کتاب 31: كتاب اللقطة

صحیح مسلم

صحیح مسلم 3233

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ " اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ فَشَأْنَكَ بِهَا " . قَالَ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ قَالَ " لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ " . قَالَ فَضَالَّةُ الإِبِلِ قَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا " . قَالَ يَحْيَى أَحْسِبُ قَرَأْتُ عِفَاصَهَا

حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے گری پڑی چیز جو اٹھائی جائے کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا اس کی تھیلی اور اس کے بندھن کی پہچان کرو پھر ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔ اگر اس کا مالک آجائے تو (ٹھیک) ورنہ تمہیں اس پر اختیار ہے۔ پھر اس نے گم شدہ بکری کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا پھر بھیڑئے کی ہے۔ اس نے عرض کیا کہ گم شدہ اونٹ؟ آپؐ نے فرمایا تمہیں اس سے کیا؟ اس کا مشکیزہ اور اس کا جوتا اس کے ساتھ ہے۔ وہ پانی پر اترے گا اور درخت (کے پتے) کھائے گا یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پالے۔

صحیح مسلم 3234

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ ابْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهْوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ " عَرِّفْهَا سَنَةً ثُمَّ اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِفَاصَهَا ثُمَّ اسْتَنْفِقْ بِهَا فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ قَالَ " خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَضَالَّةُ الإِبِلِ قَالَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ - أَوِ احْمَرَّ وَجْهُهُ - ثُمَّ قَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا حِذَاؤُهَا وَسِقَاؤُهَا حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا " . وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَغَيْرُهُمْ أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُمْ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِ مَالِكٍ غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ قَالَ أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا مَعَهُ فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ . قَالَ وَقَالَ عَمْرٌو فِي الْحَدِيثِ " فَإِذَا لَمْ يَأْتِ لَهَا طَالِبٌ فَاسْتَنْفِقْهَا " . وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ . غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَاحْمَارَّ وَجْهُهُ وَجَبِينُهُ وَغَضِبَ . وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ " ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً " . " فَإِنْ لَمْ يَجِئْ صَاحِبُهَا كَانَتْ وَدِيعَةً عِنْدَكَ " .

حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے گری پڑی چیز کے متعلق سوال کیا۔ آپؐ نے فرمایا اس کا ایک سال تک اعلان کرو۔ اس کے بندھن اور تھیلی کو پہچان لو۔ اس کے بعد اسے خرچ کرلو اور اگر اس کا مالک آئے تو اسے اس کی ادائیگی کرو۔ پھر اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! گم شدہ بکری کے بارہ میں؟ آپؐ نے فرمایا اسے لے لو کیونکہ وہ تمہاری یا تمہارے بھائی کی یا پھر بھیڑئے کی ہے۔ اُس نے کہا یا رسولؐ اللہ! گم شدہ اونٹ۔۔۔ ؟ راوی کہتے ہیں اس پر رسول اللہﷺ ناراض ہوئے یہاں تک کہ آپؐ کے دونوں رخسار سرخ ہوگئے یا (کہا) آپؐ کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ پھر آپؐ نے فرمایا تمہیں اس سے کیا؟ اس کے ساتھ اس کا جوتا اور اس کا مشکیزہ ہے یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پالے۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور میں آپؐ کے پاس تھا۔ اس نے آپؐ سے گری پڑی چیز کے بارہ میں پوچھا.... فرمایا اگر کوئی اس کا مطالبہ کرنے والا تمہارے پاس نہ آئے تو اسے خرچ کرلو۔ ایک روایت میں (اِنَّ رَجُلًا سَاَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ کی بجائے) اَتَی رَجُلًا رَسُولَ اللّٰہِﷺ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں (اِحْمَرَّتْ وَجْنَتَاہُ اَوْ اِحْمَرَّ وَجْھُہُ کی بجائے) فَاحْمَارَّ وَجْھُہُ وَجَبِیْنُہُ وَغَضِبَ کے الفاظ ہیں۔ اور اس کے بعد اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس کا ایک سال اعلان کرو۔ اگر اس کا مالک نہ آئے تو وہ تمہارے پاس امانت ہے۔

صحیح مسلم 3235

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ الذَّهَبِ أَوِ الْوَرِقِ فَقَالَ " اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِفَاصَهَا ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ لَمْ تَعْرِفْ فَاسْتَنْفِقْهَا وَلْتَكُنْ وَدِيعَةً عِنْدَكَ فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهَا يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهَا إِلَيْهِ " . وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ فَقَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا " . وَسَأَلَهُ عَنِ الشَّاةِ فَقَالَ " خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ " . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَرَبِيعَةُ الرَّأْىِ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ . زَادَ رَبِيعَةُ فَغَضِبَ حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَزَادَ " فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عِفَاصَهَا وَعَدَدَهَا وَوِكَاءَهَا فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ وَإِلاَّ فَهْىَ لَكَ " .

منبعث کے آزاد کردہ غلام یزید سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کے صحابی حضرت زید بن خالدؓ جہنی کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ سے گرے پڑے سونے یا چاندی کے بارہ میں پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا اس کے بندھن اور اس کی تھیلی کی پہچان کر لو۔ پھر اس کا ایک سال اعلان کرو۔ اگر تمہیں پتہ نہ لگے تو اسے خرچ کر لو لیکن وہ تمہارے پاس امانت ہے پھر اگر کسی دن اس کا طالب آجائے تو وہ اسے ادا کر دو۔ اس نے گمشدہ اونٹ کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا تجھے اس سے کیا؟ اسے چھوڑ دو کیونکہ اس کا جوتا اور اس کا مشکیزہ اس کے ساتھ ہے وہ پانی پئے گا اور درخت سے کھائے گا یہانتک کہ اس کا مالک اس کو پالے گا۔ اس نے بکری کے بارہ میں پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اسے لے لو کیونکہ وہ تمہارے لئے یا تمہارے بھائی کے لئے یا بھیڑئیے کے لئے ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ سے گم شدہ اونٹ کے متعلق سوال کیا مگر اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ آپؐ اس قدر ناراض ہوئے کہ آپؐ کے دونوں رخسار سرخ ہوگئے۔ پھر یہ روایت باقی روایت کی طرح بیان کی اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ اگر اس کا مالک آجائے اور وہ اس کی تھیلی اور تعداد اور بندھن کو پہچانے تو یہ اسے دے دو ورنہ وہ تمہارے لئے ہے۔

صحیح مسلم 3236

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ " عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ لَمْ تُعْتَرَفْ فَاعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ كُلْهَا فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ " . وَحَدَّثَنِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ " فَإِنِ اعْتُرِفَتْ فَأَدِّهَا وَإِلاَّ فَاعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا وَعَدَدَهَا " .

حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے گری پڑی چیز کے بارہ میں پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا ایک سال تک اس کا اعلان کردو۔ اگر تم اسے کوئی پہچاننے والا نہ پاؤ تو اس کے بندھن اور اس کی تھیلی کی پہچان رکھو پھر اسے استعمال کرو۔ پھر اگر اس کا مالک آجائے تو اسے وہ ادا کرو۔ ایک اور روایت میں (فَاِنْ لَمْ تُعْتَرَفْ فَاعْرِفْ عِفَاصَھَا وَوِکَائَ ھَا کی بجائے) فَاِنْ اعْتُرِفَتْ فَاَدِّھَا وَاِلَّا فَاعْرِفْ عِفَاصَھَا و وِکَائَ ھَا وَعَدَدَھَا کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 3237

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ خَرَجْتُ أَنَا وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ وَسَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ غَازِينَ فَوَجَدْتُ سَوْطًا فَأَخَذْتُهُ فَقَالاَ لِي دَعْهُ . فَقُلْتُ لاَ وَلَكِنِّي أُعَرِّفُهُ فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهُ وَإِلاَّ اسْتَمْتَعْتُ بِهِ . قَالَ فَأَبَيْتُ عَلَيْهِمَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ غَزَاتِنَا قُضِيَ لِي أَنِّي حَجَجْتُ فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِشَأْنِ السَّوْطِ وَبِقَوْلِهِمَا فَقَالَ إِنِّي وَجَدْتُ صُرَّةً فِيهَا مِائَةُ دِينَارٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَيْتُ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً " . قَالَ فَعَرَّفْتُهَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهَا ثُمَّ أَتَيْتُهُ . فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً " . فَعَرَّفْتُهَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهَا ثُمَّ أَتَيْتُهُ . فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً " . فَعَرَّفْتُهَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهَا . فَقَالَ " احْفَظْ عَدَدَهَا وَوِعَاءَهَا وَوِكَاءَهَا فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ فَاسْتَمْتِعْ بِهَا " . فَاسْتَمْتَعْتُ بِهَا . فَلَقِيتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ بِمَكَّةَ فَقَالَ لاَ أَدْرِي بِثَلاَثَةِ أَحْوَالٍ أَوْ حَوْلٍ وَاحِدٍ . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ أَوْ أَخْبَرَ الْقَوْمَ وَأَنَا فِيهِمْ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَوَجَدْتُ سَوْطًا . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ إِلَى قَوْلِهِ فَاسْتَمْتَعْتُ بِهَا . قَالَ شُعْبَةُ فَسَمِعْتُهُ بَعْدَ عَشْرِ سِنِينَ يَقُولُ عَرَّفَهَا عَامًا وَاحِدًا . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ح وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ شُعْبَةَ . وَفِي حَدِيثِهِمْ جَمِيعًا ثَلاَثَةَ أَحْوَالٍ إِلاَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ فَإِنَّ فِي حَدِيثِهِ عَامَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً . وَفِي حَدِيثِ سُفْيَانَ وَزَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ وَحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ " فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُخْبِرُكَ بِعَدَدِهَا وَوِعَائِهَا وَوِكَائِهَا فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ " . وَزَادَ سُفْيَانُ فِي رِوَايَةِ وَكِيعٍ " وَإِلاَّ فَهِيَ كَسَبِيلِ مَالِكَ " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ نُمَيْرٍ " وَإِلاَّ فَاسْتَمْتِعْ بِهَا " .

سلمہ بن کُہیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے سوید بن غفلہ سے سنا۔ وہ کہتے ہیں میں اور زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ غزوئہ کے لئے نکلے۔ میں نے ایک چابک پایا۔ میں نے وہ لے لیا۔ ان دونوں نے مجھے کہا اسے رہنے دو۔ میں نے کہا نہیں بلکہ میں اس کا اعلان کروں گا۔ اگر اس کا مالک آئے گا (تو اسے دے دوں گا) ورنہ میں اس سے فائدہ اُٹھاؤں گا۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان دونوں کی بات کا انکار کردیا۔ جب ہم اپنے غزوئہ سے لوٹے تو میرے لئے مقدر ہوا میں نے حج کیا اور پھر میں مدینہ آیا اور حضرت ابی بن کعبؓ سے ملا اور انہیں چابک اور ان دونوں کی بات بتائی۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ کے زمانہ میں مجھے ایک تھیلی ملی جس میں سو دینار تھے۔ میں وہ رسول اللہﷺ کے پاس لایا۔ آپؐ نے فرمایا اس کا ایک سال تک اعلان کرو۔ وہ کہتے ہیں میں نے اس کا اعلان کیا لیکن میں نے کوئی شخص اسے پہچاننے والا نہ پایا پھر میں آپؐ کے پاس آیا۔ آپؐ نے فرمایا ایک سال (اور) اعلان کرو۔ میں نے پھر ایک سال اعلان کیا مگر کوئی اسے پہچاننے والا نہ پایا۔ میں پھر آپؐ کے پاس آیا۔ آپؐ نے فرمایا ایک سال اور اعلان کرو۔ میں نے ایک سال اور اعلان کیا لیکن کسی کو اسے پہچاننے والا نہ پایا۔ آپؐ نے فرمایا اس کی گنتی کر لو اور اس کی تھیلی اور اس کے بندھن کو یاد رکھو۔ اگر اس کا مالک آجائے (تو ٹھیک) ورنہ تم اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔ میں نے اُس سے فائدہ اُٹھایا۔ راوی کہتے ہیں پھر اس کے بعد میں اُن (سلمہ بن کہیل) سے مکہ میں ملا۔ انہوں نے کہا مجھے یاد نہیں کہ انہوں (ابی بن کعبؓ) نے تین سال کہا تھا یا ایک سال۔ ایک اور روایت میں (حَدَّّثَّنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنَ کُھَیْلٍ کی بجائے) حَدَّّثَّنَا شُعْبَۃُ اَخْبَرَنِی سَلَمَۃُ بْنُ کُھَیْلٍ اَوْ اَخْبَرَ الْقَوْمَ وَاَنَا فِیْھِمْ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں راوی شعبہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے ان سے دس سال بعد یہ کہتے سنا کہ عَرَّفَھَا عَامًا وَاحِدًا۔ ایک اور روایت میں عَامَیْنِ اَوْ ثَلَاثَۃً کے الفاظ ہیں اور باقی سب روایتوں میں ثَلاثَۃَ اَحْوَالٍ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں فَاِنْ جَآئَ اَحََدٌ یُخْبِرُکَ بِعَدَدِھا وَوِِعَائِھَا وَوِکَائِھَا فَاَعْطِھَا اِیَّاہُ۔

صحیح مسلم 3238

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ لُقَطَةِ الْحَاجِّ .

حضرت عبد الرحمان بن عثمان تیمیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حج کرنے والوں کی گری پڑی چیز اُٹھانے سے منع فرمایا ہے۔

صحیح مسلم 3239

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ أَبِي سَالِمٍ الْجَيْشَانِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " مَنْ آوَى ضَالَّةً فَهُوَ ضَالٌّ مَا لَمْ يُعَرِّفْهَا " .

حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے کسی گمشدہ (جانور) کو اپنے پاس سنبھال لیا تو جب تک وہ (خود) اس کا اعلان نہ کرے تو وہ گمراہ ہے۔

صحیح مسلم 3240

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِهِ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تُؤْتَى مَشْرُبَتُهُ فَتُكْسَرَ خِزَانَتُهُ فَيُنْتَقَلَ طَعَامُهُ إِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَتَهُمْ فَلاَ يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِهِ " . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ جَمِيعًا عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنِي أَبِي كِلاَهُمَا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍعَنْ أَيُّوبَ وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَى كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . نَحْوَ حَدِيثِ مَالِكٍ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِمْ جَمِيعًا " فَيُنْتَثَلَ " . إِلاَّ اللَّيْثَ بْنَ سَعْدٍ فَإِنَّ فِي حَدِيثِهِ " فَيُنْتَقَلَ طَعَامُهُ " . كَرِوَايَةِ مَالِكٍ .

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کوئی شخص کسی کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔ کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ اس کے چوبارہ میں کوئی آئے اور اس کا گودام توڑا جائے اور اس کا غلہ منتقل کیا جائے۔ لوگوں کے جانوروں کے تھن، ان کی خوراک محفوظ کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔ پس کوئی کسی کے جانوروں کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔ ایک روایت میں (یَنْتَقِلُ طَعَامَہُ کی بجائے) یُنْتَثَل (نکال لیا جائے) کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 3241

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْعَدَوِيِّ أَنَّهُ قَالَ سَمِعَتْ أُذُنَاىَ وَأَبْصَرَتْ عَيْنَاىَ حِينَ تَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ جَائِزَتَهُ " . قَالُوا وَمَا جَائِزَتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " يَوْمُهُ وَلَيْلَتُهُ وَالضِّيَافَةُ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ فَمَا كَانَ وَرَاءَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِ - وَقَالَ - مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ " .

ابی شریح العدوی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھوں نے دیکھا جب رسول اللہ ﷺ نے کلام کیا تو آپؐ نے فرمایا جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے۔ اس کے جائزہ کا۔ صحابہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس کے جائزہ سے کیا مراد ہے؟ فرمایا اس کے ایک دن اور اس کی ایک رات کا اور ضیافت تین دن ہے۔ اور جو اس سے زائد ہے وہ اس سے نیکی ہے۔ فرمایا جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔

صحیح مسلم 3242

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الضِّيَافَةُ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ وَجَائِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَلاَ يَحِلُّ لِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَنْ يُقِيمَ عِنْدَ أَخِيهِ حَتَّى يُؤْثِمَهُ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يُؤْثِمُهُ قَالَ " يُقِيمُ عِنْدَهُ وَلاَ شَىْءَ لَهُ يَقْرِيهِ بِهِ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ - يَعْنِي الْحَنَفِيَّ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيَّ يَقُولُ سَمِعَتْ أُذُنَاىَ وَبَصُرَ عَيْنِي وَوَعَاهُ قَلْبِي حِينَ تَكَلَّمَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَذَكَرَ فِيهِ " وَلاَ يَحِلُّ لأَحَدِكُمْ أَنْ يُقِيمَ عِنْدَ أَخِيهِ حَتَّى يُؤْثِمَهُ " . بِمِثْلِ مَا فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ .

ابو شریح خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مہمان نوازی تین دن تک ہے۔ اور اس کی خصوصی خاطر داری ایک دن اور رات ہے اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے پاس اتنا ٹھہرے کہ اسے گناہ گار کر دے۔ صحابہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! وہ اسے گناہ میں کیسے مبتلاء کرے گا آپؐ نے فرمایا وہ اس کے پاس اتنا ٹھہرا رہے کہ اس کے پاس کچھ نہ ہو جس سے وہ اس کی ضیافت کر سکے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو شریح خزاعی بیان کرتے ہیں میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھ نے دیکھا اور میرے دل نے اسے محفوظ رکھا جب رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں (لِرَجُلٍ مُسْلِمٍ کی بجائے) لِاَحَدِکُمْ کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 3243

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تَبْعَثُنَا فَنَنْزِلُ بِقَوْمٍ فَلاَ يَقْرُونَنَا فَمَا تَرَى فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنْ نَزَلْتُمْ بِقَوْمٍ فَأَمَرُوا لَكُمْ بِمَا يَنْبَغِي لِلضَّيْفِ فَاقْبَلُوا فَإِنْ لَمْ يَفْعَلُوا فَخُذُوا مِنْهُمْ حَقَّ الضَّيْفِ الَّذِي يَنْبَغِي لَهُمْ " .

حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ ہمیں بھیجتے ہیں تو ہم لوگوں کے پاس جاتے ہیں اور وہ ہماری مہمان نوازی نہیں کرتے۔ آپؐ اس بارہ میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا جب تم کسی قوم کے پاس جاؤ اور وہ تمہارے لئے اس انتظام کا کہہ دیں جو مہمان کے لئے مناسب ہے تو اسے قبول کرو اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان سے مہمانداری کا حق جو ان کے مناسب حال ہے لے لو۔

صحیح مسلم 3244

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَةٍ لَهُ قَالَ فَجَعَلَ يَصْرِفُ بَصَرَهُ يَمِينًا وَشِمَالاً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ كَانَ مَعَهُ فَضْلُ ظَهْرٍ فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ ظَهْرَ لَهُ وَمَنْ كَانَ لَهُ فَضْلٌ مِنْ زَادٍ فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ زَادَ لَهُ " . قَالَ فَذَكَرَ مِنْ أَصْنَافِ الْمَالِ مَا ذَكَرَ حَتَّى رَأَيْنَا أَنَّهُ لاَ حَقَّ لأَحَدٍ مِنَّا فِي فَضْلٍ .

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک سفر میں ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک شخص اپنی اونٹنی پر سوار آیا۔ راوی کہتے ہیں اس نے دائیں بائیں دیکھنا شروع کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کے پاس زائد سواری ہے وہ اسے دے دے جس کے پاس سواری نہیں ہے اور جس کے پاس زائد کھانا ہے، وہ اسے دے دے جس کے پاس کھانا نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اموال کی بہت سی اقسام کا ذکر فرمایا یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ ہم میں سے کسی کا زائد مال پر کوئی حق نہیں ہے۔

صحیح مسلم 3245

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ - يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيَّ - حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ - وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ - حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةٍ فَأَصَابَنَا جَهْدٌ حَتَّى هَمَمْنَا أَنْ نَنْحَرَ بَعْضَ ظَهْرِنَا فَأَمَرَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَمَعْنَا مَزَاوِدَنَا فَبَسَطْنَا لَهُ نِطَعًا فَاجْتَمَعَ زَادُ الْقَوْمِ عَلَى النِّطَعِ قَالَ فَتَطَاوَلْتُ لأَحْزُرَهُ كَمْ هُوَ فَحَزَرْتُهُ كَرَبْضَةِ الْعَنْزِ وَنَحْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً قَالَ فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ حَشَوْنَا جُرُبَنَا فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَهَلْ مِنْ وَضُوءٍ " . قَالَ فَجَاءَ رَجُلٌ بِإِدَاوَةٍ لَهُ فِيهَا نُطْفَةٌ فَأَفْرَغَهَا فِي قَدَحٍ فَتَوَضَّأْنَا كُلُّنَا نُدَغْفِقُهُ دَغْفَقَةً أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً . قَالَ ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ ذَلِكَ ثَمَانِيَةٌ فَقَالُوا هَلْ مِنْ طَهُورٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَرِغَ الْوَضُوءُ " .

ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک غزوئہ کے لئے نکلے تو ہمیں (کھانے پینے کی) تکلیف سے دوچار ہونا پڑا یہاں تک کہ ہم نے اپنی کچھ سواری کے جانور ذبح کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ کے نبیﷺ نے ارشاد فرمایا اور ہم نے اپنے توشہ دان ایک جگہ جمع کر لئے اور ہم نے اس کے لئے چمڑے کا دسترخوان بچھایا اور لوگوں کے توشے اس چمڑے کے دسترخوان پر اکٹھے ہو گئے۔ راوی کہتے ہیں میں نے اونچا ہو کر دیکھا تاکہ اندازہ کروں کہ کتنا ہے؟ میں نے اندازہ کیا تو وہ ایک بیٹھی ہوئی بکری کے برابر تھا اور ہم چودہ سو افراد تھے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے کھایا یہاں تک کہ ہم سب سیر ہو گئے پھر اپنے اپنے تھیلے بھر لئے۔ اس کے بعد اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا کیا وضوء کے لئے پانی ہے؟ راوی کہتے ہیں ایک شخص اپنی چھاگل لایا جس میں تھوڑا سا پانی تھا اور اسے ایک پیالہ میں ڈالا اور ہم سب نے وضوء کیا چودہ سو آدمیوں نے پانی کا خوب استعمال کیا۔ راوی کہتے ہیں اس کے بعد پھر آٹھ آدمی آئے۔ انہوں نے کہا کیا وضوء کے لئے پانی ہے؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا پانی ختم ہو چکا ہے۔

10 von 10 heute frei