کتاب 22: كتاب المساقاة

صحیح مسلم, حصہ 7

صحیح مسلم 3002

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کا کوئی شریک کسی جائیداد یا کھجور کے درختوں میں ہو تو اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ (اسے) فروخت کرے یہاں تک کہ وہ اپنے شریک کو اطلاع دے اگر وہ پسند کرے تو وہ لے لے۔ اگر وہ ناپسند کرے تو چھوڑ دے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ كَانَ لَهُ شَرِيكٌ فِي رَبْعَةٍ أَوْ نَخْلٍ فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ فَإِنْ رَضِيَ أَخَذَ وَإِنْ كَرِهَ تَرَكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3003

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے شفعہ (کے حق) کا فیصلہ اس شراکت میں فرمایا جس کی تقسیم نہیں ہوئی۔ جائیداد ہو یا باغ اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ فروخت کرے یہاں تک کہ وہ اپنے شریک کو اطلاع دے اگر وہ چاہے تو لے لے اور اگر وہ چاہے تو چھوڑ دے اور اگر وہ اس کو اطلاع کے بغیر فروخت کر دے تو پھر (وہ شریک) اس کا زیادہ حقدار ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ نُمَيْرٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شِرْكَةٍ لَمْ تُقْسَمْ رَبْعَةٍ أَوْ حَائِطٍ . لاَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ فَإِذَا بَاعَ وَلَمْ يُؤْذِنْهُ فَهْوَ أَحَقُّ بِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3004

حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا شفعہ (کا حق) ہر شراکت میں ہے۔ زمین ہو، گھر ہو یا باغ۔ اس کی فروخت درست نہیں یہان تک کہ وہ اپنے شریک کو پیش کرے۔ چاہے وہ لے لے یا چھوڑ دے۔ اگر وہ (اس حکم پر چلنے عمل کرنے سے) انکار کرے تو اس کا شریک اس (کو خریدنے کا) زیادہ حقدار ہے سوائے اس کے کہ اس نے اس کو اطلاع کی ہو۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شِرْكٍ فِي أَرْضٍ أَوْ رَبْعٍ أَوْ حَائِطٍ لاَ يَصْلُحُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يَعْرِضَ عَلَى شَرِيكِهِ فَيَأْخُذَ أَوْ يَدَعَ فَإِنْ أَبَى فَشَرِيكُهُ أَحَقُّ بِهِ حَتَّى يُؤْذِنَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3005

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی اپنے ہمسائے کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سے نہ روکے راوی کہتے ہیں پھر ابو ہریرہؓ کہتے تھے یہ کیا بات ہے کہ میں تمہیں اس سے اعراض کرنے والا دیکھتا ہوں خدا کی قسم ! میں اسے تمہارے کندھوں کے درمیان ضرور پھینکوں گا۔ (یعنی میں تمہیں ضرور یہ روایت سناؤں گا)۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَمْنَعْ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ " . قَالَ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَاللَّهِ لأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ . حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3006

حضرت سعید بن ؓ زید بن عمرو بن نفیل سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے ایک بالشت زمین ظلم سے ہتھیا لی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے سات زمینوں کا طوق پہنائے گا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اقْتَطَعَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ ظُلْمًا طَوَّقَهُ اللَّهُ إِيَّاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3007

حضرت سعیدؓ بن زید بن عمرو بن نفیل کے بارہ میں روایت ہے کہ ایک بڑھیا ارویٰ نے ان سے ان کے ایک گھر کے کچھ حصہ کے متعلق جھگڑا کیا تو انہوں نے کہا کہ چلو چھوڑو (یہ اس کو دے دو۔) میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے زمین کی ایک بالشت ناحق لی اسے قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔ (پھر انہوں نے دعا کی) اے اللہ! اگر یہ جھوٹی ہے تو اس کی بینائی زائل کردے اور اس کی قبر اس کے گھر میں بنانا۔ راوی کہتے ہیں پھر میں نے اس عورت کو نابینا ہونے کی حالت میں دیکھا وہ دیوار کو چھو کر چلتی اور کہتی کہ مجھے حضرت سعیدؓ بن زید کی بد دعا لگی۔ ایک دفعہ وہ اپنے گھر میں جا رہی تھی کہ اپنے گھر میں ایک کنویں کے پاس سے گزری اور اس میں گر گئی پھر وہی اس کی قبر ہوا۔

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّحَدَّثَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّ أَرْوَى خَاصَمَتْهُ فِي بَعْضِ دَارِهِ فَقَالَ دَعُوهَا وَإِيَّاهَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ طُوِّقَهُ فِي سَبْعِ أَرَضِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . اللَّهُمَّ إِنْ كَانَتْ كَاذِبَةً فَأَعْمِ بَصَرَهَا وَاجْعَلْ قَبْرَهَا فِي دَارِهَا . قَالَ فَرَأَيْتُهَا عَمْيَاءَ تَلْتَمِسُ الْجُدُرَ تَقُولُ أَصَابَتْنِي دَعْوَةُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ . فَبَيْنَمَا هِيَ تَمْشِي فِي الدَّارِ مَرَّتْ عَلَى بِئْرٍ فِي الدَّارِ فَوَقَعَتْ فِيهَا فَكَانَتْ قَبْرَهَا.

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3008

ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ارویٰ بنت اویس نے حضرت سعیدؓ بن زید کے خلاف دعوٰی کیا کہ انہوں نے اس کی کچھ زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ چنانچہ وہ اپنا مقدمہ مروان بن حکم کے پاس لے کر گئی۔ سعیدؓ نے کہا کیا جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے اس کے بعد بھی میں اس کی زمین میں سے کچھ لے سکتا ہوں۔ اس (مروان) نے کہا کہ آپ نے رسول اللہﷺ سے کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے زمین کی ایک بالشت ازراہ ظلم لی اسے سات زمینوں تک کا طوق پہنایا جائے گا۔ مروان نے کہا اب اس کے بعد میں آپ سے کوئی دلیل نہیں مانگتا۔ پھر انہوں (حضرت سعید بن زیدؓ) نے دعا کی کہ اے اللہ! اگر یہ جھوٹی ہے تو اس کی بینائی زائل کردے اور اسے اس کی زمین میں ہلاک کر دے۔ راوی کہتے ہیں پس وہ مری نہیں یہانتک کہ اس کی بینائی جاتی رہی پھر اس دوران میں کہ وہ اپنی زمین میں چل رہی تھی کہ ایک گڑھے میں گر گئی اور مر گئی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَرْوَى بِنْتَ أُوَيْسٍ ادَّعَتْ عَلَى سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ أَخَذَ شَيْئًا مِنْ أَرْضِهَا فَخَاصَمَتْهُ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ . فَقَالَ سَعِيدٌ أَنَا كُنْتُ آخُذُ مِنْ أَرْضِهَا شَيْئًا بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ ظُلْمًا طُوِّقَهُ إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ " . فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ لاَ أَسْأَلُكَ بَيِّنَةً بَعْدَ هَذَا . فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَتْ كَاذِبَةً فَعَمِّ بَصَرَهَا وَاقْتُلْهَا فِي أَرْضِهَا . قَالَ فَمَا مَاتَتْ حَتَّى ذَهَبَ بَصَرُهَا ثُمَّ بَيْنَا هِيَ تَمْشِي فِي أَرْضِهَا إِذْ وَقَعَتْ فِي حُفْرَةٍ فَمَاتَتْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3009

حضرت سعید بن زیدؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جس نے بالشت بھر زمین پر ظلم کے ساتھ قبضہ کیا، اسے قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّاءَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ ظُلْمًا فَإِنَّهُ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3010

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی شخص بالشت بھر زمین ناحق نہیں لیتا مگر اللہ اسے قیامت کے دن سات زمینوں تک کا طوق پہنائے گا۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَأْخُذُ أَحَدٌ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ إِلاَّ طَوَّقَهُ اللَّهُ إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3011

محمد بن ابراہیم سے روایت ہے کہ ابو سلمہ نے ان سے بیان کیا کہ ان کے اور ان کی قوم کے درمیان ایک زمین کے بارہ میں جھگڑا تھا اور یہ کہ وہ حضرت عائشہؓ کے پاس آئے اور آپؓ سے اس کا ذکر کیا۔ آپؓ نے فرمایا اے ابو سلمہ! زمین سے بچو کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس شخص نے بالشت بھر زمین ظلم کے ساتھ لی اسے قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْوَارِثِ - حَدَّثَنَا حَرْبٌ - وَهُوَ ابْنُ شَدَّادٍ - حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ وَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَوْمِهِ خُصُومَةٌ فِي أَرْضٍ وَأَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ يَا أَبَا سَلَمَةَ اجْتَنِبِ الأَرْضَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ ظَلَمَ قِيدَ شِبْرٍ مِنَ الأَرْضِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ " . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ أَخْبَرَنَا أَبَانٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3012

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب تم راستہ کے بارہ میں اختلاف کرو تو اس کی چوڑائی سات ہاتھ رکھی جائے۔

حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِي الطَّرِيقِ جُعِلَ عَرْضُهُ سَبْعَ أَذْرُعٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی