کتاب 43: كتاب الفضائل

صحیح مسلم, حصہ 8

صحیح مسلم 4347

ہمام بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہ ﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں لوگوں میں سے عیسیٰ کے سب سے زیادہ قریب ہوں۔ انبیاء علاتی بھائی ہیں اور میرے اور عیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى الأَنْبِيَاءُ أَبْنَاءُ عَلاَّتٍ وَلَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَ عِيسَى نَبِيٌّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4348

ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ پہلی میں اور آخری میں بھی عیسیٰ ابن مریم کے قریب ہوں۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیسے؟ فرمایا انبیاء علاتی بھائی ہوتے ہیں اور اُن کی مائیں مختلف ہوتی ہیں اور اُن کا دین ایک ہی ہوتا ہے۔ پس ہمارے درمیان کوئی نبی نہیں۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فِي الأُولَى وَالآخِرَةِ " . قَالُوا كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الأَنْبِيَاءُ إِخْوَةٌ مِنْ عَلاَّتٍ وَأُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ فَلَيْسَ بَيْنَنَا نَبِيٌّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4349

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی بچہ پیدا نہیں ہوتا مگر شیطان اس کو کچوکا لگاتا ہے تو شیطان کے کچوکے کی وجہ سے وہ چلانے لگتا ہے سوائے ابن مریم اور اس کی ماں کے۔ پھر حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا اگر تم چاہو تو یہ (آیت) پڑھو۔ وَإِنِّی أُعِیذُہَا بِکَ وَذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ترجمہ: میں اسے اور اس کی نسل کو شیطان سے جو راندئہ درگاہِ ہے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ وہ (شیطان) اسے مس کرتا ہے اور شیطان کے مسّ کی وجہ سے چلانے لگتا ہے۔ ایک اور روایت میں (مِنْ مَسَّۃِ الشَّیْطَانِ کی بجائے) مِنْ مَسِّ الشَّیْطَانِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلاَّ نَخَسَهُ الشَّيْطَانُ فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا مِنْ نَخْسَةِ الشَّيْطَانِ إِلاَّ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ " . ثُمَّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ} وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالاَ " يَمَسُّهُ حِينَ يُولَدُ فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا مِنْ مَسَّةِ الشَّيْطَانِ إِيَّاهُ " . وَفِي حَدِيثِ شُعَيْبٍ " مِنْ مَسِّ الشَّيْطَانِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4350

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بنی آدم میں سے ہر ایک جو جس دن اس کی ماں جنم دیتی ہے شیطان اسے مسّ کرتا ہے سوائے مریم اور اس کے بیٹے کے۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا يُونُسَ سُلَيْمًا مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " كُلُّ بَنِي آدَمَ يَمَسُّهُ الشَّيْطَانُ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ إِلاَّ مَرْيَمَ وَابْنَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4351

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ نومولود کا چلانا اس وقت ہوتا ہے جب شیطان کا کچوکہ لگتا ہے۔

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صِيَاحُ الْمَوْلُودِ حِينَ يَقَعُ نَزْغَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4352

ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ عیسیٰ ابن مریم نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو حضرت عیسیٰؑ نے اسے کہا کہ تو نے چوری کی ہے۔ اس نے کہا ہر گز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اس پر عیسیٰؑ نے کہا کہ میں اللہ پر ایمان لایا اور اپنے نفس کو جھٹلاتا ہوں۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلاً يَسْرِقُ فَقَالَ لَهُ عِيسَى سَرَقْتَ قَالَ كَلاَّ وَالَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ . فَقَالَ عِيسَى آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ نَفْسِي " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4353

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یَا خَیْرَ الْبَرِیَّۃِ (یعنی اے مخلوق میں سے سب سے بہترین) اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ ابراہیم علیہ السلام تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ وَابْنُ فُضَيْلٍ عَنِ الْمُخْتَارِ ح وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ أَخْبَرَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ذَاكَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ مُخْتَارَ بْنَ فُلْفُلٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ . بِمِثْلِهِ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الْمُخْتَارِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4354

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا حضرت ابراہیم نبی علیہ السلام جب اسّی سال کے تھے تب ان کا قدوم (مقام) میں ختنہ ہوا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيَّ - عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ النَّبِيُّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِينَ سَنَةً بِالْقَدُومِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4355

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہم حضرت ابراہیمؑ کی نسبت شک کے زیادہ حق دار ہیں جب انہوں نے کہا اے میرے رب! مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیسے زندہ کرتا ہے۔ اللہ نے فرمایا کیا تو ایمان نہیں لا چکا؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں مگر اس لئے (پوچھا ہے) کہ میرا دل مطمئن ہو جائے۔ اللہ رحم فرمائے لوطؑ پر وہ ایک مضبوط سہارے کی طرف پناہ لیا کرتے تھے اور اگر میں یوسفؑ جتنا عرصہ قید میں رہتا تو ضرور بُلانے والے کا بلاوا قبول کر لیتا۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " نَحْنُ أَحَقُّ بِالشَّكِّ مِنْ إِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى . قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي . وَيَرْحَمُ اللَّهُ لُوطًا لَقَدْ كَانَ يَأْوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ وَلَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ طُولَ لَبْثِ يُوسُفَ لأَجَبْتُ الدَّاعِيَ " . وَحَدَّثَنَاهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ وَأَبَا عُبَيْدٍ أَخْبَرَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4356

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ حضرت لوطؑ کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے ایک مضبوط سہارے کی طرف پناہ لی۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَغْفِرُ اللَّهُ لِلُوطٍ إِنَّهُ أَوَى إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4357

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ابراہیمؑ نے سوائے تین جھوٹوں کے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔ جن میں سے دو تو اللہ تعالیٰ کی ذات کے بارہ میں تھے۔ ان کا کہنا إِنِّی سَقِیمٌ میں بیمار ہوں اور ان کا بَلْ فَعَلَہُ کَبِیرُہُمْ ہَذَا یعنی ان کے بڑے نے یہ کام کیا ہے اور ایک دفعہ سارہ کے بارہ میں جب آپ ایک بہت جابر (بادشاہ) کی سلطنت میں گئے اور آپ کے ساتھ سارہ بھی تھیں وہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ خوش شکل تھیں تو انہوں نے ان سے کہا کہ اس جبار کو اگر پتہ لگ گیا کہ تم میری بیوی ہو تو وہ تیرے لئے مجھ پر غالب آجائیگا۔ پس اگر وہ تجھ سے پوچھے، تو اسے کہہ دینا کہ تو میری بہن ہے کیونکہ تو اسلام میں میری بہن ہے اور میں اپنے اور تیرے علاوہ اس ملک میں کسی مسلمان کو نہیں جانتا۔ پس جب آپؑ اس کی مملکت میں داخل ہوئے تو اس جابر کے کسی رشتہ دار نے حضرت سارہ کو دیکھ لیا اور وہ اس (بادشاہ) کے پاس گیا اور کہا کہ تیرے ملک میں ایک ایسی عورت آئی ہے جو صرف تیرے لئے ہی مناسب ہے۔ پس اس (بادشاہ) نے ان(حضرت سارہ) کو بلا بھیجا۔ چنانچہ انہیں لایا گیا اور حضرت ابراہیمؑ نماز کے لئے کھڑے ہو گئے۔ جب آپ اس کے پاس اندر گئیں تو وہ اپنا ہاتھ اُن (حضرت سارہ) کی طرف بڑھانے سے نہ رہ سکا۔ مگر اس کا ہاتھ نہایت شدت سے جکڑا گیا۔ اس پر اس نے کہا کہ اللہ سے دعا کرو کہ وہ میرا ہاتھ کھول دے پھر میں تمہیں کوئی ضرر نہیں پہنچاؤں گا۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا لیکن اس نے پھر وہی حرکت کی اور اس کا ہاتھ پہلے سے زیادہ شدت سے پکڑا گیا۔ اس نے ان سے پھر وہی کہا۔ آپ (سارہ) نے ویسا ہی کیا لیکن اس نے پھر وہی حرکت کی۔ مگر اس کا ہاتھ پہلی دو مرتبہ سے زیادہ شدت سے پکڑا گیا۔ اس پر اس نے کہا تو دعا کر اللہ سے کہ وہ میرا ہاتھ کھول دے، میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں کہ تجھے کوئی تکلیف نہ دوں گا۔ چنانچہ انہوں (حضرت سارہ) نے ایسا ہی کیا اور اس کا ہاتھ کھول دیا گیا پھر اس نے اس شخص کو بلایا جو انہیں لے کر آیا تھا اور اس شخص سے کہا کہ تو تو میرے پاس کسی شیطان کو لے آیا ہے کسی انسان کو نہیں لایا۔ پس اسے میری مملکت سے نکال دو اور اسے ہاجرہ دے دو۔ (راوی کہتے ہیں) وہ چلتی ہوئی آئیں جب حضرت ابراہیمؑ نے ان کو (نماز سے فارغ ہو کر) دیکھا تو ان کی طرف متوجہ ہوئے اور ان سے پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے؟ سارہ نے کہا ٹھیک ہے اللہ نے اس بدکار کے ہاتھ کو مجھ سے روکے رکھا بلکہ ایک خادمہ بھی دلوائی۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ اے ماء السماء کے بیٹو! یہ تمہاری ماں ہے۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَمْ يَكْذِبْ إِبْرَاهِيمُ النَّبِيُّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ قَطُّ إِلاَّ ثَلاَثَ كَذَبَاتٍ ثِنْتَيْنِ فِي ذَاتِ اللَّهِ قَوْلُهُ { إِنِّي سَقِيمٌ} . وَقَوْلُهُ { بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} وَوَاحِدَةً فِي شَأْنِ سَارَةَ فَإِنَّهُ قَدِمَ أَرْضَ جَبَّارٍ وَمَعَهُ سَارَةُ وَكَانَتْ أَحْسَنَ النَّاسِ فَقَالَ لَهَا إِنَّ هَذَا الْجَبَّارَ إِنْ يَعْلَمْ أَنَّكِ امْرَأَتِي يَغْلِبْنِي عَلَيْكِ فَإِنْ سَأَلَكِ فَأَخْبِرِيهِ أَنَّكِ أُخْتِي فَإِنَّكِ أُخْتِي فِي الإِسْلاَمِ فَإِنِّي لاَ أَعْلَمُ فِي الأَرْضِ مُسْلِمًا غَيْرِي وَغَيْرَكِ فَلَمَّا دَخَلَ أَرْضَهُ رَآهَا بَعْضُ أَهْلِ الْجَبَّارِ أَتَاهُ فَقَالَ لَهُ لَقَدْ قَدِمَ أَرْضَكَ امْرَأَةٌ لاَ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تَكُونَ إِلاَّ لَكَ . فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَأُتِيَ بِهَا فَقَامَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ إِلَى الصَّلاَةِ فَلَمَّا دَخَلَتْ عَلَيْهِ لَمْ يَتَمَالَكْ أَنْ بَسَطَ يَدَهُ إِلَيْهَا فَقُبِضَتْ يَدُهُ قَبْضَةً شَدِيدَةً فَقَالَ لَهَا ادْعِي اللَّهَ أَنْ يُطْلِقَ يَدِي وَلاَ أَضُرُّكِ . فَفَعَلَتْ فَعَادَ فَقُبِضَتْ أَشَدَّ مِنَ الْقَبْضَةِ الأُولَى فَقَالَ لَهَا مِثْلَ ذَلِكَ فَفَعَلَتْ فَعَادَ فَقُبِضَتْ أَشَدَّ مِنَ الْقَبْضَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فَقَالَ ادْعِي اللَّهَ أَنْ يُطْلِقَ يَدِي فَلَكِ اللَّهَ أَنْ لاَ أَضُرَّكِ . فَفَعَلَتْ وَأُطْلِقَتْ يَدُهُ وَدَعَا الَّذِي جَاءَ بِهَا فَقَالَ لَهُ إِنَّكَ إِنَّمَا أَتَيْتَنِي بِشَيْطَانٍ وَلَمْ تَأْتِنِي بِإِنْسَانٍ فَأَخْرِجْهَا مِنْ أَرْضِي وَأَعْطِهَا هَاجَرَ . قَالَ فَأَقْبَلَتْ تَمْشِي فَلَمَّا رَآهَا إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ انْصَرَفَ فَقَالَ لَهَا مَهْيَمْ قَالَتْ خَيْرًا كَفَّ اللَّهُ يَدَ الْفَاجِرِ وَأَخْدَمَ خَادِمًا . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَتِلْكَ أُمُّكُمْ يَا بَنِي مَاءِ السَّمَاءِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4358

ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل ننگے نہایا کرتے تھے اور وہ ایک دوسرے کے ننگ کو دیکھ رہے ہوتے تھے جبکہ حضرت موسیٰؑ علیحدہ ہو کر نہایا کرتے تھے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم موسیٰؑ کو ہمارے ساتھ نہانے سے اس کے سوا اور کوئی چیز نہیں روکتی کہ انہیں فتق کی بیماری ہے۔ ایک دفعہ حضرت موسیٰؑ نہانے کے لئے گئے اور اپنا کپڑا حجر پر رکھا اور حجر آپ کا کپڑا لے کر بھاگ گیا تو حضرت موسیٰؑ اس کے پیچھے یہ کہتے ہوئے دوڑے حجر میرا کپڑا، حجر میرا کپڑا یہانتک کہ بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰؑ کو دیکھ لیا اور انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم موسیٰؑ کو تو کوئی بیماری نہیں ہے۔ پھر حجر کھڑا ہو گیا یہانتک کہ انہیں دیکھ لیا گیا۔ وہ کہتے ہیں پھر حضرت موسیٰؑ نے اپنا کپڑا لیا اور حجر کو مارنے لگے۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا اللہ کی قسم اس حجر پر موسیٰؑ کی مار کے چھ یا سات نشان ہیں۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ يَغْتَسِلُونَ عُرَاةً يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى سَوْأَةِ بَعْضٍ وَكَانَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ يَغْتَسِلُ وَحْدَهُ فَقَالُوا وَاللَّهِ مَا يَمْنَعُ مُوسَى أَنْ يَغْتَسِلَ مَعَنَا إِلاَّ أَنَّهُ آدَرُ . قَالَ فَذَهَبَ مَرَّةً يَغْتَسِلُ فَوَضَعَ ثَوْبَهُ عَلَى حَجَرٍ فَفَرَّ الْحَجَرُ بِثَوْبِهِ - قَالَ - فَجَمَحَ مُوسَى بِأَثَرِهِ يَقُولُ ثَوْبِي حَجَرُ ثَوْبِي حَجَرُ . حَتَّى نَظَرَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِلَى سَوْأَةِ مُوسَى فَقَالُوا وَاللَّهِ مَا بِمُوسَى مِنْ بَأْسٍ . فَقَامَ الْحَجَرُ بَعْدُ حَتَّى نُظِرَ إِلَيْهِ - قَالَ - فَأَخَذَ ثَوْبَهُ فَطَفِقَ بِالْحَجَرِ ضَرْبًا " . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاللَّهِ إِنَّهُ بِالْحَجَرِ نَدَبٌ سِتَّةٌ أَوْ سَبْعَةٌ ضَرْبُ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ بِالْحَجَرِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4359

عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ نے ہمیں بتایا کہ حضرت موسیٰؑ بڑے حیادار تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی عریاں نہیں دیکھے گئے۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے کہ بنی اسرائیل نے کہا کہ وہ فتق سے بیمار ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے چھوٹے چشمہ سے غسل کیا اور حجر پر اپنے کپڑے رکھے اور حجر دوڑنے لگا اور حضرت موسیٰؑ نے اپنے سوٹے کے ساتھ اسے مارتے ہوئے اس کا پیچھا کیا اے حجر میرا کپڑا، حجر میرا کپڑا یہاں تک کہ حجر بنی اسرائیل کے ایک گروہ کے پاس آ کھڑا ہوا تو یہ آیت نازل ہوئی۔ یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِینَ آذَوْا مُوسَی فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَّا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللَّہِ وَجِیہًا یعنی اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے موسیٰؑ کو تکلیف دی پھر اللہ نے اسے اس سے بری کر دیا جو انہوں نے کہا اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی وجاہت والا تھا۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ رَجُلاً حَيِيًّا - قَالَ - فَكَانَ لاَ يُرَى مُتَجَرِّدًا - قَالَ - فَقَالَ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِنَّهُ آدَرُ - قَالَ - فَاغْتَسَلَ عِنْدَ مُوَيْهٍ فَوَضَعَ ثَوْبَهُ عَلَى حَجَرٍ فَانْطَلَقَ الْحَجَرُ يَسْعَى وَاتَّبَعَهُ بِعَصَاهُ يَضْرِبُهُ ثَوْبِي حَجَرُ ثَوْبِي حَجَرُ . حَتَّى وَقَفَ عَلَى مَلإٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَنَزَلَتْ { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا}

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4360

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ موت کا فرشتہ حضرت موسیٰؑ کی طرف بھیجا گیا۔ جب وہ (فرشتہ) حضرت موسیٰؑ کے پاس آیا تو حضرت موسیٰؑ نے اسے (ایک طمانچہ) مارا اور اس (فرشتہ) کی آنکھ پھوڑ دی۔ چنانچہ وہ (فرشتہ) اپنے رب کی طرف گیا اور عرض کیا کہ تو نے مجھے ایک ایسے بندہ کی طرف بھیجا جو مرنا نہیں چاہتا۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں پھر اللہ نے اسے اس کی آنکھ لوٹا دی اور فرمایا اس کی طرف واپس جاؤ اور اس سے کہو کہ وہ اپنے ہاتھ کو بیل کی پیٹھ پر رکھے تو جتنے بال اس کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے تو ہر بال کے بدلے اسے ایک سال (کی عمر) ملے گی۔ حضرت موسیٰؑ نے عرض کیا اے میرے رب پھر کیا ہو گا؟ اللہ نے فرمایا پھر موت ہے۔ حضرت موسیٰؑ نے عرض کیا (موت ہی ہے تو) ابھی سہی۔ پھر موسیٰؑ نے اللہ سے التجاء کی کہ وہ انہیں ارض مقدسہ سے اتنا قریب کر دے جتنی دور پھینکنے پر ایک پتھر گرتا ہے۔ اس پر رسول اللہؐ نے فرمایا اگر میں وہاں ہوتا تو تمہیں ضرور ایک رستہ کے پہلو میں سرخ ٹیلے کے نیچے ان کی قبر دکھا دیتا۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُرْسِلَ مَلَكُ الْمَوْتِ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَلَمَّا جَاءَهُ صَكَّهُ فَفَقَأَ عَيْنَهُ فَرَجَعَ إِلَى رَبِّهِ فَقَالَ أَرْسَلْتَنِي إِلَى عَبْدٍ لاَ يُرِيدُ الْمَوْتَ - قَالَ - فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعْ إِلَيْهِ فَقُلْ لَهُ يَضَعُ يَدَهُ عَلَى مَتْنِ ثَوْرٍ فَلَهُ بِمَا غَطَّتْ يَدُهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ سَنَةٌ قَالَ أَىْ رَبِّ ثُمَّ مَهْ قَالَ ثُمَّ الْمَوْتُ . قَالَ فَالآنَ فَسَأَلَ اللَّهَ أَنْ يُدْنِيَهُ مِنَ الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلَوْ كُنْتُ ثَمَّ لأَرَيْتُكُمْ قَبْرَهُ إِلَى جَانِبِ الطَّرِيقِ تَحْتَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4361

ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ موت کا فرشتہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ اپنے رب کے بلاوے کو قبول کرو۔ انہوں نے کہا کہ حضرت موسیٰؑ نے موت کے فرشتہ کی آنکھ پر تھپڑ مارا اور اسے پھوڑ دیا۔ انہوں نے فرمایا پھر فرشتہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ گیا اور عرض کیا کہ تونے مجھے ایسے بندہ کی طرف بھیجا جو مرنا نہیں چاہتا اور اس نے میری آنکھ بھی پھوڑ ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر اللہ نے اسے اس کی آنکھ لوٹا دی اور فرمایا کہ جاؤ میرے بندہ کے پاس اور کہو کہ تم زندگی چاہتے ہو؟ پس اگر تم زندگی چاہتے ہو تو اپنا ہاتھ بیل کی پیٹھ پر رکھو۔ پس تمہارے ہاتھ نے جتنے بال ڈھانپ لئے، ہر بال کے مطابق تم ایک سال زندہ رہو گے۔ انہوں نے کہا پھر کیا ہوگا؟ اس نے کہا پھر تم مر جاؤ گے۔ انہوں نے کہا تو پھر ابھی سہی۔ اے میرے رب! تو مجھے ارض مقدسہ سے ٹپے بھر فاصلہ پر وفات دے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر میں اس (ارض مقدسہ) کے پاس ہوتا تو ضرور ایک راستہ کے پہلو میں سرخ ٹیلے کے قریب تمہیں اُن کی قبر دکھا دیتا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " جَاءَ مَلَكُ الْمَوْتِ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَقَالَ لَهُ أَجِبْ رَبَّكَ - قَالَ - فَلَطَمَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَيْنَ مَلَكِ الْمَوْتِ فَفَقَأَهَا - قَالَ - فَرَجَعَ الْمَلَكُ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى فَقَالَ إِنَّكَ أَرْسَلْتَنِي إِلَى عَبْدٍ لَكَ لاَ يُرِيدُ الْمَوْتَ وَقَدْ فَقَأَ عَيْنِي - قَالَ - فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعْ إِلَى عَبْدِي فَقُلِ الْحَيَاةَ تُرِيدُ فَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ الْحَيَاةَ فَضَعْ يَدَكَ عَلَى مَتْنِ ثَوْرٍ فَمَا تَوَارَتْ يَدُكَ مِنْ شَعْرَةٍ فَإِنَّكَ تَعِيشُ بِهَا سَنَةً قَالَ ثُمَّ مَهْ قَالَ ثُمَّ تَمُوتُ . قَالَ فَالآنَ مِنْ قَرِيبٍ رَبِّ أَمِتْنِي مِنَ الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَاللَّهِ لَوْ أَنِّي عِنْدَهُ لأَرَيْتُكُمْ قَبْرَهُ إِلَى جَانِبِ الطَّرِيقِ عِنْدَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ " . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4362

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی اپنا کچھ سامان بیچ رہا تھا۔ اسے اس (سامان) کی کوئی قیمت دی گئی تو اس نے اسے ناپسند کیا یا اس (قیمت) پر راضی نہ ہوا_ عبدالعزیز نے اس میں شک کیا ہے_ اس (یہودی) نے کہا نہیں، اس کی قسم جس نے موسیٰ علیہ السلام کو سب انسانوں پر فضیلت دی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انصارؓ میں سے کسی آدمی نے اسے (یہ کہتے) سن لیا اور اس (یہودی) کے چہرہ پر طمانچہ مارا۔ اس (انصاری) نے کہا کہ تو کہتا ہے کہ اس کی قسم جس نے موسیٰؑ کو سب انسانوں پر فضیلت دی ہے جبکہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان موجود ہیں۔ راوی کہتے ہیں وہ یہودی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا اے ابو القاسم! میرے لئے (آپؐ کی) ذمہ داری اور عہد ہے اور کہا کہ فلاں نے میرے چہرے پر طمانچہ مارا ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے (اس انصاری سے) پوچھا کہ تم نے کیوں اس کے چہرہ پر طمانچہ مارا؟ راوی کہتے ہیں کہ اس نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس نے کہا تھا کہ اس کی قسم جس نے موسیٰؑ کو سب انسانوں پر فضیلت دی جبکہ آپؐ ہمارے درمیان موجود ہیں (راوی کہتے ہیں) اس پر رسول اللہﷺ ناراض ہوئے یہانتک کہ ناراضگی آپؐ کے چہرہ سے ظاہر ہونے لگی۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ اللہ کے انبیاء کے درمیان فضیلت نہ دو کیونکہ یقینًا جب صور پھونکا جائے گا سوائے اس کے جسے اللہ چاہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے غش کھا جائے گا۔ آپؐ نے فرمایا پھر دوسری مرتبہ اس میں (صور) پھونکا جائے گا تو سب سے پہلا شخص میں ہوں گا جو اٹھایا جاؤں گا یا سب سے پہلے جنہیں اٹھایا جائے گا ان میں میں ہوں گا تو کیا دیکھوں گا کہ موسیٰؑ علیہ السلام عرش کو پکڑے ہوئے ہیں میں نہیں جانتا کہ آیا طور والے دن ان کی غشی شمار کر لی گئی یا انہیں مجھ سے پہلے اٹھایا گیا اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی یونس بن مَتّی علیہ السلام سے زیادہ صاحبِ فضیلت ہے۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْهَاشِمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا يَهُودِيٌّ يَعْرِضُ سِلْعَةً لَهُ أُعْطِيَ بِهَا شَيْئًا كَرِهَهُ أَوْ لَمْ يَرْضَهُ - شَكَّ عَبْدُ الْعَزِيزِ - قَالَ لاَ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى الْبَشَرِ . قَالَ فَسَمِعَهُ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَلَطَمَ وَجْهَهُ - قَالَ - تَقُولُ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى الْبَشَرِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَظْهُرِنَا قَالَ فَذَهَبَ الْيَهُودِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ إِنَّ لِي ذِمَّةً وَعَهْدًا . وَقَالَ فُلاَنٌ لَطَمَ وَجْهِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِمَ لَطَمْتَ وَجْهَهُ " . قَالَ . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى الْبَشَرِ وَأَنْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا . قَالَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى عُرِفَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ " لاَ تُفَضِّلُوا بَيْنَ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَيَصْعَقُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلاَّ مَنْ شَاءَ اللَّهُ - قَالَ - ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ بُعِثَ أَوْ فِي أَوَّلِ مَنْ بُعِثَ فَإِذَا مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ آخِذٌ بِالْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِي أَحُوسِبَ بِصَعْقَتِهِ يَوْمَ الطُّورِ أَوْ بُعِثَ قَبْلِي وَلاَ أَقُولُ إِنَّ أَحَدًا أَفْضَلُ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَيْهِ السَّلاَمُ " . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ سَوَاءً .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4363

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ یہود اور مسلمانوں میں سے دو آدمیوں نے ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہا۔ مسلمان نے کہا اس کی قسم جس نے محمدﷺ کو سب جہانوں پر فضیلت دی ہے۔ یہودی نے کہا اس کی قسم جس نے موسیٰ علیہ السلام کو سب جہانوں پر فضیلت دی ہے۔ راوی کہتے ہیں اس پر مسلمان نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور اس یہودی کے چہرہ پر طمانچہ مارا۔ تب وہ یہودی رسول اللہﷺ کے پاس گیا اور اپنے اور اس مسلمان کے معاملہ کے بارہ میں بتایا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا مجھے موسیٰؑ پر فضیلت مت دو کیونکہ یقینا لوگ بے ہوش ہو جائیں گے سب سے پہلے میں ہوش میں آؤں گا۔ تب میں کیا دیکھوں گا کہ موسیٰؑ کو عرش کو ایک طرف سے پکڑے ہوئے ہوں گے مجھے نہیں پتہ آیا وہ غش کھا جانے والوں میں سے تھے اور مجھ سے قبل ہوش میں آگئے یا وہ ان میں سے تھے جن کی اللہ نے استثناء کی ہے۔ ایک روایت میں (رَجُلَانِ کے بجائے) رَجُلٌ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں (أَمْ کَانَ مِمَّنِ اسْتَثْنَی اللَّہُ کی بجائے) أَوْ اکْتَفَی بِصَعْقَۃِ الطُّورِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اسْتَبَّ رَجُلاَنِ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ وَرَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ الْمُسْلِمُ وَالَّذِي اصْطَفَى مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم عَلَى الْعَالَمِينَ . وَقَالَ الْيَهُودِيُّ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى الْعَالَمِينَ . قَالَ فَرَفَعَ الْمُسْلِمُ يَدَهُ عِنْدَ ذَلِكَ فَلَطَمَ وَجْهَ الْيَهُودِيِّ فَذَهَبَ الْيَهُودِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ بِمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ وَأَمْرِ الْمُسْلِمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُخَيِّرُونِي عَلَى مُوسَى فَإِنَّ النَّاسَ يَصْعَقُونَ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُفِيقُ فَإِذَا مُوسَى بَاطِشٌ بِجَانِبِ الْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِي أَكَانَ فِيمَنْ صَعِقَ فَأَفَاقَ قَبْلِي أَمْ كَانَ مِمَّنِ اسْتَثْنَى اللَّهُ " . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اسْتَبَّ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَرَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ . بِمِثْلِ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ . وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ جَاءَ يَهُودِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَدْ لُطِمَ وَجْهُهُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَلاَ أَدْرِي أَكَانَ مِمَّنْ صَعِقَ فَأَفَاقَ قَبْلِي أَوِ اكْتَفَى بِصَعْقَةِ الطُّورِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4364

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ انبیاء کے درمیان فضیلت (کا مقابلہ) نہ کیا کرو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُخَيِّرُوا بَيْنَ الأَنْبِيَاءِ " . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى حَدَّثَنِي أَبِي .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4365

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں آیا اور ایک روایت میں ہے جس رات مجھے اسراء کرایا گیا اور میں سرخ ٹیلے کے قریب موسیٰؑ کے پاس سے گزرا اور وہ (موسٰیؑ) اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔

حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ وَشَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَسُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَتَيْتُ - وَفِي رِوَايَةِ هَدَّابٍ مَرَرْتُ - عَلَى مُوسَى لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي عِنْدَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4366

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میں موسیٰؑ کے پاس سے گزرا اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جس رات مجھے اسراء کرایا گیا۔

وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ كِلاَهُمَا عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسٍ ح
وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَرَرْتُ عَلَى مُوسَى وَهُوَ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ " . وَزَادَ فِي حَدِيثِ عِيسَى " مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی