کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

صحیح مسلم, حصہ 2

صحیح مسلم 3566

ابو نُعیم وہب بن کیسان روایت کرتے ہیں کہ انہیں حضرت جابرؓ بن عبد اللہ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے تین سو آدمیوں پر مشتمل ایک لشکر بھجوایا اور ان پر حضرت ابو عبیدہؓ بن الجراح کو امیر مقرر فرمایا ان کا زادِ راہ ختم ہوگیا تو حضرت ابو عبیدہؓ نے ان سب کا زاد راہ ایک توشہ دان میں اکٹھا کیا۔ وہ ہمیں کھانے کے لئے دیتے تھے یہانتک کہ ہمیں ہر روز ایک کھجور ملتی تھی۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے ایک لشکر ساحل سمندر کی طرف بھیجا اور میں بھی ان میں تھا اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ لشکر نے اس (بحری جانور) میں سے 18 راتیں کھایا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے جہینہ کی سر زمین کی طرف ایک لشکر بھیجا اور ان پر ایک شخص کو امیر مقرر فرمایا۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَرِيَّةً ثَلاَثَمِائَةٍ وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ فَفَنِيَ زَادُهُمْ فَجَمَعَ أَبُو عُبَيْدَةَ زَادَهُمْ فِي مِزْوَدٍ فَكَانَ يُقَوِّتُنَا حَتَّى كَانَ يُصِيبُنَا كُلَّ يَوْمٍ تَمْرَةٌ . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ - يَعْنِي ابْنَ كَثِيرٍ - قَالَ سَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَرِيَّةً أَنَا فِيهِمْ إِلَى سِيفِ الْبَحْرِ . وَسَاقُوا جَمِيعًا بَقِيَّةَ الْحَدِيثِ كَنَحْوِ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ فَأَكَلَ مِنْهَا الْجَيْشُ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ لَيْلَةً . وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ كِلاَهُمَا عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْثًا إِلَى أَرْضِ جُهَيْنَةَ وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ رَجُلاً وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3567

حضرت علیؓ بن ابی طالب سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن عورتوں سے متعہ کرنے اور گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ ایک اور روایت میں (عَنْ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الْاِنْسِیَّۃِ کی بجائے) عَنْ أَ کْلِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الْاِنْسِیَّۃِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنِ ابْنَىْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ يُونُسَ وَعَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3568

حضرت ابو ثعلبہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے گھریلو گدھوں کا گوشت حرام قرار دیا ہے۔

وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كِلاَهُمَا عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا إِدْرِيسَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا ثَعْلَبَةَ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لُحُومَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3569

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ وَسَالِمٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3570

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن گھریلو گدھے کا (گوشت) کھانے سے منع فرمایا حالانکہ لوگوں کو اس کی ضرورت تھی۔

وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبِي وَمَعْنُ بْنُ عِيسَى عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَكْلِ الْحِمَارِ الأَهْلِيِّ يَوْمَ خَيْبَرَ وَكَانَ النَّاسُ احْتَاجُوا إِلَيْهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3571

شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہؓ بن ابی اوفٰی سے گھریلو گدھوں کے گوشت کے بارہ میں پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا خیبر کے دن ہمیں شدید بھوک لگی اور ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ ہم نے لوگوں کے گدھے جو شہر سے باہر تھے لے لئے۔ ہم نے انہیں ذبح کیا ہماری ہانڈیاں ابل رہی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ کی طرف سے ایک پکارنے والے نے پکارا کہ ہانڈیاں الٹ دو اور گدھوں کے گوشت سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ میں نے کہا آپؐ نے ان کو حرام ٹھہرایا ہے! کس قسم کی حرمت؟ راوی کہتے ہیں یہ باتیں ہم نے آپس میں کیں، پس ہم نے کہا آپؐ نے ان کو قطعی طور پر حرام قرار دیا یا اس لئے حرام قرار دیا کہ ان کا خمس نہیں نکالا گیا تھا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ فَقَالَ أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أَصَبْنَا لِلْقَوْمِ حُمُرًا خَارِجَةً مِنَ الْمَدِينَةِ فَنَحَرْنَاهَا فَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي إِذْ نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِ اكْفَئُوا الْقُدُورَ وَلاَ تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا فَقُلْتُ حَرَّمَهَا تَحْرِيمَ مَاذَا قَالَ تَحَدَّثْنَا بَيْنَنَا فَقُلْنَا حَرَّمَهَا أَلْبَتَّةَ وَحَرَّمَهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3572

سلیمان شیبانی بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عبد اللہؓ بن ابی اوفیٰ کو کہتے ہوئے سنا خیبر کی راتوں میں ہمیں بھوک لگی جب خیبر (کی فتح) کا دن تھا، ہم نے گھریلو گدھے پکڑے اور انہیں ذبح کیا جب ہانڈیاں ان سے ابل رہی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ کے منادی نے پکارا کہ ہانڈیاں الٹ دو اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ راوی کہتے ہیں لوگوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے ان سے اس لئے منع کیا ہے کیونکہ ان کا خمس نہیں نکالا گیا اور بعض لوگوں نے کہا آپؐ نے ان سے قطعی طور پر منع کر دیا ہے۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ - حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ لَيَالِيَ خَيْبَرَ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ وَقَعْنَا فِي الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ فَانْتَحَرْنَاهَا فَلَمَّا غَلَتْ بِهَا الْقُدُورُ نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِ اكْفَئُوا الْقُدُورَ وَلاَ تَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا - قَالَ - فَقَالَ نَاسٌ إِنَّمَا نَهَى عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ . وَقَالَ آخَرُونَ نَهَى عَنْهَا أَلْبَتَّةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3573

عدی سے جو ثابت کے بیٹے ہیں روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت براءؓ اور حضرت عبد اللہؓ بن ابی اوفیٰ کو کہتے ہوئے سنا ہم نے گدھے پائے اور انہیں پکایا تو رسول اللہﷺ کے منادی نے پکارا ہانڈیاں الٹ دو۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ - وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ - قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولاَنِ أَصَبْنَا حُمُرًا فَطَبَخْنَاهَا فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اكْفَئُوا الْقُدُورَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3574

ابو اسحاق سے روایت ہے کہ حضرت براءؓ نے کہا ہم نے خیبر کے دن گدھے پائے رسول اللہﷺ کے منادی نے پکارا ہانڈیاں الٹ دو۔

وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ قَالَ الْبَرَاءُ أَصَبْنَا يَوْمَ خَيْبَرَ حُمُرًا فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِ اكْفَئُوا الْقُدُورَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3575

ثابت بن عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت براءؓ کو کہتے ہوئے سنا ہمیں گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کیا گیا تھا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يَقُولُ نُهِينَا عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3576

حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں گھریلو گدھوں کا پکا ہوا یا نہ پکا ہوا گوشت پھینک دینے کا ارشاد فرمایا پھر آپؐ نے ان کے کھانے کا کبھی ارشاد نہیں فرمایا۔

وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ نُلْقِيَ لُحُومَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ نِيئَةً وَنَضِيجَةً ثُمَّ لَمْ يَأْمُرْنَا بِأَكْلِهِ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا حَفْصٌ - يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ - عَنْ عَاصِمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3577

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ رسول اللہﷺ نے ان کے کھانے سے صرف اس لئے منع فرمایا ہے کہ وہ لوگوں کی سواری کے کام آتے ہیں تو آپؐ نے ناپسند فرمایا کہ ان کی سواری جاتی رہے یا آپؐ نے گھریلو گدھوں کے گوشت کو (ہی) خیبر کے دن حرام فرمایا تھا۔

وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَامِرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لاَ أَدْرِي إِنَّمَا نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ كَانَ حَمُولَةَ النَّاسِ فَكَرِهَ أَنْ تَذْهَبَ حَمُولَتُهُمْ أَوْ حَرَّمَهُ فِي يَوْمِ خَيْبَرَ لُحُومَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3578

حضرت سلمہؓ بن اکوع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر ان (مسلمانوں) کو فتح دے دی۔ پس جب لوگوں نے اس شام جس دن فتح ہوئی تھی آگیں جلائیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ آگیں کیسی ہیں؟ تم کس چیز پر آگیں جلا رہے ہو؟ انہوں نے کہا گوشت پر۔ آپؐ نے فرمایا کس کے گوشت پر؟ انہوں نے کہا گھریلو گدھوں کے گوشت پر۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا انہیں انڈیل دو اور انہیں توڑ دو۔ ایک شخص نے عرض کیا یا ہم اسے گرادیں اور ان کو دھو لیں؟ آپؐ نے فرمایا اسی طرح کر لو۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - وَهُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى خَيْبَرَ ثُمَّ إِنَّ اللَّهَ فَتَحَهَا عَلَيْهِمْ فَلَمَّا أَمْسَى النَّاسُ الْيَوْمَ الَّذِي فُتِحَتْ عَلَيْهِمْ أَوْقَدُوا نِيرَانًا كَثِيرَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا هَذِهِ النِّيرَانُ عَلَى أَىِّ شَىْءٍ تُوقِدُونَ " قَالُوا عَلَى لَحْمٍ . قَالَ " عَلَى أَىِّ لَحْمٍ " . قَالُوا عَلَى لَحْمِ حُمُرٍ إِنْسِيَّةٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَهْرِيقُوهَا وَاكْسِرُوهَا " . فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْ نُهَرِيقُهَا وَنَغْسِلُهَا قَالَ " أَوْ ذَاكَ " . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَصَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ كُلُّهُمْ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3579

حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب رسول اللہﷺ نے خیبر فتح کیا تو ہم نے بستی سے باہر گدھے پائے اور ہم نے ان میں سے کچھ پکایا تو رسول اللہﷺ کے منادی نے پکارا۔ غور سے سنو! یقینا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ تمہیں اس سے منع فرماتے ہیں کیونکہ یہ ناپاک شیطانی عمل ہے۔ تو ہانڈیاں ان کے ساتھ جو ان میں تھا الٹ دی گئیں جبکہ وہ اُبل رہی تھیں۔

وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيْبَرَ أَصَبْنَا حُمُرًا خَارِجًا مِنَ الْقَرْيَةِ فَطَبَخْنَا مِنْهَا فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَلاَ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْهَا فَإِنَّهَا رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ . فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ بِمَا فِيهَا وَإِنَّهَا لَتَفُورُ بِمَا فِيهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3580

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب خیبر کا دن تھا ایک آنے والا آیا اور اس نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! گدھے کھائے گئے۔ پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا گدھے ختم کر دئیے گئے۔ تو رسول اللہﷺ نے حضرت ابو طلحہؓ کو حکم دیا تو انہوں نے پکارا یقینا اللہ اور اس کا رسولؐ تمہیں گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں وہ ناپاک یا کہا نجس ہے۔ راوی کہتے ہیں ہانڈیاں جو کچھ اُن میں تھا کے ساتھ الٹ دی گئیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ جَاءَ جَاءٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُكِلَتِ الْحُمُرُ . ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُفْنِيَتِ الْحُمُرُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَا طَلْحَةَ فَنَادَى إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ أَوْ نَجِسٌ . قَالَ فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ بِمَا فِيهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3581

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا اور گھوڑوں کے گوشت کی اجازت دی۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ وَأَذِنَ فِي لُحُومِ الْخَيْلِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3582

حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں ہم نے خیبر کے زمانہ میں گھوڑوں اور گورخر کا گوشت کھایا اور نبی ﷺ نے گھریلو گدھے (کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أَكَلْنَا زَمَنَ خَيْبَرَ الْخَيْلَ وَحُمُرَ الْوَحْشِ وَنَهَانَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْحِمَارِ الأَهْلِيِّ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ح وَحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3583

حضرت اسماءؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں ہم نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ایک گھوڑے کو ذبح کیا اور ہم نے اسے کھایا۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَوَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ نَحَرْنَا فَرَسًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَكَلْنَاهُ . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ كِلاَهُمَا عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3584

حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ سے سوسمار کے بارہ میں پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ ہی اسے حرام ٹھہراتا ہوں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الضَّبِّ فَقَالَ " لَسْتُ بِآكِلِهِ وَلاَ مُحَرِّمِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3585

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے سو سمار کھانے کے متعلق پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا نہ میں اسے کھاتا ہوں نہ میں اسے حرام ٹھہراتا ہوں۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَكْلِ الضَّبِّ فَقَالَ " لاَ آكُلُهُ وَلاَ أُحَرِّمُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی