کتاب 21: كتاب البيوع
صحیح مسلم, حصہ 4
صحیح مسلم 2826
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ حضرت زید بن ثابتؓ نے مجھے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے عریّہ (عاریتاً دئیے گئے کھجور کے درختوں) کے بیع کرنے کی اندازًا خشک کھجور کے معاوضہ پر رخصت فرمائی۔ راوی یحییٰ کہتے ہیں عریہ یہ ہے کہ ایک شخص تازہ کھجور کا پھل خشک کھجور کے عوض اپنے گھر والوں کے کھانے کے لئے خریدے۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ بِخَرْصِهَا تَمْرًا . قَالَ يَحْيَى الْعَرِيَّةُ أَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ ثَمَرَ النَّخَلاَتِ لِطَعَامِ أَهْلِهِ رُطَبًا بِخَرْصِهَا تَمْرًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2827
حضرت زید بن ثابتؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے عرایا کے بارہ میں رخصت عطا فرمائی کہ (درخت پر لگے ہوئے) پھل کا اندازہ کرکے اس کو وزن شدہ پھل کے عوض فروخت کیا جائے۔
ایک اور روایت میں (اَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِھَا کی بجائے) أَنْ تُؤْخَذَ بِخَرْصِھَا کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے بیع عرایا کے بارہ میں (کھجور کے) اندازہ کے عوض فروخت کی رخصت فرمائی۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا كَيْلاً . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ أَنْ تُؤْخَذَ بِخَرْصِهَا . وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنِيهِ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2828
بشیر بن یسار اپنے علاقہ کے بعض اصحاب رسول اللہﷺ جن میں حضرت سہل بن ابی حثمہؓ بھی شامل ہیں سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے تازہ پھل خشک کھجور کے عوض فروخت کرنے سے منع فرمایا۔ انہوں نے کہا یہ سود ہے۔ یہی مزابنہ ہے مگر آپؐ نے عاریتًا دئیے گئے ایک یا دو کھجور کے درختوں کے بارہ میں رخصت فرمائی کہ گھر والے اس (درخت کو پھل کا) اندازہ کر کے خشک کھجور کے بدلے لے لیں اور (خود) تازہ پھل کھائیں۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ - عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَهْلِ دَارِهِمْ مِنْهُمْ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ وَقَالَ " ذَلِكَ الرِّبَا تِلْكَ الْمُزَابَنَةُ " . إِلاَّ أَنَّهُ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ النَّخْلَةِ وَالنَّخْلَتَيْنِ يَأْخُذُهَا أَهْلُ الْبَيْتِ بِخَرْصِهَا تَمْرًا يَأْكُلُونَهَا رُطَبًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2829
بشیر بن یسار رسول اللہ ﷺ کے اصحاب سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع عریہ میں اندازہ سے خشک کھجور لینے کی رخصت عطا فرمائی۔
ایک اور روایت میں الرِّبَا کی جگہ اَلزَّبْنَ کے الفاظ ہیں (یعنی مزابنہ)۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُمْ قَالُوا رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ بِخَرْصِهَا تَمْرًا . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنِ الثَّقَفِيِّ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَهْلِ دَارِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى غَيْرَ أَنَّ إِسْحَاقَ وَابْنَ الْمُثَنَّى جَعَلاَ مَكَانَ الرِّبَا الزَّبْنَ وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ الرِّبَا . وَحَدَّثَنَاهُ عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَ حَدِيثِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2830
بنی حارثہ کے آزاد کردہ غلام بشیر بن یسار بیان کرتے ہیں کہ حضرت رافع بن خدیجؓ اور حضرت سہلؓ بن ابی حثمہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہﷺ نے (تازہ) پھل کا تبادلہ خشک کھجور کے عوض کرنے سے منع فرمایا سوائے عرایا والوں کے۔ آپؐ نے ان کو اس کی اجازت فرمائی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ حَدَّثَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى بَنِي حَارِثَةَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ وَسَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ إِلاَّ أَصْحَابَ الْعَرَايَا فَإِنَّهُ قَدْ أَذِنَ لَهُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2831
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے عرایا کی بیع اندازے کے مطابق کرنے کی رخصت فرمائی جب کہ وہ پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق ہو۔ (یحییٰ نے مالک سے کہا) داؤد کو شک ہے پانچ یا پانچ وسق سے کم۔ انہوں نے کہا ہاں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ قُلْتُ لِمَالِكٍ حَدَّثَكَ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ - مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ فِي خَمْسَةِ - يَشُكُّ دَاوُدُ قَالَ خَمْسَةٌ أَوْ دُونَ خَمْسَةٍ - قَالَ نَعَمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2832
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے مزابنہ سے منع فرمایا۔ مزابنہ یہ ہے کہ پھل کا سودا خشک کھجور کے عوض ماپ کر ہو اور تازہ انگور کشمش اور منقّہ کے عوض ماپ کر ہو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُزَابَنَةُ بَيْعُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ كَيْلاً وَبَيْعُ الْكَرْمِ بِالزَّبِيبِ كَيْلاً .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2833
حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مزابنہ یعنی کھجور کے پھل کا سودا خشک کھجور کے عوض ماپ کر کرنے سے منع فرمایا۔ اور انگور کی فروخت منقّہ کے عوض ماپ کر۔ اور کھیتی کا سودا گندم کے عوض ماپ کر کرنے سے بھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ بَيْعِ ثَمَرِ النَّخْلِ بِالتَّمْرِ كَيْلاً وَبَيْعِ الْعِنَبِ بِالزَّبِيبِ كَيْلاً وَبَيْعِ الزَّرْعِ بِالْحِنْطَةِ كَيْلاً . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2834
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے مزابنہ سے منع فرمایا۔ مزابنہ یہ ہے کھجور کے (تازہ) پھل کی فروخت خشک کھجور کے عوض ماپ کر کی جائے اور خشک انگور (کشمش و منقّہ) کی فروخت تازہ انگور کے عوض ماپ کر ہو اور ہر پھل کی (بیع کو) اندازہ سے کرنے سے (منع فرمایا)۔
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُزَابَنَةُ بَيْعُ ثَمَرِ النَّخْلِ بِالتَّمْرِ كَيْلاً وَبَيْعُ الزَّبِيبِ بِالْعِنَبِ كَيْلاً وَعَنْ كُلِّ ثَمَرٍ بِخَرْصِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2835
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے مزابنہ سے منع فرمایا اور مزابنہ یہ ہے کہ کھجور کے درخت پر جو پھل ہے اسے خشک کھجور کے ایک معیّن ماپ کے عوض فروخت کیا جائے۔ اس شرط پر کہ زیادہ ہوا تو میرا اور کم ہوا تو بھی نقصان میرا۔
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُزَابَنَةُ أَنْ يُبَاعَ مَا فِي رُءُوسِ النَّخْلِ بِتَمْرٍ بِكَيْلٍ مُسَمًّى إِنْ زَادَ فَلِي وَإِنْ نَقَصَ فَعَلَىَّ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2836
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مزانبہ سے منع فرمایا کہ کوئی اپنے باغ کا پھل فروخت کرے۔ اگر کھجور کے درخت ہوں تو خشک کھجور کے عوض ماپ کر اور اگر تازہ انگور ہو تو منقّہ یا کشمش کے عوض ماپ کر اور اگر کھیتی ہو تو اسے غلّہ کے عوض ماپ کر فروخت کرے۔ ان تمام باتوں سے آپﷺ نے منع فرمایا۔ ایک اور روایت میں (اِنْ کَانَ زَرْعًا کی بجائے) أَوْ کَانَ زَرْعًا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُزَابَنَةِ أَنْ يَبِيعَ ثَمَرَ حَائِطِهِ إِنْ كَانَتْ نَخْلاً بِتَمْرٍ كَيْلاً وَإِنْ كَانَ كَرْمًا أَنْ يَبِيعَهُ بِزَبِيبٍ كَيْلاً وَإِنْ كَانَ زَرْعًا أَنْ يَبِيعَهُ بِكَيْلِ طَعَامٍ . نَهَى عَنْ ذَلِكَ كُلِّهِ . وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ أَوْ كَانَ زَرْعًا. وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنِي الضَّحَّاكُ ح وَحَدَّثَنِيهِ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ كُلُّهُمْ عَنْ نَافِعٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2837
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص کھجور کے ایسے درخت فروخت کرے جن کی pollination ہو چکی ہو تو ان کا پھل فروخت کرنے والے کا ہوگا سوائے اس کے کہ خریدار شرط کر لے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ بَاعَ نَخْلاً قَدْ أُبِّرَتْ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ".
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2838
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کھجور کے درخت جو تمام کے تمام خریدے گئے ہوں جن کی pollination کی جا چکی ہو، ان کا پھل اسی کا ہوگا جس نے اس کی pollination کی سوائے اس کے کہ وہ شرط کرے جس نے انہیں خریدا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَيُّمَا نَخْلٍ اشْتُرِيَ أُصُولُهَا وَقَدْ أُبِّرَتْ فَإِنَّ ثَمَرَهَا لِلَّذِي أَبَّرَهَا إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطَ الَّذِي اشْتَرَاهَا" .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2839
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جس شخص نے کھجور کے درخت کو Pollinate کیا پھر اسے فروخت کر دیا تو کھجور کا پھل Pollinate کرنے والے کا ہوگا سوائے اس کے کہ خریدنے والا شرط کر لے۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَيُّمَا امْرِئٍ أَبَّرَ نَخْلاً ثُمَّ بَاعَ أَصْلَهَا فَلِلَّذِي أَبَّرَ ثَمَرُ النَّخْلِ إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2840
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جس نے کھجور کا درخت Pollinate ہونے کے بعد خریدا تو اس کا پھل بیچنے والے کا ہوگا سوائے اس کے کہ خریدار شرط کر لے اور جس نے غلام خریدا تو اس (غلام) کا مال اس کے فروخت کرنے والے کا ہوگا سوائے اس کے کہ خریدار شرط کر لے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنِ ابْتَاعَ نَخْلاً بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرَتُهَا لِلَّذِي بَاعَهَا إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ وَمَنِ ابْتَاعَ عَبْدًا فَمَالُهُ لِلَّذِي بَاعَهُ إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ " . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2841
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے محاقلہ (کھڑی فصل کا سودا معیّن گندم کے عوض) اور مزابنہ (پھلدار درخت کا سودا خشک پھل کے عوض) اور مخابرہ (زمین تیسرے یا چوتھے حصہ بٹائی پر دینا) اور پھل کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے اس کی فروخت سے منع فرمایا اور یہ کہ وہ (پھل) بیچا نہ جائے مگر دینار اور درہم کے بدلہ سوائے عرایاکے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا جَمِيعًا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُخَابَرَةِ وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاَحُهُ وَلاَ يُبَاعُ إِلاَّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلاَّ الْعَرَايَا . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُمَا سَمِعَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2842
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مخابرہ اور محاقلہ اور مزابنہ اور پھل کی فروخت سے منع فرمایا جب تک کہ وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائے اور اسے درہم و دینار کے عوض کے سوا فروخت نہ کیا جائے سوائے عرایا کی صورت کے۔ عطاء کہتے ہیں حضرت جابرؓ نے ہمیں تشریح کر کے بتایا کہ مخابرہ یہ ہے کہ صاف زمین ایک شخص دوسرے کو دے اور وہ اس پر خرچ کرے۔ پھر یہ (زمین دینے والا) پیداوار سے حصہ لے۔ اور انہوں نے بیان کیا کہ مزابنہ کھجور کے درخت پر تازہ کھجور کو معیّن مقدار کی خشک کھجور کے عوض فروخت کرنا، محاقلہ کھیتی میں اسی طرز پر ہے کہ کھڑی فصل کو معیّن مقدار کے غلّے کے عوض فروخت کرے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ الْجَزَرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تُطْعِمَ وَلاَ تُبَاعُ إِلاَّ بِالدَّرَاهِمِ وَالدَّنَانِيرِ إِلاَّ الْعَرَايَا . قَالَ عَطَاءٌ فَسَّرَ لَنَا جَابِرٌ قَالَ أَمَّا الْمُخَابَرَةُ فَالأَرْضُ الْبَيْضَاءُ يَدْفَعُهَا الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فَيُنْفِقُ فِيهَا ثُمَّ يَأْخُذُ مِنَ الثَّمَرِ . وَزَعَمَ أَنَّ الْمُزَابَنَةَ بَيْعُ الرُّطَبِ فِي النَّخْلِ بِالتَّمْرِ كَيْلاً . وَالْمُحَاقَلَةُ فِي الزَّرْعِ عَلَى نَحْوِ ذَلِكَ يَبِيعُ الزَّرْعَ الْقَائِمَ بِالْحَبِّ كَيْلاً .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2843
زید بن ابی اُنیسہ سے مروی ہے کہ ہمیں ابوالولید مکی نے بتایا اور وہ اس وقت عطاء بن ابی رباح کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے محاقلہ، مزابنہ اور مخابرہ سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی کہ کھجور کے درخت کے پھل کو اشقاہ سے قبل خریدا جائے اور اشقاہ کا مطلب ہے جب پھل سرخ یا زرد ہو جائے یا اس میں سے کچھ کھایا جانے لگے۔ اور محاقلہ یہ ہے کہ کھیت معیّن مقدار کے غلے کے عوض فروخت کیا جائے اور مزابنہ یہ ہے کہ کھجور کے درخت کا پھل کھجور کے کچھ وسق کے عوض فروخت کیا جائے اور مخابرہ یہ ہے کہ تیسرے یا چوتھے حصے وغیرہ کی شرط پر (زمین دی جائے۔) راوی زید کہتے ہیں میں نے عطاء بن ابی رباح سے کہا کہ آپ نے حضرت جابرؓ بن عبداللہ سے سنا کہ وہ یہ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے تھے۔ انہوں نے کہا ہاں۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ كِلاَهُمَا عَنْ زَكَرِيَّاءَ قَالَ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْمَكِّيُّ وَهُوَ جَالِسٌ عِنْدَ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُخَابَرَةِ وَأَنْ تُشْتَرَى النَّخْلُ حَتَّى تُشْقِهَ - وَالإِشْقَاهُ أَنْ يَحْمَرَّ أَوْ يَصْفَرَّ أَوْ يُؤْكَلَ مِنْهُ شَىْءٌ - وَالْمُحَاقَلَةُ أَنْ يُبَاعَ الْحَقْلُ بِكَيْلٍ مِنَ الطَّعَامِ مَعْلُومٍ وَالْمُزَابَنَةُ أَنْ يُبَاعَ النَّخْلُ بِأَوْسَاقٍ مِنَ التَّمْرِ وَالْمُخَابَرَةُ الثُّلُثُ وَالرُّبُعُ وَأَشْبَاهُ ذَلِكَ . قَالَ زَيْدٌ قُلْتُ لِعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَذْكُرُ هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ نَعَمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2844
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مزابنہ، محاقلہ، اور مخابرہ سے منع فرمایا اور پھل کی فروخت سے بھی یہاں تک کہ اس میں اشقاح ہو جائے۔ راوی کہتے ہیں میں نے سعید سے کہا تُشْقِحُ کے کیا معنے ہیں؟ انہوں نے کہا جب پھل کا رنگ سرخ یا زرد ہو اور اس سے کھایا جائے۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُخَابَرَةِ وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تُشْقِحَ . قَالَ قُلْتُ لِسَعِيدٍ مَا تُشْقِحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْكَلُ مِنْهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2845
ابو زبیر اور سعید بن میناء حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے محاقلہ، مزابنہ، معاومہ اور مخابرہ سے منع فرمایا۔ ان دونوں میں سے ایک نے کہا سالوں کا سودا بیع معاومہ ہے اور ثنیا سے (منع فرمایا) اور عرایا میں آپؐ نے رخصت فرمائی۔ ایک اور روایت میں بَیْعُ السِّنِیْنِ ھِیَ الْمُعَاوَمَۃُ کے الفاظ نہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ - قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ وَسَعِيدِ بْنِ مِينَاءَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُعَاوَمَةِ وَالْمُخَابَرَةِ - قَالَ أَحَدُهُمَا بَيْعُ السِّنِينَ هِيَ الْمُعَاوَمَةُ - وَعَنِ الثُّنْيَا وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ لاَ يَذْكُرُ بَيْعُ السِّنِينَ هِيَ الْمُعَاوَمَةُ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے