کتاب 12: كتاب الزكاة

صحیح مسلم, حصہ 2

صحیح مسلم 1632

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے صدقۃ الفطر کی ادائیگی کے بارہ میں حکم فرمایا کہ اسے لوگوں کے نمازِ (عید) پر جانے سے پہلے ادا کیا جائے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِإِخْرَاجِ زَكَاةِ الْفِطْرِ أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1633

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی بھی سونے یا چاندی کا مالک ہو اور اس میں سے اس کا حق ادا نہ کرے تو قیامت کے دن اس کے لئے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی پھر دوزخ کی آگ میں انہیں گرم کیا جائے گا پھر اس سے اس کے پہلو، پیشانی اور اس کی پیٹھ کو داغا جائے گا اور جب بھی یہ (تختیاں) ٹھنڈی ہو جائیں گی تو انہیں اس کے لئے دوبارہ (گرم) کیا جائے گا ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہوگی یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا پھر وہ اپنا رستہ دیکھے گا یا جنت کی طرف یا دوزخ کی طرف۔ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! اونٹوں کے بارہ میں (کیا حکم ہے)؟ آپؐ نے فرمایا نہ ہی اونٹوں والا جو اُن کا حق ادا نہ کرے اور ان کے حق میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پانی پلانے کے دن اس کا دودھ دوھا جائے۔ ہاں مگر جب قیامت کے دن اسے چٹیل میدان میں اوندھے منہ لٹایا جائے گا اور اس کے سارے اونٹ پوری تعداد میں جن میں سے ایک بچہ بھی کَم نہ ہوگا وہاں ہوں گے وہ اپنے پاؤں سے اسے روندیں گے اور اپنے منہ سے اسے کاٹیں گے جب بھی ان کی ایک قطار اس پر سے گزرے گی تو دوسری لوٹا دی جائے گی ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہوگی۔ یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔ پھر وہ اپنا رستہ دیکھے گا یا جنت یا دوزخ کی طرف۔ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! گایوں اور بھیڑ بکریوں کے بارہ میں؟ آپؐ نے فرمایا گایوں اور بکریوں کے مالک (بھی) جو ان کے حق ادا نہ کریں گے قیامت کے دن اسے چٹیل میدان میں اوندھے منہ لٹایا جائے گا اور وہ ان میں سے کچھ بھی کَم نہ پائے گا۔ ان میں نہ تو مڑے ہوئے سینگوں والی ہوں گی اور نہ بغیر سینگوں والی ہوں گی نہ ہی ٹوٹے ہوئے سینگوں والی ہوں گی۔ یہ سب اُسے اپنے سینگوں سے ماریں گی اور اپنے کُھروں سے روندیں گی اور جب بھی اُن میں سے ایک اس پر سے گذرے گی تو دوسری لوٹا دی جائے گی۔ اس دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔ یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔ پھر وہ اپنا رستہ دیکھے گا یا جنت کی طرف یا دوزخ کی طرف۔ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ اور گھوڑوں کے بارہ میں؟ آپؐ نے فرمایا گھوڑے تین قسم کے ہیں۔ ایک تو مالک کے لئے بوجھ ہیں دوسرے مالک کے لئے پردہ پوشی کا ذریعہ اور تیسرے مالک کے لئے اجر۔ جہاں تک اُن (گھوڑوں) کا تعلق ہے جو مالک کیلئے بوجھ ہیں انہیں آدمی ریاء، فخر اور مسلمانوں سے دُشمنی کے لئے باندھتا ہے تو یہ اس کے لئے بوجھ ہے۔ جہاں تک اُن (گھوڑوں) کا تعلق ہے جو اس کے لئے پردہ ہیں یہ وہ ہیں جنہیں آدمی نے اللہ کی راہ میں باندھا ہو اور پھر ان کی پشتوں اور گردنوں میں اللہ کے حق کو نہ بھولا ہو پس یہ اس کے لئے پردہ ہیں اور جہاں تک اُن (گھوڑوں) کا تعلق ہے جو اس کے لئے اجر کا باعث ہیں یہ وہ ہیں جنہیں مالک نے اللہ کی راہ میں مسلمانوں کے لئے کسی چراہ گاہ یا باغ میں باندھا ہو پس جتنا بھی وہ اس چراگاہ یا باغ میں سے کھائیں گے اس کے لئے اتنی نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور ان کی لید اور پیشاب کے عوض بھی اس کے لئے نیکیا ں لکھ دی جائیں گی اور اگر وہ رسی تڑوا کر ایک یا دو گھاٹیاں طے کرے تو ان کے قدموں کے نشانات اور لید کے برابر اللہ اس کے لئے نیکیاں لکھ دے گا اور اگر اس کا مالک اسے لے کر کسی نہر پر سے گذرے اور وہ اس سے پانی پی لے جبکہ اس کا ارادہ پانی پلانے کا نہ ہو تو بقدر ان کے پانی پینے کے اللہ اس کے لئے نیکیاں لکھ دے گا۔ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! اور گدھوں کے بارہ؟ آپؐ نے فرمایا گدھوں کے بارہ میں کچھ نازل نہیں کیا گیا سوائے اس کے کہ یہ ایک جامع آیت۔ فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہُ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَرَہُ (الزلزال: 8، 9) یعنی جو کوئی ذرہ بھر بھی نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا اور جو کوئی ذرہ بھر بھی شر کا مرتکب ہوگا وہ اسے دیکھ لے گا۔ ایک اور روایت میں مَا مِنْ صَاحِبِ اِبِلٍ یُؤَدِّیْ حَقَّھَا کے الفاظ ہیں جبکہ مِنْھَا حَقَّھَا کے الفاظ نہیں ہیں جبکہ لَا یَفْقِدُ مِنْھَا فَصِیْلًا وَاحِدًا کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے یُکْوٰی بِھَا جَنْبَاہُ وَجَبْہَتُہُ وَظَھْرُہُ۔

وَحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ - يَعْنِي ابْنَ مَيْسَرَةَ الصَّنْعَانِيَّ - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ أَبَا صَالِحٍ ذَكْوَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ صَاحِبِ ذَهَبٍ وَلاَ فِضَّةٍ لاَ يُؤَدِّي مِنْهَا حَقَّهَا إِلاَّ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ صُفِّحَتْ لَهُ صَفَائِحَ مِنْ نَارٍ فَأُحْمِيَ عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَيُكْوَى بِهَا جَنْبُهُ وَجَبِينُهُ وَظَهْرُهُ كُلَّمَا بَرَدَتْ أُعِيدَتْ لَهُ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْعِبَادِ فَيُرَى سَبِيلُهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالإِبِلُ قَالَ " وَلاَ صَاحِبُ إِبِلٍ لاَ يُؤَدِّي مِنْهَا حَقَّهَا وَمِنْ حَقِّهَا حَلَبُهَا يَوْمَ وِرْدِهَا إِلاَّ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ بُطِحَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ أَوْفَرَ مَا كَانَتْ لاَ يَفْقِدُ مِنَهَا فَصِيلاً وَاحِدًا تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا وَتَعَضُّهُ بِأَفْوَاهِهَا كُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ أُولاَهَا رُدَّ عَلَيْهِ أُخْرَاهَا فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْعِبَادِ فَيُرَى سَبِيلُهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالْبَقَرُ وَالْغَنَمُ قَالَ " وَلاَ صَاحِبُ بَقَرٍ وَلاَ غَنَمٍ لاَ يُؤَدِّي مِنْهَا حَقَّهَا إِلاَّ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ بُطِحَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ لاَ يَفْقِدُ مِنْهَا شَيْئًا لَيْسَ فِيهَا عَقْصَاءُ وَلاَ جَلْحَاءُ وَلاَ عَضْبَاءُ تَنْطِحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلاَفِهَا كُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ أُولاَهَا رُدَّ عَلَيْهِ أُخْرَاهَا فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْعِبَادِ فَيُرَى سَبِيلُهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالْخَيْلُ قَالَ " الْخَيْلُ ثَلاَثَةٌ هِيَ لِرَجُلٍ وِزْرٌ وَهِيَ لِرَجُلٍ سِتْرٌ وَهِيَ لِرَجُلٍ أَجْرٌ فَأَمَّا الَّتِي هِيَ لَهُ وِزْرٌ فَرَجُلٌ رَبَطَهَا رِيَاءً وَفَخْرًا وَنِوَاءً عَلَى أَهْلِ الإِسْلاَمِ فَهِيَ لَهُ وِزْرٌ وَأَمَّا الَّتِي هِيَ لَهُ سِتْرٌ فَرَجُلٌ رَبَطَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ لَمْ يَنْسَ حَقَّ اللَّهِ فِي ظُهُورِهَا وَلاَ رِقَابِهَا فَهِيَ لَهُ سِتْرٌ وَأَمَّا الَّتِي هِيَ لَهُ أَجْرٌ فَرَجُلٌ رَبَطَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لأَهْلِ الإِسْلاَمِ فِي مَرْجٍ وَرَوْضَةٍ فَمَا أَكَلَتْ مِنْ ذَلِكَ الْمَرْجِ أَوِ الرَّوْضَةِ مِنْ شَىْءٍ إِلاَّ كُتِبَ لَهُ عَدَدَ مَا أَكَلَتْ حَسَنَاتٌ وَكُتِبَ لَهُ عَدَدَ أَرْوَاثِهَا وَأَبْوَالِهَا حَسَنَاتٌ وَلاَ تَقْطَعُ طِوَلَهَا فَاسْتَنَّتْ شَرَفًا أَوْ شَرَفَيْنِ إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَدَدَ آثَارِهَا وَأَرْوَاثِهَا حَسَنَاتٍ وَلاَ مَرَّ بِهَا صَاحِبُهَا عَلَى نَهْرٍ فَشَرِبَتْ مِنْهُ وَلاَ يُرِيدُ أَنْ يَسْقِيَهَا إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَدَدَ مَا شَرِبَتْ حَسَنَاتٍ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالْحُمُرُ قَالَ " مَا أُنْزِلَ عَلَىَّ فِي الْحُمُرِ شَىْءٌ إِلاَّ هَذِهِ الآيَةُ الْفَاذَّةُ الْجَامِعَةُ { فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ }-{ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ} " . وَحَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمَعْنَى حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَى آخِرِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لاَ يُؤَدِّي حَقَّهَا " . وَلَمْ يَقُلْ " مِنْهَا حَقَّهَا " . وَذَكَرَ فِيهِ " لاَ يَفْقِدُ مِنْهَا فَصِيلاً وَاحِدًا " . وَقَالَ " يُكْوَى بِهَا جَنْبَاهُ وَجَبْهَتُهُ وَظَهْرُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1634

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو خزانہ کا مالک اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں دیتا اس کے مال کو جہنم کی آگ میں تپا کر اس کے تختے بنائیں جائیں گے جن سے اس کے پہلوؤں اور پیشانی کو داغا جائے گا یہاں تک کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر دے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔ پھر وہ اپنا رستہ دیکھے گا یا جنت کی طرف یا دوزخ کی طرف۔ اور اونٹوں کا مالک بھی جو ان کی زکوٰۃ ادا نہ کرے تو اُسے ان کے لئے چٹیل میدان میں اوندھے منہ لٹایا جائے گا اور وہ سارے کے سارے اس پر ادھر سے ادھر دوڑیں گے۔ جب بھی اس پر سے آخری اونٹ گزرے گا تو پہلا واپس لایا جائے گا یہاں تک کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر دے گا ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔ پھر وہ اپنا رستہ دیکھے گا یا جنت کی طرف یا دوزخ کی طرف۔ اور بھیڑ بکریوں کا مالک جو اُن کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا ان کے لئے اسے ایک چٹیل میدان میں اوندھے منہ لٹایا جائے گا وہ ساری کی ساری اپنے کھروں سے اسے روندیں گی۔ اور اسے اپنے سینگوں سے ماریں گی ان میں نہ تو کوئی مڑے ہوئے سینگوں والی ہوگی نہ ہی بغیر سینگوں کے۔ جب بھی اس پر سے آخری گذرے گی تو پہلی کو اس پر سے واپس لایا جائے گا یہاں تک کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر دے گا ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے جو تم شمار کرتے ہو۔ پھر وہ اپنا رستہ دیکھے گا یا جنت کی طرف یا دوزخ کی طرف۔ سہیل کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ آپؐ نے گائیوں کا ذکر کیا یا نہیں۔ انہوں نے عرض کیا اور یا رسولؐ اللہ اور گھوڑوں کے بارہ میں؟ آپؐ نے فرمایا خیر گھوڑوں کی پیشانیوں میں ہے {یا سہیل کو شک ہے} کہ فرمایا کہ گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر بندھی ہوئی ہے قیامت کے دن تک۔ گھوڑے تین قسم کے ہیں پس یہ کسی آدمی کے لئے اجر کسی آدمی کیلئے ستر (پردہ پوشی) اور کسی آدمی کیلئے بوجھ ہیں۔ جس کے لئے یہ اجر ہیں وہ شخص انہیں اللہ کی راہ میں رکھتا ہے اور تیار کرتا ہے۔ پس ان کے پیٹ میں جو چیز بھی جاتی ہے اللہ اس کے لئے اس کا اجر لکھ دیتا ہے اگر وہ انہیں کسی چراگاہ میں چراتا ہے تو جو کچھ وہ چرتے ہیں اللہ اس کا اجر اس کے لئے لکھ دیتا ہے۔ اور اگر وہ اسے کسی نہر سے پانی پلائے تو پانی کے ہر قطرہ کے عوض جو اس کے پیٹ میں جاتا ہے اس کے لئے اجر ہوتا ہے یہاں تک کہ آپؐ نے ان کے پیشاب اور لید کے عوض بھی اجر کا ذکر فرمایا (اور فرمایا) اگر وہ ایک یا دو گھاٹیاں عبور کریں تو اس کے ہر قدم کے عوض جو وہ اُٹھاتا ہے اس کے لئے اجر لکھ دیا جاتا ہے اور جس شخص کے لئے یہ ستر (پردہ پوشی) ہیں یہ وہ شخص ہے جو انہیں اعزاز اور زینت کے طور پر رکھتا ہے اور وہ ان کی تکلیف و آرام (کے وقت) ان کی پیٹھ اور ان کے پیٹ کا حق نہیں بھولتا۔ اور وہ شخص جس کے لئے یہ بوجھ ہیں وہ ہے جو انہیں تکبر اور غرور فخر و مباہات اور لوگوں کو دکھانے کے لئے رکھتا ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس پر وہ بوجھ ہیں۔ انہوں نے عرض کیا: گدھوں کے بارہ میں یا رسول اللہ؟ آپؐ نے فرمایا اس بارہ میں اللہ نے مجھ پر کچھ نازل نہیں کیا سوائے اس کے کہ یہ ایک جامع آیت ہے۔ فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہُ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہُ (الزلزال: 8، 9) یعنی جو کوئی ذرہ بھر بھی نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا اور جو کوئی ذرہ بھر بھی شر کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا۔ ایک دوسری روایت میں عَقْصَائَ کی جگہ عَضْبَاء کے لفظ ہیں اور اسی طرح فَیُکْوٰی بِھَا جَنْبُہُ وُظَھْرُہُ کا ذکر ہے یعنی اس کا پہلو اور اس کی پیٹھ داغی جائے گی لیکن جَبِیْنُہُ کا ذکر نہیں۔ ایک اور روایت حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب کوئی آدمی اللہ کا حق یا اپنے اونٹوں پر زکوٰۃ نہیں دے گا۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الأُمَوِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ صَاحِبِ كَنْزٍ لاَ يُؤَدِّي زَكَاتَهُ إِلاَّ أُحْمِيَ عَلَيْهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَيُجْعَلُ صَفَائِحَ فَيُكْوَى بِهَا جَنْبَاهُ وَجَبِينُهُ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَ عِبَادِهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ثُمَّ يُرَى سَبِيلَهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ وَمَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لاَ يُؤَدِّي زَكَاتَهَا إِلاَّ بُطِحَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ كَأَوْفَرِ مَا كَانَتْ تَسْتَنُّ عَلَيْهِ كُلَّمَا مَضَى عَلَيْهِ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عَلَيْهِ أُولاَهَا حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَ عِبَادِهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ثُمَّ يُرَى سَبِيلَهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ وَمَا مِنْ صَاحِبِ غَنَمٍ لاَ يُؤَدِّي زَكَاتَهَا إِلاَّ بُطِحَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ كَأَوْفَرِ مَا كَانَتْ فَتَطَؤُهُ بِأَظْلاَفِهَا وَتَنْطِحُهُ بِقُرُونِهَا لَيْسَ فِيهَا عَقْصَاءُ وَلاَ جَلْحَاءُ كُلَّمَا مَضَى عَلَيْهِ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عَلَيْهِ أُولاَهَا حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَ عِبَادِهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ثُمَّ يُرَى سَبِيلَهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ " . قَالَ سُهَيْلٌ فَلاَ أَدْرِي أَذَكَرَ الْبَقَرَ أَمْ لاَ . قَالُوا فَالْخَيْلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا - أَوْ قَالَ - الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا - قَالَ سُهَيْلٌ أَنَا أَشُكُّ - الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْخَيْلُ ثَلاَثَةٌ فَهْىَ لِرَجُلٍ أَجْرٌ وَلِرَجُلٍ سِتْرٌ وَلِرَجُلٍ وِزْرٌ فَأَمَّا الَّتِي هِيَ لَهُ أَجْرٌ فَالرَّجُلُ يَتَّخِذُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَيُعِدُّهَا لَهُ فَلاَ تُغَيِّبُ شَيْئًا فِي بُطُونِهَا إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرًا وَلَوْ رَعَاهَا فِي مَرْجٍ مَا أَكَلَتْ مِنْ شَىْءٍ إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا أَجْرًا وَلَوْ سَقَاهَا مِنْ نَهْرٍ كَانَ لَهُ بِكُلِّ قَطْرَةٍ تُغَيِّبُهَا فِي بُطُونِهَا أَجْرٌ - حَتَّى ذَكَرَ الأَجْرَ فِي أَبْوَالِهَا وَأَرْوَاثِهَا - وَلَوِ اسْتَنَّتْ شَرَفًا أَوْ شَرَفَيْنِ كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خَطْوَةٍ تَخْطُوهَا أَجْرٌ وَأَمَّا الَّذِي هِيَ لَهُ سِتْرٌ فَالرَّجُلُ يَتَّخِذُهَا تَكَرُّمًا وَتَجَمُّلاً وَلاَ يَنْسَى حَقَّ ظُهُورِهَا وَبُطُونِهَا فِي عُسْرِهَا وَيُسْرِهَا وَأَمَّا الَّذِي عَلَيْهِ وِزْرٌ فَالَّذِي يَتَّخِذُهَا أَشَرًا وَبَطَرًا وَبَذَخًا وَرِيَاءَ النَّاسِ فَذَاكَ الَّذِي هِيَ عَلَيْهِ وِزْرٌ " . قَالُوا فَالْحُمُرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَىَّ فِيهَا شَيْئًا إِلاَّ هَذِهِ الآيَةَ الْجَامِعَةَ الْفَاذَّةَ { فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ }-{ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ} " . وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ - عَنْ سُهَيْلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ بَدَلَ عَقْصَاءُ عَضْبَاءُ وَقَالَ " فَيُكْوَى بِهَا جَنْبُهُ وَظَهْرُهُ " . وَلَمْ يَذْكُرْ جَبِينُهُ . وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ عَنْ ذَكْوَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِذَا لَمْ يُؤَدِّ الْمَرْءُ حَقَّ اللَّهِ أَوِ الصَّدَقَةَ فِي إِبِلِهِ " . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1635

حضرت جابر بن عبد اللہ انصاریؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی بھی اونٹوں والا جو اُن کا حق ادا نہیں کرتا قیامت کے دن وہ (اونٹ) اپنی زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں گے اور وہ ان کے سامنے چٹیل میدان میں بیٹھے گا اور وہ اپنے پاؤں اور کھروں سے اسے روندیں گے اور کوئی گائیوں والا جو ان کا حق ادا نہیں کرتا قیامت کے دن وہ (گائیاں) اپنی زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں گی پھر وہ چٹیل میدان میں ان کے سامنے بیٹھے گا۔ وہ اسے اپنے سینگ ماریں گی اور اپنے پاؤں تلے روندیں گی۔ اور نہ کوئی بھیڑ بکری والا جو ان کا حق ادا نہیں کرتا قیامت کے دن وہ اپنی زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں گی۔ وہ ان کے سامنے ایک چٹیل میدان میں بیٹھے گا پھر وہ اسے اپنے سینگ ماریں گی اور اپنے کھروں تلے روندیں گی۔ ان میں نہ تو کوئی بغیر سینگ کے ہوگی نہ ٹوٹے سینگ والی اور کوئی خزانہ کا مالک جو اس کا حق ادا نہیں کرتا قیامت کے دن اس کا خزانہ ایک گنجے سانپ کی صورت میں آئے گا اور منہ کھولے ہوئے اس کا پیچھا کرے گا جب وہ (سانپ) اس کے پاس آئے گا تو وہ (مالک) اس سے بھاگے گا تب وہ سانپ اسے آواز دے گا کہ اپنا خزانہ لے لو جو تم نے چھپا رکھا تھا مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ جب وہ مالک دیکھے گا کہ اس سے کوئی چارہ نہیں ہے تو وہ اپنا ہاتھ اس (سانپ) کے منہ میں ڈال دے گا تو وہ اسے سانڈ کی طرح دانتوں میں چبا ڈالے گا۔ ابو الزبیر کہتے ہیں کہ میں نے عبید بن عمیر کو یہی بات کہتے ہوئے سنا اور ہم نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے اس بارہ میں پوچھا تو انہوں نے بھی عبید بن عمیر جیسی بات کہی۔ ابو الزبیر کہتے ہیں کہ میں نے عبید بن عمیر کو یہ بات کہتے ہوئے سنا کہ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ اونٹوں کا کیا حق ہے؟ آپؐ نے فرمایا پانی پر ان کا دودھ دوہنا اور اُن کا ڈول عاریۃً دینا اور ان کا نر اونٹ عاریۃً دینا اور ان کا دودھیل جانور عاریۃً دینا اور اللہ کی راہ میں ان پر سواری کرانا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لاَ يَفْعَلُ فِيهَا حَقَّهَا إِلاَّ جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ قَطُّ وَقَعَدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَسْتَنُّ عَلَيْهِ بِقَوَائِمِهَا وَأَخْفَافِهَا وَلاَ صَاحِبِ بَقَرٍ لاَ يَفْعَلُ فِيهَا حَقَّهَا إِلاَّ جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ وَقَعَدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَنْطِحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِقَوَائِمِهَا وَلاَ صَاحِبِ غَنَمٍ لاَ يَفْعَلُ فِيهَا حَقَّهَا إِلاَّ جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ وَقَعَدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَنْطِحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلاَفِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلاَ مُنْكَسِرٌ قَرْنُهَا وَلاَ صَاحِبِ كَنْزٍ لاَ يَفْعَلُ فِيهِ حَقَّهُ إِلاَّ جَاءَ كَنْزُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَتْبَعُهُ فَاتِحًا فَاهُ فَإِذَا أَتَاهُ فَرَّ مِنْهُ فَيُنَادِيهِ خُذْ كَنْزَكَ الَّذِي خَبَأْتَهُ فَأَنَا عَنْهُ غَنِيٌّ فَإِذَا رَأَى أَنْ لاَ بُدَّ مِنْهُ سَلَكَ يَدَهُ فِي فِيهِ فَيَقْضَمُهَا قَضْمَ الْفَحْلِ " . قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ هَذَا الْقَوْلَ ثُمَّ سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ . وَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا حَقُّ الإِبِلِ قَالَ " حَلَبُهَا عَلَى الْمَاءِ وَإِعَارَةُ دَلْوِهَا وَإِعَارَةُ فَحْلِهَا وَمَنِيحَتُهَا وَحَمْلٌ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1636

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ کوئی بھی اونٹوں گائیوں اور بھیڑ بکریوں والا جو ان کا حق ادا نہیں کرتا اسے قیامت کے دن ایک چٹیل میدان میں ان کے سامنے بٹھایا جائے گا اور کھروں والے اسے اپنے کھروں تلے روندیں گے اور سینگوں والے اسے اپنے سینگ ماریں گے۔ اس دن ان میں کوئی بغیر سینگ اور ٹوٹے سینگوں والی نہ ہوگی۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ان کا کیا حق ہے؟ فرمایا ان کے نر اونٹ کو نسل کشی کے لئے چھوڑنا۔ عاریۃً اس کا ڈول دینا، دودھیل جانور عطیہ دینا اور پانی پر ان کا دودھ دوہنا اور اللہ کی راہ میں اس پر سواری کروانا اور کوئی دولت مند جو اس (مال) کی زکوٰۃ نہیں دیتا وہ (مال) قیامت کے دن ایک گنجے سانپ (کی صورت) میں تبدیل ہو جائے گا اور اپنے مالک کا جہاں کہیں وہ جائے گا پیچھا کرے گا اور وہ (مالک) اس سے بھاگے گا اور کہا جائے گا یہ تیرا مال ہے جس میں تو بخل کرتا تھا پس جب وہ دیکھے گا کہ اب کوئی چارہ نہیں تو وہ اپنا ہاتھ اس کے منہ میں داخل کر دے گا اور وہ اسے اونٹ کے چبانے کی طرح چبانے لگے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ وَلاَ بَقَرٍ وَلاَ غَنَمٍ لاَ يُؤَدِّي حَقَّهَا إِلاَّ أُقْعِدَ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَطَؤُهُ ذَاتُ الظِّلْفِ بِظِلْفِهَا وَتَنْطِحُهُ ذَاتُ الْقَرْنِ بِقَرْنِهَا لَيْسَ فِيهَا يَوْمَئِذٍ جَمَّاءُ وَلاَ مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ " . قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا حَقُّهَا قَالَ " إِطْرَاقُ فَحْلِهَا وَإِعَارَةُ دَلْوِهَا وَمَنِيحَتُهَا وَحَلَبُهَا عَلَى الْمَاءِ وَحَمْلٌ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلاَ مِنْ صَاحِبِ مَالٍ لاَ يُؤَدِّي زَكَاتَهُ إِلاَّ تَحَوَّلَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَتْبَعُ صَاحِبَهُ حَيْثُمَا ذَهَبَ وَهُوَ يَفِرُّ مِنْهُ وَيُقَالُ هَذَا مَالُكَ الَّذِي كُنْتَ تَبْخَلُ بِهِ فَإِذَا رَأَى أَنَّهُ لاَ بُدَّ مِنْهُ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي فِيهِ فَجَعَلَ يَقْضَمُهَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1637

حضرت جریر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے کہ کچھ بدوی لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ بعض زکوٰۃ وصول کرنے والے ہمارے پاس آتے ہیں اور ہماری حق تلفی کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اپنے زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو راضی کرو۔ جریر کہتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات سنی ہے کوئی زکوٰۃ وصول کرنے والا میرے پاس سے واپس نہیں گیا مگر وہ مجھ سے راضی تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هِلاَلٍ الْعَبْسِيُّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ نَاسٌ مِنَ الأَعْرَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا إِنَّ نَاسًا مِنَ الْمُصَدِّقِينَ يَأْتُونَنَا فَيَظْلِمُونَنَا . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ارْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ " . قَالَ جَرِيرٌ مَا صَدَرَ عَنِّي مُصَدِّقٌ مُنْذُ سَمِعْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ وَهُوَ عَنِّي رَاضٍ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ كُلُّهُمْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1638

حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ میں نبی ﷺ کے پاس گیا اور آپؐ کعبہ کے سایہ میں تشریف فرما تھے۔ جب آپؐ نے مجھے دیکھا تو فرمایا ربِ کعبہ کی قسم! وہ بہت گھاٹے میں ہیں۔ (حضرت ابوذرؓ) کہتے ہیں میں آیا اور بیٹھ گیا اور بیٹھتے ہی کھڑا ہوگیا۔ میں نے عرض کیا یارسولؐ اللہ! میرے ماں باپ آپؐ پر قربان ہوں وہ کون ہیں؟ آپؐ نے فرمایا وہ بڑے بڑے مالدار ہیں سوائے اس کے جس نے اس طرح اور اس طرح اور اس طرح دیا اپنے آگے اور اپنے پیچھے اپنے دائیں اور اپنے بائیں لیکن وہ بہت تھوڑے ہیں۔ کوئی اونٹوں گائیوں اور بکریوں والا جو ان کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا (اس کے جانور) قیامت کے دن اس حالت میں آئیں گے جب وہ سب سے بڑے اور فربہ تھے۔ وہ اسے اپنے سینگوں سے ماریں گے اور اپنے کھروں تلے روندیں گے جب بھی اس پر سے دوسری گزر جائے گی تو پہلی اس پر لوٹ آئے گی یہانتک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔ حضرت ابوذرؓ سے ایک اور روایت ہے کہ میں نبی ﷺ کے پاس گیا آپؐ کعبہ کے سایہ میں تشریف فرما تھے۔ پھر انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے فرمایا سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے زمین پر کوئی آدمی ایسا نہیں جو مر جائے اور اونٹ گائیاں اور بکریاں چھوڑ جائے جن کی اس نے زکوٰۃ ادا نہ کی ہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ . فَلَمَّا رَآنِي قَالَ " هُمُ الأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ " . قَالَ فَجِئْتُ حَتَّى جَلَسْتُ فَلَمْ أَتَقَارَّ أَنْ قُمْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي مَنْ هُمْ قَالَ " هُمُ الأَكْثَرُونَ أَمْوَالاً إِلاَّ مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا - مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ - وَقَلِيلٌ مَا هُمْ مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ وَلاَ بَقَرٍ وَلاَ غَنَمٍ لاَ يُؤَدِّي زَكَاتَهَا إِلاَّ جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا كَانَتْ وَأَسْمَنَهُ تَنْطِحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلاَفِهَا كُلَّمَا نَفِدَتْ أُخْرَاهَا عَادَتْ عَلَيْهِ أُولاَهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ الْمَعْرُورِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ وَكِيعٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا عَلَى الأَرْضِ رَجُلٌ يَمُوتُ فَيَدَعُ إِبِلاً أَوْ بَقَرًا أَوْ غَنَمًا لَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1639

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ میرے لئے یہ بات خوشی کا موجب نہیں کہ میرے پاس احد (پہاڑ) جتنا سونا ہو اور مجھ پر تیسری رات آئے کہ میرے پاس ایک بھی دینار ہو سوائے اس دینار کے جسے میں اپنے قرض (کی ادائیگی) کے لئے محفوظ رکھ لوں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلاَّمٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ - يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا تَأْتِي عَلَىَّ ثَالِثَةٌ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ إِلاَّ دِينَارٌ أُرْصِدُهُ لِدَيْنٍ عَلَىَّ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1640

حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ میں شام کے وقت نبیﷺ کے ساتھ مدینہ کی پتھریلی زمین میں چل رہا تھا اور ہم احد (پہاڑ) کی طرف دیکھ رہے تھے۔ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا اے ابو ذرؓ ! وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا لبیک یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا میں پسند نہیں کروں گا کہ یہ احد میرے پاس سونے کا ہواور تیسری رات تک اس میں سے ایک دینار بھی میرے پاس رہے سوائے اس دینار کے جو میں قرض (کی ادائیگی) کے لئے بچا رکھوں، ہاں مگر یہ کہ میں اسے اللہ کے بندوں کو اس طرح دوں (اور آپؐ نے) اوک بناتے ہوئے اپنے سامنے اور اس طرح اپنے دائیں اور اس طرح اپنے بائیں اشارہ کیا۔ وہ کہتے ہیں پھر ہم چلے تو آپؐ نے فرمایا اے ابوذرؓ ! وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا لبیک یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا یقینا زیادہ مال والے قیامت کے دن بہت کم مال والے ہوں گے سوائے جو اس اس طرح اور اس طرح اور اس طرح کرے ویسے ہی جیسے آپؐ نے پہلی دفعہ کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں پھر ہم چلے آپؐ نے فرمایا اے ابو ذرؓ ! جب تک میں تمہارے پاس نہ آجاؤں جہاں ہو وہیں رہو۔ وہ کہتے ہیں پھر آپؐ چلے یہاں تک کہ مجھ سے اوجھل ہوگئے وہ کہتے ہیں میں نے کچھ شور سنا کچھ آواز سنی۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کہ شاید آپ کو کوئی بات پیش آگئی ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے ارادہ کیا کہ میں پیچھے جاؤں وہ کہتے ہیں پھر مجھے آپؐ کی وہ بات یاد آگئی کہ تم اس وقت تک اپنی جگہ سے نہ ہٹنا جب تک میں تمہارے پاس نہ آجاؤں۔ وہ کہتے ہیں میں نے آپؐ کا انتظار کیا اور جب آپؐ تشریف لائے تو میں نے آپؐ سے اس کا ذکر کیا جو میں نے سنا تھا۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے فرمایا وہ جبرائیل تھے وہ میرے پاس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی امت میں سے جو اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کچھ بھی شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا خواہ وہ زنا کر چکا ہو یا چوری کر چکا ہو؟ فرمایا خواہ وہ زنا کر چکا ہو یا چوری کر چکا ہو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ كُلُّهُمْ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ - عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَرَّةِ الْمَدِينَةِ عِشَاءً وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَى أُحُدٍ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا ذَرٍّ " . قَالَ قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " مَا أُحِبُّ أَنَّ أُحُدًا ذَاكَ عِنْدِي ذَهَبٌ أَمْسَى ثَالِثَةً عِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ إِلاَّ دِينَارًا أُرْصِدُهُ لِدَيْنٍ إِلاَّ أَنْ أَقُولَ بِهِ فِي عِبَادِ اللَّهِ هَكَذَا - حَثَا بَيْنَ يَدَيْهِ - وَهَكَذَا - عَنْ يَمِينِهِ - وَهَكَذَا - عَنْ شِمَالِهِ " . قَالَ ثُمَّ مَشَيْنَا فَقَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ " . قَالَ قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " إِنَّ الأَكْثَرِينَ هُمُ الأَقَلُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلاَّ مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا " . مِثْلَ مَا صَنَعَ فِي الْمَرَّةِ الأُولَى قَالَ ثُمَّ مَشَيْنَا قَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ كَمَا أَنْتَ حَتَّى آتِيَكَ " . قَالَ فَانْطَلَقَ حَتَّى تَوَارَى عَنِّي - قَالَ - سَمِعْتُ لَغَطًا وَسَمِعْتُ صَوْتًا - قَالَ - فَقُلْتُ لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عُرِضَ لَهُ - قَالَ - فَهَمَمْتُ أَنْ أَتَّبِعَهُ قَالَ ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَهُ " لاَ تَبْرَحْ حَتَّى آتِيَكَ " . قَالَ فَانْتَظَرْتُهُ فَلَمَّا جَاءَ ذَكَرْتُ لَهُ الَّذِي سَمِعْتُ - قَالَ - فَقَالَ " ذَاكَ جِبْرِيلُ أَتَانِي فَقَالَ مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِكَ لاَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ " . قَالَ قُلْتُ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ " وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1641

حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ میں ایک رات باہر نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہﷺ اکیلے تشریف لے جا رہے ہیں اور آپؐ کے ساتھ کوئی آدمی (بھی) نہیں۔ وہ کہتے ہیں مجھے خیال آیا کہ شاید آپؐ ناپسند کرتے ہیں کہ کوئی آپؐ کے ساتھ چلے۔ وہ کہتے ہیں میں چاند کے سائے میں چلنے لگا۔ پھر آپؐ نے توجہ فرمائی اور مجھے دیکھ لیا اور فرمایا کون ہے؟ میں نے عرض کیا ابوذر! اللہ مجھے آپؐ پر فدا کرے۔ آپؐ نے فرمایا اے ابوذر! ادھر آؤ۔ وہ کہتے ہیں میں کچھ وقت تک آپؐ کے ساتھ چلا پھر آپؐ نے فرمایا یقینا زیادہ مال والے قیامت کے دن بہت کم مال والے ہوں گے سوائے اس کے جسے اللہ مال عطا کرے اور وہ اس میں سے اپنے دائیں اور بائیں آگے اور پیچھے خرچ کرے اور اس (مال) سے اچھے کام کرے۔ وہ کہتے ہیں پھر میں کچھ دیر آپؐ کے ساتھ چلا۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے مجھے ایک میدان میں بٹھا دیا جس کے گرد پتھر تھے اور فرمایا یہاں بیٹھے رہو یہانتک کہ میں تمہارے پاس واپس آؤں۔ وہ کہتے ہیں پھر آپؐ مجھ سے دور ٹھہرے رہے اور دیر تک ٹھہرے رہے۔ پھر میں نے آپؐ کی آواز سنی آپؐ تشریف لا رہے تھے اور فرما رہے تھے خواہ وہ چوری کر چکا ہو یا زنا کر چکا ہو۔ وہ کہتے ہیں جب آپؐ تشریف لے آئے تو مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! اللہ مجھے آپؐ پر فدا کرے۔ آپؐ اس پتھریلی زمین کے ایک طرف کس سے باتیں کر رہے تھے؟ اور میں نے کسی کو آپؐ کی بات کا جواب دیتے نہیں سنا۔ آپؐ نے فرمایا وہ جبرائیل تھے جو اس پتھریلی زمین کی ایک جانب میرے پاس آئے اور کہا کہ اپنی امت کو بشارت دے دیں کہ جو اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا وہ جنت میں داخل ہوگیا تب میں نے کہا اے جبرائیل خواہ اس نے چوری کی ہو یا زنا کیا ہو؟ اس نے کہا ہاں۔ فرمایا میں نے کہا خواہ اس نے چوری کی ہو یا زنا کیا ہو؟ اس نے کہا ہاں فرمایا میں نے کہا خواہ اس نے چوری کی ہو یا زنا کیا ہو؟ اس نے کہا ہاں خواہ اس نے شراب بھی پی ہو۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ - وَهُوَ ابْنُ رُفَيْعٍ - عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ خَرَجْتُ لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْشِي وَحْدَهُ لَيْسَ مَعَهُ إِنْسَانٌ قَالَ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَكْرَهُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَهُ أَحَدٌ - قَالَ - فَجَعَلْتُ أَمْشِي فِي ظِلِّ الْقَمَرِ فَالْتَفَتَ فَرَآنِي فَقَالَ " مَنْ هَذَا " . فَقُلْتُ أَبُو ذَرٍّ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ . قَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ تَعَالَهْ " . قَالَ فَمَشَيْتُ مَعَهُ سَاعَةً فَقَالَ " إِنَّ الْمُكْثِرِينَ هُمُ الْمُقِلُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلاَّ مَنْ أَعْطَاهُ اللَّهُ خَيْرًا فَنَفَحَ فِيهِ يَمِينَهُ وَشِمَالَهُ وَبَيْنَ يَدَيْهِ وَوَرَاءَهُ وَعَمِلَ فِيهِ خَيْرًا " . قَالَ فَمَشَيْتُ مَعَهُ سَاعَةً فَقَالَ " اجْلِسْ هَا هُنَا " . قَالَ فَأَجْلَسَنِي فِي قَاعٍ حَوْلَهُ حِجَارَةٌ فَقَالَ لِيَ " اجْلِسْ هَا هُنَا حَتَّى أَرْجِعَ إِلَيْكَ " . قَالَ فَانْطَلَقَ فِي الْحَرَّةِ حَتَّى لاَ أَرَاهُ فَلَبِثَ عَنِّي فَأَطَالَ اللَّبْثَ ثُمَّ إِنِّي سَمِعْتُهُ وَهُوَ مُقْبِلٌ وَهُوَ يَقُولُ " وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ زَنَى " . قَالَ فَلَمَّا جَاءَ لَمْ أَصْبِرْ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ مَنْ تُكَلِّمُ فِي جَانِبِ الْحَرَّةِ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا يَرْجِعُ إِلَيْكَ شَيْئًا . قَالَ " ذَاكَ جِبْرِيلُ عَرَضَ لِي فِي جَانِبِ الْحَرَّةِ فَقَالَ بَشِّرْ أُمَّتَكَ أَنَّهُ مَنْ مَاتَ لاَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ . فَقُلْتُ يَا جِبْرِيلُ وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ زَنَى قَالَ نَعَمْ . قَالَ قُلْتُ وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ زَنَى قَالَ نَعَمْ . قَالَ قُلْتُ وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ زَنَى قَالَ نَعَمْ وَإِنْ شَرِبَ الْخَمْرَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1642

احنف بن قیس سے روایت وہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ آیا اور اس اثناء میں قریش کے سرداروں کے ایک حلقہ میں تھا کہ اچانک ایک کھردرے کپڑوں والا، کھردرے جسم والا اور کھردرے چہرے والا شخص آیا اور ان کے پاس کھڑا ہوگیا اور کہا مال جمع رکھنے والوں کو ایسے پتھر کی بشارت دیدو جسے جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا۔ پھر اسے ان کی چھاتی پر رکھا جائے گا یہانتک کہ وہ اس کے کندھوں کی ہڈی سے نکل آئے گا اور اسے اس کے کندھوں کی ہڈی پر رکھا جائے گا یہانتک کہ وہ اس کی چھاتی سے ہلتا ہوا باہر نکل آئے گا۔ راوی کہتے ہیں لوگوں نے اپنے سر جھکا لئے اور میں نے ان میں سے کسی کو اسے جواب دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں وہ پیٹھ پھیر کر چلے گئے میں نے ان کا پیچھا کیا یہانتک کہ وہ ایک ستون کے پاس بیٹھ گئے میں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ انہوں نے اُسے جو آپ نے انہیں کہا ہے ناپسند کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ لوگ تو کچھ عقل نہیں کرتے۔ یقینا میرے دوست ابوالقاسمﷺ نے مجھے بلایا تو میں نے آپؐ کو لبیک کہا پھر آپؐ نے فرمایا کیا تم احد کو دیکھ رہے ہو؟ میں نے اپنے اوپر سورج کو دیکھا اور میرا خیال تھا کہ آپؐ مجھے اپنے کسی کام کے لئے بھیجنا چاہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا میں اسے دیکھ رہا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا ’’مجھے یہ بات خوش نہیں کرے گی کہ میرے پاس اس پہاڑ جتنا سونا ہو اور میں اس سارے کو خرچ کروں سوائے تین دینار کے۔‘‘ پھر بھی یہ لوگ دنیا جمع کرتے ہیں اور عقل سے کام نہیں لیتے۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا آپ اور آپ کے قریشی بھائیوں کا کیا معاملہ ہے؟ آپ ان کے پاس نہیں جاتے تاکہ ان سے کچھ لیں۔ انہوں نے کہا نہیں تیرے رب کی قسم! نہ میں ان سے کوئی دنیا مانگوں گا اور نہ ان سے دین کے بارہ کچھ پوچھوں گا یہانتک کہ اللہ اور اس کے رسولؐ سے جاملوں۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي الْعَلاَءِ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَبَيْنَا أَنَا فِي حَلْقَةٍ فِيهَا مَلأٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ أَخْشَنُ الثِّيَابِ أَخْشَنُ الْجَسَدِ أَخْشَنُ الْوَجْهِ فَقَامَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ بَشِّرِ الْكَانِزِينَ بِرَضْفٍ يُحْمَى عَلَيْهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَيُوضَعُ عَلَى حَلَمَةِ ثَدْىِ أَحَدِهِمْ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ نُغْضِ كَتِفَيْهِ وَيُوضَعُ عَلَى نُغْضِ كَتِفَيْهِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ حَلَمَةِ ثَدْيَيْهِ يَتَزَلْزَلُ قَالَ فَوَضَعَ الْقَوْمُ رُءُوسَهُمْ فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ رَجَعَ إِلَيْهِ شَيْئًا - قَالَ - فَأَدْبَرَ وَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى جَلَسَ إِلَى سَارِيَةٍ فَقُلْتُ مَا رَأَيْتُ هَؤُلاَءِ إِلاَّ كَرِهُوا مَا قُلْتَ لَهُمْ . قَالَ إِنَّ هَؤُلاَءِ لاَ يَعْقِلُونَ شَيْئًا إِنَّ خَلِيلِي أَبَا الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم دَعَانِي فَأَجَبْتُهُ فَقَالَ " أَتَرَى أُحُدًا " . فَنَظَرْتُ مَا عَلَىَّ مِنَ الشَّمْسِ وَأَنَا أَظُنُّ أَنَّهُ يَبْعَثُنِي فِي حَاجَةٍ لَهُ فَقُلْتُ أَرَاهُ . فَقَالَ " مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي مِثْلَهُ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ كُلَّهُ إِلاَّ ثَلاَثَةَ دَنَانِيرَ " . ثُمَّ هَؤُلاَءِ يَجْمَعُونَ الدُّنْيَا لاَ يَعْقِلُونَ شَيْئًا . قَالَ قُلْتُ مَا لَكَ وَلإِخْوَتِكَ مِنْ قُرَيْشٍ لاَ تَعْتَرِيهِمْ وَتُصِيبُ مِنْهُمْ . قَالَ لاَ وَرَبِّكَ لاَ أَسْأَلُهُمْ عَنْ دُنْيَا وَلاَ أَسْتَفْتِيهِمْ عَنْ دِينٍ حَتَّى أَلْحَقَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1643

احنف بن قیس سے روایت وہ کہتے ہیں کہ میں قریش کے ایک گروہ میں تھا کہ حضرت ابو ذرؓ یہ کہتے ہوئے گذرے مال جمع کرنے والوں کو اس داغ کی بشارت دو جو ان کی پیٹھ پر لگایا جائے گا اور وہ ان کے پہلوؤں سے نکل جائے گا اور اس داغ کی جو ان کی گردنوں کے پچھلے حصہ میں لگایا جائے گا اور ان کی پیشانیوں سے نکلے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر وہ ایک طرف ہو کر بیٹھ گئے وہ کہتے ہیں میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا یہ ابو ذرؓ ہیں۔ وہ کہتے ہیں میں ان کی طرف گیا اور کہا یہ کیا بات ہے جو میں نے ابھی آپ کو کہتے سنی ہے؟ انہوں نے کہا میں نے وہی بات کہی ہے جو میں نے ان کے نبیﷺ سے سنی تھی۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا آپ کا ان عطایا کے بارہ میں کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ لے لو کیونکہ آج ان سے مدد لی جاتی ہے لیکن اگر یہ تیرے دین کی قیمت ہو تو اسے چھوڑ دو۔

وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ حَدَّثَنَا خُلَيْدٌ الْعَصَرِيُّ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ كُنْتُ فِي نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَمَرَّ أَبُو ذَرٍّ وَهُوَ يَقُولُ بَشِّرِ الْكَانِزِينَ بِكَىٍّ فِي ظُهُورِهِمْ يَخْرُجُ مِنْ جُنُوبِهِمْ وَبِكَىٍّ مِنْ قِبَلِ أَقْفَائِهِمْ يَخْرُجُ مِنْ جِبَاهِهِمْ . - قَالَ - ثُمَّ تَنَحَّى فَقَعَدَ . - قَالَ - قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا هَذَا أَبُو ذَرٍّ . قَالَ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ مَا شَىْءٌ سَمِعْتُكَ تَقُولُ قُبَيْلُ قَالَ مَا قُلْتُ إِلاَّ شَيْئًا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّهِمْ صلى الله عليه وسلم . قَالَ قُلْتُ مَا تَقُولُ فِي هَذَا الْعَطَاءِ قَالَ خُذْهُ فَإِنَّ فِيهِ الْيَوْمَ مَعُونَةً فَإِذَا كَانَ ثَمَنًا لِدِينِكَ فَدَعْهُ.

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1644

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے جسے وہ نبیﷺ تک پہنچاتے ہیں آپؐ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے ابن آدم! خرچ کر میں تجھ پر خرچ کروں گا اور فرمایا کہ اللہ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے۔ ابن نمیر نے _مَلْأَی کے بجائے مَلْآنُ کا لفظ استعمال کیا ہے _بہت دائمی طور پر رات دن عطا کرنے والا ہے کوئی چیز اس میں کمی نہیں کرتی۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَا ابْنَ آدَمَ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ " . وَقَالَ " يَمِينُ اللَّهِ مَلأَى - وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ مَلآنُ - سَحَّاءُ لاَ يَغِيضُهَا شَىْءٌ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1645

وہب بن منبہ کے بھائی ہمام بن منبہ سے روایت ہے کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہم سے بیان کیں اور انہوں نے کچھ احادیث کا ذکر کیا جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے خرچ کر میں تجھ پر خرچ کروں گا اور رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے۔ رات دن کی عطا کی کثرت اس میں کچھ کمی نہیں کرتی۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جب سے اس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے جو کچھ اس نے خرچ کیا ہے اس نے اس کے دائیں ہاتھ میں جو کچھ ہے اس میں کوئی کمی نہیں کی اور فرمایا اس کا عرش پانی پر ہے اور اس کے دوسرے ہاتھ میں روکنے کی طاقت ہے وہ بلند کرتا ہے اور نیچا کرتا ہے۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَخِي وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا . وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ قَالَ لِي أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَمِينُ اللَّهِ مَلأَى لاَ يَغِيضُهَا سَحَّاءُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْفَقَ مُذْ خَلَقَ السَّمَاءَ وَالأَرْضَ فَإِنَّهُ لَمْ يَغِضْ مَا فِي يَمِينِهِ " . قَالَ " وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ وَبِيَدِهِ الأُخْرَى الْقَبْضُ يَرْفَعُ وَيَخْفِضُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1646

حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا سب سے افضل دینار جو آدمی خرچ کرتا ہے وہ دینار ہے جس کو وہ آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جو آدمی اللہ کی راہ میں اپنی سواری پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جسے وہ اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔ ابو قلابہ کہتے ہیں آپؐ نے اہل و عیال سے شروع فرمایا۔ پھر ابو قلابہ نے کہا کہ اجر کے لحاظ سے اس شخص سے زیادہ بڑا کون ہو سکتا ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے وہ انہیں سوال کرنے سے بچاتا ہے یا جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ انہیں نفع پہنچاتا ہے یا انہیں غنی کرتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ كِلاَهُمَا عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ - قَالَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ وَبَدَأَ بِالْعِيَالِ ثُمَّ قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ وَأَىُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ صِغَارٍ يُعِفُّهُمْ أَوْ يَنْفَعُهُمُ اللَّهُ بِهِ وَيُغْنِيهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1647

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک دینار جو تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور ایک دینار جو تم نے گردن (آزاد کرنے کے لئے) خرچ کیا۔ ایک دینار جو تم نے مسکین کو صدقہ دیا۔ ایک دینار جسے تم نے اپنے اہل پر خرچ کیا۔ ان میں سے اجر کے لحاظ سے سب سے بڑا وہ ہے جسے تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ فِي رَقَبَةٍ وَدِينَارٌ تَصَدَّقْتَ بِهِ عَلَى مِسْكِينٍ وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ أَعْظَمُهَا أَجْرًا الَّذِي أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1648

خیثمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبد اللہ بن عمروؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس ان کا خزانچی آیا اور اندر داخل ہوا۔ انہوں (حضرت عبد اللہ بن عمروؓ) نے کہا کیا تم نے غلاموں کو ان کی خوراک دے دی ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ انہوں نے کہا جاؤ اور انہیں دو۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے آدمی کے گنہگار ہونے کیلئے یہی کافی ہے کہ وہ ان سے ان کی خوراک روک لے جن پر وہ اختیار رکھتا ہے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ الْكِنَانِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو إِذْ جَاءَهُ قَهْرَمَانٌ لَهُ فَدَخَلَ فَقَالَ أَعْطَيْتَ الرَّقِيقَ قُوتَهُمْ قَالَ لاَ . قَالَ فَانْطَلِقْ فَأَعْطِهِمْ . قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يَحْبِسَ عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1649

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ بنی عذرۃ میں سے ایک شخص نے اپنے ایک غلام کو اپنے بعد آزاد کیا (یعنی یہ کہا کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے۔) یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپؐ نے فرمایا کیا اس کے علاوہ بھی تمہارے پاس مال ہے؟ اس نے عرض کیا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا اس (غلام) کو مجھ سے کون خریدے گا؟ حضرت نعیم بن عبد اللہؓ العدوی نے آٹھ سو درہم کے عوض اسے خرید لیا اور وہ (درہم) لا کر رسول اللہﷺ کی خدمت میں پیش کر دئیے۔ آپؐ نے وہ (اس غلام کے مالک کو) دے دیئے پھر فرمایا اپنی ذات سے شروع کرو اور اس پر خرچ کرو پھر جو زائد ہو وہ تیرے اہل و عیال کے لئے اور پھر جو زائد ہو وہ تیرے قرابت داروں کے لئے، پھر جو اس سے زائد ہو وہ اس طرح اور اس طرح یعنی اپنے سامنے اور اپنے دائیں اور اپنے بائیں۔ ایک دوسری روایت جو حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ ایک انصاری شخص جسے ابو مذکور کہا جاتا تھا نے اپنے ایک غلام کو جسے یعقوب کہا جاتا تھا اپنے مرنے کے بعد آزاد کیا (یعنی یہ کہا کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے) باقی روایت لیث کی روایت کے مطابق ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ عَبْدًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ " أَلَكَ مَالٌ غَيْرُهُ " . فَقَالَ لاَ . فَقَالَ " مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي " . فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ فَجَاءَ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " ابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْهَا فَإِنْ فَضَلَ شَىْءٌ فَلأَهْلِكَ فَإِنْ فَضَلَ عَنْ أَهْلِكَ شَىْءٌ فَلِذِي قَرَابَتِكَ فَإِنْ فَضَلَ عَنْ ذِي قَرَابَتِكَ شَىْءٌ فَهَكَذَا وَهَكَذَا " . يَقُولُ فَبَيْنَ يَدَيْكَ وَعَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ . وَحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ - يُقَالُ لَهُ أَبُو مَذْكُورٍ - أَعْتَقَ غُلاَمًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ يُقَالُ لَهُ يَعْقُوبُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ اللَّيْثِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1650

اسحاق بن عبد اللہ بن ابو طلحہ سے روایت ہے انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ حضرت ابو طلحہؓ مدینہ کے انصارؓ میں سب سے مالدار تھے اور انہیں اپنے اموال میں سے سب سے زیادہ محبوب بیرحاء (نامی باغ) تھا اور وہ مسجد کے سامنے تھا اور رسول اللہﷺ اس میں جایا کرتے تھے اور اس کا خوشگوار پانی پیا کرتے تھے۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی لَنْ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ (آل عمران: 93) کہ تم ہرگز نیکی کو پا نہیں سکو گے یہانتک کہ تم ان چیزوں میں سے خرچ کرو جن سے تم محبت کرتے ہو تو حضرت ابو طلحہؓ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اللہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ (آل عمران: 93) کہ تم ہرگز نیکی کو پا نہیں سکو گے یہانتک کہ تم ان چیزوں میں سے خرچ کرو جن سے تم محبت کرتے ہو اور مجھے اپنے اموال میں سے سب سے زیادہ پسند بیرحاء ہے اور یہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے اور میں اس کی خیر اور اللہ کے ہاں اس کے ذخیرہ ہونے کا امیدوار ہوں یا رسولؐ اللہ! آپؐ اسے جہاں چاہیں خرچ فرمائیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا بہت خوب! یہ تو بڑا نفع مند مال ہے یہ تو بڑا نفع مند مال ہے جو تم نے اس کے بارہ میں کہا ہے میں نے سن لیا ہے میرا خیال ہے کہ تم اسے اپنے قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کر دو۔ چنانچہ حضرت ابو طلحہؓ نے اسے اپنے قریبی رشتہ داروں اور اپنے چچا زاد بھائیوں میں تقسیم کر دیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ أَبُو طَلْحَةَ أَكْثَرَ أَنْصَارِيٍّ بِالْمَدِينَةِ مَالاً وَكَانَ أَحَبَّ أَمْوَالِهِ إِلَيْهِ بَيْرَحَى وَكَانَتْ مُسْتَقْبِلَةَ الْمَسْجِدِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُهَا وَيَشْرَبُ مِنْ مَاءٍ فِيهَا طَيِّبٍ . قَالَ أَنَسٌ فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} قَامَ أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} وَإِنَّ أَحَبَّ أَمْوَالِي إِلَىَّ بَيْرَحَى وَإِنَّهَا صَدَقَةٌ لِلَّهِ أَرْجُو بِرَّهَا وَذُخْرَهَا عِنْدَ اللَّهِ فَضَعْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ حَيْثُ شِئْتَ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَخْ ذَلِكَ مَالٌ رَابِحٌ ذَلِكَ مَالٌ رَابِحٌ قَدْ سَمِعْتُ مَا قُلْتَ فِيهَا وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَجْعَلَهَا فِي الأَقْرَبِينَ " . فَقَسَمَهَا أَبُو طَلْحَةَ فِي أَقَارِبِهِ وَبَنِي عَمِّهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1651

حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی لَنْ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ (آل عمران: 93) کہ تم ہرگز نیکی کو پا نہیں سکو گے یہاں تک کہ تم ان چیزوں میں سے خرچ کرو جن سے تم محبت کرتے ہو۔ حضرت ابوطلحہؓ نے کہا میرا خیال ہے کہ ہمارا رب ہم سے ہمارے اموال مانگتا ہے۔ یا رسولؐ اللہ! میں آپؐ کو گواہ بناتا ہوں۔ میں اپنی بریحاکی زمین اللہ کی راہ میں دیتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا تم اسے اپنے قریبی رشتہ داروں کو دے دو۔ راوی کہتے ہیں تو انہوں نے حضرت حسانؓ بن ثابت اور حضرت ابی بن کعبؓ کو دے دیا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} قَالَ أَبُو طَلْحَةَ أُرَى رَبَّنَا يَسْأَلُنَا مِنْ أَمْوَالِنَا فَأُشْهِدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنِّي قَدْ جَعَلْتُ أَرْضِي بَرِيحَا لِلَّهِ . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اجْعَلْهَا فِي قَرَابَتِكَ " . قَالَ فَجَعَلَهَا فِي حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَأُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی