کتاب 21: كتاب البيوع
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 2786
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ہمیں منع کیا گیا کہ شہری بادیہ نشین کے لئے کچھ فروخت کرے خواہ وہ اس کا بھائی یا باپ ہی کیوں نہ ہو۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ نُهِينَا أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ . وَإِنْ كَانَ أَخَاهُ أَوْ أَبَاهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2787
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ ہمیں منع کیا گیا کہ شہری (بادیہ نشین) کے لئے (سودا) بیچے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍح . وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ نُهِينَا عَنْ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2788
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے ایسی بکری خریدی جس کا دودھ روکا گیا ہو تو وہ اس بکری کے ساتھ واپس آکر اس کا دودھ دوہے اگر وہ (خریدنے والا) اس کے دودھ سے راضی ہو تو اسے رکھ لے ورنہ اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع (تین سیر) کھجور بھی دے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً فَلْيَنْقَلِبْ بِهَا فَلْيَحْلُبْهَا فَإِنْ رَضِيَ حِلاَبَهَا أَمْسَكَهَا وَإِلاَّ رَدَّهَا وَمَعَهَا صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2789
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے ایسی بکری خریدی جس کا دودھ روکا گیا ہو تو اسے اُس میں تین دن تک اختیار ہے چاہے تو اسے رکھ لے اور چاہے تو اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع (تین سیر) کھجور بھی دے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ - عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ ابْتَاعَ شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ فِيهَا بِالْخِيَارِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَرَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2790
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جس نے ایسی بکری خریدی جس کا دودھ روکا گیا ہو اُسے تین روز تک اختیار ہے اگر وہ اس (بکری) کو واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع (تین سیر) کوئی غلّہ لوٹائے نہ کہ اعلیٰ قسم کی گندم۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ - يَعْنِي الْعَقَدِيَّ - حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ فَإِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ طَعَامٍ لاَ سَمْرَاءَ ".
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2791
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس نے وہ بکری جس کا دودھ روکا گیا ہو خریدی اُسے دو صورتوں میں سے بہتر کا اختیار ہے۔ اگر چاہے تو اسے رکھ لے اور چاہے تو اسے واپس کردے اور ایک صاع (تین سیر) کھجور بھی۔ نہ کہ اعلیٰ درجہ کی گندم۔ ایک اور روایت میں مَنِ اشْتَرَی مِنَ الْغَنَمِ فَھُوَ بِالْخِیَارِ کے الفاظ ہیں۔۔۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ لاَ سَمْرَاءَ " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " مَنِ اشْتَرَى مِنَ الْغَنَمِ فَهُوَ بِالْخِيَارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2792
ہمام بن منبہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو ہمیں حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہﷺ سے بیان کیں پھر انہوں نے ان میں سے کچھ احادیث بیان کیں جن میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب بھی تم میں سے کوئی ایسی اونٹنی خریدے جس کا دودھ روکا گیا ہو یا ایسی بکری خریدے جس کا دودھ روکا گیا ہو تو اسے اس کے دوہنے کے بعد دو میں سے بہتر صورت کا اختیار ہے۔ یا وہ اسے (رکھ لے) ورنہ واپس کر دے اور ایک صاع (تین سیر) کھجور بھی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا مَا أَحَدُكُمُ اشْتَرَى لِقْحَةً مُصَرَّاةً أَوْ شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلُبَهَا إِمَّا هِيَ وَإِلاَّ فَلْيَرُدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2793
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے غلّہ خریدا وہ اسے نہ بیچے یہاں تک کہ اس کو قبضہ میں لے لے۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر چیز اس (غلّہ) کی طرح ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ وَقُتَيْبَةُ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ " . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَحْسِبُ كُلَّ شَىْءٍ مِثْلَهُ . حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ - وَهُوَ الثَّوْرِيُّ - كِلاَهُمَا عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2794
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے غلّہ خریدا وہ اسے نہ بیچے یہاں تک کہ وہ اس کو اپنے قبضہ میں لے لے۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ ہر چیز غلّہ کی طرح ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَقْبِضَهُ " . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَحْسِبُ كُلَّ شَىْءٍ بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2795
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص غلّہ خریدے وہ اسے بیچے نہیں یہاں تک کہ اسے ماپ لے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا کیوں؟ انہوں نے کہا کیا آپ ان کو دیکھتے نہیں کہ وہ سونے اور غلّہ کی خرید و فروخت میں غلّہ تاخیر سے دیتے ہیں۔ ابو کریب کی روایت میں مُرْجَاٌ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَكْتَالَهُ " . فَقُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ لِمَ فَقَالَ أَلاَ تَرَاهُمْ يَتَبَايَعُونَ بِالذَّهَبِ وَالطَّعَامُ مُرْجَأٌ وَلَمْ يَقُلْ أَبُو كُرَيْبٍ مُرْجَأٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2796
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو غلّہ خریدے وہ اسے فروخت نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسے پوری طرح (اپنے قبضہ میں) لے لے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2797
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے زمانہ میں غلّہ خریدتے تھے۔ آپؐ ہم پر ایسے لوگ مقرر کرتے تھے جو ہمیں حکم دیتے کہ اس (غلہ) کو جس جگہ سے خریدا ہے اس کے سوا دوسری جگہ پر منتقل کر دیں پہلے اس کے کہ ہم اسے فروخت کریں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَبْتَاعُ الطَّعَامَ فَيَبْعَثُ عَلَيْنَا مَنْ يَأْمُرُنَا بِانْتِقَالِهِ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي ابْتَعْنَاهُ فِيهِ إِلَى مَكَانٍ سِوَاهُ قَبْلَ أَنْ نَبِيعَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2798
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے غلّہ خریدا وہ اسے نہ بیچے یہاں تک کہ وہ اسے پوری طرح (قبضہ میں ) لے لے وہ (حضرت ابن عمرؓ ) کہتے ہیں کہ ہم (تجارتی) قافلوں سے (مقدار) معیّن کئے بغیر غلّہ خرید لیتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم وہ غلّہ اس جگہ سے منتقل کئے بغیر فروخت کریں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اشْتَرَى طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ" . قَالَ وَكُنَّا نَشْتَرِي الطَّعَامَ مِنَ الرُّكْبَانِ جِزَافًا فَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّى نَنْقُلَهُ مِنْ مَكَانِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2799
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے غلّہ خریدا۔ وہ اسے فروخت نہ کرے یہانتک کہ وہ اسے پورا پورا لے لے اور اس پر قبضہ کر لے۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اشْتَرَى طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ وَيَقْبِضَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2800
حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص غلّہ خریدے وہ اسے فروخت نہ کرے جب تک کہ اسے قبضہ میں نہ لے لے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَقَالَ عَلِيٌّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَقْبِضَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2801
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ان لوگوں کو سزا دی جاتی تھی جو غلّہ (کی مقدار) معیّن کئے بغیر خرید یں اور اسے وہاں سے منتقل کرنے سے پہلے اسی جگہ اسے فروخت کر دیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُمْ كَانُوا يُضْرَبُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا اشْتَرَوْا طَعَامًا جِزَافًا أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَكَانِهِ حَتَّى يُحَوِّلُوهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2802
سالم بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمرؓ) کہتے تھے کہ میں نے لوگوں کو رسول اللہﷺ کے زمانہ میں دیکھا ہے جب وہ غلّہ (کی مقدار) معیّن کئے بغیر خریدتے تھے۔ ان کو اس بات پر سزا ہوتی تھی کہ وہ اسی جگہ پڑا ہوا اسے بیچ دیں اور ایسا ہی تھا جب تک اس (غلّہ) کو اپنے ڈیروں پر نہ لے آئیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ غلّہ (کی مقدار) اندازہ سے خریدتے تھے تو اسے اٹھوا کر اپنے گھر لے آتے تھے۔
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ قَدْ رَأَيْتُ النَّاسَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا ابْتَاعُوا الطَّعَامَ جِزَافًا يُضْرَبُونَ فِي أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَكَانِهِمْ وَذَلِكَ حَتَّى يُئْوُوهُ إِلَى رِحَالِهِمْ . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَشْتَرِي الطَّعَامَ جِزَافًا فَيَحْمِلُهُ إِلَى أَهْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2803
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے غلّہ خریدا وہ اسے فروخت نہ کرے یہان تک کہ وہ اسے ماپ لے اور راوی ابو بکر کی روایت میں اِشْتَرٰی کی بجائے اِبْتَاعَ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اشْتَرَى طَعَامًا فَلاَ يَبِعْهُ حَتَّى يَكْتَالَهُ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ " مَنِ ابْتَاعَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2804
حضرت ابو ہریرہؓ نے مروان سے کہا تم نے سود کی تجارت جائز کردی۔ مروان نے کہا میں نے ایسا نہیں کیا۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا تم نے صِکاک کی فروخت کی اجازت دے دی حالانکہ رسول اللہﷺ نے غلّہ کی تجارت سے منع فرمایا تھا جب تک پورا پورا نہ لے لیا جائے۔ راوی (سلیمان) کہتے ہیں پھر مروان نے لوگوں میں تقریر کی اور انہیں اس کی فروخت سے روکا۔ سلیمان کہتے ہیں میں نے سپاہیوں کو دیکھا کہ کہ وہ لوگوں کے ہاتھ سے صکوک واپس لے رہے تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لِمَرْوَانَ أَحْلَلْتَ بَيْعَ الرِّبَا . فَقَالَ مَرْوَانُ مَا فَعَلْتُ . فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَحْلَلْتَ بَيْعَ الصِّكَاكِ وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ الطَّعَامِ حَتَّى يُسْتَوْفَى . قَالَ فَخَطَبَ مَرْوَانُ النَّاسَ فَنَهَى عَنْ بَيْعِهَا . قَالَ سُلَيْمَانُ فَنَظَرْتُ إِلَى حَرَسٍ يَأْخُذُونَهَا مِنْ أَيْدِي النَّاسِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2805
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم غلّہ خریدو تو اسے فروخت نہ کرو یہان تک تم پورا پورا لے لو۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا ابْتَعْتَ طَعَامًا فَلاَ تَبِعْهُ حَتَّى تَسْتَوْفِيَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے