کتاب 28: كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات
صحیح مسلم
صحیح مسلم 3143
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ - عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ - قَالَ يَحْيَى وَحَسِبْتُ قَالَ - وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُمَا قَالاَ خَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ وَمُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ زَيْدٍ حَتَّى إِذَا كَانَا بِخَيْبَرَ تَفَرَّقَا فِي بَعْضِ مَا هُنَالِكَ ثُمَّ إِذَا مُحَيِّصَةُ يَجِدُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ قَتِيلاً فَدَفَنَهُ ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هُوَ وَحُوَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ وَكَانَ أَصْغَرَ الْقَوْمِ فَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لِيَتَكَلَّمَ قَبْلَ صَاحِبَيْهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَبِّرِ " . الْكُبْرَ فِي السِّنِّ فَصَمَتَ فَتَكَلَّمَ صَاحِبَاهُ وَتَكَلَّمَ مَعَهُمَا فَذَكَرُوا لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَقْتَلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ فَقَالَ لَهُمْ " أَتَحْلِفُونَ خَمْسِينَ يَمِينًا فَتَسْتَحِقُّونَ صَاحِبَكُمْ " . أَوْ " قَاتِلَكُمْ " . قَالُوا وَكَيْفَ نَحْلِفُ وَلَمْ نَشْهَدْ قَالَ " فَتُبْرِئُكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ يَمِينًا " . قَالُوا وَكَيْفَ نَقْبَلُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَعْطَى عَقْلَهُ .
یحییٰ جو ابن سعید ہیں بُشَیر بن یسار سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سہل بن ابو حثمہؓ سے روایت ہے۔ راوی یحییٰ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انہوں (بشیر بن یسار) نے کہا حضرت رافع بن خدیجؓ سے (بھی) مروی ہے کہ ان دونوں (حضرت سہل بن ابو حثمہؓ اور حضرت رافعؓ بن خدیج) نے کہا۔ حضرت عبداللہ بن سہلؓ بن زید اور مُحَیِّصہ بن مسعود بن زید دونوں (سفر پر) نکلے یہاں تک کہ جب وہ دونوں خیبر پہنچے تو وہاں کسی جگہ الگ الگ ہوگئے پھر اچانک حضرت مُحَیِّصہؓ نے حضرت عبداللہ بن سہلؓ کو مقتول پایا اور انہوں نے اسے دفن کردیا پھر وہ اور حضرت حُوَیِّصہؓ بن مسعود اور حضرت عبدالرحمانؓ بن سہل جو اُن میں سب سے چھوٹے تھے رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوئے۔ عبدالرحمانؓ اپنے دونوں ساتھیوں سے پہلے بات کرنے لگے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا عمر میں بڑے کو موقع دو، تو وہ خاموش ہوگئے۔ پھر اس کے ساتھیوں نے بات کی اور (حضرت عبدالرحمان بن سہلؓ) ان دونوں کے ساتھ گفتگو میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے رسول اللہﷺ سے حضرت عبداللہ بن سہلؓ کے قتل کا ذکر کیا۔ آپؐ نے اُن سے فرمایا کیا تم پچاس افراد قسمیں کھاتے ہو تو تم اپنے (مقتول کے) قاتل سے قصاص کے مستحق ہو جاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپؐ نے صَاحِبَکُمْ فرمایا یا فرمایا قَاتِلَکُمْ۔ انہوں نے کہا ہم کیسے قسم کھائیں جب کہ ہم موجود نہیں تھے۔ آپؐ نے فرمایا پھر یہودی پچاس قسمیں کھا کر تم سے بری ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم کافر قوم کی قسمیں کیسے قبول کر لیں۔ رسول اللہﷺ نے جب یہ دیکھا تو آپؐ نے اس کی دیت ادا کردی۔
صحیح مسلم 3144
وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ مُحَيِّصَةَ بْنَ مَسْعُودٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ انْطَلَقَا قِبَلَ خَيْبَرَ فَتَفَرَّقَا فِي النَّخْلِ فَقُتِلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ فَاتَّهَمُوا الْيَهُودَ فَجَاءَ أَخُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَابْنَا عَمِّهِ حُوَيِّصَةُ وَمُحَيِّصَةُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَتَكَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي أَمْرِ أَخِيهِ وَهُوَ أَصْغَرُ مِنْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَبِّرِ الْكُبْرَ - أَوْ قَالَ - لِيَبْدَإِ الأَكْبَرُ " . فَتَكَلَّمَا فِي أَمْرِ صَاحِبِهِمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُقْسِمُ خَمْسُونَ مِنْكُمْ عَلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ فَيُدْفَعُ بِرُمَّتِهِ " . قَالُوا أَمْرٌ لَمْ نَشْهَدْهُ كَيْفَ نَحْلِفُ قَالَ " فَتُبْرِئُكُمْ يَهُودُ بِأَيْمَانِ خَمْسِينَ مِنْهُمْ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْمٌ كُفَّارٌ قَالَ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ قِبَلِهِ . قَالَ سَهْلٌ فَدَخَلْتُ مِرْبَدًا لَهُمْ يَوْمًا فَرَكَضَتْنِي نَاقَةٌ مِنْ تِلْكَ الإِبِلِ رَكْضَةً بِرِجْلِهَا . قَالَ حَمَّادٌ هَذَا أَوْ نَحْوَهُ . وَحَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . نَحْوَهُ . وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ فَعَقَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ عِنْدِهِ . وَلَمْ يَقُلْ فِي حَدِيثِهِ فَرَكَضَتْنِي نَاقَةٌ . حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي الثَّقَفِيَّ - جَمِيعًا عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .
حضرت سہل بن ابی حثمہؓ اور حضرت رافعؓ بن خدیج سے روایت ہے کہ حضرت محیصہ بن مسعودؓ اور حضرت عبد اللہ بن سہلؓ خیبر کی طرف چلے پھر وہ کھجوروں (کے باغات) میں الگ ہوگئے۔ حضرت عبد اللہ بن سہلؓ قتل کر دئیے گئے۔ (اُن کے قبیلہ کے لوگوں) نے یہود پر الزام لگایا۔ مقتول کے بھائی حضرت عبدالرحمانؓ اور ان کے چچا کے دو بیٹے حویصہؓ اور محیصہؓ نبیﷺ کے پاس آئے۔ حضرت عبد الرحمانؓ اپنے بھائی کے بارہ میں بات کرنے لگے اور وہ ان سب سے چھوٹے تھے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا بڑے کو موقعہ دو یا فرمایا کہ بڑا شروع کرے۔ پھر ان دونوں نے اپنے ساتھی (مقتول) کے بارہ میں بات کی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے پچاس (افراد) اُن میں سے کسی شخص کے خلاف قسم کھائیں تو وہ اپنی رسی کے ساتھ (مقتول کے ولی) کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کے ہم عینی شاہد نہیں ہیں تو ہم قسم کیسے کھائیں؟ آپؐ نے فرمایا پھر اُن میں سے یہودی پچاس افراد کی قسموں کے ذریعہ تم سے بری ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! یہ کافر قوم ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی طرف سے اس کی دیت ادا کر دی۔ حضرت سہلؓ کہتے ہیں میں ایک دن ان کے اونٹوں کے باڑہ میں داخل ہوا۔ ان اونٹوں میں سے ایک اونٹنی نے مجھے لات ماری۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے پاس سے اسے دیت ادا کر دی اور اس میں یہ ذکر نہیں ہے کہ اونٹنی نے مجھے لات ماری۔
صحیح مسلم 3145
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ وَمُحَيِّصَةَ بْنَ مَسْعُودِ بْنِ زَيْدٍ الأَنْصَارِيَّيْنِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ خَرَجَا إِلَى خَيْبَرَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ وَأَهْلُهَا يَهُودُ فَتَفَرَّقَا لِحَاجَتِهِمَا فَقُتِلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ فَوُجِدَ فِي شَرَبَةٍ مَقْتُولاً فَدَفَنَهُ صَاحِبُهُ ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَمَشَى أَخُو الْمَقْتُولِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ وَحُوَيِّصَةُ فَذَكَرُوا لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَأْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَحَيْثُ قُتِلَ فَزَعَمَ بُشَيْرٌ وَهُوَ يُحَدِّثُ عَمَّنْ أَدْرَكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ لَهُمْ " تَحْلِفُونَ خَمْسِينَ يَمِينًا وَتَسْتَحِقُّونَ قَاتِلَكُمْ " . أَوْ " صَاحِبَكُمْ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَهِدْنَا وَلاَ حَضَرْنَا . فَزَعَمَ أَنَّهُ قَالَ " فَتُبْرِئُكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ " . فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَقْبَلُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ فَزَعَمَ بُشَيْرٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَقَلَهُ مِنْ عِنْدِهِ . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ يُقَالُ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ انْطَلَقَ هُوَ وَابْنُ عَمٍّ لَهُ يُقَالُ لَهُ مُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ زَيْدٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ اللَّيْثِ إِلَى قَوْلِهِ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ عِنْدِهِ . قَالَ يَحْيَى فَحَدَّثَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ لَقَدْ رَكَضَتْنِي فَرِيضَةٌ مِنْ تِلْكَ الْفَرَائِضِ بِالْمِرْبَدِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ الأَنْصَارِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَفَرًا مِنْهُمُ انْطَلَقُوا إِلَى خَيْبَرَ فَتَفَرَّقُوا فِيهَا فَوَجَدُوا أَحَدَهُمْ قَتِيلاً . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُبْطِلَ دَمَهُ فَوَدَاهُ مِائَةً مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ .
بُشَیر بن یسار سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن سہلؓ بن زید اور محیصہؓ بن مسعود بن زید جو دونوں انصاری تھے اور بنی حارثہ میں سے تھے رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں خیبر گئے۔ ان دنوں خیبر سے صلح ہو چکی تھی اور وہاں یہودی رہتے تھے وہ دونوں اپنے اپنے کام کیلئے الگ ہوئے۔ حضرت عبد اللہ بن سہلؓ قتل کر دئیے گئے۔ وہ کھجور کے درخت کے نیچے حوض میں مقتول پائے گئے۔ ان کے ساتھی نے انہیں دفن کر دیا اور مدینہ آ گئے۔ مقتول کے بھائی حضرت عبدالرحمانؓ بن سہل اور محیصہؓ اور حویصہؓ آئے اور رسول اللہ ﷺ سے عبد اللہؓ کا واقعہ اور جہاں وہ قتل کیا گیا تھا بیان کیا۔ راوی بُشَیر نے بیان کیا اور وہ رسول اللہ ﷺ کے ان صحابہؓ سے روایت کرتے ہیں جن سے وہ ملے تھے کہ حضورؐ نے ان سے فرمایا تم پچاس قسمیں کھاؤ گے اور اپنے (مقتول کے) قاتل سے قصاص کے مستحق ہو جاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپؐ نے قَاتِلَکُمْ فرمایا یا فرمایا صَاحِبَکُمْ _ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! نہ ہم نے یہ واقعہ دیکھا نہ ہم (وہاں) موجود تھے۔ راوی کا بیان ہے کہ آپؐ نے فرمایا پھر یہودی پچاس قسموں کے ذریعہ تم سے بری ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! ہم کافروں کی قوم کی قسمیں کیسے قبول کریں۔ بُشَیر نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا کی۔ ایک اور روایت میں ہے کہ انصارؓ میں سے ایک شخص جو بنو حارثہ میں سے تھا جسے عبد اللہ بن سہلؓ بن زید کہتے تھے، وہ اور اس کا چچا زاد جس کا نام محیصہؓ بن مسعود بن زید تھا (سفر) پر چلے پھر انہوں نے لیث کی روایت کی طرح یہاں تک روایت بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا کی۔ یحییٰ کہتے تھے کہ مجھے بُشَیر نے بتایا کہ مجھے حضرت سہل بن ابی حثمہؓ نے خبر دی کہ ان اونٹنیوں میں سے ایک اونٹنی نے باڑہ میں مجھے لات ماری تھی۔ ایک اور روایت میں ہے سہل بن ابی حثمہؓ نے بتایا کہ دیت کی ان اونٹنیوں میں سے ایک اونٹنی نے باڑہ میں مجھے لات ماری تھی۔ اور ایک اور روایت میں ہے کہ سہل بن ابی حثمہ انصاریؓ بیان کرتے ہیں کہ ان کے کچھ لوگ خیبر گئے۔ وہاں جا کر الگ ہو گئے۔ ان میں سے ایک کو انہوں نے مقتول پایا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔ اور اس میں راوی نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ناپسند فرمایا کہ اس کا خون رائیگاں جائے۔ پھر آپؐ نے صدقہ کے اونٹوں میں سے اس کی سو اونٹ دیت دی۔
صحیح مسلم 3146
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو لَيْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ رِجَالٍ مِنْ كُبَرَاءِ قَوْمِهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةَ خَرَجَا إِلَى خَيْبَرَ مِنْ جَهْدٍ أَصَابَهُمْ فَأَتَى مُحَيِّصَةُ فَأَخْبَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ قَدْ قُتِلَ وَطُرِحَ فِي عَيْنٍ أَوْ فَقِيرٍ فَأَتَى يَهُودَ فَقَالَ أَنْتُمْ وَاللَّهِ قَتَلْتُمُوهُ . قَالُوا وَاللَّهِ مَا قَتَلْنَاهُ . ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى قَدِمَ عَلَى قَوْمِهِ فَذَكَرَ لَهُمْ ذَلِكَ ثُمَّ أَقْبَلَ هُوَ وَأَخُوهُ حُوَيِّصَةُ وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْهُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ فَذَهَبَ مُحَيِّصَةُ لِيَتَكَلَّمَ وَهُوَ الَّذِي كَانَ بِخَيْبَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِمُحَيِّصَةَ " كَبِّرْ كَبِّرْ " . يُرِيدُ السِّنَّ فَتَكَلَّمَ حُوَيِّصَةُ ثُمَّ تَكَلَّمَ مُحَيِّصَةُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِمَّا أَنْ يَدُوا صَاحِبَكُمْ وَإِمَّا أَنْ يُؤْذِنُوا بِحَرْبٍ " . فَكَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَيْهِمْ فِي ذَلِكَ فَكَتَبُوا إِنَّا وَاللَّهِ مَا قَتَلْنَاهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِحُوَيِّصَةَ وَمُحَيِّصَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ " أَتَحْلِفُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ دَمَ صَاحِبِكُمْ " . قَالُوا لاَ . قَالَ " فَتَحْلِفُ لَكُمْ يَهُودُ " . قَالُوا لَيْسُوا بِمُسْلِمِينَ . فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ عِنْدِهِ فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِائَةَ نَاقَةٍ حَتَّى أُدْخِلَتْ عَلَيْهِمُ الدَّارَ . فَقَالَ سَهْلٌ فَلَقَدْ رَكَضَتْنِي مِنْهَا نَاقَةٌ حَمْرَاءُ .
ابو لیلی عبداللہ بن عبدالرحمان بن سہلؓ نے بیان کیا کہ حضرت سہل بن ابی حثمہؓ نے انہیں اپنی قوم کے بڑوں سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت عبداللہؓ بن سہل اور حضرت محیصہؓ اپنی کسی مشکل کی وجہ سے جو انہیں پہنچی تھی خیبر گئے پھر حضرت محیصہؓ آئے اور انہوں نے بتایا کہ حضرت عبداللہؓ بن سہل کو قتل کر دیا گیا ہے اور ان کو ایک چشمہ یا گڑھے میں پھینکا گیا وہ یہود کے پاس آئے اور کہا اللہ کی قسم تم نے اسے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا اللہ کی قسم ہم نے اسے قتل نہیں کیا۔ پھر وہ آئے اور اپنی قوم کے پاس پہنچے اور ان سے یہ ذکر کیا۔ پھر وہ اور اس کے بھائی حضرت حویصہؓ جو اُن سے بڑے تھے اور عبدالرحمان بن سہل آئے حضرت محیصہؓ بات کرنے لگے اور یہ وہ ہیں جو خیبر گئے تھے۔ رسول اللہﷺ نے محیصہؓ سے فرمایا بڑے کو، بڑے کو بات کرنے دو آپؐ کی مراد عمر کے لحاظ سے تھی۔ پھر حضرت حویصہؓ نے بات کی پھر حضرت محیصہؓ نے گفتگو کی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا یا تو وہ تمہارے ساتھی کی دیت دیں یا اعلانِ جنگ کریں۔ رسول اللہﷺ نے اس بارہ میں انہیں لکھا تو انہوں نے (جواب میں) لکھا اللہ کی قسم ہم نے اسے قتل نہیں کیا۔ رسول اللہﷺ نے حضرت حویصہؓ حضرت محیصہؓ اور حضرت عبدالرحمانؓ سے فرمایا کیا تم قسم کھاتے ہو اور (اس طرح) تم اپنے (مقتول کے) قاتل کے خون کے حقدار ہو جاؤ گے۔ انہوں نے کہا نہیں آپؐ نے فرمایا پھر یہودی تمہارے بالمقابل قسم کھائیں گے۔ انہوں نے کہا وہ تو مسلمان نہیں ہیں۔ پھر رسول اللہﷺ نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا فرمائی اور رسول اللہﷺ نے ان کی طرف سو اونٹنیاں بھیجیں جو اُن کی حویلی میں داخل کی گئیں۔ سہل کہتے ہیں ان میں سے ایک سرخ اونٹنی نے مجھے لات ماری تھی۔
صحیح مسلم 3147
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا وَقَالَ حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الأَنْصَارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقَرَّ الْقَسَامَةَ عَلَى مَا كَانَتْ عَلَيْهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ . وَزَادَ وَقَضَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ نَاسٍ مِنَ الأَنْصَارِ فِي قَتِيلٍ ادَّعَوْهُ عَلَى الْيَهُودِ. وَحَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَاهُ عَنْ نَاسٍ مِنَ الأَنْصَارِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ .
نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار رسول اللہﷺ کے انصار صحابہؓ میں سے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے قسامت کا وہی طریق جیسے وہ اسلام سے قبل قائم تھا قائم رکھا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے اسی (قسامت کے طریق) کے مطابق انصار کے مقتول کے بارہ میں فیصلہ فرمایا جس کا انہوں نے یہود پر دعویٰ کیا تھا۔
صحیح مسلم 3148
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ كِلاَهُمَا عَنْ هُشَيْمٍ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَخْرُجُوا إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَتَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا " . فَفَعَلُوا فَصَحُّوا ثُمَّ مَالُوا عَلَى الرِّعَاءِ فَقَتَلُوهُمْ وَارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلاَمِ وَسَاقُوا ذَوْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَبَعَثَ فِي أَثْرِهِمْ فَأُتِيَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ وَتَرَكَهُمْ فِي الْحَرَّةِ حَتَّى مَاتُوا.
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ عرینہ قبیلہ کے کچھ لوگ رسول اللہﷺ کے پاس مدینہ آئے۔ اس کی آب و ہوا انہیں موافق نہ آئی۔ رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا اگر تم چاہو تو صدقہ کے اونٹوں میں چلے جاؤ اور ان کے دودھ اور پیشاب پیو۔ انہوں نے ایسا ہی کیا اور صحت مند ہو گئے پھر انہوں نے چرواہوں پر حملہ کیا اور انہیں قتل کر دیا اور اسلام سے مرتد ہو گئے اور رسول اللہﷺ کی اونٹنیاں ہانک کر لے گئے۔ رسول اللہﷺ کو یہ اطلاع ملی تو آپؐ نے ان کے تعاقب میں لوگ بھیجے۔ انہیں لایا گیا۔ ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دئیے اور ان کی آنکھوں میں سلائی پھیری اور انہیں حَرّہ (کے میدان) میں چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔
صحیح مسلم 3149
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ حَدَّثَنِي أَبُو رَجَاءٍ مَوْلَى أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ أَنَّ نَفَرًا مِنْ عُكْلٍ ثَمَانِيَةً قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَايَعُوهُ عَلَى الإِسْلاَمِ فَاسْتَوْخَمُوا الأَرْضَ وَسَقُمَتْ أَجْسَامُهُمْ فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ " أَلاَ تَخْرُجُونَ مَعَ رَاعِينَا فِي إِبِلِهِ فَتُصِيبُونَ مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا " . فَقَالُوا بَلَى . فَخَرَجُوا فَشَرِبُوا مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا فَصَحُّوا فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَطَرَدُوا الإِبِلَ فَبَلغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَعَثَ فِي آثَارِهِمْ فَأُدْرِكُوا فَجِيءَ بِهِمْ فَأَمَرَ بِهِمْ فَقُطِعَتْ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ وَسُمِرَ أَعْيُنُهُمْ ثُمَّ نُبِذُوا فِي الشَّمْسِ حَتَّى مَاتُوا . وَقَالَ ابْنُ الصَّبَّاحِ فِي رِوَايَتِهِ وَاطَّرَدُوا النَّعَمَ . وَقَالَ وَسُمِّرَتْ أَعْيُنُهُمْ . وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ مَوْلَى أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَوْمٌ مِنْ عُكْلٍ أَوْ عُرَيْنَةَ فَاجْتَوَوُا الْمَدِينَةَ فَأَمَرَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِلِقَاحٍ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَشْرَبُوا مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا . بِمَعْنَى حَدِيثِ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ . قَالَ وَسُمِرَتْ أَعْيُنُهُمْ وَأُلْقُوا فِي الْحَرَّةِ يَسْتَسْقُونَ فَلاَ يُسْقَوْنَ. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ مَوْلَى أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا خَلْفَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالَ لِلنَّاسِ مَا تَقُولُونَ فِي الْقَسَامَةِ فَقَالَ عَنْبَسَةُ قَدْ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ كَذَا وَكَذَا فَقُلْتُ إِيَّاىَ حَدَّثَ أَنَسٌ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَوْمٌ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَيُّوبَ وَحَجَّاجٍ . قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ عَنْبَسَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ - قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ - فَقُلْتُ أَتَتَّهِمُنِي يَا عَنْبَسَةُ قَالَ لاَ هَكَذَا حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ لَنْ تَزَالُوا بِخَيْرٍ يَا أَهْلَ الشَّامِ مَادَامَ فِيكُمْ هَذَا أَوْ مِثْلُ هَذَا. وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ - وَهُوَ ابْنُ بُكَيْرٍ الْحَرَّانِيُّ - أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثَمَانِيَةُ نَفَرٍ مِنْ عُكْلٍ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ . وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ وَلَمْ يَحْسِمْهُمْ . وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَفَرٌ مِنْ عُرَيْنَةَ فَأَسْلَمُوا وَبَايَعُوهُ وَقَدْ وَقَعَ بِالْمَدِينَةِ الْمُومُ - وَهُوَ الْبِرْسَامُ - ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ وَزَادَ وَعِنْدَهُ شَبَابٌ مِنَ الأَنْصَارِ قَرِيبٌ مِنْ عِشْرِينَ فَأَرْسَلَهُمْ إِلَيْهِمْ وَبَعَثَ مَعَهُمْ قَائِفًا يَقْتَصُّ أَثَرَهُمْ . حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ ح. وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ وَفِي حَدِيثِ هَمَّامٍ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَهْطٌ مِنْ عُرَيْنَةَ وَفِي حَدِيثِ سَعِيدٍ مِنْ عُكْلٍ وَعُرَيْنَةَ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ قبیلہ عکل کے آٹھ افراد رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے اسلام پر آپؐ کی بیعت کی۔ ان کو علاقہ کی آب و ہوا موافق نہیں آئی۔ ان کے جسم بیمار ہو گئے اور انہوں نے رسول اللہﷺ سے اس کی شکایت کی تو آپؐ نے فرمایا تم ہمارے چرواہے کے ساتھ اس کے اونٹوں میں کیوں نہیں چلے جاتے تاکہ تم ان کے پیشاب اور دودھ پیو۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں پس وہ چلے گئے اور انہوں نے ان اونٹوں کے پیشاب اور دودھ پیئے اور وہ صحت مند ہو گئے۔ پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ رسول اللہﷺ کو یہ اطلاع پہنچی تو آپؐ نے ان کے تعاقب میں لوگ بھیجے۔ وہ پکڑے گئے، اُنہیں لایا گیا۔ آپؐ نے ان کے بارہ میں حکم دیا اُن کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے گئے اور آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیری گئیں پھر اُنہیں دھوپ میں ڈالا گیا یہانتک کہ وہ مر گئے ایک اور روایت میں (طَرَدُوا لْاِبِلَ کی بجائے) اَطْرَدُوْا النَّعَمَ کے الفاظ ہیں اور (سُمِرَ اَعْیُنُھُمْ کی بجائے) سُمِّرتْ اَعْیُنُھُمْ کے الفاظ ہیں۔ حضرت انسؓ بن مالک کی ایک اور روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس عکل یا عرینہ کی قوم کے لوگ آئے اور انہیں مدینہ کی آب و ہوا موافق نہ آئی۔ رسول اللہﷺ نے انہیں دودھ والی اونٹنیوں میں جانے کا ارشاد فرمایا اور آپؐ نے انہیں فرمایا کہ وہ ان کے پیشاب اور دودھ پئیں۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ مزید ہے کہ ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیری گئیں اور ان کو حرہ میں ڈال دیا گیا وہ پانی مانگتے تھے مگر ان کو پانی نہ دیا جاتا۔ ابوقلابہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے پیچھے بیٹھا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا تم قسامت کے بارہ میں کیا کہتے ہو؟ عنبسہ نے کہا کہ حضرت انسؓ بن مالک نے ہم سے یہ یہ بیان کیا۔ میں (ابو قلابہ) نے کہا مجھ سے حضرت انسؓ نے بیان کیا کہ نبیﷺ کے پاس ایک قوم آئی۔ پھر باقی روایت انہوں نے راوی ایوب اور حجاج کی طرح بیان کی۔ ابو قلابہ کہتے ہیں جب میں فارغ ہوا تو عنبسہ نے کہا سبحان اللہ۔ ابو قلابہ کہتے ہیں میں نے کہا اے عنبسہ ! کیا آپ مجھ پر تہمت لگا رہے ہیں انہوں نے کہا نہیں ہم سے بھی حضرت انسؓ بن مالک نے اسی طرح بیان کیا تھا اے اہل شام! تم اس وقت تک بھلائی میں رہو گے جب تک تم میں یہ یا اس جیسا شخص موجود ہے۔ ایک اور روایت میں (أَنَّ نَفَرًا مِنْ عُکْلٍ ثَمَانِیَۃً قَدِمُوْا عَلَی رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ کی بجائے) قَدِمَ عَلَی رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ ثَمَانِیَۃُ نَفَرٍ مِنْ عُکْلٍ کے الفاظ ہیں۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس روایت میں یہ مزید ہے کہ ان کا خون روکنے کے لئے ان کے زخموں کو داغا نہیں گیا تھا۔ ایک اور روایت حضرت انسؓ سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس عرینہ قبیلہ کے کچھ لوگ آئے۔ انہوں نے اسلام قبول کیا اور آپؐ کی بیعت کی۔ مدینہ میں ان دنوں وباء پیدا ہو گئی جسے برسام کہتے ہیں۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپؐ کے پاس انصارؓ کے بیس کے قریب نوجوان تھے جن کو آپؐ نے اُن کی طرف بھیجا اور ان کے ساتھ ایک کھوجی بھیجا جو اُن کے پاؤں کے نشان تلاش کرتا جاتا تھا۔
صحیح مسلم 3150
وَحَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الأَعْرَجُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ إِنَّمَا سَمَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَعْيُنَ أُولَئِكَ لأَنَّهُمْ سَمَلُوا أَعْيُنَ الرِّعَاءِ .
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیریں کیونکہ انہوں نے چرواہوں کی آنکھوں میں سلائیاں پھیری تھیں۔
صحیح مسلم 3151
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا فَقَتَلَهَا بِحَجَرٍ - قَالَ - فَجِيءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَبِهَا رَمَقٌ فَقَالَ لَهَا " أَقَتَلَكِ فُلاَنٌ " . فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لاَ ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّانِيَةَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لاَ ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّالِثَةَ فَقَالَتْ نَعَمْ . وَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ حَجَرَيْنِ . وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ إِدْرِيسَ فَرَضَخَ رَأْسَهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ .
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک لڑکی کو اس کے زیور کی وجہ سے قتل کر دیا۔ اس نے اسے پتھر سے قتل کیا تھا۔ راوی کہتے ہیں اس لڑکی کو نبیﷺ کے پاس لایا گیا اور اس میں ابھی جان باقی تھی۔ آپؐ نے اس سے پوچھا کیا فلاں شخص نے تجھے قتل کیا ہے؟ تو اس نے سر سے اشارہ کیا کہ نہیں پھر آپؐ نے دوسری بار ایک اور نام لے کر اُس سے پوچھا تو اس نے سر سے اشارہ کیا کہ نہیں۔ پھر آپؐ نے اس سے تیسری دفعہ (ایک اور نام لے کر) پوچھا تو اس نے کہا ہاں اور اس نے سر سے اشارہ کیا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے اس (یہودی) کو دو پتھروں سے قتل کروادیا. ایک اور روایت میں (قَتَلَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ بَیْنَ حَجَرَیْنِ کی بجائے) فَرَضَخَ رَاْسَہُ بَیْنَ حَجَرَیْنِ کے الفاظ ہیں یعنی اس یہودی کا سر دو پتھروں کے درمیان کچلا۔
صحیح مسلم 3152
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الْيَهُودِ قَتَلَ جَارِيَةً مِنَ الأَنْصَارِ عَلَى حُلِيٍّ لَهَا ثُمَّ أَلْقَاهَا فِي الْقَلِيبِ وَرَضَخَ رَأْسَهَا بِالْحِجَارَةِ فَأُخِذَ فَأُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ حَتَّى يَمُوتَ فَرُجِمَ حَتَّى مَاتَ . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ یہود میں سے ایک شخص نے انصار کی ایک لڑکی کو اس کے زیور کی وجہ سے قتل کر دیا پھر اس کو ایک گڑھے میں پھینک دیا اور اس نے اس کا سر پتھر سے کُچل دیا تھا وہ پکڑا گیا اور رسول اللہﷺ کے پاس لایا گیا۔ آپؐ نے اس کے بارہ میں حکم دیا کہ اسے سنگسار کیا جائے یہانتک کہ وہ مر جائے پس اسے سنگسار کیا گیا یہانتک کہ وہ مر گیا۔
صحیح مسلم 3153
وَحَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جَارِيَةً وُجِدَ رَأْسُهَا قَدْ رُضَّ بَيْنَ حَجَرَيْنِ فَسَأَلُوهَا مَنْ صَنَعَ هَذَا بِكِ فُلاَنٌ فُلاَنٌ حَتَّى ذَكَرُوا يَهُودِيًّا فَأَوْمَتْ بِرَأْسِهَا فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ فَأَقَرَّ فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرَضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ .
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ ایک لڑکی کو اس حال میں پایا گیا کہ اس کا سر دو پتھروں کے درمیان کچلا گیا تھا۔ انہوں نے اس سے پوچھا کہ تیرے ساتھ یہ کس نے کیا؟ کیا فلاں نے؟ کیا فلاں نے؟ یہانتک کہ انہوں نے ایک یہودی کا ذکر کیا تو اس نے سر سے اشارہ کیا (کہ ہاں) وہ یہودی پکڑا گیا تو اس نے اقرار کر لیا۔ رسول اللہﷺ نے اس کے بارہ میں حکم دیا کہ اس کا سر پتھر سے کچلا جائے۔
صحیح مسلم 3154
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَاتَلَ يَعْلَى ابْنُ مُنْيَةَ أَوِ ابْنُ أُمَيَّةَ رَجُلاً فَعَضَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْ فَمِهِ فَنَزَعَ ثَنِيَّتَهُ - وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى ثَنِيَّتَيْهِ - فَاخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيَعَضُّ أَحَدُكُمْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ لاَ دِيَةَ لَهُ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ يَعْلَى عَنْ يَعْلَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .
حضرت عمرانؓ بن حُصین سے روایت ہے کہ یعلی بن مُنْیَہ یا ابن اُمَیَّہ ایک شخص سے لڑ پڑا۔ اُن میں سے ایک نے دوسرے (کے ہاتھ پر) کاٹا۔ اس نے اس کے منہ سے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا اگلا دانت ٹوٹ گیا۔ راوی ابن مثنیٰ کہتے ہیں کہ اس کے اگلے دو دانت ٹوٹ گئے وہ دونوں نبی ﷺ کے پاس جھگڑا لے کر گئے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم میں سے ایک شخص اس طرح کاٹتا ہے جیسا کہ ایک سانڈ کاٹتا ہے! اس کی کوئی دیت نہیں ہے۔
صحیح مسلم 3155
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلاً عَضَّ ذِرَاعَ رَجُلٍ فَجَذَبَهُ فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَبْطَلَهُ وَقَالَ " أَرَدْتَ أَنْ تَأْكُلَ لَحْمَهُ " .
حضرت عمرانؓ بن حصین سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے بازو پر کاٹ لیا۔ اس نے اسے کھینچا تو پہلے کا اگلا دانت گر گیا۔ معاملہ نبیﷺ کے پاس پیش ہوا۔ آپؐ نے اس کی دیت کو باطل قرار دیا اور فرمایا کیا تم چاہتے تھے کہ اس کا گوشت کھا جاؤ!
صحیح مسلم 3156
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى أَنَّ أَجِيرًا لِيَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ عَضَّ رَجُلٌ ذِرَاعَهُ فَجَذَبَهَا فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَبْطَلَهَا وَقَالَ " أَرَدْتَ أَنْ تَقْضَمَهَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ " .
حضرت صفوان بن یعلیؓ سے روایت ہے کہ حضرت یعلیؓ بن منیہ کے مزدور نے کسی شخص کا بازو کاٹ کھایا۔ اس نے (اپنا بازو) کھینچا تو اس (مزدور کا) اگلا دانت گر گیا۔ معاملہ نبیﷺ کی خدمت میں پیش ہوا۔ آپؐ نے اس کی دیت باطل قرار دے دی اور فرمایا تم یہ چاہتے تھے کہ تم اس (کے بازو) کو چباؤ جیسا کہ سانڈ چباتا ہے۔
صحیح مسلم 3157
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلاً عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَانْتَزَعَ يَدَهُ فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ أَوْ ثَنَايَاهُ فَاسْتَعْدَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا تَأْمُرُنِي تَأْمُرُنِي أَنْ آمُرَهُ أَنْ يَدَعَ يَدَهُ فِي فِيكَ تَقْضَمُهَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ ادْفَعْ يَدَكَ حَتَّى يَعَضَّهَا ثُمَّ انْتَزِعْهَا " .
حضرت عمرانؓ بن حصین سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کا ہاتھ کاٹ لیا۔ اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس (شخص) کا اگلا دانت یا اگلے دو دانت گر گئے اس نے نبیﷺ سے مدد چاہی رسول اللہﷺ نے فرمایا تم مجھے کیا کہتے ہو تم مجھے یہ کہتے ہو کہ میں اسے حکم دوں کہ وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں چھوڑ دے تاکہ تم اسے ایسے چباؤ جیسے نر اونٹ چباتا ہے۔ تم اپنا ہاتھ اس کے آگے رکھو تاکہ وہ اسے چبائے پھر تم اسے کھینچ لو۔
صحیح مسلم 3158
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَطَاءٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ وَقَدْ عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَانْتَزَعَ يَدَهُ فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتَاهُ - يَعْنِي الَّذِي عَضَّهُ - قَالَ فَأَبْطَلَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ " أَرَدْتَ أَنْ تَقْضَمَهُ كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ " .
حضرت صفوان بن یعلیؓ بن منیہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبیﷺ کے پاس ایک شخص آیا۔ اس نے ایک شخص کا ہاتھ کاٹ لیا تھا۔ اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کے اگلے دو دانت گر گئے یعنی (اس شخص کے) جس نے اُسے کاٹا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اس کی دیت کو باطل قرار دیا اور فرمایا تم چاہتے تھے کہ تم اسے چباؤ جیسا کہ نرا اونٹ چباتا ہے۔
صحیح مسلم 3159
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةَ تَبُوكَ - قَالَ وَكَانَ يَعْلَى يَقُولُ تِلْكَ الْغَزْوَةُ أَوْثَقُ عَمَلِي عِنْدِي - فَقَالَ عَطَاءٌ قَالَ صَفْوَانُ قَالَ يَعْلَى كَانَ لِي أَجِيرٌ فَقَاتَلَ إِنْسَانًا فَعَضَّ أَحَدُهُمَا يَدَ الآخَرِ - قَالَ لَقَدْ أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ أَيُّهُمَا عَضَّ الآخَرَ - فَانْتَزَعَ الْمَعْضُوضُ يَدَهُ مِنْ فِي الْعَاضِّ فَانْتَزَعَ إِحْدَى ثَنِيَّتَيْهِ فَأَتَيَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَهْدَرَ ثَنِيَّتَهُ . وَحَدَّثَنَاهُ عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
حضرت صفوان بن یعلیؓ بن امیہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نبیﷺ کے ساتھ غزوئہ تبوک میں شامل ہوا۔ راوی کہتے ہیں یعلیؓ کہتے تھے یہ غزوہ میرے نزدیک میرے پختہ ترین اعمال میں سے ہے۔ یعلیؓ کہتے ہیں میرا ایک مزدور تھا۔ اس کی ایک شخص سے لڑائی ہوگئی اور ان میں سے ایک نے دوسرے کا ہاتھ کاٹ لیا۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے کہا مجھے صفوان نے بتایا تھا کہ ان دونوں میں سے جس نے دوسرے کا ہاتھ کاٹا تھا تو جس کا ہاتھ کاٹا گیا تھا اس نے اپنا ہاتھ کاٹنے والے کے منہ سے کھینچ لیا اور اس کے اگلے دو دانتوں میں سے ایک دانت باہر نکل آیا۔ وہ دونوں نبیﷺ کے پاس آئے۔ آپؐ نے اس کے دانت کی دیت باطل قرار دی۔
صحیح مسلم 3160
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُخْتَ الرُّبَيِّعِ أُمَّ حَارِثَةَ جَرَحَتْ إِنْسَانًا فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْقِصَاصَ الْقِصَاصَ " . فَقَالَتْ أُمُّ الرَّبِيعِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُقْتَصُّ مِنْ فُلاَنَةَ وَاللَّهِ لاَ يُقْتَصُّ مِنْهَا . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " سُبْحَانَ اللَّهِ يَا أُمَّ الرَّبِيعِ الْقِصَاصُ كِتَابُ اللَّهِ " . قَالَتْ لاَ وَاللَّهِ لاَ يُقْتَصُّ مِنْهَا أَبَدًا . قَالَ فَمَا زَالَتْ حَتَّى قَبِلُوا الدِّيَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ " .
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضرت رُبَیّعؓ کی بہن حضرت ام حارثہؓ نے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ وہ نبیﷺ کے پاس جھگڑا لے کر گئے۔ نبیﷺ نے فرمایا قصاص، قصاص۔ حضرت رَبِیعؓ کی ماں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا فلاں عورت سے قصاص لیا جائے گا اللہ کی قسم! اس سے قصاص نہیں لیا جائے گا نبیﷺ نے فرمایا سبحان اللہ اے امّ ِربیعؓ قصاص اللہ کا قانون ہے۔ اس نے کہا نہیں اللہ کی قسم! اس سے کبھی قصاص نہیں لیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں وہ اسی طرح کہتی رہیں یہانتک کہ دوسرے (فریق کے لوگوں) نے دیت کو قبول کر لیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ کے بندوں میں سے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اللہ پر اگر قسم کھائیں تو اللہ تعالیٰ ضرور اسے پورا کر دیتا ہے۔
صحیح مسلم 3161
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلاَّ بِإِحْدَى ثَلاَثٍ الثَّيِّبُ الزَّانِ وَالنَّفْسُ بِالنَّفْسِ وَالتَّارِكُ لِدِينِهِ الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ " . حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مسلمان شخص کا خون جو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں جائز نہیں ہے سوائے تین باتوں میں سے ایک کے۔ شادی شدہ زناکار اور جان کے بدلے جان اور اپنے دین کو چھوڑنے والا جو جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والا ہو۔
صحیح مسلم 3162
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى - وَاللَّفْظُ لأَحْمَدَ - قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " وَالَّذِي لاَ إِلَهَ غَيْرُهُ لاَ يَحِلُّ دَمُ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلاَّ ثَلاَثَةُ نَفَرٍ التَّارِكُ الإِسْلاَمَ الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ أَوِ الْجَمَاعَةَ - شَكَّ فِيهِ أَحْمَدُ - وَالثَّيِّبُ الزَّانِي وَالنَّفْسُ بِالنَّفْسِ " . قَالَ الأَعْمَشُ فَحَدَّثْتُ بِهِ إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَنِي عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ بِمِثْلِهِ . وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ وَالْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَيْبَانَ عَنِ الأَعْمَشِ بِالإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا . نَحْوَ حَدِيثِ سُفْيَانَ وَلَمْ يَذْكُرَا فِي الْحَدِيثِ قَوْلَهُ " وَالَّذِي لاَ إِلَهَ غَيْرُهُ " .
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا اس کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ ایک مسلمان شخص کا خون جائز نہیں جو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسولؐ ہوں سوائے تین افراد کے، اسلام کو چھوڑنے والا جو جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والا ہو اور شادی شدہ زنا کار اور جان کے بدلے جان۔ راوی احمد کو اس میں شک ہے کہ المُفَارِق لِلْجَمَاعَۃِ فرمایا تھا یا المُفَارِق الْجَمَاعَۃَ فرمایا تھا۔
ایک اور روایت میں وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ کے الفاظ نہیں ہیں۔
آگے