کتاب 17: كتاب الرضاع
صحیح مسلم
صحیح مسلم 2601
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ عِنْدَهَا وَإِنَّهَا سَمِعَتْ صَوْتَ رَجُلٍ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ . قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا رَجُلٌ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُرَاهُ فُلاَنًا " . لِعَمِّ حَفْصَةَ مِنَ الرَّضَاعَةِ . فَقَالَتْ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ كَانَ فُلاَنٌ حَيًّا - لِعَمِّهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ - دَخَلَ عَلَىَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نَعَمْ إِنَّ الرَّضَاعَةَ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلاَدَةُ " .
عَمرہ سے روایت ہے حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا رسول اللہﷺ ان کے پاس تشریف فرما تھے کہ اس دوران انہوں نے کسی شخص کی آواز سنی جو حضرت حفصہؓ کے گھر میں آنے کی اجازت مانگ رہا تھا۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یہ شخص آپؐ کے گھر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرا خیال ہے یہ فلاں ہے جو حفصہ کا رضاعی چچا ہے اس پر حضرت عائشہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اگر فلاں شخص جو میرا رضاعی چچا تھا زندہ ہوتا کیا وہ میرے پاس آسکتا تھا؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہاں رضاعت ان رشتوں کی حرمت قائم کرتی ہے جن کی حرمت ولادت قائم کرتی ہے۔
صحیح مسلم 2602
وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهُذَلِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الْوِلاَدَةِ " . وَحَدَّثَنِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ .
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا کہ رضاعت سے وہ حرام ہوجاتا ہے جو ولادت سے حرام ہوتا ہے۔
صحیح مسلم 2603
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أَفْلَحَ - أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ - جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا وَهُوَ عَمُّهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ بَعْدَ أَنْ أُنْزِلَ الْحِجَابُ قَالَتْ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي صَنَعْتُ فَأَمَرَنِي أَنْ آذَنَ لَهُ عَلَىَّ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَتَانِي عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَفْلَحُ بْنُ أَبِي قُعَيْسٍ . فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ وَزَادَ قُلْتُ إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ قَالَ " تَرِبَتْ يَدَاكِ أَوْ يَمِينُكِ" .
حضرت عروہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ ابو القُعَیس کے بھائی افلح آئے انہوں نے ان کے پاس آنے کی اجازت مانگی اور وہ ان کے رضاعی چچا تھے۔ یہ پردہ کے احکامات نازل ہونے کے بعد کی بات ہے حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جب رسول اللہﷺ تشریف لائے تو میں نے جو کیا تھا آپؐ کو بتایا۔ آپؐ نے مجھے ارشاد فرمایا کہ میں انہیں اپنے پاس آنے کی اجازت دے دوں۔ ایک اور روایت میں (عَنْ عَائِشَۃَ اَنَّھَا اَخْبَرَتْہُ اَنَّ اَفْلَحَ اَخَا اَبِی الْقُعَیْسِ جَائَ یَسْتَأْذِنُ عَلَیْہَا کی بجائے) عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ اَتَانِی عَمِّیْ مِنَ الرِّضَاعَۃِ اَفْلَحَ بْنِ اَبِی الْقُعَیْسِ کے الفاظ ہیں۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ مزید ہے کہ میں نے عرض کیا مجھے تو عورت نے دودھ پلایا ہے مرد نے نہیں۔ آپؐ نے فرمایا تَرِبَتْ یَدَاکِ یا فرمایا تَرِبَتْ یَمِیْنُکِ تیرا بھلا ہو۔
صحیح مسلم 2604
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ جَاءَ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا بَعْدَ مَا نَزَلَ الْحِجَابُ - وَكَانَ أَبُو الْقُعَيْسِ أَبَا عَائِشَةَ مِنَ الرَّضَاعَةِ - قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لاَ آذَنُ لأَفْلَحَ حَتَّى أَسْتَأْذِنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنَّ أَبَا الْقُعَيْسِ لَيْسَ هُوَ أَرْضَعَنِي وَلَكِنْ أَرْضَعَتْنِي امْرَأَتُهُ - قَالَتْ عَائِشَةُ - فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَفْلَحَ أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ جَاءَنِي يَسْتَأْذِنُ عَلَىَّ فَكَرِهْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَكَ - قَالَتْ - فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ائْذَنِي لَهُ " . قَالَ عُرْوَةُ فَبِذَلِكَ كَانَتْ عَائِشَةُ تَقُولُ حَرِّمُوا مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا تُحَرِّمُونَ مِنَ النَّسَبِ . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ جَاءَ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَفِيهِ " فَإِنَّهُ عَمُّكِ تَرِبَتْ يَمِينُكِ " . وَكَانَ أَبُو الْقُعَيْسِ زَوْجَ الْمَرْأَةِ الَّتِي أَرْضَعَتْ عَائِشَةَ .
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس ابوالقُعَیْس کے بھائی افلح آئے انہوں نے ان کے پاس آنے کی اجازت مانگی۔ یہ واقعہ پردہ کے احکام نازل ہونے سے پہلے کا ہے اور ابوالقُعَیْس حضرت عائشہؓ کے رضاعی والد تھے۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے کہا اللہ کی قسم میں افلح کو اجازت نہیں دوں گی یہانتک کہ میں رسول اللہﷺ سے اجازت لے لوں۔ کیونکہ ابوالقُعَیْس نے مجھے دودھ نہیں پلایا بلکہ ان کی بیوی نے مجھے دودھ پلایا ہے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں جب رسول اللہﷺ تشریف لائے تو میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ابوالقُعَیْس کے بھائی افلح میرے پاس آئے اور انہوں نے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی میں نے انہیں اجازت دینے کو ناپسند کیا جب تک کہ آپؐ سے اجازت نہ لے لوں۔ وہ فرماتی ہیں اس پر نبیﷺ نے فرمایا اسے اجازت دے دو۔ عروہ کہتے ہیں اس وجہ سے حضرت عائشہؓ کہا کرتی تھیں کہ رضاعت سے انہیں حرام قرار دو جنہیں تم نسب سے حرام ٹھہراتے ہو۔ ایک اور روایت میں فَاِنَّہُ عَمُّکِ تَرِبَتْ یَمِیْنُکِ کے الفاظ ہیں۔ تیرا بھلا ہو وہ تیرا چچا ہے۔ اور ابوالقُعَیْس اس عورت کے خاوند تھے جس نے حضرت عائشہؓ کو دودھ پلایا تھا۔
صحیح مسلم 2605
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ يَسْتَأْذِنُ عَلَىَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْمِرَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ إِنَّ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ اسْتَأْذَنَ عَلَىَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ عَمُّكِ " . قُلْتُ إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ قَالَ " إِنَّهُ عَمُّكِ فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ " . وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا أَبُو الْقُعَيْسِ .
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں میرے رضاعی چچا آئے اور مجھ سے آنے کی اجازت مانگی۔ میں نے انہیں اجازت نہ دی یہاں تک کہ رسول اللہﷺ سے اجازت لے لوں۔ جب رسول اللہﷺ تشریف لائے تو میں نے عرض کیا میرے رضاعی چچا نے مجھ سے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی لیکن میں نے انہیں اجازت نہ دی۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تمہارا چچا تمہارے پاس آسکتا ہے۔ میں نے عرض کیا کہ مجھے تو صرف عورت نے دودھ پلایا ہے۔ مرد نے مجھے دودھ نہیں پلایا آپؐ نے فرمایا وہ تمہارا چچا ہے وہ تمہارے پاس آسکتا ہے۔ ایک اور روایت میں (جَائَ عَمِّی مِنَ الرِّضَاعَۃِ یَسْتَأْذِنُ عَلَیَّ کی بجائے) أَنَّ أَخَا اَبِی الْقُعَیْسِ اِسْتَأْذَنَ عَلَیْہَا کے الفاظ ہیں۔ اسی طرح ایک اور روایت میں استأْذَنَ عَلَیْھَا اَبُو الْقُعَیْسِ کے الفاظ ہیں۔
صحیح مسلم 2606
وَحَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ قَالَتِ اسْتَأْذَنَ عَلَىَّ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَبُو الْجَعْدِ فَرَدَدْتُهُ - قَالَ لِي هِشَامٌ إِنَّمَا هُوَ أَبُو الْقُعَيْسِ - فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ قَالَ " فَهَلاَّ أَذِنْتِ لَهُ تَرِبَتْ يَمِينُكِ أَوْ يَدُكِ" .
عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا وہ فرماتی تھیں کہ میرے رضاعی چچا ابوالجعد نے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی مگر میں نے انہیں انکار کردیا۔ (راوی ابن نمیر کہتے ہیں ) ہشام نے مجھے کہا کہ وہ تو ابوالقُعَیْس تھے۔ (حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں ) جب نبی ﷺ تشریف لائے تو میں نے آپؐ کو یہ بات بتائی آپؐ نے فرمایا کہ تمہارا بھلا ہو تم نے انہیں اجازت کیوں نہ دی؟
صحیح مسلم 2607
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِرَاكٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ عَمَّهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ - يُسَمَّى أَفْلَحَ - اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا فَحَجَبَتْهُ فَأَخْبَرَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَهَا " لاَ تَحْتَجِبِي مِنْهُ فَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ " .
عروہ کہتے ہیں حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ ان کے رضاعی چچا نے جنکا نام افلح تھا ان کے پاس آنے کی اجازت مانگی تو حضرت عائشہؓ نے ان کو روک دیا۔ پھر حضرت عائشہؓ نے رسول اللہﷺ کو بتایا تو آپؐ نے ان سے فرمایا تم اس سے پردہ نہ کرو کیونکہ رضاعت سے وہ حرام ہو جاتا ہے جو نسب سے حرام ہوتا ہے۔
صحیح مسلم 2608
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اسْتَأْذَنَ عَلَىَّ أَفْلَحُ بْنُ قُعَيْسٍ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ فَأَرْسَلَ إِنِّي عَمُّكِ أَرْضَعَتْكِ امْرَأَةُ أَخِي . فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ " لِيَدْخُلْ عَلَيْكِ فَإِنَّهُ عَمُّكِ " .
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ افلح بن قُعَیْس نے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی میں نے انہیں اجازت نہ دی۔ پھر انہوں نے پیغام بھجوایا کہ میں تمہارا رضاعی چچا ہوں میرے بھائی کی بیوی نے آپ کو دودھ پلایا ہے۔ لیکن میں نے اجازت نہ دی۔ پھر رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو میں نے آپؐ سے اس بات کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا وہ تمہارے پاس آسکتا ہے۔ کیونکہ وہ تمہارا چچا ہے۔
صحیح مسلم 2609
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ تَنَوَّقُ فِي قُرَيْشٍ وَتَدَعُنَا فَقَالَ " وَعِنْدَكُمْ شَىْءٌ " . قُلْتُ نَعَمْ بِنْتُ حَمْزَةَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهَا لاَ تَحِلُّ لِي إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ " . وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ جَرِيرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
حضرت علیؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا بات ہے ہمیں چھوڑ کر قریش کی طرف رجحان ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ میں نے عرض کیا حضرت حمزہؓ کی بیٹی ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ میرے لئے جائز نہیں کیونکہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔
صحیح مسلم 2610
وَحَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُرِيدَ عَلَى ابْنَةِ حَمْزَةَ فَقَالَ " إِنَّهَا لاَ تَحِلُّ لِي إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ وَيَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الرَّحِمِ " . وَحَدَّثَنَاهُ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِهْرَانَ الْقُطَعِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِ هَمَّامٍ سَوَاءً غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ شُعْبَةَ انْتَهَى عِنْدَ قَوْلِهِ " ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ " . وَفِي حَدِيثِ سَعِيدٍ " وَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ " . وَفِي رِوَايَةِ بِشْرِ بْنِ عُمَرَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ .
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ سے حضرت حمزہؓ کی بیٹی (سے شادی) کی خواہش کی گئی۔ آپؐ نے فرمایا وہ میرے لئے جائز نہیں ہے کیونکہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے اور رضاعت سے وہ حرام ہو جاتا ہے جو رحم (کے تعلق) سے حرام ہو جاتا ہے۔
ایک اور روایت میں (یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ مَا یَحْرُمُ مِنَ الرَّحِمِ کی بجائے) اِنَّہُ یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ مَا یَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں (عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ کی بجائے) سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں اِبْنَۃُ اَخِیْ مِنَ الرَّضَاعَۃِ تک کے الفاظ ہیں۔
صحیح مسلم 2611
وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُسْلِمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تَقُولُ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَيْنَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَنِ ابْنَةِ حَمْزَةَ . أَوْ قِيلَ أَلاَ تَخْطُبُ بِنْتَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ " إِنَّ حَمْزَةَ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ " .
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت امّ سلمہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ یا رسولؐ اللہ! حضرت حمزہؓ کی بیٹی کے بارہ میں آپؐ کا کیا خیال ہے؟ یا عرض کیا گیا کہ آپؐ حمزہ بن عبدالمطلب کی بیٹی کے لئے شادی کا پیغام نہیں بھیجیں گے! آپؐ نے فرمایا حمزہؓ تو میرے رضاعی بھائی ہیں۔
صحیح مسلم 2612
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ لَهُ هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ فَقَالَ " أَفْعَلُ مَاذَا " . قُلْتُ تَنْكِحُهَا . قَالَ " أَوَتُحِبِّينَ ذَلِكَ " . قُلْتُ لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ وَأَحَبُّ مَنْ شَرِكَنِي فِي الْخَيْرِ أُخْتِي . قَالَ " فَإِنَّهَا لاَ تَحِلُّ لِي " . قُلْتُ فَإِنِّي أُخْبِرْتُ أَنَّكَ تَخْطُبُ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ . قَالَ " بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " لَوْ أَنَّهَا لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حَجْرِي مَا حَلَّتْ لِي إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَاهَا ثُوَيْبَةُ فَلاَ تَعْرِضْنَ عَلَىَّ بَنَاتِكُنَّ وَلاَ أَخَوَاتِكُنَّ " . وَحَدَّثَنِيهِ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّاءَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ كِلاَهُمَا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ سَوَاءً .
حضرت ام حبیبہؓ بنت ابو سفیان سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا کہ آپؐ کا میری بہن ابو سفیان کی بیٹی کے بارہ میں کیا خیال ہے؟ آپؐ نے فرمایا میں کیا کروں؟ میں نے عرض کیا آپؐ اس سے شادی کر لیں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تمہیں یہ پسند ہے؟ وہ کہتی ہیں میں نے کہا میں اکیلی تو آپؐ کے پاس نہیں ہوں اور مجھے زیادہ پسند ہے کہ جو میرے ساتھ خیر میں شریک ہو میری بہن ہو۔ آپؐ نے فرمایا وہ میرے لئے جائز نہیں ہے۔ (وہ کہتی ہیں) میں نے عرض کیا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ دُرّہ بنت ابو سلمہ کو شادی کا پیغام بھجوا رہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا ام سلمہ کی بیٹی سے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا اگر وہ میرے گھر میں میری ربیبہ نہ ہوتی تب بھی وہ میرے لئے جائز نہ تھی کیونکہ وہ میرے رضائی بھائی کی بیٹی ہے۔ مجھے اور اس کے باپ کو ثُوَیبہ نے دودھ پلایا ہے۔ اس لئے تم میرے سامنے اپنی بیٹیوں اور اپنی بہنوں کے رشتے پیش نہ کرو۔
صحیح مسلم 2613
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّحَدَّثَهُ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حَدَّثَتْهَا أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ انْكِحْ أُخْتِي عَزَّةَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتُحِبِّينَ ذَلِكِ " . فَقَالَتْ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ وَأَحَبُّ مَنْ شَرِكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَإِنَّ ذَلِكِ لاَ يَحِلُّ لِي " . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّكَ تُرِيدُ أَنْ تَنْكِحَ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ . قَالَ " بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ " . قَالَتْ نَعَمْ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ أَنَّهَا لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حَجْرِي مَا حَلَّتْ لِي إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَا سَلَمَةَ ثُوَيْبَةُ فَلاَ تَعْرِضْنَ عَلَىَّ بَنَاتِكُنَّ وَلاَ أَخَوَاتِكُنَّ " . وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِ ابْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْهُ نَحْوَ حَدِيثِهِ وَلَمْ يُسَمِّ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي حَدِيثِهِ عَزَّةَ غَيْرُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ .
زینب بنت ابو سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت ام حبیبہؓ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! میری بہن عزّہ سے شادی کر لیں اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تمہیں یہ پسند ہے؟ انہوں نے کہا جی ہاں یا رسولؐ اللہ! میں اکیلی تو آپؐ کے پاس نہیں ہوں۔ لیکن مجھے زیادہ پسند ہے کہ جو میرے ساتھ خیر میں شریک ہو وہ میری بہن ہو۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ وہ میرے لئے جائز نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! ہمارے درمیان باتیں ہو رہی ہیں کہ آپ دُرّہ بنت ابو سلمہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا ابو سلمہ کی بیٹی سے؟ میں نے عرض کیا جی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر وہ میرے گھر میں میری ربیبہ نہ بھی ہوتی تب بھی وہ میرے لئے جائز نہ تھی کیونکہ وہ میرے رضائی بھائی کی بیٹی ہے۔ مجھے اور ابو سلمہ کو ثُوَیبہؓ نے دودھ پلایا تھا۔ اس لئے تم میرے سامنے اپنی بیٹیوں اور اپنی بہنوں کے رشتے پیش نہ کرو۔ سوائے یزید بن ابی حبیب کے باقی راویوں نے ’’عزّہ‘‘ نام کا ذکر نہیں کیا۔
صحیح مسلم 2614
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ح وَحَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ سُوَيْدٌ وَزُهَيْرٌ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ " .
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جبکہ سوید اور زہیر کی روایت میں (قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ۔۔۔ کی بجائے اِنَّ النَّبِیَّﷺ قَالَ کے الفاظ ہیں ) ایک یا دو مرتبہ (دودھ) چوسنا حرمت قائم نہیں کرتا۔
صحیح مسلم 2615
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ كُلُّهُمْ عَنِ الْمُعْتَمِرِ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي بَيْتِي فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي كَانَتْ لِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا أُخْرَى فَزَعَمَتِ امْرَأَتِي الأُولَى أَنَّهَا أَرْضَعَتِ امْرَأَتِي الْحُدْثَى رَضْعَةً أَوْ رَضْعَتَيْنِ . فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُحَرِّمُ الإِمْلاَجَةُ وَالإِمْلاَجَتَانِ " . قَالَ عَمْرٌو فِي رِوَايَتِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ .
حضرت ام فضلؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ ایک بدوی نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ جبکہ آپؐ میرے گھر میں تھے اس نے کہا اے اللہ کے نبیﷺ ! میری ایک بیوی تھی اور میں نے اس پر دوسری عورت سے شادی کی ہے اور میری پہلی بیوی کا خیال ہے کہ اس نے میری نئی بیوی کو ایک یا دو دفعہ دودھ پلایا ہے۔ اس پر نبیﷺ نے فرمایا ایک یا دو دفعہ دودھ پینے سے حرمت قائم نہیں ہوتی۔
صحیح مسلم 2616
وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ هَلْ تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ الْوَاحِدَةُ قَالَ " لاَ " .
حضرت ام فضلؓ سے روایت ہے کہ بنی عامر بن صعصہ (قبیلہ) کے ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے نبیﷺ ! کیا ایک دفعہ دودھ پینے سے حرمت ہو جاتی ہے؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔
صحیح مسلم 2617
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ حَدَّثَتْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ أَوِ الرَّضْعَتَانِ أَوِ الْمَصَّةُ أَوِ الْمَصَّتَانِ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ عَبْدَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَمَّا إِسْحَاقُ فَقَالَ كَرِوَايَةِ ابْنِ بِشْرٍ " أَوِ الرَّضْعَتَانِ أَوِ الْمَصَّتَانِ " . وَأَمَّا ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فَقَالَ " وَالرَّضْعَتَانِ وَالْمَصَّتَانِ " .
حضرت ام فضلؓ بیان کرتی ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا کہ ایک یا دو دفعہ دودھ پینے سے حرمت قائم نہیں ہوتی۔
(الرَّضْعَۃُ اَوِ الرَّضْعَتَانِ_ یا فرمایا اَلْمَصَّۃُ اَوِ الْمَصَّتَانِ)۔
ایک اور روایت میں اَوِ الرَّضْعَتَانِ اَوِ الْمَصَّتَانِ۔ اور ایک اور روایت میں ’’وَ الرَّضْعَتَانِ وَ الْمَصَّتَانِ‘‘ کے الفاظ ہیں۔
صحیح مسلم 2618
وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ أَمِّ الْفَضْلِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُحَرِّمُ الإِمْلاَجَةُ وَالإِمْلاَجَتَانِ " .
حضرت ام فضلؓ روایت کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ایک یا دو دفعہ دودھ پینا حرمت قائم نہیں کرتا۔
صحیح مسلم 2619
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَتُحَرِّمُ الْمَصَّةُ فَقَالَ " لاَ " .
حضرت ام فضلؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ کیا ایک دفعہ دودھ پینا حرمت قائم کر دیتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا نہیں۔
صحیح مسلم 2620
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ فِيمَا أُنْزِلَ مِنَ الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ . ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُنَّ فِيمَا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ .
یحیٰ ابن یحیٰ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام مالک کے سامنے عبداللہ بن ابی بکر کی عمرہ سے یہ روایت پڑھ کر سنائی جو حضرت عائشہؓ کی طرف منسوب کی گئی تھی۔ آپ فرماتی ہیں کہ جو قرآن میں نازل ہوا دس بار باقاعدہ (دودھ) پینا تھا جو حرمت قائم کرتا تھا پھر یہ پانچ دفعہ باقاعدہ (دودھ) پینے (کے حکم) سے منسوخ ہوگیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوگئی جبکہ یہ (پانچ دفعہ کا حکم) قرآن میں پڑھا جاتا تھا۔
آگے