کتاب 39: كتاب السلام
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 4025
حضرت عمروؓ بن العاص بیان کرتے ہیں کہ بنی ہاشم کے کچھ لوگ حضرت اسماءؓ بنتِ عمیس کے پاس گئے۔ حضرت ابو بکرؓ تشریف لائے اور وہ اس وقت اُن (حضرت عمروؓ بن العاص) کے نکاح میں تھیں۔ آپؓ نے ان لوگوں کو دیکھا اور اسے ناپسند کیا اور آپؓ نے اس بات کا ذکر رسول اللہﷺ سے کیا اور کہا میں نے (حضرت اسماءؓ سے) بھلائی ہی دیکھی ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے انہیں اس بات سے بری قرار دیا ہے۔ پھر رسول اللہﷺ منبر پر تشریف لائے اور فرمایا آج کے بعد کوئی اکیلا شخص کسی ایسی عورت کے پاس جس کا خاوند موجود نہ ہو نہ جائے سوائے اس کے کہ اس کے ساتھ ایک دو شخص اور ہوں۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ حَدَّثَهُ أَنَّ نَفَرًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ دَخَلُوا عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ وَهِيَ تَحْتَهُ يَوْمَئِذٍ فَرَآهُمْ فَكَرِهَ ذَلِكَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ لَمْ أَرَ إِلاَّ خَيْرًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَهَا مِنْ ذَلِكَ " . ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ " لاَ يَدْخُلَنَّ رَجُلٌ بَعْدَ يَوْمِي هَذَا عَلَى مُغِيبَةٍ إِلاَّ وَمَعَهُ رَجُلٌ أَوِ اثْنَانِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4026
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنی ازواجؓ مطہرات میں سے ایک زوجہ مطہرہؓ کے ساتھ تھے۔ آپؐ کے پاس سے ایک شخص گذرا۔ آپؐ نے اسے بلایا۔ وہ آیا تو آپؐ نے فرمایا اے فلاں! یہ میری فلاں بیوی ہے۔ اس پر اس شخص نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں کسی کے متعلق گمان کرتا (بھی) تو آپؐ کے بارہ میں (ہرگز) نہ کرتا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شیطان انسان میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ مَعَ إِحْدَى نِسَائِهِ فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَدَعَاهُ فَجَاءَ فَقَالَ " يَا فُلاَنُ هَذِهِ زَوْجَتِي فُلاَنَةُ " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ كُنْتُ أَظُنُّ بِهِ فَلَمْ أَكُنْ أَظُنُّ بِكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الإِنْسَانِ مَجْرَى الدَّمِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4027
آنحضرتﷺ کی زوجہ مطہرہؓ حضرت صفیہؓ بنت حُیَی سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں نبیﷺ اعتکاف میں تھے۔ میں رات کے وقت آپؐ سے ملنے آئی۔ آپؐ سے باتیں کیں۔ پھر واپس جانے کے لئے اٹھی۔ آپؐ بھی میرے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے تا مجھے واپس چھوڑ آئیں اور ان کا گھر اسامہؓ بن زید کے محلہ میں تھا۔ دو انصاری شخص گذرے اور جب انہوں نے نبیﷺ کو دیکھا تو جلدی جلدی چلنے لگے۔ نبیﷺ نے فرمایا رُکو! یہ صفیہؓ بنتِ حُیَی ہیں۔ ان دونوں نے کہا سبحان اللہ، یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا شیطان انسان میں خون کی طرح گردش کرتا ہے اور میں ڈرا کہ وہ تم دونوں کے دل میں کچھ شر نہ ڈال دے۔ ایک اور روایت میں ہے نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت صفیہؓ بنت حُیَی بیان کرتی ہیں کہ وہ رمضان کے آخری عشرہ میں مسجد میں رسول اللہﷺ سے آپؐ کے اعتکاف کے دوران ملنے آئیں اور آپؐ سے کچھ دیر باتیں کرتی رہیں۔ پھر واپس جانے کے لئے کھڑی ہوئیں اور نبیﷺ انہیں واپس چھوڑنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں (یَجْرِی کی بجائے) یَبْلُغُ اور مَجْرَی کی بجائے مَبْلَغَ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَىٍّ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُعْتَكِفًا فَأَتَيْتُهُ أَزُورُهُ لَيْلاً فَحَدَّثْتُهُ ثُمَّ قُمْتُ لأَنْقَلِبَ فَقَامَ مَعِيَ لِيَقْلِبَنِي . وَكَانَ مَسْكَنُهَا فِي دَارِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَمَرَّ رَجُلاَنِ مِنَ الأَنْصَارِ فَلَمَّا رَأَيَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَسْرَعَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " عَلَى رِسْلِكُمَا إِنَّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَىٍّ " . فَقَالاَ سُبْحَانَ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الإِنْسَانِ مَجْرَى الدَّمِ وَإِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَقْذِفَ فِي قُلُوبِكُمَا شَرًّا " . أَوْ قَالَ " شَيْئًا " . وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ أَنَّ صَفِيَّةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تَزُورُهُ فِي اعْتِكَافِهِ فِي الْمَسْجِدِ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فَتَحَدَّثَتْ عِنْدَهُ سَاعَةً ثُمَّ قَامَتْ تَنْقَلِبُ وَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقْلِبُهَا . ثُمَّ ذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ مَعْمَرٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الشَّيْطَانَ يَبْلُغُ مِنَ الإِنْسَانِ مَبْلَغَ الدَّمِ " . وَلَمْ يَقُلْ " يَجْرِي " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4028
حضرت ابو واقد لیثیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک دفعہ مسجد میں تشریف فرما تھے اور کچھ لوگ آپؐ کے ساتھ تھے کہ تین شخص آئے۔ دو رسول اللہﷺ کے پاس آگئے اور ایک چلا گیا۔ راوی کہتے ہیں وہ دونوں رسول اللہﷺ کے پاس کھڑے ہوئے۔ ان دونوں میں سے ایک نے تو مجلس میں خالی جگہ دیکھی اور وہاں بیٹھ گیا اور جو دوسرا تھا وہ لوگوں کے پیچھے بیٹھ گیا جبکہ تیسرا واپس چلا گیا۔ جب رسول اللہﷺ فارغ ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا میں تمہیں ان تین اشخاص کا حال نہ بتاؤں؟ ان میں سے ایک نے تو اللہ کے حضور پناہ لی تو اللہ نے اسے پناہ دے دی اور دوسرے نے شرم محسوس کی تو اللہ نے بھی اس سے شرم محسوس کی اور جو تیسرا تھا اس نے اعراض کیا تو اللہ تعالیٰ نے بھی (اس سے) اعراض کیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ أَنَّالله عليه وسلم بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ وَالنَّاسُ مَعَهُ إِذْ أَقْبَلَ نَفَرٌ ثَلاَثَةٌ فَأَقْبَلَ اثْنَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَذَهَبَ وَاحِدٌ . قَالَ فَوَقَفَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَرَأَى فُرْجَةً فِي الْحَلْقَةِ فَجَلَسَ فِيهَا وَأَمَّا الآخَرُ فَجَلَسَ خَلْفَهُمْ وَأَمَّا الثَّالِثُ فَأَدْبَرَ ذَاهِبًا فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلاَ أُخْبِرُكُمْ عَنِ النَّفَرِ الثَّلاَثَةِ أَمَّا أَحَدُهُمْ فَأَوَى إِلَى اللَّهِ فَآوَاهُ اللَّهُ وَأَمَّا الآخَرُ فَاسْتَحْيَا فَاسْتَحْيَا اللَّهُ مِنْهُ وَأَمَّا الآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ " . وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا حَرْبٌ - وَهُوَ ابْنُ شَدَّادٍ - ح وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانٌ قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ إِسْحَاقَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ حَدَّثَهُ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ فِي الْمَعْنَى .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4029
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی کسی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر وہاں خود بیٹھ جائے۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فِيهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4030
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں نبیﷺ نے فرمایا کوئی شخص کسی شخص کو اس کی نشست سے نہ اٹھائے کہ خود وہاں بیٹھ جائے بلکہ وسعت اور گنجائش پیدا کرو۔ ایک اور روایت میں وَلَکِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا کے الفاظ نہیں ہیں مگر اس روایت میں مزید ہے کہ میں نے (نافع) سے پوچھا جمعہ کے متعلق؟ انہوں (حضرت ابن عمرؓ) نے فرمایا جمعہ کے دن اور اس کے علاوہ بھی۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهْوَ الْقَطَّانُ - ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي الثَّقَفِيَّ - كُلُّهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَقْعَدِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فِيهِ وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا " . وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ح وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ - يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ - كُلُّهُمْ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَلَمْ يَذْكُرُوا فِي الْحَدِيثِ " وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا " . وَزَادَ فِي حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ قُلْتُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ قَالَ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَغَيْرِهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4031
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی نشست پر نہ بیٹھے اور حضرت ابن عمرؓ کے لئے جب کوئی شخص نشست سے کھڑا ہوتا تو آپؓ وہاں نہ بیٹھتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ثُمَّ يَجْلِسُ فِي مَجْلِسِهِ " . وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا قَامَ لَهُ رَجُلٌ عَنْ مَجْلِسِهِ لَمْ يَجْلِسْ فِيهِ . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4032
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن اپنے بھائی کو نہ اٹھائے اور پھر اس کی نشست کا قصد کرے اور وہاں بیٹھ جائے بلکہ آپؐ فرماتے تھے کہ وسعت پیدا کرو۔
وَحَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ - وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ - عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ لْيُخَالِفْ إِلَى مَقْعَدِهِ فَيَقْعُدَ فِيهِ وَلَكِنْ يَقُولُ افْسَحُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4033
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اٹھے _ اور ابو عوانہ کی روایت میں ہے جو شخص اپنی جگہ سے اٹھے _ پھر وہ اس کی طرف واپس آئے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَقَالَ قُتَيْبَةُ أَيْضًا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ - كِلاَهُمَا عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ " . وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ " مَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4034
حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ ایک مخنث ان کے ہاں تھا اور رسول اللہﷺ گھر میں تھے۔ اس (مخنث) نے ام سلمہؓ کے بھائی سے کہا اے عبداللہ بن ابی امیہ! اگر اللہ تعالیٰ نے کل تمہیں طائف پر فتح عطا فرمائی تو میں تجھے غیلان کی بیٹی بتاتا ہوں۔ وہ آتی ہے تو چار بل پڑتے ہیں اور جاتی ہے تو آٹھ بل پڑتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے یہ سنا تو فرمایا یہ لوگ تمہارے پاس نہ آیا کریں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ أَيْضًا - وَاللَّفْظُ هَذَا - حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ مُخَنَّثًا كَانَ عِنْدَهَا وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْبَيْتِ فَقَالَ لأَخِي أُمِّ سَلَمَةَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ الطَّائِفَ غَدًا فَإِنِّي أَدُلُّكَ عَلَى بِنْتِ غَيْلاَنَ فَإِنَّهَا تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ . قَالَ فَسَمِعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لاَ يَدْخُلْ هَؤُلاَءِ عَلَيْكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4035
عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا ایک مخنث رسول اللہﷺ کی ازواجِ مطہراتؓ کے ہاں آتا تھا۔ لوگ اسے ان میں شمار کرتے تھے جو (قرآن کریم کے مطابق) غَیْرِ اُولِیْ الْاِرْبَۃِ (یعنی جنسی حاجت نہ رکھنے والے) ہیں۔ راوی کہتے ہیں ایک دن نبیﷺ تشریف لائے تو وہ حضورﷺ کی ازواج میں سے کسی کے پاس تھا اور اس نے ایک عورت کا نقشہ کھینچا اور کہا جب وہ سامنے سے آتی ہے تو چار بل کے ساتھ آتی ہے اور جب لوٹتی ہے تو آٹھ بل کے ساتھ لوٹتی ہے۔ اس پر نبیﷺ نے فرمایا سنو! میں دیکھتا ہوں کہ یہ ان باتوں کو جانتا ہے یہ تمہارے پاس ہر گز نہ آئے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں پھر انہوں نے اسے اندر آنے سے روک دیا۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مُخَنَّثٌ فَكَانُوا يَعُدُّونَهُ مِنْ غَيْرِ أُولِي الإِرْبَةِ - قَالَ - فَدَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا وَهُوَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ وَهُوَ يَنْعَتُ امْرَأَةً قَالَ إِذَا أَقْبَلَتْ أَقْبَلَتْ بِأَرْبَعٍ وَإِذَا أَدْبَرَتْ أَدْبَرَتْ بِثَمَانٍ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ أَرَى هَذَا يَعْرِفُ مَا هَا هُنَا لاَ يَدْخُلَنَّ عَلَيْكُنَّ " . قَالَتْ فَحَجَبُوهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4036
حضرت اسماءؓ بنت ابو بکرؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں حضرت زبیرؓ نے میرے ساتھ شادی کی تو اس دنیا میں نہ ان کے پاس مال تھا نہ غلام اور نہ ہی ایک گھوڑے کے سوا کچھ اور۔ وہ کہتی ہیں میں ان کے گھوڑے کو چارہ ڈالتی اور میں انہیں اس (گھوڑے) کی خوراک کے خیال سے مستغنی کر دیتی اور اس کی نگرانی کرتی تھی اور ان کے پانی لانے والے اونٹ کے لئے گٹھلیاں کوٹتی اور اس کو چارہ ڈالتی اور پانی لاتی اور اس کے ڈول کو سیتی اور آٹا گوندھتی لیکن روٹی اچھی طرح سے نہ پکا سکتی تھی اور ہمسایہ (انصاری) عورتیں میرے لئے روٹی پکا دیتیں اور وہ بڑی اچھی عورتیں تھیں۔ وہ (حضرت اسماءؓ) کہتی ہیں اور میں اس قطعہ زمین سے جو زبیرؓ کو رسول اللہﷺ نے دیا تھا اپنے سر پر گٹھلیاں لایا کرتی اور وہ دو تہائی فرسخ پر تھا۔ وہ کہتی ہیں ایک دن میں آرہی تھی اور گٹھلیاں میرے سر پر تھیں میرا سامنا رسول اللہﷺ سے ہوا اور آپؐ کے ساتھ آپؐ کے کچھ صحابہؓ بھی تھے۔ آپؐ نے مجھے بلایا پھر (اونٹ کو بٹھانے کے لئے) اِخ، اِخ کہا تاکہ مجھے اپنے پیچھے سوار کرلیں۔ حضرت اسماءؓ نے (حضرت زبیرؓ کو) کہا مجھے شرم آئی اور مجھے آپؓ کی غیرت کا پتہ تھا۔ اس پر وہ کہنے لگے اللہ کی قسم! تمہارا اپنے سر پر گٹھلیاں اٹھاکر لانا میرے نزدیک نبیﷺ کے ساتھ سوار ہونے سے زیادہ گراں ہے۔ وہ کہتی ہیں اس کے بعد حضرت ابوبکرؓ نے ایک خادمہ بھجوا دی اور اس نے گھوڑے کی نگہداشت سے مجھے سبکدوش کر دیا اور گویا اس نے مجھے آزاد کر دیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ أَبُو كُرَيْبٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي الزُّبَيْرُ وَمَا لَهُ فِي الأَرْضِ مِنْ مَالٍ وَلاَ مَمْلُوكٍ وَلاَ شَىْءٍ غَيْرَ فَرَسِهِ - قَالَتْ - فَكُنْتُ أَعْلِفُ فَرَسَهُ وَأَكْفِيهِ مَئُونَتَهُ وَأَسُوسُهُ وَأَدُقُّ النَّوَى لِنَاضِحِهِ وَأَعْلِفُهُ وَأَسْتَقِي الْمَاءَ وَأَخْرِزُ غَرْبَهُ وَأَعْجِنُ وَلَمْ أَكُنْ أُحْسِنُ أَخْبِزُ وَكَانَ يَخْبِزُ لِي جَارَاتٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَكُنَّ نِسْوَةَ صِدْقٍ - قَالَتْ - وَكُنْتُ أَنْقُلُ النَّوَى مِنْ أَرْضِ الزُّبَيْرِ الَّتِي أَقْطَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى رَأْسِي وَهْىَ عَلَى ثُلُثَىْ فَرْسَخٍ - قَالَتْ - فَجِئْتُ يَوْمًا وَالنَّوَى عَلَى رَأْسِي فَلَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَدَعَانِي ثُمَّ قَالَ " إِخْ إِخْ " . لِيَحْمِلَنِي خَلْفَهُ - قَالَتْ - فَاسْتَحْيَيْتُ وَعَرَفْتُ غَيْرَتَكَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَحَمْلُكِ النَّوَى عَلَى رَأْسِكِ أَشَدُّ مِنْ رُكُوبِكِ مَعَهُ . قَالَتْ حَتَّى أَرْسَلَ إِلَىَّ أَبُو بَكْرٍ بَعْدَ ذَلِكَ بِخَادِمٍ فَكَفَتْنِي سِيَاسَةَ الْفَرَسِ فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَتْنِي .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4037
ابن ابی مُلیکہ سے روایت ہے کہ حضرت اسماءؓ نے کہا میں حضرت زبیرؓ کے گھر کے کام کاج کیا کرتی تھی ان کا ایک گھوڑا تھا جس کی میں نگہداشت کرتی۔ گھوڑے کی دیکھ بھال کرنے سے زیادہ مشکل مجھے کوئی اور کام نہ لگتا تھا۔ میں اس کے لئے گھاس لاتی اور اس کی دیکھ بھال کرتی اور اس کا خیال رکھتی۔ راوی کہتے ہیں پھر انہیں ایک خادمہ ملی۔ نبی ﷺ کے پاس قیدی آئے تو آپؐ نے انہیں یہ خادمہ عطا کی۔ حضرت اسماءؓ کہتی ہیں اس نے مجھے گھوڑے کی دیکھ بھال سے مستغنی کردیا اور مجھ سے یہ بوجھ اتار دیا۔ پھر میرے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا اے ام عبداللہ! میں ایک غریب آدمی ہوں میں چاہتا ہوں کہ تمہارے گھر کے سایہ میں کاروبار کروں۔ حضرت اسماءؓ نے کہا اگر میں تمہیں اجازت دے بھی دوں تو حضرت زبیرؓ انکار کردیں گے۔ پس تم آنا اور مجھ سے زبیرؓ کی موجودگی میں اجازت طلب کرنا۔ وہ شخص آیا اور اس نے کہا اے ام عبداللہ! میں ایک غریب آدمی ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ کے گھر کے سایہ میں کاروبار کروں۔ انہوں نے کہا کیا تجھے مدینہ میں میرا ہی گھر نظر آیا ہے؟ حضرت زبیرؓ نے انہیں کہا تمہیں کیا ہوا کہ تم ایک غریب آدمی کو کاروبار سے منع کرتی ہو۔ پھر وہ تجارت کرتا رہا یہانتک کہ اس نے کچھ کمائی کرلی اور میں نے خادمہ اس کے ہاتھ بیچ دی۔ حضرت زبیرؓ میرے پاس آئے تو اس کی قیمت میری گود میں تھی۔ انہوں نے کہا (پیسے) مجھے ہبہ کر دو۔ انہوں (حضرت اسماءؓ) نے کہا میں انہیں صدقہ کر چکی ہوں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ أَسْمَاءَ قَالَتْ كُنْتُ أَخْدُمُ الزُّبَيْرَ خِدْمَةَ الْبَيْتِ وَكَانَ لَهُ فَرَسٌ وَكُنْتُ أَسُوسُهُ فَلَمْ يَكُنْ مِنَ الْخِدْمَةِ شَىْءٌ أَشَدَّ عَلَىَّ مِنْ سِيَاسَةِ الْفَرَسِ كُنْتُ أَحْتَشُّ لَهُ وَأَقُومُ عَلَيْهِ وَأَسُوسُهُ . قَالَ ثُمَّ إِنَّهَا أَصَابَتْ خَادِمًا جَاءَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سَبْىٌ فَأَعْطَاهَا خَادِمًا . قَالَتْ كَفَتْنِي سِيَاسَةَ الْفَرَسِ فَأَلْقَتْ عَنِّي مَئُونَتَهُ فَجَاءَنِي رَجُلٌ فَقَالَ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ فَقِيرٌ أَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَ فِي ظِلِّ دَارِكِ . قَالَتْ إِنِّي إِنْ رَخَّصْتُ لَكَ أَبَى ذَاكَ الزُّبَيْرُ فَتَعَالَ فَاطْلُبْ إِلَىَّ وَالزُّبَيْرُ شَاهِدٌ فَجَاءَ فَقَالَ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ فَقِيرٌ أَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَ فِي ظِلِّ دَارِكِ . فَقَالَتْ مَا لَكَ بِالْمَدِينَةِ إِلاَّ دَارِي فَقَالَ لَهَا الزُّبَيْرُ مَا لَكِ أَنْ تَمْنَعِي رَجُلاً فَقِيرًا يَبِيعُ فَكَانَ يَبِيعُ إِلَى أَنْ كَسَبَ فَبِعْتُهُ الْجَارِيَةَ فَدَخَلَ عَلَىَّ الزُّبَيْرُ وَثَمَنُهَا فِي حَجْرِي . فَقَالَ هَبِيهَا لِي . قَالَتْ إِنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4038
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تین شخص ہوں تو دو شخص تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی میں بات نہ کریں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا كَانَ ثَلاَثَةٌ فَلاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ - كُلُّهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَابْنُ رُمْحٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَيُّوبَ بْنَ مُوسَى كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4039
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم تین ہو تو ایک کو چھوڑ کر دو سرگوشی سے بات نہ کریں جب تک اور لوگوں سے مل جل نہ جاؤ۔ اس وجہ سے کہ یہ (بات) اس کو تکلیف دے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا - جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا كُنْتُمْ ثَلاَثَةً فَلاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الآخَرِ حَتَّى تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ مِنْ أَجْلِ أَنْ يُحْزِنَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4040
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم تین ہو تو دو اپنے ایک ساتھی کو چھوڑ کر سرگوشی میں بات نہ کریں کیونکہ یہ بات اسے تکلیف دے گی۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا كُنْتُمْ ثَلاَثَةً فَلاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا فَإِنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ " . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4041
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے۔ وہ فرماتی ہیں کہ جب کبھی رسول اللہ ﷺ بیمار ہوتے تو جبریل آپؐ کو دَم کرتے اور کہتے اللہ کے نام کے ساتھ وہ آپؐ کو صحت دے اور ہر بیماری سے شفاء دے اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر نظر والے کے شر سے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ - وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ إِذَا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَقَاهُ جِبْرِيلُ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ يُبْرِيكَ وَمِنْ كُلِّ دَاءٍ يَشْفِيكَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ وَشَرِّ كُلِّ ذِي عَيْنٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4042
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ جبریل نبیﷺ کے پاس آئے اور کہا اے محمدؐ ! آپؐ بیمار ہیں۔ آپؐ نے فرمایا ہاں۔ انہوں نے کہا اللہ کے نام کے ساتھ میں آپؐ کو دَم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپؐ کو تکلیف دیتی ہے۔ ہر نفس کے شر سے اور حسد کرنے والے کی آنکھ سے۔ اللہ آپؐ کو شفا دے گا اللہ کے نام کے ساتھ میں آپؐ کو دَم کرتا ہوں۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلاَلٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ اشْتَكَيْتَ فَقَالَ " نَعَمْ " . قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَىْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4043
ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا نظر بر حق ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْعَيْنُ حَقٌّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4044
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا نظر حق ہے اور اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جا سکتی تھی تو نظر ہی اس سے سبقت لے جا سکتی تھی اور جب تم کو نہانے کے لئے کہا جائے تو نہا لیا کرو۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ وَأَحْمَدُ بْنُ خِرَاشٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْعَيْنُ حَقٌّ وَلَوْ كَانَ شَىْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ سَبَقَتْهُ الْعَيْنُ وَإِذَا اسْتُغْسِلْتُمْ فَاغْسِلُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے