کتاب 21: كتاب البيوع
صحیح مسلم, حصہ 6
صحیح مسلم 2866
حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رافعؓ نے ہمیں اپنی زمین سے فائدہ اُٹھانے سے روک دیا۔
وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ لَقَدْ مَنَعَنَا رَافِعٌ نَفْعَ أَرْضِنَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2867
نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمرؓ اپنے کھیت رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ٹھیکہ پر دے دیتے تھے اور حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ کے زمانہ خلافت اور امیر معاویہ کے ابتدائی دور تک۔ یہانتک کہ ان کو امیر معاویہ کے دور حکومت کے آخری حصّہ میں یہ بات پہنچی کہ حضرت رافع بن خدیجؓ اس بارہ میں رسول اللہﷺ کی طرف سے ممانعت کی روایت کر رہے ہیں۔ وہ ان کے پاس گئے اور میں ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے حضرت رافعؓ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہﷺ کھیت ٹھیکے پر دینے سے منع فرماتے تھے۔ اس پر حضرت ابن عمرؓ نے اسے چھوڑ دیا اور جب اس کے بعد آپ سے اس بارہ میں سوال کیا جاتا تھا تو آپ فرماتے تھے حضرت رافع بن خدیجؓ کا خیال ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا تھا۔ دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے اس کے بعد یہ طریق چھوڑ دیا اور وہ زمین ٹھیکہ پر نہ دیتے تھے۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُكْرِي مَزَارِعَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَفِي إِمَارَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَصَدْرًا مِنْ خِلاَفَةِ مُعَاوِيَةَ حَتَّى بَلَغَهُ فِي آخِرِ خِلاَفَةِ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يُحَدِّثُ فِيهَا بِنَهْىٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَأَنَا مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ . فَتَرَكَهَا ابْنُ عُمَرَ بَعْدُ . وَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْهَا بَعْدُ قَالَ زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهَا . وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ وَزَادَ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ فَتَرَكَهَا ابْنُ عُمَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَكَانَ لاَ يُكْرِيهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2868
نافع کہتے ہیں میں حضرت ابن عمرؓ کے ساتھ حضرت رافع بن خدیجؓ کے پاس گیا اور وہ ان کے پاس بلاط مقام پر آئے تو انہوں نے انہیں (حضرت ابن عمرؓ) کو بتایا کہ رسول اللہﷺ نے کھیتوں کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ ذَهَبْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ حَتَّى أَتَاهُ بِالْبَلاَطِ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ . وَحَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي خَلَفٍ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَيْدٍ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أَتَى رَافِعًا فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2869
نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ زمین اجرت پر دیتے تھے پھر آپ کو حضرت رافع بن خدیجؓ سے ایک روایت بتائی گئی۔ وہ مجھے ساتھ لے کر ان کے پاس گئے۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے اپنے کسی چچا کی طرف سے اس بارہ میں روایت بیان کی کہ نبیﷺ نے زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا تھا۔ نافع کہتے ہیں پھر حضرت ابن عمرؓ نے یہ طریق چھوڑ دیا اور کرایہ پر زمین نہیں دی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ - يَعْنِي ابْنَ حَسَنِ بْنِ يَسَارٍ - حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَأْجُرُ الأَرْضَ - قَالَ - فَنُبِّئَ حَدِيثًا عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ - قَالَ - فَانْطَلَقَ بِي مَعَهُ إِلَيْهِ - قَالَ - فَذَكَرَ عَنْ بَعْضِ عُمُومَتِهِ ذَكَرَ فِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ . قَالَ فَتَرَكَهُ ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ يَأْجُرْهُ . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فَحَدَّثَهُ عَنْ بَعْضِ عُمُومَتِهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2870
سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمرؓ اپنی زمینیں ٹھیکہ پر دیا کرتے تھے یہاں تک کہ ان کو یہ بات پہنچی کہ حضرت رافع بن خدیجؓ انصاری زمین ٹھیکے پر دینے سے منع کرتے ہیں۔ اس پر حضرت عبداللہؓ ان سے ملے اور کہا اے ابن خدیجؓ! آپ رسول اللہﷺ سے زمین ٹھیکہ پر دینے کے بارہ میں کیا روایت کرتے ہیں؟ حضرت رافع بن خدیجؓ نے حضرت عبداللہؓ سے کہا میں نے اپنے دو چچوں سے سنا اور وہ دونوں بدر میں شامل ہوئے تھے وہ اپنے اہلِ محلہ کو بتایا کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے زمین ٹھیکے پر دینے سے منع فرمایا تھا۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا میں تو رسول اللہﷺ کے زمانہ میں سمجھتا تھا کہ زمین ٹھیکہ پر دی جا سکتی ہے۔ پھر حضرت عبداللہؓ کو اندیشہ ہوا کہ کہیں رسول اللہﷺ نے اس بارہ میں کوئی نیا حکم نہ دیا ہو جس کا آپ کو پتہ نہ چلا ہو۔ چنانچہ انہوں نے زمین ٹھیکہ پر دینی چھوڑ دی۔
وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يُكْرِي أَرَضِيهِ حَتَّى بَلَغَهُ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ الأَنْصَارِيَّ كَانَ يَنْهَى عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ فَلَقِيَهُ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ يَا ابْنَ خَدِيجٍ مَاذَا تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي كِرَاءِ الأَرْضِ قَالَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ لِعَبْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ عَمَّىَّ - وَكَانَا قَدْ شَهِدَا بَدْرًا - يُحَدِّثَانِ أَهْلَ الدَّارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ أَعْلَمُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ الأَرْضَ تُكْرَى ثُمَّ خَشِيَ عَبْدُ اللَّهِ أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحْدَثَ فِي ذَلِكَ شَيْئًا لَمْ يَكُنْ عَلِمَهُ فَتَرَكَ كِرَاءَ الأَرْضِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2871
حضرت رافع بن خدیجؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے زمانہ میں زمین بٹائی پر دیا کرتے تھے اور ہم تہائی یا چوتھائی حصہ (پیداوار) اور غلے کی معیّن مقدار کے بدلے ٹھیکہ پر دیتے تھے۔ پھر ایک روز ہمارے چچوں میں سے ایک شخص آیا اور اس نے کہا ہمیں رسول اللہﷺ نے ایک کام سے منع فرمایا ہے جو ہمارے لئے نفع بخش تھا مگر اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت ہمارے لئے زیادہ فائدہ مند ہے۔ آپؐ نے ہمیں منع فرما دیا ہے کہ ہم زمین ٹھیکہ پر دیں اور تہائی حصہ یا چوتھائی حصہ پیداوار اور معیّن غلّہ کی مقدار بطور ٹھیکہ لیں۔ اور آپؐ نے زمین کے مالک کو حکم دیا کہ وہ خود کاشت کرے یا کاشت کروائے اور زمین کا ٹھیکہ لینا وغیرہ کو ناپسند فرمایا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت رافع بن خدیجؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم زمین ٹھیکہ پر دیتے تھے اور تہائی یا چوتھائی حصہ پیداوار ٹھیکہ وصول کرتے تھے۔ ایک اور روایت میں عَنْ بَعْضِ عُمُومَتِہِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ كُنَّا نُحَاقِلُ الأَرْضَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَنُكْرِيهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالطَّعَامِ الْمُسَمَّى فَجَاءَنَا ذَاتَ يَوْمٍ رَجُلٌ مِنْ عُمُومَتِي فَقَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا نَافِعًا وَطَوَاعِيَةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ أَنْفَعُ لَنَا نَهَانَا أَنْ نُحَاقِلَ بِالأَرْضِ فَنُكْرِيَهَا عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالطَّعَامِ الْمُسَمَّى وَأَمَرَ رَبَّ الأَرْضِ أَنْ يَزْرَعَهَا أَوْ يُزْرِعَهَا وَكَرِهَ كِرَاءَهَا وَمَا سِوَى ذَلِكَ . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ كَتَبَ إِلَىَّ يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ كُنَّا نُحَاقِلُ بِالأَرْضِ فَنُكْرِيهَا عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ يَقُلْ عَنْ بَعْضِ عُمُومَتِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2872
حضرت رافع بن خدیج ؓ کے آزاد کردہ غلام ابو النجاشی حضرت رافع ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ظُہیر ؓ بن رافع اُن کے چچا تھے۔ رافع ؓ نے کہا کہ میرے پاس حضرت ظُہیر ؓ آئے اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسی بات سے منع فرمایا ہے جو ہمارے لئے آرام دہ تھی۔ میں نے کہا وہ کون سی بات ہے جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے وہی برحق ہے۔ وہ کہنے لگے کہ مجھ سے آپؐ نے پوچھا کہ تم اپنے کھیتوں کے بارہ میں کیا کرتے ہو؟ میں نے کہا ہم ان کو اجرت پر دیتے ہیں یا رسولؐ اللہ! کھال (کے قریب ہونے والی پیداوار) یا کچھ وسق کھجور یا جو کے بدلے۔ آپؐ نے فرمایا ایسا نہ کیا کرو۔ زمین خود کاشت کیا کرو یا کاشت کرواؤ یا اسے روک رکھو۔ ایک اور روایت میں راوی نے ان کے چچا حضرت ظُہیر ؓ کا ذکر نہیں کیا۔
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْهِرٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ عَنْ أَبِي النَّجَاشِيِّ مَوْلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ رَافِعٍ أَنَّ ظُهَيْرَ بْنَ رَافِعٍ - وَهُوَ عَمُّهُ - قَالَ أَتَانِي ظُهَيْرٌ فَقَالَ لَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَمْرٍ كَانَ بِنَا رَافِقًا . فَقُلْتُ وَمَا ذَاكَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَهُوَ حَقٌّ . قَالَ سَأَلَنِي كَيْفَ تَصْنَعُونَ بِمَحَاقِلِكُمْ فَقُلْتُ نُؤَاجِرُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى الرَّبِيعِ أَوِ الأَوْسُقِ مِنَ التَّمْرِ أَوِ الشَّعِيرِ . قَالَ " فَلاَ تَفْعَلُوا ازْرَعُوهَا أَوْ أَزْرِعُوهَا أَوْ أَمْسِكُوهَا " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ أَبِي النَّجَاشِيِّ عَنْ رَافِعٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا وَلَمْ يَذْكُرْ عَنْ عَمِّهِ ظُهَيْرٍ.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2873
حنظلہ بن قیس نے حضرت رافعؓ بن خدیج سے زمین ٹھیکہ پر دینے کے بارہ میں پوچھا۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے زمین ٹھیکہ پر دینے سے منع فرمایا۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا کیا سونے اور چاندی کے عوض (بھی نہیں؟) انہوں نے کہا جہاں تک سونے اور چاندی کا تعلق ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ قَالَ فَقُلْتُ أَبِالذَّهَبِ وَالْوَرِقِ فَقَالَ أَمَّا بِالذَّهَبِ وَالْوَرِقِ فَلاَ بَأْسَ بِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2874
حنظلہ بن قیس انصاری کہتے ہیں میں نے حضرت رافع بن خدیجؓ سے سونے اور چاندی کے عوض زمین ٹھیکہ پر دینے کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے کہا اس میں حرج نہیں۔ اصل میں لوگ نبی ﷺ کے زمانہ میں نہروں (کے کناروں پر ہونے والی پیداوار) پر اور پانی کے نالوں کے سامنے یا زرعی اشیاء کے بدلے ٹھیکے پر دیتے تھے۔ کبھی یہ ہلاک ہوجاتا اور وہ سلامت رہتا اور کبھی یہ سلامت رہتا اور وہ ہلاک ہوجاتا۔ اسی وجہ سے انہیں اس بارہ میں تنبیہ کی گئی باقی اگر معیّن نقد ضمانت شدہ چیز ہے تو اس میں حرج نہیں ہے۔ لوگوں کا ٹھیکہ پر دینے کا اس کے سوا کوئی طریق نہ تھا۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي حَنْظَلَةُ بْنُ قَيْسٍ الأَنْصَارِيُّ قَالَ سَأَلْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ بِالذَّهَبِ وَالْوَرِقِ فَقَالَ لاَ بَأْسَ بِهِ إِنَّمَا كَانَ النَّاسُ يُؤَاجِرُونَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمَاذِيَانَاتِ وَأَقْبَالِ الْجَدَاوِلِ وَأَشْيَاءَ مِنَ الزَّرْعِ فَيَهْلِكُ هَذَا وَيَسْلَمُ هَذَا وَيَسْلَمُ هَذَا وَيَهْلِكُ هَذَا فَلَمْ يَكُنْ لِلنَّاسِ كِرَاءٌ إِلاَّ هَذَا فَلِذَلِكَ زُجِرَ عَنْهُ . فَأَمَّا شَىْءٌ مَعْلُومٌ مَضْمُونٌ فَلاَ بَأْسَ بِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2875
حنظلہ زُرقی نے حضرت رافع بن خدیجؓ کو کہتے سنا کہ ہم انصار میں سے سب سے زیادہ کھیتوں والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زمین ٹھیکہ پر دیتے تھے کہ ہمارے لئے یہ حصہ (زمین) اور ان کے لئے یہ حصہ ہوگا۔ بسا اوقات ایک حصہ سے پیدا وار ہوتی اور دوسرے سے نہیں ہوتی تھی تو آپؐ نے ہمیں اس سے منع فرما دیا۔ باقی چاندی وغیرہ (پر ٹھیکہ) سے آپؐ نے ہمیں نہیں روکا۔
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حَنْظَلَةَ الزُّرَقِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ كُنَّا أَكْثَرَ الأَنْصَارِ حَقْلاً - قَالَ - كُنَّا نُكْرِي الأَرْضَ عَلَى أَنَّ لَنَا هَذِهِ وَلَهُمْ هَذِهِ فَرُبَّمَا أَخْرَجَتْ هَذِهِ وَلَمْ تُخْرِجْ هَذِهِ فَنَهَانَا عَنْ ذَلِكَ وَأَمَّا الْوَرِقُ فَلَمْ يَنْهَنَا . حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ جَمِيعًا عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2876
عبداللہ بن سائب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن معقلؓ سے مزارعت (زمین ٹھیکے پر دینے) کی بابت پوچھا۔ انہوں نے کہا مجھے حضرت ثابتؓ بن ضحاک نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے مزارعت سے منع فرمایا۔
ایک اور روایت میں (نَھٰی عَنِ الْمُزَارَعَۃِ کی بجائے) نَھٰی عَنْھَا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ كِلاَهُمَا عَنِ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ عَنِ الْمُزَارَعَةِ فَقَالَ أَخْبَرَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُزَارَعَةِ . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ نَهَى عَنْهَا . وَقَالَ سَأَلْتُ ابْنَ مَعْقِلٍ . وَلَمْ يُسَمِّ عَبْدَ اللَّهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2877
عبداللہ بن سائب کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ بن معقلؓ کے پاس گئے تو ہم نے ان سے مزارعت کے بارہ میں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ثابتؓ خیال کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے مزارعت (یعنی کھیتی ٹھیکہ پر دینے سے) منع فرمایا اور اجرت پر دینے کا حکم دیا اور فرمایا اس میں حرج نہیں۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ فَسَأَلْنَاهُ عَنِ الْمُزَارَعَةِ فَقَالَ زَعَمَ ثَابِتٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُزَارَعَةِ وَأَمَرَ بِالْمُؤَاجَرَةِ وَقَالَ " لاَ بَأْسَ بِهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2878
مجاہد نے طاؤس سے کہا ہمارے ساتھ حضرت رافع بن خدیجؓ کے پاس چلو اور ان سے ان کے والد کے واسطہ سے نبیﷺ کی حدیث سنو۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے انہیں ڈانٹا تو انہوں نے کہا خدا کی قسم! اگر مجھے علم ہوتا کہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے تو میں ایسا نہ کرتا لیکن مجھے اس نے حدیث سنائی جو اس بارہ میں اُن سے زیادہ عالم ہیں یعنی حضرت ابن عباسؓ کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک شخص کا اپنے بھائی کو زمین دے دینا اس کے لئے زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ اس پر کوئی معیّن ٹھیکہ لے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو أَنَّ مُجَاهِدًا قَالَ لِطَاوُسٍ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَاسْمَعْ مِنْهُ الْحَدِيثَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَانْتَهَرَهُ قَالَ إِنِّي وَاللَّهِ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهُ مَا فَعَلْتُهُ وَلَكِنْ حَدَّثَنِي مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِهِ مِنْهُمْ - يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لأَنْ يَمْنَحَ الرَّجُلُ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا خَرْجًا مَعْلُومًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2879
طاؤس سے روایت ہے کہ وہ زمین ٹھیکے پر دیتے تھے۔ عمرو کہتے ہیں میں نے ان کو کہا اے ابوعبدالرحمان کاش! آپ ٹھیکے پر زمین دینا چھوڑ دیں کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے زمین ٹھیکے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا اے عمرو! مجھے اس نے بتایا جو اس بارہ میں اُن سے زیادہ عالم ہیں یعنی حضرت ابن عباسؓ نے کہ نبیﷺ نے اس سے منع نہیں فرمایا تھا۔ آپؐ نے تو فرمایا تھا کہ تم میں سے ایک شخص اپنے بھائی کو (زمین) دے دے تو اس کے لئے زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ اس پر معیّن کرایہ وغیرہ لے۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو وَابْنُ طَاوُسٍ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّهُ كَانَ يُخَابِرُ قَالَ عَمْرٌو فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَوْ تَرَكْتَ هَذِهِ الْمُخَابَرَةَ فَإِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُخَابَرَةِ . فَقَالَ أَىْ عَمْرُو أَخْبَرَنِي أَعْلَمُهُمْ بِذَلِكَ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَنْهَ عَنْهَا إِنَّمَا قَالَ " يَمْنَحُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا خَرْجًا مَعْلُومًا " . حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ شَرِيكٍ عَنْ شُعْبَةَ كُلُّهُمْ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . نَحْوَ حَدِيثِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2880
ابن طاؤس اپنے والد سے اور وہ حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کسی شخص کا اپنے بھائی کو زمین دینا اس کے لئے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر اتنی اتنی کوئی معیّن چیز لے۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابن عباسؓ نے کہا یہ حقل ہے جسے انصار کی زبان میں محاقلہ کہتے ہیں۔ (یعنی ٹھیکے پر زمین دینا)
وَحَدَّثَنِي عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ - قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ - أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لأَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا كَذَا وَكَذَا " . لِشَىْءٍ مَعْلُومٍ . قَالَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هُوَ الْحَقْلُ وَهُوَ بِلِسَانِ الأَنْصَارِ الْمُحَاقَلَةُ.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2881
حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس کی زمین ہو تو اس کے لئے بہتر ہے کہ وہ اسے اپنے بھائی کو دے دے۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ أَبِي زَيْدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَإِنَّهُ أَنْ يَمْنَحَهَا أَخَاهُ خَيْرٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے