کتاب 22: كتاب المساقاة

صحیح مسلم

صحیح مسلم 2882

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اہل خیبر سے پھل یا فصل کی نصف پیدا وار پر معاملہ کیا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2883

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر (کی زمینیں) پھل یا فصل کی نصف پیدا وار پر (یعنی بٹائی پر) دیں۔ آپؐ اپنی ازواج مطہرات کو ہر سال سو وسق_ 80 وسق کھجور اور 20 وسق جَو _ دیا کرتے تھے۔ جب حضرت عمرؓ خلیفہ ہوئے تو آپؓ نے خیبر (کی زمینیں) تقسیم فرما دیں اور نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات کو اختیار دیا کہ آپؓ ان کو زمین اور پانی کا مقررہ حصّہ الگ کر دیں یا ہر سال ان کے لئے (ایک خاص مقدار) وسق کی ضمانت دیں۔ اس پر ازواج مطہراتؓ کا طرز عمل مختلف تھا۔ بعض نے زمین اور پانی لینا اختیار کیا اور بعض نے ہر سال مقررہ وسق۔ حضرت عائشہؓ اور حضرت حفصہؓ ان میں سے تھیں جنہوں نے زمین اور پانی اختیار کیا۔ ایک اور روایت حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے اہل خیبر سے فصل یا پھل کی نصف پیدا وار پر معاملہ کیا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ ذکر نہیں کہ حضرت عائشہؓ اور حضرت حفصہؓ نے زمین اور پانی اختیار کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی ازواج کو (حضرت عمرؓ نے) اختیار دیا کہ وہ ان کے لئے زمین الگ کر دیں لیکن اس روایت میں پانی کا ذکر نہیں کیا۔
ایک اور روایت حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ جب خیبر فتح ہوا تو یہود نے رسول اللہﷺ سے درخواست کی کہ انہیں ابھی رہنے دیں، پھل اور فصل کی نصف پیدا وار کی شرط پر کام کرنے دیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تک ہم چاہیں گے ان شرائط پر ہم تمہیں یہاں رہنے دیں گے۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ خیبر کی نصف پیداوار کو کئی حصوں میں تقسیم کیا جاتا تھا اور رسول اللہﷺ خمس لیتے تھے۔

وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ - وَهُوَ ابْنُ مُسْهِرٍ - أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ فَكَانَ يُعْطِي أَزْوَاجَهُ كَلَّ سَنَةٍ مِائَةَ وَسْقٍ ثَمَانِينَ وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ وَعِشْرِينَ وَسْقًا مِنْ شَعِيرٍ فَلَمَّا وَلِيَ عُمَرُ قَسَمَ خَيْبَرَ خَيَّرَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقْطِعَ لَهُنَّ الأَرْضَ وَالْمَاءَ أَوْ يَضْمَنَ لَهُنَّ الأَوْسَاقَ كُلَّ عَامٍ فَاخْتَلَفْنَ فَمِنْهُنَّ مَنِ اخْتَارَ الأَرْضَ وَالْمَاءَ وَمِنْهُنَّ مَنِ اخْتَارَ الأَوْسَاقَ كُلَّ عَامٍ فَكَانَتْ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ مِمَّنِ اخْتَارَتَا الأَرْضَ وَالْمَاءَ . وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا خَرَجَ مِنْهَا مِنْ زَرْعٍ أَوْ ثَمَرٍ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فَكَانَتْ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ مِمَّنِ اخْتَارَتَا الأَرْضَ وَالْمَاءَ وَقَالَ خَيَّرَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقْطِعَ لَهُنَّ الأَرْضَ وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَاءَ . وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا افْتُتِحَتْ خَيْبَرُ سَأَلَتْ يَهُودُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقِرَّهُمْ فِيهَا عَلَى أَنْ يَعْمَلُوا عَلَى نِصْفِ مَا خَرَجَ مِنْهَا مِنَ الثَّمَرِ وَالزَّرْعِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُقِرُّكُمْ فِيهَا عَلَى ذَلِكَ مَا شِئْنَا " . ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ وَابْنِ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَزَادَ فِيهِ وَكَانَ الثَّمَرُ يُقْسَمُ عَلَى السُّهْمَانِ مِنْ نِصْفِ خَيْبَرَ فَيَأْخُذُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْخُمُسَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2884

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے یہود خیبر کو خیبر کی کھجور کے درخت اور اس کی زمین اس شرط پر دی تھی کہ وہ ان پر کام کے لئے خرچ کریں اور اس کے پھل کا نصف رسول اللہﷺ کا ہوگا۔

وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ دَفَعَ إِلَى يَهُودِ خَيْبَرَ نَخْلَ خَيْبَرَ وَأَرْضَهَا عَلَى أَنْ يَعْتَمِلُوهَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَلِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَطْرُ ثَمَرِهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2885

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ بن خطاب نے یہود اور نصاریٰ کو حجاز کی سر زمین سے جلا وطن کردیا تھا اور یہ کہ رسول اللہﷺ نے جب خیبر پر فتح پائی تو یہود کو وہاں سے نکالنے کا ارادہ فرمایا اور زمین پر جب غلبہ ہوگیا تو وہ اللہ اور اس کے رسولؐ اور مسلمانوں کی تھی تو رسول اللہﷺ نے یہود کو نکالنے کا ارادہ فرمایا تھا یہود نے رسول اللہﷺ سے درخواست کی کہ آپؐ انہیں وہیں رہنے دیں، اس شرط پر کہ وہ (مسلمانوں کو) ان پر کام سے مکتفی کردیں۔ نصف پیدا وار ان کی ہوگی۔ رسول اللہﷺ نے انہیں فرمایا کہ ہم تمہیں ان (زمینوں) پر جب تک ہم چاہیں ان شرائط پر رہنے دیتے ہیں۔ پس وہ وہاں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ حضرت عمرؓ نے انہیں تیماء اور اریحاء کی طرف جلا وطن کردیا۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ رَافِعٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَجْلَى الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا ظَهَرَ عَلَى خَيْبَرَ أَرَادَ إِخْرَاجَ الْيَهُودِ مِنْهَا وَكَانَتِ الأَرْضُ حِينَ ظُهِرَ عَلَيْهَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُسْلِمِينَ فَأَرَادَ إِخْرَاجَ الْيَهُودِ مِنْهَا فَسَأَلَتِ الْيَهُودُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقِرَّهُمْ بِهَا عَلَى أَنْ يَكْفُوا عَمَلَهَا وَلَهُمْ نِصْفُ الثَّمَرِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نُقِرُّكُمْ بِهَا عَلَى ذَلِكَ مَا شِئْنَا " . فَقَرُّوا بِهَا حَتَّى أَجْلاَهُمْ عُمَرُ إِلَى تَيْمَاءَ وَأَرِيحَاءَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2886

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کوئی مسلمان کوئی درخت نہیں لگاتا مگر جو بھی اس میں سے کھایا جائے وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے اور جو اس میں سے چوری ہو جائے وہ بھی اس کی طرف سے صدقہ ہے۔ اور جو درندے اس سے کھائیں وہ بھی اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے اور جو پرندے کھائیں وہ بھی اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے اور کوئی بھی اس کو نقصان نہیں پہنچاتا مگر وہ اس کے لئے صدقہ ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا إِلاَّ كَانَ مَا أُكِلَ مِنْهُ لَهُ صَدَقَةٌ وَمَا سُرِقَ مِنْهُ لَهُ صَدَقَةٌ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ مِنْهُ فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ وَمَا أَكَلَتِ الطَّيْرُ فَهُوَ لَهُ صَدَقَةً وَلاَ يَرْزَؤُهُ أَحَدٌ إِلاَّ كَانَ لَهُ صَدَقَةٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2887

حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ ایک انصاری عورت حضرت ام مبشرؓ کے پاس ان کے کھجور کے باغ میں تشریف لائے۔ نبیﷺ نے ان سے دریافت فرمایا جس نے یہ کھجور کا باغ لگایا ہے وہ مسلمان ہے یا کافر؟ انہوں (حضرت ام مبشرؓ) نے کہا نہیں بلکہ مسلمان ہے۔ آپؐ نے فرمایا کوئی مسلمان درخت نہیں لگاتا اور کوئی کھیتی کاشت نہیں کرتا جس سے کوئی انسان یا جانور یا کوئی بھی کھائے مگر وہ اس کے لئے صدقہ ہوجاتا ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَى أُمِّ مُبَشِّرٍ الأَنْصَارِيَّةِ فِي نَخْلٍ لَهَا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ غَرَسَ هَذَا النَّخْلَ أَمُسْلِمٌ أَمْ كَافِرٌ " . فَقَالَتْ بَلْ مُسْلِمٌ . فَقَالَ " لاَ يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا وَلاَ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ وَلاَ دَابَّةٌ وَلاَ شَىْءٌ إِلاَّ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2888

حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کوئی مسلمان شخص کوئی پودا یا کھیتی نہیں لگاتا کہ اس سے جانور یا پرندہ یا کوئی اور کچھ کھائے مگر اس میں اس کے لئے اجر ہوتا ہے۔ ایک اور روایت میں (طَائِرٌ اَوْ شَیئٌ کی بجائے) طَائِرٌ شَیئٌ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالاَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَغْرِسُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ غَرْسًا وَلاَ زَرْعًا فَيَأْكُلَ مِنْهُ سَبُعٌ أَوْ طَائِرٌ أَوْ شَىْءٌ إِلاَّ كَانَ لَهُ فِيهِ أَجْرٌ " . وَقَالَ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ طَائِرٌ شَىْءٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2889

حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ حضرت ام معبدؓ کے پاس باغ میں تشریف لائے اور دریافت فرمایا اے ام معبدؓ ! یہ کھجور کا باغ کس نے لگایا ہے؟ مسلمان نے یا کافر نے؟ انہوں نے کہا کہ مسلمان نے۔ آپؐ نے فرمایا کوئی مسلمان درخت نہیں لگاتا جس سے کوئی انسان یا کوئی جانور یا کوئی پرندہ کھائے مگر وہ قیامت کے دن تک اس کے لئے صدقہ ہو جاتا ہے۔ بعض راویوں نے حضرت ام معبدؓ کی بجائے حضرت ام مبشرؓ اور بعض نے حضرت زید بن حارثہؓ کی اہلیہ کا نام لیا ہے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى أُمِّ مَعْبَدٍ حَائِطًا فَقَالَ " يَا أُمَّ مَعْبَدٍ مَنْ غَرَسَ هَذَا النَّخْلَ أَمُسْلِمٌ أَمْ كَافِرٌ " . فَقَالَتْ بَلْ مُسْلِمٌ . قَالَ " فَلاَ يَغْرِسُ الْمُسْلِمُ غَرْسًا فَيَأْكُلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ وَلاَ دَابَّةٌ وَلاَ طَيْرٌ إِلاَّ كَانَ لَهُ صَدَقَةً إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ . زَادَ عَمْرٌو فِي رِوَايَتِهِ عَنْ عَمَّارٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ فَقَالاَ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ وَفَى رِوَايَةِ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنِ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَفِي رِوَايَةِ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ رُبَّمَا قَالَ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . وَرُبَّمَا لَمْ يَقُلْ وَكُلُّهُمْ قَالُوا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِ حَدِيثِ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2890

حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی مسلمان جو درخت لگاتا ہے یا کوئی فصل بوتا ہے اور اس سے کوئی پرندہ یا انسان یا کوئی جانور کھاتا ہے تو وہ اس کے لئے اس طرح صدقہ ہو جاتا ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت انسؓ نے بیان کیا کہ اللہ کے نبیﷺ حضرت ام مبشرؓ جو ایک انصاری خاتون تھیں کے کھجور کے باغ میں تشریف لائے اور رسول اللہﷺ نے دریافت فرمایا جس نے یہ کھجور کا باغ لگایا ہے وہ مسلمان ہے یا کافر؟ انہوں نے عرض کیا مسلمان، باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلُ مِنْهُ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَهِيمَةٌ إِلاَّ كَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ " . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ نَخْلاً لأُمِّ مُبَشِّرٍ - امْرَأَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ غَرَسَ هَذَا النَّخْلَ أَمُسْلِمٌ أَمْ كَافِرٌ " . قَالُوا مُسْلِمٌ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2891

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر تم اپنے مسلمان بھائی کے پاس پھل کا باغ فروخت کرو اور اس باغ کو کوئی آفت پہنچے تو تمہارے لئے جائز نہیں ہے کہ تم اس سے کچھ لو تم اپنے بھائی کا مال ناحق کیسے لے سکتے ہو؟

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنْ بِعْتَ مِنْ أَخِيكَ ثَمَرًا ". ح. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ بِعْتَ مِنْ أَخِيكَ ثَمَرًا فَأَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ فَلاَ يَحِلُّ لَكَ أَنْ تَأْخُذَ مِنْهُ شَيْئًا بِمَ تَأْخُذُ مَالَ أَخِيكَ بِغَيْرِ حَقٍّ ". وَحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2892

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کھجور کے پھل کے سودے سے منع فرمایا یہانتک کہ وہ رنگ پکڑ جائے۔ ہم نے حضرت انسؓ سے کہا کہ اس کے رنگ پکڑنے سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ سرخ اور زرد ہو جائے۔ بتاؤ تو اگر اللہ (اس کا) پھل روک دے تو تم اپنے بھائی کے مال کے کیسے حقدار ہو سکتے ہو؟

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ بَيْعِ ثَمَرِ النَّخْلِ حَتَّى تَزْهُوَ . فَقُلْنَا لأَنَسٍ مَا زَهْوُهَا قَالَ تَحْمَرُّ وَتَصْفَرُّ . أَرَأَيْتَكَ إِنْ مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَةَ بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2893

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے پھل کی فروخت سے منع فرمایا یہاں تک کہ وہ رنگ پکڑ جائے۔ لوگوں نے پوچھا کہ رنگ پکڑنے سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ سرخ ہو جائے۔ پھر کہا جب اللہ (اس کا) پھل روک دے تو تم کس طرح اپنے بھائی کے مال کو (اپنے لئے) جائز قرار دو گے؟

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِكٌ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تُزْهِيَ قَالُوا وَمَا تُزْهِيَ قَالَ تَحْمَرُّ . فَقَالَ إِذَا مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَةَ فَبِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2894

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا اگر اللہ (درخت) کو پھل نہ لگائے تو تم میں سے کوئی کیونکر اپنے بھائی کے مال کو (اپنے لئے) جائز سمجھے گا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنْ لَمْ يُثْمِرْهَا اللَّهُ فَبِمَ يَسْتَحِلُّ أَحَدُكُمْ مَالَ أَخِيهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2895

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے آفات سے نقصان (کی صورت میں قیمت میں) کمی کا ارشاد فرمایا۔

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ - وَاللَّفْظُ لِبِشْرٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ حُمَيْدٍ الأَعْرَجِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَتِيقٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّوسلم أَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ - وَهْوَ صَاحِبُ مُسْلِمٍ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2896

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ایک شخص پھلوں کی خرید کے سلسلہ میں جو اس نے خریدے تھے مشکل میں مبتلاء ہوگیا۔ اس کا قرض زیادہ ہوگیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس کو صدقہ دو۔ لوگوں نے اس کو صدقہ دیا مگر وہ اس کے قرض کی رقم کو پورا نہ کر سکا۔ رسول اللہﷺ نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا جو میسّر ہے لے لو اور تمہارے لئے اس کے سوا کچھ نہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَهَا فَكَثُرَ دَيْنُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَصَدَّقُوا عَلَيْهِ " . فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِغُرَمَائِهِ " خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ إِلاَّ ذَلِكَ " . حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2897

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے جھگڑا کرنے والوں کی آوازیں دروازہ کے پاس سنیں، ان کی آوازیں بلند تھیں۔ ان میں سے ایک دوسرے سے قرض کم کرنے اور کچھ نرمی کیلئے کہہ رہا تھا اور دوسرا کہتا تھا خدا کی قسم میں ہرگز (کمی) نہ کروں گا۔ رسول اللہﷺ ان کے پاس باہر تشریف لائے اور فرمایا کہاں ہے اللہ کا نام لے کر قسم کھانے والا کہ وہ نیکی نہیں کرے گا۔ اس شخص نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں (حاضر ہوں)۔ اب یہ جو پسند کرے اس کے لئے ہے۔

وَحَدَّثَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِنَا قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ - وَهُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي الرِّجَالِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أُمَّهُ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَوْتَ خُصُومٍ بِالْبَابِ عَالِيَةً أَصْوَاتُهُمَا وَإِذَا أَحَدُهُمَا يَسْتَوْضِعُ الآخَرَ وَيَسْتَرْفِقُهُ فِي شَىْءٍ وَهُوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لاَ أَفْعَلُ . فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَيْهِمَا فَقَالَ " أَيْنَ الْمُتَأَلِّي عَلَى اللَّهِ لاَ يَفْعَلُ الْمَعْرُوفَ " . قَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَهُ أَىُّ ذَلِكَ أَحَبَّ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2898

حضرت عبداللہؓ بن کعب بن مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابن ابی حَدرَ دْ سے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں مسجد میں قرض کا مطالبہ کیا جو ان کے ذمہ تھا۔ ان دونوں کی آوازیں بلند ہوگئیں - اور آپؐ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے - یہاں تک کہ آپؐ نے انہیں سن لیا۔ رسول اللہﷺ ان کی طرف نکلے۔ آپؐ نے اپنے حجرہ کا پردہ ہٹایا اور کعبؓ بن مالک کو آواز دی اور فرمایا اے کعب! انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں حاضر ہوں۔ آپؐ نے انہیں اپنے ہاتھ کے اشارہ سے فرمایا اپنے قرضہ میں سے نصف کم کر دو۔ کعبؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے کر دیا۔ رسول اللہﷺ نے (ابن ابی حدردؓ سے) فرمایا اُٹھو اور یہ ادا کر دو۔
ایک اور روایت میں حضرت کعب بن مالکؓ سے مروی ہے کہ ان کا (کچھ) مال حضرت عبد اللہ بن ابی حدردؓ اسلمی کے ذمہ تھا۔ وہ ان سے ملے اور ان کے پیچھے پڑ گئے ان دونوں نے تکرار کی۔ ان کی آوازیں بلند ہوگئیں۔ رسول اللہﷺ ان کے پاس سے گذرے اور اپنے ہاتھ کے اشارہ سے فرمایا گویا آپؐ فرما رہے تھے آدھا (لے لو۔) حضرت کعبؓ نے قرض میں سے نصف لے لیا اور نصف چھوڑ دیا۔

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ لَهُ عَلَيْهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَسْجِدِ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي بَيْتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ وَنَادَى كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ فَقَالَ " يَا كَعْبُ " . فَقَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَأَشَارَ إِلَيْهِ بِيَدِهِ أَنْ ضَعِ الشَّطْرَ مِنْ دَيْنِكَ . قَالَ كَعْبٌ قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُمْ فَاقْضِهِ " . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّلا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَقَاضَى دَيْنًا لَهُ عَلَى ابْنِ أَبِي حَدْرَدٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ وَهْبٍ . قَالَ مُسْلِمٌ وَرَوَى اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ لَهُ مَالٌ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ الأَسْلَمِيِّ فَلَقِيَهُ فَلَزِمَهُ فَتَكَلَّمَا حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا فَمَرَّ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا كَعْبُ " . فَأَشَارَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يَقُولُ النِّصْفَ فَأَخَذَ نِصْفًا مِمَّا عَلَيْهِ وَتَرَكَ نِصْفًا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2899

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ جو شخص اپنا اصل مال کسی شخص یا (فرمایا) انسان کے پاس پائے جو دیوالیہ ہو چکا ہو تو وہ کسی دوسرے کی نسبت اس مال کا زیادہ حقدار ہے۔
ابن رمح کی روایت میں (اَفْلَسَ کی بجائے) فُلِّسَ کا لفظ ہے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - أَوْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ - " مَنْ أَدْرَكَ مَالَهُ بِعَيْنِهِ عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ - أَوْ إِنْسَانٍ قَدْ أَفْلَسَ - فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ " . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ جَمِيعًا عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَيَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ . بِمَعْنَى حَدِيثِ زُهَيْرٍ وَقَالَ ابْنُ رُمْحٍ مِنْ بَيْنِهِمْ فِي رِوَايَتِهِ أَيُّمَا امْرِئٍ فُلِّسَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2900

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے اس شخص کے بارہ میں فرمایا جس کے پاس کچھ بھی باقی نہ رہے (اور وہ دیوالیہ ہو جائے) اور اس کے پاس سامان پایا جائے اور وہ جوں کا توں موجود ہو وہ اس مالک کا ہوگا جس نے اسے فروخت کیا تھا۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ - وَهُوَ ابْنُ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ - عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَهُ عَنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الرَّجُلِ الَّذِي يُعْدِمُ إِذَا وُجِدَ عِنْدَهُ الْمَتَاعُ وَلَمْ يُفَرِّقْهُ " أَنَّهُ لِصَاحِبِهِ الَّذِي بَاعَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2901

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب ایک شخص دیوالیہ ہو جائے اور کوئی شخص اپنا سامان اسی حالت میں پائے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے۔ دوسری سند میں یہ الفاظ ہیں وہ شخص قرض خواہوں سے زیادہ حقدار ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا أَفْلَسَ الرَّجُلُ فَوَجَدَ الرَّجُلُ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ " . وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ أَيْضًا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ وَقَالاَ " فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنَ الْغُرَمَاءِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی