کتاب 26: كتاب النذر
صحیح مسلم
صحیح مسلم 3078
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ قَالاَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ اسْتَفْتَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ تُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَاقْضِهِ عَنْهَا" . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ . بِإِسْنَادِ اللَّيْثِ وَمَعْنَى حَدِيثِهِ .
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد بنؓ عبادہ نے رسول اللہﷺ سے ایک نذر کے بارہ میں پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی وہ اسے پورا کرنے سے پہلے وفات پا گئی تھیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ (نذر) ان کی طرف سے پوری کرو۔
صحیح مسلم 3079
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا يَنْهَانَا عَنِ النَّذْرِ وَيَقُولُ " إِنَّهُ لاَ يَرُدُّ شَيْئًا وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنَ الشَّحِيحِ " .
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک دن ہمیں نذر سے منع فرمانے لگے اور آپؐ فرما رہے تھے کہ وہ کسی چیز کو دور نہیں کرتی اس کے ذریعہ صرف بخیل آدمی سے کچھ نکلوایا جاتا ہے۔
صحیح مسلم 3080
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " النَّذْرُ لاَ يُقَدِّمُ شَيْئًا وَلاَ يُؤَخِّرُهُ وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنَ الْبَخِيلِ " .
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا نذر نہ تو کسی چیز کو پہلے لاتی ہے نہ اسے پیچھے ڈالتی ہے۔ اس کے ذریعہ تو صرف بخیل سے کچھ نکلوایا جاتا ہے۔
صحیح مسلم 3081
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ نَهَى عَنِ النَّذْرِ وَقَالَ " إِنَّهُ لاَ يَأْتِي بِخَيْرٍ وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنَ الْبَخِيلِ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ كِلاَهُمَا عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ جَرِيرٍ .
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے نذر سے منع کیا اور فرمایا کہ یہ کوئی بھلائی نہیں لاتی۔ اس کے ذریعہ تو صرف بخیل سے کچھ نکلوایا جاتا ہے۔
صحیح مسلم 3082
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ - عَنِ الْعَلاَءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَنْذُرُوا فَإِنَّ النَّذْرَ لاَ يُغْنِي مِنَ الْقَدَرِ شَيْئًا وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنَ الْبَخِيلِ " .
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا نذر نہ مانا کرو کیونکہ نذر تقدیر کے مقابلہ پر کچھ کام نہیں آسکتی۔ اس کے ذریعہ تو صرف بخیل سے کچھ نکلوایا جاتا ہے۔
صحیح مسلم 3083
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ الْعَلاَءَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ نَهَى عَنِ النَّذْرِ وَقَالَ " إِنَّهُ لاَ يَرُدُّ مِنَ الْقَدَرِ وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنَ الْبَخِيلِ " .
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے نذر سے منع کیا اور فرمایا کہ وہ تقدیر سے کچھ بھی نہیں ٹلاتی۔ اس کے ذریعہ تو صرف بخیل سے کچھ نکلوایا جاتا ہے۔
صحیح مسلم 3084
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنْ عَمْرٍو - وَهْوَ ابْنُ أَبِي عَمْرٍو - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ النَّذْرَ لاَ يُقَرِّبُ مِنِ ابْنِ آدَمَ شَيْئًا لَمْ يَكُنِ اللَّهُ قَدَّرَهُ لَهُ وَلَكِنِ النَّذْرُ يُوَافِقُ الْقَدَرَ فَيُخْرَجُ بِذَلِكَ مِنَ الْبَخِيلِ مَا لَمْ يَكُنِ الْبَخِيلُ يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَ " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ - وَعَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ - كِلاَهُمَا عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا نذر ابن آدم سے کسی چیز کو قریب نہیں کرتی جو اللہ نے اس کے لئے مقدّر نہیں کی ہاں نذر تقدیر سے موافق ہو جاتی ہے۔ اس کے ذریعہ تو بخیل سے کچھ نکلوایا جاتا ہے جو بخیل نکالنا نہیں چاہتا تھا۔
صحیح مسلم 3085
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَتْ ثَقِيفُ حُلَفَاءَ لِبَنِي عُقَيْلٍ فَأَسَرَتْ ثَقِيفُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَسَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ وَأَصَابُوا مَعَهُ الْعَضْبَاءَ فَأَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي الْوَثَاقِ قَالَ يَا مُحَمَّدُ . فَأَتَاهُ فَقَالَ " مَا شَأْنُكَ " . فَقَالَ بِمَ أَخَذْتَنِي وَبِمَ أَخَذْتَ سَابِقَةَ الْحَاجِّ فَقَالَ إِعْظَامًا لِذَلِكَ " أَخَذْتُكَ بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ ثَقِيفَ " . ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ . وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَحِيمًا رَقِيقًا فَرَجَعَ إِلَيْهِ فَقَالَ " مَا شَأْنُكَ " . قَالَ إِنِّي مُسْلِمٌ . قَالَ " لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاَحِ " . ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ . فَأَتَاهُ فَقَالَ " مَا شَأْنُكَ " . قَالَ إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي وَظَمْآنُ فَأَسْقِنِي . قَالَ " هَذِهِ حَاجَتُكَ " . فَفُدِيَ بِالرَّجُلَيْنِ - قَالَ - وَأُسِرَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَأُصِيبَتِ الْعَضْبَاءُ فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ فِي الْوَثَاقِ وَكَانَ الْقَوْمُ يُرِيحُونَ نَعَمَهُمْ بَيْنَ يَدَىْ بُيُوتِهِمْ فَانْفَلَتَتْ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْوَثَاقِ فَأَتَتِ الإِبِلَ فَجَعَلَتْ إِذَا دَنَتْ مِنَ الْبَعِيرِ رَغَا فَتَتْرُكُهُ حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى الْعَضْبَاءِ فَلَمْ تَرْغُ قَالَ وَنَاقَةٌ مُنَوَّقَةٌ فَقَعَدَتْ فِي عَجُزِهَا ثُمَّ زَجَرَتْهَا فَانْطَلَقَتْ وَنَذِرُوا بِهَا فَطَلَبُوهَا فَأَعْجَزَتْهُمْ - قَالَ - وَنَذَرَتْ لِلَّهِ إِنْ نَجَّاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا فَلَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ رَآهَا النَّاسُ . فَقَالُوا الْعَضْبَاءُ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَتْ إِنَّهَا نَذَرَتْ إِنْ نَجَّاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا . فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ . فَقَالَ " سُبْحَانَ اللَّهِ بِئْسَمَا جَزَتْهَا نَذَرَتْ لِلَّهِ إِنْ نَجَّاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا لاَ وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ الْعَبْدُ " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ حُجْرٍ " لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ " . حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَفِي حَدِيثِ حَمَّادٍ قَالَ كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ وَكَانَتْ مِنْ سَوَابِقِ الْحَاجِّ وَفِي حَدِيثِهِ أَيْضًا فَأَتَتْ عَلَى نَاقِةٍ ذَلُولٍ مُجَرَّسَةٍ . وَفِي حَدِيثِ الثَّقَفِيِّ وَهِيَ نَاقَةٌ مُدَرَّبَةٌ .
حضرت عمران بن حصینؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ (قبیلہ) ثقیف بنو عُقیل کے حلیف تھے (قبیلہ) ثقیف نے اصحاب رسولﷺ میں سے دو آدمی قید کر لئے اور رسول اللہﷺ کے اصحاب نے بنو عُقیل کا ایک آدمی پکڑا اور اس کے ساتھ عضباء (اونٹنی) بھی۔ رسول اللہﷺ اس کے پاس آئے تو وہ شخص بندھا ہوا تھا۔ اس نے پکارا اے محمدؐ! آپؐ اس کے پاس تشریف لائے اور پوچھا کیا بات ہے؟ اس نے کہا آپؐ نے مجھے کیوں پکڑا ہے؟ اور اس (اونٹنی) کو جو تمام حج کرنے والوں (کی سواریوں) سے سبقت لے جانے والی تھی کیوں پکڑ رکھا ہے؟ آپؐ نے اس بات کو اہمیت دیتے ہوئے فرمایا میں نے تمہیں تمہارے حلیف ثقیف کے جرم کے بدلہ میں گرفتار کیا ہے۔ پھر آپؐ وہاں سے جانے کے لئے پلٹے تو اس نے پھر پکارا اے محمد! اَے محمدؐ! اور رسول اللہﷺ بہت رحم کرنے والے اور نرم دل تھے۔ آپؐ اس کے پاس واپس آئے اور فر مایا کیا بات ہے؟ اس نے کہا میں مسلمان ہوتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا اگر تم نے یہ بات اس وقت کہی ہوتی جب تم اختیار رکھتے تھے تو تم پوری طرح بامراد ہو جاتے۔ پھر حضورؐ جانے لگے تو اس نے پکارا اے محمد!ؐ اے محمدؐ! آپؐ اس کے پاس آئے اور پوچھا کیا بات ہے؟ اس نے کہا میں بھوکا ہوں مجھے کھانا کھلائیں، میں پیاسا ہوں مجھے پانی پلائیں۔ آپؐ نے فرمایا یہ (تو) تمہاری ضرورت ہے۔ پھر دو آدمیوں کے عوض اسے آزاد کردیا گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ انصار کی ایک عورت قید ہوگئی اور عضباء (اونٹنی) بھی پکڑی گئی۔ وہ عورت بیڑیوں میں تھی اور وہ لوگ اپنے مویشی اپنے گھروں کے سامنے رات کو رکھتے تھے۔ ایک رات وہ عورت بندھنوں سے چھٹ گئی۔ وہ اونٹوں کے پاس آئی جب بھی وہ کسی اونٹ کے قریب آتی تو وہ بلبلاتا اور وہ اسے چھوڑ دیتی یہانتک کہ وہ عضباء کے پاس پہنچی وہ نہیں بلبلائی۔ راوی کہتے ہیں اور وہ سدھائی ہوئی اونٹنی تھی وہ عورت اس کی پشت پر سوار ہوگئی اور اسے انگیخت کیا اور وہ چل پڑی۔ ان لوگوں کو (اس کے بھاگنے کا) علم ہو گیا۔ انہوں نے اسے پکڑنا چاہا۔ اس نے انہیں عاجز کر دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس عورت نے اللہ کی خاطر نذر مانی کہ اگر اللہ اسے اس اونٹنی کے ذریعہ نجات دے گا تو وہ ضرور اس کو ذبح کردے گی۔ جب وہ مدینہ آئی اور لوگوں نے اسے دیکھا تو کہا یہ رسول اللہﷺ کی اونٹنی عضباء ہے۔ وہ عورت کہنے لگی اس نے تو نذر مانی ہے کہ اگر اللہ اسے اس اونٹنی کے ذریعہ نجات دے گا تو وہ اس کی قربانی کرے گی۔ وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے یہ ساری بات بیان کی۔ آپؐ نے فرمایا سبحان اللہ! اس عورت نے اس اونٹنی کو کتنا برا بدلہ دیا ہے یہ نذر مان کر کہ اگر اللہ نے اس اونٹنی کے ذریعہ اسے بچایا تو وہ اسے ذبح کر ڈالے گی۔ کوئی نذر خدا کی نافرمانی میں پوری نہ کی جائے اور نہ ہی اس میں نذر جائز ہے جس کا بندہ مالک نہیں۔ ایک روایت میں (لَاوَفَائَ لِنَذْرٍ فِیْ مَعْصِیَۃٍ کی بجائے) لَا نَذْرَ فِیْ مَعْصِیَۃِ اللّٰہِ کے الفاظ ہیں۔
ایک اور روایت میں ہے کہ عضباء اونٹنی بنو عُقیل کے ایک شخص کی تھی اور وہ حج کرنے والوں کی سب سے آگے نکل جانے والی سواریوں میں سے تھی۔ اس روایت میں یہ بھی ہے کہ وہ (عورت) ایک سدھائی ہوئی اونٹنی پر سوار تھی جس کے گلے میں گھنٹی تھی۔ اسی طرح اس روایت میں (نَاقَۃٌ مُنَوَّقَۃٌ کی بجائے) نَاقَۃٌ مُدَرَّبَۃٌ کے الفاظ ہیں کہ وہ اونٹنی تربیت یافتہ تھی۔
صحیح مسلم 3086
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ ح. وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَىَ شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ " مَا بَالُ هَذَا " . قَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ . قَالَ " إِنَّ اللَّهَ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ " . وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ .
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان سہارا دے کر لے جایا جا رہا تھا۔ آپؐ نے فرمایا اسے کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا اس نے نذر مانی ہے کہ چل کر (بیت اللہ) جائے گا۔ آپؐ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس شخص کے اپنے نفس کو عذاب میں ڈالنے سے بے نیاز ہے اور آپؐ نے اسے ارشاد فرمایا کہ وہ سوار ہو جائے۔
صحیح مسلم 3087
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنْ عَمْرٍو - وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَمْرٍو - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَدْرَكَ شَيْخًا يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهِمَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا شَأْنُ هَذَا " . قَالَ ابْنَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَانَ عَلَيْهِ نَذْرٌ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ارْكَبْ أَيُّهَا الشَّيْخُ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْكَ وَعَنْ نَذْرِكَ " . وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ وَابْنِ حُجْرٍ . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ - عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک بوڑھے شخص کو پایا جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان ان کا سہارا لے کر چل رہا تھا۔ نبیﷺ نے فرمایا اسے کیا ہوا ہے؟ اس کے دونوں بیٹوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس نے نذر مانی تھی۔ نبیﷺ نے فرمایا اے شیخ سوار ہو جاؤ۔ یقینا اللہ تجھ سے اور تیری نذر سے مستغنی ہے۔
صحیح مسلم 3088
وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ - يَعْنِي ابْنَ فَضَالَةَ - حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ حَافِيَةً فَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَفْتَيْتُهُ فَقَالَ " لِتَمْشِ وَلْتَرْكَبْ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُفَضَّلٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ حَافِيَةً . وَزَادَ وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لاَ يُفَارِقُ عُقْبَةَ . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالاَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ .
حضرت عقبہؓ بن عامر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ ننگے پاؤں چل کر بیت اللہ جائے گی۔ اس نے مجھے کہا کہ میں اس کی طرف سے رسول اللہﷺ سے پوچھوں۔ میں نے آپؐ سے اس بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا چلے بھی اور سوار بھی ہو جائے۔ ایک اور روایت میں حَافِیَۃً کا ذکر نہیں۔
صحیح مسلم 3089
وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالَ يُونُسُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُمَاسَةَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كَفَّارَةُ النَّذْرِ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ " .
حضرت عقبہؓ بن عامر سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا نذر کا کفارہ قسم کے کفارہ (جیسا) ہے۔