کتاب 15: كتاب الحج
صحیح مسلم, حصہ 3
صحیح مسلم 2038
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں گویا میں اب بھی رسول اللہ ﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک خوب دیکھ رہی ہوں اور آپؐ احرام باندھے ہوئے ہیں۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ إِنْ كُنْتُ لأَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُحْرِمٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2039
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو بہترین خوشبو جو آپؐ کو ملتی آپؐ لگاتے اور میں آپؐ کے سر اور آپؐ کی داڑھی میں تیل کی چمک اس کے بعد دیکھتی تھی۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ - وَهُوَ السَّلُولِيُّ - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ - وَهُوَ ابْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ - عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ سَمِعَ ابْنَ الأَسْوَدِ يَذْكُرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ يَتَطَيَّبُ بِأَطْيَبِ مَا يَجِدُ ثُمَّ أَرَى وَبِيصَ الدُّهْنِ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ بَعْدَ ذَلِكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2040
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ گویا میں مشک کی چمک رسول اللہ ﷺ کی مانگ میں دیکھ رہی ہوں اور آپؐ احرام باندھے ہوئے ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ رضى الله عنها كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الْمِسْكِ فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُحْرِمٌ . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2041
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نبی ﷺ کو قبل اس کے کہ آپؐ احرام باندھیں اور قربانی والے دن بھی قبل اس کے کہ آپؐ بیت اللہ کا طواف کریں ایسی خوشبو لگاتی تھی جس میں مشک ہوتا۔
وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ كُنْتُ أُطَيِّبُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ وَيَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ بِطِيبٍ فِيهِ مِسْكٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2042
محمد بن منتشر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارہ میں پوچھا جو خوشبو لگاتا ہے پھر احرام باندھتا ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں کہ میں اس حال میں احرام باندھوں کہ مجھ سے خوشبو مہک رہی ہو۔ مجھے تارکول لیپ کرلینا اس سے زیادہ پسند ہے بہ نسبت اس کے کہ میں ایسا کروں۔ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ ابن عمرؓ یہ کہتے ہیں کہ مجھے پسند نہیں کہ میں اس حال میں احرام باندھوں کہ مجھ سے خوشبو مہک رہی ہو اور مجھے تارکول لیپ کرلینا اس سے زیادہ پسند ہے بہ نسبت اس کے کہ میں یہ کروں۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو آپؐ کے احرام کے وقت خوشبو لگائی پھر آپؐ اپنی ازواج سے ملنے گئے پھر آپؐ نے احرام باندھا۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَبُو كَامِلٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ - قَالَ سَعِيدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ - عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ - رضى الله عنهما - عَنِ الرَّجُلِ يَتَطَيَّبُ ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا فَقَالَ مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا لأَنْ أَطَّلِيَ بِقَطِرَانٍ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ أَفْعَلَ ذَلِكَ . فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ - رضى الله عنها - فَأَخْبَرْتُهَا أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا لأَنْ أَطَّلِيَ بِقَطِرَانٍ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ أَفْعَلَ ذَلِكَ . فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ إِحْرَامِهِ ثُمَّ طَافَ فِي نِسَائِهِ ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2043
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگاتی تھی پھر آپ ﷺ اپنی ازواج کے پاس جاتے پھر آپ ﷺ احرام باندھتے جبکہ آپ ﷺ سے خوشبو کی لپٹیں آرہی ہوتیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - أَنَّهَا قَالَتْ كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا يَنْضَخُ طِيبًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2044
حمد بن منتشر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ میں تارکول لیپ کر کے صبح کرنا زیادہ پسند کرتا ہوں بہ نسبت اس کے کہ احرام کی حالت میں صبح کروں اور مجھ سے خوشبو کی لپٹیں آرہی ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور انہیں ان کی بات بتائی۔ آپؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو خوشبو لگائی آپؐ اپنی ازواج (مطہرات) کے پاس گئے۔ پھر آپؐ نے احرام باندھ لیا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ - رضى الله عنهما - يَقُولُ لأَنْ أُصْبِحَ مُطَّلِيًا بِقَطِرَانٍ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا - قَالَ - فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ - رضى الله عنها - فَأَخْبَرْتُهَا بِقَوْلِهِ فَقَالَتْ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ فِي نِسَائِهِ ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2045
حضرت ابن عباسؓ حضرت صعب بن جثَّامہ لیثیؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے رسول اللہﷺ کو ایک گورخر تحفہ دیا جبکہ آپؐ ابواء یا وَدَّان مقام پر تھے۔ رسول اللہﷺ نے وہ اسے واپس کردیا۔ وہ (حضرت صعبؓ ) کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے میرے چہرہ کی کیفیت دیکھی تو فرمایا ہم نے تمہیں اس لئے یہ لوٹایا ہے کہ ہم مُحرم ہیں۔
ایک اور روایت میں (اَھْدَی لِرَسُوْلِ اللّٰہِﷺ حِمَارًا وَحْشِیًّا کی بجائے) اَھْدَیْتُ لَہُ مِنْ لَحْمِ حِمَارٍ وَحْشٍ ہے اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ میں نے حضورؐ کو گورخر کا گوشت تحفۃً پیش کیا تھا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيِّ أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِمَارًا وَحْشِيًّا وَهُوَ بِالأَبْوَاءِ - أَوْ بِوَدَّانَ - فَرَدَّهُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَلَمَّا أَنْ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا فِي وَجْهِي قَالَ " إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ إِلاَّ أَنَّا حُرُمٌ " . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ وَقُتَيْبَةُ جَمِيعًا عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَهْدَيْتُ لَهُ حِمَارَ وَحْشٍ . كَمَا قَالَ مَالِكٌ . وَفِي حَدِيثِ اللَّيْثِ وَصَالِحٍ أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ أَخْبَرَهُ . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ أَهْدَيْتُ لَهُ مِنْ لَحْمِ حِمَارِ وَحْشٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2046
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت صعبؓ بن جَثَّامہؓ نے نبیﷺ کو ایک گورخر تحفہ دیا جبکہ آپؐ مُحرِم تھے تو آپؐ نے وہ اسے واپس کر دیا اور فرمایا اگر ہم مُحرِم نہ ہوتے تو ضرور یہ تم سے قبول کر لیتے۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت صعبؓ بن جَثَّامہؓ نے نبیﷺ کو گورخر کی ٹانگ تحفہ دی۔
ایک اور روایت میں ہے کہ گورخر کی پُٹھ تھی جس سے خون ٹپک رہا تھا اور ایک اور روایت میں یہ ہے کہ گورخر کا ایک حصہ نبیﷺ کو تحفۃً دیا گیا تو آپؐ نے اسے لوٹا دیا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ أَهْدَى الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِمَارَ وَحْشٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ وَقَالَ " لَوْلاَ أَنَّا مُحْرِمُونَ لَقَبِلْنَاهُ مِنْكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مَنْصُورًا يُحَدِّثُ عَنِ الْحَكَمِ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبٍ جَمِيعًا عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - فِي رِوَايَةِ مَنْصُورٍ عَنِ الْحَكَمِ أَهْدَى الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رِجْلَ حِمَارِ وَحْشٍ . وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَجُزَ حِمَارِ وَحْشٍ يَقْطُرُ دَمًا . وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ عَنْ حَبِيبٍ أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم شِقُّ حِمَارِ وَحْشٍ فَرَدَّهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2047
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت زید بن ارقمؓ آئے تو حضرت عبد اللہ بن عباسؓ نے یاد داشت تازہ کرنے کے لئے ان سے پوچھا کہ آپ نے مجھے شکار کے گوشت کے بارہ میں کس طرح بتایا تھا جو رسول اللہﷺ کو تحفہ میں پیش کیا گیا تھا جبکہ آپؐ مُحرِم تھے؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپؐ کی خدمت میں شکار کے گوشت کا ایک عضو پیش کیا گیا تھا۔ جو آپؐ نے واپس کر دیا اور فرمایا ہم یہ نہیں کھائیں گے کیونکہ ہم احرام باندھے ہوئے ہیں۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ قَدِمَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ يَسْتَذْكِرُهُ كَيْفَ أَخْبَرْتَنِي عَنْ لَحْمِ صَيْدٍ أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ حَرَامٌ قَالَ قَالَ أُهْدِيَ لَهُ عُضْوٌ مِنْ لَحْمِ صَيْدٍ فَرَدَّهُ . فَقَالَ " إِنَّا لاَ نَأْكُلُهُ إِنَّا حُرُمٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2048
حضرت ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ ہم جب قاحہ مقام پر تھے۔ ہم میں مُحرم بھی تھے اور غیر مُحرم بھی کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ کسی چیز کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ میں نے نظر ڈالی تو وہ ایک گورخر تھا۔ میں نے اپنے گھوڑے پر زین ڈالی نیزہ لیا اور سوار ہوا تو میرا کوڑا مجھ سے گر گیا۔ میں نے اپنے ساتھیوں سے جو حالتِ احرام میں تھے کہا کہ مجھے کوڑا پکڑا دو انہوں نے کہا خدا کی قسم ہم اس (شکار) کے لئے کچھ بھی مدد نہیں کریں گے۔ میں نیچے اترا اور اسے لیا سوار ہوا۔ میں نے اس گورخر کو پیچھے سے جا لیا جبکہ وہ ایک ٹیلے کے پیچھے تھا۔ میں نے اسے اپنا نیزہ مارا۔ پھر اسے ذَبح کیا اور وہ لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آیا۔ ان میں سے بعض نے کہا اسے کھالو۔ اور بعض نے کہا اسے نہ کھاؤ۔ نبیﷺ ہم سے آگے تھے۔ میں نے اپنے گھوڑے کو تیز کیا اور آپؐ کے پاس پہنچ گیا۔ آپؐ نے فرمایا یہ حلال ہے اسے کھالو۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مُحَمَّدٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْقَاحَةِ فَمِنَّا الْمُحْرِمُ وَمِنَّا غَيْرُ الْمُحْرِمِ إِذْ بَصُرْتُ بِأَصْحَابِي يَتَرَاءَوْنَ شَيْئًا فَنَظَرْتُ فَإِذَا حِمَارُ وَحْشٍ . فَأَسْرَجْتُ فَرَسِي وَأَخَذْتُ رُمْحِي ثُمَّ رَكِبْتُ فَسَقَطَ مِنِّي سَوْطِي فَقُلْتُ لأَصْحَابِي وَكَانُوا مُحْرِمِينَ نَاوِلُونِي السَّوْطَ . فَقَالُوا وَاللَّهِ لاَ نُعِينُكَ عَلَيْهِ بِشَىْءٍ . فَنَزَلْتُ فَتَنَاوَلْتُهُ ثُمَّ رَكِبْتُ فَأَدْرَكْتُ الْحِمَارَ مِنْ خَلْفِهِ وَهُوَ وَرَاءَ أَكَمَةٍ فَطَعَنْتُهُ بِرُمْحِي فَعَقَرْتُهُ فَأَتَيْتُ بِهِ أَصْحَابِي فَقَالَ بَعْضُهُمْ كُلُوهُ . وَقَالَ بَعْضُهُمْ لاَ تَأْكُلُوهُ . وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَمَامَنَا فَحَرَّكْتُ فَرَسِي فَأَدْرَكْتُهُ فَقَالَ " هُوَ حَلاَلٌ فَكُلُوهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2049
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے جب وہ مکہ کے ایک رستہ پر تھے۔ تو وہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ جو مُحرِم تھے پیچھے رہ گئے اور وہ خود محرم نہ تھے۔ انہوں نے ایک گورخر دیکھا اور وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ انہیں ان کا کوڑا پکڑا دیں۔ انہوں نے ان کی بات کا انکار کیا۔ پھر انہوں نے اپنا نیزہ مانگا انہوں نے انکار کر دیا۔ انہوں نے اسے خود اٹھایا اور گورخر پر حملہ کیا اور اسے مار گرایا۔ پھر اس میں سے نبیﷺ کے بعض صحابہؓ نے کھایا اور بعض نے انکار کر دیا پھر وہ رسول اللہﷺ کے پاس پہنچے۔ آپؐ سے اس بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا یہ تو ایک کھانا ہے جو اللہ نے تمہیں کھلایا ہے۔
ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تمہارے پاس اس کے گوشت میں سے کچھ ہے؟
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رضى الله عنه - أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَكَّةَ تَخَلَّفَ مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ فَرَأَى حِمَارًا وَحْشِيًّا فَاسْتَوَى عَلَى فَرَسِهِ فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا عَلَيْهِ فَسَأَلَهُمْ رُمْحَهُ فَأَبَوْا عَلَيْهِ فَأَخَذَهُ ثُمَّ شَدَّ عَلَى الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ فَأَكَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَبَى بَعْضُهُمْ فَأَدْرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَكُمُوهَا اللَّهُ " . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رضى الله عنه - فِي حِمَارِ الْوَحْشِ . مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي النَّضْرِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " هَلْ مَعَكُمْ مِنْ لَحْمِهِ شَىْءٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2050
عبد اللہ بن ابی قتادہؓ بیان کرتے ہیں حدیبیہ کے سال میرے والد رسول اللہﷺ کے ساتھ گئے اور ابو قتادہ کے ساتھیوں نے احرام باندھا ہوا تھا لیکن انہوں (میرے والد) نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا۔ رسول اللہﷺ کو بتایا گیا کہ دشمن غَیقہ (مقام) میں ہے۔ رسول اللہﷺ چل پڑے۔ وہ (حضرت قتادہؓ) کہتے ہیں کہ اس اثناء میں کہ میں آپؐ کے صحابہؓ کے ساتھ تھا وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنسنے لگے جب میں نے نظر دوڑائی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک گورخر ہے۔ میں نے اس پر حملہ کیا اسے نیزہ مارا اور اسے گرا لیا۔ میں نے ان سے مدد طلب کی مگر انہوں نے میری مدد کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر ہم نے اس کے گوشت میں سے کھایا اور ہم ڈرے کہ ہم قافلہ سے کٹ نہ جائیں۔ پھر میں رسول اللہﷺ کو تلاش کرتا ہوا چلتا گیا کبھی اپنے گھوڑے کو تیز چلاتا کبھی آہستہ۔ میں بنی غِفار کے ایک شخص سے آدھی رات کے وقت ملا۔ میں نے کہا کہ تم رسول اللہﷺ سے کہاں ملے تھے؟ اس نے کہا میں نے آپؐ کو ’’تَعْھِن‘‘ میں چھوڑا تھا اور آپؐ نے ’’سُقْیَا‘‘ میں قیلولہ کرنا تھا۔ میں آپؐ سے جا ملا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کے صحابہؓ آپؐ کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ رہے تھے اور وہ ڈرتے ہیں کہ کہیں آپؐ سے کٹ نہ جائیں اس لئے ان کا انتظار فرمالیں۔ چنانچہ آپؐ نے ان کا انتظار کیا۔ میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں نے شکار کیا ہے اس میں سے کچھ بچا ہوا میرے پاس ہے۔ نبیﷺ نے لوگوں سے فرمایا کھاؤ اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔
وَحَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مِسْمَارٍ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ انْطَلَقَ أَبِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فَأَحْرَمَ أَصْحَابُهُ وَلَمْ يُحْرِمْ وَحُدِّثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ عَدُوًّا بِغَيْقَةَ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَبَيْنَمَا أَنَا مَعَ أَصْحَابِهِ يَضْحَكُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ إِذْ نَظَرْتُ فَإِذَا أَنَا بِحِمَارِ وَحْشٍ فَحَمَلْتُ عَلَيْهِ فَطَعَنْتُهُ فَأَثْبَتُّهُ فَاسْتَعَنْتُهُمْ فَأَبَوْا أَنْ يُعِينُونِي فَأَكَلْنَا مِنْ لَحْمِهِ وَخَشِينَا أَنْ نُقْتَطَعَ فَانْطَلَقْتُ أَطْلُبُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُرَفِّعُ فَرَسِي شَأْوًا وَأَسِيرُ شَأْوًا فَلَقِيتُ رَجُلاً مِنْ بَنِي غِفَارٍ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَقُلْتُ أَيْنَ لَقِيتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ تَرَكْتُهُ بِتِعْهِنَ وَهُوَ قَائِلٌ السُّقْيَا فَلَحِقْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَصْحَابَكَ يَقْرَءُونَ عَلَيْكَ السَّلاَمَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ وَإِنَّهُمْ قَدْ خَشُوا أَنْ يُقْتَطَعُوا دُونَكَ انْتَظِرْهُمْ . فَانْتَظَرَهُمْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَدْتُ وَمَعِي مِنْهُ فَاضِلَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِلْقَوْمِ " كُلُوا " . وَهُمْ مُحْرِمُونَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2051
عبد اللہ بن ابی قتادۃ ؓ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ حج کے لئے نکلے اور ہم بھی آپؐ کے ساتھ نکلے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اپنے کچھ صحابہؓ کا راستہ بدل دیا اُن میں حضرت ابو قتادۃ ؓ بھی تھے۔ آپؐ نے فر مایا تم ساحلِ سمندر کی راہ لو یہاں تک کہ تم مجھ سے آملو۔ وہ (راوی) کہتے ہیں انہوں نے ساحلِ سمندر کا راستہ لیا جب وہ رسول اللہﷺ سے الگ ہوئے تو سب نے احرام باندھا ہوا تھا سوائے حضرت ابو قتادۃؓ کے انہوں نے احرام نہیں باندھا تھا۔ جب وہ جا رہے تھے انہوں نے گورخر دیکھے۔ حضرت ابو قتادۃ ؓ نے ان پر حملہ کیا اور ان میں سے ایک مادہ کو شکار کر لیا۔ پھر وہ (صحابہؓ ) اترے اور اس کے گوشت میں سے کھایا۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ ہم نے گوشت کھا لیا حالانکہ ہم مُحرِم تھے۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے اس مادہ جانور کا باقی گوشت ساتھ لیا۔ جب وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئے۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم مُحرِم تھے اور ابو قتادۃ ؓ مُحرِم نہ تھے۔ ہم نے گورخر دیکھے۔ ابو قتادۃ ؓ نے ان پر حملہ کیا اور اُن میں سے ایک مادہ کو مار گرایا۔ ہم اترے اور اس کے گوشت میں سے کھایا پھر ہم نے کہا کہ ہم نے شکار کا گوشت کھا لیا ہے جبکہ ہم مُحرِم ہیں۔ اور اس کا باقی گوشت ہم نے ساتھ رکھ لیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم میں سے کسی نے اس کو اس بارہ میں کہا تھا یا اسے کسی چیز سے اشارہ کیا تھا؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے عرض کیا نہیں آپؐ نے فرمایا گوشت میں سے جو باقی رہ گیا ہے وہ بھی کھالو۔
ایک اور روایت میں (ھَلْ مِنْکُمْ اَحَدٌ اَمَرَہُ أَوْ أَشَارَ اِلَیْہِ بِشَیْئٍ کی بجائے) أَمِنْکُمْ اَحَدٌ اَمَرَہُ أَنْ یَحْمِلَ عَلَیْھَا أَوْ أَشَارَ اِلَیْھَا کے الفاظ ہیں۔ جو روایت شعبہ سے مروی ہے اس میں أَشَرْتُمْ اَوْ أَعَنْتُمْ أَوْ أَصَدْتُمْ کے الفاظ ہیں۔ شعبہ کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ اَعَنْتُمْ فرمایا تھا یا اَصَدْتُمْ۔
حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَاجًّا وَخَرَجْنَا مَعَهُ - قَالَ - فَصَرَفَ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ " خُذُوا سَاحِلَ الْبَحْرِ حَتَّى تَلْقَوْنِي " . قَالَ فَأَخَذُوا سَاحِلَ الْبَحْرِ . فَلَمَّا انْصَرَفُوا قِبَلَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحْرَمُوا كُلُّهُمْ إِلاَّ أَبَا قَتَادَةَ فَإِنَّهُ لَمْ يُحْرِمْ فَبَيْنَمَا هُمْ يَسِيرُونَ إِذْ رَأَوْا حُمُرَ وَحْشٍ فَحَمَلَ عَلَيْهَا أَبُو قَتَادَةَ فَعَقَرَ مِنْهَا أَتَانًا فَنَزَلُوا فَأَكَلُوا مِنْ لَحْمِهَا - قَالَ - فَقَالُوا أَكَلْنَا لَحْمًا وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ - قَالَ - فَحَمَلُوا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِ الأَتَانِ فَلَمَّا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا أَحْرَمْنَا وَكَانَ أَبُو قَتَادَةَ لَمْ يُحْرِمْ فَرَأَيْنَا حُمُرَ وَحْشٍ فَحَمَلَ عَلَيْهَا أَبُو قَتَادَةَ فَعَقَرَ مِنْهَا أَتَانًا فَنَزَلْنَا فَأَكَلْنَا مِنْ لَحْمِهَا فَقُلْنَا نَأْكُلُ لَحْمَ صَيْدٍ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ . فَحَمَلْنَا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِهَا . فَقَالَ " هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ أَمَرَهُ أَوْ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَىْءٍ " . قَالَ قَالُوا لاَ . قَالَ " فَكُلُوا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِهَا " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ شَيْبَانَ جَمِيعًا عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي رِوَايَةِ شَيْبَانَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمِنْكُمْ أَحَدٌ أَمَرَهُ أَنْ يَحْمِلَ عَلَيْهَا أَوْ أَشَارَ إِلَيْهَا " . وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ قَالَ " أَشَرْتُمْ أَوْ أَعَنْتُمْ " . أَوْ " أَصَدْتُمْ " . قَالَ شُعْبَةُ لاَ أَدْرِي قَالَ " أَعَنْتُمْ أَوْ أَصَدْتُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2052
عبد اللہ بن ابی قتادہ ؓ کہتے ہیں کہ ان کے والد رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ غزوہ حدیبیہ میں گئے۔ انہوں نے کہا میرے علاوہ سب نے احرام باندھا ہوا تھا۔ وہ کہتے ہیں میں نے ایک گورخر شکار کیا اور اپنے ساتھیوں کو کھلایا اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ پھر میں رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور آپؐ کو بتایا کہ ہمارے پاس اس گوشت میں سے کچھ بچا ہوا ہے۔ آپؐ نے فرمایا اس کو کھاؤ اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔
عبد اللہ بن ابی قتادہ ؓ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (یعنی صحابہؓ) رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ حضرت ابو قتادہ ؓ نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا پھر باقی روایت بیان کی۔۔۔ اور اس روایت میں ہے کہ آپؐ نے فرمایا کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے؟ انہوں نے عرض کیا ہمارے پاس اس کی ٹانگ ہے۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اسے لیا اور تناول فرمایا۔
ایک اور روایت عبد اللہ بن ابی قتادہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ ؓ ایک جماعت میں تھے جنہوں نے احرام باندھا ہوا تھا اور حضرت ابو قتادہ ؓ مُحرم نہیں تھے۔ پھر باقی روایت بیان کی۔ اور اس روایت میں ہے آپؐ نے فرمایا کیا تم میں سے کسی آدمی نے اس کی طرف اشارہ کیا تھا؟ یا اس کو اس بارہ میں کچھ کہا تھا؟ انہوں نے عرض کیا نہیں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا تو کھا سکتے ہو۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ - وَهُوَ ابْنُ سَلاَّمٍ - أَخْبَرَنِي يَحْيَى أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ - رضى الله عنه - أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةَ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَ فَأَهَلُّوا بِعُمْرَةٍ غَيْرِي - قَالَ - فَاصْطَدْتُ حِمَارَ وَحْشٍ فَأَطْعَمْتُ أَصْحَابِي وَهُمْ مُحْرِمُونَ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَنْبَأْتُهُ أَنَّ عِنْدَنَا مِنْ لَحْمِهِ فَاضِلَةً . فَقَالَ " كُلُوهُ " وَهُمْ مُحْرِمُونَ . حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ مُحْرِمُونَ وَأَبُو قَتَادَةَ مُحِلٌّ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ فَقَالَ " هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَىْءٌ " . قَالُوا مَعَنَا رِجْلُهُ . قَالَ فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَكَلَهَا .وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَإِسْحَاقُ عَنْ جَرِيرٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ كَانَ أَبُو قَتَادَةَ فِي نَفَرٍ مُحْرِمِينَ وَأَبُو قَتَادَةَ مُحِلٌّ وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ وَفِيهِ قَالَ " هَلْ أَشَارَ إِلَيْهِ إِنْسَانٌ مِنْكُمْ أَوْ أَمَرَهُ بِشَىْءٍ " . قَالُوا لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَكُلُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2053
معاذ بن عبد الرحمان بن عثمان التیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم حضرت طلحہؓ بن عبید اللہؓ کے ساتھ تھے ہم احرام کی حالت میں تھے ان کے لئے ایک پرندہ (کا گوشت) تحفۃً پیش کیا گیا جبکہ حضرت طلحہؓ سوئے ہوئے تھے۔ ہم میں سے بعض نے کھا لیا اور بعض نے احتیاط کی۔ جب حضرت طلحہؓ بیدار ہوئے تو جنہوں نے وہ پرندہ کھایا تھا ان کو انہوں نے درست قرار دیا اور کہا ہم نے یہ رسول اللہﷺ کے ساتھ بھی کھایا تھا۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَنَحْنُ حُرُمٌ فَأُهْدِيَ لَهُ طَيْرٌ وَطَلْحَةُ رَاقِدٌ فَمِنَّا مَنْ أَكَلَ وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ طَلْحَةُ وَفَّقَ مَنْ أَكَلَهُ وَقَالَ أَكَلْنَاهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2054
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا چار چیزیں سب کی سب ہی ایذاء رساں ہیں خواہ وہ حرم میں ہوں یا حرم سے باہر ہوں قتل کی جاسکتی ہیں ! چیل، کوا، چوہیا اور کاٹنے والا کتا۔ راوی کہتے ہیں میں نے قاسم سے کہا۔ آپ کی سانپ کے بارہ میں کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا وہ بھی اپنی ذلت کے ساتھ مارا جائے گا۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ مِقْسَمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " أَرْبَعٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ الْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْفَارَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ " . قَالَ فَقُلْتُ لِلْقَاسِمِ أَفَرَأَيْتَ الْحَيَّةَ قَالَ تُقْتَلُ بِصُغْرٍ لَهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2055
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا پانچ ضرر رساں جانور ہیں وہ حرم میں ہوں یا حرم سے باہر ہوں مار دئیے جائیں: سانپ، چتکبرا کوا، چوہیا، کاٹنے والا کتا اور چیل۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ الْحَيَّةُ وَالْغُرَابُ الأَبْقَعُ وَالْفَارَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْحُدَيَّا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2056
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پانچ (جانور) ضرر رساں ہیں (خواہ) وہ حرم میں ہوں مار دیئے جائیں گے: بچھو، چوہیا، چیل، کوا اور کاٹنے والا کتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ الْعَقْرَبُ وَالْفَارَةُ وَالْحُدَيَّا وَالْغُرَابُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2057
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پانچ ضرر رساں جانور ہیں وہ حرم میں مار دیئے جائیں گے: چوہیا، بچھو، کوا، چیل اور کاٹنے والا کتا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پانچ ضرر رساں (جانوروں) کے حرم سے باہر اور حرم کے اندر مارنے کا حکم دیا ہے۔
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ الْفَارَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْغُرَابُ وَالْحُدَيَّا وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ " . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقَتْلِ خَمْسِ فَوَاسِقَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے