کتاب 15: كتاب الحج

صحیح مسلم

صحیح مسلم 1998

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رضى الله عنهما - أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَلْبَسُوا الْقُمُصَ وَلاَ الْعَمَائِمَ وَلاَ السَّرَاوِيلاَتِ وَلاَ الْبَرَانِسَ وَلاَ الْخِفَافَ إِلاَّ أَحَدٌ لاَ يَجِدُ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ وَلاَ تَلْبَسُوا مِنَ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ وَلاَ الْوَرْسُ " .

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ مُحرِم کون سے کپڑے پہنے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم قمیصیں نہ پہنو اور نہ پگڑیاں اور نہ شلواریں نہ بُرنس اور نہ موزے سوائے ایسے شخص کے جسے جوتیاں میسر نہ ہوں تو وہ موزے پہن لے اور وہ انہیں ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ دے اور تم ایسے کوئی کپڑے نہ پہنو جو زعفران یا ورس سے رنگے ہوں۔

صحیح مسلم 1999

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ قَالَ " لاَ يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ الْقَمِيصَ وَلاَ الْعِمَامَةَ وَلاَ الْبُرْنُسَ وَلاَ السَّرَاوِيلَ وَلاَ ثَوْبًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلاَ زَعْفَرَانٌ وَلاَ الْخُفَّيْنِ إِلاَّ أَنْ لاَ يَجِدَ نَعْلَيْنِ فَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ " .

سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ سے پوچھا گیا کہ مُحرِم کیا پہنے؟ آپؐ نے فرمایا کہ مُحرِم قمیص نہ پہنے نہ پگڑی نہ بُرنس نہ شلوار اور نہ ہی کوئی ایسا کپڑا پہنے جسے ورس یا زعفران سے رنگا گیا ہو اور نہ ہی موزے پہنے سوائے اس کے کہ اسے جوتیاں میسر نہ ہوں تو وہ ان موزوں کو کاٹ لے یہانتک کہ وہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں۔

صحیح مسلم 2000

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رضى الله عنهما - أَنَّهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَلْبَسَ الْمُحْرِمُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا بِزَعْفَرَانٍ أَوْ وَرْسٍ وَقَالَ " مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ " .

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ مُحرِم زعفران کہ یا ورس سے رنگا ہوا کپڑا پہنے اور آپؐ نے فرمایا جسے جوتیاں میسر نہ ہوں وہ موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں سے نیچے کاٹ دے۔

صحیح مسلم 2001

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا عَنْ حَمَّادٍ - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ - عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَخْطُبُ يَقُولُ " السَّرَاوِيلُ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الإِزَارَ وَالْخُفَّانِ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ " . يَعْنِي الْمُحْرِمَ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ . فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ يَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ . غَيْرُ شُعْبَةَ وَحْدَهُ .

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو خطاب فرماتے ہوئے سنا آپؐ فرما رہے تھے: شلواریں ان کے لئے ہیں جو ازار نہ پائیں اور موزے ان کیلئے ہیں جو جوتیاں نہ پائیں۔ آپؐ کی مراد مُحرِم سے تھی۔ ایک اور روایت میں (سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ﷺ یَخْطُبُ کی بجائے) سَمِعَ النَّبِیَّ ﷺ یَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ کے الفاظ ہیں اور صرف شعبہ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ عرفات میں خطاب فرما رہے تھے۔

صحیح مسلم 2002

وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ - رضى الله عنه - قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ " .

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے اور جو ازار نہ پائے وہ شلوار پہن لے۔

صحیح مسلم 2003

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ عَلَيْهِ جُبَّةٌ وَعَلَيْهَا خَلُوقٌ - أَوْ قَالَ أَثَرُ صُفْرَةٍ - فَقَالَ كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي قَالَ وَأُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْوَحْىُ فَسُتِرَ بِثَوْبٍ وَكَانَ يَعْلَى يَقُولُ وَدِدْتُ أَنِّي أَرَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ - قَالَ - فَقَالَ أَيَسُرُّكَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ قَالَ فَرَفَعَ عُمَرُ طَرَفَ الثَّوْبِ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ لَهُ غَطِيطٌ - قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ - كَغَطِيطِ الْبَكْرِ - قَالَ - فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ " أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ اغْسِلْ عَنْكَ أَثَرَ الصُّفْرَةِ - أَوْ قَالَ أَثَرَ الْخَلُوقِ - وَاخْلَعْ عَنْكَ جُبَّتَكَ وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا أَنْتَ صَانِعٌ فِي حَجِّكَ " .

صفوان بن یعلی بن امیہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپؐ جعرانہ میں تھے۔ اس نے جبہ پہنا ہوا تھا۔ اور اس پر خوشبو لگی ہوئی تھی یا کہا خوشبو کا نشان تھا اس نے عرض کیا آپؐ مجھے کیا ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اپنے عمرہ میں کیا کروں؟ راوی نے کہا کہ نبی ﷺ پر وحی نازل ہونے لگی۔ آپؐ پر اوٹ کر دی گئی۔ حضرت یعلیؓ کہا کرتے تھے میں چاہتا ہوں کہ نبی ﷺ کو دیکھوں جب آپؐ پر وحی نازل ہو رہی ہو۔ راوی کہتے ہیں انہوں (حضرت عمرؓ) نے کہا کیا یہ بات تمہیں خوش کرتی ہے کہ تم نبی ﷺ کو اس حال میں دیکھو کہ آپؐ پر وحی نازل ہو رہی ہو۔ وہ (یعلیٰؓ) کہتے ہیں حضرت عمرؓ نے کپڑے کا ایک کنارہ اٹھایا میں نے آپؐ کو دیکھا آپؐ کی تیز سانس لینے کی آواز آرہی تھی۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کہا: جوان اونٹ کے سانس لینے کی آواز کی طرح۔ راوی کہتے ہیں جب حضورؐ سے یہ کیفیت دور ہوئی تو آپؐ نے فرمایا عمرہ کے بارہ میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟ اپنے سے زردی کا نشان یا فرمایا خوشبو کا نشان دھو ڈالو۔ اور اپنا جبہ اتار دو اور اپنے عمرہ میں ویسے ہی کرو جیسے اپنے حج میں کرتے ہو۔

صحیح مسلم 2004

وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَأَنَا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ - يَعْنِي جُبَّةً - وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَعَلَىَّ هَذَا وَأَنَا مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ " . قَالَ أَنْزِعُ عَنِّي هَذِهِ الثِّيَابَ وَأَغْسِلُ عَنِّي هَذَا الْخَلُوقَ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ " .

صفوان بن یعلیٰ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپؐ جعرانہ میں تھے اور میں نبیﷺ کے پاس تھا۔ وہ شخص سلے ہوئے کپڑے یعنی جبہ پہنے ہوئے تھا اور وہ خوشبو سے معطر تھا اس نے کہا میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہوا ہے اور میں نے یہ پہنا ہوا ہے اور میں خوشبو سے معطر ہوں۔ نبیﷺ نے اسے فرمایا تم اپنے حج میں کیا کرتے ہو۔ اس نے کہا میں یہ کپڑے اتار دیتا اور اپنے سے یہ خوشبو دھو لیتا۔ تو نبیﷺ نے اسے فرمایا جو تم نے اپنے حج میں کرنا تھا وہی اپنے عمرہ میں کرو۔

صحیح مسلم 2005

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عِيسَى عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ يَعْلَى كَانَ يَقُولُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رضى الله عنه - لَيْتَنِي أَرَى نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ . فَلَمَّا كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثَوْبٌ قَدْ أُظِلَّ بِهِ عَلَيْهِ مَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ جُبَّةُ صُوفٍ مُتَضَمِّخٌ بِطِيبٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ فِي جُبَّةٍ بَعْدَ مَا تَضَمَّخَ بِطِيبٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم سَاعَةً ثُمَّ سَكَتَ فَجَاءَهُ الْوَحْىُ فَأَشَارَ عُمَرُ بِيَدِهِ إِلَى يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ تَعَالَ . فَجَاءَ يَعْلَى فَأَدْخَلَ رَأْسَهُ فَإِذَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُحْمَرُّ الْوَجْهِ يَغِطُّ سَاعَةً ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ " أَيْنَ الَّذِي سَأَلَنِي عَنِ الْعُمْرَةِ آنِفًا " . فَالْتُمِسَ الرَّجُلُ فَجِيءَ بِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَمَّا الطِّيبُ الَّذِي بِكَ فَاغْسِلْهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَأَمَّا الْجُبَّةُ فَانْزِعْهَا ثُمَّ اصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ " .

حضرت یعلیؓ حضرت عمرؓ سے کہا کرتے تھے اے کاش! میں نبیﷺ کو اس وقت دیکھوں جب آپؐ پر وحی نازل ہو رہی ہو۔ جب نبیﷺ جعرانہ میں تھے اور نبیﷺ پر ایک کپڑا تھا جس کے ذریعہ آپؐ پر سایہ کیا گیا تھا۔ آپؐ کے ساتھ آپؐ کے صحابہؓ میں سے کچھ لوگ بھی تھے ان میں حضرت عمرؓ بھی تھے کہ آپؐ کے پاس ایک شخص حاضر ہوا۔ اس نے اونی جبہ پہنا ہوا تھا اور خوشبو لگائے ہوئے تھا اس نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس شخص کے بارہ میں آپؐ کا کیا ارشاد ہے جو عمرہ کے لئے احرام باندھتا ہے اس نے جبہ پہن رکھا ہے اور خوب خوشبو لگائی ہوئی ہے؟ نبیﷺ نے ایک لمحہ اس کی طرف دیکھا مگر خاموش رہے پھر آپؐ پر وحی ہونے لگی تو حضرت عمرؓ نے حضرت یعلیؓ کو اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ آؤ۔ حضرت یعلیٰؓ آئے۔ انہوں نے اپنا سر اندر کیا تو کیا دیکھا کہ نبیﷺ کا چہرہ سرخ ہے اور آپؐ بلند آواز سے سانس لے رہے ہیں۔ پھر آپؐ سے وہ کیفیت جاتی رہی۔ آپؐ نے فرمایا وہ شخص کہاں ہے جس نے ابھی مجھ سے عمرہ کے بارہ میں سوال کیا تھا؟ اس شخص کی تلاش کی گئی اور اسے آپؐ کے پاس لایا گیا نبیﷺ نے فرمایا جو خوشبو تم نے لگائی ہے اسے تین مرتبہ دھو ڈالو اور جبہ اتار دو اور اپنے عمرہ میں ویسا ہی کرو جیسے اپنے حج میں کرتے ہو۔

صحیح مسلم 2006

وَحَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ رَافِعٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَيْسًا يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ رضى الله عنه أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ قَدْ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ وَأَنَا كَمَا تَرَى . فَقَالَ " انْزِعْ عَنْكَ الْجُبَّةَ وَاغْسِلْ عَنْكَ الصُّفْرَةَ وَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ " .

صفوان بن یعلیٰ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپؐ جعرانہ میں تھے۔ اس نے عمرہ کا احرام باندھا ہوا تھا اور اپنی داڑھی اور سر پر زرد رنگ (کی خوشبو) لگائی ہوئی تھی اور جبہ پہنا ہوا تھا۔ اس نے کہا: یا رسولؐ اللہ! میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے اور میرا حال آپؐ ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا جُبّہ اتار دو اور زرد رنگ اپنے سے دھو ڈالو اور جو اپنے حج میں کرتے ہو وہی اپنے عمرہ میں کرو۔

صحیح مسلم 2007

وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً قَالَ أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ جُبَّةٌ بِهَا أَثَرٌ مِنْ خَلُوقٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ فَكَيْفَ أَفْعَلُ فَسَكَتَ عَنْهُ فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيْهِ وَكَانَ عُمَرُ يَسْتُرُهُ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ يُظِلُّهُ فَقُلْتُ لِعُمَرَ - رضى الله عنه - إِنِّي أُحِبُّ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ أَنْ أُدْخِلَ رَأْسِي مَعَهُ فِي الثَّوْبِ . فَلَمَّا أُنْزِلَ عَلَيْهِ خَمَّرَهُ عُمَرُ - رضى الله عنه - بِالثَّوْبِ فَجِئْتُهُ فَأَدْخَلْتُ رَأْسِي مَعَهُ فِي الثَّوْبِ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ " أَيْنَ السَّائِلُ آنِفًا عَنِ الْعُمْرَةِ " . فَقَامَ إِلَيْهِ الرَّجُلُ فَقَالَ " انْزِعْ عَنْكَ جُبَّتَكَ وَاغْسِلْ أَثَرَ الْخَلُوقِ الَّذِي بِكَ وَافْعَلْ فِي عُمْرَتِكَ مَا كُنْتَ فَاعِلاً فِي حَجِّكَ " .

صفوان بن یعلیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ آپؐ کے پاس ایک شخص آیا اس نے جبہ پہنا ہوا تھا جس پر خوشبو کا نشان تھا۔ اس نے کہا: یا رسولؐ اللہ! میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے میں کیا کروں۔ آپؐ اس پر خاموش رہے اور اسے جواب نہ دیا جب آپؐ پر وحی نازل ہوتی تھی تو حضرت عمرؓ آپؐ پر کپڑے سے سایہ کر دیتے تھے۔ مَیں نے حضرت عمرؓ سے کہا ہوا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ جب آپؐ پر وحی نازل ہو تو میں اپنا سر آپؐ کے ساتھ کپڑے میں داخل کروں پھر جب آپؐ پر وحی نازل ہوئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپؐ پر کپڑا ڈال دیا میں آپؐ کے پاس آیا اور اپنا سر آپؐ کے ساتھ کپڑے میں داخل کر دیا اور آپؐ کو دیکھا جب آپؐ سے یہ کیفیت دور ہوئی تو آپؐ نے فرمایا: ابھی جس نے عمرہ کے بارہ میں سوال کیا تھا کہاں ہے؟ وہ آپؐ کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ آپؐ نے فرمایا اپنا جبہ اتار دو اور جو خوشبو کا نشان تم پر ہے دھو ڈالو اور اپنے عمرہ میں وہی کرو جو تم اپنے حج میں کرتے۔

صحیح مسلم 2008

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِيعِ وَقُتَيْبَةُ جَمِيعًا عَنْ حَمَّادٍ - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ - عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ . قَالَ " فَهُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ فَمِنْ أَهْلِهِ وَكَذَا فَكَذَلِكَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا " .

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہلِ مدینہ کیلئے ذوالحلیفہ اہلِ شام کیلئے جُحفہ اہلِ نجد کیلئے قرن المنازل اور اہلِ یمن کیلئے یلملم میقات (احرام باندھنے کے مقام) مقرر فرمائے۔ فرمایا یہ (میقات) ان (علاقوں کے لوگوں) کے لئے ہیں نیز ان کے لئے بھی جو ان مقامات پر حج یا عمرہ کی نیت سے گزریں مگر یہاں کے رہنے والے نہ ہوں اور جو اُن سے وَرے ہوں تو وہ اپنے گھر سے احرام باندھیں اور اسی طرح باقی بھی (جو اُن سے وَرے ہوں) یہاں تک کہ اہل مکہ وہیں (مکہ) سے احرام باندھیں گے۔

صحیح مسلم 2009

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ . وَقَالَ " هُنَّ لَهُمْ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِنَّ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ " .

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ والوں کیلئے ذوالحلیفہ، شام والوں کیلئے جُحْفَہ اور نجد والوں کیلئے قرن المنازل اور یمن والوں کیلئے یلملم میقات مقرر فرمائے اور فرمایا یہ ان (علاقوں کے لوگوں) کے لئے ہیں نیز ہر آنے والے کے لئے بھی جو حج اور عمرے کے ارادہ سے دوسری جگہوں سے ہو کر ان (مقامات) پر سے گزریں اور جو اُن سے وَرے ہوں وہ جہاں سے روانہ ہوں یہاں تک کہ کہ اہل مکہ، مکہ سے۔

صحیح مسلم 2010

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رضى الله عنهما - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَأَهْلُ الشَّامِ مِنَ الْجُحْفَةِ وَأَهْلُ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ " . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَبَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " وَيُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ " .

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما 4 سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اہلِ مدینہ ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں اور اہلِ شام جُحفہ سے اور اہلِ نجد قرن سے۔ حضرت عبد اللہؓ کہتے ہیں مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اور اہلِ یمن یلملم سے۔

صحیح مسلم 2011

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رضى الله عنه - عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مُهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ذُو الْحُلَيْفَةِ وَمُهَلُّ أَهْلِ الشَّامِ مَهْيَعَةُ وَهِيَ الْجُحْفَةُ وَمُهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ قَرْنٌ " . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - رضى الله عنهما - وَزَعَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - وَلَمْ أَسْمَعْ ذَلِكَ مِنْهُ - قَالَ " وَمُهَلُّ أَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ " .

سالم بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا اہلِ مدینہ کے احرام باندھنے کی جگہ ذوالحلیفہ، اور اہلِ شام کے احرام باندھنے کی جگہ مَھْیَعَۃ اور یہ جُحفۃ (ہی) ہے۔ اور اہلِ نجد کے احرام باندھنے کی جگہ قرن ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور میں نے خود آپؐ سے نہیں سنا کہ اہلِ یمن کے احرام باندھنے کی جگہ یلملم ہے۔

صحیح مسلم 2012

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ - رضى الله عنهما - قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَنْ يُهِلُّوا مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَأَهْلَ الشَّامِ مِنَ الْجُحْفَةِ وَأَهْلَ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ . وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - رضى الله عنهما - وَأُخْبِرْتُ أَنَّهُ قَالَ " وَيُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ " .

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اہلِ مدینہ ذوالحلیفہ سے اور اہلِ شام جُحْفَۃَ سے اور اہلِ نجد قرن سے احرام باندھیں اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپؐ نے فرمایا: اہلِ یمن یلملم سے احرام باندھیں۔

صحیح مسلم 2013

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - رضى الله عنهما - يُسْأَلُ عَنِ الْمُهَلِّ فَقَالَ سَمِعْتُ - ثُمَّ انْتَهَى فَقَالَ أُرَاهُ يَعْنِي - النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم .

ابو الزبیر کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا جب اُن سے احرام باندھنے کی جگہ کے بارہ میں پوچھا گیا۔ تو انہوں نے کہا میں نے سنا ہے۔ پھر وہ رُک گئے۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا کہ (میں نے) نبی ﷺ (سے سنا۔)

صحیح مسلم 2014

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كِلاَهُمَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ - قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ - أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - رضى الله عنهما - يُسْأَلُ عَنِ الْمُهَلِّ فَقَالَ سَمِعْتُ - أَحْسِبُهُ رَفَعَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ " مُهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَالطَّرِيقُ الآخَرُ الْجُحْفَةُ وَمُهَلُّ أَهْلِ الْعِرَاقِ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ وَمُهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ وَمُهَلُّ أَهْلِ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ " .

سالم اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اہلِ مدینہ ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں اور اہلِ شام جحفۃ سے احرام باندھیں اور اہلِ نجد قرن سے احرام باندھیں حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں مجھ سے ذکر کیا گیا ہے اور میں نے خود نہیں سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور اہلِ یمن یلملم سے احرام باندھیں۔ ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا اور ان سے احرام باندھنے کی جگہ کے بارہ میں پوچھا جا رہا تھا۔ راوی نے کہا میں نے سنا اور مجھے خیال ہے کہ انہوں نے اس کو نبی ﷺ کی طرف منسوب فرمایا اور کہا کہ اہلِ مدینہ کے احرام باندھنے کی جگہ ذوالحلیفہ ہے اور ایک دوسرا راستہ جحفۃ ہے اور اہلِ عراق کے احرام باندھنے کی جگہ ذاتِ عرق ہے اور نجد والوں کے احرام باندھنے کی جگہ قرن ہے اور اہلِ یمن کے احرام باندھنے کی جگہ یلملم ہے۔

صحیح مسلم 2015

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رضى الله عنهما - أَنَّ تَلْبِيَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ " . قَالَ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - رضى الله عنهما - يَزِيدُ فِيهَا لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ .

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کا تلبیہ یہ تھا۔ ’’میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔ سب تعریف اور نعمت تیری ہے اور بادشاہت بھی، تیرا کوئی شریک نہیں۔‘‘ راوی کہتے ہیں: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس میں مزید کہا کرتے تھے: ’’میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں اور یہ سعادت ہے اور بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے۔ میں حاضر ہوں اور رغبت اور عمل تیری طرف ہے۔

صحیح مسلم 2016

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَنَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ وَحَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رضى الله عنهما - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَائِمَةً عِنْدَ مَسْجِدِ ذِي الْحُلَيْفَةِ أَهَلَّ فَقَالَ " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ " . قَالُوا وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - رضى الله عنهما - يَقُولُ هَذِهِ تَلْبِيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ نَافِعٌ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ - رضى الله عنه - يَزِيدُ مَعَ هَذَا لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رضى الله عنهما - قَالَ تَلَقَّفْتُ التَّلْبِيَةَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ .

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب آپؐ کی اونٹنی آپؐ کو مسجد ذی الحلیفہ کے پاس لے کر سیدھی کھڑی ہوجاتی تھی تو آپؐ کہتے میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں۔ میں حاضر ہوں۔ سب تعریف اور نعمت تیرے لئے ہے اور بادشاہت بھی، تیرا کوئی شریک نہیں۔ راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے تھے یہ رسول اللہ ﷺ کا تلبیہ تھا۔ نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ یہ مزید کہا کرتے تھے۔ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔ یہ سعادت در سعادت ہے اور بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے میں حاضر ہوں اور رغبت اور عمل بھی تیری طرف ہے۔
ایک اور روایت میں ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ یہ تلبیہ میں نے رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک سے اخذ کیا ہے۔

صحیح مسلم 2017

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ فَإِنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَنِي عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُهِلُّ مُلَبِّدًا يَقُولُ " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ " . لاَ يَزِيدُ عَلَى هَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ . وَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ - رضى الله عنهما - كَانَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَرْكَعُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ . ثُمَّ إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ النَّاقَةُ قَائِمَةً عِنْدَ مَسْجِدِ الْحُلَيْفَةِ أَهَلَّ بِهَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - رضى الله عنهما - يَقُولُ كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رضى الله عنه - يُهِلُّ بِإِهْلاَلِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ هَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ وَيَقُولُ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ .

سالم بن عبداللہ بن عمرؓ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو تلبیہ کہتے سنا۔ آپؐ اپنے بالوں کو (خطمی وغیرہ سے) جمائے ہوئے تھے۔ آپؐ کہہ رہے تھے اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ میں حاضر ہوں۔ سب تعریف اور نعمت تیرے لئے ہے اور بادشاہت بھی۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ آپؐ ان کلمات سے زیادہ نہیں کہتے تھے۔ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ ذوالحلیفہ میں دو رکعت نماز پڑھتے اور پھر جب آپؐ کی اونٹنی مسجد ذوالحلیفہ کے پاس آپؐ کو لے کر اچھی طرح کھڑی ہو جاتی تو ان کلمات کے ساتھ تلبیہ کہتے اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کے انہیں الفاظ میں تلبیہ کہا کرتے اور آپؐ یوں کہتے ’’میں حاضر ہوں اے اللہ! حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔ یہ سب سعادت در سعادت ہے اور سب بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے میں حاضر ہوں اور رغبت اور عمل تیری طرف ہے۔

10 von 10 heute frei