کتاب 38: كتاب الآداب
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 3980
ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ کو سب سے زیادہ قیامت کے دن غیظ دلانے والا اور بدترین اور اس کو سب سے زیادہ غصہ دلانے والا وہ شخص ہوگا جو مَلِکَ الْاَمْلَاک کہلاتا تھا۔ کوئی بادشاہ نہیں مگر اللہ۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَغْيَظُ رَجُلٍ عَلَى اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَخْبَثُهُ وَأَغْيَظُهُ عَلَيْهِ رَجُلٌ كَانَ يُسَمَّى مَلِكَ الأَمْلاَكِ لاَ مَلِكَ إِلاَّ اللَّهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3981
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ جب عبداللہ بن ابو طلحہؓ انصاری کی ولادت ہوئی تو میں اسے لے کر رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ رسول اللہﷺ اپنی عباء اوڑھے ہوئے اپنے اونٹ کو تارکول لگا رہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تمہارے پاس کھجور ہے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ میں نے چند کھجوریں آپؐ کی خدمت میں پیش کیں جنہیں آپؐ نے اپنے منہ میں ڈالا اور پھر انہیں اچھی طرح چبا یا پھر بچہ کا منہ کھولا اور اسے بچہ کے منہ میں ڈالا تو وہ بچہ اسے چوسنے لگا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا انصار کی کھجور سے محبت! اور آپؐ نے اس کا نام عبداللہ رکھا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ ذَهَبْتُ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ وُلِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي عَبَاءَةٍ يَهْنَأُ بَعِيرًا لَهُ فَقَالَ " هَلْ مَعَكَ تَمْرٌ " . فَقُلْتُ نَعَمْ . فَنَاوَلْتُهُ تَمَرَاتٍ فَأَلْقَاهُنَّ فِي فِيهِ فَلاَكَهُنَّ ثُمَّ فَغَرَ فَا الصَّبِيِّ فَمَجَّهُ فِي فِيهِ فَجَعَلَ الصَّبِيُّ يَتَلَمَّظُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " حُبُّ الأَنْصَارِ التَّمْرَ " . وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3982
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہؓ کا بیٹا بیمار تھا۔ حضرت ابو طلحہؓ باہر گئے تو بچہ کی وفات ہو گئی۔ جب (حضرت ابو طلحہؓ ) واپس لوٹے تو انہوں نے کہا میرے بیٹے کا کیا حال ہے؟ حضرت ام سلیمؓ نے کہا پہلے سے زیادہ سکون میں ہے۔ پھر رات کا کھانا ان کو پیش کیا تو انہوں نے کھانا کھایا۔ پھر انہوں نے مقاربت کی۔ جب وہ فارغ ہوئے تو حضرت ام سلیمؓ نے کہا بچہ کو دفن کر دو۔ جب صبح ہوئی تو حضرت ابو طلحہؓ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپؐ کو یہ بات بتائی۔ حضورﷺ نے فرمایا کیا تم رات آپس میں ملے ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپؐ نے دعا کی اے اللہ! ان دونوں کے لئے مبارک فرما۔ چنانچہ انہوں (حضرت ام سلیمؓ )نے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ حضرت ابو طلحہؓ نے مجھ سے کہا کہ اسے اٹھا کر نبیﷺ کے پاس لے جاؤ۔ چنانچہ وہ (حضرت انسؓ ) اسے نبیﷺ کے پاس لے آئے۔ انہوں (حضرت ام سلیمؓ ) نے ان کے ساتھ کچھ کھجوریں بھجوائیں۔ نبیﷺ نے بچہ کو لیا اور فرمایا اس کے ساتھ کچھ ہے؟ عرض کیا گیا جی ہاں کچھ کھجوریں ہیں۔ نبیﷺ نے وہ لیں انہیں چبایا پھر اپنے منہ سے لے کر اُسے بچہ کے منہ میں ڈال دیا اور اسے گھٹی دی اور اس کا نام عبداللہ رکھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ ابْنٌ لأَبِي طَلْحَةَ يَشْتَكِي فَخَرَجَ أَبُو طَلْحَةَ فَقُبِضَ الصَّبِيُّ فَلَمَّا رَجَعَ أَبُو طَلْحَةَ قَالَ مَا فَعَلَ ابْنِي قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ هُوَ أَسْكَنُ مِمَّا كَانَ . فَقَرَّبَتْ إِلَيْهِ الْعَشَاءَ فَتَعَشَّى ثُمَّ أَصَابَ مِنْهَا فَلَمَّا فَرَغَ قَالَتْ وَارُوا الصَّبِيَّ . فَلَمَّا أَصْبَحَ أَبُو طَلْحَةَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ " أَعْرَسْتُمُ اللَّيْلَةَ " . قَالَ نَعَمْ قَالَ " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمَا " . فَوَلَدَتْ غُلاَمًا فَقَالَ لِي أَبُو طَلْحَةَ احْمِلْهُ حَتَّى تَأْتِيَ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَبَعَثَتْ مَعَهُ بِتَمَرَاتٍ فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَمَعَهُ شَىْءٌ " . قَالُوا نَعَمْ تَمَرَاتٌ . فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَمَضَغَهَا ثُمَّ أَخَذَهَا مِنْ فِيهِ فَجَعَلَهَا فِي فِي الصَّبِيِّ ثُمَّ حَنَّكَهُ وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ نَحْوَ حَدِيثِ يَزِيدَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3983
حضرت ابو موسیٰؓ بیان کرتے ہیں کہ میرے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ میں اسے لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپؐ نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور اسے کھجور کی گھٹی دی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ وَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3984
عروہ بن زبیرؓ اور فاطمہ بنت منذر بن زبیر نے بتایا کہ حضرت اسماءؓ بنت ابو بکرؓ نکلیں جب انہوں نے ہجرت کی تو وہ حضرت عبداللہؓ بن زبیر کے حمل سے تھیں۔ وہ قباء کی طرف آئیں تو وہاں حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی ولادت ہوئی۔ پھر ولادت کے بعد اسے رسول اللہﷺ کے پاس لے گئیں تاکہ آپؐ اسے گھٹی دیں۔ رسول اللہﷺ نے اسے ان سے لیا اور اسے اپنی گود میں رکھا۔ پھر آپؐ نے ایک کھجور منگوائی۔ راوی کہتے ہیں حضرت عائشہؓ نے کہا کہ ہمیں کھجور تلاش کرنے میں کچھ وقت لگا۔ پھر حضورﷺ نے کھجور کو چبایا اور ان کے منہ میں ڈال دیا تو سب سے پہلی چیز جو اس کے پیٹ میں داخل ہوئی وہ رسول اللہﷺ کا لعاب تھا۔ حضرت اسماءؓ کہتی ہیں پھر رسول اللہﷺ نے اس پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی اور اس کا نام عبداللہ رکھا۔ پھر جب وہ سات یا آٹھ برس کا تھا وہ آیا تاکہ وہ رسول اللہﷺ کی بیعت کرے اور اس کا حکم اسے حضرت زبیرؓ نے دیا تھا۔ جب رسول اللہﷺ نے اسے اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا تو آپؐ مسکرائے، پھر آپؐ نے اُس کی بیعت لی۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ - يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ - أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهُمَا قَالاَ خَرَجَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ حِينَ هَاجَرَتْ وَهِيَ حُبْلَى بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَقَدِمَتْ قُبَاءً فَنُفِسَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بِقُبَاءٍ ثُمَّ خَرَجَتْ حِينَ نُفِسَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِيُحَنِّكَهُ فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْهَا فَوَضَعَهُ فِي حَجْرِهِ ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَكَثْنَا سَاعَةً نَلْتَمِسُهَا قَبْلَ أَنْ نَجِدَهَا فَمَضَغَهَا ثُمَّ بَصَقَهَا فِي فِيهِ فَإِنَّ أَوَّلَ شَىْءٍ دَخَلَ بَطْنَهُ لَرِيقُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَالَتْ أَسْمَاءُ ثُمَّ مَسَحَهُ وَصَلَّى عَلَيْهِ وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ ثُمَّ جَاءَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعِ سِنِينَ أَوْ ثَمَانٍ لِيُبَايِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَمَرَهُ بِذَلِكَ الزُّبَيْرُ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ رَآهُ مُقْبِلاً إِلَيْهِ ثُمَّ بَايَعَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3985
حضرت اسماءؓ سے روایت ہے کہ مکّہ میں انہیں عبداللہؓ بن زبیر کا حمل تھا۔ وہ بیان کرتی ہیں جب میں (وہاں) سے نکلی تو دن پورے ہو چکے تھے، چنانچہ میں مدینہ آئی اور قباء میں اُتری اور میں نے اسے قباء میں جنم دیا۔ پھر میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ آپؐ نے اسے اپنی گود میں رکھا پھر ایک کھجور منگوائی اور اسے چبایا اور اس میں اپنا لعاب دہن ڈالا، پس سب سے پہلی چیز جو اس کے پیٹ میں گئی وہ رسول اللہﷺ کا لعابِ دہن تھا، پھر آپؐ نے اسے کھجور کی گھٹی دی، پھر آپؐ نے اس کے لئے دعا کی اور اسے برکت دی اور (مدینہ میں ہجرت کے بعد) یہ پہلا بچہ تھا جس کی اسلام میں ولادت ہوئی۔ ایک اور روایت میں (أَنَّہَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ بِمَکَّۃَ کی بجائے) أَنَّہَا ہَاجَرَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِﷺ وَہِیَ حُبْلَی بِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَاءَ أَنَّهَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ قَالَتْ فَخَرَجْتُ وَأَنَا مُتِمٌّ فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَنَزَلْتُ بِقُبَاءٍ فَوَلَدْتُهُ بِقُبَاءٍ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوَضَعَهُ فِي حَجْرِهِ ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ فَمَضَغَهَا ثُمَّ تَفَلَ فِي فِيهِ فَكَانَ أَوَّلَ شَىْءٍ دَخَلَ جَوْفَهُ رِيقُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ حَنَّكَهُ بِالتَّمْرَةِ ثُمَّ دَعَا لَهُ وَبَرَّكَ عَلَيْهِ وَكَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِي الإِسْلاَمِ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا هَاجَرَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ حُبْلَى بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3986
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس بچّوں کو لایا جاتا تو آپؐ انہیں برکت دیتے اور اُنہیں گھٹی دیتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ - يَعْنِي ابْنَ عُرْوَةَ - عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُؤْتَى بِالصِّبْيَانِ فَيُبَرِّكُ عَلَيْهِمْ وَيُحَنِّكُهُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3987
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ ہم عبداللہ بن زبیر کو لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں گئے تاکہ آپؐ اُسے گھٹی دیں، چنانچہ ہم نے کھجور کی تلاش کی تو اس کی تلاش میں ہمیں مشکل پیش آئی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جِئْنَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يُحَنِّكُهُ فَطَلَبْنَا تَمْرَةً فَعَزَّ عَلَيْنَا طَلَبُهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3988
حضرت سہلؓ بن سعد سے روایت ہے کہ جب منذر بن ابی اسید کی ولادت ہوئی تو اسے رسول اللہﷺ کے پاس لایا گیا۔ نبیﷺ نے اسے اپنی ران پر رکھا جبکہ ابو اسید بیٹھے ہوئے تھے اور نبیﷺ کسی فوری کام میں مصروف ہو گئے۔ اور ابو اسید نے اپنے بیٹے کو اٹھا لینے کا کہا اور اس کو (وہاں سے) ہٹا دیا۔ چنانچہ اسے رسول اللہﷺ کی ران سے اٹھا لیا گیا اور (وہاں سے) واپس بھیج دیا۔ پھر جب رسول اللہﷺ متوجہ ہوئے تو آپؐ نے فرمایا وہ بچہ کہاں ہے؟ اس پر ابو اسیدؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم نے اس کو واپس بھیج دیا ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ اس کا نام کیا ہے؟ ابو اسیدؓ نے کہا فلاں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا نہیں بلکہ اس کا نام منذر ہے۔ چنانچہ آپؐ نے اس روز اسے منذر کا نام دیا۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - وَهُوَ ابْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو غَسَّانَ - حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أُتِيَ بِالْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ وُلِدَ فَوَضَعَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى فَخِذِهِ وَأَبُو أُسَيْدٍ جَالِسٌ فَلَهِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِشَىْءٍ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَمَرَ أَبُو أُسَيْدٍ بِابْنِهِ فَاحْتُمِلَ مِنْ عَلَى فَخِذِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَقْلَبُوهُ فَاسْتَفَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيْنَ الصَّبِيُّ " . فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ أَقْلَبْنَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ " مَا اسْمُهُ " . قَالَ فُلاَنٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " لاَ وَلَكِنِ اسْمُهُ الْمُنْذِرُ " . فَسَمَّاهُ يَوْمَئِذٍ الْمُنْذِرَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3989
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ لوگوں میں سے سب سے زیادہ خوبصورت اخلاق والے تھے۔ میرا ایک بھائی تھا جسے اُبو عُمیر کہتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا دودھ چھڑایا جا چکا تھا۔ راوی نے کہا کہ جب رسول اللہﷺ تشریف لاتے اور اسے دیکھتے تو فرماتے اے ابو عمیر! مَا فَعَلَ النُّغَیْر اے ابو عمیر! نُغَیر نے کیا کیا؟ راوی کہتے ہیں کہ وہ (ابوعمیر) اس (چڑیا) سے کھیلا کرتا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ح
وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا وَكَانَ لِي أَخٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو عُمَيْرٍ - قَالَ أَحْسِبُهُ قَالَ - كَانَ فَطِيمًا - قَالَ - فَكَانَ إِذَا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرَآهُ قَالَ " أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ " . قَالَ فَكَانَ يَلْعَبُ بِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3990
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا اے میرے پیارے بیٹے!
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا بُنَىَّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3991
حضرت مُغیرہؓ بن شعبہ کہتے ہیں کہ کسی نے رسول اللہﷺ سے دجّال کے بارہ میں اتنا زیادہ نہیں پوچھا جتنا میں نے اس بارہ میں آپؐ سے پوچھا۔ پھر آپؐ نے مجھ سے فرمایا اے میرے پیارے بیٹے! تمہیں اس کی کیا پریشانی ہے؟ وہ ہر گز تمہیں کوئی تکلیف نہ دے گا۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ پانی کی نہریں ہوں گی اور روٹی کے پہاڑ ہوں گے۔ آپؐ نے فرمایا ان سب کے باوجود وہ اللہ کے نزدیک بالکل بے حیثیت ہے۔ أَیْ بُنَیَّ کے الفاظ صرف یزید کی روایت میں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِي عُمَرَ - قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ مَا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحَدٌ عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ عَنْهُ فَقَالَ لِي " أَىْ بُنَىَّ وَمَا يُنْصِبُكَ مِنْهُ إِنَّهُ لَنْ يَضُرَّكَ " . قَالَ قُلْتُ إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ مَعَهُ أَنْهَارَ الْمَاءِ وَجِبَالَ الْخُبْزِ . قَالَ " هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ كُلُّهُمْ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَحَدٍ مِنْهُمْ قَوْلُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لِلْمُغِيرَةِ " أَىْ بُنَىَّ " . إِلاَّ فِي حَدِيثِ يَزِيدَ وَحْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3992
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ میں انصارؓ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ حضرت ابو موسٰیؓ گھبرائے ہوئے یا کہا ڈرے ہوئے ہمارے پاس آئے۔ ہم نے کہا کہ آپؓ کو کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے مجھے پیغام بھیجا تھا کہ میں ان کے پاس آؤں۔ چنانچہ میں ان کے دروازہ پر گیا اور تین مرتبہ سلام عرض کیا لیکن انہوں نے مجھے اس کا جواب نہ دیا۔ چنانچہ میں واپس لوٹ آیا، اس پر انہوں نے کہا کہ تمہیں کس چیز نے ہمارے پاس آنے سے روکا۔ میں نے کہا کہ میں آپؓ کے پاس آیا تھا اور آپؓ کے دروازہ پر تین مرتبہ سلام کہا تھا لیکن انہوں نے مجھے کوئی جواب نہ دیا اس لئے میں واپس آگیا کیونکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی تین مرتبہ اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ دی جائے تو اسے چاہیے کہ وہ لوٹ جائے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اس کا ثبوت لاؤ ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا۔ اس پر حضرت اُ بیَّ بن کعبؓ نے کہا کہ ان کے ساتھ وہ جائے جو لوگوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ حضرت ابو سعیدؓ نے کہا میں لوگوں میں سے سب سے چھوٹا ہوں۔ اس پر حضرت اُبیَّ بن کعبؓ نے کہا اس کو ساتھ لے جاؤ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو سعیدؓ نے کہا میں ان کے ساتھ کھڑا ہوا اور حضرت عمرؓ کے پاس گیا اور میں نے گواہی دی۔
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُكَيْرٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا - وَاللَّهِ - يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ كُنْتُ جَالِسًا بِالْمَدِينَةِ فِي مَجْلِسِ الأَنْصَارِ فَأَتَانَا أَبُو مُوسَى فَزِعًا أَوْ مَذْعُورًا . قُلْنَا مَا شَأْنُكَ قَالَ إِنَّ عُمَرَ أَرْسَلَ إِلَىَّ أَنْ آتِيَهُ فَأَتَيْتُ بَابَهُ فَسَلَّمْتُ ثَلاَثًا فَلَمْ يَرُدَّ عَلَىَّ فَرَجَعْتُ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْتِيَنَا فَقُلْتُ إِنِّي أَتَيْتُكَ فَسَلَّمْتُ عَلَى بَابِكَ ثَلاَثًا فَلَمْ يَرُدُّوا عَلَىَّ فَرَجَعْتُ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُكُمْ ثَلاَثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ فَلْيَرْجِعْ " . فَقَالَ عُمَرُ أَقِمْ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ وَإِلاَّ أَوْجَعْتُكَ . فَقَالَ أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ لاَ يَقُومُ مَعَهُ إِلاَّ أَصْغَرُ الْقَوْمِ . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ قُلْتُ أَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ . قَالَ فَاذْهَبْ بِهِ . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَزَادَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي حَدِيثِهِ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَقُمْتُ مَعَهُ فَذَهَبْتُ إِلَى عُمَرَ فَشَهِدْتُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3993
حضرت ابو سعیدؓ خدری بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت ابیَؓ بن کعب کے پاس ایک مجلس میں تھے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ ناراضگی کی حالت میں آئے اور آکر کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا تم میں سے کسی نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اجازت تین دفعہ طلب کرنی چاہئے۔ پس اگر تمہیں اجازت دے دی جائے تو ٹھیک ورنہ تم لوٹ جاؤ۔ حضرت اُبیَّؓ نے کہا کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے کل حضرت عمر بن خطابؓ سے تین مرتبہ اجازت مانگی لیکن مجھے اجازت نہ دی گئی۔ میں واپس لوٹ گیا پھر میں آج ان کے پاس گیا اور ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہیں بتایا کہ میں کل آیا تھا اور تین دفعہ سلام کہا تھا، پھر میں واپس چلا گیا تھا۔ انہوں (حضرت عمرؓ) نے فرمایا کہ ہم نے تمہاری آواز سنی تھی لیکن ہم اس وقت کسی کام میں مشغول تھے لیکن آپؓ اس وقت تک اجازت کیوں نہ مانگتے رہے جب تک کہ آپؓ کو اجازت نہ دی جاتی؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے تو اس طرح اجازت مانگی تھی جیسے میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ خدا کی قسم! میں ضرور تیری پشت اور تیرے پیٹ پر ماروں گا یا تم ضرور اس شخص کو لاؤ گے جو تمہارے لئے اس بات پر گواہی دے گا۔ اس پر حضرت اُبیّ بن کعبؓ نے کہا کہ اللہ کی قسم! تمہارے ساتھ وہی شخص کھڑا ہوگا جو ہم میں سے سب سے چھوٹی عمر کا ہے۔ اے ابو سعیدؓ! کھڑے ہو جاؤ۔ (حضرت ابو سعیدؓ کہتے ہیں) پس میں کھڑا ہو گیا یہاں تک کہ میں (حضرت) عمرؓ کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ كُنَّا فِي مَجْلِسٍ عِنْدَ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ فَأَتَى أَبُو مُوسَى الأَشْعَرِيُّ مُغْضَبًا حَتَّى وَقَفَ فَقَالَ أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الاِسْتِئْذَانُ ثَلاَثٌ فَإِنْ أُذِنَ لَكَ وَإِلاَّ فَارْجِعْ " . قَالَ أُبَىٌّ وَمَا ذَاكَ قَالَ اسْتَأْذَنْتُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَمْسِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي فَرَجَعْتُ ثُمَّ جِئْتُهُ الْيَوْمَ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَأَخْبَرْتُهُ أَنِّي جِئْتُ أَمْسِ فَسَلَّمْتُ ثَلاَثًا ثُمَّ انْصَرَفْتُ قَالَ قَدْ سَمِعْنَاكَ وَنَحْنُ حِينَئِذٍ عَلَى شُغْلٍ فَلَوْ مَا اسْتَأْذَنْتَ حَتَّى يُؤْذَنَ لَكَ قَالَ اسْتَأْذَنْتُ كَمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَوَاللَّهِ لأُوجِعَنَّ ظَهْرَكَ وَبَطْنَكَ . أَوْ لَتَأْتِيَنَّ بِمَنْ يَشْهَدُ لَكَ عَلَى هَذَا . فَقَالَ أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ فَوَاللَّهِ لاَ يَقُومُ مَعَكَ إِلاَّ أَحْدَثُنَا سِنًّا قُمْ يَا أَبَا سَعِيدٍ . فَقُمْتُ حَتَّى أَتَيْتُ عُمَرَ فَقُلْتُ قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ هَذَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3994
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسٰیؓ، حضرت عمرؓ کے دروازہ پر آئے اور اجازت چاہی تو حضرت عمرؓ نے فرمایا ایک مرتبہ۔ پھر انہوں نے دوسری دفعہ اجازت مانگی تو حضرت عمرؓ نے فرمایا دو مرتبہ، پھر انہوں نے تیسری مرتبہ اجازت مانگی تو حضرت عمرؓ نے فرمایا تین مرتبہ۔ پھر وہ (حضرت ابو موسٰیؓ) لوٹ گئے تو حضرت عمرؓ نے ان کے پیچھے (کسی کو) بھیجا وہ انہیں واپس لایا تو حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اگر تو تم نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے یاد کی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ میں تمہیں نصیحت کا ذریعہ بناؤں گا۔ حضرت ابو سعیدؓ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسٰیؓ ہمارے پاس آئے اور کہا کیا تمہیں پتہ نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اجازت طلب کرنا تین بار ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ اس پر لوگ ہنسنے لگے۔ وہ (ابو سعیدؓ) کہتے ہیں اس پر میں نے کہا کہ تمہارا مسلمان بھائی گھبرایا ہوا تمہارے پاس آیا ہے اور تم ہنس رہے ہو۔ چلو اس سزا میں میں تمہارا شریک ہوں۔ پھر وہ حضرت عمرؓ کے پاس گئے اور کہا یہ ابو سعیدؓ ہے۔
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ - يَعْنِي ابْنَ مُفَضَّلٍ - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ أَبَا مُوسَى أَتَى بَابَ عُمَرَ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ عُمَرُ وَاحِدَةٌ . ثُمَّ اسْتَأْذَنَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ عُمَرُ ثِنْتَانِ . ثُمَّ اسْتَأْذَنَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ عُمَرُ ثَلاَثٌ . ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتْبَعَهُ فَرَدَّهُ فَقَالَ إِنْ كَانَ هَذَا شَيْئًا حَفِظْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَهَا وَإِلاَّ فَلأَجْعَلَنَّكَ عِظَةً . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَتَانَا فَقَالَ أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الاِسْتِئْذَانُ ثَلاَثٌ " . قَالَ فَجَعَلُوا يَضْحَكُونَ - قَالَ - فَقُلْتُ أَتَاكُمْ أَخُوكُمُ الْمُسْلِمُ قَدْ أُفْزِعَ تَضْحَكُونَ انْطَلِقْ فَأَنَا شَرِيكُكَ فِي هَذِهِ الْعُقُوبَةِ . فَأَتَاهُ فَقَالَ هَذَا أَبُو سَعِيدٍ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ح
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ وَسَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالاَ سَمِعْنَاهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ . بِمَعْنَى حَدِيثِ بِشْرِ بْنِ مُفَضَّلٍ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3995
عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت ابوموسٰیؓ نے حضرت عمرؓ سے تین مرتبہ اجازت مانگی تو گویا انہوں نے آپؓ کو مشغول پایا تو واپس لوٹ آئے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے فرمایا کیا تم نے عبداللہؓ بن قیس کی آواز نہیں سنی۔ اسے (اندر آنے کی) اجازت دو۔ چنانچہ انہیں بلایا گیا۔ حضرت عمرؓ نے کہا تمہیں ایسا کرنے پر کس بات نے آمادہ کیا؟ انہوں نے کہا ہمیں اسی بات کا حکم دیا جاتا تھا۔ (حضرت عمرؓ) نے فرمایا کہ تمہیں لازما اس کا ثبوت دینا ہوگا ورنہ میں سزا دوں گا۔ چنانچہ وہ باہر نکلے اور انصارؓ کی ایک مجلس میں گئے تو انہوں نے کہا کہ ہم میں سے سب سے چھوٹا اس بات پر گواہی دے گا۔ اس پر حضرت ابو سعیدؓ کھڑے ہوگئے اور کہا کہ ہمیں اسی بات کا حکم دیا جاتا تھا۔ اس پر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ کا یہ حکم مجھ سے مخفی رہ گیا اور بازاروں میں خرید و فروخت نے مجھے اس سے غافل کر دیا۔ ایک اور روایت میں أَلْہَانِیْ عَنْہُ الصَّفْقُ بِالْأَسْوَاقِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عَطَاءٌ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ أَبَا مُوسَى اسْتَأْذَنَ عَلَى عُمَرَ ثَلاَثًا فَكَأَنَّهُ وَجَدَهُ مَشْغُولاً فَرَجَعَ فَقَالَ عُمَرُ أَلَمْ تَسْمَعْ صَوْتَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ائْذَنُوا لَهُ . فَدُعِيَ لَهُ فَقَالَ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ قَالَ إِنَّا كُنَّا نُؤْمَرُ بِهَذَا . قَالَ لَتُقِيمَنَّ عَلَى هَذَا بَيِّنَةً أَوْ لأَفْعَلَنَّ . فَخَرَجَ فَانْطَلَقَ إِلَى مَجْلِسٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالُوا لاَ يَشْهَدُ لَكَ عَلَى هَذَا إِلاَّ أَصْغَرُنَا . فَقَامَ أَبُو سَعِيدٍ فَقَالَ كُنَّا نُؤْمَرُ بِهَذَا . فَقَالَ عُمَرُ خَفِيَ عَلَىَّ هَذَا مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَلْهَانِي عَنْهُ الصَّفْقُ بِالأَسْوَاقِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ح وَحَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ - يَعْنِي ابْنَ شُمَيْلٍ - قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِ النَّضْرِ أَلْهَانِي عَنْهُ الصَّفْقُ بِالأَسْوَاقِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3996
حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ حضرت عمر بن خطابؓ کے پاس گئے اور کہا السّلام علیکم یہ عبداللہؓ بن قیس ہے۔ حضرت عمرؓ نے انہیں اجازت نہ دی تو انہوں نے (پھر) کہا السلام علیکم یہ ابو موسٰی ہے، السلام علیکم یہ اشعری ہے۔ پھر جب وہ (حضرت ابو موسٰیؓ) چلے گئے تو حضرت عمرؓ نے فرمایا میرے پاس واپس لاؤ۔ میرے پاس واپس لاؤ پھر جب وہ (ابو موسٰیؓ) آئے تو حضرت عمرؓ نے فرمایا اے ابو موسٰیؓ! تم واپس کیوں چلے گئے؟ ہم ایک کام میں مشغول تھے۔ مشغول تھے۔ حضرت ابو موسٰیؓ نے عرض کیا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اجازت طلب کرنا تین دفعہ ہے۔ اگر تمہیں اجازت دے دی جائے تو ٹھیک ورنہ واپس لوٹ جاؤ۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ تم اس بات پر ضرور کوئی ثبوت لاؤ گے ورنہ میں سزا دوں گا۔ چنانچہ حضرت ابو موسٰیؓ چلے گئے۔ (حضرت) عمرؓ نے فرمایا اگر اس نے کوئی ثبوت پایا تو تم آج رات اسے منبر پر پاؤ گے لیکن اگر اس نے کوئی ثبوت نہ پایا تو تم اسے موجود نہ پاؤ گے۔ جب وہ شام کو آئے تو لوگوں نے انہیں (حضرت ابو موسٰیؓ کو) موجود پایا، حضرت عمرؓ نے فرمایا اے ابو موسٰیؓ! آپ کیا کہتے ہیں کیا آپؓ کو (ثبوت) مل گیا؟ انہوں نے کہا ہاں، حضرت اُبیَّ بن کعبؓ۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا وہ تو سراپا عدل ہے۔ پھر کہا اے ابو طفیلؓ! یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا اے ابن خطابؓ! میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ پس آپؓ رسول اللہﷺ کے اصحاب کے لئے موجب تکلیف نہ بنیں۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا سبحان اللہ میں نے ایک بات سنی تو میں نے پسند کیا کہ میں اس کی تحقیق کروں۔ ایک اور روایت میں (قَالَ یَا أَبَا الطُّفَیْلِ مَا یَقُولُ ہَذَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِﷺ کی بجائے) فَقَالَ یَا أَبَا الْمُنْذِرِ آنْتَ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِﷺ فَقَالَ نَعَمْ فَلَا تَکُنْ یَا ابْنَ الْخَطَّابِ عَذَابًا عَلَی أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِﷺ کے الفاظ ہیں مگر اس روایت میں حضرت عمرؓ کا قول سُبْحَانَ اللَّہِ اور اس کے بعد کے الفاظ کا ذکر نہیں۔
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ أَبُو عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ جَاءَ أَبُو مُوسَى إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ . فَلَمْ يَأْذَنْ لَهُ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ هَذَا أَبُو مُوسَى السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ هَذَا الأَشْعَرِيُّ . ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ رُدُّوا عَلَىَّ رُدُّوا عَلَىَّ . فَجَاءَ فَقَالَ يَا أَبَا مُوسَى مَا رَدَّكَ كُنَّا فِي شُغْلٍ . قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الاِسْتِئْذَانُ ثَلاَثٌ فَإِنْ أُذِنَ لَكَ وَإِلاَّ فَارْجِعْ " . قَالَ لَتَأْتِيَنِّي عَلَى هَذَا بِبَيِّنَةٍ وَإِلاَّ فَعَلْتُ وَفَعَلْتُ . فَذَهَبَ أَبُو مُوسَى قَالَ عُمَرُ إِنْ وَجَدَ بَيِّنَةً تَجِدُوهُ عِنْدَ الْمِنْبَرِ عَشِيَّةً وَإِنْ لَمْ يَجِدْ بَيِّنَةً فَلَمْ تَجِدُوهُ . فَلَمَّا أَنْ جَاءَ بِالْعَشِيِّ وَجَدُوهُ قَالَ يَا أَبَا مُوسَى مَا تَقُولُ أَقَدْ وَجَدْتَ قَالَ نَعَمْ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ . قَالَ عَدْلٌ . قَالَ يَا أَبَا الطُّفَيْلِ مَا يَقُولُ هَذَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ذَلِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ فَلاَ تَكُونَنَّ عَذَابًا عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّمَا سَمِعْتُ شَيْئًا فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَثَبَّتَ . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ آنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ نَعَمْ فَلاَ تَكُنْ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ عَذَابًا عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَلَمْ يَذْكُرْ مِنْ قَوْلِ عُمَرَ سُبْحَانَ اللَّهِ . وَمَا بَعْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3997
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نبیﷺ کے پاس آیا۔ میں نے آواز دی تو نبیﷺ نے فرمایا کون ہے؟ میں نے کہا میں۔ راوی کہتے ہیں نبیﷺ باہر تشریف لائے اور آپؐ فرما رہے تھے میں تو میں بھی ہوں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَدَعَوْتُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ هَذَا " . قُلْتُ أَنَا . قَالَ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ " أَنَا أَنَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3998
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے اجازت طلب کی۔ آپؐ نے فرمایا کون ہے؟ تو میں نے کہا میں اس پر نبیﷺ نے فرمایا میں تو میں بھی ہوں۔ ایک اور روایت میں ہے گویا کہ آپؐ نے اس کو پسند نہیں فرمایا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا - وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ اسْتَأْذَنْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَنْ هَذَا " . فَقُلْتُ أَنَا . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَنَا " . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ وَأَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ح وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَفِي حَدِيثِهِمْ كَأَنَّهُ كَرِهَ ذَلِكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3999
حضرت سہل بن سعدؓ ساعدی نے بیان کیا کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ کے (گھر کے) دروازے کے سوراخ سے جھانکا جبکہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک سرخ ارہ تھا جس کو آپؐ اپنے سر میں پھیر رہے تھے۔ جب رسول اللہﷺ نے اسے دیکھا تو فرمایا اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تُو مجھے دیکھ رہا ہے تو میں تیری آنکھ میں یہ چبھو دیتا۔ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اجازت نظر ہی کی وجہ سے تو رکھی گئی ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلاً اطَّلَعَ فِي جُحْرٍ فِي بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا جُعِلَ الإِذْنُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے