کتاب 9: كتاب صلاة الاستسقاء‏

صحیح مسلم

صحیح مسلم 1477

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ الْمَازِنِيَّ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْمُصَلَّى فَاسْتَسْقَى وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ حِينَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ .

عباد بن تمیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہؓ بن زید المازنی کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ عید گاہ تشریف لے گئے اور نماز اِستسقاء پڑھی اور اپنی چادر کو پلٹا جب قبلہ کی طرف منہ کیا۔

صحیح مسلم 1478

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْمُصَلَّى فَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ .

عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ عید گاہ کی طرف نکلے اور بارش کے لئے دعا کی اور قبلہ کی طرف رُخ کیا اور اپنی چادر الٹائی اور دو رکعت نماز ادا کی۔

صحیح مسلم 1479

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ الأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي وَأَنَّهُ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ .

حضرت عبداللہ بن زیدؓ انصاری نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ عیدگاہ نماز استسقاء کے لئے تشریف لے گئے اور جب آپؐ نے دعا کا ارادہ کیا تو قبلہ کی طرف رُخ کیا اور اپنی چادر اُلٹائی۔

صحیح مسلم 1480

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ الْمَازِنِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا يَسْتَسْقِي فَجَعَلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ يَدْعُو اللَّهَ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ .

عباد بن تمیم المازنی نے اپنے چچا سے سنا جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہؓ میں سے تھے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن بارش کی دعا کے لئے نکلے۔ آپؐ نے اپنی پشت لوگوں کی طرف کی اور اللہ سے دعا کی اور قبلہ کی طرف رُخ کیا اور اپنی چادر الٹائی، پھر دو رکعتیں پڑھیں۔

صحیح مسلم 1481

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ .

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دعا میں دونوں ہاتھ اٹھائے دیکھا یہانتک کہ آپؐ کے بغلوں کی سفیدی نظر آئی۔

صحیح مسلم 1482

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اسْتَسْقَى فَأَشَارَ بِظَهْرِ كَفَّيْهِ إِلَى السَّمَاءِ

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بارش کی دعا کی اور اپنی ہتھیلیوں کی پشت سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔

صحیح مسلم 1483

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الأَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ لاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَىْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلاَّ فِي الاِسْتِسْقَاءِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ . غَيْرَ أَنَّ عَبْدَ الأَعْلَى قَالَ يُرَى بَيَاضُ إِبْطِهِ أَوْ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ . وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّحَدَّثَهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَهُ .

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ اپنی کسی دعا میں سوائے بارش کے لئے دعا کے اپنے دونوں ہاتھ (اتنے بلند) نہیں اٹھاتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگے۔

صحیح مسلم 1484

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّجُمُعَةٍ مِنْ بَابٍ كَانَ نَحْوَ دَارِ الْقَضَاءِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمٌ يَخْطُبُ فَاسْتَقْبَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمًا ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَتِ الأَمْوَالُ وَانْقَطَعَتِ السُّبُلُ فَادْعُ اللَّهِ يُغِثْنَا . قَالَ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ أَغِثْنَا اللَّهُمَّ أَغِثْنَا اللَّهُمَّ أَغِثْنَا " . قَالَ أَنَسٌ وَلاَ وَاللَّهِ مَا نَرَى فِي السَّمَاءِ مِنْ سَحَابٍ وَلاَ قَزَعَةٍ وَمَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ سَلْعٍ مِنْ بَيْتٍ وَلاَ دَارٍ - قَالَ - فَطَلَعَتْ مِنْ وَرَائِهِ سَحَابَةٌ مِثْلُ التُّرْسِ فَلَمَّا تَوَسَّطَتِ السَّمَاءَ انْتَشَرَتْ ثُمَّ أَمْطَرَتْ - قَالَ - فَلاَ وَاللَّهِ مَا رَأَيْنَا الشَّمْسَ سَبْتًا - قَالَ - ثُمَّ دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ ذَلِكَ الْبَابِ فِي الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمٌ يَخْطُبُ فَاسْتَقْبَلَهُ قَائِمًا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَتِ الأَمْوَالُ وَانْقَطَعَتِ السُّبُلُ فَادْعُ اللَّهَ يُمْسِكْهَا عَنَّا - قَالَ - فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ حَوْلَنَا وَلاَ عَلَيْنَا اللَّهُمَّ عَلَى الآكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ " . فَانْقَلَعَتْ وَخَرَجْنَا نَمْشِي فِي الشَّمْسِ . قَالَ شَرِيكٌ فَسَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَهُوَ الرَّجُلُ الأَوَّلُ قَالَ لاَ أَدْرِي . وَحَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَصَابَتِ النَّاسَ سَنَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ قَامَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَ الْمَالُ وَجَاعَ الْعِيَالُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَاهُ . وَفِيهِ قَالَ " اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلاَ عَلَيْنَا " . قَالَ فَمَا يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى نَاحِيَةٍ إِلاَّ تَفَرَّجَتْ حَتَّى رَأَيْتُ الْمَدِينَةَ فِي مِثْلِ الْجَوْبَةِ وَسَالَ وَادِي قَنَاةَ شَهْرًا . وَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلاَّ أَخْبَرَ بِجَوْدٍ . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَامَ إِلَيْهِ النَّاسُ فَصَاحُوا وَقَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَحِطَ الْمَطَرُ وَاحْمَرَّ الشَّجَرُ وَهَلَكَتِ الْبَهَائِمُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الأَعْلَى فَتَقَشَّعَتْ عَنِ الْمَدِينَةِ . فَجَعَلَتْ وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ بِنَحْوِهِ وَزَادَ فَأَلَّفَ اللَّهُ بَيْنَ السَّحَابِ وَمَكَثْنَا حَتَّى رَأَيْتُ الرَّجُلَ الشَّدِيدَ تُهِمُّهُ نَفْسُهُ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ . وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ أَنَّ حَفْصَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ وَزَادَ فَرَأَيْتُ السَّحَابَ يَتَمَزَّقُ كَأَنَّهُ الْمُلاَءُ حِينَ تُطْوَى .

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص جمعہ کے دن دارالقضاء کی طرف کے دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ وہ رسول اللہﷺ کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو گیا پھر کہا یا رسولؐ اللہ! مال مویشی ہلاک ہو گئے اور رستے کٹ گئے۔ آپؐ اللہ سے دعا کیجئے وہ ہم پر بارش برسائے۔ راوی کہتا ہے تب رسول اللہﷺ نے دونوں ہاتھ اٹھائے۔ پھر دعا کی اے اللہ! ہم پر بارش برسا، اے اللہ! ہم پر بارش برسا۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں خدا کی قسم! ہم آسمان میں کوئی بادل نہیں دیکھتے تھے نہ ہی بادل کا کوئی ٹکڑا اور ہمارے اور سلع پہاڑ کے درمیان کوئی گھر یا مکان نہیں تھا۔ راوی کہتے ہیں اس (پہاڑی) کے پیچھے سے ڈھال جیسی ایک بدلی اٹھی جب وہ آسمان کے درمیان آئی تو پھیل گئی پھر برسنے لگی۔ راوی کہتے ہے خدا کی قسم! پھر ہم نے ایک ہفتہ سورج نہیں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں اگلے جمعہ پھر ایک شخص اسی دروازے سے داخل ہوا اور رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ وہ آپؐ کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو گیا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مال مویشی ہلاک ہو گئے اور رستے کٹ گئے۔ آپؐ اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ ہم سے اس (بارش) کو روک دے۔ راوی کہتے ہیں تب رسول اللہﷺ نے اپنے ہاتھ اٹھائے پھر کہا اے اللہ! ہمارے اردگرد اور ہم پر نہیں۔ اے اللہ! ٹیلوں اور چٹانوں پر وادیوں کے اندر اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر، تو بارش رک گئی اور ہم باہر نکل کر دھوپ میں چلنے لگے۔ شریک کہتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے پوچھا کیا وہ پہلا شخص ہی تھا؟ انہوں نے کہا میں نہیں جانتا۔ داؤد بن رُشَید کی روایت جو حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں پر رسول اللہﷺ کے عہد میں قحط پڑا۔ اس دوران رسول اللہﷺ جمعہ کے دن منبر پر لوگوں کو خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک اعرابی کھڑا ہوا اور کہنے لگا یا رسولؐ اللہ! مال مویشی ہلاک ہو گئے اور بچّے بھوکے مرنے لگے۔ پھر راوی نے پہلی روایت کے مطابق روایت کی اور اس روایت میں (حَوْلَنَا کی بجائے) حَوَالَیناَ کہا۔ راوی کہتے ہیں جس طرف بھی آپؐ اپنے ہاتھ سے اشارہ فرماتے (بادل) چھٹ جاتے یہاں تک کہ میں نے مدینہ کو (گول وسیع) میدان کی طرح دیکھا اور قناۃ وادی ایک مہینہ بہتی رہی اور کوئی بھی کسی سمت سے نہیں آیا مگر اس نے موسلا دھار بارش کا بتایا۔ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے لوگ آپؐ کے سامنے کھڑے ہوئے اور بلند آواز سے کہنے لگے اے اللہ کے نبیؐ! بارش نہیں ہو رہی، درخت سرخ ہو گئے اور جانور ہلاک ہو گئے۔ راوی نے پوری روایت بیان کی اور اس بارہ میں عبدالاعلیٰ کی ایک روایت یہ ہے پھر مدینہ سے بادل چھٹ گئے اور وہ اس کے اردگرد برسنے لگے اور مدینہ میں کوئی ایک قطرہ بھی نہ برستا تھا۔ پھر میں نے مدینہ کی طرف دیکھا اور وہ تاج (سے ڈھکے ہوئے سر) کی طرح تھا۔ ابو کریب کی روایت حضرت انسؓ سے اسی طرح مروی ہے مگر اس میں یہ بات زائد بیان کی کہ اللہ تعالیٰ نے بادلوں کو جمع کر دیا اور ہم رک گئے یہاں تک کہ میں نے ایک طاقت ور شخص کو فکر کرتے دیکھا کہ وہ اپنے گھر کیسے جائے گا۔ ہارون بن سعید الایلی کی روایت حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ ایک اعرابی رسول اللہﷺ کے پاس جمعہ کے دن آیا اور آپؐ منبر پر تھے۔ پھر راوی نے پوری روایت بیان کی اور اس میں یہ زائد بات بیان کی کہ بادل اس طرح چھٹتے دیکھا جس طرح وہ چادر ہے جب وہ لپیٹی جاتی ہے۔

صحیح مسلم 1485

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ أَصَابَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَطَرٌ قَالَ فَحَسَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ حَتَّى أَصَابَهُ مِنْ الْمَطَرِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ صَنَعْتَ هَذَا قَالَ لِأَنَّهُ حَدِيثُ عَهْدٍ بِرَبِّهِ تَعَالَى.

حضرت انسؓ کہتے ہیں ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے اور ہمیں بارش نے آ لیا۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اپنا کپڑا ہٹا دیا یہاں تک کہ آپؐ پر کچھ بارش پڑی۔ ہم نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے ایسا کس لئے کیا؟ آپؐ نے فرمایا کیونکہ یہ بلند و بالا رب کی طرف سے تازہ بتازہ آئی ہے۔

صحیح مسلم 1486

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ جَعْفَرٍ - وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ - عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا كَانَ يَوْمُ الرِّيحِ وَالْغَيْمِ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ أَقْبَلَ وَأَدْبَرَ فَإِذَا مَطَرَتْ سُرَّ بِهِ وَذَهَبَ عَنْهُ ذَلِكَ . قَالَتْ عَائِشَةُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ " إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ عَذَابًا سُلِّطَ عَلَى أُمَّتِي " . وَيَقُولُ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ " رَحْمَةٌ" .

عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے انہوں نے نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب آندھی یا بادل کا دن ہوتا تو رسول اللہ ﷺ کے چہرہ سے یہ معلوم ہو جاتا اور آپؐ سامنے تشریف لاتے اور واپس جاتے۔ پھر جب بارش برستی تو آپؐ اس سے خوش ہوتے اور آپؐ سے وہ (کیفیت) جاتی رہتی۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے (اس بارہ میں) آپؐ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا میں ڈرا کہ یہ کوئی عذاب نہ ہو جو میری امّت پر مسلط کیا گیا ہو۔ جب آپؐ بارش دیکھتے تو فرماتے یہ رحمت ہے۔

صحیح مسلم 1487

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ يُحَدِّثُنَا عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا عَصَفَتِ الرِّيحُ قَالَ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ " . قَالَتْ وَإِذَا تَخَيَّلَتِ السَّمَاءُ تَغَيَّرَ لَوْنُهُ وَخَرَجَ وَدَخَلَ وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ فَإِذَا مَطَرَتْ سُرِّيَ عَنْهُ فَعَرَفْتُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ . قَالَتْ عَائِشَةُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ " لَعَلَّهُ يَا عَائِشَةُ كَمَا قَالَ قَوْمُ عَادٍ { فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا} " .

نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جب آندھی چلتی تو نبی ﷺ کہتے اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی چاہتا ہوں اور اس کی خیر جو اس میں ہے اور وہ خیر جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور میں تجھ سے اس کے شرّ سے پناہ چاہتا ہوں اور اس کے شر سے جو اس میں ہے اور اس شر سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔ وہ فرماتی ہیں جب آسمان ابر آلود ہوتا تو آپؐ کا رنگ متغیر ہو جاتا اور کبھی باہر تشریف لے جاتے اور کبھی اندر تشریف لاتے اور آتے اور واپس جاتے۔ جب بارش برستی تو آپؐ کی یہ کیفیت دور ہو جاتی۔ میں آپؐ کے چہرے سے یہ پہچان گئی۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے آپؐ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اے عائشہ! کیا پتہ جیسے عاد کی قوم نے جب انہوں نے اُسے ایک بادل کی صورت میں دیکھا جو اُن کی وادیوں کی طرف بڑھ رہا تھا تو کہا یہ ایسا بادل ہے جو ہم پر بارش برسانے والا ہے۔ (الاحقاف: 25)

صحیح مسلم 1488

وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُسْتَجْمِعًا ضَاحِكًا حَتَّى أَرَى مِنْهُ لَهَوَاتِهِ إِنَّمَا كَانَ يَتَبَسَّمُ - قَالَتْ- وَكَانَ إِذَا رَأَى غَيْمًا أَوْ رِيحًا عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ . فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَى النَّاسَ إِذَا رَأَوُا الْغَيْمَ فَرِحُوا رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ فِيهِ الْمَطَرُ وَأَرَاكَ إِذَا رَأَيْتَهُ عَرَفْتُ فِي وَجْهِكَ الْكَرَاهِيَةَ قَالَتْ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَا يُؤَمِّنُني أَنْ يَكُونَ فِيهِ عَذَابٌ قَدْ عُذِّبَ قَوْمٌ بِالرِّيحِ وَقَدْ رَأَى قَوْمُ الْعَذَابَ فَقَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطَرُنَا

نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبیﷺ کو کبھی کھل کر اس طرح ہنستے نہیں دیکھا کہ مجھے آپؐ کا حلق نظر آئے بس آپؐ تبسم فرماتے تھے۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں اور جب آپؐ بادل یا آندھی دیکھتے آپؐ کے چہرہ سے معلوم ہو جاتا۔ انہوں (حضرت عائشہؓ) نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں لوگوں کو دیکھتی ہوں کہ جب بادل دیکھیں تو خوش ہوتے ہیں اس امید پر کہ اس سے بارش ہوگی اور میں آپؐ کو دیکھتی ہوں کہ جب آپؐ اسے دیکھتے ہیں تو میں آپؐ کے چہرے سے ناپسندیدگی پہچان لیتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں آپؐ نے فرمایا اے عائشہؓ مجھے کیا چیز اس سے امن دے سکتی ہے کہ اس (میں) کوئی عذاب ہو۔ ایک قوم کو آندھی سے عذاب دیا گیا تھا اور ایک قوم نے عذاب کو دیکھا تو کہا کہ یہ ایسا بادل ہے جو ہم پر بارش برسانے والا ہے۔ (الاحقاف: 25)

صحیح مسلم 1489

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " نُصِرْتُ بِالصَّبَا وَأُهْلِكَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ - يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ - كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مَسْعُودِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ .

حضرت ابن عباسؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا کہ میری مدد صبا کے ذریعہ کی گئی ہے اور قوم عاد کو دبور سے ہلاک کیا گیا۔

10 von 10 heute frei