کتاب 42: كتاب الرؤيا
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 4201
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا رات میں نے دیکھا جیسے ایک سونے والا دیکھتا ہے گویا ہم عُقبہ بن رافع کے گھر میں ہیں۔ ہمارے پاس ابن طاب کی تازہ کھجوروں میں سے تازہ کھجوریں لائی گئیں۔ میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ ہمارے لئے دنیا میں رفعت اور آخرت میں اچھا انجام ہوگا اور ہمارا دین عمدہ اور طیّب ہے۔
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4202
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک مسواک کر رہا ہوں۔ پھر دو آدمیوں نے مجھے (اپنی طرف) متوجہ کیا۔ ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا۔ میں ان دونوں میں سے چھوٹے کو مسواک دینے لگا۔ مجھے کہا گیا بڑے کو دو۔ اس پر میں نے بڑے کو دے دی۔
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4203
حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ سے ایسی زمین کی طرف ہجرت کر رہا ہوں جس میں کھجور کے درخت ہیں تو میں نے خیال کیا کہ وہ یمامہ یا ھجر ہے لیکن وہ مدینہ یثرب نکلا اور میں نے اس رؤیا میں دیکھا کہ میں نے ایک تلوار لہرائی تو اس تلوار کا اوپر کا حصہ ٹوٹ گیا ہے یہ وہ تکلیف ہے جو اُحد کے دن مسلمانوں کو اٹھانی پڑی۔ میں نے اسے پھر دوسری دفعہ لہرایا تو وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوگئی یہ وہ فتح ہے اور مؤمنوں کا اکٹھے ہونا ہے جو اللہ نے عطا فرمایا اور میں نے اس خواب میں گائیں بھی دیکھیں۔ اللہ (سراسر) خیر ہے تو یہ مؤمنوں میں سے وہ لوگ ہیں جو اُحد میں (شہید ہوئے) اور خیر تو وہ خیر ہے جو اللہ نے اس کے بعد عطا فرمائی اور سچائی کا بہترین بدلہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بدر کے بعد عطا فرمایا۔
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4204
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں نبی ﷺ کے زمانے میں مسیلمہ کذاب مدینہ میں آیا اور کہنے لگا اگر مجھے محمد (ﷺ) اپنے بعد امیر مقرر فرمائیں تو میں ان کی پیروی کروں گا۔ وہ اپنی قوم کے بہت سے لوگوں کے ساتھ وہاں آیا تھا۔ نبی ﷺ اس کے پاس گئے آپؐ کے ساتھ حضرت ثابتؓ بن قیس بن شماس تھے اور نبی ﷺ کے ہاتھ میں کھجور کی شاخ کا ایک ٹکڑا تھا۔ آپؐ وہاں کھڑے ہوئے جہاں مسیلمہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا اور فرمایا اگر تم مجھ سے یہ ٹکڑا مانگو تو میں تمہیں یہ بھی نہیں دوں گا اور اللہ تعالیٰ کا جو حکم تیرے بارہ میں ہو چکا ہے اس سے تجاوز نہ کروں گا اور اگر تو پیٹھ پھیر کر چلا جائے گا تو اللہ تعالیٰ تجھے ہلاک کر دے گا اور میں تجھے (اس طرح) دیکھ رہا ہوں جو مجھے خواب میں تیرے بارے میں دکھایا گیا تھا جو دکھایا گیا تھا۔ اور یہ ثابتؓ ہے وہ تجھے میری طرف سے جواب دے گا۔ پھر آپؐ اس کے پاس سے تشریف لے آئے۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں میں نے نبی ﷺ کے اس قول کے بارہ میں پوچھا کہ میں تجھے وہی دیکھ رہا ہوں جو مجھے تیرے بارہ میں خواب میں دکھایا گیا ہے تو مجھے حضرت ابوہریرؓ ہ نے بتایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا میں نے سوتے ہوئے اپنے ہاتھ میں دو سونے کے کنگن دیکھے تو مجھ پر گراں گذرے تو مجھے خواب میں وحی ہوئی کہ ان پر پھونک مارو۔ میں نے ان سے دو کذاب مراد لئے جو میرے بعد خروج کریں گے۔ ان میں سے ایک تو صنعاء کا عنسی ہے اور دوسرا یمامہ کا مسیلمہ ہے۔
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّكَ أَرَى الَّذِي أُرِيتُ فِيكَ مَا أُرِيتُ " . فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدَىَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَأَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا فَأُوحِيَ إِلَىَّ فِي الْمَنَامِ أَنِ انْفُخْهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنْ بَعْدِي فَكَانَ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيَّ صَاحِبَ صَنْعَاءَ وَالآخَرُ مُسَيْلِمَةَ صَاحِبَ الْيَمَامَةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4205
ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہؓ نے رسول اللہﷺ سے بتائیں۔ پھر انہوں نے کچھ احادیث کا ذکر کیا جن میں (سے ایک یہ) ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس دوران کہ میں سو رہا تھا میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے اور میرے ہاتھ پر سونے کے دو کنگن رکھے۔ وہ مجھ پر گراں گذرے اور انہوں نے مجھے فکرمند کر دیا۔ میری طرف وحی کی گئی کہ ان دونوں پر پھونک مار۔ میں نے ان دونوں پر پھونک ماری۔ وہ دونوں جاتے رہے۔ میں نے ان سے یہ مراد لیا کہ وہ دو کذّاب ہیں جن کے درمیان میں ہوں ایک تو صنعاء کا رہنے والا ہے اور دوسرا یمامہ کا۔
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4206
حضرت سمرہ بن جندبؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تو لوگوں کی طرف اپنا چہرہ مبارک کرتے اور فرماتے کیا تم میں سے کسی نے گذشتہ رات کوئی خواب دیکھا ہے۔
Urdu translation: Noor Foundation