کتاب 22: كتاب المساقاة
صحیح مسلم, حصہ 3
صحیح مسلم 2922
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کتوں کے مارنے کا حکم دیتے تھے تو ہم مدینہ اور اس کی اطراف میں نکل جاتے اور کوئی کتا نہ چھوڑتے تھے بلکہ اسے مار دیتے تھے یہاں تک کہ ہم کسی گاؤں سے آئی ہوئی عورت کے پیچھے آئے ہوئے کتے کو بھی قتل کر دیتے تھے۔
وَحَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ - يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ أُمَيَّةَ - عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْكِلاَبِ فَنَنْبَعِثُ فِي الْمَدِينَةِ وَأَطْرَافِهَا فَلاَ نَدَعُ كَلْبًا إِلاَّ قَتَلْنَاهُ حَتَّى إِنَّا لَنَقْتُلُ كَلْبَ الْمُرَيَّةِ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ يَتْبَعُهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2923
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کتوں کے مارنے کا حکم فرماتے سوائے شکار کے لئے یا بکریوں کی یا جانوروں کی حفاظت کے لئے کتے۔ حضرت ابن عمرؓ سے کہا گیا حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں یا کھیتی کے لئے تو حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ حضرت ابو ہریرہؓ کی اپنی کھیتی ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلاَبِ إِلاَّ كَلْبَ صَيْدٍ أَوْ كَلْبَ غَنَمٍ أَوْ مَاشِيَةٍ . فَقِيلَ لاِبْنِ عُمَرَ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ أَوْ كَلْبَ زَرْعٍ . فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ إِنَّ لأَبِي هُرَيْرَةَ زَرْعًا.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2924
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے کتے مارنے کا ارشاد فرمایا یہاں تک کہ کوئی عورت صحرا سے اپنے کتے کے ساتھ آتی اور ہم اس (کتے) کو مار دیتے تھے تو نبیﷺ نے ان کے مارنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ تم صرف کلیۃً سیاہ رنگ کے، دو نقطوں کے نشان والے کتے کو مارا کرو کیونکہ وہ موذی ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ ح وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقَتْلِ الْكِلاَبِ حَتَّى إِنَّ الْمَرْأَةَ تَقْدَمُ مِنَ الْبَادِيَةِ بِكَلْبِهَا فَنَقْتُلُهُ ثُمَّ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ قَتْلِهَا وَقَالَ " عَلَيْكُمْ بِالأَسْوَدِ الْبَهِيمِ ذِي النُّقْطَتَيْنِ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2925
حضرت ابن مغفّلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتے مارنے کا حکم دیا تھا پھر فرمایا کہ انہیں کتوں سے کیا غرض؟ پھر آپؐ نے شکار اور بھیڑ بکریوں کی (حفاظت) کے کتے کی رخصت فرمائی۔
ایک اور روایت میں (رخَّصَ فی کَلْبِ الصّیدِ وَکَلْبِ الغَنَمِ کی بجائے) رخَّصَ فی کَلْبِ الصّیدِ وَکَلْبِ الغَنَمِ والصَّیْدِ وَالزَّرْعِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ سَمِعَ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقَتْلِ الْكِلاَبِ ثُمَّ قَالَ " مَا بَالُهُمْ وَبَالُ الْكِلاَبِ " . ثُمَّ رَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَكَلْبِ الْغَنَمِ . وَحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ فِي حَدِيثِهِ عَنْ يَحْيَى وَرَخَّصَ فِي كَلْبِ الْغَنَمِ وَالصَّيْدِ وَالزَّرْعِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2926
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یا شکاری کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ ضَارِي نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2927
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے بجز شکاری کتے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہوجاتے ہیں۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ صَيْدٍ أَوْ مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2928
عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجز شکاری کتے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہوتے ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ - قَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهْوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ ضَارِيَةٍ أَوْ مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2929
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یا شکاری کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہو گا۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا کہ سوائے کھیتی کی حفاظت کے کتے کے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ مُحَمَّدٍ - وَهُوَ ابْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ - عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ كَلْبَ صَيْدٍ نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ " . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ " أَوْ كَلْبَ حَرْثٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2930
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے بجز شکاری کتے کے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔ سالم کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے تھے یا کھیتی کا کتا اور وہ خود کھیتی کے مالک تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ ضَارٍ أَوْ مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ " . قَالَ سَالِمٌ وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقُولُ " أَوْ كَلْبَ حَرْثٍ " . وَكَانَ صَاحِبَ حَرْثٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2931
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جن گھر والوں نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یا شکاری کتے کے، کتا رکھا ان کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَيُّمَا أَهْلِ دَارٍ اتَّخَذُوا كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ كَلْبَ صَائِدٍ نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِمْ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ" .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2932
حضرت ابن عمرؓ کہا کرتے تھے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے سوائے کھیتی اور بھیڑ بکریوں اور شکاری کتے کے، کتا رکھا اس کے اجر میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہو جائے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ زَرْعٍ أَوْ غَنَمٍ أَوْ صَيْدٍ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2933
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے کتا رکھا جو شکاری کتا نہیں نہ ہی جانوروں اور نہ ہی زمین (کی حفاظت) کے لئے ہے تو اس کے اجر سے ہر روز دو قیراط کم ہونگے۔ ایک اور روایت میں ’’وَلَا اَرْضٍ‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ وَلاَ مَاشِيَةٍ وَلاَ أَرْضٍ فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ قِيرَاطَانِ كُلَّ يَوْمٍ " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي الطَّاهِرِ " وَلاَ أَرْضٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2934
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے کتا رکھا سوائے مویشی یا شکار یا کھیتی (کی حفاظت کے لئے) اس کے اجر سے ہر روز ایک قیراط کم ہوگا۔ زہری کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ کے سامنے حضرت ابو ہریرہؓ کا قول ذکر کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اللہ ابو ہریرہؓ پر رحم کرے وہ خود کھیتی کے مالک تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا إِلاَّ كَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ " . قَالَ الزُّهْرِيُّ فَذُكِرَ لاِبْنِ عُمَرَ قَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ صَاحِبَ زَرْعٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2935
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوگا۔ سوائے کھیتی یا مویشی کے کتے کے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَمْسَكَ كَلْبًا فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ إِلاَّ كَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاشِيَةٍ" . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ . حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا حَرْبٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2936
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے کتا رکھا جو شکار یا بھیڑ بکری (کی حفاظت وغیرہ) کے لئے نہ ہو اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوگا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ - عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ حَدَّثَنَا أَبُو رَزِينٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ وَلاَ غَنَمٍ نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2937
حضرت سفیانؓ بن ابی زُہَیر جو شنوء ۃ قبیلہ کے ایک شخص اور رسول اللہﷺ کے اصحابؓ میں سے تھے کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کتا رکھا جو نہ اس کی کھیتی کے کام آتا ہو اور نہ مویشی (کی حفاظت) کے، اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوگا۔ راوی نے انہیں کہا کہ کیا آپ نے یہ رسول اللہﷺ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں اس مسجد کے رب کی قسم۔
ایک اور روایت میں ہے کہ سائب بن یزید نے بیان کیا کہ حضرت سفیانؓ بن ابی زُہَیر اَلشَّنَئِیُّ ان لوگوں کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا... باقی روایت سابقہ کے مطابق ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ - وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ شَنُوءَةَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لاَ يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلاَ ضَرْعًا نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ " . قَالَ آنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ إِي وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّهُ وَفَدَ عَلَيْهِمْ سُفْيَانُ بْنُ أَبِي زُهَيْرٍ الشَّنَئِيُّ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2938
حُمید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالکؓ سے پچھنے لگانے والے کی کمائی کے بارہ میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے پچھنے لگوائے۔ ابو طیبہ نے آپؐ کو پچھنے لگائے تو آپؐ نے اسے غلہ کے دو صاع دینے کا ارشاد فرمایا، اور اس کے مالکوں سے بات کی، چنانچہ انہوں نے اس سے وصول کی جانے والی رقم میں کمی کردی۔ آپؐ نے فرمایا تمہارا بہترین طریقِ علاج پچھنے لگانا ہے یا (آپؐ نے فرمایا) کہ یہ تمہاری بہترین دوا ہے۔ ایک اور روایت میں انسؓ بن مالک کے بجائے انسؓ کا لفظ ہے علاوہ اس کے یہ ہے کہ فرمایا تمہارا بہترین طریقِ علاج پچھنے لگوانا ہے اور عود ہندی ہے۔ اور بچوں کو (گلے پڑ جانے کی صورت میں حلق میں) دبا کر تکلیف نہ پہنچاؤ۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ - عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ فَقَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعَيْنِ مِنْ طَعَامٍ وَكَلَّمَ أَهْلَهُ فَوَضَعُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ وَقَالَ " إِنَّ أَفْضَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ أَوْ هُوَ مِنْ أَمْثَلِ دَوَائِكُمْ " . حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ - يَعْنِي الْفَزَارِيَّ - عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ فَذَكَرَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ أَفْضَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ وَلاَ تُعَذِّبُوا صِبْيَانَكُمْ بِالْغَمْزِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2939
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے ہمارے پچھنے لگانے والے ایک نوجوان کو بلوایا اس نے آپؐ کو پچھنے لگائے۔ آپؐ نے اس کے لئے ایک صاع یا ایک مُد یا دو مُد دینے کا ارشاد فرمایا اور اس کے بارہ میں سفارش بھی کی چنانچہ اس کے لگان میں سے کم کر دیا گیا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم غُلاَمًا لَنَا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ أَوْ مُدٍّ أَوْ مُدَّيْنِ وَكَلَّمَ فِيهِ فَخُفِّفَ عَنْ ضَرِيبَتِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2940
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگوانے والے کو اس کی اجرت عطاء فرمائی اور آپؐ نے ناک میں دوا ڈالی۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِيُّ كِلاَهُمَا عَنْ وُهَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم احْتَجَمَ وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ وَاسْتَعَطَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2941
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو بنی بیاضہ کے ایک غلام نے پچھنے لگائے اور نبی ﷺ نے اسے اس کی اجرت عطا فرمائی اور اس کے مالک سے بات کی چنانچہ اس نے اس کا لگان کم کر دیا۔ اگر یہ (اجرت) حرام ہوتی تو رسول اللہ ﷺ اسے عطا نہ فرماتے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لِعَبْدٍ - قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَجَمَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَبْدٌ لِبَنِي بَيَاضَةَ فَأَعْطَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَجْرَهُ وَكَلَّمَ سَيِّدَهُ فَخَفَّفَ عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ وَلَوْ كَانَ سُحْتًا لَمْ يُعْطِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے