کتاب 15: كتاب الحج

صحیح مسلم, حصہ 24

صحیح مسلم 2458

یحیٰ بن سعید کہتے ہیں میں نے ابو صالح سے پوچھا کہ کیا آپ نے حضرت ابو ہریرہؓ سے رسول اللہﷺ کی مسجد میں نماز کی فضیلت کا ذکر کرتے سنا ہے تو انہوں نے کہا نہیں لیکن مجھے عبد اللہ بن ابراہیم بن قارظ نے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو یہ حدیث بیان کرتے سنا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میری اس مسجد میں نماز دوسری مساجد میں سوائے مسجد حرام کے ایک ہزار نماز سے بہتر ہے یا ایک ہزار نماز کی طرح ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنِ الثَّقَفِيِّ - قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ سَأَلْتُ أَبَا صَالِحٍ هَلْ سَمِعْتَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْكُرُ فَضْلَ الصَّلاَةِ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لاَ وَلَكِنْ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " صَلاَةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلاَةٍ - أَوْ كَأَلْفِ صَلاَةٍ - فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2459

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا میری اس مسجد میں نماز کسی بھی دوسری مسجد میں سوائے مسجد حرام کے ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " صَلاَةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ كُلُّهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ بِمِثْلِهِ . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2460

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک عورت بیمار ہو گئی تو اس نے کہا اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا عطاء فرمائی تو میں ضرور جاؤں گی اور بیت المقدس میں نماز پڑھوں گی وہ اچھی ہو گئی پھر اس نے سفر پر جانے کی تیاری کی وہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ (ام المؤمنین) حضرت میمونہؓ کے پاس سلام کرنے آئی پھر انہیں اس بارہ میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ بیٹھو اور جو کچھ تم نے تیار کیا ہے وہ کھاؤ اور رسول اللہﷺ کی مسجد میں نماز ادا کرو یقیناً میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسجد کعبہ کے سوا (اس) مسجد میں نماز دیگر مساجد میں سوائے کعبہ کی مسجد کے ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ جَمِيعًا عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ - عَنْ نَافِعٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ امْرَأَةً اشْتَكَتْ شَكْوَى فَقَالَتْ إِنْ شَفَانِي اللَّهُ لأَخْرُجَنَّ فَلأُصَلِّيَنَّ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ . فَبَرَأَتْ ثُمَّ تَجَهَّزَتْ تُرِيدُ الْخُرُوجَ فَجَاءَتْ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تُسَلِّمُ عَلَيْهَا فَأَخْبَرَتْهَا ذَلِكَ فَقَالَتِ اجْلِسِي فَكُلِي مَا صَنَعْتِ وَصَلِّي فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ صلى الله عليه وسلم فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " صَلاَةٌ فِيهِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ مَسْجِدَ الْكَعْبَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2461

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ اسے نبیﷺ تک پہنچاتے تھے کہ کجاوے نہیں کسے جاتے مگر تین مساجد کی طرف۔ میری یہ مسجد اور مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ۔
ایک اور روایت میں (لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ اِلَّا اِلَی ثَلَا ثَۃِ مَسَاجِدَ کی بجائے) تُشَدُّ الرِّحَالُ اِلَی ثَلَا ثَۃِ مَسَاجِدَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا سُفْيَانُ - عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إِلَى ثَلاَثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِي هَذَا وَمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الأَقْصَى " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَى ثَلاَثَةِ مَسَاجِدَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2462

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جاتا ہے مسجد کعبہ اور میری مسجد اور مسجد ایلیاء۔

وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ أَبِي أَنَسٍ حَدَّثَهُ أَنَّ سَلْمَانَ الأَغَرَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا يُسَافَرُ إِلَى ثَلاَثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْكَعْبَةِ وَمَسْجِدِي وَمَسْجِدِ إِيلِيَاءَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2463

ابو سلمہ بن عبدالرحمان بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمان بن ابو سعید الخدریؓ میرے پاس سے گذرے۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان سے کہا آپ نے اپنے والد کو اس مسجد کے بارہ میں کیا ذکر کرتے سنا ہے جس کی بنیاد تقوٰی پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کہتے تھے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی کے گھر حاضر ہوا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! دو مسجدوں میں سے وہ کونسی مسجد ہے جس کی بنیاد تقوٰی پر رکھی گئی ہے؟ وہ کہتے ہیں آپؐ نے کنکریوں کی مٹھی بھری اور پھر اسے زمین پر ڈال دیا پھر مدینہ کی مسجد (نبویؐ) کے بارہ میں فرمایا وہ تمہاری یہ مسجد ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپؐ کے والد کو اسی طرح کہتے ہوئے سنا ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الْخَرَّاطِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ مَرَّ بِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْتُ لَهُ كَيْفَ سَمِعْتَ أَبَاكَ يَذْكُرُ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ قَالَ أَبِي دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِ بَعْضِ نِسَائِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الْمَسْجِدَيْنِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ فَأَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصْبَاءَ فَضَرَبَ بِهِ الأَرْضَ ثُمَّ قَالَ " هُوَ مَسْجِدُكُمْ هَذَا " . - لِمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ - قَالَ فَقُلْتُ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَاكَ هَكَذَا يَذْكُرُهُ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَسَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ قَالَ سَعِيدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ فِي الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2464

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ قباء تشریف لے جایا کرتے تھے سوار ہو کر بھی اور پیدل چل کر بھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَزُورُ قُبَاءً رَاكِبًا وَمَاشِيًا.

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2465

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد قباء سواری پر بھی اور پیدل چل کر بھی تشریف لے جایا کرتے تھے اور آپؐ اس میں دو رکعتیں پڑھتے۔
فَیُصَلِّیْ فِیْہِ رَکْعَتَیْنِ کے الفاظ صرف ابو بکر کی روایت میں ہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْتِي مَسْجِدَ قُبَاءٍ رَاكِبًا وَمَاشِيًا فَيُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فَيُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2466

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ قباء میں سوار ہوکر اور پیدل چل کر بھی تشریف لایا کرتے تھے۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْتِي قُبَاءً رَاكِبًا وَمَاشِيًا . وَحَدَّثَنِي أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ زَيْدُ بْنُ يَزِيدَ الثَّقَفِيُّ - بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ - حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ حَدِيثِ يَحْيَى الْقَطَّانِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2467

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سوار ہو کر اور پیدل چل کر قباء تشریف لایا کرتے تھے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْتِي قُبَاءً رَاكِبًا وَمَاشِيًا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2468

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سوار ہو کر اور پیدل چل کر قباء تشریف لایا کرتے تھے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْتِي قُبَاءً رَاكِبًا وَمَاشِيًا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2469

عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمرؓ ہر ہفتے کے دن قباء آتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے نبی ﷺ کو ہر ہفتے کے دن یہاں تشریف لاتے دیکھا ہے۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَأْتِي قُبَاءً كُلَّ سَبْتٍ وَكَانَ يَقُولُ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَأْتِيهِ كُلَّ سَبْتٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2470

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہر ہفتہ {ابن عمرؓ کی مراد ہفتہ کا دن تھا} قباء تشریف لایا کرتے تھے۔ آپؐ یہاں سوار ہو کر اور پیدل تشریف لاتے تھے۔ ابن دینا ر کہتے تھے کہ حضرت ابن عمرؓ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
ایک اور روایت میں کُلَّ سَبْتٍ کے الفاظ نہیں ہیں۔

وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْتِي قُبَاءً يَعْنِي كُلَّ سَبْتٍ كَانَ يَأْتِيهِ رَاكِبًا وَمَاشِيًا . قَالَ ابْنُ دِينَارٍ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ . وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ ابْنِ دِينَارٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَلَمْ يَذْكُرْ كُلَّ سَبْتٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی