکہ ان کو کنکر ماریں۔ رسول اللہﷺ نے انہیں فرمایا اے عمرؓ ! انہیں چھوڑ دو۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا الْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِحِرَابِهِمْ إِذْ دَخَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَأَهْوَى إِلَى الْحَصْبَاءِ يَحْصِبُهُمْ بِهَا . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دَعْهُمْ يَا عُمَرُ.
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی