کتاب 18: كتاب الطلاق
صحیح مسلم
صحیح مسلم 2661
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ بَعْدُ وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ" .
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں اپنی بیوی کو طلاق دی جبکہ وہ حائضہ تھیں۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے اس بارہ میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو رسول اللہﷺ نے انہیں فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرے پھر اسے رہنے دے یہانتک کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر وہ حائضہ ہو پھر پاک ہو جائے۔ پھر اس کے بعد اگر وہ چاہے تو اسے روک لے اور چاہے تو تعلق قائم کرنے سے پہلے طلاق دے دے۔ پس یہی وہ عدت ہے جس کے مطابق اللہ عزّ وجل نے عورتوں کی طلاق کی اجازت دی ہے۔
صحیح مسلم 2662
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ رُمْحٍ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ - عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ وَهْىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ . وَزَادَ ابْنُ رُمْحٍ فِي رِوَايَتِهِ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ لأَحَدِهِمْ أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَنِي بِهَذَا وَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ وَعَصَيْتَ اللَّهَ فِيمَا أَمَرَكَ مِنْ طَلاَقِ امْرَأَتِكَ . قَالَ مُسْلِمٌ جَوَّدَ اللَّيْثُ فِي قَوْلِهِ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً .
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور وہ حائضہ تھیں۔ تو رسول اللہﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ رجوع کرے پھر اسے اپنے پاس رکھے۔ یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر ان کے پاس ہی وہ دوسری مرتبہ حائضہ ہو۔ پھر وہ اسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ اپنے حیض سے پاک ہو جائے۔ پھر اگر وہ اسے طلاق دینا چاہے تو جب وہ پاک ہو جائے تو اس سے مجامعت کرنے سے قبل اسے طلاق دے دے۔ پس یہ وہ عدت ہے جس کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے کہ عورتوں کو طلاق دی جائے۔ ابن رُمح نے اپنی روایت میں یہ مزید کہا کہ عبد اللہؓ سے جب اس بارہ میں پوچھا جاتا تو وہ کہتے کہ تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں؟ رسول اللہﷺ نے مجھے اس کا حکم دیا تھا اور اگر تم نے اسے تیسری طلاق دی ہوتی تو وہ تم پر حرام ہو جاتی یہاں تک کہ وہ تمہارے علاوہ کسی اور سے شادی کرتی تو تم اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارہ میں جو حکم اللہ نے دیا ہے اس کی نافرمانی کرنے والے ٹھہرتے۔ مسلم نے کہا ہے کہ لیث نے اپنے قول میں بہت عمدہ کہا ہے کہ یہ ایک طلاق ہے۔
صحیح مسلم 2663
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيَدَعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا أَوْ يُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ " . قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ قُلْتُ لِنَافِعٍ مَا صَنَعَتِ التَّطْلِيقَةُ قَالَ وَاحِدَةٌ اعْتَدَّ بِهَا . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ عُبَيْدِ اللَّهِ لِنَافِعٍ . قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى فِي رِوَايَتِهِ فَلْيَرْجِعْهَا . وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فَلْيُرَاجِعْهَا .
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھیں۔ حضرت عمرؓ نے اس کا ذکر رسول اللہﷺ سے کیا تو آپؐ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ اس سے رجوع کرے پھر اسے رہنے دے یہانتک کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر وہ دوسری مرتبہ حائضہ ہو پھر جب پاک ہو جائے تو اُس سے جماع کرنے سے پہلے طلاق دے یا اسے روک لے کیونکہ یہی وہ عدت ہے جس کے بارہ میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ عورتوں کو طلاق دی جائے۔ عبید اللہ کہتے ہیں میں نے نافع سے کہا اس طلاق کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا ایک شمار ہوگی۔
ایک اور روایت میں (فَلْیُرَاجِعْھَا کی بجائے) فَلْیَرْجِعْھَا کے الفاظ ہیں۔
صحیح مسلم 2664
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْجِعَهَا ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ . قَالَ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ يَقُولُ أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ . إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَهُ أَنْ يَرْجِعَهَا ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا وَأَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا فَقَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ فِيمَا أَمَرَكَ بِهِ مِنْ طَلاَقِ امْرَأَتِكَ . وَبَانَتْ مِنْكَ .
نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھیں۔ اس پر حضرت عمرؓ نے نبی ﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے انہیں حکم دیا کہ اس سے رجوع کرے وہ پھر اُسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ ایک دفعہ پھر حائضہ ہو جائے پھر اسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے پھر اس سے تعلق قائم کرنے سے پہلے طلاق دے۔ پس یہ وہ عدت ہے جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کی اجازت دی ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمرؓ سے ایسے شخص کے بارہ میں سوال کیا جاتا کہ جب کوئی اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دیتا ہے۔ تو کہتے کہ خواہ تونے ایک طلاق دی یا دو۔ یقینا رسول اللہ ﷺ نے اس کے بارہ میں ہے حکم دیا ہے کہ وہ رجوع کرے۔ پھر اسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ دوسری مرتبہ حائضہ ہو جائے۔ پھر اسے مہلت دے کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر اس سے تعلق قائم کرنے سے پہلے طلاق دے اور اگر تم نے اسے تین بار طلاق دی تو تم نے اپنے رب کے اپنی بیوی کو طلاق کے بارہ میں حکم کی نافرمانی کی اور (اب) وہ تجھ سے علیحدہ ہو چکی۔
صحیح مسلم 2665
حَدَّثَنِي عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - وَهُوَ ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ - عَنْ عَمِّهِ أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهْىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَتَغَيَّظَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى مُسْتَقْبَلَةً سِوَى حَيْضَتِهَا الَّتِي طَلَّقَهَا فِيهَا فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا مِنْ حَيْضَتِهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَذَلِكَ الطَّلاَقُ لِلْعِدَّةِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ " . وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَحُسِبَتْ مِنْ طَلاَقِهَا وَرَاجَعَهَا عَبْدُ اللَّهِ كَمَا أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَرَاجَعْتُهَا وَحَسَبْتُ لَهَا التَّطْلِيقَةَ الَّتِي طَلَّقْتُهَا .
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھی۔ حضرت عمرؓ نے نبیﷺ سے اس کا ذکر کیا تو رسول اللہﷺ ناراض ہوئے اور فرمایا اسے حکم دو کہ وہ اس سے رجوع کرے یہا ں تک کہ اسے دوسرا حیض آجائے اس حیض کے علاوہ جس میں اس نے اسے طلاق دی ہے۔ پھر اگر اس کا ارادہ اسے طلاق دینے کا ہو تو وہ اسے حیض سے پاک ہونے کی حالت میں طلاق دے قبل اس کے کہ وہ اس سے تعلق قائم کرے۔ یہ طلاق اس عدت کے بارہ میں ہے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے اور حضرت عبد اللہؓ نے اسے ایک طلاق دی تھی اور حضرت عبد اللہؓ نے رجوع کر لیا جیسا کہ رسول اللہﷺ نے انہیں حکم دیا تھا۔ پس اس کی ایک طلاق شمار کی گئی۔
ایک اور روایت میں اس کے علاوہ یہ بھی ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ میں نے رجوع کر لیا تھا اور جو میں نے اس کو طلاق دی تھی اس کو ایک طلاق شمار کیا۔
صحیح مسلم 2666
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا أَوْ حَامِلاً " .
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھی۔ اس بات کا ذکر حضرت عمرؓ نے نبیﷺ سے کیا تو آپؐ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرے پھر اسے پاک ہونے یا حاملہ ہونے کی حالت میں طلاق دے۔
صحیح مسلم 2667
وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَسَأَلَ عُمَرُ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقَ بَعْدُ أَوْ يُمْسِكَ " .
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھی۔ اس پر حضرت عمرؓ نے اس بارہ میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرے حتّٰی کہ وہ پاک ہو جائے پھر وہ دوسری مرتبہ حائضہ ہو پھر پاک ہو، پھر اس کے بعد وہ طلاق دے یا روک لے۔
صحیح مسلم 2668
وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ مَكَثْتُ عِشْرِينَ سَنَةً يُحَدِّثُنِي مَنْ لاَ أَتَّهِمُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا وَهْىَ حَائِضٌ فَأُمِرَ أَنْ يُرَاجِعَهَا فَجَعَلْتُ لاَ أَتَّهِمُهُمْ وَلاَ أَعْرِفُ الْحَدِيثَ حَتَّى لَقِيتُ أَبَا غَلاَّبٍ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ الْبَاهِلِيَّ . وَكَانَ ذَا ثَبَتٍ فَحَدَّثَنِي أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهْىَ حَائِضٌ فَأُمِرَ أَنْ يَرْجِعَهَا - قَالَ - قُلْتُ أَفَحُسِبَتْ عَلَيْهِ قَالَ فَمَهْ . أَوَإِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ. وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الرَّبِيعِ وَقُتَيْبَةُ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَهُ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا حَتَّى يُطَلِّقَهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ وَقَالَ " يُطَلِّقُهَا فِي قُبُلِ عِدَّتِهَا " .
ابن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھ سے ایک ایسا شخص جس پر میں کوئی تہمت نہیں لگاتا بیس سال تک بیان کرتا رہا کہ حضرت ابن عمرؓ نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی تھیں اور وہ حائضہ تھیں تو انہیں رجوع کرنے کا حکم دیا گیا۔ میں نہ تو (اس روایت کے) راویوں پر تہمت لگاتا تھا اور نہ ہی مجھے اس روایت کی معرفت تھی یہانتک کہ میں ابو غلاب یونس بن جبیر الباہلی سے ملا اور وہ قابلِ اعتماد آدمی تھے۔ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے ابنِ عمرؓ سے پوچھا تھا تو انہوں نے مجھے (ابو غلاب کو) بتایا کہ انہوں نے حالتِ حیض میں اپنی عورت کو طلاق دی تو انہیں حکم دیا گیا کہ وہ رجوع کریں۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کیا وہ طلاق اس کی طرف سے شمار کی گئی؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں اگرچہ (طلاق دینے والا) عاجز آجاتا یا حواس کھو بیٹھتا (تو کیا طلاق شمار نہ ہوتی)۔
ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے نبیﷺ سے اس بارہ میں پوچھا تو آپؐ نے انہیں حکم دیا ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے اس بارہ میں نبیﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے انہیں حکم دیا کہ وہ رجوع کرے حتّٰی کہ وہ طہر کی حالت میں بغیر ازدواجی تعلق طلاق دے اور فرمایا وہ اسے عدت کے آغاز میں طلاق دے۔
صحیح مسلم 2669
وَحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَقَالَ أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْجِعَهَا ثُمَّ تَسْتَقْبِلَ عِدَّتَهَا . قَالَ فَقُلْتُ لَهُ إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ أَتَعْتَدُّ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ فَقَالَ فَمَهْ أَوَإِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ.
یونس بن جبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا: ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھی۔ انہوں نے کہا کیا تم عبد اللہ بن عمرؓ کو جانتے ہو؟ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی اور وہ حائضہ تھی۔ اس پر حضرت عمرؓ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے پوچھا۔ آپؐ نے حکم دیا کہ اس سے رجوع کرے اور پھر نئے سرے سے اس کی عدّت شمار کرے۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان سے کہا جب آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ حائضہ ہو کیا آپ وہ طلاق شمار کریں گے؟ انہوں نے کہا تو اور کیا؟ ہاں اگر (طلاق دینے والا) عاجز آتا یا حواس کھو بیٹھتا (تو کیا طلاق شمار نہ ہوتی)؟
صحیح مسلم 2670
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهْىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لِيُرَاجِعْهَا . فَإِذَا طَهَرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا " . قَالَ فَقُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ أَفَاحْتَسَبْتَ بِهَا قَالَ مَا يَمْنَعُهُ . أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ.
یونس بن جبیر کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے سنا میں نے اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دی تھی۔ حضرت عمرؓ نبیﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے اس بات کا ذکر کیا نبیﷺ نے فرمایا اسے چاہئے کہ وہ رجوع کرے پس جب وہ پاک ہو جائے تو پھر اگر وہ چاہے تو اسے طلاق دے دے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا کیا آپ نے اس طلاق کو شمار کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ کون سی چیز اس میں روک ہے؟ تمہارا کیا خیال ہے کیا (طلاق دینے والا) عاجز آ جائے یا حواس باختہ ہو جائے (تو کیا طلاق شمار نہ ہوگی)؟
صحیح مسلم 2671
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ امْرَأَتِهِ الَّتِي طَلَّقَ فَقَالَ طَلَّقْتُهَا وَهْىَ حَائِضٌ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ فَذَكَرَهُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهَرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا لِطُهْرِهَا " . قَالَ فَرَاجَعْتُهَا ثُمَّ طَلَّقْتُهَا لِطُهْرِهَا . قُلْتُ فَاعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ الَّتِي طَلَّقْتَ وَهْىَ حَائِضٌ قَالَ مَا لِيَ لاَ أَعْتَدُّ بِهَا وَإِنْ كُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ .
انس بن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ سے ان کی بیوی کے بارہ میں پوچھا جسے انہوں نے طلاق دی تھی جبکہ وہ حائضہ تھیں۔ اس بات کا ذکر حضرت عمرؓ سے کیا گیا انہوں نے نبیﷺ سے اس کا ذکر کیا آپؐ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرے پھر جب وہ پاک ہو جائے تو وہ اسے طہر میں طلاق دے سکتا ہے۔ میں نے (حضرت ابن عمرؓ) سے کہا کیا آپ نے اس طلاق کو شمار کیا تھا جو آپ نے اس کے حائضہ ہونے کی حالت میں دی تھی؟ انہوں نے کہا مجھے کیا ہے کہ میں اسے شمار نہ کروں۔ اور اگر میں عاجز ہو جاؤں یا پاگل ہو جاؤں (تو کیا طلاق نہ ہوگی؟)
صحیح مسلم 2672
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهْىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ إِذَا طَهَرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا " . قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ أَفَاحْتَسَبْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ قَالَ فَمَهْ . وَحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِمَا " لِيَرْجِعْهَا " . وَفِي حَدِيثِهِمَا قَالَ قُلْتُ لَهُ أَتَحْتَسِبُ بِهَا قَالَ فَمَهْ .
انس بن سیرین نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی جبکہ وہ حائضہ تھی۔ پھر حضرت عمرؓ نبیﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور آپؐ کو (یہ بات) بتائی۔ آپؐ نے فرمایا اسے حکم دو وہ رجوع کرے۔ پھر جب وہ پاک ہو جائے تو اسے طلاق دے سکتا ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا کیا آپ اسے طلاق قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا تو اور کیا!
صحیح مسلم 2673
وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يُسْأَلُ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَقَالَ أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَذَهَبَ عُمَرُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا قَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ يَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ لأَبِيهِ.
ابن طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا جبکہ ان سے ایسے شخص کے بارہ میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دی تھی۔ انہوں نے کہا کیا تم عبداللہ بن عمرؓ کو جانتے ہو؟ انہوں نے اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دی تھی۔ اس پر حضرت عمرؓ نبی ﷺ کے پاس گئے اور انہیں یہ بات بتائی تو آپؐ نے اُسے حکم دیا کہ وہ رجوع کرے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے اپنے والد کی طرف اس سے زیادہ بات منسوب کرتے نہیں سنا۔
صحیح مسلم 2674
وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ مَوْلَى عَزَّةَ يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ ذَلِكَ كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَقَالَ طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لِيُرَاجِعْهَا " . فَرَدَّهَا وَقَالَ " إِذَا طَهَرَتْ فَلْيُطَلِّقْ أَوْ لِيُمْسِكْ " . قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَقَرَأَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ . وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ . نَحْوَ هَذِهِ الْقِصَّةِ . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ مَوْلَى عُرْوَةَ يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ بِمِثْلِ حَدِيثِ حَجَّاجٍ وَفِيهِ بَعْضُ الزِّيَادَةِ . قَالَ مُسْلِمٌ أَخْطَأَ حَيْثُ قَالَ عُرْوَةَ إِنَّمَا هُوَ مَوْلَى عَزَّةَ .
ابو زبیر کہتے ہیں کہا انہوں نے عزّہ کے آزاد کردہ غلام عبدالرحمان بن ایمن کو سنا جبکہ وہ حضرت ابن عمرؓ سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کا اس شخص کے بارہ میں کیا خیال ہے جو اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ابن عمرؓ نے اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں رسول اللہﷺ کے زمانہ میں طلاق دی تو حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ سے پوچھا اور کہا عبداللہ بن عمرؓ نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے اور وہ حائضہ ہے۔ اس پر نبیﷺ نے انہیں فرمایا اسے چاہیے کہ رجوع کرے چنانچہ انہوں نے اسے واپس لے لیا اور آپؐ نے فرمایا کہ جب وہ پاک ہو جائے تو وہ اسے طلاق دے یا اسے روک لے۔ حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے پڑھا کہ اے نبی! جب تم (لوگ) اپنی بیویوں کو طلاق دیا کرو تو ان کو ان کی طلاق عدت کے مطابق دو۔
صحیح مسلم 2675
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ رَافِعٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ الطَّلاَقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَسَنَتَيْنِ مِنْ خِلاَفَةِ عُمَرَ طَلاَقُ الثَّلاَثِ وَاحِدَةً فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِنَّ النَّاسَ قَدِ اسْتَعْجَلُوا فِي أَمْرٍ قَدْ كَانَتْ لَهُمْ فِيهِ أَنَاةٌ فَلَوْ أَمْضَيْنَاهُ عَلَيْهِمْ . فَأَمْضَاهُ عَلَيْهِمْ .
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اور حضرت ابوبکرؓ کے عہد میں اور حضرت عمرؓ کی خلافت کے پہلے دو سال تین طلاقیں ایک ہی شمار ہوتی تھیں۔ پھر حضرت عمر بن خطابؓ نے کہا لوگوں نے اس کام میں جلد بازی شروع کر دی ہے۔ ان کو اس میں ٹھہراؤ چاہئے تھا تو کیوں نہ ہم ان پر یہی نافذ کر دیں چنانچہ انہوں نے ان پر یہ بات نافذ کر دی۔
صحیح مسلم 2676
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ قَالَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ أَتَعْلَمُ أَنَّمَا كَانَتِ الثَّلاَثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَثَلاَثًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ . فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ .
ابو الصہباء نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا آپ کو علم ہے کہ نبیﷺ اور حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کی امارت کے پہلے تین سال تین طلاقیں ایک ہی شمار ہوتی تھیں حضرت ابن عباسؓ نے کہا ہاں۔
صحیح مسلم 2677
وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ قَالَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ هَاتِ مِنْ هَنَاتِكَ أَلَمْ يَكُنِ الطَّلاَقُ الثَّلاَثُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَاحِدَةً فَقَالَ قَدْ كَانَ ذَلِكَ فَلَمَّا كَانَ فِي عَهْدِ عُمَرَ تَتَايَعَ النَّاسُ فِي الطَّلاَقِ فَأَجَازَهُ عَلَيْهِمْ .
طاؤس سے روایت ہے کہ ابو الصہباء نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا اپنے نکات میں سے کچھ لائیے۔ کیا تین طلاقیں رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکرؓ کے عہد میں ایک ہی نہیں تھیں؟ انہوں نے کہا ایسا ہی تھا پھر جب حضرت عمرؓ کے زمانہ میں لوگوں نے بے سوچے سمجھے طلاق دینی شروع کی تو (حضرت عمرؓ نے) یہ ان پر نافذ کردیا۔
صحیح مسلم 2678
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هِشَامٍ - يَعْنِي الدَّسْتَوَائِيَّ - قَالَ كَتَبَ إِلَىَّ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ يُحَدِّثُ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْحَرَامِ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا . وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ { لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} .
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ وہ حرام (ٹھہرانے کے) بارے میں کہتے تھے (یہ) قسم ہے وہ کفارہ دے گا۔ اور حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللّٰہ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ یقینًا تمہارے لئے اللہ کے رسولؐ میں نیک نمونہ ہے۔
صحیح مسلم 2679
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ الْحَرِيرِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ - يَعْنِي ابْنَ سَلاَّمٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ إِذَا حَرَّمَ الرَّجُلُ عَلَيْهِ امْرَأَتَهُ فَهْىَ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا وَقَالَ { لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ}
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عباسؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام ٹھہراتا ہے تو یہ قسم ہے (جس کا) وہ کفارہ دے گا اور کہا لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللّٰہ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ یقینًا تمہارے لئے اللہ کے رسولؐ میں نیک نمونہ ہے۔
صحیح مسلم 2680
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَمْكُثُ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَيَشْرَبُ عِنْدَهَا عَسَلاً قَالَتْ فَتَوَاطَأْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ أَنَّ أَيَّتَنَا مَا دَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَلْتَقُلْ إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ أَكَلْتَ مَغَافِيرَ فَدَخَلَ عَلَى إِحْدَاهُمَا فَقَالَتْ ذَلِكَ لَهُ . فَقَالَ " بَلْ شَرِبْتُ عَسَلاً عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ وَلَنْ أَعُودَ لَهُ " . فَنَزَلَ { لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ} إِلَى قَوْلِهِ { إِنْ تَتُوبَا} لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ { وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا} لِقَوْلِهِ " بَلْ شَرِبْتُ عَسَلاً " .
عبید بن عُمیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ نبیﷺ حضرت زینب بنت جحش کے پاس (کچھ زیادہ وقت) ٹھہرتے تھے اور ان کے پاس شہد نوش فرماتے تھے۔ آپؓ فرماتی ہیں میں اور حفصہؓ اس بات پر متفق ہوگئے کہ ہم میں سے جس کے پاس بھی نبیﷺ تشریف لائیں تو وہ کہے کہ آپؐ کے پاس سے مغافیر کی بو آتی ہے۔ آپؐ نے مغافیر کھایا ہے؟ آپؐ اُن میں سے ایک کے پاس تشریف لائے تو اس نے آپؐ سے یہ کہا۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تو زینبؓ بنت جحش کے ہاں شہد پیا ہے اور اب نہیں پیوں گا۔ تو یہ آیت نازل ہوئی لِمَ تُحَرِّمُ مَا اَحَلَّ اللّٰہُ لَکَ۔۔۔ اِنْ تَتُوبَا تَک: ترجمہ تم کس لئے حرام کر رہے ہو جسے اللہ نے تمہارے لئے حلال قرار دیا ہے۔۔۔ اگر تم دونوں (یعنی عائشہؓ اور حفصہؓ) اللہ کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو اور وَاِذ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلَی بَعْضِ اَزْوَاجِہِ حَدِیْثًا یعنی جب نبیﷺ نے اپنی ایک بیوی سے بصیغہ راز بات کہی۔ آپؐ کے اس قول کی طرف (اشارہ ہے) بلکہ میں نے شہد پیا تھا۔
آگے