کتاب 22: كتاب المساقاة

صحیح مسلم, حصہ 5

صحیح مسلم 2962

ابوالمنہال کہتے ہیں میں نے حضرت براء بن عازبؓ سے سونے چاندی کی (باہم) تجارت کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے کہا حضرت زید بن ارقمؓ سے پوچھو، انہیں زیادہ علم ہے اور میں نے حضرت زیدؓ سے پوچھا تو انہوں نے کہا براءؓ سے پوچھو کیونکہ وہ زیادہ علم رکھتے ہیں اور دونوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی سونے سے اُدھار تجارت سے منع فرمایا ہے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْمِنْهَالِ يَقُولُ سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ سَلْ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَهُوَ أَعْلَمُ . فَسَأَلْتُ زَيْدًا فَقَالَ سَلِ الْبَرَاءَ فَإِنَّهُ أَعْلَمُ ثُمَّ قَالاَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ دَيْنًا.

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2963

عبدالرحمان بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چاندی کے بدلے چاندی اور سونے کے بدلے سونے کی تجارت سے منع فرمایا ہے سوائے اس کے کہ وہ برابر برابر ہو اور ہمیں ارشاد فرمایا کہ ہم چاندی کو سونے کے بدلہ جیسے چاہیں خریدیں اور سونے کو چاندی کے عوض جیسا چاہیں خریدیں۔ راوی کہتے ہیں کہ ان سے ایک شخص نے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ دست بدست ہو۔ انہوں (ابی بکرہؓ) نے کہا کہ میں نے اسی طرح سنا تھا۔
ایک اور روایت میں (نَھٰی کی بجائے) نَھَانَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ بِالذَّهَبِ إِلاَّ سَوَاءً بِسَوَاءٍ وَأَمَرَنَا أَنْ نَشْتَرِيَ الْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْنَا وَنَشْتَرِيَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْنَا . قَالَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَدًا بِيَدٍ فَقَالَ هَكَذَا سَمِعْتُ . حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ عَنْ يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2964

حضرت فضالہ بن عبید انصاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس جبکہ آپؐ خیبر میں تھے ایک ہار لایا گیا جس میں منکے اور سونا تھا اور وہ مالِ غنیمت میں سے تھا جو فروخت ہو رہا تھا۔ رسول اللہﷺ نے ہار میں جو سونا تھا اس کے بارہ میں ارشاد فرمایا وہ الگ نکال لیا گیا پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا سونا سونے کے عوض ہموزن ہو۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلاَنِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عُلَىَّ بْنَ رَبَاحٍ اللَّخْمِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ الأَنْصَارِيَّ يَقُولُ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ بِخَيْبَرَ بِقِلاَدَةٍ فِيهَا خَرَزٌ وَذَهَبٌ وَهِيَ مِنَ الْمَغَانِمِ تُبَاعُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالذَّهَبِ الَّذِي فِي الْقِلاَدَةِ فَنُزِعَ وَحْدَهُ ثُمَّ قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2965

حضرت فضالہ بن عبیدؓ کہتے ہیں کہ میں نے غزوہ خیبر کے موقعہ پر بارہ دینار میں ایک ہار خریدا جس میں سونا اور منکے تھے میں نے اسے الگ الگ کیا تو اس میں بارہ دینار سے زیادہ (سونا) پایا۔ میں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپؐ نے فرمایا (ہار) نہ بیچا جائے جب تک کہ الگ الگ نہ کر لیا جائے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ أَبِي شُجَاعٍ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ اشْتَرَيْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلاَدَةً بِاثْنَىْ عَشَرَ دِينَارًا فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ فَفَصَّلْتُهَا فَوَجَدْتُ فِيهَا أَكْثَرَ مِنِ اثْنَىْ عَشَرَ دِينَارًا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لاَ تُبَاعُ حَتَّى تُفَصَّلَ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2966

حضرت فضالہ بن عبیدؓ کہتے ہیں کہ ہم خیبر کے دن رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے ہم یہود کے ساتھ سونے کے ایک اوقیہ کا تبادلہ دو یا تین دیناروں کے ساتھ کر لیتے تھے اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا سونے کے عوض سونا نہ بیچو سوائے اس کے کہ ہم وزن ہو۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنِ الْجُلاَحِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي حَنَشٌ الصَّنْعَانِيُّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ خَيْبَرَ نُبَايِعُ الْيَهُودَ الْوُقِيَّةَ الذَّهَبَ بِالدِّينَارَيْنِ وَالثَّلاَثَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلاَّ وَزْنًا بِوَزْنٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2967

حنَش کہتے ہیں کہ ہم حضرت فضالہ بن عبیدؓ کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے۔ میرے اور میرے ساتھیوں کے حصہ میں ایک ہار آیا۔ جس میں سونا چاندی اور جواہرات تھے۔ میں نے اسے خریدنا چاہا میں نے حضرت فضالہ بن عبیدؓ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سونا الگ کر لو اور ایک پلڑے میں رکھو اور اپنا سونا دوسرے پلڑے میں رکھو اور ایک جیسے کے سوا ہر گز نہ لو کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ سوائے ایک جیسے (سونے کے) کچھ نہ لے۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيِّ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ وَغَيْرِهِمَا أَنَّ عَامِرَ بْنَ يَحْيَى الْمَعَافِرِيَّ أَخْبَرَهُمْ عَنْ حَنَشٍ أَنَّهُ قَالَ كُنَّا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ فِي غَزْوَةٍ فَطَارَتْ لِي وَلأَصْحَابِي قِلاَدَةٌ فِيهَا ذَهَبٌ وَوَرِقٌ وَجَوْهَرٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهَا فَسَأَلْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ فَقَالَ انْزِعْ ذَهَبَهَا فَاجْعَلْهُ فِي كِفَّةٍ وَاجْعَلْ ذَهَبَكَ فِي كِفَّةٍ ثُمَّ لاَ تَأْخُذَنَّ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يَأْخُذَنَّ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2968

بُسر بن سعید سے روایت ہے کہ معمر بن عبداللہ نے اپنا غلام ایک صاع گندم دے کر بھجوایا اور کہا اس کو بیچو اور (اس قیمت سے) جَو خرید و۔ وہ غلام گیا اور اس کے عوض ایک صاع جَو اور کچھ زائد جَو لئے اور جب وہ حضرت معمرؓ کے پاس آیا تو ان کو یہ بات بتائی۔ حضرت معمرؓ نے کہا کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ جاؤ اور اسے واپس لوٹا دو اور سوائے ایک جیسے کے کچھ نہ لو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔ آپؐ فرماتے تھے کہ غلہ کے عوض غلہ برابر ہونا چاہئے اور اس زمانہ میں ہمارا غلہ جو ہی تھا۔ انہیں کہا گیا کہ جو گندم کی مثل تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ مشابہ ہو۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيِّ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ وَغَيْرِهِمَا أَنَّ عَامِرَ بْنَ يَحْيَى الْمَعَافِرِيَّ أَخْبَرَهُمْ عَنْ حَنَشٍ أَنَّهُ قَالَ كُنَّا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ فِي غَزْوَةٍ فَطَارَتْ لِي وَلأَصْحَابِي قِلاَدَةٌ فِيهَا ذَهَبٌ وَوَرِقٌ وَجَوْهَرٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهَا فَسَأَلْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ فَقَالَ انْزِعْ ذَهَبَهَا فَاجْعَلْهُ فِي كِفَّةٍ وَاجْعَلْ ذَهَبَكَ فِي كِفَّةٍ ثُمَّ لاَ تَأْخُذَنَّ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يَأْخُذَنَّ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2969

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت ابو سعیدؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہﷺ نے قبیلہ بنی عدی کے ایک شخص کو جو انصاری تھے خیبر کا عامل مقرر کرکے بھیجا۔ وہ اعلیٰ قسم کی کھجور لے کر آئے۔ رسول اللہﷺ نے اس سے پوچھا کہ کیا خیبر کی ساری کھجور ایسی ہی ہے؟ اس نے کہا نہیں خدا کی قسم یا رسولؐ اللہ! ہم دو صاع عام کھجور دے کر اس کا ایک صاع خریدتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایسا نہ کرو بلکہ ایک جیسی (برابر) چاہئے یا اس کو فروخت کرو اور اس کی قیمت سے اس میں سے کچھ خریدو اور اسی طرح وزن میں ہونا چاہئے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ الأَنْصَارِيَّ فَاسْتَعْمَلَهُ عَلَى خَيْبَرَ فَقَدِمَ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَكُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَكَذَا " . قَالَ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَشْتَرِي الصَّاعَ بِالصَّاعَيْنِ مِنَ الْجَمْعِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَفْعَلُوا وَلَكِنْ مِثْلاً بِمِثْلٍ أَوْ بِيعُوا هَذَا وَاشْتَرُوا بِثَمَنِهِ مِنْ هَذَا وَكَذَلِكَ الْمِيزَانُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2970

حضرت ابو سعید خدریؓ اور حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو خیبر کا عامل مقرر فرمایا وہ ایک اعلیٰ قسم کی کھجور لے کر آیا۔ رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا کیا خیبر کی ساری کھجور ایسی ہی ہے؟ اس نے کہا نہیں خدا کی قسم یا رسولؐ اللہ! ہم تو اس کا ایک صاع دو صاع کے بدلے اور دو صاع تین صاع کے عوض لیتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایسا نہ کرو۔ معمولی کھجور فروخت کرکے دراہم لو پھر دراہم سے اعلیٰ کھجور خریدو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اسْتَعْمَلَ رَجُلاً عَلَى خَيْبَرَ فَجَاءَهُ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَكُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَكَذَا " . فَقَالَ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَأْخُذُ الصَّاعَ مِنْ هَذَا بِالصَّاعَيْنِ وَالصَّاعَيْنِ بِالثَّلاَثَةِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلاَ تَفْعَلْ بِعِ الْجَمْعَ بِالدَّرَاهِمِ ثُمَّ ابْتَعْ بِالدَّرَاهِمِ جَنِيبًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2971

حضرت ابو سعیدؓ کہتے ہیں کہ حضرت بلالؓ برنی کھجور لے کر آئے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ یہ کہاں سے لائے ہو؟ بلالؓ نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ معمولی کھجور تھی۔ مَیں اس کے دو صاع دے کر نبیﷺ کے کھانے کے لئے ایک صاع خرید لایا ہوں۔ رسول اللہﷺ نے اس پر فرمایا اوہ! یہ تو عین سود ہے۔ ایسا نہ کرو، ہاں جب کھجور خریدنے کا ارادہ کرو تو اس کو الگ بیچو پھر اس (حاصل کردہ رقم) سے (دوسری) خریدو۔ ابن سہل نے اپنی روایت میں ’’عِنْدَ ذَلِک‘‘ کے الفاظ نہیں کہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُمَا - جَمِيعًا عَنْ يَحْيَى بْنِ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ - وَهُوَ ابْنُ سَلاَّمٍ - أَخْبَرَنِي يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ - قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَبْدِ الْغَافِرِ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ يَقُولُ جَاءَ بِلاَلٌ بِتَمْرٍ بَرْنِيٍّ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مِنْ أَيْنَ هَذَا " . فَقَالَ بِلاَلٌ تَمْرٌ كَانَ عِنْدَنَا رَدِيءٌ فَبِعْتُ مِنْهُ صَاعَيْنِ بِصَاعٍ لِمَطْعَمِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ عِنْدَ ذَلِكَ " أَوَّهْ عَيْنُ الرِّبَا لاَ تَفْعَلْ وَلَكِنْ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَشْتَرِيَ التَّمْرَ فَبِعْهُ بِبَيْعٍ آخَرَ ثُمَّ اشْتَرِ بِهِ " . لَمْ يَذْكُرِ ابْنُ سَهْلٍ فِي حَدِيثِهِ عِنْدَ ذَلِكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2972

حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ کھجوریں لائی گئیں۔ آپؐ نے فرمایا یہ کھجور ہماری کھجور میں سے تو نہیں ہے۔ اس شخص نے عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! ہم نے اپنی کھجور کے دو صاع دے کر اس کھجور کا ایک صاع لیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ سود ہے اسے واپس کرو۔ پھر ہماری کھجور فروخت کرو، ہمارے لئے اِس (حاصل شدہ رقم) سے یہ خریدو۔

وَحَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي قَزَعَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِتَمْرٍ فَقَالَ " مَا هَذَا التَّمْرُ مِنْ تَمْرِنَا " . فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِعْنَا تَمْرَنَا صَاعَيْنِ بِصَاعٍ مِنْ هَذَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَذَا الرِّبَا فَرُدُّوهُ ثُمَّ بِيعُوا تَمْرَنَا وَاشْتَرُوا لَنَا مِنْ هَذَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2973

حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ’’جمع‘‘ کھجور دی جاتی تھی اور وہ ملی جُلی کھجوریں ہوتی تھیں اور ہم اس کے دو صاع دے کر ایک صاع لیتے تھے۔ رسول اللہﷺ کو اس کی اطلاع ملی تو آپؐ نے فرمایا کھجور کے دو صاع ایک صاع کے بدلے نہیں۔ نہ ہی گندم کے دو صاع کے عوض ایک صاع گندم نہ دو درہم کے بدلے ایک دِرہم۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَيْبَانَ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ كُنَّا نُرْزَقُ تَمْرَ الْجَمْعِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ الْخِلْطُ مِنَ التَّمْرِ فَكُنَّا نَبِيعُ صَاعَيْنِ بِصَاعٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لاَ صَاعَىْ تَمْرٍ بِصَاعٍ وَلاَ صَاعَىْ حِنْطَةٍ بِصَاعٍ وَلاَ دِرْهَمَ بِدِرْهَمَيْنِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2974

ابو نضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے سونے چاندی کے تبادلہ کے بارہ میں پوچھا انہوں نے کہا کیا دست بدست؟ تو میں نے کہا ہاں انہوں نے کہا اس میں حرج نہیں۔ پھر میں نے (یہ بات) حضرت ابو سعیدؓ کو بتائی میں نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے سونے چاندی کی بیع کے بارہ میں پوچھا تھا۔ انہوں نے کہا کیا دست بدست؟ میں نے کہا ہاں تو انہوں نے کہا اس میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں (حضرت ابو سعیدؓ) نے کہا کیا انہوں (حضرت ابن عباسؓ) نے ایسا کہا تھا! ہم انہیں عنقریب لکھیں گے پھر وہ تمہیں یہ فتوٰی نہیں دیں گے پھر انہوں (حضرت ابو سعیدؓ) نے کہا کہ خدا کی قسم رسول اللہﷺ کا کوئی خادم کھجور لے کر آیا۔ رسول اللہﷺ نے اسے اوپرا سمجھا اور فرمایا شاید یہ ہماری زمین کی کھجور نہیں۔ اس (خادم) نے بتایا کہ ہماری زمین کی کھجور میں یا (کہا) ہماری کھجور میں اس سال کوئی بات تھی تو میں نے یہ لے لی اور کچھ (اپنی کھجور) زیادہ دے دی۔ آپؐ نے فرمایا تم نے زیادہ دیا تو سود دیا۔ اس کے قریب (بھی) مت جاؤ۔ جب تمہیں اپنی کھجور میں سے کوئی چیز پسند نہ آئے تو اسے فروخت کردو، پھر اس کھجور میں سے جو تم چاہتے ہو خرید لو۔

حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ أَيَدًا بِيَدٍ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَلاَ بَأْسَ بِهِ . فَأَخْبَرْتُ أَبَا سَعِيدٍ فَقُلْتُ إِنِّي سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ أَيَدًا بِيَدٍ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَلاَ بَأْسَ بِهِ . قَالَ أَوَقَالَ ذَلِكَ إِنَّا سَنَكْتُبُ إِلَيْهِ فَلاَ يُفْتِيكُمُوهُ قَالَ فَوَاللَّهِ لَقَدْ جَاءَ بَعْضُ فِتْيَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِتَمْرٍ فَأَنْكَرَهُ فَقَالَ " كَأَنَّ هَذَا لَيْسَ مِنْ تَمْرِ أَرْضِنَا " . قَالَ كَانَ فِي تَمْرِ أَرْضِنَا - أَوْ فِي تَمْرِنَا - الْعَامَ بَعْضُ الشَّىْءِ فَأَخَذْتُ هَذَا وَزِدْتُ بَعْضَ الزِّيَادَةِ . فَقَالَ " أَضْعَفْتَ أَرْبَيْتَ لاَ تَقْرَبَنَّ هَذَا إِذَا رَابَكَ مِنْ تَمْرِكَ شَىْءٌ فَبِعْهُ ثُمَّ اشْتَرِ الَّذِي تُرِيدُ مِنَ التَّمْرِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2975

ابو نضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ اور حضرت ابن عباسؓ سے سونے چاندی کی تجارت کے بارہ میں پوچھا تو ان دونوں نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا اور میں حضرت ابوسعید خدریؓ کے پاس بیٹھا تھا میں نے ان سے سونے چاندی کی تجارت کے بارہ میں پوچھا انہوں نے کہا جو زیادہ ہو وہ سود ہوگا۔ مجھے یہ بات ان دونوں (حضرت ابن عباسؓ اور حضرت ابن عمرؓ) کے قول کی وجہ سے اوپری لگی۔ وہ کہنے لگے میں تو تمہیں صرف وہی حدیث سنا رہا ہوں جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی ہے۔ حضورؐ کی خدمت میں آپؐ کی کھجوروں کے درخت کا منتظم ایک صاع عمدہ کھجور لایا اور نبیﷺ کی کھجور اِس قسم کی تھی۔ نبیﷺ نے اسے فرمایا یہ تمہیں کہاں سے ملی ہے؟ وہ کہنے لگا میں اپنی کھجور کے دو صاع لے کر گیا اور اس کے عوض اس کھجور کا یہ ایک صاع خریدا ہے اور اس کھجور کی قیمت بازار میں یہ ہے اور اس کی وہ ہے۔ رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا تیرا بھلا ہو۔ تونے سود دیا ہے۔ اگر تم ایسا کرنا ہی چاہو تو اپنی کھجور ایک سودے میں فروخت کرو۔ پھر اپنے اس سودے سے جو کھجور چاہو خریدو۔ حضرت ابوسعیدؓ کہتے تھے کہ کھجور کے بدلے کھجور کے سود ہونے کا زیادہ امکان ہے یا چاندی کے عوض چاندی کے (سود ہونے کا)۔ (ابو نضرہ) کہتے ہیں میں بعد میں حضرت ابن عمرؓ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھے منع کیا اور میں حضرت ابن عباسؓ کے پاس نہیں گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ ابو الصہباء نے مجھے بتایا کہ انہوں نے مکہ میں حضرت ابن عباسؓ سے اس بارہ میں پوچھا تو انہوں نے اسے ناپسند کیا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الأَعْلَى أَخْبَرَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّرْفِ فَلَمْ يَرَيَا بِهِ بَأْسًا فَإِنِّي لَقَاعِدٌ عِنْدَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَسَأَلْتُهُ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ مَا زَادَ فَهُوَ رِبًا . فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ لِقَوْلِهِمَا فَقَالَ لاَ أُحَدِّثُكَ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَاءَهُ صَاحِبُ نَخْلِهِ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ طَيِّبٍ وَكَانَ تَمْرُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم هَذَا اللَّوْنَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّى لَكَ هَذَا " . قَالَ انْطَلَقْتُ بِصَاعَيْنِ فَاشْتَرَيْتُ بِهِ هَذَا الصَّاعَ فَإِنَّ سِعْرَ هَذَا فِي السُّوقِ كَذَا وَسِعْرَ هَذَا كَذَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَيْلَكَ أَرْبَيْتَ إِذَا أَرَدْتَ ذَلِكَ فَبِعْ تَمْرَكَ بِسِلْعَةٍ ثُمَّ اشْتَرِ بِسِلْعَتِكَ أَىَّ تَمْرٍ شِئْتَ " . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ أَحَقُّ أَنْ يَكُونَ رِبًا أَمِ الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ قَالَ فَأَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ بَعْدُ فَنَهَانِي وَلَمْ آتِ ابْنَ عَبَّاسٍ - قَالَ - فَحَدَّثَنِي أَبُو الصَّهْبَاءِ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْهُ بِمَكَّةَ فَكَرِهَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2976

ابو صالح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابو سعید خدریؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ ’’دینار دینار کے عوض اور درہم درہم کے عوض برابر برابر ہو۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا اس نے سودی کام کیا۔‘‘ میں نے انہیں کہا کہ ابن عباسؓ اس سے مختلف کہتے تھے۔ وہ کہنے لگے کہ میں ابن عباسؓ سے ملا تھا اور ان سے پوچھا تھا کہ بتائیں تو سہی جو آپ کہتے ہیں اس کے بارہ میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ نے یہ بات رسول اللہﷺ سے سنی ہے یا اللہ عزّوجل کی کتاب میں اسے پایا ہے؟ وہ کہنے لگے نہ میں نے یہ رسول اللہﷺ سے سنا ہے نہ اللہ کی کتاب میں اسے پایا ہے لیکن اُسامہ بن زیدؓ نے مجھے بتایا کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ سود اُدھار میں ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ عَبَّادٍ - قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ مِثْلاً بِمِثْلٍ مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى . فَقُلْتُ لَهُ إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ غَيْرَ هَذَا . فَقَالَ لَقَدْ لَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَرَأَيْتَ هَذَا الَّذِي تَقُولُ أَشَىْءٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَوْ وَجَدْتَهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ أَجِدْهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ وَلَكِنْ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2977

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ اُسامہ بن زیدؓ نے مجھے بتایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ سود صرف اُدھار میں ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2978

حضرت ابن عباسؓ حضرت اُسامہ بن زیدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو (تجارت) دست بدست ہو اس میں کوئی سود نہیں۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالاَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ رِبًا فِيمَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2979

اوزاعی کہتے ہیں کہ عطاء بن ابی رباح نے مجھے بتایا کہ حضرت ابو سعید خدریؓ حضرت ابن عباسؓ سے ملے اور ان سے کہا کہ فرمائیے سونے چاندی کی تجارت کے بارہ میں جو آپ کا قول ہے کیا وہ ایسی بات ہے جو آپ نے رسول اللہﷺ سے سنی یا کوئی ایسی چیز ہے جسے آپ نے اللہ عزّ وجلّ کی کتاب میں پایا ہے؟ حضرت ابن عباسؓ نے کہا ہر گز نہیں۔ میں یہ نہیں کہتا جہاں تک رسول اللہﷺ کا تعلق ہے تو آپ لوگ اس بارہ میں زیادہ جانتے ہیں اور جہاں تک اللہ کی کتاب کا تعلق ہے تو اس کا مجھے پتہ نہیں ہاں مگر اُسامہ بن زیدؓ نے مجھے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ سنو! سود صرف اُدھار میں ہے۔

حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِقْلٌ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ لَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَهُ أَرَأَيْتَ قَوْلَكَ فِي الصَّرْفِ أَشَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمْ شَيْئًا وَجَدْتَهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَلاَّ لاَ أَقُولُ أَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَنْتُمْ أَعْلَمُ بِهِ وَأَمَّا كِتَابُ اللَّهِ فَلاَ أَعْلَمُهُ وَلَكِنْ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلاَ إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2980

علقمہ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت کی ہے۔ راوی (علقمہ) کہتے ہیں میں نے کہا اور اس کے لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر (بھی)۔ انہوں (حضرت عبداللہؓ) نے کہا ہم وہی بیان کرتے ہیں جو ہم نے سنا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِعُثْمَانَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ قَالَ سَأَلَ شِبَاكٌ إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَنَا عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ . قَالَ قُلْتُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ قَالَ إِنَّمَا نُحَدِّثُ بِمَا سَمِعْنَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2981

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے اور اس کے لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی ہے اور فرمایا کہ وہ سب برابر ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالُوا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ هُمْ سَوَاءٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی