کتاب 39: كتاب السلام
صحیح مسلم, حصہ 7
صحیح مسلم 4125
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ نے دو دھاری والے سانپ کو مارنے کا حکم دیا ہے کیونکہ وہ آنکھوں کو اندھا کرتا ہے اور حمل گرا دیتا ہے۔ ایک اور روایت میں (ذِی الطُّفْیَتَیْنِ کی بجائے) اَلْأَبْتَرُ (دُم کٹا) وَذُوالطُّفْیَتَیْنِ (دو دھاری والا) کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقَتْلِ ذِي الطُّفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُ يَلْتَمِسُ الْبَصَرَ وَيُصِيبُ الْحَبَلَ . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ الأَبْتَرُ وَذُو الطُّفْيَتَيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4126
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا سانپوں اور (خاص کر) دو دھاری والے اور دُم کٹے سانپ کو مار دیا کرو کیونکہ وہ دونوں حمل گرا دیتے ہیں اور بصارت زائل کر دیتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابن عمرؓ ہر قسم کے سانپ کو جسے وہ دیکھتے تھے مار دیا کرتے تھے۔ انہیں حضرت ابولبابہؓ بن عبدالمنذر یا حضرت زیدؓ بن خطاب نے دیکھا جبکہ وہ ایک سانپ کا پیچھا کر رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ گھر کے (سانپوں) کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔
وَحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَلَ وَيَلْتَمِسَانِ الْبَصَرَ " . قَالَ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقْتُلُ كُلَّ حَيَّةٍ وَجَدَهَا فَأَبْصَرَهُ أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ أَوْ زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ يُطَارِدُ حَيَّةً فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4127
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو کتّوں کو مارنے کا حکم دیتے سنا۔ آپؐ نے فرمایا سانپوں اور کتوں کو مارو اور دو دھاری سانپ کو اور دم بریدہ سانپ کو بھی (خاص طور پر) مارو۔ یقینا یہ دونوں نظر کو زائل کرتے اور حمل والیوں کا حمل گرا دیتے ہیں۔ زہری کہتے ہیں ہمارا خیال ہے یہ اس کے زہر کی وجہ سے ہے اور اللہ بہتر جانتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں میں جو سانپ بھی دیکھتا اسے مار دیتا۔ ایک دفعہ میں ایک گھریلو سانپ کا پیچھا کر رہا تھا کہ میرے پاس سے حضرت زید بن خطابؓ یا حضرت ابو لبابہؓ گذرے اور میں اس کا پیچھا کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا اے عبداللہ! ٹھہرو۔ میں نے کہا رسول اللہﷺ نے انہیں مارنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا رسول اللہﷺ نے گھریلو (سانپوں) کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ ایک اور روایت میں (مَرَّ بِی کی بجائے) حَتَّی رَآنِی کے الفاظ ہیں اور یہ مزید ہے کہ حضرت ابو لبابہؓ بن عبدالمنذر اور حضرت زیدؓ بن خطاب کہتے ہیں کہ آپؐ نے گھریلو سانپوں کے مارنے سے منع فرمایا ہے اور ایک روایت میں ذَا الطُّفْیَتَیْنِ وَالْأَبْتَرَ کے الفاظ نہیں۔
وَحَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْكِلاَبِ يَقُولُ " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَالْكِلاَبَ وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَلْتَمِسَانِ الْبَصَرَ وَيَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَالَى " . قَالَ الزُّهْرِيُّ وَنُرَى ذَلِكَ مِنْ سُمَّيْهِمَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ . قَالَ سَالِمٌ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَلَبِثْتُ لاَ أَتْرُكُ حَيَّةً أَرَاهَا إِلاَّ قَتَلْتُهَا فَبَيْنَا أَنَا أُطَارِدُ حَيَّةً يَوْمًا مِنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ مَرَّ بِي زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ أَوْ أَبُو لُبَابَةَ وَأَنَا أُطَارِدُهَا فَقَالَ مَهْلاً يَا عَبْدَ اللَّهِ . فَقُلْتُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِقَتْلِهِنَّ . قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ نَهَى عَنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ .
وَحَدَّثَنِيهِ حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ صَالِحًا قَالَ حَتَّى رَآنِي أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ وَزَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالاَ إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ . وَفِي حَدِيثِ يُونُسَ " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ " . وَلَمْ يَقُلْ " ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالأَبْتَرَ
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4128
نافع سے روایت ہے کہ ابو لبابہؓ نے حضرت ابن عمرؓ سے ان کے گھر میں اپنے لئے ایک دروازہ کھولنے کی بابت بات کی تاکہ اس طرح وہ مسجد کے قریب ہو جائیں۔ اتنے میں کچھ لڑکوں نے ایک سانپ کی کینچلی دیکھی۔ اس پر حضرت عبداللہؓ نے کہا اسے تلاش کرو اور مار ڈالو۔ حضرت ابو لبابہؓ نے کہا اسے نہ مارو کیونکہ رسول اللہﷺ نے گھروں میں پائے جانے والے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ كَلَّمَ ابْنَ عُمَرَ لِيَفْتَحَ لَهُ بَابًا فِي دَارِهِ يَسْتَقْرِبُ بِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ الْغِلْمَةُ جِلْدَ جَانٍّ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ الْتَمِسُوهُ فَاقْتُلُوهُ . فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ لاَ تَقْتُلُوهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي فِي الْبُيُوتِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4129
نافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ ہر قسم کے سانپوں کو مار دیتے تھے یہاں تک کہ حضرت ابو لبابہؓ بن عبدالمنذر بدری نے ہمارے پاس یہ حدیث بیان کی کہ رسول اللہﷺ نے گھروں میں پائے جانے والے سانپوں کو مارنے سے روکا ہے۔ وہ رک گئے۔
وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا نَافِعٌ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقْتُلُ الْحَيَّاتِ كُلَّهُنَّ حَتَّى حَدَّثَنَا أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ الْبَدْرِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ جِنَّانِ الْبُيُوتِ فَأَمْسَكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4130
عبیداللہ سے روایت ہے کہ مجھے نافع نے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابو لبابہؓ کو حضرت ابن عمرؓ کو یہ بتاتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے (گھریلو) سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا لُبَابَةَ يُخْبِرُ ابْنَ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4131
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو لبابہؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سانپوں کے مارنے سے منع فرمایا ہے جو گھروں میں رہتے ہوں۔
وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ح
وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي فِي الْبُيُوتِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4132
نافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو لبابہ ؓ بن عبدالمنذر انصاری ؓ جو قباء میں رہتے تھے وہ مدینہ منتقل ہو گئے۔ ایک دفعہ جب حضرت عبداللہ بن عمر ؓ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک چھوٹا سا دروازہ ان کے لئے بنا رہے تھے تو انہوں نے گھریلو سانپوں میں سے ایک سانپ دیکھا۔ انہوں نے اسے مارنے کا قصد کیا۔ اس پر حضرت ابو لبابہ ؓ نے کہا انہیں (مارنے سے) منع کیا گیا ہے ان کا اشارہ گھریلو سانپوں کی طرف تھا اور دم کٹے اور دھاری دار سانپ کے مارنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ دونوں نظر خراب کر دیتے تھے اور عورتوں کے حمل گرا دیتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي الثَّقَفِيَّ - قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ الأَنْصَارِيَّ - وَكَانَ مَسْكَنُهُ بِقُبَاءٍ فَانْتَقَلَ إِلَى الْمَدِينَةِ - فَبَيْنَمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ جَالِسًا مَعَهُ يَفْتَحُ خَوْخَةً لَهُ إِذَا هُمْ بِحَيَّةٍ مِنْ عَوَامِرِ الْبُيُوتِ فَأَرَادُوا قَتْلَهَا فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ إِنَّهُ قَدْ نُهِيَ عَنْهُنَّ - يُرِيدُ عَوَامِرَ الْبُيُوتِ - وَأُمِرَ بِقَتْلِ الأَبْتَرِ وَذِي الطُّفْيَتَيْنِ وَقِيلَ هُمَا اللَّذَانِ يَلْتَمِعَانِ الْبَصَرَ وَيَطْرَحَانِ أَوْلاَدَ النِّسَاءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4133
عمر بن نافع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ایک دن حضرت عبداللہ بن عمرؓ اپنے مکان کے ایک گرے ہوئے حصہ کے پاس تھے۔ انہوں نے سانپ کی کینچلی دیکھی۔ اس پر فرمایا اس سانپ کا پیچھا کرو اور اسے مار ڈالو۔ حضرت ابو لبابہؓ انصاری نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے۔ آپؐ نے ان سانپوں کو جو گھروں میں رہتے ہیں مارنے سے منع فرمایا ہے سوائے دم بریدہ اور دو دھاری والے سانپ کے کیونکہ وہ نظر کو زائل کرتے ہیں اور عورتوں کے حمل گرا دیتے ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو لبابہؓ حضرت ابن عمرؓ کے پاس سے گذرے اور وہ ان قلعوں کے پاس تھے جو حضرت عمرؓ بن خطاب کے گھر کے پاس تھے اور وہ (حضرت ابن عمرؓ) ایک سانپ کی گھات میں تھے۔۔۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے۔
وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ عِنْدَنَا ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَوْمًا عِنْدَ هَدْمٍ لَهُ فَرَأَى وَبِيصَ جَانٍّ فَقَالَ اتَّبِعُوا هَذَا الْجَانَّ فَاقْتُلُوهُ . قَالَ أَبُو لُبَابَةَ الأَنْصَارِيُّ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ إِلاَّ الأَبْتَرَ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا اللَّذَانِ يَخْطِفَانِ الْبَصَرَ وَيَتَتَبَّعَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَاءِ . وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ مَرَّ بِابْنِ عُمَرَ وَهُوَ عِنْدَ الأُطُمِ الَّذِي عِنْدَ دَارِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ يَرْصُدُ حَيَّةً بِنَحْوِ حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4134
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نبیﷺ کے ساتھ ایک غار میں تھے اور آپؐ پر سورۃ مرسلات نازل ہوئی۔ ہم آپؐ کے منہ مبارک سے تازہ تازہ اسے سن رہے تھے کہ ایک سانپ ہماری طرف آ نکلا۔ آپؐ نے فرمایا اسے مار ڈالو۔ ہم اس کی طرف اسے مارنے کو لپکے لیکن وہ ہم سے (بچ کر) نکل گیا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اسے تمہارے شر سے بچایا ہے جیسا کہ تمہیں اس کے شر سے بچایا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ يَحْيَى وَإِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي غَارٍ وَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ { وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفًا} . فَنَحْنُ نَأْخُذُهَا مِنْ فِيهِ رَطْبَةً إِذْ خَرَجَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ فَقَالَ " اقْتُلُوهَا " . فَابْتَدَرْنَاهَا لِنَقْتُلَهَا فَسَبَقَتْنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَقَاهَا اللَّهُ شَرَّكُمْ كَمَا وَقَاكُمْ شَرَّهَا " . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4135
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے ایک مُحْرِم کو منٰی میں ایک سانپ کو مارنے کا ارشاد فرمایا۔ ایک اور روایت میں (کُنَّا مَعَ النَّبِیِّﷺ کی بجائے) بَیْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِﷺ فِی غَارٍ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ - يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ - حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ مُحْرِمًا بِقَتْلِ حَيَّةٍ بِمِنًى . وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَارٍ . بِمِثْلِ حَدِيثِ جَرِيرٍ وَأَبِي مُعَاوِيَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4136
ہشام بن زہرہ کے آزاد کردہ غلام ابوسائب بیان کرتے ہیں کہ وہ حضرت ابو سعید خدریؓ کی خدمت میں ان کے گھر حاضر ہوئے۔ وہ کہتے ہیں میں نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا۔ میں ان کے نماز سے فارغ ہونے کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ میں نے گھر کے کونے میں رکھی لکڑیوں میں حرکت (کی آواز) سنی۔ میں نے توجہ کی تو ایک سانپ تھا۔ میں اسے مارنے کو لپکا۔ انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ بیٹھے رہو۔ میں بیٹھ گیا۔ جب وہ (نماز سے) فارغ ہوئے تو انہوں نے گھر میں ایک کمرے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کیا تم یہ کمرہ دیکھتے ہو۔ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا اس میں ہم میں سے ایک نوجوان جس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی رہتا تھا۔ وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوئہ خندق کے لئے نکلے۔ تو وہ نوجوان رسول اللہ ﷺ سے نصف النہار کے وقت اجازت لے کر اپنے اہل کے پاس جایا کرتا تھا۔ اس نے ایک دن اجازت طلب کی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا اپنا اسلحہ ساتھ رکھو کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ بنو قریظہ تم پر حملہ نہ کردیں۔ اس آدمی نے اپنا اسلحہ لیا پھر وہ گھر کی طرف گیا تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی بیوی دروازے کے دونوں کواڑوں کے درمیان کھڑی ہے۔ اس (نوجوان) نے غیرت سے اُسے مارنے کے لئے اپنا نیزہ بڑھایا۔ اس نے کہا اپنا نیزہ روکو اور گھر کے اندر جاؤ اور دیکھو کہ کس چیز نے مجھے باہر نکالا ہے۔ وہ داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک بڑا سانپ بستر پر کنڈلی مارے ہوئے ہے۔ اس نے اس کی طرف اپنا نیزہ بڑھایا اور اس کو اس میں پرو دیا۔ پھر وہ باہر نکلا اور اسے گھر میں گاڑ دیا۔ تو وہ سانپ اس پر حملہ آور ہوا۔ یہ پتہ نہیں چلا کہ کون پہلے مرا۔ سانپ یا وہ نوجوان۔ راوی کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے اس واقعہ کا ذکر کیا اور عرض کیا اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ اسے ہماری خاطر زندہ کر دے۔ آپؐ نے فرمایا اپنے دوست کے لئے مغفرت کی دعا کرو۔ پھر آپؐ نے فرمایا مدینہ کے جنّ مسلمان ہو گئے ہیں جب تم ان میں سے دیکھو تو انہیں تین دن تک خبردار کرو۔ پھر اگر اس کے بعد وہ تمہیں نظر آئیں تو انہیں مار ڈالو کیونکہ وہ ضرر رساں ہے۔ ایک اور روایت میں (سَمِعْتُ تَحْرِیکًا فِی عَرَاجِینَ فِی نَاحِیَۃِ الْبَیْتِ کی بجائے) سَمِعْنَا تَحْتَ سَرِیرِہِ حَرَکَۃً کے الفاظ ہیں یعنی ان کی چارپائی کے نیچے حرکت محسوس کی اور اس روایت میں یہ مزید ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ان گھروں میں سانپ رہتے ہیں اگر تم ان میں سے کسی کو دیکھو تو تین دن انہیں نکل جانے پر مجبور کرو۔ اگر وہ چلا جائے تو ٹھیک ورنہ اسے مار ڈالو کیونکہ وہ کافر ہے اور ان سے آپؐ نے (یہ بھی) فرمایا جاؤ اپنے ساتھی کو دفن کرو۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ صَيْفِيٍّ - وَهُوَ عِنْدَنَا مَوْلَى ابْنِ أَفْلَحَ - أَخْبَرَنِي أَبُو السَّائِبِ مَوْلَى هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي بَيْتِهِ قَالَ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَجَلَسْتُ أَنْتَظِرُهُ حَتَّى يَقْضِيَ صَلاَتَهُ فَسَمِعْتُ تَحْرِيكًا فِي عَرَاجِينَ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا حَيَّةٌ فَوَثَبْتُ لأَقْتُلَهَا فَأَشَارَ إِلَىَّ أَنِ اجْلِسْ . فَجَلَسْتُ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَشَارَ إِلَى بَيْتٍ فِي الدَّارِ فَقَالَ أَتَرَى هَذَا الْبَيْتَ فَقُلْتُ نَعَمْ . قَالَ كَانَ فِيهِ فَتًى مِنَّا حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ - قَالَ - فَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْخَنْدَقِ فَكَانَ ذَلِكَ الْفَتَى يَسْتَأْذِنُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِأَنْصَافِ النَّهَارِ فَيَرْجِعُ إِلَى أَهْلِهِ فَاسْتَأْذَنَهُ يَوْمًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خُذْ عَلَيْكَ سِلاَحَكَ فَإِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ قُرَيْظَةَ " . فَأَخَذَ الرَّجُلُ سِلاَحَهُ ثُمَّ رَجَعَ فَإِذَا امْرَأَتُهُ بَيْنَ الْبَابَيْنِ قَائِمَةً فَأَهْوَى إِلَيْهَا الرُّمْحَ لِيَطْعُنَهَا بِهِ وَأَصَابَتْهُ غَيْرَةٌ فَقَالَتْ لَهُ اكْفُفْ عَلَيْكَ رُمْحَكَ وَادْخُلِ الْبَيْتَ حَتَّى تَنْظُرَ مَا الَّذِي أَخْرَجَنِي . فَدَخَلَ فَإِذَا بِحَيَّةٍ عَظِيمَةٍ مُنْطَوِيَةٍ عَلَى الْفِرَاشِ فَأَهْوَى إِلَيْهَا بِالرُّمْحِ فَانْتَظَمَهَا بِهِ ثُمَّ خَرَجَ فَرَكَزَهُ فِي الدَّارِ فَاضْطَرَبَتْ عَلَيْهِ فَمَا يُدْرَى أَيُّهُمَا كَانَ أَسْرَعَ مَوْتًا الْحَيَّةُ أَمِ الْفَتَى قَالَ فَجِئْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ وَقُلْنَا ادْعُ اللَّهَ يُحْيِيهِ لَنَا . فَقَالَ " اسْتَغْفِرُوا لِصَاحِبِكُمْ " . ثُمَّ قَالَ " إِنَّ بِالْمَدِينَةِ جِنًّا قَدْ أَسْلَمُوا فَإِذَا رَأَيْتُمْ مِنْهُمْ شَيْئًا فَآذِنُوهُ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ فَإِنْ بَدَا لَكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ أَسْمَاءَ بْنَ عُبَيْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ السَّائِبُ - وَهُوَ عِنْدَنَا أَبُو السَّائِبِ - قَالَ دَخَلْنَا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَبَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ إِذْ سَمِعْنَا تَحْتَ سَرِيرِهِ حَرَكَةً فَنَظَرْنَا فَإِذَا حَيَّةٌ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ نَحْوَ حَدِيثِ مَالِكٍ عَنْ صَيْفِيٍّ وَقَالَ فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لِهَذِهِ الْبُيُوتِ عَوَامِرَ فَإِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْهَا فَحَرِّجُوا عَلَيْهَا ثَلاَثًا فَإِنْ ذَهَبَ وَإِلاَّ فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّهُ كَافِرٌ " . وَقَالَ لَهُمُ " اذْهَبُوا فَادْفِنُوا صَاحِبَكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4137
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا مدینہ میں کچھ جنّ رہتے ہیں جو مسلمان ہو گئے ہیں۔ جو کوئی ان گھریلو سانپوں میں سے کسی کو دیکھے تو وہ اسے تین دن تک ڈرائے۔ اس کے بعد بھی وہ نظر آئے تو اسے مار ڈالو کیونکہ وہ ضرر رساں ہے۔
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ حَدَّثَنِي صَيْفِيٌّ عَنْ أَبِي السَّائِبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ بِالْمَدِينَةِ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ قَدْ أَسْلَمُوا فَمَنْ رَأَى شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الْعَوَامِرِ فَلْيُؤْذِنْهُ ثَلاَثًا فَإِنْ بَدَا لَهُ بَعْدُ فَلْيَقْتُلْهُ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4138
حضرت اُم شریکؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انہیں چھپکلی مارنے کا ارشاد فرمایا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَهَا بِقَتْلِ الأَوْزَاغِ . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ أَمَرَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4139
حضرت سعید بن مسیبؓ بیان کرتے ہیں کہ انہیں حضرت ام شریکؓ نے بتایا کہ انہوں نے حضرت نبیﷺ سے چھپکلیوں کے مارنے کی اجازت طلب کی تو آپؐ نے ان کے مارنے کی اجازت عطا فرمائی اور حضرت ام شریکؓ عَامِرِ بْنِ لُؤَیّ کے قبیلہ کی ایک عورت تھیں۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُمَّ شَرِيكٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اسْتَأْمَرَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي قَتْلِ الْوِزْغَانِ فَأَمَرَ بِقَتْلِهَا . وَأُمُّ شَرِيكٍ إِحْدَى نِسَاءِ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَىٍّ . اتَّفَقَ لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي خَلَفٍ وَعَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ وَحَدِيثُ ابْنِ وَهْبٍ قَرِيبٌ مِنْهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4140
حضرت عامر بن سعدؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے چھپکلی مارنے کا ارشاد فرمایا اور اس کا نام فُوَیْسِق رکھا۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَسَمَّاهُ فُوَيْسِقًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4141
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے چھپکلی کو فُوَیْسِق کہا۔ راوی حرملہ نے مزید کہا کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا میں نے آپؐ کو اُسے مار دینے کا ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِلْوَزَغِ " الْفُوَيْسِقُ " . زَادَ حَرْمَلَةُ قَالَتْ وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4142
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے پہلی ہی ضرب میں چھپکلی کو مار دیا تو اس کے لئے فلاں فلاں نیکی (کا ثواب) ہے اور جس نے دوسری ضرب میں مارا تو اس کے لئے فلاں فلاں نیکی (کا ثواب) ہے یعنی پہلے سے کم اور اگر اس نے اسے تیسری ضرب سے مارا تو اس کے لئے لئے فلاں فلاں نیکی (کا ثواب) ہے لیکن دوسری سے کم۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جس نے چھپکلی کو پہلی ضرب میں مارا اس کے لئے سو نیکیاں ہیں اور دوسری ضرب میں اس سے کم اور تیسری ضرب میں اس سے کم۔ ایک اور روایت میں فِی أَوَّلِ ضَرْبَۃٍ سَبْعِینَ حَسَنَۃٌ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ قَتَلَ وَزَغَةً فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا حَسَنَةً وَمَنْ قَتَلَهَا فِي الضَّرْبَةِ الثَّانِيَةِ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا حَسَنَةً لِدُونِ الأُولَى وَإِنْ قَتَلَهَا فِي الضَّرْبَةِ الثَّالِثَةِ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا حَسَنَةً لِدُونِ الثَّانِيَةِ " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ زَكَرِيَّاءَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ كُلُّهُمْ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمَعْنَى حَدِيثِ خَالِدٍ عَنْ سُهَيْلٍ إِلاَّ جَرِيرًا وَحْدَهُ فَإِنَّ فِي حَدِيثِهِ " مَنْ قَتَلَ وَزَغًا فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ كُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَفِي الثَّانِيَةِ دُونَ ذَلِكَ وَفِي الثَّالِثَةِ دُونَ ذَلِكَ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ زَكَرِيَّاءَ عَنْ سُهَيْلٍ حَدَّثَتْنِي أُخْتِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ سَبْعِينَ حَسَنَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4143
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا ایک چیونٹی نے انبیاء میں سے ایک نبی کو کاٹا تو انہوں نے چیونٹیوں کی بستی کے بارہ میں حکم دیا تو وہ جلا دی گئی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ تم نے ایک چیونٹی کے کاٹنے کی وجہ سے امتوں میں سے ایک ایسی امت کو ہلاک کر دیا جو تسبیح کرتی تھی۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَّ نَمْلَةً قَرَصَتْ نَبِيًّا مِنَ الأَنْبِيَاءِ فَأَمَرَ بِقَرْيَةِ النَّمْلِ فَأُحْرِقَتْ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ أَفِي أَنْ قَرَصَتْكَ نَمْلَةٌ أَهْلَكْتَ أُمَّةً مِنَ الأُمَمِ تُسَبِّحُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4144
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا انبیاء میں سے ایک نبی ایک درخت کے نیچے ٹھہرے تو انہیں چیونٹی نے کاٹ لیا۔ انہوں نے اپنے سامان کے بارے میں ارشاد فرمایا تو وہ (اس درخت کے) نیچے سے نکال لیا گیا اور چیونٹیوں کے بارے میں ارشاد فرمایا تو وہ جلا دی گئیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کیوں نہ صرف ایک چیونٹی کو۔۔۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيَّ - عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " نَزَلَ نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ فَأَمَرَ بِجِهَازِهِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِهَا ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَأُحْرِقَتْ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ فَهَلاَّ نَمْلَةً وَاحِدَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے