کتاب 16: كتاب النكاح
صحیح مسلم
صحیح مسلم 2471
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ - عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بِمِنًى فَلَقِيَهُ عُثْمَانُ فَقَامَ مَعَهُ يُحَدِّثُهُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلاَ نُزَوِّجُكَ جَارِيَةً شَابَّةً لَعَلَّهَا تُذَكِّرُكَ بَعْضَ مَا مَضَى مِنْ زَمَانِكَ . قَالَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ لَقَدْ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ " . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ إِنِّي لأَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِمِنًى إِذْ لَقِيَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقَالَ هَلُمَّ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ فَاسْتَخْلاَهُ فَلَمَّا رَأَى عَبْدُ اللَّهِ أَنْ لَيْسَتْ لَهُ حَاجَةٌ - قَالَ - قَالَ لِي تَعَالَ يَا عَلْقَمَةُ - قَالَ - فَجِئْتُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ أَلاَ نُزَوِّجُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ جَارِيَةً بِكْرًا لَعَلَّهُ يَرْجِعُ إِلَيْكَ مِنْ نَفْسِكَ مَا كُنْتَ تَعْهَدُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ .
علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں حضرت عبداللہؓ کے ساتھ منٰی میں چل رہا تھا تو اُن سے حضرت عثمانؓ ملے اور ان کے ساتھ کھڑے ہو کر ان سے باتیں کرنے لگے۔ حضرت عثمانؓ نے ان سے کہا اے ابو عبدالرحمان! کیا ہم آپ کی شادی ایک نوجوان لڑکی سے نہ کرادیں شاید کہ وہ تمہیں تمہارا گزرا ہوا کچھ زمانہ یاد کرا دے۔ راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہؓ نے کہا اگر آپ یہ کہتے ہیں تو رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا تھا اے نوجوانوں کے گروہ! جو تم میں سے شادی کی طاقت رکھتا ہے اسے چاہیے کہ وہ شادی کرے کیونکہ یہ غضِ بصر کا باعث اور عصمت کی خوب حفاظت کرنے والی ہے۔ اور جسے طاقت نہ ہو تو وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کے ضبطِ نفس کا ذریعہ ہے۔ علقمہ سے روایت ہے کہ میں حضرت عبداللہؓ بن مسعود کے ساتھ منٰی میں چل رہا تھا۔ جب انہیں حضرت عثمانؓ بن عفّان ملے اور کہا اے ابو عبدالرحمان! اِدھر آئیں۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے ان سے علیحدگی میں بات کی۔ جب حضرت عبداللہؓ نے دیکھا کہ انہیں اور کچھ نہیں کہنا۔ وہ (علقمہ) کہتے ہیں تو انہوں نے مجھ سے کہا اے علقمہ آؤ۔ وہ کہتے ہیں میں گیا تو حضرت عثمانؓ نے انہیں کہا اے ابو عبدالرحمان! کیا ہم آپ کی شادی کنواری لڑکی سے نہ کردیں شاید آپ کے لئے جو آپ دیکھ چکے ہیں وہ واپس آجائے۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا اگر آپ یہ کہتے ہیں۔۔۔ باقی روایت ابو معاویہ جیسی ہے۔
صحیح مسلم 2472
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ " . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعَمِّي عَلْقَمَةُ وَالأَسْوَدُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ وَأَنَا شَابٌّ يَوْمَئِذٍ فَذَكَرَ حَدِيثًا رُئِيتُ أَنَّهُ حَدَّثَ بِهِ مِنْ أَجْلِي قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَزَادَ قَالَ فَلَمْ أَلْبَثْ حَتَّى تَزَوَّجْتُ . حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلْنَا عَلَيْهِ وَأَنَا أَحْدَثُ الْقَوْمِ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ وَلَمْ يَذْكُرْ فَلَمْ أَلْبَثْ حَتَّى تَزَوَّجْتُ .
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہمیں رسول اللہﷺ نے فرمایا اے نوجوانوں کے گروہ! جو تم میں سے شادی کی طاقت رکھتا ہو تو اس کو چاہئے کہ شادی کرے کیونکہ وہ غضِ بصر کا ذریعہ اور عصمت کی حفاظت کرنے والی ہے اور جسے اس کی طاقت نہ ہو تو وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کے ضبطِ نفس کا ذریعہ ہے۔
ایک اور روایت عبدالرحمان بن یزید سے مروی ہے وہ کہتے ہیں میں اور میرے چچا علقمہ اور اسود حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے پاس گئے۔ راوی کہتے ہیں میں ان دنوں جوان تھا۔ پھر انہوں نے ایک حدیث کا ذکر کیا۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے وہ حدیث میری وجہ سے بیان کی۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ اس کے تھوڑے عرصہ بعد میں نے شادی کر لی ایک اور روایت میں فَلَمْ أَلْبَثْ حَتَّی تَزَوَّجْتُ کے الفاظ نہیں ہیں۔
صحیح مسلم 2473
وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَأَلُوا أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَنْ عَمَلِهِ فِي السِّرِّ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لاَ أَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ . وَقَالَ بَعْضُهُمْ لاَ آكُلُ اللَّحْمَ . وَقَالَ بَعْضُهُمْ لاَ أَنَامُ عَلَى فِرَاشٍ . فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ . فَقَالَ " مَا بَالُ أَقْوَامٍ قَالُوا كَذَا وَكَذَا لَكِنِّي أُصَلِّي وَأَنَامُ وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي " .
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے صحابہؓ میں سے بعض لوگوں نے نبیﷺ کی ازواج مطہرات سے آپؐ کے ان کاموں کے بارہ میں پوچھا جو آپؐ تنہائی میں کرتے تھے۔ اس کے بعد ان (پوچھنے والوں) میں سے ایک نے کہا میں کبھی عورتوں سے شادی نہیں کروں گا اور دوسرے نے کہا میں کبھی گوشت نہیں کھاؤں گا اور تیسرے نے کہا میں بستر پر نہیں سوؤں گا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی اور فرمایا لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جو اس طرح کہتے ہیں؟ میں تو نماز (بھی) پڑھتا ہوں اور سوتا (بھی) ہوں اور روزہ رکھتا ہوں اور روزہ چھوڑتا (بھی) ہوں اور میں عورتوں سے شادی (بھی) کرتا ہوں۔ پس جو میری سنّت سے بے رغبتی کرتا ہے وہ مجھ سے نہیں۔
صحیح مسلم 2474
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لاَخْتَصَيْنَا .
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے حضرت عثمانؓ بن مظعون کے تبتّل (دنیا سے انقطاع کی درخواست) کو رد کر دیا تھا۔ اگر آپؐ ان کو اجازت دے دیتے تو ہم ضرور رہبانیت اختیار کر لیتے۔
صحیح مسلم 2475
وَحَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ رُدَّ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلُ وَلَوْ أُذِنَ لَهُ لاَخْتَصَيْنَا .
سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت سعدؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے حضرت عثمانؓ بن مظعون کی تبتّل (دنیا سے انقطاع کی درخواست) کو رد کر دیا گیا تھا۔ اگر انہیں اجازت دی جاتی تو ہم ضرور رہبانیت اختیار کر لیتے۔
صحیح مسلم 2476
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ أَرَادَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أَنْ يَتَبَتَّلَ فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَوْ أَجَازَ لَهُ ذَلِكَ لاَخْتَصَيْنَا .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کو کہتے ہوئے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ حضرت عثمان بن مظعونؓ نے ترکِ دنیا کا فیصلہ کیا تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں منع فرما دیا۔ اگر آپؐ ان کو اجازت دے دیتے تو ہم سب رہبانیت اختیار کر لیتے۔
صحیح مسلم 2477
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى امْرَأَةً فَأَتَى امْرَأَتَهُ زَيْنَبَ وَهْىَ تَمْعَسُ مَنِيئَةً لَهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ " إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ وَتُدْبِرُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ فَإِذَا أَبْصَرَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ فَإِنَّ ذَلِكَ يَرُدُّ مَا فِي نَفْسِهِ " . حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى امْرَأَةً . فَذَكَرَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَأَتَى امْرَأَتَهُ زَيْنَبَ وَهْىَ تَمْعَسُ مَنِيئَةً . وَلَمْ يَذْكُرْ تُدْبِرُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ .
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک عورت کو دیکھا۔ آپؐ اپنی بیوی حضرت زینبؓ کے پاس آئے اور وہ اپنے چمڑے کو مل رہی تھیں۔ آپؐ نے اپنی ضرورت پوری کی۔ پھر اپنے صحابہؓ کے پاس آئے اور فرمایا یقینا عورت بہکانے والے کی صورت میں آتی ہے اور بہکانے والے کی صورت میں واپس جاتی ہے۔ اس لئے جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھے تو وہ اپنی بیوی کے پاس آئے۔ یہ بات اس چیز کو زائل کر دے گی جو اس کے دل میں ہے۔
ایک اور روایت میں (عَنْ جَابِرٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ کی بجائے) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ اَنَّ النَّبِیَّﷺ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں تُدْبِرُ فِیْ صُوْرَۃِ شَیْطَانٍ کے الفاظ نہیں ہیں۔
صحیح مسلم 2478
وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَ جَابِرٌ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا أَحَدُكُمْ أَعْجَبَتْهُ الْمَرْأَةُ فَوَقَعَتْ فِي قَلْبِهِ فَلْيَعْمِدْ إِلَى امْرَأَتِهِ فَلْيُوَاقِعْهَا فَإِنَّ ذَلِكَ يَرُدُّ مَا فِي نَفْسِهِ " .
ابو زبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت جابرؓ نے کہا میں نے نبیﷺ کو فرماتے سنا۔ جب تم میں سے کسی کو کوئی عورت اچھی لگے اور اس کے دل میں کوئی خیال پیدا ہو تو وہ اپنی بیوی کے پاس آئے اور اس سے تعلق قائم کرے تو یہ بات اس چیز کو زائل کر دے گی جو اس کے دل میں ہے۔
صحیح مسلم 2479
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي وَوَكِيعٌ وَابْنُ بِشْرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ يَقُولُ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْسَ لَنَا نِسَاءٌ فَقُلْنَا أَلاَ نَسْتَخْصِي فَنَهَانَا عَنْ ذَلِكَ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْكِحَ الْمَرْأَةَ بِالثَّوْبِ إِلَى أَجَلٍ ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلاَ تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ} . وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ وَقَالَ ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا هَذِهِ الآيَةَ . وَلَمْ يَقُلْ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ كُنَّا وَنَحْنُ شَبَابٌ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ نَسْتَخْصِي وَلَمْ يَقُلْ نَغْزُو .
قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہؓ کو کہتے سنا ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے۔ ہمارے ساتھ عورتیں نہ تھیں۔ ہم نے کہا کیا ہم مردانہ قوّت ختم نہ کر لیں۔ آپؐ نے ہمیں اس سے منع فرمایا۔ پھر ہمیں اجازت دی کہ ہم کسی عورت سے ایک کپڑے کے عوض ایک مقررہ مدت تک نکاح کر لیں۔ پھر حضرت عبداللہؓ نے یہ آیت پڑھی یَاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰ مَنُوْا لَا تُحَرِّمُوا طَیِّبٰتِ مٓا اَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمْ: اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو! اُن پاکیزہ چیزوں کو جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کردی ہیں حرام نہ ٹھہرایا کرو اور حد سے تجاوز نہ کرو، یقینا اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
ایک اور روایت میں (قَرَآءَ عَبْدُ اللّٰہِ کی بجائے) قَرَآءَ عَلَیْنَا ھٰذِہِ الْآیَۃُ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ہم جوان تھے اور ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا ہم مردانہ قوت ختم نہ کر دیں مگر اس روایت میں نَغْزُوْ کا ذکر نہیں۔
صحیح مسلم 2480
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَسَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالاَ خَرَجَ عَلَيْنَا مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ أَذِنَ لَكُمْ أَنْ تَسْتَمْتِعُوا . يَعْنِي مُتْعَةَ النِّسَاءِ .
حضرت جابر بن عبداللہؓ اور سلمہ بن اکوعؓ سے روایت ہے وہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہﷺ کا منادی آیا اور اس نے کہا بے شک رسول اللہﷺ نے تمہیں اجازت دی ہے کہ تم فائدہ اٹھا لو یعنی عورتوں سے متعہ کی۔
صحیح مسلم 2481
وَحَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ - يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ - حَدَّثَنَا رَوْحٌ - يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ - عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَتَانَا فَأَذِنَ لَنَا فِي الْمُتْعَةِ .
حضرت سلمہ بن اکوعؓ اور حضرت جابرؓ بن عبداللہ دونوں سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمیں متعہ کے بارہ میں اجازت دی۔
صحیح مسلم 2482
وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ قَالَ عَطَاءٌ قَدِمَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مُعْتَمِرًا فَجِئْنَاهُ فِي مَنْزِلِهِ فَسَأَلَهُ الْقَوْمُ عَنْ أَشْيَاءَ ثُمَّ ذَكَرُوا الْمُتْعَةَ فَقَالَ نَعَمِ اسْتَمْتَعْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ .
عطاء کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبداللہؓ عمرہ کے لئے آئے۔ ہم ان کے پاس ان کی قیام گاہ پر حاضر ہوئے۔ لوگوں نے ان سے کئی چیزوں کی بابت پوچھا۔ پھر متعہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ہاں۔ ہم نے رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ کے زمانہ میں متعہ کیا تھا۔
صحیح مسلم 2483
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ كُنَّا نَسْتَمْتِعُ بِالْقُبْضَةِ مِنَ التَّمْرِ وَالدَّقِيقِ الأَيَّامَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ حَتَّى نَهَى عَنْهُ عُمَرُ فِي شَأْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ .
ابو زبیر کہتے ہیں میں نے حضرت جابر ؓ بن عبداللہ سے سنا۔ انہوں نے کہا ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک مٹھی کھجور اور آٹے کے عوض کئی دنوں تک متعہ کیا کرتے تھے یہانتک کہ حضرت عمر ؓ نے عمرو بن حریث کے واقعہ میں اس سے منع کر دیا۔
صحیح مسلم 2484
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ - عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَأَتَاهُ آتٍ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَابْنُ الزُّبَيْرِ اخْتَلَفَا فِي الْمُتْعَتَيْنِ فَقَالَ جَابِرٌ فَعَلْنَاهُمَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ نَهَانَا عَنْهُمَا عُمَرُ فَلَمْ نَعُدْ لَهُمَا .
ابو نضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں حضرت جابر بن عبداللہؓ کے پاس تھا کہ ان کے پاس ایک آنے والا آیا اور اس نے کہا حضرت ابن عباسؓ اور حضرت ابن زبیرؓ نے دو متعوں کے بارہ میں اختلاف کیا تھا۔ حضرت جابرؓ کہنے لگے ہم نے یہ دونوں متعے رسول اللہﷺ کے ساتھ کئے۔ پھر ان دونوں سے ہمیں حضرت عمرؓ نے منع کر دیا۔ پھر ہم نے دونوں کا اعادہ نہیں کیا۔
صحیح مسلم 2485
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ أَوْطَاسٍ فِي الْمُتْعَةِ ثَلاَثًا ثُمَّ نَهَى عَنْهَا .
ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے (غزوئہ) اوطاس کے سال تین دن کے لئے متعہ کی اجازت دی۔ پھر اس سے منع فرما دیا۔
صحیح مسلم 2486
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ سَبْرَةَ أَنَّهُ قَالَ أَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْمُتْعَةِ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ إِلَى امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ كَأَنَّهَا بَكْرَةٌ عَيْطَاءُ فَعَرَضْنَا عَلَيْهَا أَنْفُسَنَا فَقَالَتْ مَا تُعْطِي فَقُلْتُ رِدَائِي . وَقَالَ صَاحِبِي رِدَائِي . وَكَانَ رِدَاءُ صَاحِبِي أَجْوَدَ مِنْ رِدَائِي وَ كُنْتُ أَشَبَّ مِنْهُ فَإِذَا نَظَرَتْ إِلَى رِدَاءِ صَاحِبِي أَعْجَبَهَا وَإِذَا نَظَرَتْ إِلَىَّ أَعْجَبْتُهَا ثُمَّ قَالَتْ أَنْتَ وَرِدَاؤُكَ يَكْفِينِي . فَمَكَثْتُ مَعَهَا ثَلاَثًا ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ شَىْءٌ مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ الَّتِي يَتَمَتَّعُ فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهَا " .
حضرت سبرہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں متعہ کی اجازت دی تو میں اور ایک شخص بنی عامر کی ایک عورت کے پاس گئے گویا وہ ایک جوان لمبی گردن والی اونٹنی ہے۔ ہم نے اس کے سامنے اپنے آپ کو پیش کیا۔ اس نے کہا تم مجھے کیا دو گے؟ میں نے کہا اپنی چادر اور میرے ساتھی نے کہا اپنی چادر اور میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے زیادہ خوبصورت تھی اور میں اس کی نسبت جوان تھا۔ جب وہ میرے ساتھی کی چادر دیکھتی تو اسے پسند کرتی اور جب مجھے دیکھتی تو میں اُسے پسند آتا۔ پھر اس نے کہا تم اور تمہاری چادر مجھے کافی ہے۔ میں اس کے پاس تین دن ٹھہرا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کے پاس ایسی عورت ہو جس سے اس نے متعہ کیا ہے وہ اُسے چھوڑ دے۔
صحیح مسلم 2487
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ - يَعْنِي ابْنَ مُفَضَّلٍ - حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ أَنَّ أَبَاهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتْحَ مَكَّةَ قَالَ فَأَقَمْنَا بِهَا خَمْسَ عَشْرَةَ - ثَلاَثِينَ بَيْنَ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ - فَأَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مُتْعَةِ النِّسَاءِ فَخَرَجْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِي وَلِي عَلَيْهِ فَضْلٌ فِي الْجَمَالِ وَهُوَ قَرِيبٌ مِنَ الدَّمَامَةِ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدٌ فَبُرْدِي خَلَقٌ وَأَمَّا بُرْدُ ابْنِ عَمِّي فَبُرْدٌ جَدِيدٌ غَضٌّ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِأَسْفَلِ مَكَّةَ أَوْ بِأَعْلاَهَا فَتَلَقَّتْنَا فَتَاةٌ مِثْلُ الْبَكْرَةِ الْعَنَطْنَطَةِ فَقُلْنَا هَلْ لَكِ أَنْ يَسْتَمْتِعَ مِنْكِ أَحَدُنَا قَالَتْ وَمَاذَا تَبْذُلاَنِ فَنَشَرَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدَهُ فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَى الرَّجُلَيْنِ وَيَرَاهَا صَاحِبِي تَنْظُرُ إِلَى عِطْفِهَا فَقَالَ إِنَّ بُرْدَ هَذَا خَلَقٌ وَبُرْدِي جَدِيدٌ غَضٌّ . فَتَقُولُ بُرْدُ هَذَا لاَ بَأْسَ بِهِ . ثَلاَثَ مِرَارٍ أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ اسْتَمْتَعْتُ مِنْهَا فَلَمْ أَخْرُجْ حَتَّى حَرَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ إِلَى مَكَّةَ . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ بِشْرٍ . وَزَادَ قَالَتْ وَهَلْ يَصْلُحُ ذَاكَ وَفِيهِ قَالَ إِنَّ بُرْدَ هَذَا خَلَقٌ مَحٌّ .
ربیع بن سبرہ سے روایت ہے کہ ان کے والد رسول اللہﷺ کے ساتھ فتح مکہ کے غزوہ میں شریک تھے۔ وہ کہتے ہیں ہم پندرہ دن وہاں ٹھہرے رات اور دن ملا کر تیس۔ ہمیں رسول اللہﷺ نے عورتوں سے متعہ کی اجازت دی تو میں اور میری قوم کا ایک شخص نکلے۔ مجھے خوبصورتی میں اس پر برتری تھی اور وہ قریبًا بدصورت تھا اور ہم میں سے ہر ایک کے پاس چادر تھی۔ میری چادر پرانی اور میرے چچا زاد کی چادر بالکل نئی اور ملائم تھی۔ ہم مکہ کے نشیب یا بلندی پر تھے تو ہمیں ایک نوجوان لڑکی ملی جو اونٹنی کی طرح دراز گردن تھی۔ ہم نے کہا کیا تو چاہتی ہے کہ ہم میں سے کوئی تیرے ساتھ متعہ کرے۔ اس نے کہا تم دونوں کیا خرچ کرو گے؟ ہم میں سے ہر ایک نے اپنی چادر پھیلائی۔ اس نے دونوں آدمیوں کو دیکھنا شروع کیا اور میرے ساتھی نے اس کو اوپر سے نیچے تک دیکھنا شروع کیا اور کہا اس کی چادر پرانی ہے اور میری چادر بالکل نئی اور ملائم ہے۔ اس عورت نے دو تین دفعہ کہا اس کی چادر میں بھی کوئی حرج نہیں۔ پھر میں نے اس سے متعہ کیا اور میں وہاں سے نہیں نکلا یہانتک کہ رسول اللہﷺ نے اُسے حرام قرار دے دیا۔
ایک اور روایت میں (اِنَّ اَبَاہُ غَزَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ فَتْحَ مَکَّۃَ) بجائے) عَنْ اَبِیْہِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ عَامَ الْفَتْحِ اِلٰی مَکَّۃَ کے الفاظ ہیں۔ باقی روایت اسی طرح ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے قَالَتْ وَھَلْ یَصْلُحُ ذَاکَ اس عورت نے کہا کیا یہ درست ہے؟ اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ اس (دوسرے شخص) نے کہا تھا کہ اس کی چادر پرانی بوسیدہ ہے۔
صحیح مسلم 2488
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي قَدْ كُنْتُ أَذِنْتُ لَكُمْ فِي الاِسْتِمْتَاعِ مِنَ النِّسَاءِ وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ ذَلِكَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهُنَّ شَىْءٌ فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهُ وَلاَ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا" . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمًا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ وَهُوَ يَقُولُ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ .
ربیع بن سبرہ جہنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت تک حرام قرار دے دیا ہے۔ پس جس کسی کے پاس ان میں سے کوئی عورت ہو تو وہ اس کی راہ چھوڑ دے اور جو کچھ تم اُسے دے چکے ہو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔
ایک اور روایت میں (اَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ کی بجائے) رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ قَائِمًا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ وَھُوْ یَقُوْلُ کے الفاظ ہیں۔ یعنی میں نے رسول اللہﷺ کو (کعبہ کے) رکن اور دروازہ کے درمیان کھڑے ہوئے دیکھا اور آپؐ فرما رہے تھے۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے۔
صحیح مسلم 2489
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْمُتْعَةِ عَامَ الْفَتْحِ حِينَ دَخَلْنَا مَكَّةَ ثُمَّ لَمْ نَخْرُجْ مِنْهَا حَتَّى نَهَانَا عَنْهَا.
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ جہنی اپنے باپ سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بتایا ہمیں رسول اللہ ﷺ نے فتحِ مکہ کے سال جب ہم مکہ میں داخل ہوئے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ پھر ہم اس سے اس وقت تک نہیں نکلے تھے جب تک کہ ہمیں آپؐ نے اس سے منع نہیں کر دیا تھا۔
صحیح مسلم 2490
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي رَبِيعَ بْنَ سَبْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَرَ أَصْحَابَهُ بِالتَّمَتُّعِ مِنَ النِّسَاءِ - قَالَ - فَخَرَجْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ حَتَّى وَجَدْنَا جَارِيَةً مِنْ بَنِي عَامِرٍ كَأَنَّهَا بَكْرَةٌ عَيْطَاءُ فَخَطَبْنَاهَا إِلَى نَفْسِهَا وَعَرَضْنَا عَلَيْهَا بُرْدَيْنَا فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ فَتَرَانِي أَجْمَلَ مِنْ صَاحِبِي وَتَرَى بُرْدَ صَاحِبِي أَحْسَنَ مِنْ بُرْدِي فَآمَرَتْ نَفْسَهَا سَاعَةً ثُمَّ اخْتَارَتْنِي عَلَى صَاحِبِي فَكُنَّ مَعَنَا ثَلاَثًا ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِفِرَاقِهِنَّ .
عبدالعزیز بن ربیع بن سبرہ بن معبد کہتے ہیں میں نے اپنے والد ربیع بن سبرہ سے سنا۔ وہ اپنے والد سبرہ بن معبد سے بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فتحِ مکہ کے سال اپنے صحابہؓ کو عورتوں کے ساتھ متعہ کی اجازت دی۔ وہ کہتے ہیں میں اور بنی سلیم میں سے میرا ایک ساتھی نکلے یہانتک کہ ہم نے بنی عامر کی ایک لڑکی کو پایا۔ وہ گویا ایک دراز گردن جوان اونٹنی تھی۔ ہم نے اس کو اس کی ذات کے لئے پیغام دیا اور اس کے سامنے اپنی چادریں پیش کیں۔ وہ دیکھنے لگی اس نے مجھے میرے ساتھی سے زیادہ خوبصورت پایا۔ میرے ساتھی کی چادر کو میری چادر سے زیادہ عمدہ پایا۔ پھر اس نے تھوڑی دیر دل میں سوچا اور پھر میرے ساتھی کے مقابلہ پر مجھے چن لیا پھر وہ عورتیں ہمارے ساتھ تین دن رہیں۔ پھر رسول اللہﷺ نے ہمیں ان سے علیحدگی کا ارشاد فرمایا۔
آگے