کتاب 17: كتاب الرضاع

صحیح مسلم, حصہ 3

صحیح مسلم 2641

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ سنت یہ ہے کہ کنواری کے پاس سات دن ٹھہرا جائے۔ راوی خالد کہتے ہیں کہ اگر میں چاہوں تو کہوں کہ یہ حدیث نبیﷺ سے انہوں (حضرت انسؓ) نے مرفوعًا بیان کی ہے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ وَخَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يُقِيمَ عِنْدَ الْبِكْرِ سَبْعًا . قَالَ خَالِدٌ وَلَوْ شِئْتُ قُلْتُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2642

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی نو ازواجؓ مطہرات تھیں۔ جب آپؐ ان کے درمیان دنوں کی تقسیم فرماتے تو پہلی بیوی کے پاس نویں (دن) تشریف لاتے اور جس کے گھر میں آپؐ کی باری ہوتی اس میں آپؐ کی تمام ازواج اکٹھی ہو جاتیں۔ ایک دن جبکہ آپؐ حضرت عائشہؓ کے گھر میں تھے تو حضرت زینبؓ آئیں۔ آپؐ نے اپنا ہاتھ ان کی طرف بڑھایا۔ حضرت عائشہؓ نے کہا یہ زینب ہے۔ اس پر نبیﷺ نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ وہ دونوں بحث کرنے لگیں یہاں تک کہ اُن کا غصہ جاتا رہا اور نماز کھڑی ہونے لگی تو حضرت ابو بکرؓ ادھر سے گذرے انہوں نے ان دونوں کی آوازیں سنی تو انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! نماز کے لئے تشریف لائیے اور ان سے اعراض کریں۔ نبیﷺ باہر تشریف لائے۔ حضرت عائشہؓ نے کہا اب نبیﷺ نماز ادا فرمائیں گے تو حضرت ابو بکرؓ آئیں گے اور مجھے ناراض ہوں گے۔ جب نبیﷺ نے اپنی نماز مکمل فرما لی تو حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کے پاس آئے اور انہیں سخت سست کہا اور کہا کہ کیا تم ایسا کرتی ہو؟

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تِسْعُ نِسْوَةٍ فَكَانَ إِذَا قَسَمَ بَيْنَهُنَّ لاَ يَنْتَهِي إِلَى الْمَرْأَةِ الأُولَى إِلاَّ فِي تِسْعٍ فَكُنَّ يَجْتَمِعْنَ كُلَّ لَيْلَةٍ فِي بَيْتِ الَّتِي يَأْتِيهَا فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ فَجَاءَتْ زَيْنَبُ فَمَدَّ يَدَهُ إِلَيْهَا فَقَالَتْ هَذِهِ زَيْنَبُ . فَكَفَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ . فَتَقَاوَلَتَا حَتَّى اسْتَخَبَتَا وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَمَرَّ أَبُو بَكْرٍ عَلَى ذَلِكَ فَسَمِعَ أَصْوَاتَهُمَا فَقَالَ اخْرُجْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَى الصَّلاَةِ وَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ . فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ عَائِشَةُ الآنَ يَقْضِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ فَيَجِيءُ أَبُو بَكْرٍ فَيَفْعَلُ بِي وَيَفْعَلُ . فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ أَتَاهَا أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ لَهَا قَوْلاً شَدِيدًا وَقَالَ أَتَصْنَعِينَ هَذَا.

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2643

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں مجھے سودہؓ بنت زمعہ سے بڑھ کر کوئی عورت محبوب نہیں اور میں اس کے قالب میں ہوں۔ ان میں تیزی تھی۔ وہ کہتی ہیں جب وہ بڑی عمر کی ہوگئیں تو انہوں نے رسول اللہﷺ کے دن کی اپنی باری حضرت عائشہؓ کو دے دی۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں اپنے دن کی باری عائشہؓ کو دیتی ہوں۔ تو رسول اللہﷺ حضرت عائشہؓ کو دو دن دیتے تھے۔ ایک ان کا اپنا دن اور ایک حضرت سودہؓ کا۔ ایک اور روایت میں (فَلَمَّا کَبِرَتْ کی بجائے) أَنَّ سَوْدَۃَ لَمَّا کَبِرَتْ کے الفاظ ہیں اور شریک کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ (حضرت عائشہؓ نے) فرمایا کہ وہ پہلی خاتون تھیں جن سے آپؐ نے میرے بعد شادی کا فیصلہ فرمایا۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ امْرَأَةً أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ أَكُونَ فِي مِسْلاَخِهَا مِنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ مِنِ امْرَأَةٍ فِيهَا حِدَّةٌ قَالَتْ فَلَمَّا كَبِرَتْ جَعَلَتْ يَوْمَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِعَائِشَةَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ جَعَلْتُ يَوْمِي مِنْكَ لِعَائِشَةَ . فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْسِمُ لِعَائِشَةَ يَوْمَيْنِ يَوْمَهَا وَيَوْمَ سَوْدَةَ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح وَحَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ سَوْدَةَ لَمَّا كَبِرَتْ . بِمَعْنَى حَدِيثِ جَرِيرٍ وَزَادَ فِي حَدِيثِ شَرِيكٍ قَالَتْ وَكَانَتْ أَوَّلَ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَهَا بَعْدِي .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2644

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ مجھے ان عورتوں پر غیرت آتی ہے جو اپنے آپ کو رسول اللہﷺ کے لئے ہبہ کرتی ہیں اور میں سوچتی تھی کہ کیا کوئی عورت بھی اپنے آپ کو ہبہ کر سکتی ہے؟ جب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرما دی تُرْجِیْ مَنْ تَشَائُ مِنْھُنَّ وَتُؤْوِیْ اِلَیْکَ مَنْ تَشَائُ وَمَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ ترجمہ: تو اُن میں سے جنہیں چاہے چھوڑ دے اور جنہیں چاہے اپنے پاس رکھ اور جنہیں تو چھوڑ چکا ہے ان میں سے کسی کو اگر پھر لینا چاہے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں نے کہا اللہ کی قسم میرے خیال میں آپؐ کا رب آپؐ کی مرضی کو بہت جلد پورا کر دیتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغَارُ عَلَى اللاَّتِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَقُولُ وَتَهَبُ الْمَرْأَةُ نَفْسَهَا فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ} قَالَتْ قُلْتُ وَاللَّهِ مَا أَرَى رَبَّكَ إِلاَّ يُسَارِعُ لَكَ فِي هَوَاكَ.

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2645

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی تھیں کیا عورت کو شرم نہیں آتی کہ وہ اپنے آپ کو کسی مرد کیلئے ہبہ کرے یہانتک کہ اللہ عزوجل نے یہ آیت اتار دی۔ تُرْجِیْ مَنْ تَشَائُ مِنْھُنَّ وَتُؤْوِیْ اِلَیْکَ مَنْ تَشَائُ وَمَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ ترجمہ: تو اُن میں سے جنہیں چاہے چھوڑ دے اور جنہیں چاہے اپنے پاس رکھ اور جنہیں تو چھوڑ چکا ہے ان میں سے کسی کو اگر پھر لینا چاہے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں تو میں نے کہا کہ آپؐ کا رب آپؐ کی مرضی بہت جلد پورا کر دیتا ہے۔

وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ أَمَا تَسْتَحْيِي امْرَأَةٌ تَهَبُ نَفْسَهَا لِرَجُلٍ حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ} فَقُلْتُ إِنَّ رَبَّكَ لَيُسَارِعُ لَكَ فِي هَوَاكَ.

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2646

عطاء کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عباسؓ کے ساتھ سرف مقام میں نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ کے جنازہ کے لئے حاضر ہوئے۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ یہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں اس لئے جب تم ان کی نعش اُٹھاؤ زیادہ ہلاؤ جلاؤ نہیں اور آہستگی اختیار کرو۔ رسول اللہﷺ کی نو بیویاں تھیں ان میں سے آٹھ کو باری دیتے تھے اور ایک کے لئے باری نہیں تھی۔ عطاء کہتے ہیں کہ وہ بیوی جس کے لئے باری مقرر نہیں تھی وہ حضرت صفیہؓ بنت حیی بن اخطب تھیں۔ عطاء کہتے ہیں کہ ان میں سے سب سے آخری فوت ہونے والی مدینہ میں فوت ہوئیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جَنَازَةَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِسَرِفَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَذِهِ زَوْجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلاَ تُزَعْزِعُوا وَلاَ تُزَلْزِلُوا وَارْفُقُوا فَإِنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تِسْعٌ فَكَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ وَلاَ يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ . قَالَ عَطَاءٌ الَّتِي لاَ يَقْسِمُ لَهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَىِّ بْنِ أَخْطَبَ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ قَالَ عَطَاءٌ كَانَتْ آخِرَهُنَّ مَوْتًا مَاتَتْ بِالْمَدِينَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2647

حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ عورت سے چار وجوہات کی بنا پر نکاح کیا جاتا ہے۔ اس کے مال کی وجہ سے اس کے خاندان کی وجہ سے اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے تمہارا بھلا ہو، تم دین والی سے (شادی کرکے) کامیابی حاصل کرو۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لأَرْبَعٍ لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2648

عطاء سے روایت ہے کہ مجھے حضرت جابر بن عبداللہؓ نے بتایا کہ میں نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ایک عورت سے شادی کی جب میری نبیﷺ سے ملاقات ہوئی آپؐ نے فرمایا اے جابر تم نے شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے کیوں نہیں؟ تم اس سے کھیلتے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میری کئی بہنیں ہیں میں ڈرا کہ وہ میرے اور ان کے درمیان حائل نہ ہو جائے۔ آپؐ نے فرمایا اچھا تو یہ بات ہے۔ عورت سے اس کے دین اس کے مال اور اس کے جمال کی وجہ سے شادی کی جاتی ہے۔ تمہارا بھلا ہو، تم دین والی کو ترجیح دو۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَقِيتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا جَابِرُ تَزَوَّجْتَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " بِكْرٌ أَمْ ثَيِّبٌ " . قُلْتُ ثَيِّبٌ . قَالَ " فَهَلاَّ بِكْرًا تُلاَعِبُهَا " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي أَخَوَاتٍ فَخَشِيتُ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُنَّ . قَالَ " فَذَاكَ إِذًا . إِنَّ الْمَرْأَةَ تُنْكَحُ عَلَى دِينِهَا وَمَالِهَا وَجَمَالِهَا فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2649

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی تو رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا اے جابر تم نے شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا بیوہ سے؟ آپؐ نے فرمایا تم نے کنواریوں اور ان کی کھیلوں کو کیوں نظر انداز کردیا؟ عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابرؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا (تم نے) کنواری سے کیوں (شادی) نہ کی؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلْ تَزَوَّجْتَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا " . قُلْتُ ثَيِّبًا . قَالَ " فَأَيْنَ أَنْتَ مِنَ الْعَذَارَى وَلِعَابِهَا " . قَالَ شُعْبَةُ فَذَكَرْتُهُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ فَقَالَ قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ جَابِرٍ وَإِنَّمَا قَالَ " فَهَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ "

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2650

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہؓ فوت ہوگئے اور انہوں نے نو یا کہا کہ سات بیٹیاں چھوڑیں تو میں نے ایک بیوہ عورت سے شادی کرلی مجھے رسول اللہﷺ نے فرمایا اے جابر تم نے شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا (تم نے) کنواری سے کیوں (شادی) نہ (کی)؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی یا آپؐ نے فرمایا تم اسے ہنساتے اور وہ تمہیں ہنساتی۔ وہ کہتے ہیں میں نے آپؐ سے عرض کیا کہ حضرت عبداللہؓ فوت ہوگئے اور انہوں نے نو یا کہا سات بیٹیاں چھوڑی ہیں اس لئے میں نے پسند نہ کیا کہ ان کے پاس ان کی ہم عمر لڑکی لے آؤں اور میں نے پسند کیا کہ ایک ایسی عورت لاؤں جو اُن کی نگرانی کرے اور ان کی اصلاح کرے۔ آپؐ نے فرمایا اللہ تمہارے لئے مبارک کرے یا آپؐ نے کوئی اور اچھی سی بات کہی۔ ابو ربیع کی روایت میں ہے تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی تم اسے ہنستاتے اور وہ تمہیں ہنساتی۔ حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے ایک اور روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا اے جابر کیا تم نے نکاح کیا ہے؟ باقی روایت ان کے اس قول تک ہے کہ ایسی عورت جو اُن کی کنگھی چوٹی کرے۔ آپؐ نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا اور اس کے بعد کا ذکر اس روایت میں نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ - أَوْ قَالَ سَبْعَ - فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا جَابِرُ تَزَوَّجْتَ " . قَالَ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " فَبِكْرٌ أَمْ ثَيِّبٌ " . قَالَ قُلْتُ بَلْ ثَيِّبٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَهَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ " . أَوْ قَالَ " تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ " . قَالَ قُلْتُ لَهُ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ - أَوْ سَبْعَ - وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ آتِيَهُنَّ أَوْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَجِيءَ بِامْرَأَةٍ تَقُومُ عَلَيْهِنَّ وَتُصْلِحُهُنَّ . قَالَ " فَبَارَكَ اللَّهُ لَكَ " . أَوْ قَالَ لِي خَيْرًا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي الرَّبِيعِ " تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ وَتُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلْ نَكَحْتَ يَا جَابِرُ " . وَسَاقَ الْحَدِيثَ إِلَى قَوْلِهِ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ قَالَ " أَصَبْتَ " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2651

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک غزوہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ جب ہم واپس ہوئے تو میں فوراً اپنے سست رفتار اونٹ پر سوار ہوکر چل پڑا۔ میرے پیچھے سے ایک سوار مجھے ملے اور انہوں نے اپنی چھڑی جو اُن کے پاس تھی میرے اونٹ کو لگائی پھر میرا اونٹ اُن اونٹوں میں سے جو تم نے دیکھے ہیں بہترین کی طرح چلنے لگا میں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو رسول اللہﷺ تھے۔ آپؐ نے فرمایا اے جابر تمہیں کیا جلدی ہے؟ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم نے کسی کنواری سے شادی کی ہے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا نہیں بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا کسی کنواری سے کیوں نہیں؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔ وہ کہتے ہیں جب ہم مدینہ آئے اور گھروں کو جانے لگے تو آپؐ نے فرمایا ٹھہرو یہانتک کہ رات ہوجائے یعنی عشاء کا وقت ہوجائے تاکہ پریشان بال کنگھی کرلے اور جس کا خاوند باہر ہے وہ استرا لے لے۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے فرمایا جب تم جاؤ تو دانائی سے کام لینا دانائی سے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ سَيَّارٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزَاةٍ فَلَمَّا أَقْبَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ فَانْطَلَقَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الإِبِلِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا يُعْجِلُكَ يَا جَابِرُ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ . فَقَالَ " أَبِكْرًا تَزَوَّجْتَهَا أَمْ ثَيِّبًا " . قَالَ قُلْتُ بَلْ ثَيِّبًا . قَالَ " هَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ " . قَالَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ " أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلاً - أَىْ عِشَاءً - كَىْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ " . قَالَ وَقَالَ " إِذَا قَدِمْتَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2652

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں نکلا میرے اونٹ نے مجھے تاخیر کروا دی۔ میرے پاس رسول اللہﷺ تشریف لائے اور مجھے فرمایا اے جابر۔ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کیا بات ہے؟ میں نے عرض کیا میرے اونٹ نے مجھے تاخیر کروا دی ہے اور رہ گیا ہے اور میں پیچھے رہ گیا ہوں۔ پس آپؐ (سواری سے) نیچے تشریف لائے اور اسے اپنی چھڑی سے ضرب لگائی اور فرمایا سوار ہو جاؤ میں سوار ہوا میں نے دیکھا کہ میں اسے رسول اللہﷺ سے آگے بڑھنے سے روک رہا ہوں آپؐ نے فرمایا کیا تم نے شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی آپؐ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا کسی کنواری سے کیوں نہیں؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔ میں نے عرض کیا کہ میری کئی بہنیں ہیں اس لئے میں نے چاہا کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو انہیں اکٹھا رکھے اور ان کی کنگھی چوٹی کرے اور ان کی دیکھ بھال کرے۔ آپؐ نے فرمایا تم گھر جانے والے ہو پس جب تم گھر جاؤ تو دانائی اختیار کرنا، دانائی اختیار کرنا۔ پھر آپؐ نے فرمایا کیا تم اپنا اونٹ بیچو گے؟ میں نے عرض کیا جی۔ تو آپؐ نے ایک اوقیہ (چاندی) کے عوض وہ (اونٹ) مجھ سے خرید لیا۔ پھر رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے اور میں صبح پہنچا اور مسجد گیا تو آپ کو مسجد کے دروازہ پر پایا آپؐ نے فرمایا کیا تم اب آئے ہو؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا اپنے اونٹ کو چھوڑ دو اور مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت نماز پڑھو وہ کہتے ہیں میں مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھی پھر میں واپس آیا تو آپؐ نے بلالؓ سے فرمایا اسے ایک اوقیہ (چاندی) تول دو بلالؓ نے میرے لئے میزان کو جھکا کر تولا۔ وہ کہتے ہیں پھر میں چلا جب میں مڑا تو آپؐ نے فرمایا جابر کو میرے پاس بلاؤ مجھے بلایا گیا میں نے سوچا کہ اب آپؐ اونٹ مجھے واپس کر دیں گے اور اس سے زیادہ مجھے کوئی اور بات نا پسند نہ تھی۔ آپؐ نے فرمایا اپنا اونٹ لے لو اور اس کی قیمت بھی تمہاری ہوئی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيَّ - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزَاةٍ فَأَبْطَأَ بِي جَمَلِي فَأَتَى عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي " يَا جَابِرُ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " مَا شَأْنُكَ " . قُلْتُ أَبْطَأَ بِي جَمَلِي وَأَعْيَا فَتَخَلَّفْتُ . فَنَزَلَ فَحَجَنَهُ بِمِحْجَنِهِ ثُمَّ قَالَ " ارْكَبْ " . فَرَكِبْتُ فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَكُفُّهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَتَزَوَّجْتَ " . فَقُلْتُ نَعَمْ . فَقَالَ " أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا " . فَقُلْتُ بَلْ ثَيِّبٌ . قَالَ " فَهَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ " . قُلْتُ إِنَّ لِي أَخَوَاتٍ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَجْمَعُهُنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ . قَالَ " أَمَا إِنَّكَ قَادِمٌ فَإِذَا قَدِمْتَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ " . ثُمَّ قَالَ " أَتَبِيعُ جَمَلَكَ " . قُلْتُ نَعَمْ . فَاشْتَرَاهُ مِنِّي بِأُوقِيَّةٍ ثُمَّ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدِمْتُ بِالْغَدَاةِ فَجِئْتُ الْمَسْجِدَ فَوَجَدْتُهُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ " الآنَ حِينَ قَدِمْتَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " فَدَعْ جَمَلَكَ وَادْخُلْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " . قَالَ فَدَخَلْتُ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ فَأَمَرَ بِلاَلاً أَنْ يَزِنَ لِي أُوقِيَّةً فَوَزَنَ لِي بِلاَلٌ فَأَرْجَحَ فِي الْمِيزَانِ - قَالَ - فَانْطَلَقْتُ فَلَمَّا وَلَّيْتُ قَالَ " ادْعُ لِي جَابِرًا " . فَدُعِيتُ فَقُلْتُ الآنَ يَرُدُّ عَلَىَّ الْجَمَلَ . وَلَمْ يَكُنْ شَىْءٌ أَبْغَضَ إِلَىَّ مِنْهُ فَقَالَ " خُذْ جَمَلَكَ وَلَكَ ثَمَنُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2653

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے اور میں ایک پانی لانے والے اونٹ پر سوار تھا وہ پچھلے لوگوں میں تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مارا یا راوی کہتے ہیں آپؐ نے اس کو چبھویا۔ راوی کہتے ہیں نیز انہوں نے کہا کسی چیز کے ساتھ جو آپؐ کے پاس تھی۔ اس کے بعد وہ سب لوگوں سے آگے نکلنے لگا۔ وہ مجھ سے چھوٹ چھوٹ جاتا تھا اور میں اس کو روکتا تھا۔ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا کیا تم اسے اتنی قیمت پر میرے ساتھ بیچو گے؟ اللہ تمہاری مغفرت فرمائے۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کی اے اللہ کے نبیؐ! یہ آپؐ کا ہے۔ فرمایا کیا تم اسے اس قیمت پر میرے پاس بیچو گے؟ اللہ تمہاری مغفرت فرمائے۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کی اے اللہ کے نبیؐ! یہ آپؐ کا ہی ہے۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے مجھے فرمایا کیا تم نے اپنے والد کی وفات کے بعد شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کیا بیوہ سے یا کنواری سے؟ میں نے عرض کیا بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا تم نے کسی کنواری سے کیوں شادی نہ کی؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔ وہ تم سے ہنستی اور تم اس سے ہنستے۔ ابو النضرہ کہتے ہیں کہ یہ وہ کلمہ ہے جسے مسلمان کہتے ہیں کہ تم ایسے ایسے کرو اللہ تمہیں بخشے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا فِي مَسِيرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا عَلَى نَاضِحٍ إِنَّمَا هُوَ فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ - قَالَ - فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَوْ قَالَ نَخَسَهُ - أُرَاهُ قَالَ - بِشَىْءٍ كَانَ مَعَهُ قَالَ فَجَعَلَ بَعْدَ ذَلِكَ يَتَقَدَّمُ النَّاسَ يُنَازِعُنِي حَتَّى إِنِّي لأَكُفُّهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ " . قَالَ قُلْتُ هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ . قَالَ " أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ " . قَالَ قُلْتُ هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ . قَالَ وَقَالَ لِي " أَتَزَوَّجْتَ بَعْدَ أَبِيكَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " ثَيِّبًا أَمْ بِكْرًا " . قَالَ قُلْتُ ثَيِّبًا . قَالَ " فَهَلاَّ تَزَوَّجْتَ بِكْرًا تُضَاحِكُكَ وَتُضَاحِكُهَا وَتُلاَعِبُكَ وَتُلاَعِبُهَا " . قَالَ أَبُو نَضْرَةَ فَكَانَتْ كَلِمَةً يَقُولُهَا الْمُسْلِمُونَ . افْعَلْ كَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2654

حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا دنیا ایک دولت ہے اور دنیا کی بہترین دولت نیک عورت ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ أَخْبَرَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ" .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2655

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا عورت پسلی کی مانند ہے جب تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ دو گے اور اگر تم اسے چھوڑ دو گے اس سے فائدہ اُٹھاؤ گے جبکہ اس میں کجی ہوگی۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الْمَرْأَةَ كَالضِّلَعِ إِذَا ذَهَبْتَ تُقِيمُهَا كَسَرْتَهَا وَإِنْ تَرَكْتَهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ " . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كِلاَهُمَا عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ سَوَاءً .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2656

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور وہ تیرے لئے کسی ڈگر پر بھی سیدھی نہ ہو گی۔ اگر تم اس سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہو تو تم اس سے اس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہو کہ اس میں کجی ہوگی۔ اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ دو گے اور اس کو توڑنا اسے طلاق دینا ہے۔

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِي عُمَرَ - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ لَنْ تَسْتَقِيمَ لَكَ عَلَى طَرِيقَةٍ فَإِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَبِهَا عِوَجٌ وَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهَا كَسَرْتَهَا وَكَسْرُهَا طَلاَقُهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2657

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے نبیﷺ نے فرمایا جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے۔ جب وہ کوئی بات دیکھے تو اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے یا پھر خاموش رہے اور بیویوں کے بارہ میں نصیحت مانو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی میں زیادہ ٹیڑھا اس کا اوپر والا حصہ ہے اگر اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ دو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی اور عورتوں کے بارہ میں بھلائی کی نصیحت مانو۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَإِذَا شَهِدَ أَمْرًا فَلْيَتَكَلَّمْ بِخَيْرٍ أَوْ لِيَسْكُتْ وَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ فَإِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّ أَعْوَجَ شَىْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلاَهُ إِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ كَسَرْتَهُ وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2658

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے بغض نہ رکھے اگر وہ اس کے کسی خُلق کو نا پسند کرے گا تو کسی خُلق کو پسند بھی تو کرے گا۔

وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَى - يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا آخَرَ " . أَوْ قَالَ " غَيْرَهُ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2659

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر حوا نہ ہوتی تو کبھی کوئی بیوی اپنے خاوند سے کبھی خیانت نہ کرتی۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْلاَ حَوَّاءُ لَمْ تَخُنْ أُنْثَى زَوْجَهَا الدَّهْرَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2660

ہمام بن منبہ سے روایت ہے کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتائی ہیں پھر انہوں نے ان میں سے کچھ احادیث کا ذکر کیا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر بنو اسرائیل نہ ہوتے تو کھانا خراب نہ ہوتا اور گوشت بھی نہ سڑتا اگر حوا نہ ہوتی تو کبھی کوئی بیوی اپنے خاوند سے کبھی خیانت نہ کرتی۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْلاَ بَنُو إِسْرَائِيلَ لَمْ يَخْبُثِ الطَّعَامُ وَلَمْ يَخْنَزِ اللَّحْمُ وَلَوْلاَ حَوَّاءُ لَمْ تَخُنْ أُنْثَى زَوْجَهَا الدَّهْرَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی