کتاب 11: كتاب الجنائز

صحیح مسلم, حصہ 3

صحیح مسلم 1554

ابو سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے پوچھا میں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کتنے (کپڑوں) میں کفن دئیے گئے تھے؟ انہوں نے فرمایا تین سحولی کپڑوں میں۔

وَحَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ لَهَا فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ فِي ثَلاَثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1555

ام المؤمنین حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ جب رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی تو آپؐ پر یمنی چادر ڈالی گئی۔

وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنِي وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ سُجِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ مَاتَ بِثَوْبِ حِبَرَةٍ . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ سَوَاءً .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1556

حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا۔ آپؐ نے اپنے صحابہؓ میں سے ایک شخص کا ذکر فرمایا جو فوت ہوگیا تھا اور اسے معمولی سا کفن دے کر رات کو دفن کر دیا گیا تھا۔ نبیﷺ خفا ہوئے کہ رات کے وقت ایک شخص کو دفن کیا جائے یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے سوائے اس کے کہ انسان اس پر مجبور ہو جائے اور نبیﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو چاہیے کہ اسے اچھی طرح کفن دے۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ يَوْمًا فَذَكَرَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ فَكُفِّنَ فِي كَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ وَقُبِرَ لَيْلاً فَزَجَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهِ إِلاَّ أَنْ يُضْطَرَّ إِنْسَانٌ إِلَى ذَلِكَ وَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحَسِّنْ كَفَنَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1557

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جنازہ جلدی لے جاؤ۔ اگر تو وہ نیک ہے تو بھلائی ہی ہے _غالبًا آپؐ نے فرمایا_ جس کی طرف تم اسے آگے بھیجتے ہو اور اگر اس کے علاوہ ہے تو بُرائی ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اُتارتے ہو۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ فَإِنْ تَكُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ - لَعَلَّهُ قَالَ - تُقَدِّمُونَهَا عَلَيْهِ وَإِنْ تَكُنْ غَيْرَ ذَلِكَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ قَالَ لاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ رَفَعَ الْحَدِيثَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1558

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا۔ جنازہ جلدی لے جاؤ۔ اگر وہ نیک ہے تو تم اس کو بھلائی کے قریب کر دو گے۔ اگر کچھ اس کے علاوہ ہے تو شرّ ہے تم اسے اپنی گردنوں سے اتار دو گے۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ قَالَ هَارُونُ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ فَإِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَرَّبْتُمُوهَا إِلَى الْخَيْرِ وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ ذَلِكَ كَانَ شَرًّا تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1559

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو جنازے میں حاضر ہوا یہانتک کہ وہ (جنازہ) پڑھا گیا۔ اس کے لئے ایک قیراط ہے اور جو اس میں شریک ہوا یہانتک کہ وہ دفن کیا گیا اس کے لئے دو قیراط ہیں۔ پوچھا گیا دو قیراط کیا ہیں؟ فرمایا جیسے دو بڑے پہاڑ۔ حضرت ابن عمرؓ جنازہ پڑھنے کے بعد پھر چلے جاتے تھے۔ جب ان کو حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت پہنچی تو کہنے لگے ہم نے بہت قیراط ضائع کر دئیے۔ معمر کی روایت میں جو حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے حضرت ابوہریرہؓ نبیﷺ کے اس ارشاد کہ دو بڑے پہاڑوں کے الفاظ تک کا ذکر ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ذکر نہیں کیا اور عبدالاعلیٰ کی روایت میں (حَتّٰی تُدْفَنَ کی بجائے) حَتّٰی یُفْرَغَ مِنْھَا کے الفاظ ہیں اور عبدالرزاق کی عبارت میں حَتّٰی تُوْضَعَ فِی اللَّحْدِ کے الفاظ ہیں حضرت ابو ہریرہؓ سے دوسری روایت میں یہ ذکر ہے کہ جو (جنازہ کے) پیچھے جائے یہانتک کہ اُسے دفن کیا جائے۔ عقیل بن خالد کی روایت میں جو معمر کی روایت کے مطابق ہے حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے اس میں یہ الفاظ ہیں مَنِ اتَّبَعَھَا حَتّٰی تُدْفَنَ۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ - وَاللَّفْظُ لِهَارُونَ وَحَرْمَلَةَ - قَالَ هَارُونُ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ الأَعْرَجُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ " . قِيلَ وَمَا الْقِيرَاطَانِ قَالَ " مِثْلُ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيمَيْنِ " . انْتَهَى حَدِيثُ أَبِي الطَّاهِرِ وَزَادَ الآخَرَانِ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي عَلَيْهَا ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَلَمَّا بَلَغَهُ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَقَدْ ضَيَّعْنَا قَرَارِيطَ كَثِيرَةً . حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ كِلاَهُمَا عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم إِلَى قَوْلِهِ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيمَيْنِ . وَلَمْ يَذْكُرَا مَا بَعْدَهُ وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الأَعْلَى حَتَّى يُفْرَغَ مِنْهَا وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ حَدَّثَنِي رِجَالٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِ حَدِيثِ مَعْمَرٍ وَقَالَ " وَمَنِ اتَّبَعَهَا حَتَّى تُدْفَنَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1560

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جس نے کوئی جنازہ پڑھا مگر اس کے ساتھ نہ گیا اس کے لئے ایک قیراط ہے۔ اگر وہ اس کے ساتھ گیا تو اس کے لئے دو قیراط ہیں۔ عرض کیا گیا دو قیراط کیا ہیں؟ آپؐ نے فرمایا ان دونوں میں چھوٹا (قیراط) بھی احد کے برابر ہے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنِي سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ وَلَمْ يَتْبَعْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ فَإِنْ تَبِعَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ " . قِيلَ وَمَا الْقِيرَاطَانِ قَالَ " أَصْغَرُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1561

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے کوئی نمازِ جنازہ پڑھی تو اس کے لئے ایک قیراط ہے اور جو اس کے ساتھ گیا یہانتک کہ وہ (جنازہ) قبر میں رکھا گیا تو اس کے لئے دو قیراط ہیں۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا اے ابو ہریرہؓ قیراط کیا ہے؟ انہوں نے کہا احد کے برابر۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنِ اتَّبَعَهَا حَتَّى تُوضَعَ فِي الْقَبْرِ فَقِيرَاطَانِ " . قَالَ قُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ وَمَا الْقِيرَاطُ قَالَ " مِثْلُ أُحُدٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1562

نافع کہتے ہیں حضرت ابن عمرؓ سے کہا گیا کہ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ہے جو جنازہ کے ساتھ جاتا ہے اس کے لیے ایک قیراط کا اجر ہے۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا حضرت ابو ہریرہؓ نے ہم سے بہت سی روایات بیان کی ہیں۔ پھر انہوں نے حضرت عائشہؓ کی طرف (کسی کو) پیغام دے کر بھیجا اور ان سے پوچھا انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ کی تصدیق کی۔ اس پر حضرت ابن عمرؓ نے کہا ہم نے بہت سے قیراط (حاصل کرنے میں) کوتاہی کی۔

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ - يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ - حَدَّثَنَا نَافِعٌ قَالَ قِيلَ لاِبْنِ عُمَرَ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ مِنَ الأَجْرِ " . فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ أَكْثَرَ عَلَيْنَا أَبُو هُرَيْرَةَ . فَبَعَثَ إِلَى عَائِشَةَ فَسَأَلَهَا فَصَدَّقَتْ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ كَثِيرَةٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1563

داؤد بن عامر بن سعدؓ بن ابی وقاص نے اپنے والد سے بیان کیا کہ وہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ خباب صاحب مقصورہ آئے اور کہا اے عبداللہؓ بن عمر! کیا آپ نہیں سنتے جو حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا جو گھر سے جنازہ کے ساتھ نکلا اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ پھر اس کے ساتھ گیا یہانتک کہ دفن کیا گیا تو اس کے لئے دو قیراط اجر ہے۔ ہر قیراط احد کے برابر ہے اور جس نے اس کی نماز (جنازہ) پڑھی، پھر واپس چلا گیا تو اس کے لئے احد کے برابر ثواب ہے۔ حضرت ابن عمرؓ نے خباب کو حضرت عائشہؓ کی طرف بھجوایا کہ وہ ان سے حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت کے بارہ میں پوچھیں پھر آ کر انہیں بتائیں کہ حضرت عائشہؓ نے کیا کہا ہے۔ حضرت ابن عمرؓ مسجد کے کنکروں کی ایک مٹھی لے کر اپنے ہاتھ میں الٹ پلٹ کرنے لگے یہانتک کہ قاصد ان کی طرف واپس آیا۔ اور کہا کہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ نے درست کہا۔ حضرت ابن عمرؓ نے ان کنکریوں کو جو ان کے ہاتھ میں تھیں زمین پر پھینکا پھر کہا ہم نے بہت سے قیراطوں کے بارہ میں کوتاہی کی۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي حَيْوَةُ حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ دَاوُدَ بْنَ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِذْ طَلَعَ خَبَّابٌ صَاحِبُ الْمَقْصُورَةِ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَلاَ تَسْمَعُ مَا يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ خَرَجَ مَعَ جَنَازَةٍ مِنْ بَيْتِهَا وَصَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ تَبِعَهَا حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ مِنْ أَجْرٍ كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ كَانَ لَهُ مِنَ الأَجْرِ مِثْلُ أُحُدٍ " . فَأَرْسَلَ ابْنُ عُمَرَ خَبَّابًا إِلَى عَائِشَةَ يَسْأَلُهَا عَنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَيْهِ فَيُخْبِرُهُ مَا قَالَتْ وَأَخَذَ ابْنُ عُمَرَ قَبْضَةً مِنْ حَصَى الْمَسْجِدِ يُقَلِّبُهَا فِي يَدِهِ حَتَّى رَجَعَ إِلَيْهِ الرَّسُولُ فَقَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ صَدَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ . فَضَرَبَ ابْنُ عُمَرَ بِالْحَصَى الَّذِي كَانَ فِي يَدِهِ الأَرْضَ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ كَثِيرَةٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1564

رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے نمازِ جنازہ پڑھی اس کے لئے ایک قیراط ہے اور اگر وہ تدفین تک موجود رہا تو اس کے لئے دو قیراط ہیں۔ (اور) قیراط اُحد (پہاڑ) کے برابر ہے۔ سعید اور ہشام کی روایت میں ہے نبی ﷺ سے قیراط کے متعلق پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا احد کے برابر۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ فَإِنْ شَهِدَ دَفْنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ الْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ " . وَحَدَّثَنِي ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانٌ كُلُّهُمْ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ . وَفِي حَدِيثِ سَعِيدٍ وَهِشَامٍ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْقِيرَاطِ فَقَالَ " مِثْلُ أُحُدٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1565

حضرت عائشہؓ نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں آپؐ نے فرمایا کوئی بھی میّت نہیں جس پر مسلمانوں کی ایک جماعت نمازِ جنازہ پڑھے جو سو تک پہنچے اور وہ سب اس کی شفاعت کریں مگر اس کے بارہ میں ان کی شفاعت قبول ہوتی ہے۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ - رَضِيعِ عَائِشَةَ - عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ مَيِّتٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَبْلُغُونَ مِائَةً كُلُّهُمْ يَشْفَعُونَ لَهُ إِلاَّ شُفِّعُوا فِيهِ " . قَالَ فَحَدَّثْتُ بِهِ شُعَيْبَ بْنَ الْحَبْحَابِ فَقَالَ حَدَّثَنِي بِهِ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1566

حضرت عبداللہ بن عباسؓ کے بارہ میں روایت ہے کہ قُدید یا عسفان میں ان کا بیٹا فوت ہوگیا۔ انہوں نے کہا اے کُریب! دیکھو، اس (کے جنازہ) کے لئے کتنے لوگ جمع ہوئے ہیں؟ وہ کہتے ہیں میں باہر نکلا تو اس کے لئے کچھ لوگ جمع تھے۔ میں نے انہیں بتایا۔ انہوں نے کہا تم بتاؤ وہ چالیس ہوں گے؟ انہوں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا اس (جنازہ) کو باہر لاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کوئی بھی مسلمان شخص فوت نہیں ہوتا کہ چالیس افراد اس کی نمازِ جنازہ ادا کریں جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے مگر اللہ تعالیٰ اس کے بارہ میں ان کی شفاعت قبول کرتا ہے۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَالْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ السَّكُونِيُّ قَالَ الْوَلِيدُ حَدَّثَنِي وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ مَاتَ ابْنٌ لَهُ بِقُدَيْدٍ أَوْ بِعُسْفَانَ فَقَالَ يَا كُرَيْبُ انْظُرْ مَا اجْتَمَعَ لَهُ مِنَ النَّاسِ . قَالَ فَخَرَجْتُ فَإِذَا نَاسٌ قَدِ اجْتَمَعُوا لَهُ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ تَقُولُ هُمْ أَرْبَعُونَ قَالَ نَعَمْ . قَالَ أَخْرِجُوهُ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَمُوتُ فَيَقُومُ عَلَى جَنَازَتِهِ أَرْبَعُونَ رَجُلاً لاَ يُشْرِكُونَ بِاللَّهِ شَيْئًا إِلاَّ شَفَّعَهُمُ اللَّهُ فِيهِ " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَعْرُوفٍ عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1567

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک جنازہ گزرا۔ اس کی اچھی تعریف کی گئی اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا واجب ہو گئی۔ واجب ہو گئی۔ واجب ہو گئی۔ پھر ایک جنازہ گزرا۔ اس کی بُرائی بیان کی گئی۔ اس پر اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہو گئی۔ واجب ہو گئی۔ حضرت عمرؓ نے عرض کیا آپؐ پر میرے ماں باپ قربان ہوں ایک جنازہ گزرا، اس کی اچھی تعریف کی گئی تو آپؐ نے فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی پھر ایک جنازہ گزرا، اس کی بُرائی بیان کی گئی اور آپؐ نے فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کی تم نے اچھی تعریف کی اس کے لئے جنت واجب ہو گئی اور جس کی تم نے بُرائی بیان کی اس کے لئے آگ واجب ہو گئی۔ تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔ تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔ تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔ ایک روایت میں مُرَّ بِجَنَازَۃٍ کی بجائے مُرَّ عَلَی النَّبِیِّﷺ بِجَنَازَۃ کے الفاظ آئے ہیں۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ مُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرٌ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ " . وَمُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرٌّ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ " . قَالَ عُمَرُ فِدًى لَكَ أَبِي وَأُمِّي مُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا فَقُلْتَ وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ . وَمُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرٌّ فَقُلْتَ وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ خَيْرًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَمَنْ أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ شَرًّا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ " . وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ كِلاَهُمَا عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِجَنَازَةٍ . فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَتَمُّ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1568

حضرت ابو قتادہ بن ربعیؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا آپؐ نے فرمایا آرام پانے والا اور جس سے آرام پایا گیا۔ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! آرام پا گیا اور جس سے آرام پایا گیا سے کیا مراد ہے؟ آپؐ نے فرمایا مؤمن بندہ دنیا کی مشقت سے آرام پاتا ہے اور فاجر آدمی سے بندے اور ملک اور درخت اور جانور آرام پاتے ہیں۔ یحیٰ بن سعید کی روایت میں ہے کہ دنیا کی تکلیف اور مشقت سے اللہ کی رحمت کی طرف (جاکر) آرام پاتا ہے۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ بْنِ رِبْعِيٍّ أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُرَّ عَلَيْهِ بِجَنَازَةٍ فَقَالَ " مُسْتَرِيحٌ وَمُسْتَرَاحٌ مِنْهُ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْمُسْتَرِيحُ وَالْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ . فَقَالَ " الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ يَسْتَرِيحُ مِنْ نَصَبِ الدُّنْيَا وَالْعَبْدُ الْفَاجِرُ يَسْتَرِيحُ مِنْهُ الْعِبَادُ وَالْبِلاَدُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَفِي حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ " يَسْتَرِيحُ مِنْ أَذَى الدُّنْيَا وَنَصَبِهَا إِلَى رَحْمَةِ اللَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1569

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے لوگوں کو نجاشی کی موت کی خبر اسی دن دی جس دن اس کی وفات ہوئی۔ پھر آپؐ ان کو لے کر جنازہ گاہ کی طرف گئے اور (نمازِ جنازہ میں) چار تکبیریں کہیں ۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَعَى لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَخَرَجَ بِهِمْ إِلَى الْمُصَلَّى وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1570

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہمیں رسول اللہﷺ نے شاہِ حبشہ نجاشی کی وفات کی خبر اُسی دن دی جس دن وہ فوت ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا اپنے بھائی کے لئے مغفرت طلب کرو۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ انہیں حضرت ابو ہریرہؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے جنازہ گاہ میں ان کی صف بندی کروائی اور نماز جنازہ پڑھائی۔ آپؐ نے ان پر چار تکبیریں کہیں۔

وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ نَعَى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم النَّجَاشِيَ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ " اسْتَغْفِرُوا لأَخِيكُمْ " . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَفَّ بِهِمْ بِالْمُصَلَّى فَصَلَّى فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ . وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ كَرِوَايَةِ عُقَيْلٍ بِالإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1571

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اصحمہ نجاشی کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس پر چار تکبیریں کہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى عَلَى أَصْحَمَةَ النَّجَاشِيِّ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أربعًا

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1572

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا آج اللہ کا ایک صالح بندہ اصحمہؓ فوت ہو گیا ہے۔ تو آپؐ کھڑے ہوئے اور ہماری امامت کی اور ان کی نماز (جنازہ) پڑھائی۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَاتَ الْيَوْمَ عَبْدٌ لِلَّهِ صَالِحٌ أَصْحَمَةُ " . فَقَامَ فَأَمَّنَا وَصَلَّى عَلَيْهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1573

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تمہارا ایک بھائی فوت ہو گیا ہے۔ اٹھو اور اس کی نماز جنازہ پڑھو۔ راوی کہتے ہیں پھر ہم کھڑے ہوئے اور آپؐ نے ہماری دو صفیں بنائیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ح . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَخًا لَكُمْ قَدْ مَاتَ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ " . قَالَ فَقُمْنَا فَصَفَّنَا صَفَّيْنِ .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی